واپس چلیں   پاکستان کی آواز > اردو ادب اورشاعری > اردو ادب سے اقتباسات > اردو کہانیاں




کچھوا اور خرگوش

short url
جواب
 
LinkBack موضوع کے اختیارات موضوع کی درجہ بندی ظاہری انداز
پرانا 02-05-09, 11:17 AM   #1
Senior Member
 
تاریخ شمولیت: Sep 2008
مراسلات: 7,526
کمائي: 88,055
شکریہ: 5,185
5,036 مراسلہ میں 11,454 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default کچھوا اور خرگوش

کچھوا اور خرگوش

ايک تھا کچھوا، ايک تھا خرگوش، دونوں نے آپس ميں دوڑ کي شرط لگائي۔ کوئي کچھوے سے پوچھے کہ تو نے کيوں لگائي؟ کيا سوچ کر لگائي؟ دنيا میں احمقوں کي کمي نہیں۔ ايک ڈھونڈو ہزار ملتے ہیں ۔ طے يہ ہوا کہ دونوں میں سے جو نيم کے ٹيلے تک پہلے پہنچے وہ ميري سمجھا جائے۔ اسے اختيار ہے کہ ہارنے والے کے کان کاٹ لے۔
دوڑ شروع ہوئي۔ خرگوش تو يہ جا وہ جا۔ پلک جھپکنے ميں خاصي دور نکل گيا۔ مياں کچھوے وضعداري کي چال چلتے منزل کي طرف رواں ہوئے، تھوڑي دور پہنچے تو سوچا بہت چل لئے اب آرام بھي کرنا چاہئيے۔ ايک درخت کے نيچے بيٹھ کر اپنے شاندار ماضي کي يادوں میں کھوگئے جب اس دنيا میں کچھوے راج کيا کرتے تھے۔ سائنس اور فنون لطيفہ ميں بھي ان کا بڑا نام تھا۔ يونہي سوچتے ميں آنکھ لگ گئي۔ کيا ديکھتے ہيں کہ خود تو تخت شاہي پر بيٹھے ہيں۔ باقي زميني مخلوق، شير چيتے، خرگوش آدمي وغيرہ ہاتھ باندھے کھڑے ہيں يا فرشي سلام کر رہے ہيں۔ آنکھ کھلي تو ابھي سستي باقي تھي۔ بولے ابھي کيا جلدي ہے ؟
اس خرگوش کے بچے کي کيا اوقات ہے ميں بھي کتنے عظيم ورثے کا مالک ہوں؟ واہ بھئي واہ ميرے کيا کہنے۔
جانے کتنا زمانہ سوئے رہے تھے جب جي بھر کے سستالئے تو پھر ٹيلے کي طرف رواں ہوئے ، وہاں خرگوش کو نہ پايا بہت خوش ہوئے۔ اپنے کو داد دي کہ واہ رے مستعدي ميں پہلے پہنچ گيا۔ بھلا کوئي ميرا مقابلہ کر سکتا ہے؟
اتنے ميں ان کي نظر خرگوش کے ايک پلے پر پڑي جو ٹيلے کے دامن ميں کھيل رہا تھا۔ کچھوے نے کہا اے برخوردار تو خرگوش خاں کو جانتا ہے؟
خرگوش کے بچے نے کہا جي ہاں جانتا ہوں ميرے ابا حضور تھے معلوم ہوتا ہے ، آپ ہيں وہ کچھوے مياں جنہوں نے ابا جان سے شرط لگائي تھي ۔ وہ تو پانچ منٹ ميں يہاں پہنچ گئے تھے۔
اس کے بعد مدتوں آپ کا انتظار کرتے رہے۔ آخر انتقال کرگئے۔ جاتے ہوئے وصيت کر گئے تھے کہ کچھوے مياں آئیں تو ان کے کان کاٹ لينا۔
اب لائيے ادھر کان۔
کچھوے نے فورا اپنے کان اپنے سري خول کے اندر کر لي۔ آج تک چھپائے پھرتا ہے۔
__________________
Life is a gift given to us by Allah.Death is a gift returned to Allah.
wajee آف لائن ہے   Reply With Quote
7 قاری/قارئین نے wajee کا شکریہ ادا کیا
فیصل ناصر (03-05-09), منتظمین (02-05-09), ام غزل (12-05-09), راشد احمد (16-06-09), رضی (04-06-09), سحر (03-05-09), طاھر (16-06-09)
پرانا 02-05-09, 01:24 PM   #2
Administrator
 
