واپس چلیں   پاکستان کی آواز > مذاہب اور انسانی زندگی > اسلام اور معاشرہ > ازدواجی زندگی



ازدواجی زندگی ازدواجی زندگی


::::::: محبت ہے تو اِقرارواِظہار کرو :::::::

short url
جواب
 
LinkBack موضوع کے اختیارات موضوع کی درجہ بندی ظاہری انداز
پرانا 06-11-10, 11:50 PM   #1
::::::: محبت ہے تو اِقرارواِظہار کرو :::::::
عادل سہیل عادل سہیل آن لائن ہے 06-11-10, 11:50 PM

بِسمِ اللہ و الصَّلاۃُ و السَّلامُ علیَ رَسولِ اللہ

::::::: محبت ہے تو اِقرار و اِظہار کرو :::::::

میں ایک جگہ میاں بیوی کے ازدواجی تعلقات کو خوشگوار اور مضبوط بنانے کے بارے میں تربیتی درس دے رہا تھا ، جس میں دو سو سے زائد مَرد شامل تھے ، جِن میں جوانوں سے لے کر ساٹھ سال سے بڑی عُمر تک کے بُزرگ بھی تھے ، میں نے اپنی ہمت اور جُرات جمع کر کے اُن سب سے مطالبہ کیا کہ آپ سب لوگ اپنے اپنے موبائل فونز نکالیے اور یہ پیغام لکھیے کہ """ میں تُم سے محبت کرتا ہوں """ اور اس کے ساتھ اپنے اجتہاد سے کچھ اور بھی لکھیے اور اپنی اپنی بیویوں کو وہ پیغام اِرسال کیجیے ،
حاضرین میں سے ایک بڑی تعداد نے یہ کام کیا گو کہ وہ اِس میں متردد تھے اور جواب کی بارے میں عجیب عجیب توقعات رکھے ہوئے تھے ، لیکن جیسے جیسے تیسے انہوں نے یہ کا کر ہی لیا ،
چند ہی لمحات میں پورے ہال میں ہر طرف مختلف گھنٹیاں بجنے لگِیں ، کہ اب جوابات آنا شروع ہوئے تھے ،
جی ہاں ، اُس پیغام کے ساتھ جِن دِلوں میں محبت مشعلیں گویا کہ محو رقص ہوئیں اورخوشی کی جن شمعوں نے انہیں پُر نُور کیا اُنکی طرف سے جوابات آنا شروع ہوئے اور پیغام ارسال کرنے والوں کے چہرے عجیب خوشیوں ، اطمینان اور فخر سے دمکنے لگے ، کہ ہر کسی کی بیوی نے ویسا ہی یا اُس سے اچھا جواب ارسال کیا ، سب سے اچھا جواب ایک صاحب کی بیوی کی طرف سے موصول ہوا جو یہ تھا کہ """ میں تُمارے ان الفاظ کی مٹھاس میں اپنی باقی ساری زندگی گذار لوں گی """

