واپس چلیں   پاکستان کی آواز > مذاہب اور انسانی زندگی > اسلام اور معاشرہ > ازدواجی زندگی



ازدواجی زندگی ازدواجی زندگی


::::::: محبت ہے تو اِقرارواِظہار کرو :::::::

short url
جواب
 
LinkBack موضوع کے اختیارات موضوع کی درجہ بندی ظاہری انداز
پرانا 06-11-10, 11:50 PM  
::::::: محبت ہے تو اِقرارواِظہار کرو :::::::
عادل سہیل عادل سہیل آن لائن ہے 06-11-10, 11:50 PM

بِسمِ اللہ و الصَّلاۃُ و السَّلامُ علیَ رَسولِ اللہ

::::::: محبت ہے تو اِقرار و اِظہار کرو :::::::

میں ایک جگہ میاں بیوی کے ازدواجی تعلقات کو خوشگوار اور مضبوط بنانے کے بارے میں تربیتی درس دے رہا تھا ، جس میں دو سو سے زائد مَرد شامل تھے ، جِن میں جوانوں سے لے کر ساٹھ سال سے بڑی عُمر تک کے بُزرگ بھی تھے ، میں نے اپنی ہمت اور جُرات جمع کر کے اُن سب سے مطالبہ کیا کہ آپ سب لوگ اپنے اپنے موبائل فونز نکالیے اور یہ پیغام لکھیے کہ """ میں تُم سے محبت کرتا ہوں """ اور اس کے ساتھ اپنے اجتہاد سے کچھ اور بھی لکھیے اور اپنی اپنی بیویوں کو وہ پیغام اِرسال کیجیے ،
حاضرین میں سے ایک بڑی تعداد نے یہ کام کیا گو کہ وہ اِس میں متردد تھے اور جواب کی بارے میں عجیب عجیب توقعات رکھے ہوئے تھے ، لیکن جیسے جیسے تیسے انہوں نے یہ کا کر ہی لیا ،
چند ہی لمحات میں پورے ہال میں ہر طرف مختلف گھنٹیاں بجنے لگِیں ، کہ اب جوابات آنا شروع ہوئے تھے ،
جی ہاں ، اُس پیغام کے ساتھ جِن دِلوں میں محبت مشعلیں گویا کہ محو رقص ہوئیں اورخوشی کی جن شمعوں نے انہیں پُر نُور کیا اُنکی طرف سے جوابات آنا شروع ہوئے اور پیغام ارسال کرنے والوں کے چہرے عجیب خوشیوں ، اطمینان اور فخر سے دمکنے لگے ، کہ ہر کسی کی بیوی نے ویسا ہی یا اُس سے اچھا جواب ارسال کیا ، سب سے اچھا جواب ایک صاحب کی بیوی کی طرف سے موصول ہوا جو یہ تھا کہ """ میں تُمارے ان الفاظ کی مٹھاس میں اپنی باقی ساری زندگی گذار لوں گی """