منتظمین's Avatar
 
تاریخ شمولیت: May 2007
عمر: 36
مراسلات: 11,360
کمائي: 171,606
شکریہ: 9,805
7,524 مراسلہ میں 22,594 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

سر ورق کے لیے اپلائی کریں۔ بہت ہی سبق افروز ہے۔
منتظمین آف لائن ہے   Reply With Quote
پرانا 02-05-09, 08:25 PM   #3
Senior Member
 
تاریخ شمولیت: Sep 2008
مراسلات: 7,526
کمائي: 88,055
شکریہ: 5,185
5,036 مراسلہ میں 11,454 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

شکریہ بھائی جان ابھی کرتا ہو
wajee آف لائن ہے   Reply With Quote
پرانا 03-05-09, 05:22 AM   #4
ناظم اعلی

 
فیصل ناصر's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Dec 2007
مقام: کراچی
مراسلات: 17,523
کمائي: 298,166
شکریہ: 36,134
13,828 مراسلہ میں 40,299 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

نیا ٹچ ہے کچھوا اور خرگوش کی کہانی کا
بہت اچھے
فیصل ناصر آف لائن ہے   Reply With Quote
پرانا 03-05-09, 08:50 PM   #5
Senior Member
 
تاریخ شمولیت: Sep 2008
مراسلات: 7,526
کمائي: 88,055
شکریہ: 5,185
5,036 مراسلہ میں 11,454 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

شکریہ فیصل بھائی
__________________
wajee آف لائن ہے   Reply With Quote
پرانا 12-05-09, 05:04 AM   #6
ناظم اعلی
 
تاریخ شمولیت: Jan 2009
مراسلات: 2,866
کمائي: 28,498
شکریہ: 10,920
1,995 مراسلہ میں 4,853 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

ہا ہا ہا ہا
زبردست !
وقاص بھائی جدید کہانی پڑھ کر مزہ آیا ۔
بہت بہت شکریہ۔
ام غزل آف لائن ہے   Reply With Quote
پرانا 12-05-09, 05:45 AM   #7
Senior Member
 
تاریخ شمولیت: Mar 2008
مقام: US
مراسلات: 3,594
کمائي: 31,026
شکریہ: 7,099
2,933 مراسلہ میں 8,707 بارشکریہ ادا کیا گیا
فاروق سرورخان کو MSN کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default

ابن انشا ء کی اس چھوٹی سی کہانی کی ایک پنچ لائین بھی تھی وہ یہ کہ کچھوے سے کہہ دینا کہ " ہر روز سنڈے نہیں‌ہوتا"
فاروق سرورخان آف لائن ہے   Reply With Quote
2 قاری/قارئین نے فاروق سرورخان کا شکریہ ادا کیا
فیصل ناصر (12-05-09), ام غزل (12-05-09)
پرانا 12-05-09, 09:45 AM   #8
Senior Member
 
تاریخ شمولیت: Sep 2008
مراسلات: 7,526
کمائي: 88,055
شکریہ: 5,185
5,036 مراسلہ میں 11,454 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

پسند کرنے کا شکریہ
جی سرور فاروق بھائی ہر روز واقعی میں اتوار نہیں ہوتا
wajee آف لائن ہے   Reply With Quote
پرانا 16-06-09, 05:33 PM   #9
ناظم اعلی
 
راجہ اکرام's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Jan 2009
مقام: ڈیرا درویشاں دا
مراسلات: 21,554
کمائي: 315,018
شکریہ: 25,207
16,383 مراسلہ میں 41,612 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

بہت خوب وقاص بھائی۔
کچھوے اور خرگوش کی یہ کہانی ایک اور انداز میں بھی ہے جو کہ انتہائی مثبت ہے۔ کسی وقت ملا تو انشاء اللہ ضرور ذکر کروں گا۔


۔
__________________
محتاج اصلاح و دعا

راجہ اکرام آن لائن ہے   Reply With Quote
پرانا 16-06-09, 06:07 PM   #10
Senior Member
 