ایک جواب ایسا بھی تھا جس نے سب ہی حاضرین کو لوٹ پوٹ کر دیا اور وہ یہ تھا کہ """ کیا تُمہارا موبائل چوری ہو گیا ہے ؟ """
ہمارے(مُسلم )معاشرے میں پائی جانی والی کمزرویوں میں سے ایک یہ بھی ہے کہ ہم اپنے دوستوں ، رشتہ داروں وغیرہ کی خوبیوں ، اور اُن سے اپنی محبت کا اعتراف اُس وقت کرتے ہیں جب محبت کے اعتراف کا محبوب پر کوئی اثر نہیں ہو سکتا ، اور اُس محبت کا جواب ملنے کا وقت نہیں رہتا بلکہ وہ جن سے ہم محبت کا اعتراف کر رہے ہوتے ہیں وہ منوں مٹی تلے دب چکے ہوتے ہیں ،
اب اُس محبت کے اعتراف کا کیا فائدہ جب اللہ نے محبوب کو وہاں بھیج دیا جہاں سے نہ تو واپسی ممکن ہے اور نہ ہی محبوب تک ہماری کوئی بات پہنچ سکتی ہے ،
افسوس کہ ہمارے (مُسلم)معاشرے میں یہ منفی رویہ کافی سرایت کر چکا ہے کہ میاں بیوی اپنی اپنی جگہ پر ایک دوسرے سے محبت کرنے کے باوجود اس کا اعتراف کرنے میں شرماتے ہیں ، کبھی کبھار مختلف حرکات و سکنات سے اپنی محبت کا اظہارکرلیں تو ہر شریک یہی سمجھتا ہے کہ """ اُسے """ بھی تو پتہ چلتا ہی ہو گا ، جب کہ یہ قطعا ضروری نہیں کہ میری کسی حرکت کا مصدراور مقصد میری بیوی بھی اُسی طرح جانتی ہو جس طرح میں جانتا ہوں ،اور اسی طرح میں بھی اپنی بیوی کی کئی حرکات کا مقصد نہیں جانتا جو خواہ اُس کی طرف سے اُس کی سمجھ کے مطابق میرے لیے محبت کا اظہار ہوتی ہوں ،
:::::: ہمت کیجیے اور کہہ دیجیے :::::::
اپنی ہمت جمع کیجیے اور اللہ پر توکل کر کے اپنی /اپنے شریکءحیات سے کہہ دیجیے کہ آپ اُس سے محبت کرتے ہیں یقین جانیے ایسا کرنا نہ کسی خاوند کی عِزت و شان میں کمی کرتا ہے اور نہ ہی کسی بیوی کی شرم و حیاء میں ، یہ اعتراف کرنے سے پہلے اگر کوئی تردد ہو بھی تو اس اعتراف کے بعد ملنے والی مٹھاس اُس کی ساری کوفت دُور کر دیتی ہے ، لہذا اپنی زندگیوں کو اس مٹھاس سے بھریے ۔
ڈاکٹر خالد المنیف کی ایک تحریر سے ماخوذ ۔
اس کے بعد میں یہ کہتا ہوں کہ ہمارے محبوب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وعلی آلہ وسلم کی طرف دیکھیے ، جو اللہ کے بعد سب سے زیادہ بلند رتبے والے،اورسب سےزیادہ عِزت اورشان والے ہیں ، وہ اپنی محبتوں کا اظہار کس طرح فرمایا کرتے تھے :::
عُمر ابن العاص رضی اللہ عنہ ُ کا کہنا ہے کہ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وعلی آلہ وسلم سے عرض کی """""أَيُّ الناس أَحَبُّ إِلَيْكَ ؟ ::: آپ کسے سب سے زیادہ محبت فرماتے ہیں ؟""" تو اِرشاد فرمایا ((((( عَائِشَةُ:::عائشہ )))))میں نے عرض کیا """ مَردوں میں سے """ تو اِرشاد فرمایا ((((( أَبُوُھَا :::اُس کے والد ))))) میں نے پھر عرض کیا """ ثُمَّ مَن ::: اُن کے بعد کون """ تو اِرشاد فرمایا (((((عُمر :::عُمر ))))) اور کئی اور لوگوں کا نام لیا """""
اور ایک دفعہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وعلی آلہ وسلم نے مُعاذ ابن جبل رضی اللہ عنہ ُ سے اِرشاد فرمایا ((((( یا مُعاذ اِنی لأحِبُکَ ::: اے مُعاذ میں تُم سے محبت کرتا ہوں ))))) سُنن ابی داود ، امام الالبانی رحمہ ُ نے کہا حدیث صحیح ہے ،
اس موضوع پر دیگر کئی صحیح احادیث میسر ہیں ، جن سے ہمیں یہ سبق ملتا ہے کہ ہم جس سے محبت کریں جائز حلال اسباب سے اور اللہ کے لیے محبت کریں اور اُسے اُس کی خبر بھی کریں اس کا کتنا فائدہ ہوتا ہے اگر اس پر لکھنے لگیں تو ایک کتاب تیار ہو سکتی ہے ،
ایک اور حدیث مبارک بیان کر کے بات کو ختم کرتا ہوں ،
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وعلی آلہ وسلم نے اِرشاد فرمایا (((((إذا أحَبَ الرَّجُلُ الرَّجُلَ فليُخبِر أنَّهُ أحبَّهُ ::: جب کوئی شخص کسی سے محبت کرے تو وہ اُس کو خبر کردے کہ وہ اُس سے محبت کرتا ہے ))))) السلسۃ الاحادیث الصحیحۃ /حدیث 418،
یہاں اس مضمون میں یہ صرف یہ بتانا مقصد ہے کہ ہماری زندگیوں میں سے نفسا نفسی اور خشک مادی تعلقات کے خاتمے کا بہترین سبق ہمیں اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وعلی آلہ وسلم نے دِیا ہے ، اللہ کرے کہ ہم اُسے سیکھ لیں اور اس پر عمل پیرا ہوں ، اس سے ہماری معاشرتی زندگی کے اور خاص طور پر ازدواجی زندگی کے تقریباً سارے ہی مسائل ختم ہو سکتے ہیں ، ان شاء اللہ ، بلکہ مسائل پیدا ہونے سے پہلے ہی اُن کا خاتمہ ہو سکتا ہے ، باذن اللہ ۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔
مضمون کا برقی نسخہ """ یہاں """ سے اتارا جا سکتا ہے ۔
ایک بہترین عربی فونٹ ڈاون لوڈ کیجیے اور اپنے پی سی میں انسٹال کیجیے ، میرے مراسلات میں موجود عربی عبارات بالکل ٹھیک اور بہت واضح نظر آئیں گی ان شاء اللہ ۔
__________________
اب نہ ہو گا کہیں کوئی نزول کتاب ::: بند کر دیا رب العالمین نے یہ باب
ہے جو بھی صحیح سنت رسالت مآب ::: بے شک ہے وحیء رب الارباب

