واپس چلیں   پاکستان کی آواز - پاکستان کے فورمز > مذاہب اور انسانی زندگی > اسلامی عقیدہ



اسلامی عقیدہ اسلامی عقیدہ


ماہ محرم اور ہم ::::: دس محرم کا روزہ ، ایک سال کے گناہ معاف انشااللہ :::::

اس موضوع کے 42 جوابات دیےگئے ہیں اور اسے 1150 مرتبہ دیکھا گیا ہے
موضوع بند کر دیا گیا ہے
 
LinkBack موضوع کے اختیارات موضوع کی درجہ بندی ظاہری انداز
پرانا 11-01-08, 11:44 AM  
Senior Member
 
تاریخ شمولیت: Jul 2007
عمر: 46
مراسلات: 3,030
کمائي: 44,183
ميرا موڈ:
شکریہ: 1,308
2,191 مراسلہ میں 5,599 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

الحَمدُ لِلَّہِ وَحدَہُ و الصَّلاۃُ و السَّلامُ عَلیٰ مَن لا نَبِيَّ وَ لا مَعصُومَ بَعدَہُ ، وَ عَلیٰ آلہِ وَ ازوَاجِہِ وَ اصَحَابِہِ وَ مَن تَبعَھُم باِحسَانٍ اِلیٰ یَومِ الدِین،
خالص اور حقیقی تعریف اکیلے اللہ کے لیے ہے ، اور اللہ کی رحمتیں اور سلامتی ہو محمد پر جِنکے بعد کوئی نبی اور معصوم نہیں ، اور اُن صلی اللہ علیہ وسلم کی آل پر ، اور مقدس بیگمات پر اور تمام اصحاب پر اور جو اُن سب کی ٹھیک طرح سے مکمل پیروی کریں اُن سب پر ،
دس محرم کے روزے کی فضیلت بیان کرنے سے پہلے مُناسب معلوم ہوتا ہے کہ مختصراً دس محرم کے روزے کی تاریخ اور سبب بھی ذِکر کرتا چلوں، تا کہ پڑہنے والے اِنشاء اللہ یہ سمجھ جائیں کہ دس محرم کی فضیلت یا اِس دِن روزہ رکھنے کے اجر کا نواسہء رسول صلی اللہ علیہ وسلم ، حسین بن علی رضی اللہ عنہما کی شہادت جس کے واقع ہونے کی تاریخ دس محرم بتائی جاتی ہے ، کوئی تعلق نہیں ہے ،
:::::دس محرم کا روزہ :::::
آئیے دیکھتے ہیں کہ اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم کی طرف سے اِس ماہ یا اِس کے کِسی خاص دِن کے
بارے میں ہمیں کیا بتایا ، سیکھایا گیا ہے ۔
(عبداللہ ابنِ عباس رضی اللہ عنہما کا کہنا ہے کہ ''' جب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم مدینہ تشریف لائے تو یہودی دس محرم کا روزہ رکھا کرتے تھے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے پوچھا کہ (مَا ھَذا؟)( یہ کیا ہے؟ ) تو اُنہیں بتایا گیا کہ ''' یہ دِن نیک ہے ، اِس دِن اللہ نے بنی اسرائیل کو اُن کے دشمن ( فرعون ) سے نجات دِی تھی تو اُنہوں نے روزہ رکھا تھا '' ' تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا (فَانَا احقُ بِمُوسیٰ مِنکُم )( میرا حق موسیٰ پر تُم لوگوں سے زیادہ ہے ) اور رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے اِس دِن کا روزہ رکھا اور روزہ رکھنے کا حُکم دِیا ) ''' صحیح البُخاری /حدیث٢٠٠٤/کتاب الصوم/باب٦٩ ۔
