واپس چلیں   پاکستان کی آواز > مذاہب اور انسانی زندگی > اسلامی عقیدہ



اسلامی عقیدہ اسلامی عقیدہ


لاالہ الا اللہ:بنیادی تصورات اور اصطلاحات

short url
جواب
 
LinkBack موضوع کے اختیارات موضوع کی درجہ بندی ظاہری انداز
پرانا 07-02-12, 03:38 PM  
لاالہ الا اللہ:بنیادی تصورات اور اصطلاحات
عبداللہ آدم عبداللہ آدم آن لائن ہے 07-02-12, 03:38 PM

حقیقت اسلام کے سلسلے میں سب سے پہلی چیز اس کا علم حاصل کرنا ہے، لاالہ الا اللہ، یہ وہ کلمہ ہے جس سے ہم سب واقف ہیں اور اکثر جانتے ہیں کہ اس کے دو حصے ہیں، ایک لا الہ اور دوسرا الا اللہ، اسے نفی اثبات بھی کہتے ہیں، یعنی پہلے تمام باطل معبودوں کی نفی اور اس کے بعد صرف ایک اللہ کا اقرار اور اثبات.

کسی بھی مضمون( subject(کا کوئی بھی نظریہ اس مضمون کی خاص اصطلاحات(terminologies(استعمال کرتا ہے ، جو دیکھنے میں تو محض ایک یا دو لفظ ہوتے ہیں لیکن ایک پورا تصور اپنے اندر سموئے ہوئے ہوتے ہیں ، اور ان بنیادی تصورات کو سمجھے بغیر اس علم میں آگے بڑھنا ناممکن ہوتا ہے. مثلا فزکس میں سب سے پہلے ہمیں سپیڈ یعنی رفتار،ولاسٹی اور اسراع( acceleration(وغیرہ کو سمجھنا پڑتا ہے، تب جا کر ہم اس قابل ہوتے ہیں کہ نیوٹن کے قوانین کو سمجھ سکیں.

تقریبا یہی مشکل ہے جو اسلام کے معاملے میں آج ہمیں درپیش ہے.

قرآن جن پر نازل ہوا تھا اور لاالہ کی صدا جن لوگوں نے سب سے پہلے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے سنی تھی، لاالہ الاللہ... ان "چار لفظوں" اور ان سے متعلق تمام تصورات )concepts( اور اصطلاحات ان کے ہاں کرسٹل کلیر تھیں. . . . ہمارے ہاں صرف الفاظ پائے جاتے ہیں !!!

اس لیے ضروری ہے کہ ہم پہلے ان بنیادی تصورات کو اچھی طرح ذہن میں اتار لیں، جن کے بغیر کلمہ توحید کی حقیقت آج ہماری اکثریت کے ذہنوں سے محو ہو چکی ہے یا محض ایک تنگ سے دائرے میں محدود ہو کر رہ گئی ہے. ابھی شاید آپ کو ان کی اہمیت کا اندازہ نہ ہونے پائے لیکن آگے چل کر آپ ضرور یہ محسوس کریں گے کہ لا الہ الا اللہ کے نکھر کر سامنے آنے میں ان کا کتنا بنیادی کردار ہے.ان شاء اللہ

یہ پانچ تصورات ہیں::
1:: عبادت

2::رب

3::الٰہ

4::طاغوت

5::دین


اس کے ساتھ ساتھ فہم قرآن کے سلسلے میں بھی یہ تصورات کلیدی اہمیت کے حامل ہیں. اس لیے کہ ""قرآن کی ساری دعوت یہی ہے کہ اللہ ہی اکیلا رب اور الٰہ ہے، اس کے سوا نہ کوئی الٰہ ہے نہ کوئی رب، نہ الوہیت و ربوبیت میں کوئی اس کا شریک ہے، لہذا اسی کو اپنا الٰہ تسلیم کرو اور اس کے سوا ہر ایک (طاغوت( کی الٰہیت و ربوبیت تسلیم کرنے سے انکار کر دو، اس کی عبادت اختیار کرو اس کے سوا کسی کی عبادت نہ کرو، اس کے لیے اپنے دین کو خالص کرو اور ہر دوسرے دین کو رد کر دو.""(1(

آئندہ ہم عبادت پر بات کریں گے، ان شاء اللہ
__________________
قال الشيخ محمد نجيب المطيعي - رحمه الله- في تصوير طبيعة طريق المجاهد :
"وإنما يجاهد المؤمن في الله جهاده، إن أخفق فإفادة أو أوذي فإرادة، أو نفي فريادة،
أو سجن فعبادة، أو عاش فقيادة، أو مات فشهادة، فله الحسنى وزيادة"