عادل سہیل
Senior Member
تاریخ شمولیت: Jul 2007
عمر: 48
مراسلات: 4,389
شکریہ: 2,077
3,583 مراسلہ میں 12,686 بارشکریہ ادا کیا گیا
مناظر: 2145
Reply With Quote
22 قاری/قارئین نے عادل سہیل کا شکریہ ادا کیا
J.S (24-11-10), Miss Khan (22-11-11), فیاض انصاری (21-01-12), فیصل ناصر (07-11-10), فرخ ظفر (08-12-10), یاسر عمران مرزا (09-12-10), نبیل خان (22-11-11), محمدمبشرعلی (23-11-11), مرزا عامر (07-11-10), ابن آدم (22-11-11), احمد نذیر (24-11-11), تبتیلا انجم (24-11-11), حیدر (30-11-10), راجہ اکرام (22-11-11), سحر (07-11-10), شمشاد احمد (07-11-10), ضِرار Derar (07-11-10), طاھر (07-11-10), عامرشہزاد (09-11-10), عبدالقدوس (24-11-10), عبداللہ حیدر (07-11-10), عروج (22-11-11)
پرانا 07-11-10, 12:05 AM   #2
Senior Member
 
مرزا عامر's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Jun 2010
مقام: Finland
مراسلات: 4,644
کمائي: 84,708
شکریہ: 28,669
4,115 مراسلہ میں 13,064 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

بہت خوب۔ میرا خیال ہے کہ منتظمیں کی نظر اب تک اس مراسلے پر نہیں گئی
مرزا عامر آن لائن ہے   Reply With Quote
2 قاری/قارئین نے مرزا عامر کا شکریہ ادا کیا
نبیل خان (22-11-11), عبداللہ حیدر (07-11-10)
پرانا 07-11-10, 12:17 AM   #3
Senior Member
 
