واپس چلیں   پاکستان کی آواز > مذاہب اور انسانی زندگی > اسلام اور معاشرہ > ازدواجی زندگی



ازدواجی زندگی ازدواجی زندگی


جہیز ایک لعنت

short url
جواب
 
LinkBack موضوع کے اختیارات موضوع کی درجہ بندی ظاہری انداز
پرانا 11-11-09, 09:40 AM   #1
جہیز ایک لعنت
رانا امر رانا امر آف لائن ہے 11-11-09, 09:40 AM

ہمارے معاشرے میں جہیز کو لعنت کہنا غلط نہیں۔ لعنت کے ساتھ ساتھ یہ متوسط اور غریب طبقے خاندان کے لئے ناسور کی شکل اختیار کر گیا ہے۔ جس کی وجہ سے بہت سی بچیاں ماں باپ کی دہلیز پر اپنے بال سفید کر کے بیٹھی ہوئی ہیں۔

ہم اپنے آپ کو مسلمان کہنا تو پسند کرتے ہیں لیکن اپنے طور طریقے سے کہیں سے بھی ایسا ظاہر نہیں کرتے کہ ہم اللہ اور نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے بتائے ہوئے راستے پر چلتے ہیں۔ اگر آج ہم اپنے معاشرے میں سے منہ مانگنا جہیز مانگنا بند کر دیں تو بہت سے سفید پوش گھرانے کی بیٹیوں کی شادی ہو سکتی ہیں۔ ویسے ہی لڑکے اور لڑکیوں کا حساب کتاب نکالا جائے تو لڑکے لڑکیوں کے مقابلے میں کم ہیں اور سونے پر سوہاگہ پڑھے لکھے لڑکے ویسے بھی بہت کم ہیں اور جو لڑکا اچھا کمائی والا ہے تو اس کے ماں باپ کا دماغ عرش معلہ پر ہوتا ہے۔ وہ تو اپنے لڑکے کے لئے گویا لڑکی نہیں بلکہ چلتی پھرتی سونے کی کان خریدنے آئے ہوں۔

ہم اس تمام معاملے میں اس بے چاری لڑکی کے بارے میں اگر سوچیں کے آئے دن آنے والے مہمانوں کی چبتی ہوئی نظروں کا عتاب وہ کس طرح سہتی ہے اور جہیز کے نام پر بکنے والی لڑکی لڑکے کے گھر جا کر بھی خوشحال رہے گی اس بات کی بھی کیا گارنٹی ہے اور ایسے لالچی لوگوں کا پیٹ کبھی نہیں بھرتا پہلے جہیز کے نام پر لڑکی کے گھر والوں کو بلیک میل کیا جاتا ہے پھر بعد میں اس کو گھر سے نکال دینے کے ڈر سے۔ بہت سی لڑکیوں کو ان کے سسرال والے اسی بنا پر زندہ تک جلا دیتے ہیں کہ ان کی ڈیمانڈ لڑکی کے گھر والے پوری نہیں کر پاتے۔ ظالم یہ بھول جاتے ہیں کہ وہ خود بھی بیٹی کے والدین ہیں۔

معاشرے میں تبدیلی آ سکتی ہے اگر نوجوان نسل چاہے تو سب ممکن ہو سکتا ہے۔ اس کے علاوہ حکومت کو بھی چاہئے کہ اس معاملے کا سنجیدگی سے جائزہ لیں اور اقدامات کریں۔ جو بھی بے جا جہیز لے اس کے لئے سزائیں مقرر کی جائیں اور ساتھ ہی ساتھ صرف وہی جہیز دینا مقرر کیا جائے جو اللہ اور اس کے رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے حکم دیا ہے۔

میں ان تمام لوگوں کے لئے دعا گو ہوں جو یہ سمجھتے ہیں کہ میری سوچ نہایت فرسودہ ہے اور جو جہیز لینے کو اپنا پیدائشی حق سمجھتے ہیں۔ آج ضرورت اس بات کی ہے کہ معاشرے سے برائی کا خاتمہ کیا جائے اور اس کے پہلو پر نظر ڈالنا ہم سب کا فرض ہونا چاہئے اور جہیز کے لین دین کے اس سلسلے کو روکنے کے لئے ہمیں خود آگے بڑھنے کی ضرورت ہے۔

آپ کی رائے کا منتظر






راناامر

 
رانا امر's Avatar
رانا امر
Senior Member
تاریخ شمولیت: Feb 2009
مراسلات: 833
شکریہ: 4,245
514 مراسلہ میں 1,420 بارشکریہ ادا کیا گیا
مناظر: 419
Reply With Quote
رانا امر کا شکریہ ادا کیا گیا
ام طلحہ (02-12-09)
پرانا 02-12-09, 09:52 AM   #2
Senior Member
 
رانا امر's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Feb 2009
مراسلات: 833
کمائي: 18,427
شکریہ: 4,245
514 مراسلہ میں 1,420 بارشکریہ ادا کیا گیا
رانا امر کو MSN کے ذریعے پیغام ارسال کریں رانا امر کو Yahoo کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default