Last edited by عبداللہ آدم; 07-02-12 at 03:52 PM.. وجہ: setting and corrections

 
عبداللہ آدم's Avatar
عبداللہ آدم
ذیلی ناظم
تاریخ شمولیت: Feb 2010
مقام: راولپنڈی
مراسلات: 6,037
شکریہ: 24,031
4,993 مراسلہ میں 14,718 بارشکریہ ادا کیا گیا
مناظر: 679
Reply With Quote
30 قاری/قارئین نے عبداللہ آدم کا شکریہ ادا کیا
mama_shalla (07-02-12), rana ammar mazhar (07-02-12), shafirajput (09-05-12), shafresha (08-02-12), skjatala (07-02-12), فیصل ناصر (07-02-12), کنعان (07-02-12), پاکستانی (21-02-12), یاسر عمران مرزا (09-02-12), نورالدین (07-02-12), نبیل خان (07-02-12), محمد یاسرعلی (07-02-12), مرزا عامر (08-02-12), معظم (07-02-12), Zullu230 (07-02-12), ایکسٹو (07-02-12), ابونعیم (08-02-12), اجمل (08-02-12), احمد نذیر (07-02-12), حیدر (07-02-12), حیدر Rehan (07-02-12), راجہ اکرام (20-02-12), رضی (07-02-12), زارا (07-02-12), سحر (07-02-12), شکاری (07-02-12), شعبان نظامی (09-02-12), عبیدرضا (07-02-12), عبدالقدوس (07-02-12), عبداللہ حیدر (07-02-12)
پرانا 07-02-12, 10:59 PM   #16
ناظم اعلی
 
حیدر's Avatar
 
تاریخ شمولیت: May 2009
مراسلات: 15,401
کمائي: 96,183
شکریہ: 52,552
11,193 مراسلہ میں 35,299 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

اقتباس:
اصل مراسلہ منجانب : فاروق سرورخان مراسلہ دیکھیں
حیدر-- سلام
کوئی بھی بچہ نہیں ، خاص‌طور پر جن کی کتب کے اقتباسات پیش کئے جاتے ہیں‌جیسے مودوی صاحب ، یہ تو بالکل بچے نہیں ۔۔۔ میں‌ تو بھائی صرف سوالات پوچھنے تک محدود ہوجانے کے بارے میں سوچ رہا ہوں

والسلام
میرا خیال ہے مودودی صاحب کے متعلقہ مضامین اور کتب آپ کی نظر سے نہیں گزریں۔ ورنہ ایسا نہ کہتے۔ انہوں نے معاشیات، مقننہ ، معاشرے کی تطہیر پرخاصا کام کیا ہے ۔ معاشرے میں تبدیلی لانے اور اس کی خاطر ایک جماعت کھڑی کر دینے والے کے پاس کوئی تھیوری نہ ہو یہ ممکن نہیں۔ انکا لٹریچر اسی سے بھرا پڑا ہے یہ الگ بات ہے کہ آپ کو ان کی تھیوریز سے اتفاق نہ ہو لیکن ان کی موجودگی کا انکار نہیں کیا جا سکتا۔

مثلاً تفہیمات میں انہوں نے تفصیلاً مسلم مقننہ کو ڈسکس کیا ہے۔ اسی طرح خروج کے بارے میں ان کے موضوعات معاشرے میں تبدیلی کے اس الزام کو مسترد کرتی ہیں کہ اسلامی نظام میں تبدیلی نا ممکن ہوتی ہے اگر کوئی جابر حکمران آ جائے تو
اسی طرح مساوات، قانون سازی ، معاشیات پر بھی انہوں نے خآصی قلم آزمائی کی ہے۔ ان کے رسائل و مسائل کے خآصے ضخیم ابواب انہی معاملات کو ڈسکس کرتے ہیں۔

اس لیے ان سے اتفاق نہ کرنا اور ان کی رائے کو غلط کہنا الگ معاملہ ہے جبکہ یہ کہنا کہ انہوں نے اس پر کوشش ہی نہیں کی ۔ ۔ ۔ ان سے زیادہ اپنے ساتھ زیادتی ہے۔ کیونکہ ہر کسی کو اللہ کی عدالت میں پیش ہونا ہے۔
حیدر آف لائن ہے   Reply With Quote
8 قاری/قارئین نے حیدر کا شکریہ ادا کیا
rana ammar mazhar (08-02-12), skjatala (07-02-12), کنعان (07-02-12), احمد نذیر (08-02-12), راجہ اکرام (20-02-12), شکاری (08-02-12), عبداللہ آدم (08-02-12), عبداللہ حیدر (07-02-12)
پرانا 07-02-12, 11:48 PM   #17
ذیلی ناظم
 
کنعان's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Jun 2009
مقام: ENGLAND
مراسلات: 5,511
کمائي: 118,721
شکریہ: 13,535
4,914 مراسلہ میں 16,710 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

