|
|
#1 |
|
Senior Member
مقبول
تاریخ شمولیت: Feb 2009
مراسلات: 189
کمائي: 5,403
شکریہ: 47
168 مراسلہ میں 485 بارشکریہ ادا کیا گیا
|
گورا اور میں
-------------------------------------------------------------------------------- گورا اور میں انسان بھی عجیب شہ ھے نہ ابتدا کا پتہ نہ انتہا کا نہ عروج کا نہ زوال کا نہ زندگی کا نہ موت کا ، نہ غم کا نہ خوشی کا، نہ اپنوں کا نہ بیگانوں کا ، انسان کو کس چیز کا گھمنڈ ھے کس بات کا غرور ھے، جب جہاز زمین چھوڑ دیتا ھے تو کون جانتا ھے کہ قبر بھی ملے گی کہ نہیں لیکن پھر بھی ھر مسافر کو فقط اپنے سامان کی فکر ھوتی ھے وہ بار بار اپنی جیب کو اور قیمتی چیزوں کو اپنے تصورات میں دیکھتا رھتا ھے میرے ساتھ والی سیٹ پر ایک گورا سفر کر رھا تھا اور اپنے قیمتی لیپ ٹاپ پر کوئی کام کرنے میں مصروف تھا کہ اچانک بے خیالی میں میرا ھاتھ زور سے لیپ ٹاپ کو لگ گیا تو وہ بہت برھم ھوا میں نے سوری کہا تو بولا بات سوری کی نہیں ھے یہ پانچ ھزار ڈالر کا ھے اگر ٹوٹ جاتا تو کون پیسے دیتا۔ میں نے کہا کہ آپ فرض کیوں کرتے ھیں جبکہ ٹوٹا ھی نہیں اور اگر فرض کرنا ھی ھے تو آو بڑی بات فرض کرتے ھیں " فرض کرو یہ جہاز گر جائے تو کیا ھوگا" وہ حیرت سے میرے منہ کی طرف دیکھنے لگا ، پر یہ جہاز نہنں گر سکتا یہ بہت اچھی کمپنی ھے مجھے معلوم ھے یہ پی آئی اے کا جہاز نہیں ھے، میں نے کہا تو پھر یہ لیپ ٹاپ بھی نہیں ٹوٹ سکتا مجھے معلوم ھے یہ بہت اچھی کمپنی کا بنا ھوا ھے اور ان بریکیبل ھے۔ کہنے لگا تم جہاز کو لیپ ٹاپ سے کیوں کمپیر کرتے ھو، میں نے کہا فرض کرنے میں تو کچھ بھی کیا جا سکتا ھے میں فرض کر سکتا ھوں کہ تم گورے نہیں ھو یا تم فرض کر سکتے ھو کہ میں پاکستانی نہیں ھوں کہنے لگا مجھے لگتا ھے تم فلسفہ پڑھتے ھو میںنے کہا مجھے لگتا ھے کہ تم کسی غلط فہمی کا شکار ھو۔ کہنے لگا مجھے تمہارے ساتھ بات کرکے خوشی ھوئی ھے اور مذید بات کریں گے لیکن ابھی مجھے کچھ کام کرنا ھے میں نے کہا ضرورکرو اور مجھے بھی تمہارے ساتھ بات کرکے خوشی ھوئی ھے۔ تھوڑی دیر میں کھانا آ گیا اور چونکہ میں نے پہلے سے کہ رکھا تھا اس لئے میرے لئے حلال کھانا آیا اور گورا مزے سے حرام کھانے لگا شراب بھی ساتھ تھی مجھے کہنے لگا یہ حرام اور حلال کیا ھے خوراک تو خوراک ھوتی ھے تم ایساکیوں کرتے ھو میں نے کہا کبھی تم نے زھر پیا ھے ھنسنے لگا ارے اگر پیا ھوتا تو یہاں کیسے ھوتا میں نے کہا تو پھر اگر میں حرام کھا لیتا تو یقینا یہاں نہ ھوتا کہنے لگا تو پھر تمہارا مطلب ھے کہ ایک چیز تمہارے لئے زھر ھے اور میرے لئے خوراک میں نے کہا کہ نہیں تمہارے لئے بھی زھر ھے کہنے لگا کہ وہ کیسے میں نے کہا تم خدا کو مانتے ھو کہنے لگا نہیں میں نے کہا اسی لئے تو زھر ھے کہنے لگا تو کیا اگر میں خدا کو مان لوں تو پھر یہ زھر نہیں رھے گا میں نے کہا پھر حرام بن جائے گا۔ وہ ھنسنے لگا زور سے اور کہنے لگا لگتا ھے تم اسام بن لادن کے پیروکار ھو ۔ اتنے میں جہاز کے پائلٹ نے اعلان کیا کہ فضائی طوفان کی وجہ سے ھمیں ایمرجنسی کا سامنہ ھے اور ھمیں یہ سفر بارہ گھنٹے کی بجائے آٹھ گھنٹے میں کرنا ھے آپ سیٹ بیلٹ باندھ لیں اور جھٹکوں کی فکر نہ کریں۔ اب گورا متفکر ھوا جب پہلا جھٹکا آیا تو لیپ ٹاپ اسکی گود سے نکل کر زور سے زمین پر گرا اور ٹوٹ گیا اس نے سیٹ بیلٹ کھول کر اسے اٹھانے کی بھی زحمت گورا نہ کی وہ دل کا مریض تھا مجھے بیگ سے ایک گولی نکال کر دینے کو کہنے لگا میں نے گولی نکال کر اسکی زبان کے نیچے رکھ دی کہنے لگا میں مرنا نہیں چاھتا کوئی ایسی صورت ھے کہ ھم زندہ آک لینڈ پہنچ جائیں میںنے کہا کہ اگر خدا نے چاھا تو ضرور پہنچ جائیں گے کہنے لگا کہ پھر کہو خدا سے میں نے کہا میں کہ چکا ھوں تم کہو وہ خاموش ھو گیا۔ جہاز جھٹکے لیتا سمندر کے اوپر آٹھ گھنٹوں میں آک لینڈ پہنچ گیا گورا مجھے کہنے لگا باھر جا کر میری ایک بات سن کر جانا جب ھم کسٹم سے فارغ ھوئے تو وہ مجھے کہنے لگا مان لیا تمہارا خدا سچا ھے اور حرام حرام ھے۔ |
|
|
|
|
|
#2 |
|
ناظم اعلی
![]() ![]() |
سدید بھائی سلام!