تاریخ شمولیت: Jul 2007
عمر: 48
مراسلات: 4,389
کمائي: 88,841
شکریہ: 2,077
3,583 مراسلہ میں 12,686 بارشکریہ ادا کیا گیا
Lightbulb

اقتباس:
اصل مراسلہ منجانب : مرزا عامر مراسلہ دیکھیں
بہت خوب۔ میرا خیال ہے کہ منتظمیں کی نظر اب تک اس مراسلے پر نہیں گئی
السلام علیکم ورحمۃ اللہ و برکاتہ ،
کیوں مجھ بوڑھے کو ڈرا رہے ہیں مرزا بھإئی
عادل سہیل آن لائن ہے   Reply With Quote
3 قاری/قارئین نے عادل سہیل کا شکریہ ادا کیا
فیصل ناصر (07-11-10), نبیل خان (22-11-11), مرزا عامر (07-11-10)
پرانا 07-11-10, 12:23 AM   #4
Senior Member

 
عبداللہ حیدر's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Jun 2007
مقام: سیارہ زمین
مراسلات: 4,222
کمائي: 77,428
شکریہ: 9,129
3,023 مراسلہ میں 11,135 بارشکریہ ادا کیا گیا
عبداللہ حیدر کو Yahoo کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default

اقتباس:
اصل مراسلہ منجانب : مرزا عامر مراسلہ دیکھیں
بہت خوب۔ میرا خیال ہے کہ منتظمیں کی نظر اب تک اس مراسلے پر نہیں گئی
منتظمین شادی شدہ ہیں کیا؟
عبداللہ حیدر آف لائن ہے   Reply With Quote
5 قاری/قارئین نے عبداللہ حیدر کا شکریہ ادا کیا
فیصل ناصر (07-11-10), پاکستانی (07-11-10), نبیل خان (22-11-11), مرزا عامر (07-11-10), عبداللہ آدم (07-11-10)
پرانا 07-11-10, 01:01 AM   #5
ناظم اعلی

 
فیصل ناصر's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Dec 2007
مقام: کراچی
مراسلات: 17,523
کمائي: 298,166
شکریہ: 36,134
13,828 مراسلہ میں 40,299 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

بہت خوب عادل بھائی
ماشااللہ !بہت خوبصورتی سے ایک معاشرتی مسئلے کے حل کو بیان کیا ہے
محبت کا اعتراف ہمیشہ محبت میں اضافے کا باعث بنتا ہے
اللہ آپ کو اجر اور ہم کو سمجھ عطا فرمائے

ویسے میں نے بھتیجے عبداللہ حیدر کو " زور سے دو لگانے " کا مشورہ دیا تھا جس پر وہ خاصے مطمئن ہیں‌
__________________
(اے پروردگار) ہم تیری ہی عبادت کرتے ہیں اور تجھ ہی سے مدد مانگتے ہیں
فیصل ناصر آف لائن ہے   Reply With Quote
3 قاری/قارئین نے فیصل ناصر کا شکریہ ادا کیا
نبیل خان (22-11-11), مرزا عامر (07-11-10), عبداللہ حیدر (07-11-10)
پرانا 07-11-10, 01:05 AM   #6
Senior Member
 
مرزا عامر's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Jun 2010
مقام: Finland
مراسلات: 4,644
کمائي: 84,708
شکریہ: 28,669
4,115 مراسلہ میں 13,064 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

اقتباس:
اصل مراسلہ منجانب : عادل سہیل مراسلہ دیکھیں
السلام علیکم ورحمۃ اللہ و برکاتہ ،
کیوں مجھ بوڑھے کو ڈرا رہے ہیں مرزا بھإئی
جناب سرورق کے لیئے اپلائی کرنے کا منتظمین ہی کہا کرتے ہیں -
مرزا عامر آن لائن ہے   Reply With Quote
2 قاری/قارئین نے مرزا عامر کا شکریہ ادا کیا
فیصل ناصر (07-11-10), نبیل خان (22-11-11)
پرانا 07-11-10, 01:07 AM   #7
Senior Member