السلام علیکم

عبداللہ ادم بھائی آپ نے کچھ دنوں سے جو سلسلہ شروع کیا ہوا ھے وہ واقعی ہی بہت خوب اور حاصل مطالعہ رہتا ھے جزاک اللہ خیر، آپ اپنے طریقہ اسے جاری رکھیں اس پر ایک کوشش ضرور کریں کہ سوال جواب کا سلسلہ الگ رکھیں، یہاں صرف مفید معلومات ہی فراہم کریں۔ اللہ سبحان تعالی آپ کو اس پر مزید توفیق عطا فرمائے آمین۔

والسلام
__________________


کنعان آن لائن ہے   Reply With Quote
8 قاری/قارئین نے کنعان کا شکریہ ادا کیا
rana ammar mazhar (08-02-12), skjatala (08-02-12), مرزا عامر (08-02-12), احمد نذیر (08-02-12), حیدر (08-02-12), حیدر Rehan (08-02-12), سحر (08-02-12), عبداللہ آدم (08-02-12)
پرانا 08-02-12, 08:10 AM   #18
Senior Member
 
تاریخ شمولیت: Feb 2010
مراسلات: 453
کمائي: 10,754
شکریہ: 354
449 مراسلہ میں 1,483 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

اقتباس:
اصل مراسلہ منجانب : حیدر مراسلہ دیکھیں
"الہ اور رب" المعروف توحید کے تقاضے پڑھ کر دل چاہتا تھا کہ یا تو اسلام چھوڑ دیں یا چلو بھر پانی میں ڈوب مریں کہ ہم سے درکار کیا تھا قرآن کو اور ہمارے اعمال کیا ہیں۔ قرآن جب کہتا ہے کہ "الہ" تو ہم "اللہ" بمعنی ایک طاقت کر کے خؤش ہو جاتے ہیں کہ واہ واہ مجھے قرآن کا مفہوم سمجھ آ گیا۔ لیکن جب محض اسی لفظ کا بیک گراؤنڈ دیکھتے ہیں اور اپنے اعمال دیکھتے ہیں تو دل دہشت زدہ ہونے لگتا ہے۔
حیدر صاحب،
یہ احساس بھی بہت بڑی نعمت ہے۔ اس کی قدر کیجئے۔ اور خشیت الٰہی کے ساتھ ساتھ ، ہم اگر اللہ تعالیٰ‌کی محبت پر بھی نظر رکھیں، اور ان میں‌اعتدال کو برقرار رکھ سکیں‌تو ان شاءاللہ ، بروزقیامت سرخرو ہو سکیں گے۔ میں‌اپنی بات کروں‌تو واحد شے جو مجھے حد سے زیادہ بے چین کئے رکھتی ہے، وہ نادانستگی میں‌شرک میں‌مبتلا ہونے کا ڈر ہے۔ کیونکہ اللہ تعالیٰ‌جیسی رحیم و غفور ذات نے بھی اس کی معافی نہیں‌دینی تو اس کے علاوہ کس کے در پر جائیں‌گے۔ باقی کبیرہ گناہوں پر ہر نماز کے بعد توبہ کر لینے سے بہت سکون مل جاتا ہے۔ اگرچہ دل کی وہ خلش، وہ بے قراری تو رہتی ہے کہ پتہ نہیں‌یہ ٹوٹی پھوٹی نمازیں‌بھی قبول ہوں‌گی یا نہیں۔ لیکن اللہ تعالیٰ‌ کی بے پایاں رحمت و مغفرت پر توجہ جاتی ہے تو پھر قرار آ جاتا ہے اور اسی کشمکش میں‌زندگی ہے کہ کٹی جا رہی ہے۔

اس سب کے باوجود علم کی لگن و جستجو بہرحال بہت ضروری ہے۔ اس ڈر سے کتاب نہ پڑھنا کہ ہمارے اعمال تو ایسے ہیں، بالکل غلط ہے۔ اعمال جیسے بھی ہوں، کم سے کم اپنے عقائد تو سنوارنے میں‌ ان کتابوں‌سے مدد لی جا سکتی ہے۔ اور عقیدہ درست ہوا، اعمال میں‌خرابی بھی ہوئی، تو رحمت کی امید قائم رہے گی۔ اور اگر عقیدہ ہی ناقابل قبول ٹھہرا، زندگی میں‌اللہ کو ہی نہ پہچان پائے، عبادت کے مطلب تک رسائی نہ ہو پائی، اسلام کی معرفت ہی نہ مل پائی تو اعمال کا تو نمبر ہی نہیں‌آنا۔