جہیز اور ہمارا معاشرہ
Attached Thumbnails
1.gif   2.gif  
رانا امر آف لائن ہے   Reply With Quote
رانا امر کا شکریہ ادا کیا گیا
ام طلحہ (02-12-09)
پرانا 02-12-09, 10:28 AM   #3
ناظم اعلی
 
ام طلحہ's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Sep 2008
عمر: 36
مراسلات: 4,759
کمائي: 118,659
شکریہ: 8,154
3,796 مراسلہ میں 11,141 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

نیکی کی ابتدا اپنے ہی گھر سے،بہت اچھی سوچ ہے۔اللہ ہم سب کو ہدایت دے۔
ام طلحہ آف لائن ہے   Reply With Quote
ام طلحہ کا شکریہ ادا کیا گیا
رانا امر (03-12-09)
پرانا 02-12-09, 04:08 PM   #4
Administrator
 
منتظمین's Avatar
 
تاریخ شمولیت: May 2007
عمر: 36
مراسلات: 11,360
کمائي: 171,606
شکریہ: 9,805
7,524 مراسلہ میں 22,594 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

سرورق کے لیے تجویز کرتا ہوں۔
منتظمین آف لائن ہے   Reply With Quote
منتظمین کا شکریہ ادا کیا گیا
رانا امر (03-12-09)
پرانا 02-12-09, 05:42 PM   #5
Administrator
 
سحر's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Nov 2008
مراسلات: 6,600
کمائي: 172,482
شکریہ: 8,802
5,783 مراسلہ میں 21,385 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

بات صرف جہیز کی نہیں
سارے سسٹم کی ہے ۔ شادی کا سسٹم یعنی لڑکی کو پسند کرنے سے شادی کی تمام رسومات اور جہیز یہ سب خواتین کے ہاتھ میں ہوتا ہے ۔
اور بہت سے گھرانوں میں تو لڑکے اور لڑکے کے والد کے علم میں ہی نہیں ہوتا کہ ان کے گھر کی خواتین نے جہیز کی ڈیمانڈ کردی ہے ۔
اگر یہ سارا سسٹم خواتین کے ہاتھوں کے بجائے مردوں کے ہاتھ میں ہو جو خود کماتے ہیں ان کو دوسرے کے پیسوں کی بھی قدر ہوتی ہے ۔
اگر لڑکے کے والد اپنی بہو دیکھنے جائیں گے تو وہ لڑکی کے گھرانے کی شرافت ذیادہ دیکھے گے بنسبت لڑکی کی شکل وصورت ۔
شکریہ
__________________
اے اللہ
میرے ہر فیصلے میں تیری رضا ہو شامل
جو تیرا حکم ہو وہ میرا ارادہ کردے
سحر آف لائن ہے   Reply With Quote
سحر کا شکریہ ادا کیا گیا
رانا امر (03-12-09)
جواب

Tags
color, فرض, پسند, لڑکی, ممکن, ماں, معاشرہ, آج, اللہ, حکم, خواتین, دعا, شادی, ظالم, علم, عرش, غلط, غریب, صرف


Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests)
 
موضوع کے اختیارات
ظاہری انداز Rate This Thread
Rate This Thread:


Similar Threads
موضوع موضوع شروع کیا فورم جوابات آخری مراسلہ
پلیز پلیز پلیز مددکریں مشال خان مائیکروسوفٹ آفس 9 01-03-11 07:00 PM
پلیز 25 روپے پلیز! فیصل ناصر گپ شپ 28 31-01-11 04:09 PM
بھارت کے حیرت انگیز گاؤں‌ کا ہر فرد چور ہے ALI-OAD دلچسپ اور عجیب 8 28-01-11 11:23 PM
پلیز بتائیے حسنین ایوب عمومی بحث 1 30-08-10 11:29 PM
الطاف حسین دھمکی آمیز بیانات سے گریز کریں، غوث بخش مہر عبدالقدوس خبریں 0 17-04-08 08:20 AM


تمام اوقات پاکستانی معیاری وقت ( +5 GMT) کے لحاظ سے ہیں۔ ابھی وقت ہے 04:44 AM

Powered by vBulletin® Copyright ©2000 - 2012, Jelsoft Enterprises Ltd.
Content Relevant URLs by vBSEO
جملہ حقوق نشرو اشاعت ©2000 - 2012,پاکستان کی آواز - پاکستان کے فورمزکی انتظامیہ کے پاس مخفوظ ہیں۔ ہم اردو ترجمے کے لیے جناب زبیرکے مشکور ہیں-
اپنا بلاگ مفت حاصل کریں wordpress.pk
ہم pak.net ڈومین نیم کے لیے جناب فاروق سرور خان کے مشکور ہیں

Template-Modifications by TMS
vBCredits v1.4 Copyright ©2007 - 2008, PixelFX Studios
Ad Management plugin by RedTyger