اچھی تحریر تھی۔ |
|
|
|
|
|
#3 |
|
Senior Member
![]() تاریخ شمولیت: Jan 2009
مقام: اندھیر نگری
مراسلات: 5,743
کمائي: 42,535
شکریہ: 25,542
4,073 مراسلہ میں 10,925 بارشکریہ ادا کیا گیا
|
سدید بھائی بہت اچھے کیا یہ آپ نے اپنے ساتھ ھونے والا واقع لکھا ہے اگر آپ کا اپنا واقع ہے تو میں آپ کو مبارکباد پیش کرتا ہوں اور دعا کرتا ہوں اس گورے کا ٹاکرا آپ جیسے کسی اور شخص سے پھر ھو جائے۔
__________________
![]() عشق قاتل سے بھی مقتول سے ہمدردی بھی ،یہ بتا کس سے محبت کی جزا مانگے گا؟ سجدہ خالق کو بھی ابلیس سے یارانہ بھی، حشر میں کس سے عقیدت کا صلہ مانگے گا؟ |
|
|
|
|
|
#4 |
|
Administrator
![]() ![]() تاریخ شمولیت: May 2007
عمر: 36
مراسلات: 11,360
کمائي: 171,606
شکریہ: 9,805
7,524 مراسلہ میں 22,594 بارشکریہ ادا کیا گیا
|
سر ورق پر پیش کریں۔۔۔
|
|
|
|
|
|
#5 |
|
Senior Member
![]() تاریخ شمولیت: Jan 2009
مقام: اندھیر نگری
مراسلات: 5,743
کمائي: 42,535
شکریہ: 25,542
4,073 مراسلہ میں 10,925 بارشکریہ ادا کیا گیا
|
سرورق کے لیئے اپلائی کردیا گیا ہے ۔
|
|
|
|
|
|
#6 |
|
Senior Member
![]() تاریخ شمولیت: Dec 2008
مراسلات: 616
کمائي: 11,173
شکریہ: 362
472 مراسلہ میں 1,331 بارشکریہ ادا کیا گیا
|
عمدہ تحریر ہے ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
|
|
|
|
|
|
#7 |
|
Senior Member
![]() تاریخ شمولیت: Jan 2008
مراسلات: 665
کمائي: 7,276
شکریہ: 0
371 مراسلہ میں 828 بارشکریہ ادا کیا گیا
|
ہمارے دادا جان کہا کرتے تھے کہ مغربی دہریہ قوم بھی جب بڑے سفر پر جاتے ہیں تو خدا یاد آجاتا ہے اور خشکی پر پہنچتے ہی اترانے لگتے ہیں اور اپنی بڑائی بیان کرتے پھرتے ہیں یہاں تک کہ موت آجاتی ہے
|
|
|
|
|
|
#8 |
|
Senior Member
![]() تاریخ شمولیت: Dec 2008
مراسلات: 616
کمائي: 11,173
شکریہ: 362
472 مراسلہ میں 1,331 بارشکریہ ادا کیا گیا
|
مسلمانوں کا بھی یہی حال ہے۔جب کوئی مصیبت آتی ہے تو خدا کو یاد کرنے لگتے ہیں لیکن جیسے ہی مصیبت سے جان چھوٹتی ہے تو خدا کو بھول کر اپنے کام دھندے میں لگ جاتے ہیں۔
__________________
حکمران کے محبوب ہونے اور فرعون بننے میں رویے کا فرق ہے۔ |
|
|
|
|
|
#9 |
|
Senior Member
مقبول
تاریخ شمولیت: Feb 2009
مراسلات: 189
کمائي: 5,403
شکریہ: 47
168 مراسلہ میں 485 بارشکریہ ادا کیا گیا
|
سب دوستوں کا انتہائی مشکور ھوں۔ نیوزی لینڈ میں زندگی کافی مصروف ھوگئی ھے اور صرف ھفتہ میں ایک دن انٹر نیٹ کو دے سکتا ھوں اگر میرا جواب دیرسے آئے تو پیشگی معذرت۔ مشکور ھوں اپنے اکلوتے دوست رضی کا کہ اس نے میری تحریر فرنٹ پیج پر اپلائی کی اور دیگر دوستوں کا کہ جنہوں نے اسے پسند کیا ۔
اللہ آپکو خوش رکھے سدید مسعود |
|
|
|
![]() |
| Tags |
| فرض, پاکستانی, پسند, موت, معلوم, بھائی, تحریر, جواب, حال, خوش, خدا, دل, دعا, زندگی, سفر, سوری, شخص, غم, غرور, صرف |
| Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests) | |
| موضوع کے اختیارات | |
| ظاہری انداز | Rate This Thread |
|
|