اللہ تعالیٰ‌ ہی سے استعانت کرتے ہیں‌کہ وہ ہمیں‌دنیا و آخرت میں‌کامیاب کرے اور ہمارے گناہوں‌سے درگزر کرے کہ اس نے نہ معاف کیا تو کوئی دوسری جائے پناہ نہیں۔ اور اس نے اپنی رحمت کی آغوش میں‌لے لیا تو پھر کس کا ڈر۔ آمین یا رب العالمین۔۔۔!
__________________
نہیں، اے محمدؐ، تمہارے رب کی قسم یہ کبھی مومن نہیں ہوسکتے جب تک کہ اپنے باہمی اختلافات میں یہ تم کو فیصلہ کرنے والا نہ مان لیں،پھر جو کچھ تم فیصلہ کرو اس پر اپنے دلوں میں بھی کوئی تنگی نہ محسوس کریں، بلکہ سر بسر تسلیم کر لیں۔ [النساء: 65]
شکاری آن لائن ہے   Reply With Quote
12 قاری/قارئین نے شکاری کا شکریہ ادا کیا
rana ammar mazhar (08-02-12), shafirajput (09-05-12), skjatala (08-02-12), فیصل ناصر (08-02-12), کنعان (08-02-12), مرزا عامر (08-02-12), احمد نذیر (08-02-12), حیدر (08-02-12), زارا (09-02-12), سحر (08-02-12), عبداللہ آدم (08-02-12), عبداللہ حیدر (08-02-12)
پرانا 09-02-12, 12:25 PM   #19
Senior Member
 
زارا's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Jan 2009
مقام: اللہ کی زمین
عمر: 24
مراسلات: 9,855
کمائي: 278,229
شکریہ: 1,155
6,272 مراسلہ میں 14,167 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

السلام علیکم!!

عبداللہ بھائی آپ کے اس سلسلے سےبہت کچھ مزیدسیکھنے کو مل رہا ہے۔ اللہ ہم سب ک اِن باتوں کو سمجھنے اور عمل کرنے کی توفیق عطافرمائے آمین

اِس سلسلے کو جاری رکھئے گا۔ اللہ سوہناآپ کو مزید توفیق عطا فرمائے آمین۔ خوش رہیں۔ آمین
__________________
زارا آف لائن ہے   Reply With Quote
3 قاری/قارئین نے زارا کا شکریہ ادا کیا
rana ammar mazhar (09-02-12), skjatala (09-02-12), عبداللہ آدم (10-02-12)
پرانا 09-02-12, 11:58 PM   #20
Senior Member
 
تاریخ شمولیت: Apr 2010
مراسلات: 572
کمائي: 12,516
شکریہ: 11
399 مراسلہ میں 934 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

عبداللہ آدم صاحب

آپ کا بہت بہت شکریہ اس معلومات کو شئیر کرنے کا۔ میں آپ کو "جزاک اللہ" کے علاوہ کچھ بھی نہیں کہہ سکتا۔

بالکل صحیح صحیح آپ نے قرآن کا حوالہ دیا ہے۔ دیکھیے، ہر دور میں کچھ نہ کچھ تبدلیاں ہوتی ہیں۔ اگر صرف 100 سال پہلا انسان آج کی دنیا میں آ جائے تو ضرور حیران ہو گآ لیکن اگر 200 سال پرانا انسان آجائے تو وہ یقینی طور پر اسے دنیا ہی تسلیم کرنے سے انکار کر دے گآ۔ ہر آنے والا وقت پرانے وقت سے نیاء ہوتا ہے اس لیے منفرد ہوتا ہے۔ لیکن آپ دیکھیے، دنیا بدلی گئ، دوروں کے دور بدلے گئے، سوچ و نظریات تبدیل ہو گئے لیکن سوچیے، کہ قران مجید تقریبا 1400 سو سال سے ایک ہی ہے۔ کسی انسان میں نہ تو صلاحیت ہے اور نہ ہی عقل ہے کہ اس کے ایک بھی لفظ کو ادھر سے ادھر کر دے یا تبدیل کر دے تو اس سے یہ ثابت ہوا کہ قرآن مجید ہی اصل دریچہ ہے جس سے زندگی اور آخرت کو سنورا جا سکتا ہے۔ کیونکہ اس کی "کریڈٹ ایبلیٹی" اسقدر مقدم ہے کہ اس کا تو کوئی مقابلہ ہی نہیں۔