ایک جواب ایسا بھی تھا جس نے سب ہی حاضرین کو لوٹ پوٹ کر دیا اور وہ یہ تھا کہ """ کیا تُمہارا موبائل چوری ہو گیا ہے ؟ """
ہمارے(مُسلم )معاشرے میں پائی جانی والی کمزرویوں میں سے ایک یہ بھی ہے کہ ہم اپنے دوستوں ، رشتہ داروں وغیرہ کی خوبیوں ، اور اُن سے اپنی محبت کا اعتراف اُس وقت کرتے ہیں جب محبت کے اعتراف کا محبوب پر کوئی اثر نہیں ہو سکتا ، اور اُس محبت کا جواب ملنے کا وقت نہیں رہتا بلکہ وہ جن سے ہم محبت کا اعتراف کر رہے ہوتے ہیں وہ منوں مٹی تلے دب چکے ہوتے ہیں ،
اب اُس محبت کے اعتراف کا کیا فائدہ جب اللہ نے محبوب کو وہاں بھیج دیا جہاں سے نہ تو واپسی ممکن ہے اور نہ ہی محبوب تک ہماری کوئی بات پہنچ سکتی ہے ،
افسوس کہ ہمارے (مُسلم)معاشرے میں یہ منفی رویہ کافی سرایت کر چکا ہے کہ میاں بیوی اپنی اپنی جگہ پر ایک دوسرے سے محبت کرنے کے باوجود اس کا اعتراف کرنے میں شرماتے ہیں ، کبھی کبھار مختلف حرکات و سکنات سے اپنی محبت کا اظہارکرلیں تو ہر شریک یہی سمجھتا ہے کہ """ اُسے """ بھی تو پتہ چلتا ہی ہو گا ، جب کہ یہ قطعا ضروری نہیں کہ میری کسی حرکت کا مصدراور مقصد میری بیوی بھی اُسی طرح جانتی ہو جس طرح میں جانتا ہوں ،اور اسی طرح میں بھی اپنی بیوی کی کئی حرکات کا مقصد نہیں جانتا جو خواہ اُس کی طرف سے اُس کی سمجھ کے مطابق میرے لیے محبت کا اظہار ہوتی ہوں ،
:::::: ہمت کیجیے اور کہہ دیجیے :::::::
اپنی ہمت جمع کیجیے اور اللہ پر توکل کر کے اپنی /اپنے شریکءحیات سے کہہ دیجیے کہ آپ اُس سے محبت کرتے ہیں یقین جانیے ایسا کرنا نہ کسی خاوند کی عِزت و شان میں کمی کرتا ہے اور نہ ہی کسی بیوی کی شرم و حیاء میں ، یہ اعتراف کرنے سے پہلے اگر کوئی تردد ہو بھی تو اس اعتراف کے بعد ملنے والی مٹھاس اُس کی ساری کوفت دُور کر دیتی ہے ، لہذا اپنی زندگیوں کو اس مٹھاس سے بھریے ۔
ڈاکٹر خالد المنیف کی ایک تحریر سے ماخوذ ۔
اس کے بعد میں یہ کہتا ہوں کہ ہمارے محبوب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وعلی آلہ وسلم کی طرف دیکھیے ، جو اللہ کے بعد سب سے زیادہ بلند رتبے والے،اورسب سےزیادہ عِزت اورشان والے ہیں ، وہ اپنی محبتوں کا اظہار کس طرح فرمایا کرتے تھے :::
عُمر ابن العاص رضی اللہ عنہ ُ کا کہنا ہے کہ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وعلی آلہ وسلم سے عرض کی """""أَيُّ الناس أَحَبُّ إِلَيْكَ ؟ ::: آپ کسے سب سے زیادہ محبت فرماتے ہیں ؟""" تو اِرشاد فرمایا ((((( عَائِشَةُ:::عائشہ )))))میں نے عرض کیا """ مَردوں میں سے """ تو اِرشاد فرمایا ((((( أَبُوُھَا :::اُس کے والد ))))) میں نے پھر عرض کیا """ ثُمَّ مَن ::: اُن کے بعد کون """ تو اِرشاد فرمایا (((((عُمر :::عُمر ))))) اور کئی اور لوگوں کا نام لیا """""
اور ایک دفعہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وعلی آلہ وسلم نے مُعاذ ابن جبل رضی اللہ عنہ ُ سے اِرشاد فرمایا ((((( یا مُعاذ اِنی لأحِبُکَ ::: اے مُعاذ میں تُم سے محبت کرتا ہوں ))))) سُنن ابی داود ، امام الالبانی رحمہ ُ نے کہا حدیث صحیح ہے ،
اس موضوع پر دیگر کئی صحیح احادیث میسر ہیں ، جن سے ہمیں یہ سبق ملتا ہے کہ ہم جس سے محبت کریں جائز حلال اسباب سے اور اللہ کے لیے محبت کریں اور اُسے اُس کی خبر بھی کریں اس کا کتنا فائدہ ہوتا ہے اگر اس پر لکھنے لگیں تو ایک کتاب تیار ہو سکتی ہے ،
ایک اور حدیث مبارک بیان کر کے بات کو ختم کرتا ہوں ،
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وعلی آلہ وسلم نے اِرشاد فرمایا (((((إذا أحَبَ الرَّجُلُ الرَّجُلَ فليُخبِر أنَّهُ أحبَّهُ ::: جب کوئی شخص کسی سے محبت کرے تو وہ اُس کو خبر کردے کہ وہ اُس سے محبت کرتا ہے ))))) السلسۃ الاحادیث الصحیحۃ /حدیث 418،
یہاں اس مضمون میں یہ صرف یہ بتانا مقصد ہے کہ ہماری زندگیوں میں سے نفسا نفسی اور خشک مادی تعلقات کے خاتمے کا بہترین سبق ہمیں اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وعلی آلہ وسلم نے دِیا ہے ، اللہ کرے کہ ہم اُسے سیکھ لیں اور اس پر عمل پیرا ہوں ، اس سے ہماری معاشرتی زندگی کے اور خاص طور پر ازدواجی زندگی کے تقریباً سارے ہی مسائل ختم ہو سکتے ہیں ، ان شاء اللہ ، بلکہ مسائل پیدا ہونے سے پہلے ہی اُن کا خاتمہ ہو سکتا ہے ، باذن اللہ ۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔
مضمون کا برقی نسخہ """ یہاں """ سے اتارا جا سکتا ہے ۔
ایک بہترین عربی فونٹ ڈاون لوڈ کیجیے اور اپنے پی سی میں انسٹال کیجیے ، میرے مراسلات میں موجود عربی عبارات بالکل ٹھیک اور بہت واضح نظر آئیں گی ان شاء اللہ ۔
__________________
اب نہ ہو گا کہیں کوئی نزول کتاب ::: بند کر دیا رب العالمین نے یہ باب
ہے جو بھی صحیح سنت رسالت مآب ::: بے شک ہے وحیء رب الارباب

