واپس چلیں   پاکستان کی آواز > مذاہب اور انسانی زندگی > اسلام اور معاشرہ > ازدواجی زندگی



ازدواجی زندگی ازدواجی زندگی


کیا خفیہ شادی کرنا جائز ہے ؟

short url
جواب
 
LinkBack موضوع کے اختیارات موضوع کی درجہ بندی ظاہری انداز
پرانا 17-12-07, 07:41 AM  
کیا خفیہ شادی کرنا جائز ہے ؟
عبداللہ حیدر عبداللہ حیدر آف لائن ہے 17-12-07, 07:41 AM

سوال :
کیا خفیہ شادی کرنا جائز ہے ؟

میری سہیلی نے مسجد میں جاکر ایک گواہ کی موجودگی میں والدین کے علم کے بغیر شادی کرلی توکیا یہ شادی قائم ہے ؟
میں جواب چاہتی ہوں اللہ تعالی آپ کو برکت سے نوازے

جواب:

الحمدللہ

شادی میں ولی اوردو گواہوں کی موجودگی ضروری ہے کیونکہ حدیث شریف میں نبی صلی اللہ علیہ وسلم کا فرمان ہے :

( ولی کے بغیر نکاح نہیں ہوتا ) ۔

اورایک حديث میں نبی صلی اللہ علیہ وسلم کا فرمان ہے :

( جوعورت بھی اپنے ولی کی اجازت کے بغیرشادی کرے اس کا نکاح باطل ہے ) ۔

تو اس بنا پر ضروری ہے کہ اگر ولی اس پر راضی ہو تو دو عادل گواہوں کی موجودگی میں نکاح کی تجدید کی جائے ۔

واللہ اعلم .
شیخ محمد صالح المنجد

 
عبداللہ حیدر's Avatar
عبداللہ حیدر
Senior Member

تاریخ شمولیت: Jun 2007
مقام: سیارہ زمین
مراسلات: 4,222
شکریہ: 9,129
3,023 مراسلہ میں 11,135 بارشکریہ ادا کیا گیا
مناظر: 3584
Reply With Quote
4 قاری/قارئین نے عبداللہ حیدر کا شکریہ ادا کیا
پاکستانی لڑکی (03-10-09), یاسر عمران مرزا (04-10-09), Zullu230 (24-12-07), عروج (22-10-10)
پرانا 14-01-08, 02:09 PM   #16
Senior Member
 
عرفان حیدر's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Dec 2007
مقام: کراچی
عمر: 30
مراسلات: 2,046
کمائي: 8,258
شکریہ: 889
722 مراسلہ میں 1,442 بارشکریہ ادا کیا گیا
عرفان حیدر کو MSN کے ذریعے پیغام ارسال کریں عرفان حیدر کو Yahoo کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default جواب: کیا خفیہ شادی کرنا جائز ہے ؟

سلام،
صبر کی تلقین تو ہر کوئی کرتا ہے مگر اسپر عمل کون کرتا ہے؟ جب صحیح راہ نہیں ملی گی تو بے راہ روی تو پھیلے گی۔
وسلام
عرفان حیدر آف لائن ہے   Reply With Quote
پرانا 14-01-08, 02:42 PM   #17
ناظم اعلی
 
خرم شہزاد خرم's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Jun 2007
عمر: 30
مراسلات: 12,482
کمائي: 8,120,880,613,326
شکریہ: 7,484
3,660 مراسلہ میں 9,157 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default جواب: کیا خفیہ شادی کرنا جائز ہے ؟

بھائی بات یہ ہے کہ میں نے پوچھا تھا کے ایسا اگر ممکن نا ہو تو فرض کرو ایک بحری جہاز سمندر میں ڈوب جاتا ہے صرف ایک لڑکی اور لڑکا بچتے ہیں اور وہ دونوں ایک جزیرے میں ہوتے ہیں‌جہاں کسی انسان کے آنے کی امید نہیں ہے وہ دونوں‌شادی کرنا چاہتے ہیں تو پھر وہ کیا کرے گے یہ سوال فرضی ہے
__________________
ہمارے لیے دعا کریں ہمیں دعاؤں کی بہت ضرورت ہے پلیز پلیز پلیز
خرم شہزاد خرم آف لائن ہے   Reply With Quote
پرانا 18-01-08, 10:31 PM   #18
Senior Member
 
تاریخ شمولیت: Jul 2007
عمر: 48
مراسلات: 4,389
کمائي: 88,841
شکریہ: 2,077
3,583 مراسلہ میں 12,686 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default جواب: کیا خفیہ شادی کرنا جائز ہے ؟