لیکن آخر میں ایک افسوس ضرور ہے کہ کچھ لوگ شاید جان بوجھ کر یا نا سمجھی یا لا علمی میں اس کا استعمال اپنے فوائد کے لیے استعمال کرتے ہیں۔ اکثر لوگوں کے پاس ہر موضوع کے لیے کوئی نہ کوئی قرآنی حوالہ ہوتا ہے۔ گو کہ میری اسقدر سمجھ نہیں ہے کہ میں اس حوالے کے بارے میں بحث یا مباحثہ کر سکوں لیکن یہ ضرور کہوں گا کہ قرآن مجید صرف اور صرف امن اور سلامتی کا گہوارہ ہے۔ یہ اعتدال پسندی سکھاتا ہے، شدت پسندی اور وحشت سے لوگوں کو گریز کرنے کی تلقین کرتا ہے۔ جہاد، روزہ، نماز ، زکوۃ کا صحیح صحیح قانون بتاتا ہے۔ اور ان تمام اعمال سے جو انسانیت کو تکلیف پہنچاتے ہیں، اس سے بچنے کے ترغیب دیتا ہے
__________________
نہیں ہوں پر میں قائل شدت پسندی کا
میں ترے عشق کی آخری حد چاہتا ہوں

اداس ساحل آف لائن ہے   Reply With Quote
6 قاری/قارئین نے اداس ساحل کا شکریہ ادا کیا
rana ammar mazhar (10-02-12), مرزا عامر (12-02-12), احمد نذیر (10-02-12), حیدر (10-02-12), حیدر Rehan (10-02-12), عبداللہ آدم (10-02-12)
پرانا 10-02-12, 01:51 AM   #21
ذیلی ناظم
 
عبداللہ آدم's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Feb 2010
مقام: راولپنڈی
مراسلات: 6,037
کمائي: 100,095
شکریہ: 24,031
4,993 مراسلہ میں 14,718 بارشکریہ ادا کیا گیا
عبداللہ آدم کو Yahoo کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default

السلام علیکم

ساتھیو ! میں کچھ ادھر ادھر ہونے کی بنا پر دو دن حاضری دینے سے قاصر رہا ہوں، اس پر معذرت کرتا ہوں.

اس کے ساتھ ساتھ ایک بات اور کہنا چاہوں گا.

شاید آپ لوگوں نے یہ بات محسوس نہ کی ہو کہ میں نے عبادت کا ذکر ہی سب سے پہلے کیوں کیا اور اسی پر سب سے پہلے بات کرنے کی طرف کیوں گیا ہوں. . . . . تو بات یہ ہے میرے بھائیو اور بہنو کہ یقینا یہ کوئی آسمانی ترتیب نہیں ہے جو میں نے اختیار کی ہے ، بس بات سمجھانے کا ایک طریقہ ہے ، اور وہ اس لیے کہ عبادت کا تصور، اس کی غرض و غایت اور اس کا حدود اربعہ جاننے سے پہلے اگر ہم الٰہ کو ڈسکس کرتے ہیں تو یہ کہیں گے کہ الٰہ وہ ہوتا ہے جس کی عبادت کی جائے، اب بات اٹک جائے گی عبادت پر کہ اگر ذہنوں میں عبادت کا تصور ہی پورا اور واضح نہیں ہے تو بات نہیں بنے گی۔ ۔ ۔ اس لیے پہلے عبادت کو سمجھ لیں گے تو الٰہ کو سمجھنا آ سان ہو جائے گا۔

میرے ذہن میں یہ آسپیکٹ آگیا تھااس لیے منطقی طریقہ یہی سمجھا اور آسانی اسی میں جانی۔ ۔ ۔ ۔ باقی اگر کسی کے زہن میں اور کوئی بات ہو اس سلسلے میں تو لازمی فرمائے.


((ارکان پاک نیٹ میرے لیے خصوصی دعا فرمائیں کہ اللہ جل جلالہ مجھے صرف اور صرف اپنی رضا کے لیے اس سلسلے کو آگے برھانے کی توفیق عطا فرمائیں،اور گناہوں کی کالی سیاہ رات میں ان چند ستاروں کو قبول فرما لیں.آمین

اس سارے سلسلے میں جو بھی خیر ہے اس میں میرا قطعا کوئی کمال نہیں، جاننے والے مجھے جانتے ہیں کہ کتنا کمزور انسان ہوں، اور اگر کہیں کوئی غلطی ہے تو وہ میری طرف سے ہے، جو بھی دیکھے ضرور اصلاح کرے. اللہ ہمیں دونوں جہانوں میں اپنی رضا نصیب فرما دیں، امین.((

Last edited by عبداللہ آدم; 10-02-12 at 02:01 AM. وجہ: حذف و اضافہ
عبداللہ آدم آن لائن ہے   Reply With Quote
14 قاری/قارئین نے عبداللہ آدم کا شکریہ ادا کیا
rana ammar mazhar (10-02-12), skjatala (10-02-12), فیصل ناصر (10-02-12), فاروق سرورخان (10-02-12), کنعان (10-02-12), محمد یاسرعلی (10-02-12), مرزا عامر (12-02-12), احمد نذیر (10-02-12), حیدر (10-02-12), حیدر Rehan (10-02-12), راجہ اکرام (20-02-12), سحر (10-02-12), شکاری (10-02-12), عبداللہ حیدر (10-02-12)
پرانا 10-02-12, 09:12 AM   #22
ناظم اعلی
 