تاریخ شمولیت: Dec 2008
مراسلات: 616
کمائي: 11,173
شکریہ: 362
472 مراسلہ میں 1,331 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

بہت خوب وقاص بھائی۔
بہت عمدہ
راشد احمد آف لائن ہے   Reply With Quote
پرانا 16-06-09, 10:20 PM   #11
Senior Member
 
طاھر's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Aug 2007
مقام: دنیائے فانی
عمر: 42
مراسلات: 2,817
کمائي: 46,565
شکریہ: 2,080
1,944 مراسلہ میں 6,506 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

السلام علیکم،

وقاص علی ! بہت اچھی کہانی ہے۔

مسلمانوں کو اس کہانی سے سبق حاصل کرنا چاہیئے کہ بیٹھ کر صرف اپنے اسلاف کے کارناموں کو یاد کرنے سے جیتا نہیں جا سکتا بلکہ اس کے لیئے انہی کی طرح ہمت کرنی پڑتی ہے۔

کیا کہتے ہیں جناب فاروق سرور صاحب !

والسلام

طاہر
__________________
ہمیں خبر ہے لٹیروں کے سب ٹھکانوں کی
شریک جرم نہ ہوتے تو مخبری کرتے
طاھر آف لائن ہے   Reply With Quote
2 قاری/قارئین نے طاھر کا شکریہ ادا کیا
فیصل ناصر (16-06-09), wajee (16-06-09)
پرانا 16-06-09, 11:45 PM   #12
Senior Member
 
تاریخ شمولیت: Sep 2008
مراسلات: 7,526
کمائي: 88,055
شکریہ: 5,185
5,036 مراسلہ میں 11,454 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

لیکن آخر ہم مسلمان ہے نہ کون سبق حاصل کرے گا اس سے ۔۔۔
wajee آف لائن ہے   Reply With Quote
wajee کا شکریہ ادا کیا گیا
فیصل ناصر (16-06-09)
جواب

Tags
پسند, نظر, مقابلہ, معلوم, آج, اللہ, انشا, بھائی, خوش, زمانہ, سائنس, شاندار, صرف


Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests)
 
موضوع کے اختیارات
ظاہری انداز Rate This Thread
Rate This Thread:


Similar Threads
موضوع موضوع شروع کیا فورم جوابات آخری مراسلہ
پوائینٹ ہی پوائینٹس حاصل کریں ایس اے نقوی خاص آفرز اور اعلانات 227 29-05-11 11:43 PM
یہ نگاہ شرم جھکی جھکی، یہ جبینِ ناز دھواں دھواں عبدالقدوس اقبال عظیم 16 11-12-10 07:00 AM
بھوشن کمار اپادھے ، پولیس کمشنر شعلہ پور، اسلام کے بارے میں کیا کہتے ہیں۔ فاروق سرورخان اسلام اور عصر حاضر 6 22-10-10 11:11 PM
عدم کارکردگی پر پورٹ آف سنگاپورکو گودارپورٹ سے نکال سکتے ہیں بابر غوری جاویداسد خبریں 5 05-10-10 06:07 AM
تم اپنے شکوے کی باتیں نہ کھود کھود کے پوچھو The Great شعر و شاعری 4 15-09-09 09:44 PM


تمام اوقات پاکستانی معیاری وقت ( +5 GMT) کے لحاظ سے ہیں۔ ابھی وقت ہے 04:33 AM

Powered by vBulletin® Copyright ©2000 - 2012, Jelsoft Enterprises Ltd.
Content Relevant URLs by vBSEO
جملہ حقوق نشرو اشاعت ©2000 - 2012,پاکستان کی آواز - پاکستان کے فورمزکی انتظامیہ کے پاس مخفوظ ہیں۔ ہم اردو ترجمے کے لیے جناب زبیرکے مشکور ہیں-
اپنا بلاگ مفت حاصل کریں wordpress.pk
ہم pak.net ڈومین نیم کے لیے جناب فاروق سرور خان کے مشکور ہیں

Template-Modifications by TMS
vBCredits v1.4 Copyright ©2007 - 2008, PixelFX Studios
Ad Management plugin by RedTyger