 
عبداللہ حیدر's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Jun 2007
مقام: سیارہ زمین
مراسلات: 4,222
کمائي: 77,428
شکریہ: 9,129
3,023 مراسلہ میں 11,135 بارشکریہ ادا کیا گیا
عبداللہ حیدر کو Yahoo کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default

اقتباس:
اصل مراسلہ منجانب : فیصل ناصر مراسلہ دیکھیں
ویسے میں نے بھتیجے عبداللہ حیدر کو " زور سے دو لگانے " کا مشورہ دیا تھا جس پر وہ خاصے مطمئن ہیں‌
ازدواجی زندگی کا نہایت کار آمد نسخہ۔ ابھی تک دوسری لگانے کی نوبت نہیں آئی۔ پہلی سے کام چل جاتا ہے۔
عبداللہ حیدر آف لائن ہے   Reply With Quote
4 قاری/قارئین نے عبداللہ حیدر کا شکریہ ادا کیا
فیصل ناصر (07-11-10), نبیل خان (22-11-11), مرزا عامر (07-11-10), طاھر (07-11-10)
پرانا 07-11-10, 04:14 AM   #8
Senior Member
 
گلاب خان's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Oct 2008
مقام: راولپنڈی
مراسلات: 4,451
کمائي: 93,744
شکریہ: 1,502
2,954 مراسلہ میں 8,194 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

ماشاء اللہ بہت اچھی تحریر ہے سرورق کے لئے ضرور پیش کرنی چاہیئے۔ عادل سہیل صاحب سرورق کے لئے پیش کریں۔
__________________

(وَقُل رَّبِّ ارْحَمْهُمَا كَمَا رَبَّيَانِي صَغِيرًا) اے میرے رب جس طرح انہوں نے مجھے بچپن سے پالا ہے اسی طرح تو بھی ان پر رحم فرما۔ (الاسراء: 23)
گلاب خان آف لائن ہے   Reply With Quote
4 قاری/قارئین نے گلاب خان کا شکریہ ادا کیا
نبیل خان (22-11-11), منتظمین (09-11-10), مرزا عامر (07-11-10), طاھر (07-11-10)
پرانا 07-11-10, 05:41 PM   #9
Senior Member
 
تاریخ شمولیت: Apr 2010
مراسلات: 448
کمائي: 7,749
شکریہ: 1,120
345 مراسلہ میں 974 بارشکریہ ادا کیا گیا
Talking

منتطمین کا تو پتا نہیں عبداللہ صاھب
میری شادی ہو چکی
پر میں اگر اپنی بیوی سے ایسی باتیں بولوں گا
تو میرے کو سنھالنا مشکل پڑے گا
ضِرار Derar آف لائن ہے   Reply With Quote
2 قاری/قارئین نے ضِرار Derar کا شکریہ ادا کیا
نبیل خان (22-11-11), مرزا عامر (07-11-10)
پرانا 07-11-10, 07:12 PM   #10
Senior Member
 
muhammad asif virani's Avatar
 
تاریخ شمولیت: May 2009
مقام: srilanka
عمر: 38
مراسلات: 654
کمائي: 8,549
شکریہ: 1,314
418 مراسلہ میں 960 بارشکریہ ادا کیا گیا
muhammad asif virani کو MSN کے ذریعے پیغام ارسال کریں muhammad asif virani کو Yahoo کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default

نیئ بدعت کی ایجاد ہے کیا خیال ہے؟کہ کسی صحابی سے منقول نہیں ہے یعنی خود کرو تو ثواب دوسرے کریں تو عذاب
__________________
شائد کہ تِرےدل میں اترجائےمِری بات!
muhammad asif virani آف لائن ہے   Reply With Quote
پرانا 07-11-10, 08:11 PM   #11
Senior Member