حیدر's Avatar
 
تاریخ شمولیت: May 2009
مراسلات: 15,401
کمائي: 96,183
شکریہ: 52,552
11,193 مراسلہ میں 35,299 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

جاری رکھیے۔ ہم منتظر ہیں۔
حیدر آف لائن ہے   Reply With Quote
2 قاری/قارئین نے حیدر کا شکریہ ادا کیا
rana ammar mazhar (10-02-12), عبداللہ آدم (10-02-12)
پرانا 10-02-12, 09:36 AM   #23
Senior Member
 
تاریخ شمولیت: Mar 2008
مقام: US
مراسلات: 3,646
کمائي: 28,552
شکریہ: 7,152
2,973 مراسلہ میں 8,779 بارشکریہ ادا کیا گیا
فاروق سرورخان کو MSN کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default

سلام،

دعا ہے کہ توجہ دے پائیں اور سمجھ میں آئے ۔۔۔ کہ

ایمان، مال دینا اور خرچ کرنا اور پھر اس کے بعد عبادات ۔۔ او ر پھر ایفائے عہد، اور پھر صبر۔۔ یہ ترتیب اللہ تعالی نے عطا فرمائی ہے سورۃ البقرۃ نمبر 177 میں ۔۔۔

والسلام
__________________
فاروق سرور خان
ترے ضمیر پہ جب تک نہ ہو نزول کتاب
گرہ کشـا ہے نـہ رازی نـہ صـا حب کشـاف
فاروق سرورخان آن لائن ہے   Reply With Quote
4 قاری/قارئین نے فاروق سرورخان کا شکریہ ادا کیا
rana ammar mazhar (10-02-12), حیدر (12-02-12), حیدر Rehan (10-02-12), عبداللہ آدم (10-02-12)
پرانا 10-02-12, 01:10 PM   #24
Senior Member
 
حیدر Rehan's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Feb 2009
مقام: Pakistan , Karachi
مراسلات: 2,889
کمائي: 51,318
شکریہ: 7,994
2,146 مراسلہ میں 4,922 بارشکریہ ادا کیا گیا
حیدر Rehan کو MSN کے ذریعے پیغام ارسال کریں حیدر Rehan کو Yahoo کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default

فاروق بھائی اچھی یاد دہانی کروائی
اس آیت کی تفسیر یہاں پڑھیں



تمام نیکیوں کی اساس۔۔سورہ بقرہ آیت 177
حیدر Rehan آن لائن ہے   Reply With Quote
3 قاری/قارئین نے حیدر Rehan کا شکریہ ادا کیا
rana ammar mazhar (10-02-12), فاروق سرورخان (11-02-12), حیدر (12-02-12)
پرانا 10-02-12, 04:01 PM   #25
Senior Member
 
مرزا عامر's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Jun 2010
مقام: Finland
مراسلات: 4,644
کمائي: 84,735
شکریہ: 28,669
4,115 مراسلہ میں 13,069 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

لا الٰہ الا اللہ کا مطلب عمران خان کی نظر میں

مرزا عامر آف لائن ہے   Reply With Quote
5 قاری/قارئین نے مرزا عامر کا شکریہ ادا کیا
rana ammar mazhar (10-02-12), فاروق سرورخان (12-02-12), حیدر (12-02-12), سحر (10-02-12), عبداللہ آدم (10-02-12)
پرانا 10-02-12, 09:47 PM   #26
ذیلی ناظم
 
عبداللہ آدم's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Feb 2010
مقام: راولپنڈی
مراسلات: 6,037
کمائي: 100,095
شکریہ: 24,031
4,993 مراسلہ میں 14,718 بارشکریہ ادا کیا گیا
عبداللہ آدم کو Yahoo کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default

اور وہ جہاں بھی پہنچتے تھے ایلچی بھیجتے تھے اور لوگ پوچھتے تھے کہ تمہیں تکلیف کیا ہے کیوں حملے کرتے پھرتے ہو. . . . کہتے تھے کہ::

ہم بندوں کو بندوں کی غلامی سے نکالنے اور بندوں کے رب کی غلامی میں لانے کے لیے کے لیے آئے ہیں ؛؛

اچھا خطاب کیا عمران نے . . . .
عبداللہ آدم آن لائن ہے   Reply With Quote
4 قاری/قارئین نے عبداللہ آدم کا شکریہ ادا کیا
rana ammar mazhar (10-02-12), مرزا عامر (11-02-12), حیدر (12-02-12), سحر (10-02-12)
پرانا 10-02-12, 10:23 PM   #27
Senior Member
 
تاریخ شمولیت: Jan 2011
مقام: PAKISTAN
مراسلات: 1,603
کمائي: 17,613
شکریہ: 6,996
954 مراسلہ میں 1,568 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default کچھ درج بالا نظریات کے بارے میں لکھیں تاکہ معمولی طالب علم قرآن کی علم کی پیاس بجھے !!!

