واپس چلیں   پاکستان کی آواز > مذاہب اور انسانی زندگی > اسلامی عقیدہ



اسلامی عقیدہ اسلامی عقیدہ


بیٹے کو با پ کی نصیحت

short url
جواب
 
LinkBack موضوع کے اختیارات موضوع کی درجہ بندی ظاہری انداز
پرانا 19-01-08, 02:23 AM   #1
بیٹے کو با پ کی نصیحت
فیصل شیخ فیصل شیخ آف لائن ہے 19-01-08, 02:23 AM

ایک دفعہ ایک فقہیہ نے اپنے والد محترم سے متکلمین کی شکایت کرتے ہوئے کہا “ ابا جان! یہ متکلم لوگ باتیں تو بڑی بڑی کرتے ہیں۔ لیکن ان کا اپنا عمل ان کی باتوں کے خلاف ہوتا ہے۔
جیسے کہتے ہیں کہ دنیا فانی ہے۔ اس سے دل نہیں لگانا چاہیے۔ مال و دولت جمع نہیں کرنا چاہیئے۔ جبکہ یہ خود ہر وقت روپے پیسے اکھٹے کرنے کی تگ و دو میں لگے رہتے ہیں۔ ایسے لوگوں کے متعلق قرآن مجید میں رب کائنات نے ارشاد فرمایا ہے (ترجمہ) تم لوگوں کو بھلائی اختیار کرنے کی تاکید کرتے ہو۔ لین اس سلسلے میں اپنی حالت پر کبھی غور نہیں کرتے۔“
فقہیہ کا والد کافی سمجھدار اور صاحب علم تھا۔ بیٹے کی بات سن کر کہنے لگا پیارے بیٹے۔ اپنے دل و دماغ سے اس خیال کو نکال دے کہ جب تک تجھے کوئی با عمل عالم نہ ملے گا۔ تو کسی کی نصیحت پر کان نہ دھرے گا۔ یہ بات یاد رکھ لے۔ کہ نیکی اور بھلائی کی بات تو جہاں سے سنے۔ اس کو اپنے ذہن میں رکھ لے۔ خواہ ایسی بات کسی دیوار پر ہی کیوں نہ لکھی ہوئی ہو۔ اپنے آپ کو اس نابینا جاہل شخص کی مانند نہ بنا۔ جو کیچڑ میں پھنسا شور مچا رہاتھا۔ کہ لوگو۔ مجھے ایک چراغ روشن کر کے لا دو۔ اس کی یہ بات ایک خاتون نے سنی تو کہنے لگی بھلے آدمی جب تو دیکھ ہی نہیں سکتا۔ یعنی تو اندھا ہے۔ تو روشن چراغ کا تجھے کیا فائدہ پہنچے گا۔
باپ نے اپنے بیٹے کو ایک اور مثال دیکر اپنی بات سمجھانے کی کوشش کی۔ اس نے کہا۔ کہ واعظوں کی محفل تو ایک بزاز کی دکان کی مانند ہوتی ہے۔ جہاں سے بغیر قیمت ادا کئے کچھ بھی حاصل نہیں ہوتا۔
عالم سے بھی اس وقت تک کچھ حاصل نہیں ہوتا۔ جب تک حاصل کرنے والے کو عالم سے سچی اور پکی عقیدت نہ ہو۔ جب تک کسی سے دلی عقیدت نہ ہو۔ اس کی کوئی بات دل پر اثر نہیں کرتی۔ جبکہ نصیحت اگر دیوار پر بھی لکھی ہوئی ہو۔ تو قابلِ قبول ہوتی ہے۔



وضاحت:- اس حکایت میں حضرت سعدی رحمتہ اللہ علیہ نے دو اہم باتیں بیان فرمائی ہیں اول یہ کہ ہر آدمی میں کوئی نہ کوئی خامی یا عیب ضرور ہوتا ہے۔ کیونکہ بے عیب تو صرف ذات خداوند کریم ہی کی ہے۔
دوسری بات یہ ہے کہ جب تک دل میں سچی عقیدت نہ ہو۔ کسی کی بات دل پر اثر ہی نہیں کرتی۔ کسی سے کچھ حاصل کرنا چاہتے ہو۔ تو خود کو باادب بنا دو۔ عقیدت مند بناؤ۔ کہ حصول علم کا سارا انحصار ادب اور عقیدت پر ہے۔ جب تک آپ کے ذہن میں یہ خیال ہو گا۔ کہ فلاں شخص میں یہ عیب ہے۔ فلاں میں یہ خامی ہے تب تک ان کی محفل میں بیٹھے رہنے کا کوئی فائدہ نہیں۔
اصلاح نفس کے لیے بھی لازمی گر یہ ہے۔ کہ جن سے کچھ حاصل کرنے کی تمنا دل میں رکھتے ہو۔ ان لوگوں میں خامیاں اور عیب تلاش کرنے کا خیال تک بھی دل میں نہ لاؤ۔