[ ابو موسی رضی اللہ عنہُ کا کہنا ہے کہ ''' دس محرم کے دِن کو یہودی عید جانتے تھے تو نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ( تُم لوگ اِس دِن کا روزہ رکھو ) صحیح البُخاری /حدیث ٢٠٠٥/کتاب الصوم/باب٦٩۔
::::: دس محرم کا روزہ رمضان کے روزوں سے پہلے بھی تھا ، لیکن فرض نہیں تھا :::::
اِیمان والوں کی والدہ عائشہ ، عبداللہ ابنِ عُمر، عبداللہ ابنِ مسعود رضی اللہ عنہم سے روایات ہیں کہ ( اِس دس محرم کا روزہ اہلِ جاہلیت بھی رکھا کرتے تھے اور رمضان کے روزے فرض ہونے سے پہلے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم بھی رکھا کرتے تھے اور اِسکا حُکم بھی دِیا کرتے تھے اور اِسکی ترغیب دِیا کرتے تھے ، جب رمضان کے روزے فرض ہوئے تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ہمیں نہ اِسکا حُکم دِیا ، نہ اِس کی ترغیب دِی اور نہ ہی اِس سے منع کیا ) صحیح مُسلم /کتاب الصیام /باب صوم یوم عاشوراء
معاویہ رضی اللہ عنہُ کا کہنا ہے کہ اُنہوں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو فرماتے ہوئے سُنا کہ (ہذا یَومُ عَاشُورَاء َ ولَم یَکتُب اللہ عَلَیکُم صِیَامَہُ وانا صَائِمٌ فَمَن شَاء َ فَلیَصُم وَمَن شَاء َ فَلیُفطِر) ( یہ دس محرم کا دِن ہے اور اللہ نے تُم لوگوں پر اِس کا روزہ فرض نہیں کِیا ، اور میں روزے میں ہوں تو جو چاہے وہ روزہ رکھے اور جو چاہے وہ افطار کرے )
صحیح البُخاری حدیث ٢٠٠٣ /کتاب الصوم/باب٦٩، صحیح مُسلم حدیث ١١٢٩/کتاب الصیام/باب١٩ ۔
::::: دس محرم کے روزے کی فضلیت اور اجر :::::
عبداللہ ابن عباس رضی اللہ عنہما کا کہنا ہے ( میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو دیکھاکہ نہ تو وہ(صلی اللہ علیہ وسلم) کِسی بھی اور دِن کے (نفلی)روزے کواِس دس محرم کے روزے کے عِلاوہ، زیادہ فضلیت والا جانتے تھے اور نہ کِسی اور مہینے کو اِس مہینے سے زیادہ ( فضیلت والاجانتے تھے ) یعنی رمضان کے مہینے کو ) صحیح البُخاری /حدیث ٢٠٠٦/کتاب الصوم/باب٢٩۔
ابو قتادہ رضی اللہ عنہُ ایک لمبی حدیث میں روایت کرتے ہیں کہ ( خلیفہ دوئم بلا فصل امیر المؤمنین عُمر ابن الخطاب رضی اللہ عنہُ ) نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے عاشوراء (دس محرم) کے روزے کے بارے میںپوچھا گیا تو فرمایا(اَحتَسِبُ علی اللَّہِ اَن یُکَفِّرُ السَّنَۃَ المَاضِیَۃَ)( میں اللہ سے یہ اُمید رکھتا ہوں کہ (یہ عاشوراء کا ) روزہ پچھلے ایک سال کے گُناہ
معاف کروا دے گا )
صحیح مُسلم حدیث ١١٦٢/کتاب الصیام/باب٣٦، صحیح ابن حبان /حدیث٣٢٣٦ ۔
السلام علیکم و رحمۃُ اللہ وبرکاتہُ
عادل سُہیل ظفر