اقتباس:
اصل مراسلہ منجانب : فاروق سرورخان مراسلہ دیکھیں
اللہ تعالی کو اللہ تعالی تسلیم کرلیا، جناب محمد صلی اللہ علیہ وسلم کو رسول اکرم قبول کرلیا۔ اب کیا ؟؟؟
ذاتی تظہیر کے نظریات بہت بڑے پیمانے پر پیش کئے جاتے ہیں ۔ لیکن اجتماعی تطہیر کے نظریات کیا اسلام میں یعنی اللہ تعالی کے فرمان قرآن میں‌‌موجود ہیں ؟؟؟
کیا صرف اتنا کافی ہے کہ اپنے ثوابوں کا ایک بنک اکاؤنٹ‌کھولا جائے اور "اپنا اپنی " کی خود غرضی میں مگن رہا جائے ؟ کہ بروز قیامت اس اکاؤنٹ‌کے مندرجات کو سود ملے گا۔ِ؟؟؟
یا پھر یہ بھی مانا جائے کہ دوسرے لوگ موجود ہیں اور ان کے حقوق بھی ہیں‌؟‌ تو کیا ہیں وہ حقوق اور کیا ہیں‌وہ نظریات؟؟؟ جن سے سارے معاشرے کی تطہیر ہو؟؟؟؟ کیا جمعے کے دن ایک جگہ جمع ہوکر نماز پڑھنا ؟ یا 12 ربیع الاول کو ایک جلوس نکال لینا ہی وہ اجتماعی کارنامے ہیں‌جن سے سارا معاشرہ سدھر جائے گا؟؟؟
مجھے تو سارے عالم اسلام کی مشہور کتب، ایسے نظریات سے خالی نظر آتی ہیں جو سارے معاشرے کی اجتماعی تظہیر کرتی ہوں۔ کیا اللہ تعالی کا فرمان قرآن حکیم بھی ان تصورات اور نظریات سے خالی ہے ؟؟
کچھ ان نظریات پر روشنی ڈالئے جو عدل و انصاف، مثبت قانون سازی، برابری و مساوات ، عدلیہ ، مقننہ اور انتظامیہ کے قیام ، ایک مربوط اور عالمگیر مالیاتی نظام، مناسب ٹیکس اور اس ٹیکس کو وصولنے کا نظام۔۔۔ کیا اللہ تعالی نے ان اہم موضوعات کے بارے میں‌بھی کچھ کہا ہے ؟؟؟؟‌ کہ معاشرے کی تعمیر ہو ، غربت میں‌کمی ہو، عام آدمی کا سٹینڈرڈ اف لونگ بہتر ہو ۔۔۔۔؟؟؟ دلوں‌میں سکون ہو اور اس طرح‌ سب کو ان کا حق ملنے پر سلامتی قائم ہو یعنی اسلام کا نفاذ‌ ہو ؟؟؟؟
کچھ اس بارے میں لکھئے تاکہ اس معمولی طالب علم قرآن کی علم کی پیاس بجھے
والسلام


فاروق سرورخان صاحب پلیز : کچھ درج بالا نظریات کے بارے میں لکھیں تاکہ معمولی طالب علم قرآن کی علم کی پیاس بجھے !!!
__________________
كان شعبة بن الحجاج بن الورد يقول لأصحاب الحديث: "يا قوم! إنكم كلما تقدمتم في الحديث تأخرتم في القرآن"
rana ammar mazhar آن لائن ہے   Reply With Quote
4 قاری/قارئین نے rana ammar mazhar کا شکریہ ادا کیا
فاروق سرورخان (11-02-12), مرزا عامر (11-02-12), حیدر (12-02-12), حیدر Rehan (11-02-12)
پرانا 10-02-12, 10:56 PM   #28
ذیلی ناظم

 
عبداللہ حیدر's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Jun 2007
مقام: سیارہ زمین
مراسلات: 4,223
کمائي: 77,487
شکریہ: 9,129
3,024 مراسلہ میں 11,140 بارشکریہ ادا کیا گیا
عبداللہ حیدر کو Yahoo کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default

السلام علیکم،
جزاک اللہ خیرا۔ عبداللہ بھائی، مزید کا انتظار ہے۔ جاری رکھیں۔
عبداللہ حیدر آف لائن ہے   Reply With Quote
7 قاری/قارئین نے عبداللہ حیدر کا شکریہ ادا کیا
rana ammar mazhar (11-02-12), فاروق سرورخان (11-02-12), کنعان (11-02-12), مرزا عامر (11-02-12), حیدر (12-02-12), راجہ اکرام (20-02-12), عبداللہ آدم (13-02-12)
پرانا 12-02-12, 06:11 AM   #29
Senior Member
 