السلام علیکم و رحمۃُ اللہ و برکاتہُ
بھائی متنظمین ، میں نے لکھا تھا """ اور اپنا معاملہ قاضی کے پاس لے جائیں یا اگر قران و صحیح سنـت ہر عمل کرنے والا کوئی اسلامی حکمران ہو تو اُس کے پاس لے جائیں """
بھائی قاضی صرف اُسے ہی کہا جائے گا جو مسلمانوں کے معاملات کو شریعت اسلامی کے مطابق حل کرے نا کہ غیر اسلامی قوانین کی روشنی میں ، اُردو میں تو یہ بات بالکل ہی واضح ہے ، غیر اسلامی قوانین کے مچابق فیصلے کرنے والی عدالتوں کے حاکموں کو کبھی بھی قاضی نہیں کہا گیا ، اور عرب میں بھی جہاں ایسی غیر اسلامی عدالتیں پایہ جاتی ہیں وہاں کے حاکمون کو قاضی قانونی ، یا حاکم قانونی کہا جاتا ہے اور اسلامی عدالتوں کے قاضیوں کو قاضی شرعی کہا جاتا ہے ،
بھائی عرفان حیدر ، صبر کی تلقین اور اس پر عمل ہر کسی کو کرنا ہی چاہیئے ، اور صحیح راہیں مسلم معاشرے کے افراد ہی ایک دوسرے کو مہیا کریں گے ، اور یہ اسی وقت ہو گا جب ہم اللہ اور رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے احکامات کو سن کر مان لینے کی روش اپنائے گے ، اور واقعات کو ان احکامات کے مطابق تبدیل کریں گے نا کہ واقعات کے مطابق احکاات کی تبدیلی کی کوشش میں مصروف رہیں گے ،
بھائی فوٹو ٹیک ، آپ نے یہ فرضی حالت جہاں سے پڑہی یا سنی ، وہاں یہ حالت لکھنے والے نے اُس کا ایسا حل بھی لکھا ہے جو صحیح احادیث کی روشنی میں ممنوع اور حرام قرار دیا جا چکا ہے ، میں آپ سے گذارش کرتا ہوں کہ آپ اس بات اُس جگہ پوری طرح پڑہیئے اور پھر اُس کے حوالے کے ساتھ اپنے سوال کو ؔگے بڑہائیے ، انشا اللہ اس طرح بات زیادہ واضح ہو جائے گی ، بلکہ ایک اور اہم مسئلہ کھل کر سامنے آ جائے گا ، میرا مشورہ یہ بھی ہے کہ اگر اُس موضوع پر سوال کیا جائے تو اُسے ایک الگ دھاگے پر شروع کیا جائے۔
عادل سہیل آن لائن ہے   Reply With Quote
پرانا 19-01-08, 01:15 PM   #19
Administrator
 
منتظمین's Avatar
 
تاریخ شمولیت: May 2007
عمر: 36
مراسلات: 11,360
کمائي: 171,606
شکریہ: 9,805
7,524 مراسلہ میں 22,594 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default جواب: کیا خفیہ شادی کرنا جائز ہے ؟

ایک طرف تو ہم جب مغربی اقوام کے لیے اسلامی لٹریچر لکھتے ہیں تو اس میں عورت کے حقوق کے بارے میں لکھتے ہوئے تھکتے نہیں ہیں۔ لیکن دوسری طرف یہی بات ہم اپنے معاشرے کے بارے میں سوچتے ہیں تو فورا معاملات بدل جاتے ہیں۔ کیا یہ منافقت نہیں‌ہے؟

حضرت عائشہ (رضی) کے بارے میں مختلف جگہوں پر آیا ہے کہ انھوں نے مختلف عورتوں کی شادیاں کروائیں تھیں جن میں‌ وہ ولی تھیں۔ اس بارے میں اپکا کیا‌خیال ہے؟

والسلام
__________________
تم سپاہی نہیں ہو پیشہ ور قاتلو!
منتظمین آف لائن ہے   Reply With Quote
پرانا 20-01-08, 05:19 PM   #20
Senior Member
 
تاریخ شمولیت: Jul 2007
عمر: 48
مراسلات: 4,389
کمائي: 88,841
شکریہ: 2,077
3,583 مراسلہ میں 12,686 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default جواب: کیا خفیہ شادی کرنا جائز ہے ؟

