|
|
#1 |
|
Administrator
![]() ![]() ![]() |
یہ گونجتی محبتیں اور لوگ
ایک ماہر نفسیات کے کمرے میں محمود بیٹھا اپنی گذشتہ زندگی کا سوچ رہا تھا۔ درد سے اس کا سر پھٹا جا رہا تھا۔ اتنے میں ڈاکٹر کمرے میں داخل ہوتا ہے۔ میرا نام لقمان ہے - اس وقت آپ کیسا محسوس کر رہے ہیں مجھے تفصیل بتائیے- محمود -- لقمان صاحب میں بہت الجھا ہوا ہوں- سر میں شدید درد رہتا ہے۔ نہ دفتر میں کوئی کام ڈھنگ سے ہوتا ہے۔زندگی عذاب بن چکی ہے۔ لقمان -- پہلے آپ اپنے دماغ کو تمام خیالات سے پاک کریں اور اپنے دماغ کو ڈھیلا چھوڑ دیں - کچھ لمبی سانسیں لیں اور شروع سے بتائیں- لمبی سانسیں لینے کے بعد ایک ڈھنڈی سانس لیتے ہوئے محمود نے بات شروع کی- محمود ایک سال پہلے ایک دن آفس سے نکلا تو ایک لڑکی پر نظر پڑی ایسا لگا جیسے ایک پل میں زندگی کو دیکھ لیا- دل اس کی طرف کھنچا چلا گیا۔ کچھ دن تک تو بس اس کی راہ دیکھتا رہتا۔مجھے محبت ہو گئی تھی۔ حسن بھی تھا نزاکت بھی اب تو اس کے بغیر زندگی کچھ نہیں لگتی تھی۔ ایک مہینہ بعد اتفاق سے ایک ملاقات ہوئی ۔ اور پھر ہم قریب آتے گئے - ایک مہینہ تک ہم روز ملتے وہ ساتھ والی عمارت میں کام کرتی تھی۔ ایک مہینہ بعد میں نے اسے شادی کا کہا۔ اس کے چہرے پر حیرت کے ساتھ خوشی دیکھ کرمجھے حوصلہ ہوا - اس نے شرما کر کہا کہ میرے گھر والے ہی فیصلہ کر سکتے ہیں - اور بالآخر دونوں خاندانوں کی مرضی سے ہماری شادی ہو گئی۔پہلے چھ مہینمے کوئی مسئلہ نہیں تھا مگر آہستہ آہستہ مجھے لگا کہ ہماری محبت میں کمی ہوئی ہے۔ اور آج وہ میرے ساتھ رہنے کو تیار نہیں ہے اور میں اس کے ساتھ اور اس مسئلہ میں سب الجھ گئے ہیں وہ مجھے سمجھنا نہیں چاہتی اور اب میرا جینا حرام ہو چکا ہے - بتائیے میں کیا کروں۔ لقمان -- آپ کو اس سے کیا شکایت ہے- ؟ محمود -- اسے میرے دیر سے آنے پر شک ہوتا ہے۔ گھر میں ہر بات پر نقطہ چینی کرتی ہے۔بات بات پہ طعنہ زنی ۔ آئے دن اسے سر درد رہتا ہے۔ سوال پوچھوں تو ہوں ہاں میں جواب ملتا ہے۔ سرد مہری ہوتی ہے ہمیشہ اس کے رویے میں۔ لقمان -- اسے آپ سے کیا شکایت ہے؟ محمود -- وہ کہتی ہے میں بدل گیا ہوں ۔ میں اس سے محبت نہیں کرتا۔ اس کا خیال نہیں رکھتا بے حس ہوں وغیرہ - لقمان -- آپ کو اس سے محبت کیوں ہوئی تھی۔ محمود -- مجھے اچھی لگی اور خوبصورت بھی اس لئیے۔ لقمان -- کیا اب وہ آپ کو خوبصورت نہیں لگتی- محمود -- خوبصورت ہے لیکن پتا نہیں اب کیا ہو گیا۔ لقمان -- آپ کو صرف اس کی صورت سے محبت ہوئی یا اس کی شخصیت سے بھی۔؟ محمود -- کیا مطلب ؟ لقمان -- دراصل صورت محبت کا ایک جزو ہے ۔ مگر محبت بنیادی طور شخصیت سے ہوتی ہے۔ جب دو انسان مل کر ایک دوسرے کا آئینہ بن جائیں اور جھوٹ کی دھند کابھی درمیان نہ آئے - اور وہ ایک دوسرے کی شخصیت میں اپنا آپ دیکھ سکیں۔ ایک دوسرے کو محسوس کر سکیں ۔ اور اپنے آپ سے ذیادہ دوسرے کا خیال رکھیں ۔ تب محبت کہلاتی ہے۔ محبت نہ تو انا کو مانتی ہے نہ کسی اختلاف کو ۔ یہ نہ ٹوٹنے والا جذبہ ہے۔ محمود -- لیکن شادی کے بعد زندگی مصروف ہو جاتی ہے ۔ اتنا وقت نہیں ہوتا کہ ان باتوں کو سوچا جا سکے۔ لقمان -- دراصل انسان کی فطرت ہے جب تک کوئی ناقابل تسخیر لگے یا وہ تسخیر نہیں ہوا انسان اس کی طلب میں دیوانہ ہو جاتا ہے۔ لیکن جب کوئی تسخیر ہو جائے تو وہ نظر کے سامنے رہتے ہوئے بھی نظر نہیں آتا۔ آپ دونوں ایک دوسرے کا آئینہ ہیں ۔ اس کا ہر رویہ آپ سے ٹکرا کر اس تک پہنچے گا اور آپ کا رویہ آپ کو رد عمل میں ملے گا۔ محمود -- اوہ مطلب ہم دوسرے میں غلطی نکالتے ہیں لیکن اپنی غلطی کا نہیں سوچتے۔ لقمان -- بلکل صحیح ۔ شادی سے پہلے کے دنوں کو سوچیں کیا اس وقت آپ زیادہ توجہ دیتے تھے ۔ کیا آپ زیادہ تعریف کرتے تھے ۔ کیا آپ اس کو گھمانے لے جاتے تھے۔؟ مجھے بتائیں فرق کیا آیا؟ محمود -- اوہ میرے خدا ۔ میں نے سوچا ہی نہی تھا ۔ شادی کے بعد تعریف کرنا آہستہ آہستہ کم ہوتا گیا۔ میں کم توجہ دینے لگا۔ اور ہم بہت کم گھومنے جاتے ۔ مجھے اندازہ ہو رہا ہے۔ اوہ میرے خدا لقمان -- رشتہ بنانا آسان ہوتا ہے اسے نبھانا مشکل ۔ کیا آپ نے کبھی جب وہ بیمار ہوئی اس کے ساتھ گھر کے کاموں میں مدد کی۔ تھکے ہوئے گھر آ کر اس سے باتیں کیں یا ٹی وی دیکھنے یا کسی اور مصروفیت میں لگے رہے۔؟ محمود -- اوہ میں بھول گیا تھا کہ وہ میری شریک حیات ہے کوئی نوکرانی نہیں ۔ اس کے دکھ درد بیماری میں ویسے ہو ساتھ دینا ہے جیسا وہ دیتی تھی - (ایک تھکی ہوئی مسکراہٹ کے ساتھ) لقمان صاحب اب اس کا علاج مل چکا ہے۔ آپ نے میری آنکھیں کھول ڈالیں۔ میں حیران ہوں کہ جس زندگی کو ہم اپنے احساسات لطیف جذبات اور ایک دوسرے کا خیال رکھ کر خوبصورت بنا سکتے ہیں وہاں مجھ سے مجرمانہ غلطی ہوئی۔ لقمان -- ہماری زندگی میں بہت سے مسئلے آتے ہیں ۔ انہیں سمجھنے کی کوشش کریں آپ کو جواب مل جائےگا اور حل بھی- زندگی ایک گونج ہے - آپ سے شروع ہو کر آپ تک پہنچےگی ۔یہ زندگی آپ کی اور اس کی خوبصورتیاں بھی آپ کی ۔ اب یہ آپ کا کام کہ ان سب کو آپ بدصورت بناتے ہیں یا مذید خوبصورت - محمود-- بہت بہت شکریہ ۔ اب مجھے کسی خواب آور دوا کی ضرورت نہیں۔ اب اجازت دیجیے خدا حافظ لقمان -- نیک تمنائیں آپ دونوں کے لئے ۔ خدا حافظ چند دن بعد ایک ہوٹل میں موم بتیوں کی رومانوی روشنی میں دو چہرے پھولوں کی طرح کھل رہے تھے۔ دونوں کی باتیں ختم ہونے کو نہیں آ رہی تھیں ۔ اور مسکراتے ہوئے انہیں زندگی مسکراتی نظر آ رہی تھی۔ یہ وہی دونوں تھے جو ایک دوسرے سے بیزار تھے اور ایک ساتھ نہیں رہنا چاہتے تھے۔ جی ہاں محمود اور شمائیلہ ہماری صدا گونج کر ہم تک پہنچتی ہے کیوں نہ اس صدا میں مٹھاس بھر دیں۔ تاکہ ہم تک اس سے بھی زیادہ میٹھی پہنچے.