Last edited by عبداللہ حیدر; 16-05-08 at 02:34 AM.
عادل سہیل آن لائن ہے  
مندرجہ ذیل 4 صارفین نے عادل سہیل کو اس مفید مراسلہ کی وجہ سے شکریہ ادا کیا ہے
فیصل ناصر (07-01-09), پیاسا (29-08-08), نورالدین (01-03-10), سیپ (05-01-09)
پرانا 23-06-09, 01:41 AM   #31
Senior Member
 
تاریخ شمولیت: Jul 2007
عمر: 46
مراسلات: 3,030
کمائي: 44,183
ميرا موڈ:
شکریہ: 1,308
2,191 مراسلہ میں 5,599 بارشکریہ ادا کیا گیا
Lightbulb

السلام علیکم و رحمۃ اللہ و برکاتہ ،
حسینیت زندہ باد صاحب ، ’’’ میٹھے میٹھے اسلامی بھائی ‘‘‘ سے ظاہر ہوتا ہے کہ آپ اہل تشیع میں سے نہیں ، اگر میں غلط فہمی پر ہوں تو میری اصلاح فرما دیجیے ، تاکہ مجھے آپ کی باتوں کا جواب دینے میں ان شا اللہ ، آسانی رہے ،
اور اگر آپ اہل سنت و الجماعت کے کسی مسلک سے تعلق رکھتے ہیں جیسا کہ ’’’ میٹھے میٹھے اسلامی بھائی ‘‘‘ سے ظاہر ہوتا ہے تو آپ کے یہ سوالات زیادہ حیرت انگیز ہیں ، کہ صحیح البخاری اور صحیح مسلم کی احادیث کو ’’’ کسی دوسری فقہ ‘‘‘ کے روزے کی دلیل کہہ رہے ہیں ،
جناب مسلمانوں کے روزہ اور غیر مسلمانوں کی فاقہ کشی میں بہت فرق ہوتا ہے ،
مسلمانوں میں کبھی بھی ’’’ روزہ ‘‘‘ سابقہ امتوں جیسی فاقہ کشی نہیں رہا ، و السلام علیکم۔
عادل سہیل آن لائن ہے  
Digg this Post!Add Post to del.icio.usBookmark Post in TechnoratiFurl this Post!
پرانا 23-06-09, 09:16 AM   #32
Senior Member
 
حیدر Rehan's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Feb 2009
مقام: Pakistan , Karachi
مراسلات: 663
کمائي: 9,790
شکریہ: 756
309 مراسلہ میں 575 بارشکریہ ادا کیا گیا
حیدر Rehan کو MSN کے ذریعے پیغام ارسال کریں حیدر Rehan کو Yahoo کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default

سلام ان پر جو حق کے طرفدار ہیں کسی مشرک کے پیرو کار نہی ، ، ،
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم مدینہ تشریف لائے ،،،،، لوگوں سے پوچھا تو جواب آیا ۔ ۔ ۔ ۔ ۔

یہودی دس محرم کا روزہ رکھا کرتے تھے

اگر رسول اللہ اج کسی فرشتے سے پوچھے تو کیا جواب ائے گا

اج بھی یہودی دس محرم کا روزہ رکھتے ہیں


اس کے بعد شائد اپ کو کسی بھی بات کی وضاحت کی ضرورت نہ پڑئے ،
شکریہ
__________________
میں کیا کروں کہ مجھکو "محبت "علی (ع)" سے ہے"
حیدر Rehan آف لائن ہے  
Digg this Post!Add Post to del.icio.usBookmark Post in TechnoratiFurl this Post!
حیدر Rehan کا شکریہ ادا کیا گیا
پرانا 23-06-09, 10:00 AM   #33
Banned
مقبول
 
تاریخ شمولیت: Jun 2009
مراسلات: 170
کمائي: 356
ميرا موڈ:
شکریہ: 482
122 مراسلہ میں 306 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

اقتباس:
اصل مراسلہ منجانب : عادل سہیل مراسلہ دیکھیں
السلام علیکم و رحمۃ اللہ و برکاتہ ،
حسینیت زندہ باد صاحب ، ’’’ میٹھے میٹھے اسلامی بھائی ‘‘‘ سے ظاہر ہوتا ہے کہ آپ اہل تشیع میں سے نہیں ، اگر میں غلط فہمی پر ہوں تو میری اصلاح فرما دیجیے ، تاکہ مجھے آپ کی باتوں کا جواب دینے میں ان شا اللہ ، آسانی رہے ،
اور اگر آپ اہل سنت و الجماعت کے کسی مسلک سے تعلق رکھتے ہیں جیسا کہ ’’’ میٹھے میٹھے اسلامی بھائی ‘‘‘ سے ظاہر ہوتا ہے تو آپ کے یہ سوالات زیادہ حیرت انگیز ہیں ، کہ صحیح البخاری اور صحیح مسلم کی احادیث کو ’’’ کسی دوسری فقہ ‘‘‘ کے روزے کی دلیل کہہ رہے ہیں ،
جناب مسلمانوں کے روزہ اور غیر مسلمانوں کی فاقہ کشی میں بہت فرق ہوتا ہے ،
مسلمانوں میں کبھی بھی ’’’ روزہ ‘‘‘ سابقہ امتوں جیسی فاقہ کشی نہیں رہا ، و السلام علیکم۔
پیارے پیارے اور میٹھے میٹھے اسلامی بھائی
اور بھائی میں نے صرف یہ کہنے کی جسارت کی ہے کہ آپ اگر متعلقہ کتب کا حوالہ دیں گے تو دوسرے فقہ کے افراد اپنی کتب کا حوالہ دیں گے اور اس طرح سے بات اختلاف کی صورتحال اختیار کر جائے گی اور حیران کن امر یہ ہے کہ آپ فرما رہے ہیں کہ اگر
اگر آپ اہل سنت و الجماعت کے کسی مسلک سے تعلق رکھتے ہیں جیسا کہ ’’’ میٹھے میٹھے اسلامی بھائی ‘‘‘ سے ظاہر ہوتا ہے تو آپ کے یہ سوالات زیادہ حیرت انگیز ہیں
تو میرے اسلامی بھائی میں نے کسی فقہ کی بات نہیں کی حیران کن بات یہ ہے کہ اگر میں کہوں کہ میں فقہ اہلتشیع سے ہوں تو پھر آپ کیا جواب دینا پسند کریں گے اور اگر کہوں کہ فقہ اہل سنت سے ہوں تو کیا جواب ہو گا آپ کا کیا آپ فقہ دیکھ کر بات کا جواب دیتے ہیں
اور برائے کرم مختلف کتب کو پڑھیں پھر بات کیا کریں آپ ایک ہی مسلک کی کتب پڑھ کر جوابات نہ دیں یا تو خود کو عالم مت کہیں امید ہے کہ آپ برا محسوس نہیں کریں گے جواب کا منتظر
حسینیت زندہ باد
حسینیت زندہ باد آف لائن ہے  
Digg this Post!Add Post to del.icio.usBookmark Post in TechnoratiFurl this Post!
پرانا 23-06-09, 10:06 AM   #34
Banned
مقبول
 