السلام علیکم و رحمۃُ‌اللہ و برکاتہُ
بھائی منتظمین آپ کی اس بات کا جواب کہ ’’’’ ایک طرف تو ہم جب مغربی اقوام کے لیے اسلامی لٹریچر لکھتے ہیں تو اس میں عورت کے حقوق کے بارے میں لکھتے ہوئے تھکتے نہیں ہیں۔ لیکن دوسری طرف یہی بات ہم اپنے معاشرے کے بارے میں سوچتے ہیں تو فورا معاملات بدل جاتے ہیں۔ کیا یہ منافقت نہیں‌ہے؟ ‘‘‘‘‘ تو بہتر طور پر انشا اللہ اسی صورت میں دیا جا سکتا ہے جب آپ کوئی ایسی بات سامنے لائیں جس پر منافقت کا حُکم لگایا جا سکے ، یا کم از کم جسے آپ منافقت سمجھ رہے ہیں ،
رہا معاملہ عورت کی عزت و احترام کا تو وہ ، وہ نہیں جسے مغربی معاشرہ عزت قرار دیتا ہے ، کہ عورت سوائے ہوس رانی اور تجارت کے ذریعہ کے اور کچھ سمجھی نہیں جاتی ، عورت کی عزت و احترام یقینا وہ ہے جو اللہ نے اپنے دِین میں اُسے مہیا فرمائی ، اور ہم اُسی عزت و احترام اور حق کی بات کرتے ہیں جو اللہ اور رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی طرف سے مقرر شدہ حدود میں رہتے ہوئے ہی میسر ہے ، شو پیس بننے میں ، معاشرتی و خاندانی و انسانی حدود کو پامال کرتے ہوئے ، صرف اپنی خوہشات کو پورے کرنے کی آزادی کسی کے لیے بھی عزت ، احترام ، تحفظ و محبت مہیا نہیں کر سکتا ،
ہو سکتا ہے میں جو کچھ کہہ رہا ہوں وہ اُس کا جواب نہ ہو جو آپ نے کہا ہے ، لیکن میں جو سمجھ پایا اُسی کے مطابق یہ مختصر سی بات پیش کر دی ہے ، اور جیسا کہ پہلے عرض کیا ہے ، کہ ، اگر آپ اس بات کو کچھ واضح کریں تو انشا اللہ فائدہ مند طور پرواضح جواب دیا جا سکتا ہے ،
اور یہ جو آپ نے عائشہ رضی اللہ عنہا کے بارے میں نکاح کروانے کا لکھا ہے یہ پڑھ کر میں کافی حیران ہوا ہوں کیونکہ پہلی دفعہ یہ پڑہا ہے اور کبھی سنا بھی نہیں ،
یہ بات تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے احکام کے خلاف نظر آتی ہے اور ام المومنین عائشہ رضی اللہ عنہا جیسی ہستی سے ایسی مخالفت کی توقع بھی کی جا سکتی ، اگر کسی ایسے صحابی یا صحابیہ کے بارے میں روایت ہوتی جس نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی تھوڑی سی صحبت حاصل کی ہو تو بھی شاید والی ہوتی ، چہ جائیکہ ام المومنین عائشہ رضی اللہ عنہا کے بارے میں ایسی بات مانی جا سکے اور خاص طور پر جبکہ وہ خود بغیر ولی کے نکاح باطل ہونے ، اور جس کا ولی نہ ہو حاکم وقت اُس کا ولی ہونے کی حدیث روایت کرنے والی ہیں ، کیا اُن سے یہ توقع کی جا سکتی ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی بات سنیں اُسے دوسروں تک پہنچائیں اور پھر اُس کے خلاف کام کریں ،
اسی دھاگے کے پچھلے صفحے میں جو جواب ارسال کیا تھا اُس میں وہ روایت بھی تھی ،
اللہ آپ کا بھلا کرے ، آپ نے ایک نئی بات سامنے لا کر مجھے کافی بے چین کر دیا ہے ، کچھ مدد کیجیئے کہ میں اس موضوع کا مطالعہ کر سکوں اور وہ یوں کہ اگر اس خبر کا کوئی حوالہ میسر ہو جائے تو انشا اللہ ، کچھ تحقیق کر سکوں ،

السلام علیکم و رحمۃُ اللہ و برکاتہ
عادل سہیل آن لائن ہے   Reply With Quote
پرانا 30-01-08, 04:18 AM   #21
Senior Member
 
عرفان حیدر's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Dec 2007
مقام: کراچی
عمر: 30
مراسلات: 2,046
کمائي: 8,258
شکریہ: 889
722 مراسلہ میں 1,442 بارشکریہ ادا کیا گیا
عرفان حیدر کو MSN کے ذریعے پیغام ارسال کریں عرفان حیدر کو Yahoo کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default جواب: کیا خفیہ شادی کرنا جائز ہے ؟

سلام،
تعجب ہے ہم نے عورت کے ہاتھ پیر بالکل باندھ دیے ہیں۔ وہ کسی قسم کا کوئی فیصلہ ہی نہیں کرسکتی۔عورت کے خاموش رہنے کورضامندی سمجھا جاتا ہے اور مرد پر دباؤ ڈالا جاتا ہے کہ وہ اپنے منہ سے بولے ہاں یا ناں۔
وسلام
عرفان حیدر آف لائن ہے   Reply With Quote
پرانا 03-02-08, 06:03 PM   #22
Senior Member
 
تاریخ شمولیت: Jul 2007
عمر: 48
مراسلات: 4,389
کمائي: 88,841
شکریہ: 2,077
3,583 مراسلہ میں 12,686 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default جواب: کیا خفیہ شادی کرنا جائز ہے ؟

اقتباس:
اصل مراسلہ منجانب : عرفان حیدر مراسلہ دیکھیں
سلام،
تعجب ہے ہم نے عورت کے ہاتھ پیر بالکل باندھ دیے ہیں۔ وہ کسی قسم کا کوئی فیصلہ ہی نہیں کرسکتی۔عورت کے خاموش رہنے کورضامندی سمجھا جاتا ہے اور مرد پر دباؤ ڈالا جاتا ہے کہ وہ اپنے منہ سے بولے ہاں یا ناں۔
وسلام
السلام علیکم ، بھائی جی ، آپ کے تعجب کا سبب لا علمی ہی ہو سکتا ہے ، ہم نے ، اور نہ ہی شریعت اسلامی نے عورت کے ہاتھ پیر باندھے ہیں ، اُسے اپنی زندگی کے بہت سے فیصلے کرنے کا مکمل اختیار ہے ، اور شادی و نکاح میں بھی اُس کی رضا مندی لازمی ترین امر ہے ، یہاں تک اُس کی رضامندی کے بغیر کیا گیا نکاح باطل قرار دیا جا سکتا ہے ،
عورت کی خاموشی کو رضامندی اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم نے قرار فرمایا ہے ، کیا آپ اس پر معترض ہیں ؟؟؟
اور ایسا کیوں کیا گیا ہے ، اِس کی اور عورت کی آزدی اور تحفظ حقوق کی معلومات مندرجہ ذیل لنک پر ملاحظہ فرمائیے ،
http://forums.com.pk/showthread.php?t=8429
اور پھر بتائیے کیا عورت کے ہاتھ پاوں بندھے ہوئے ہیں ؟؟؟ یا اُسے گھر اور خاندان کے باعزت اور محفوظ ماحول سے نکالنے کے لیے مجبور محض اور مقید اور مظلوم بنایا جاتا ہے ؟؟؟؟
ازداواجی معاملات میں مرد و عورت کے حقوق کا احترام اور تحفظ ہماری شریعت سے بڑھ کے کہیں نہیں ، اور ازدواجی و معاشرتی معاملات میں مرد و عورت میں فرق کیوں ہے ، ہماری طرف سے ہے یا خالق و مالک معبود حقیقی """ اللہ """ کی طرف سے مندرجہ ذیل لنکز ملاحظہ فرمائیے ،
http://forums.com.pk/showthread.php?t=8424
http://forums.com.pk/showthread.php?t=8425
السلام علیکم ۔
عادل سہیل آن لائن ہے   Reply With Quote
عادل سہیل کا شکریہ ادا کیا گیا
ایکسٹو (11-02-11)
پرانا 04-02-08, 02:39 AM   #23
ناظم اعلی
 