عادل سہیل
Senior Member
تاریخ شمولیت: Jul 2007
عمر: 48
مراسلات: 4,389
شکریہ: 2,077
3,583 مراسلہ میں 12,686 بارشکریہ ادا کیا گیا
مناظر: 2145
Reply With Quote
22 قاری/قارئین نے عادل سہیل کا شکریہ ادا کیا
J.S (24-11-10), Miss Khan (22-11-11), فیاض انصاری (21-01-12), فیصل ناصر (07-11-10), فرخ ظفر (08-12-10), یاسر عمران مرزا (09-12-10), نبیل خان (22-11-11), محمدمبشرعلی (23-11-11), مرزا عامر (07-11-10), ابن آدم (22-11-11), احمد نذیر (24-11-11), تبتیلا انجم (24-11-11), حیدر (30-11-10), راجہ اکرام (22-11-11), سحر (07-11-10), شمشاد احمد (07-11-10), ضِرار Derar (07-11-10), طاھر (07-11-10), عامرشہزاد (09-11-10), عبدالقدوس (24-11-10), عبداللہ حیدر (07-11-10), عروج (22-11-11)
پرانا 22-11-11, 02:53 AM   #31
Senior Member
 
Miss Khan's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Sep 2011
مقام: Karachi
عمر: 28
مراسلات: 2,199
کمائي: 23,514
شکریہ: 3,763
1,315 مراسلہ میں 3,005 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

بہت اچھے موضوع کو بہترین انداز میں پیش کیا ہے جناب۔۔۔۔ پراثر تحریر ہے۔۔۔۔ جزاک اللہ
Miss Khan آف لائن ہے   Reply With Quote
Miss Khan کا شکریہ ادا کیا گیا
عادل سہیل (23-11-11)
پرانا 22-11-11, 03:47 PM   #32
ناظم اعلی
 
راجہ اکرام's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Jan 2009
مقام: ڈیرا درویشاں دا
مراسلات: 21,554
کمائي: 315,018
شکریہ: 25,207
16,383 مراسلہ میں 41,612 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

السلام علیکم
یا سیدی انا احبک فی اللہ
بارک اللہ فی علمک و عملک
راجہ اکرام آن لائن ہے   Reply With Quote
2 قاری/قارئین نے راجہ اکرام کا شکریہ ادا کیا
تبتیلا انجم (24-11-11), عادل سہیل (23-11-11)
پرانا 22-11-11, 08:39 PM   #33
Senior Member
 
تاریخ شمولیت: Jun 2011
مراسلات: 2,286
کمائي: 26,455
شکریہ: 8,476
1,585 مراسلہ میں 3,504 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

بہت اچھی تحریر ہے شکریہ جی ۔
نبیل خان آف لائن ہے   Reply With Quote
نبیل خان کا شکریہ ادا کیا گیا
عادل سہیل (23-11-11)
پرانا 23-11-11, 09:26 PM   #34
Senior Member
 