__________________
![]() http://voobuzz.com it's the place where you can talk about things you find interesting, Share updates, photos, videos, and more.
|
|
|
|
| 2 قاری/قارئین نے عبدالقدوس کا شکریہ ادا کیا | Pakistani (08-09-07), Real_Light (11-04-08) |
|
|
#2 |
|
Administrator
![]() ![]() تاریخ شمولیت: May 2007
عمر: 36
مراسلات: 11,360
کمائي: 171,606
شکریہ: 9,805
7,524 مراسلہ میں 22,594 بارشکریہ ادا کیا گیا
|
یہ ازدواجی زندگی کہ وہ حقیقت ہے جس کی طرف بہت کم لوگ توجہ دیتے ہیں اور پھر ان کا گھر جنگ کا نقشہ بن جاتا ہے۔
__________________
تم سپاہی نہیں ہو پیشہ ور قاتلو! |
|
|
|
|
|
#3 |
|
Junior Member
اجنبی
تاریخ شمولیت: Sep 2007
مراسلات: 9
کمائي: 32
شکریہ: 7
1 مراسلہ میں 1 بارشکریہ ادا کیا گیا
|
زبردست عبدالقدوس صاحب لاجواب اور سبق آموز تحریر ہے۔
|
|
|
|
|
|
#4 |
|
Senior Member
![]() ![]() |
السلام علیکم و رحمتہ اللہ و برکاتہ
بہت اچھا مراسلہ ہے امید ہے آپ مزید مراسلات بھیجتے رہیں گے بہت شکریہ
__________________
پھوٹا تھا جو کبھی کسی نیزے کی نوک سے،ہر عہد پر محیط وہی انقلاب ہے
ہر دَور میںحُسین ع نے ثابت یہ کر دیا،ہر دور کےیزید کا خانہ خراب ہے |
|
|
|
![]() |
| Tags |
| color, پاک, لوگ, لڑکی, نظر, موم, آئینہ, آج, اللہ, انسان, تحریر, جھوٹ, جواب, حل, حسن, خدا, دل, زندگی, سال, علاج, عبدالقدوس, صحیح, صدا, صرف |
| Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests) | |
| موضوع کے اختیارات | |
| ظاہری انداز | Rate This Thread |
|
|
Similar Threads
|
||||
| موضوع | موضوع شروع کیا | فورم | جوابات | آخری مراسلہ |
| قیمتی باتیں | زارا | گپ شپ | 0 | 25-01-11 06:57 PM |
| جنگجو ہلاکتیں: حکومتی دعوے، طالبان کی تردید | wajee | خبریں | 4 | 21-10-09 10:41 PM |
| ہماری عدالتیں کیسے کام کرتی ہیں | شکیل احمد | گپ شپ | 4 | 13-11-08 02:40 AM |
| معمولی جرائم کی سماعت کیلئے شام کو عدالتیں قائم کی جائینگی ،ضمانتی مچلکوں | عبدالقدوس | خبریں | 0 | 17-04-08 09:12 AM |
| تہمتیں تو لگتی ہیں | کشورناہید | شاعری اور مصوری | 3 | 25-09-07 04:08 PM |