خرم شہزاد خرم's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Jun 2007
عمر: 30
مراسلات: 12,482
کمائي: 8,120,880,613,326
شکریہ: 7,484
3,660 مراسلہ میں 9,157 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default جواب: جواب: کیا خفیہ شادی کرنا جائز ہے ؟

اقتباس:
اصل مراسلہ منجانب : عادل سہیل مراسلہ دیکھیں
السلام علیکم ، بھائی جی ، آپ کے تعجب کا سبب لا علمی ہی ہو سکتا ہے ، ۔
خرم شہزاد خرم آف لائن ہے   Reply With Quote
پرانا 04-02-08, 04:27 AM   #24
Administrator
 
منتظمین's Avatar
 
تاریخ شمولیت: May 2007
عمر: 36
مراسلات: 11,360
کمائي: 171,606
شکریہ: 9,805
7,524 مراسلہ میں 22,594 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default جواب: کیا خفیہ شادی کرنا جائز ہے ؟

اقتباس:
اور یہ جو آپ نے عائشہ رضی اللہ عنہا کے بارے میں نکاح کروانے کا لکھا ہے یہ پڑھ کر میں کافی حیران ہوا ہوں کیونکہ پہلی دفعہ یہ پڑہا ہے اور کبھی سنا بھی نہیں ،
یہ بات تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے احکام کے خلاف نظر آتی ہے اور ام المومنین عائشہ رضی اللہ عنہا جیسی ہستی سے ایسی مخالفت کی توقع بھی کی جا سکتی ، اگر کسی ایسے صحابی یا صحابیہ کے بارے میں روایت ہوتی جس نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی تھوڑی سی صحبت حاصل کی ہو تو بھی شاید والی ہوتی ، چہ جائیکہ ام المومنین عائشہ رضی اللہ عنہا کے بارے میں ایسی بات مانی جا سکے اور خاص طور پر جبکہ وہ خود بغیر ولی کے نکاح باطل ہونے ، اور جس کا ولی نہ ہو حاکم وقت اُس کا ولی ہونے کی حدیث روایت کرنے والی ہیں ، کیا اُن سے یہ توقع کی جا سکتی ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی بات سنیں اُسے دوسروں تک پہنچائیں اور پھر اُس کے خلاف کام کریں ،
اسی دھاگے کے پچھلے صفحے میں جو جواب ارسال کیا تھا اُس میں وہ روایت بھی تھی ،
اللہ آپ کا بھلا کرے ، آپ نے ایک نئی بات سامنے لا کر مجھے کافی بے چین کر دیا ہے ، کچھ مدد کیجیئے کہ میں اس موضوع کا مطالعہ کر سکوں اور وہ یوں کہ اگر اس خبر کا کوئی حوالہ میسر ہو جائے تو انشا اللہ ، کچھ تحقیق کر سکوں ،
میں نے دوبارہ اس بات کی تحقیق کی ہے اور مجھے اپنی بات کا کوئی مستند حوالہ نہیں ملاہے۔ اس لیے میں یہ مناسب سمجھتا ہوں کہ اپنی بات کی تصیح کر دوں اور اس بات کا اقرار کروں کہ میری معلومات اس معاملے میں ناقص تھیں۔
اللہ ہم سب کو صیح اور سچ بات سمجھنے اور عمل کرنے کی توفیق عطاء فرمائے۔

والسلام
منتظمین آف لائن ہے   Reply With Quote
منتظمین کا شکریہ ادا کیا گیا
ایکسٹو (11-02-11)
پرانا 05-02-08, 06:11 PM   #25
Senior Member
 
تاریخ شمولیت: Jul 2007
عمر: 48
مراسلات: 4,389
کمائي: 88,841
شکریہ: 2,077
3,583 مراسلہ میں 12,686 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default جواب: کیا خفیہ شادی کرنا جائز ہے ؟