تاریخ شمولیت: Jun 2009
مراسلات: 170
کمائي: 356
ميرا موڈ:
شکریہ: 482
122 مراسلہ میں 306 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

اقتباس:
اصل مراسلہ منجانب : عادل سہیل مراسلہ دیکھیں
السلام علیکم و رحمۃُ اللہ و برکاتہ
بھائی زاھد نور صاحب ، آپ کی بات درست ہے کہ ثواب دینے والی ذات اللہ کی ہے ، اور کسی کے پاس کوئی ذاتی سکیل نہیں جس پر وہ کسی عمل کی جزا یا سزا مقرر کرے ،
آپ نے شاید میرا ارسال کردہ مضمون توجہ سے نہیں پڑھا میں نے اُس میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان ذکر کیا تھا کہ ( خلیفہ دوئم بلا فصل امیر المؤمنین عُمر ابن الخطاب رضی اللہ عنہُ ) نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے عاشوراء (دس محرم) کے روزے کے بارے میں پوچھا گیا تو فرمایا(اَحتَسِبُ علی اللَّہِ اَن یُکَفِّرُ السَّنَۃَ المَاضِیَۃَ)( میں اللہ سے یہ اُمید رکھتا ہوں کہ (یہ عاشوراء کا ) روزہ پچھلے ایک سال کے گُناہ معاف کروا دے گا ) صحیح مُسلم حدیث ١١٦٢/کتاب الصیام/باب٣٦، صحیح ابن حبان /حدیث٣٢٣٦ ۔
تو میرے بھائی ، ایک سال کے گناہ معاف ہونے کی خبر اللہ کے رسول نے دی ہے جن کے بارے میں اللہ تعالی نے فرمایا ہے ((( و ما ینطق عن الھوایٰ ::: اور وہ (صلی اللہ علیہ وسلم ) اپنی مرضی سے نہیں بولتا ::: اِن ھو الا وحی یوحی ::: اُس (صلی اللہ علیہ وسلم ) کی بات تو وحی کی گئی ہوتی ہے )))
تو میرے بھائی یہ ثواب اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم نے اللہ کی طرف سے کی گئی وحی کی وجہ سے بیان فرمایا ہے ، امید ہے یہ وضاحت آپ کے سوال کے جواب میں کافی ہو گی ،
السلام علیکم و رحمۃُ اللہ و برکاتہُ