 
عبداللہ حیدر's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Jun 2007
مقام: سیارہ زمین
مراسلات: 4,222
کمائي: 77,428
شکریہ: 9,129
3,023 مراسلہ میں 11,135 بارشکریہ ادا کیا گیا
عبداللہ حیدر کو Yahoo کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default

اقتباس:
اصل مراسلہ منجانب : ضِرار Derar مراسلہ دیکھیں
منتطمین کا تو پتا نہیں عبداللہ صاھب
میری شادی ہو چکی
پر میں اگر اپنی بیوی سے ایسی باتیں بولوں گا
تو میرے کو سنھالنا مشکل پڑے گا
السلام علیکم،
ضرار بھائی! کچھ سمجھ نہیں آئی۔ خود کو سنبھالنا آپ کے لیے مشکل ہو گا یا پھر۔ ۔ ۔ ۔
اور کیوں مشکل پڑے گا، یہ بھی بول دیں۔
والسلام علیکم

Last edited by عبداللہ حیدر; 07-11-10 at 09:53 PM.
عبداللہ حیدر آف لائن ہے   Reply With Quote
عبداللہ حیدر کا شکریہ ادا کیا گیا
مرزا عامر (09-11-10)
پرانا 07-11-10, 08:14 PM   #12
ناظم اعلی

 
فیصل ناصر's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Dec 2007
مقام: کراچی
مراسلات: 17,523
کمائي: 298,166
شکریہ: 36,134
13,828 مراسلہ میں 40,299 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

اقتباس:
اصل مراسلہ منجانب : muhammad asif virani مراسلہ دیکھیں
نیئ بدعت کی ایجاد ہے کیا خیال ہے؟کہ کسی صحابی سے منقول نہیں ہے یعنی خود کرو تو ثواب دوسرے کریں تو عذاب
کس بارے میں فرما رہے ہیں ویرانی صاحب ؟
فیصل ناصر آف لائن ہے   Reply With Quote
2 قاری/قارئین نے فیصل ناصر کا شکریہ ادا کیا
مرزا عامر (24-11-10), عبداللہ حیدر (07-11-10)
پرانا 07-11-10, 09:55 PM   #13
Senior Member
 
طاھر's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Aug 2007
مقام: دنیائے فانی
عمر: 42
مراسلات: 2,817
کمائي: 46,565
شکریہ: 2,080
1,944 مراسلہ میں 6,506 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

اقتباس:
اصل مراسلہ منجانب : فیصل ناصر مراسلہ دیکھیں
کس بارے میں فرما رہے ہیں ویرانی صاحب ؟
ویرانی صاحب کی تشریف آوری ہو گئی ہے مبارک ہو
اب وہ کسی بھی بارے میں فرما سکتے ہیں


ویرانی صاحب -- خوش آمدید
دل سے کہا ہے - اس پر بھی کوئی "شگوفہ" نہ چھوڑ دیجیئے گا۔
ویسے بھی ہم میں اور تم میں قرار تھا تمہیں یاد ہو کہ نہ یاد ہو۔۔۔۔۔
__________________
ہمیں خبر ہے لٹیروں کے سب ٹھکانوں کی
شریک جرم نہ ہوتے تو مخبری کرتے
طاھر آف لائن ہے   Reply With Quote
6 قاری/قارئین نے طاھر کا شکریہ ادا کیا
muhammad asif virani (08-11-10), فیصل ناصر (07-11-10), منتظمین (09-11-10), مرزا عامر (09-11-10), عبدالقدوس (24-11-10), عبداللہ حیدر (07-11-10)
پرانا 08-11-10, 10:47 PM   #14
Senior Member
 
تاریخ شمولیت: Jul 2007
عمر: 48
مراسلات: 4,389
کمائي: 88,841
شکریہ: 2,077
3,583 مراسلہ میں 12,686 بارشکریہ ادا کیا گیا
Lightbulb