السلام علیکم و رحمۃُ اللہ و برکاتہُ
بھائی فوٹو ٹیک ، بھائی عرفان حیدر کے تعجب کا سبب لا علمی یوں کہ اگر اُنہیں اللہ اور رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی طرف سے عورت کو دئیے گئے حقوق کا علم ہوتا تو وہ ایسے تعجب کا اظہار نہ فرماتے ، اسی لیے میں نے اُن کو جواب میں کچھ مراسلات کے لنکز بھی دئیے تھے کہ اُن مراسلات کا مطالعہ فرمائیں انشا اللہ ان کا تعجب رفع ہو جائے گا ،
بھائی منتظمین ، اللہ آپ کو دُنیا اور آخرت میں بہترین اجر عطا فرمائے ، اور اسی طرح ہم سب کو ہمت و توفیق عطا فرمائے کہ ہم غیر صحیح بات کا اظہار کر کے اور صحیح کا اعتراف کر کے خود کو اور اپنے مسلمان بھائی بہنوں کو دُنیا اور آخرت کے نقصان سے بچانتے رہیں ، اللہ آپ کے اس عمل کو قبول فرمائے اور اپنی شان کے مطابق دِین دُنیا اور آخرت میں اجر و ثواب سے نوازے ۔
السلام علیکم و رحمۃُ‌اللہ و برکاتہُ
عادل سہیل آن لائن ہے   Reply With Quote
2 قاری/قارئین نے عادل سہیل کا شکریہ ادا کیا
کنعان (01-10-09), خرم شہزاد خرم (06-02-08)
پرانا 24-09-09, 08:52 AM   #26
Junior Member
اجنبی
 
تاریخ شمولیت: Sep 2009
مراسلات: 17
کمائي: 103
شکریہ: 3
4 مراسلہ میں 6 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

بھئی مجھے بتاو کہ پاکستان میں جو لوگ کورٹ میں جا کر شادی کرتے ہیں پھر کیا وہ شادی نا جائز ہوتی ہے اُسکو نہٰین مان ساکتے؟؟؟اور اگر یہ شادی جائز نہیں لوگ کیس طرح کرتے ہیں۔
اور اگر ولی کی شرط ہے اُسکے بغیر شادی ہوتی نہیں جہ کورٹ میں جاتے ہیں پھر ولی تو نہیں جاتا۔۔۔قاضی سلطان اگر ولی ہے جبکہ اُس ک ماں باپ بھئی زندہ ہیں پھر؟؟؟؟مھربانی کر ک اسکا جواب جلدی دٰین-اس شادی کا فتوی کہاں سے مل سکتا ہے
افرازاعوان آف لائن ہے   Reply With Quote
پرانا 24-09-09, 10:08 AM   #27
Junior Member
اجنبی
 
تاریخ شمولیت: Sep 2009
مراسلات: 17
کمائي: 103
شکریہ: 3
4 مراسلہ میں 6 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

بھائی میرے اج کل جو کورٹ میں شادی کی جاتی ہے اُس پعر اپ سئب کی کیا رائے ہے۔کیا وہ شادی جائز ہے۔اُس کو مانا جا سکتا ہے ک یہ جائز ہے پھر اگر اُس کو نا مانا جائے تو پھر کیا کرنا چایئے نکاح پھر کر سکتے ہیں ماں باپ کی مرضی سے اگر وہ طلاق بول دے کیا پھر نکا ح ہو ساکتا ہے اگر پہلا نکاح نا جائز ہے تو طلاق بھی نہیں ہو گی مہربانی سے مدد کرو
افرازاعوان آف لائن ہے   Reply With Quote
پرانا 26-09-09, 12:41 AM   #28
Senior Member
 
تاریخ شمولیت: Jul 2007
عمر: 48
مراسلات: 4,389
کمائي: 88,841
شکریہ: 2,077
3,583 مراسلہ میں 12,686 بارشکریہ ادا کیا گیا
Lightbulb