پیارے پیارے ،میٹھےمیٹھے اسلامی بھائی
کیا آپ اس وحی کے بارے میں قرآن کریم سے بتا سکتے ہیں کہ اللہ پاک نے نبی کریم ص پر یہ وحی فرمائی تھی
کیونکہ آپ کی تمام باتوں کا محور صرف اور صرف فقہ اہل سنت والجماعت کی کتب ہیں جب کہ جناب بخوبی جانتے ہیں کہ اگر آپ ایک ہی فقہ کی بات کریں گے تو دوسرا فقہ اختلاف رائے کا حق رکھتا ہے
اگر صرفایک ہی فقہ کی قابل قدر کتب سے حوالہ جات دیئے جانے ہیں تو بادی النظر یہ محسوس ہوتا ہے کہ ایک ہی فقہ کی پہچان کروائی جائے گی اسکی کتب کا ہی حوالہ دیا جائے گا جواب کا منتظر
حسینیت زندہ باد
حسینیت زندہ باد آف لائن ہے  
Digg this Post!Add Post to del.icio.usBookmark Post in TechnoratiFurl this Post!
پرانا 23-06-09, 10:10 AM   #35
Senior Member
 
طاھر's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Aug 2007
مقام: دنیائے فانی
عمر: 40
مراسلات: 2,288
کمائي: 26,088
ميرا موڈ:
شکریہ: 954
1,402 مراسلہ میں 3,866 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

اقتباس:
اصل مراسلہ منجانب : حیدر Rehan مراسلہ دیکھیں
سلام ان پر جو حق کے طرفدار ہیں کسی مشرک کے پیرو کار نہی ، ، ،
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم مدینہ تشریف لائے ،،،،، لوگوں سے پوچھا تو جواب آیا ۔ ۔ ۔ ۔ ۔

یہودی دس محرم کا روزہ رکھا کرتے تھے

اگر رسول اللہ اج کسی فرشتے سے پوچھے تو کیا جواب ائے گا

اج بھی یہودی دس محرم کا روزہ رکھتے ہیں


اس کے بعد شائد اپ کو کسی بھی بات کی وضاحت کی ضرورت نہ پڑئے ،
شکریہ
السلام علیکم،

جی اسی لیئے حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے یہودیوں کی مشابہت اختیار کرنے سے منع کیا ہے اور حکم دیا کہ نو اور دس دونوں دن کے روضے رکھے جائیں۔

والسلام

طاہر
__________________
طاھر آف لائن ہے  
Digg this Post!Add Post to del.icio.usBookmark Post in TechnoratiFurl this Post!
مندرجہ ذیل 2 صارفین نے طاھر کو اس مفید مراسلہ کی وجہ سے شکریہ ادا کیا ہے
فیصل ناصر (23-06-09), مزمل فاروق (24-06-09)
پرانا 23-06-09, 10:16 AM   #36
Banned
مقبول
 
تاریخ شمولیت: Jun 2009
مراسلات: 170
کمائي: 356
ميرا موڈ:
شکریہ: 482
122 مراسلہ میں 306 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

پیارے پیارے میٹھے میٹھے اسلامی بھای طاہر خلیل
کیا یہ ممکن نہیں کہ آپ محبت اور سکون کے ساتھ ہماری اور عادل سہیل بھائی کی گفتگو پر غور کریں
امید ہے کہ آپ برا نہیں مانو گے اب کی بار صرف عادل سہیل بھائی سے ہی بات ہو گی کیونکہ جب کوئی دوسرا رکن لکھتا ہے تو جوابات کا تسلسل ٹوٹ جاتا ہے اور یہ ہی بات میٹھے میٹھے اسلامی بھائی ریحان حیدر سے ہے کہ آپ خاموشی سے میری اور عادل سہیل بھائی کی گفتگو پڑھو امید ہے کہ دونوں اسلامی بھائی ہیں برا نہیں مانیں گے
حسینیت زندہ باد آف لائن ہے  
Digg this Post!Add Post to del.icio.usBookmark Post in TechnoratiFurl this Post!
پرانا 23-06-09, 10:19 AM   #37
Banned
مقبول
 
تاریخ شمولیت: Jun 2009
مراسلات: 170
کمائي: 356
ميرا موڈ:
شکریہ: 482
122 مراسلہ میں 306 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

پیارے پیارے میٹھے میٹھے اسلامی بھائی عادل سہیل
برائے کرم ابھی ان لنک کے جوابات دیں مزید باتوں کی جانب بعد میں آئوں گا اور اگر جناب نے ہر بات ایک ہی فقہ کی کتب سے دینی ہیں تو برائے کرم معذرت کر کے چلے جائیں کوئی اعتراض نہ کیا جائے گا کیونکہ آپ نے صرف فقہ اہل سنت کی کتب کے حوالے ہی دینے ہیں جن کو دوسرا فقہ ماننے سے انکاری ہے امید ہے کہ سمجھ جائیں گے ماشاءاللہ سے بہت عقل مند شخصیت ہیں آپ
جن لنک کے ابھی تک آپ نے جوابات نہیں دیئے
ماہ محرم اور ہم ::::: دس محرم کا روزہ ، ایک سال کے گناہ معاف انشااللہ :::::