تاریخ شمولیت: Jul 2007
عمر: 48
مراسلات: 4,389
کمائي: 88,841
شکریہ: 2,077
3,583 مراسلہ میں 12,686 بارشکریہ ادا کیا گیا
Lightbulb

اقتباس:
اصل مراسلہ منجانب : Miss Khan مراسلہ دیکھیں
بہت اچھے موضوع کو بہترین انداز میں پیش کیا ہے جناب۔۔۔۔ پراثر تحریر ہے۔۔۔۔ جزاک اللہ
السلام علیکم ورحمۃ اللہ و برکاتہ ،
یہ سب اللہ کی توفیق سے ہے خانم بہن ، اپنی دعاوں میں یاد رکھا کیجیے ، و السلام علیکم۔
عادل سہیل آن لائن ہے   Reply With Quote
عادل سہیل کا شکریہ ادا کیا گیا
Miss Khan (23-11-11)
پرانا 23-11-11, 09:30 PM   #35
Senior Member
 
تاریخ شمولیت: Jul 2007
عمر: 48
مراسلات: 4,389
کمائي: 88,841
شکریہ: 2,077
3,583 مراسلہ میں 12,686 بارشکریہ ادا کیا گیا
Lightbulb

اقتباس:
اصل مراسلہ منجانب : راجہ اکرام مراسلہ دیکھیں
السلام علیکم
یا سیدی انا احبک فی اللہ
بارک اللہ فی علمک و عملک
و علیکم السلام و رحمۃ اللہ و برکاتہ ،
احبک اللہ ، الذی احببتنی فیہ یا اخی الکریم ،
انا اخوک و لیستُ بسیدٍ،
رزقک اللہ احسن مما دعوتَ لی ، و السلام علیکم۔
عادل سہیل آن لائن ہے   Reply With Quote
2 قاری/قارئین نے عادل سہیل کا شکریہ ادا کیا
تبتیلا انجم (24-11-11), راجہ اکرام (23-11-11)
پرانا 23-11-11, 09:33 PM   #36
Senior Member
 
تاریخ شمولیت: Jul 2007
عمر: 48
مراسلات: 4,389
کمائي: 88,841
شکریہ: 2,077
3,583 مراسلہ میں 12,686 بارشکریہ ادا کیا گیا
Lightbulb

اقتباس:
اصل مراسلہ منجانب : نبیل خان مراسلہ دیکھیں
بہت اچھی تحریر ہے شکریہ جی ۔
السلام علیکم ورحمۃ اللہ و برکاتہ ،
جزاک اللہ خیرا ، نبیل بھائی ، جو کوئی اچھی خیر والی بات یا کام مجھ سے ظاہر ہوتا ہے وہ محض اللہ پاک کی رحمت ہے ، دعا کیا کیجیے کہ اللہ تعالیٰ ہم سب کو اس کی رحمت سے نوازتا رہے ، والسلام علیکم۔
عادل سہیل آن لائن ہے   Reply With Quote
پرانا 23-11-11, 09:38 PM   #37
Senior Member
 
Miss Khan's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Sep 2011
مقام: Karachi
عمر: 28
مراسلات: 2,199
کمائي: 23,514
شکریہ: 3,763
1,315 مراسلہ میں 3,005 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

اقتباس:
اصل مراسلہ منجانب : عادل سہیل مراسلہ دیکھیں
السلام علیکم ورحمۃ اللہ و برکاتہ ،
یہ سب اللہ کی توفیق سے ہے خانم بہن ، اپنی دعاوں میں یاد رکھا کیجیے ، و السلام علیکم۔
وعلیکم السلام ۔۔۔۔ جی یاد رکھتی ہوں ۔۔۔۔۔۔!
Miss Khan آف لائن ہے   Reply With Quote
پرانا 23-11-11, 11:29 PM   #38
Senior Member
 
تاریخ شمولیت: Jul 2007
عمر: 48
مراسلات: 4,389
کمائي: 88,841
شکریہ: 2,077
3,583 مراسلہ میں 12,686 بارشکریہ ادا کیا گیا
Lightbulb