اقتباس:
اصل مراسلہ منجانب : افرازاعوان مراسلہ دیکھیں
بھئی مجھے بتاو کہ پاکستان میں جو لوگ کورٹ میں جا کر شادی کرتے ہیں پھر کیا وہ شادی نا جائز ہوتی ہے اُسکو نہٰین مان ساکتے؟؟؟اور اگر یہ شادی جائز نہیں لوگ کیس طرح کرتے ہیں۔
اور اگر ولی کی شرط ہے اُسکے بغیر شادی ہوتی نہیں جہ کورٹ میں جاتے ہیں پھر ولی تو نہیں جاتا۔۔۔قاضی سلطان اگر ولی ہے جبکہ اُس ک ماں باپ بھئی زندہ ہیں پھر؟؟؟؟مھربانی کر ک اسکا جواب جلدی دٰین-اس شادی کا فتوی کہاں سے مل سکتا ہے
السلام علیکم ورحمۃ اللہ و برکاتہ ،
بھائی افراز اعوان صاحب ،
آپ کے سوالات کا جواب سابقہ مراسلات میں موجود ہے ،
ایک دفعہ یہاں مزید کچھ ایسی تفصیل لکھتا ہوں ان شا اللہ جو خاص طور آپ کے سوالات سے متعلق ہے ،
بھائی ، بغیر ولی کی اجازت کے نکاح کو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وعلی آلہ وسلم نے باطل قرار فرمایا ہے ، لہذا ایسا کوئی نکاح جو بغیر ولی کی اجازت کے ہو اسلامی شریعت میں ناجائز ہے اور شرعی طور پر وہ نکاح ہوتا ہی نہیں ،
لوگ ایسا کیوں کرتے ہیں ، اس کا سب سے درست جواب تو یہی ہے کہ اسلامی احکام سے نا واقفیت کی بنا ہر ، اور دوسرا جواب یہ ہے کہ اپنے جذبات کی پیروی کرتے ہوئے شرعی احکام سے نظر پوشی کرتے ہوئے ،
ہمارے ہاں مروج نظام حکومت اور ہمارے ہاں پائے جانے والی حکمران نامی مخلوق کسی بھی طور شرعاً ولی کے حُکم میں نہیں آتے ، حدیث پاک میں بتایا گیا """ سلطان یعنی حاکم وقت """ وہ """ سلطان """ ہے جو اسلامی شریعت کا پابند ہو اور اسلامی شرعیت کے احکام کے مطابق اپنی سلطنت چلاتا ہو اور اسلامی شریعت کے احکام کے مطابق تمام معاملات کا فیصلہ کرتا ہو ، نہ وہ """ سلطان """ جو کافروں کے قوانین کے مطابق اپنی سلطنت چلاتا ہو ، اور اسلامی شریعت کے احکام کا اس کی زندگی اور اس کے امور سلطنت میں کوئی نام نہ ہو یا اگر ہو بھی تو چند گنے چنے معاملات کو چالو رکھا ہو ، اور وہ بھی مجبوراً جیسا کہ ہمارے ہاں تقریباً سارے ہی حکمران تھے اور ہیں ، انا للہ و انا الیہ راجعون و الی الی اشتکی ،
اسی طرح """ قاضی """ بھی اسلامی علوم کا عالم ، صحیح عقیدے والا صاحب تقویٰ اور ایک سچا باعمل مسلمان ہونا ضروری ہے ، اسلامی شرعی عدالت کا """ قاضی """ اور کافروں کے بنائے ہوئے قوانین کے مطابق چلنے والی عدالتوں کے """ جج """ میں زمین و آسمان سے بھی زیادہ دوری ہے ، ایسے ججوں کو کسی بھی طور وہ """ قاضی """ نہیں سمجھا جا سکتا جو """ سلطان """ کے حکم میں آتے ہیں ،
::::::: جی ::::::: اگر کسی لڑکی یا عورت کا ولی زندہ اور موجود ہے اور اپنے ہوش و حواس میں ہے اور کسی شرعی عذر کے بغیر لڑکی یا عورت کو اُس کی پسند کے مطابق شادی کرنے سے روکتا ہو تو ایسی صورت میں لڑکی """ سلطان """ یا """ قاضی """ کے پاس اپنی شکایت لے جا سکتی ہے ، اور وہ """ سلطان """ یا """ قاضی """ اس کا نکاح کروا سکتا ہے ،
یہاں ایک مثال دیتا ہوں جس سے اسلامی """ سلطان """ اور قاضی """" اور کسی بھی """ سلطان """ یا """ جج """ کے عمل کا فرق اور نقصان ان شاء اللہ مزید اچھی طرح واضح ہو گا ،
::::::: مثال ::::::: ایک لڑکی کا ولی اس کی پسند کے مطابق اس کا نکاح نہیں کرتا ، ولی کی نا پسندیدگی کی وجہ لڑکے میں پائی جانے والی ایسی عادات ہیں جو شرعاً گناہ کے زمرے میں آتی ہیں ، مثلاً لڑکا سگریٹ پیتا ہے ، نماز نہیں پڑھتا ، داڑھی مونڈھتا ہے ، فلم بینی کا شوقین ہے ، موسیقی کا دلدادہ ہے ،
اب اگر لڑکی موجودہ """ سلطان """ یا """ قاضی یعنی جج """ کے پاس جاتی ہے تو وہ ایسی کسی بات کو دیکھے سنے جانچے پڑتالے بغیر ان دونوں کا نام نہاد نکاح کروا دیتا ہے ، کیونکہ یہ مذکورہ بالا گناہ اب ہمارے بلکہ عام مسلم معاشرے میں گناہ تو کیا برائی بھی نہیں سمجھے جاتے بلکہ اچھی صفات سمجھے جاتے ہیں ،
اسلامی شرعی عدالت کے """ قاضی ""' اور اسلامی قوانین کے مطابق سلطنت چلانے والا ""' سلطان """ بھی ولی کے اعتراضات کا جائزہ لے کر ہی کسی لڑکی یا عورت کا نکاح کروا سکتا ہے ، یعنی اگر ولی کی طرف سے نکاح پر راضی ہونے کا سبب یا اسباب ایسے ہوں جو شرعی طور پر نکاح سے روکنے کے لیے جائز اسباب نہ ہوں ،
مثلاً ، اگر کسی لڑی یا عورت کا ولی اس کی پسند کے مطابق نکاح کرنے سے اس لیے روکتا ہے کہ لڑکا یا مرد غریب ہے ، کسی بڑے خاندان سے تعلق نہیں رکھتا ، خوبصورت نہیں ، ذات پات کی تقسیم یا اونچ نیچ کی وجہ سے ، وغیرہ ،
تو افراز بھائی ، ایسے """ سلطان ""' یا ""' قاضی ""' لڑکی یا عورت کے نکاح میں کسی طور ولی کے قائم مقام نہیں ہو سکتے جو اسلامی شریوعت کی بجائے کافرانہ قوانین یا انسانوں کے بنائے قوانین کے مطابق فیصلے کرتے ہوں ،
بغیر ولی کی اجازت کے ان لوگوں کا کروایا ہوا نکاح باطل ہے ، خواہ اس میں لڑکی اور لڑکے کی پسند شامل ہو ،
یہاں اس مسئلے کے دوسرے پہلو پر بھی خوب نظر رکھنی چاہیے کہ کسی ولی کو بھی یہ حق نہیں دیا گیا کہ وہ بغیر کسی شرعی سبب کے کسی ایسی لڑکی یا عورت کو نکاح سے روکے جس کا وہ ولی ہے ، اس کا ذخر میں اپنے سابقہ مراسلات میں کر چکا ہوں ،
یہ کام بھی اسی سبب سے کیا جاتا ہے جس سبب سے کورٹ میرجز کی جاتی ہیں ، یعنی اپنی شریعت کے احکام سے لا علمی ،
اور ان سب ، اور ہمارے سب مسائل کا واحد حل اپنے دِین کو سیکھنا اور اسی طرح سیکھنا ہے جس طرح اللہ نے اسے اپنے رسول صلی اللہ علیہ وعلی آلہ وسلم ہر نازل فرمایا ، اور اس میں کسی منطق فلسفے ، اگر مگر ، یوں ہو سکتا ہے تو یوں بھی ہو سکتا ہے وغیرہ جیسی تاویلات کے بغیر سمجھنا ہے ،
اللہ تعالی ہم سب کو اس کی تقفیو عطا فرمائے ، و السلام علیکم۔
عادل سہیل آن لائن ہے   Reply With Quote
2 قاری/قارئین نے عادل سہیل کا شکریہ ادا کیا
sjk (30-09-09), عبداللہ حیدر (26-09-09)
پرانا 26-09-09, 01:11 AM   #29
Senior Member
 