ماہ محرم اور ہم ::::: دس محرم کا روزہ ، ایک سال کے گناہ معاف انشااللہ :::::


ماہ محرم اور ہم ::::: دس محرم کا روزہ ، ایک سال کے گناہ معاف انشااللہ :::::

ماہ محرم اور ہم ::::: دس محرم کا روزہ ، ایک سال کے گناہ معاف انشااللہ :::::

ماہ محرم اور ہم ::::: دس محرم کا روزہ ، ایک سال کے گناہ معاف انشااللہ :::::
حسینیت زندہ باد آف لائن ہے  
Digg this Post!Add Post to del.icio.usBookmark Post in TechnoratiFurl this Post!
پرانا 23-06-09, 10:19 AM   #38
Banned
مقبول
 
تاریخ شمولیت: Jun 2009
مراسلات: 170
کمائي: 356
ميرا موڈ:
شکریہ: 482
122 مراسلہ میں 306 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

یہ وہ لنک ہیں جو گزشتہ صفحات پر میں نے کچھ باتیں کی تھیں جن کی وضاحت درکار ہے میرے پیارے پیارے میٹھے میٹھے اسلامی بھائی
حسینیت زندہ باد آف لائن ہے  
Digg this Post!Add Post to del.icio.usBookmark Post in TechnoratiFurl this Post!
پرانا 23-06-09, 10:26 AM   #39
Senior Member
 
طاھر's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Aug 2007
مقام: دنیائے فانی
عمر: 40
مراسلات: 2,288
کمائي: 26,088
ميرا موڈ:
شکریہ: 954
1,402 مراسلہ میں 3,866 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

اقتباس:
اصل مراسلہ منجانب : حسینیت زندہ باد مراسلہ دیکھیں
پیارے پیارے میٹھے میٹھے اسلامی بھای طاہر خلیل
کیا یہ ممکن نہیں کہ آپ محبت اور سکون کے ساتھ ہماری اور عادل سہیل بھائی کی گفتگو پر غور کریں
امید ہے کہ آپ برا نہیں مانو گے اب کی بار صرف عادل سہیل بھائی سے ہی بات ہو گی کیونکہ جب کوئی دوسرا رکن لکھتا ہے تو جوابات کا تسلسل ٹوٹ جاتا ہے اور یہ ہی بات میٹھے میٹھے اسلامی بھائی ریحان حیدر سے ہے کہ آپ خاموشی سے میری اور عادل سہیل بھائی کی گفتگو پڑھو امید ہے کہ دونوں اسلامی بھائی ہیں برا نہیں مانیں گے

پیارے پیارے میٹھے میٹھے اسلامی بھای کے بجائے اگر آپ "السلام علیکم" لکھ دیا کریں‌تو یہ زیادہ بہتر ہو گا۔ بھلے آپ اس کے پیارے پیارے میٹھے میٹھے اسلامی بھای بھی لکھ دیں !

اچھا مجھے معلوم نہیں تھا کہ آپ اِدھر کسی مناظرے میں مصروف ہیں اور کسی دوسرے کو اس میں آنے کی اجازت نہیں۔ میرا خیال ہے کہ اس تھریڈ کے موضوع میں لکھ ڈالیئے کہ دوسروں کا داخلہ منع ہے۔

ویسے آپ کو فورم پر وارد ہوئے شاید کچھ ہی دن ہوئے ہیں اور یہ تو 2008 کا مراسلہ ہے، آپ کیسےاور کب سے 2008 سے عادل سہیل سے بات کر رہے ہیں؟

دوسرا رکن ضرور لکھے گا اگر اسے کوئی بات غلط لگے گی اور میں‌نے ریحان حیدر کو ٹوکا ہی اسی لیئے ہے کہ ان کی مبہم باتوں سے بہت غلط مطلب نکلتے ہیں اور ان کی اصلاح‌ضروری تھی۔

آپ اپنی باتیں جاری رکھیئے -

والسلام

طاہر
طاھر آف لائن ہے  
Digg this Post!Add Post to del.icio.usBookmark Post in TechnoratiFurl this Post!
پرانا 23-06-09, 11:16 AM   #40
Banned
مقبول
 