السلام علیکم ورحمۃ اللہ و برکاتہ ،
جزاکم اللہ خیرا، بھائیو، یہ سب اللہ کی عطا کردہ توفیق سے ہی ہے ، اپنی دعاوں میں یاد رکھا کیجیے ،
و السلام علیکم۔
عادل سہیل آن لائن ہے   Reply With Quote
3 قاری/قارئین نے عادل سہیل کا شکریہ ادا کیا
فیصل ناصر (09-11-10), مرزا عامر (09-11-10), جان جی (24-11-11)
پرانا 09-11-10, 09:31 AM   #15
Administrator
 
منتظمین's Avatar
 
تاریخ شمولیت: May 2007
عمر: 36
مراسلات: 11,360
کمائي: 171,606
شکریہ: 9,805
7,524 مراسلہ میں 22,594 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

سرورق کے لیے اپلائی کریں۔۔۔۔

میرا جملہ کوئی "قنون" نہیں ہے۔ کوئی بھی اچھی تحریر سرورق کے لیے تجویز کر سکتا ہے۔۔۔

ایک عمدہ تحریر پر مبارکباد قبول کیجیے۔۔


آصف بھائی ہر کھال میں سے بال نہ نکالا کریں۔ یہودیوں نے اسی عادت کی بناء پر اپنا مذہب مشکل بنا لیا تھا۔۔۔
__________________
تم سپاہی نہیں ہو پیشہ ور قاتلو!
منتظمین آف لائن ہے   Reply With Quote
8 قاری/قارئین نے منتظمین کا شکریہ ادا کیا
J.S (24-11-10), فیصل ناصر (09-11-10), مرزا عامر (09-11-10), ابن آدم (22-11-11), احمد نذیر (24-11-11), جان جی (24-11-11), عامرشہزاد (09-11-10), عبدالقدوس (24-11-10)
جواب

Tags
color, com, document, green, love, لوگ, نظر, موبائل, ممکن, محبت, مسائل, اللہ, بہترین, تحریر, جواب, حدیث, خبر, زندگی, سال, شخص, عجیب, عربی, عرض, صحیح, صرف


Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests)
 
موضوع کے اختیارات
ظاہری انداز Rate This Thread
Rate This Thread:


Similar Threads
موضوع موضوع شروع کیا فورم جوابات آخری مراسلہ
حکومت تو عوام کی دعائیں لگ گئ تو ---------- Haya 786 گپ شپ 7 25-02-11 10:42 AM
عوام کو مارتےہو اور وہ روئے بھی نہ۔۔۔۔ جب عوام بھوکے مرے گی تو تبدیلی کی آوازیں تو آئیں گی جاویداسد خبریں 2 21-09-10 08:12 PM
ميں تو نفرت ہوں تو محبت کا سمندر ہے Wahid Mahmood شعر و شاعری 1 11-03-10 11:10 PM
آؤ پشتو سیکھیں = راشہ پشتو ذدہ کہ محمد کاشف حبیب پشتو فورمز 113 09-07-09 08:30 PM
تو نے کہا تو تیری تمنا ہی چھوڑ دی Shani شعر و شاعری 3 19-11-08 08:22 PM


تمام اوقات پاکستانی معیاری وقت ( +5 GMT) کے لحاظ سے ہیں۔ ابھی وقت ہے 04:50 AM

Powered by vBulletin® Copyright ©2000 - 2012, Jelsoft Enterprises Ltd.
Content Relevant URLs by vBSEO
جملہ حقوق نشرو اشاعت ©2000 - 2012,پاکستان کی آواز - پاکستان کے فورمزکی انتظامیہ کے پاس مخفوظ ہیں۔ ہم اردو ترجمے کے لیے جناب زبیرکے مشکور ہیں-
اپنا بلاگ مفت حاصل کریں wordpress.pk
ہم pak.net ڈومین نیم کے لیے جناب فاروق سرور خان کے مشکور ہیں

Template-Modifications by TMS
vBCredits v1.4 Copyright ©2007 - 2008, PixelFX Studios
Ad Management plugin by RedTyger