تاریخ شمولیت: Jul 2007
عمر: 48
مراسلات: 4,389
کمائي: 88,841
شکریہ: 2,077
3,583 مراسلہ میں 12,686 بارشکریہ ادا کیا گیا
Lightbulb

اقتباس:
اصل مراسلہ منجانب : افرازاعوان مراسلہ دیکھیں
بھائی میرے اج کل جو کورٹ میں شادی کی جاتی ہے اُس پعر اپ سئب کی کیا رائے ہے۔کیا وہ شادی جائز ہے۔اُس کو مانا جا سکتا ہے ک یہ جائز ہے پھر اگر اُس کو نا مانا جائے تو پھر کیا کرنا چایئے نکاح پھر کر سکتے ہیں ماں باپ کی مرضی سے اگر وہ طلاق بول دے کیا پھر نکا ح ہو ساکتا ہے اگر پہلا نکاح نا جائز ہے تو طلاق بھی نہیں ہو گی مہربانی سے مدد کرو
السلام علیکم ورحمۃ اللہ و برکاتہ ،
محترم بھائی افراز اعوان ،
دین کے معاملات کسی کی رائے کے مطابق نہیں سمجھے جاتے ، بلکہ اللہ اور رسول اللہ صلی اللہ علیہ وعلی آلہ وسلم کے احکامات اور رسول اللہ صلی اللہ علیہ وعلی آلہ وسلم کی صحیح ثابت شدہ سنت مبارکہ اور صحابہ رضی اللہ عنہم اجمعین کی جماعت کے اقوال و افعال کے مطابق سمجھے جاتے ہیں اگر کسی معاملے میں بالکل اسی معاملے کے مطابق کوئی مثال یا حکم نہ ملے تو اس کی قریبی ترین صفت کے مطابق کسی اور معاملے کے حکم والی نصوص پر قیاس کیا جاتا ہے اور اسی کو اجتھاد بھی کہا جاتا ہے ،
اورعقیدےاور عبادت سے متعلقہ معاملات میں کسی اجتھاد یا قیاس کی گنجائش نہیں ، یہاں ہم جس معاملے کو سمجھنے کی کوشش کر رہے ہیں وہ معاملات میں سے ہے اور اس کے بارے میں صحیح ثابت شدہ قولی اور فعلی سنت مبارکہ میں واضح احکام موجود ہیں ، کسی اجتہاد اور قیاس کی ضرورت نہیں ،
آپ کے سابقہ مراسلے والے سوالات کا جواب ارسال کر چکا ہوں ، و للہ الحمد ،
اور اب اس مراسلے کے سوالات کا جواب لکھتا ہوں ان شاء اللہ ،
بھائی افراز ، سابقہ مراسلات میں صحیح ثابت شدہ قولی اور فعلی سنت مبارکہ کے دلائل کے ساتھ یہ واضح ہو چکا ہے کہ ہمارے ہاں مروج کافرانہ قوانین اورانسانوں کے بنائے ہوئے قوانین کے مطابق فیصلے کرنے والے کورٹس میں ، ولی کی اجازت کے بغیر کیے اور کروائے جانے والے نکاح کی کوئی شرعی حیثیت نہیں وہ اللہ کے رسول کے فرمان کے مطابق واقع ہی نہیں ہوتا ،
اور جب واقع ہی نہیں ہوا تو اس میں طلاق کی کوئی ضرورت نہیں ،
بلکہ ایسی کورٹ میرج والوں کو فی الفور الگ ہو جانا چاہیے کہ وہ بغیر نکاح کے میاں بیوی جیسی زندگی بسر کر رہے ہیں اور یہ کبیرہ گناہ ہے ، جسے عرف عام میں زنا کہا جاتا ہے ،
لڑکی اپنے ولی کی اجازت سے دوسرا نکاح کر لے ، یا اگر اپنے ولی کو اسی شخص کے لیے راضی کر سکتی ہے جس کے ساتھ کورٹ میرج کر بیٹھی تو ولی کی رضا مندی سے اس ولی کی موجودگی میں مروجہ شرعی دستور کے مطابق نکاح کرے
اور اسی طرح مرد یا لڑکے نے جس کے ساتھ کورٹ میرج کی فی الفور اس سے الگ ہو جائے اور کسی اور لڑکی یا عورت کے ساتھ اس لڑکی یا عورت کے ولی کی اجازت سے صحیح اسلامی نکاح کرے ،
اور اگر ممکن ہو تو اسی لڑکی یا عورت کے ولی کو رضا مند کرے اور پھر اسی کے ساتھ صحیح اسلامی نکاح کرے ،
ایک دفعہ پھر کہتا چلوں کہ ہمارے ہاں مروج کافرانہ قوانین اورانسانوں کے بنائے ہوئے قوانین کے مطابق فیصلے کرنے والے کورٹس میں ، ولی کی اجازت کے بغیر کیے اور کروائے جانے والے نکاح کی کوئی شرعی حیثیت نہیں وہ اللہ کے رسول کے فرمان کے مطابق واقع ہی نہیں ہوتا ، لہذا گناہ کی زندگی گذار کر اپنی آخرت تباہ کرنے اور معاشرتی ذلت اٹھانے کی بجائے ہمیں اللہ اور رسول اللہ صلی اللہ علیہ وعلی آلہ وسلم کی تابع فرمانی میں زندگی بسر کرنا چاہیے جس میں پماری آخرت کی بھی خیر ہی خیر ہے اور دُنیا میں بھی عزت ہے ،
ضروری نہیں کہ زندگی بسر کرنے کے لیے اپنی ذاتی پسند کی چیزیں میسر ہو سکیں ، بلکہ اللہ اور رسول اللہ صلی اللہ علیہ وعلی آلہ وسلم کی تابع فرمانی ضروری بلکہ فرض ہے ، و السلام علیکم۔
عادل سہیل آن لائن ہے   Reply With Quote
عادل سہیل کا شکریہ ادا کیا گیا
پرانا 26-09-09, 03:15 PM   #30
Junior Member
اجنبی
 