تاریخ شمولیت: Jun 2009
مراسلات: 170
کمائي: 356
ميرا موڈ:
شکریہ: 482
122 مراسلہ میں 306 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

میرے پیارے پیارے میٹھے میٹھے اسلامی بھائی طاہر خلیل
اسلام و علیکم
شکریہ گرامی قدر طاہر خلیل بھائی میں یہاں کسی مناظر میں شریک نہیں ہوں میں تو ناقص العلم ہوں
اور گرامی قدر طاہر خلیل بھائی مراسلہ 2008 کا ضرور ہے مگر یہ معاملہ تو 1400 سال سے چل رہا ہے اگر یہ اعتراض ہو کہ گزشتہ سال کے مراسلہ پر بات کیوں کر رہا ہوں تو سوال یہ بھی ہے کہ محترم عادل سہیل بھائی 1400 سال پہلے کی باتوں پر ایسی باتیں کیوں لکھ رہے ہیں جو اختلاف کا باعث بن رہی ہیں چونکہ 1400 سال سے یہ مسلئہ جوں کا توں ہے اور تا قیامت ایسے ہی رہنا ہے تو پھر کیا یہ مناسب نہ ہو گا کہ آپ اللہ اور اسکے رسول ص پر چھوڑ دیں خدا جانے اور خدائی معاملات
مگر آپ فرمائیں گے کہ نہیں یہ معاملہ لوگوں کو بتانے چاہیے تا کہ ان کو حق کی پہچان ہو تو بھائی میرے میرا عقیدہ بھی یہ ہی کہتا ہے کہ میں حق لوگوں تک پہچانے میں اپنا کردار ادا کروں
اور میں واقعی نووارد ہوں تو کیا نووارد پرانے مراسلات پر بات کرنے کا حق نہیں رکھتا
اور ریحان حیدر کو ٹوکنے پر شکریہ قبول کریں کیونکہ آپ نے ریحان حیدر کو ٹوک کر اچھا کیا اگر اسے نہ ٹوکتے تو میں کسی اور کو نہیں ٹوک سکتا تھا
اور جب ایک بات ہو رہی تو دوسرے کسی رکن سے بات کا توازن خراب ہو جاتا ہے بات سے بات نکلتی جاتی ہے اور اصل معاملہ ویسے کا ویسا ہی رہتا ہے امید ہے کہ برادر گرامی آپ برا تصور نہیں کریں گے اصلاح کےلئے شکر گزار ہوں
اللہ آپ پر اپنا کرم کرے اور آپ پر اللہ کی سلامتی رہے الہی آمین
حسینیت زندہ باد آف لائن ہے  
Digg this Post!Add Post to del.icio.usBookmark Post in TechnoratiFurl this Post!
پرانا 23-06-09, 12:34 PM   #41
Senior Member
 
حیدر Rehan's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Feb 2009
مقام: Pakistan , Karachi
مراسلات: 663
کمائي: 9,790
شکریہ: 756
309 مراسلہ میں 575 بارشکریہ ادا کیا گیا
حیدر Rehan کو MSN کے ذریعے پیغام ارسال کریں حیدر Rehan کو Yahoo کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default

کتنی خوبی سے سب کو راضی کرلیا گیا ، ، ، ، ، ،ماشااللہ ، ،
نو اور دس کا روزہ رکھ لو، ، ، ، تو مسلمان دیکھائی دو گئے ، ، ، سبحان اللہ ، ، ،

کچھ تو غور کرو، ، ، کہ یہودی کے خوشی کا دن مسلمان کس طرح اج بھی خوشی کے ساتھ منانے کے لیے تیار ہیں ،
اور مسلمان ان کے لیے دلیل دے رہے ہیں ، ،

354 دن ہیں اسلامی سال کے 3 یا 4 دن (عیدیں اور دس محرم ) کو چھوڑ کر کسی اور دن رکھیں ، ، ، ،، اپ کا دس محرم کو روزہ رکھنا یہودی شکل دے رہا ہے ، ،
نہ رکھنا اپ کو ہوسکتا ہے اچھی اخرت دے ، ،