فارسی کی مشہور کہاوت ہے۔
ہر کہ خدمت کرد او مخدوم شد
اگر کچھ مرتبہ چاہے تو کر خدمت فقیروں کی
نہیں ملتا یہ گوہر بادشاہوں کے خزینوں میں

 
فیصل شیخ's Avatar
فیصل شیخ
Member
اجنبی
تاریخ شمولیت: Jul 2007
مقام: Pakistan(Shakargarh
عمر: 27
مراسلات: 51
شکریہ: 2
14 مراسلہ میں 32 بارشکریہ ادا کیا گیا
مناظر: 850
Reply With Quote
3 قاری/قارئین نے فیصل شیخ کا شکریہ ادا کیا
منتظمین (19-01-08), مسٹر رائٹ (19-01-08), ابو عمار (19-01-08)
پرانا 19-01-08, 11:23 AM   #2
Administrator
 
منتظمین's Avatar
 
تاریخ شمولیت: May 2007
عمر: 36
مراسلات: 11,360
کمائي: 171,606
شکریہ: 9,805
7,524 مراسلہ میں 22,594 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default جواب: بیٹے کو با پ کی نصیحت

بہت اچھی اور سونے میں تولنے والی تحریر ہے۔ اللہ اپکو جزائے خیر دے۔ اور ہم سب کو اسپ عمل کی توفیق کی
__________________
تم سپاہی نہیں ہو پیشہ ور قاتلو!
منتظمین آف لائن ہے   Reply With Quote
پرانا 19-01-08, 08:21 PM   #3
محسن
 
مسٹر رائٹ's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Jul 2007
عمر: 36
مراسلات: 1,489
کمائي: 10,967
شکریہ: 280
495 مراسلہ میں 1,060 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default جواب: بیٹے کو با پ کی نصیحت

بہت اچھی تحریر لکھی ہے، میں امید کرتا ہوں کہ آپ اسی قسم کی سبق آموز تحریریں لکھتے رہیں گے اور ہمارے علم میں اضافے کا باعث بنیں گے، شکریہ
والسلام
مسٹر رائٹ آف لائن ہے   Reply With Quote
پرانا 03-04-08, 09:17 AM   #4
Administrator
 
منتظمین's Avatar
 
تاریخ شمولیت: May 2007
عمر: 36
مراسلات: 11,360
کمائي: 171,606
شکریہ: 9,805
7,524 مراسلہ میں 22,594 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default جواب: بیٹے کو با پ کی نصیحت

فیصل بھائی کچھ مزید بھی لکھیے
منتظمین آف لائن ہے   Reply With Quote
جواب

Tags
پیارے, قرآن, لوگ, مجید, آدمی, اللہ, بھائی, تلاش, تحریر, جاہل, خلاف, دل, شور, شخص, عالم, صرف


Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests)
 
موضوع کے اختیارات
ظاہری انداز Rate This Thread
Rate This Thread:


Similar Threads
موضوع موضوع شروع کیا فورم جوابات آخری مراسلہ
پاکستان نے جلال الدین حقانی کے بیٹے نصیرالدین کو گرفتار کرلیا، امریکی اخبار گلاب خان خبریں 0 25-12-10 04:07 AM
باپ بیٹے کو نصیحت کرتے ہوئےکہانصیحت The Great قہقہے ہی قہقے 0 16-09-09 04:07 PM
اسرائیل نے ایران کی ایٹمی تنصیبات پر حملے کی ریہرسل شروع کردی،امریکی اخبار مسٹر گرزلی خبریں 1 21-06-08 08:42 PM
:::‌پاکستان اور بھارت کی جانب سے ایٹمی تنصیبات کی فہرستوں کا تبادلہ ::: ابو کاشان خبریں 0 02-01-08 10:46 AM
80 کی دہائی میں کہوٹہ ایٹمی تنصیبات کو نشانہ بنانے کے بھارتی و اسرائیلی منصوبے کا انکشاف خرم شہزاد خرم خبریں 0 29-10-07 10:44 AM


تمام اوقات پاکستانی معیاری وقت ( +5 GMT) کے لحاظ سے ہیں۔ ابھی وقت ہے 05:10 AM

Powered by vBulletin® Copyright ©2000 - 2012, Jelsoft Enterprises Ltd.
Content Relevant URLs by vBSEO
جملہ حقوق نشرو اشاعت ©2000 - 2012,پاکستان کی آواز - پاکستان کے فورمزکی انتظامیہ کے پاس مخفوظ ہیں۔ ہم اردو ترجمے کے لیے جناب زبیرکے مشکور ہیں-
اپنا بلاگ مفت حاصل کریں wordpress.pk
ہم pak.net ڈومین نیم کے لیے جناب فاروق سرور خان کے مشکور ہیں

Template-Modifications by TMS
vBCredits v1.4 Copyright ©2007 - 2008, PixelFX Studios
Ad Management plugin by RedTyger