تاریخ شمولیت: Sep 2009
مراسلات: 17
کمائي: 103
شکریہ: 3
4 مراسلہ میں 6 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

بھئی میرے آپ نے بھت اچھے الفاظ میں لکھا ہے۔
مجھے بتائو اس بات پر فتوٰ ی کہاں سے میلے گا کس سے فتوی لیں‌۔
میرے ایک دوست نے کورت نکا ح کیا اُسکی تفصیل اس طرح ہے۔
غلط کام کیا تھا انہوں نے (زنا پھر انہوں نے چھپ کر نکا ح کیا کورٹ میں‌ اور اس کے بعد پھر جماع بھی کیا۔اور لڑکا پاکستان سے کسی دوسرے ملک چلا گیا -اب لڑکی نے بھت کوشش کی رشتہ مگر نہیں ہو سکا کیوں کہ لڑکی اپنے گھر ہی رہتی تھی۔لڑکی نے راظی کر دیا گھر والوں‌کو تو کچھ ڈیمانڈ رکھی گھر والوں نے کہ وہ لڑکا یہ ڈیمانڈ پوری کرے گا پھر شادی تو لڑکے نے انکار کیا اور لڑکے نے لڑکی کو 3 سے زیادہ طلاق بول دیا کہ مجھے اس طرح شادی نہیں کرنی۔۔۔۔اب وہ چاہتے ہیں ایک ساتھ رہنا شادی کرنا مگر لاعلمی کی وجہ سے وہ کھبی حلالہ کا سوچھتے ہیں میں نے ان کو بولا حلالہ حیرام ہے۔
اب لڑکے کے گھر والے بھی اُس لڑکی پر خوش نہیں لڑکا لڑکی کی کوئی خاص ااپس میں سمجوتہ بھی نہیں شادی کا بھی سوچتے ہیں اب اُن کو کیا کرنا چاہیے۔8 سال سے پیار کرتے ہیں‌ اپ مدد کرو اور فتوی لینا چاہتے ہیں عرب امارات میں جو فتوی ہے اُس میں‌بھی کعھتے ہیں‌ وہ نکاح نہین اآپ پاکستان سے فتوی لو کیا کرا ھے اپ مدد کرو ،،،،،
افرازاعوان آف لائن ہے   Reply With Quote
جواب

Tags
color, فرض, واقعات, لڑکی, نیوز, چین, نظر, ممکن, ماں, مسجد, اللہ, انسان, انشا, اسلامی, بھائی, جواب, حدیث, خلاف, خبر, عورت, عبادت, عشق, صالح, صحابی, صرف


Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests)
 
موضوع کے اختیارات
ظاہری انداز Rate This Thread
Rate This Thread:



تمام اوقات پاکستانی معیاری وقت ( +5 GMT) کے لحاظ سے ہیں۔ ابھی وقت ہے 04:38 AM

Powered by vBulletin® Copyright ©2000 - 2012, Jelsoft Enterprises Ltd.
Content Relevant URLs by vBSEO
جملہ حقوق نشرو اشاعت ©2000 - 2012,پاکستان کی آواز - پاکستان کے فورمزکی انتظامیہ کے پاس مخفوظ ہیں۔ ہم اردو ترجمے کے لیے جناب زبیرکے مشکور ہیں-
اپنا بلاگ مفت حاصل کریں wordpress.pk
ہم pak.net ڈومین نیم کے لیے جناب فاروق سرور خان کے مشکور ہیں

Template-Modifications by TMS
vBCredits v1.4 Copyright ©2007 - 2008, PixelFX Studios
Ad Management plugin by RedTyger