کیا لوگ پورا سال روزہ رکھتے ہیں ، ؟؎
شعبان کے روزے کتنا ثواب دیتے ہیں ، ، وہ رکھ لیں
کیا ہماری ہر بات غلط ہے ، ، ،؟ ہوسکتا ہے اس بات میں سہی ہوں ، ، ، ، ،؟؟؟؟
حیدر Rehan آف لائن ہے  
Digg this Post!Add Post to del.icio.usBookmark Post in TechnoratiFurl this Post!
پرانا 23-06-09, 12:44 PM   #42
Banned
مقبول
 
تاریخ شمولیت: Jun 2009
مراسلات: 170
کمائي: 356
ميرا موڈ:
شکریہ: 482
122 مراسلہ میں 306 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

قابل گرامی قدر ریحان بھائی درخواست ہے کہ میری اور محترم عادل بھائی کی گفتگو چل رہی ہے اس کا تسلسل برقرار رہنے دیں ایک موضوع ختم ہو جائے پھر دوسرے موضوع پر بات کی جائے تاکہ میرے جیسے ناقص العلم شخص‌کے علم میں اضافہ ہو امید ہے کہ برادرم آپ تعاون فرمائیں گے

محترم عادل بھائی آپ کے جوابات کا منتظر ہوں
حسینیت زندہ باد آف لائن ہے  
Digg this Post!Add Post to del.icio.usBookmark Post in TechnoratiFurl this Post!
پرانا 23-06-09, 01:05 PM   #43
ذیلی ناظم

 
عبداللہ حیدر's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Jun 2007
مقام: سیارہ زمین
مراسلات: 3,220
کمائي: 35,547
شکریہ: 4,396
1,990 مراسلہ میں 5,553 بارشکریہ ادا کیا گیا
عبداللہ حیدر کو Yahoo کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default

السلام علیکم، یہ مراسلہ مجلس شوریٰ میں گیا تھا اور شوریٰ کے شیعہ رکن عرفان حیدر کی رضامندی سے واپس کیا گیا۔ فریقین اپنا موقف پیش کر چکے ہیں، مزید سر پھٹک سے کچھ حاصل ہونے والا نہیں ہے اس لیے اس دھاگے کو مقفل کیا جاتا ہے۔ کسی رکن کو اعتراض ہو تو اس مراسلے کی رپورٹ کر کے معاملہ سٹاف کے سامنے پیش کر سکت ہے۔
عبداللہ حیدر آف لائن ہے  
Digg this Post!Add Post to del.icio.usBookmark Post in TechnoratiFurl this Post!
عبداللہ حیدر کا شکریہ ادا کیا گیا
فیصل ناصر (23-06-09)
موضوع بند کر دیا گیا ہے

Bookmarks

Tags
color, فورم, فرض, کربلا, مکمل, معلوم, اللہ, انشا, امیر, اسلام, اسلامی, بھائی, جواب, حکم, حدیث, خبر, روزہ, رمضان, سٹاف, سال, شام, عید, عبادت, صحیح, صدیوں


Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests)
 
موضوع کے اختیارات
ظاہری انداز Rate This Thread
Rate This Thread:


Similar Threads
موضوع موضوع شروع کیا فورم جوابات آخری مراسلہ
ماہ حج اور ہم ::: ماہ حج پہلے دس دِن ::: فضلیت اور احکام عادل سہیل عمرہ و حج 8 25-11-09 12:34 AM
ماہ محرم اور ہم ::::: محرم کی فضیلت عادل سہیل اسلامی عقیدہ 0 11-01-08 11:42 AM
انتخابات 8جنوری کی بجائے عاشورہ محرم کے بعد کرانے کا امکان خرم شہزاد خرم خبریں 0 01-01-08 11:45 AM


تمام اوقات پاکستانی معیاری وقت ( +5 GMT) کے لحاظ سے ہیں۔ ابھی وقت ہے 06:32 AM

Powered by vBulletin® Copyright ©2000 - 2010, Jelsoft Enterprises Ltd.
Content Relevant URLs by vBSEO 3.3.0
جملہ حقوق نشرو اشاعت ©2000 - 2010,پاکستان کی آواز - پاکستان کے فورمزکی انتظامیہ کے پاس مخفوظ ہیں۔ ہم اردو ترجمے کے لیے جناب زبیرکے مشکور ہیں-
اپنا بلاگ مفت حاصل کریں wordpress.pk
ہم pak.net ڈومین نیم کے لیے جناب فاروق سرور خان کے مشکور ہیں

Template-Modifikationen durch TMS
vBCredits v1.4 Copyright ©2007 - 2008, PixelFX Studios
Ad Management plugin by RedTyger