اقتباس:
اصل مراسلہ منجانب : Miss Khan مراسلہ دیکھیں
وعلیکم السلام ۔۔۔۔ جی یاد رکھتی ہوں ۔۔۔۔۔۔!
السلام علیکم ورحمۃ اللہ و برکاتہ ،
جزاکِ اللہ خیرا ، بہن جی ، اللہ تبارک و تعالیٰ آپ کو اُس کی رحمتوں کی عطاء سے مالا مال رکھے ، و السلام علیکم۔
عادل سہیل آن لائن ہے   Reply With Quote
عادل سہیل کا شکریہ ادا کیا گیا
Miss Khan (24-11-11)
پرانا 24-11-11, 09:29 AM   #39
Senior Member
 
جان جی's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Oct 2007
مقام: دل
عمر: 26
مراسلات: 2,141
کمائي: 23,413
شکریہ: 3,457
1,285 مراسلہ میں 2,266 بارشکریہ ادا کیا گیا
جان جی کو MSN کے ذریعے پیغام ارسال کریں جان جی کو Yahoo کے ذریعے پیغام ارسال کریں جان جی کو Skype™ کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default

عادل بھائی، اچھی تحریر ھے،،،،،،،،،،،
جان جی آف لائن ہے   Reply With Quote
جان جی کا شکریہ ادا کیا گیا
عادل سہیل (24-11-11)
پرانا 24-11-11, 07:38 PM   #40
Senior Member
 
تاریخ شمولیت: Jul 2007
عمر: 48
مراسلات: 4,389
کمائي: 88,841
شکریہ: 2,077
3,583 مراسلہ میں 12,686 بارشکریہ ادا کیا گیا
Lightbulb

اقتباس:
اصل مراسلہ منجانب : جان جی مراسلہ دیکھیں
عادل بھائی، اچھی تحریر ھے،،،،،،،،،،،
السلام علیکم ورحمۃ اللہ و برکاتہ ،
جزاک اللہ خیرا ، بھإئی جان جی ،
یہ سب اللہ کی عطاء کردہ توفیق سے ہی ہے کہ مجھ جیسے سے کوٕئی خیر کی بات کہلوا لیتا ہے اور پھر رحمت مزید یہ کہ آپ جیسے بھائیوں بہنوں کے لیے پسندیدہ بھی بنا دیتا ہے و لہ الحمد و المنۃ و السلام علیکم۔
عادل سہیل آن لائن ہے   Reply With Quote
جواب

Tags
color, com, document, green, love, لوگ, نظر, موبائل, ممکن, محبت, مسائل, اللہ, بہترین, تحریر, جواب, حدیث, خبر, زندگی, سال, شخص, عجیب, عربی, عرض, صحیح, صرف


Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests)
 
موضوع کے اختیارات
ظاہری انداز Rate This Thread
Rate This Thread:


Similar Threads
موضوع موضوع شروع کیا فورم جوابات آخری مراسلہ
حکومت تو عوام کی دعائیں لگ گئ تو ---------- Haya 786 گپ شپ 7 25-02-11 10:42 AM
عوام کو مارتےہو اور وہ روئے بھی نہ۔۔۔۔ جب عوام بھوکے مرے گی تو تبدیلی کی آوازیں تو آئیں گی جاویداسد خبریں 2 21-09-10 08:12 PM
ميں تو نفرت ہوں تو محبت کا سمندر ہے Wahid Mahmood شعر و شاعری 1 11-03-10 11:10 PM
آؤ پشتو سیکھیں = راشہ پشتو ذدہ کہ محمد کاشف حبیب پشتو فورمز 113 09-07-09 08:30 PM
تو نے کہا تو تیری تمنا ہی چھوڑ دی Shani شعر و شاعری 3 19-11-08 08:22 PM


تمام اوقات پاکستانی معیاری وقت ( +5 GMT) کے لحاظ سے ہیں۔ ابھی وقت ہے 04:39 AM

Powered by vBulletin® Copyright ©2000 - 2012, Jelsoft Enterprises Ltd.
Content Relevant URLs by vBSEO
جملہ حقوق نشرو اشاعت ©2000 - 2012,پاکستان کی آواز - پاکستان کے فورمزکی انتظامیہ کے پاس مخفوظ ہیں۔ ہم اردو ترجمے کے لیے جناب زبیرکے مشکور ہیں-
اپنا بلاگ مفت حاصل کریں wordpress.pk
ہم pak.net ڈومین نیم کے لیے جناب فاروق سرور خان کے مشکور ہیں

Template-Modifications by TMS
vBCredits v1.4 Copyright ©2007 - 2008, PixelFX Studios
Ad Management plugin by RedTyger