تاریخ شمولیت: Nov 2009
مقام: 899 ڈھوک پراچہ،سیٹلاءٹ ٹاؤن راولپنڈی
مراسلات: 285
کمائي: 7,798
شکریہ: 14
213 مراسلہ میں 859 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

اقتباس:
اصل مراسلہ منجانب : حیدر مراسلہ دیکھیں
یار میں نے جب "قرآن کی چار بنیادی اصطلاحات" پڑھی تھیں تو اس کے چند صفحات کے بعد ہی دل باغی ہو گیا تھا کہ اس کتاب کو مت پڑھو۔ "الہ اور رب" المعروف توحید کے تقاضے پڑھ کر دل چاہتا تھا کہ یا تو اسلام چھوڑ دیں یا چلو بھر پانی میں ڈوب مریں کہ ہم سے درکار کیا تھا قرآن کو اور ہمارے اعمال کیا ہیں۔ قرآن جب کہتا ہے کہ "الہ" تو ہم "اللہ" بمعنی ایک طاقت کر کے خؤش ہو جاتے ہیں کہ واہ واہ مجھے قرآن کا مفہوم سمجھ آ گیا۔ لیکن جب محض اسی لفظ کا بیک گراؤنڈ دیکھتے ہیں اور اپنے اعمال دیکھتے ہیں تو دل دہشت زدہ ہونے لگتا ہے۔


سچی بات ہے کہ میں نے مودودی صاحب کی "شہادت حق" اور "قرآن کی چار بنیادی اصطلاحآت" اسی وجہ سے نہیں پڑھیں کہ بے عزتی بہت ہوتی ہے اور معصیت چھوڑنے کا دل کرتا نہیں ہے
کاش ریت میں منہ چھپا لینے سے حقیقتِ حال بدل سکتی
عبدالہادی احمد آف لائن ہے   Reply With Quote
4 قاری/قارئین نے عبدالہادی احمد کا شکریہ ادا کیا
rana ammar mazhar (12-02-12), حیدر (12-02-12), راجہ اکرام (20-02-12), عبداللہ آدم (13-02-12)
پرانا 20-02-12, 08:49 PM   #30
ناظم اعلی
 
راجہ اکرام's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Jan 2009
مقام: ڈیرا درویشاں دا
مراسلات: 21,579
کمائي: 315,300
شکریہ: 25,212
16,398 مراسلہ میں 41,649 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

جزاک اللہ خیر
مزید کا انتظار رہے گا
راجہ اکرام آن لائن ہے   Reply With Quote
3 قاری/قارئین نے راجہ اکرام کا شکریہ ادا کیا
rana ammar mazhar (29-02-12), محمد یاسرعلی (20-02-12), عبداللہ آدم (21-02-12)
جواب

Tags
کیا, لاالٰہ, اسلام, بنیاد, حقیقت


Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests)
 
موضوع کے اختیارات
ظاہری انداز Rate This Thread
Rate This Thread:


Similar Threads
موضوع موضوع شروع کیا فورم جوابات آخری مراسلہ
علامہ اقبال کا تصور خودی۔ محمدخلیل شاعر مشرق علامہ اقبال 31 02-12-10 11:14 PM
ناکامی کا خوف۔۔۔ تصور کا دشمن wajee گپ شپ 2 17-07-09 12:40 PM
”اقبال کا تصور شاہین“ خرم شہزاد خرم اردو ادب سے اقتباسات 7 06-12-07 01:55 PM
اسلام کا تصورِ علم حصہ اول زبیر اسلامی نظریہ حیات 2 17-08-07 01:08 PM
اسلام کا تصورِ علم حصہ دوم زبیر اسلامی نظریہ حیات 0 17-08-07 03:18 AM


تمام اوقات پاکستانی معیاری وقت ( +5 GMT) کے لحاظ سے ہیں۔ ابھی وقت ہے 03:48 AM

Powered by vBulletin® Copyright ©2000 - 2012, Jelsoft Enterprises Ltd.
Content Relevant URLs by vBSEO
جملہ حقوق نشرو اشاعت ©2000 - 2012,پاکستان کی آواز - پاکستان کے فورمزکی انتظامیہ کے پاس مخفوظ ہیں۔ ہم اردو ترجمے کے لیے جناب زبیرکے مشکور ہیں-
اپنا بلاگ مفت حاصل کریں wordpress.pk
ہم pak.net ڈومین نیم کے لیے جناب فاروق سرور خان کے مشکور ہیں

Template-Modifications by TMS
vBCredits v1.4 Copyright ©2007 - 2008, PixelFX Studios
Ad Management plugin by RedTyger