واپس چلیں   پاکستان کی آواز > مذاہب اور انسانی زندگی > اسلامی عقیدہ



اسلامی عقیدہ اسلامی عقیدہ


تقویٰ کیا ہے؟

short url
جواب
 
LinkBack موضوع کے اختیارات موضوع کی درجہ بندی ظاہری انداز
پرانا 09-05-09, 11:15 AM   #1
تقویٰ کیا ہے؟
ابن آدم ابن آدم آف لائن ہے 09-05-09, 11:15 AM

عزت کا معیار تقوی ہے اور تقویٰ کی پہلی پہچان حق تعالیٰ کی خشیت اور محبت ہے‘ جس دل میں اللہ تعالیٰ کی خشیت و محبت نہیں‘ وہ تقویٰ اور ایمان سے خالی ہے۔ تقویٰ کی دوسری پہچان حضور اکرم کا ادب و احترام ہے۔ سورۃ الحجرات میں ارشاد ہے : ’’اس میں کوئی شک نہیں کہ وہ لوگ جو رسول اللہ کے سامنے ادب و احترام سے اپنی آوازیں پست رکھتے ہیں یہی وہ لوگ ہیں جن کے قلوب کو اللہ تعالیٰ نے تقویٰ کیلئے جانچ لیا ہے‘ ان کیلئے مغفرت اور اجر عظیم ہے۔ (آیہ3)
جتنا حضور کا ادب اتنا ہی دل میں تقویٰ اور جتنا تقویٰ اتنی اللہ تعالیٰ کے ہاں تکریم‘ اسکے برعکس جو دل حضور کے ادب سے خالی ہے وہ تقویٰ سے بھی خالی ہے۔
اللہ تعالیٰ نے فرمایا ہے کہ شرک معاف نہیں ہو گا باقی جس کا جو گناہ اللہ تعالیٰ چاہیں معاف فرما دیں گے‘ اس لئے شرک کے ظاہر اور باطن سے بچنا چاہئے اور شرک یہ ہے کہ اللہ تعالیٰ کی ذات اور صفات میں کسی اور کو انکے برابر سمجھا جائے۔ شرک ظلم عظیم ہے بغیر سوچے سمجھے یونہی کسی پر شرک کا الزام لگانا بھی ظلم ہے۔ دوسری بات یہ ہے کہ حضور اکرم کی شان میں گستاخی سے سارے اعمال ضائع ہو جانے کا خدشہ ہے۔
ایمان تقویٰ کی شرط اول ہے۔ ظاہر ہے کہ اللہ تعالیٰ اور جناب رسول پاک پر ایمان نہ ہو تو ان سے محبت و ادب کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا۔
سورہ البقرہ میں فرمایا اے لوگو! اپنے رب کی عبادت کرو جس نے تمہیں اور تم سے پہلے لوگوں کو تخلیق فرمایا تاکہ تمہارے اندر تقویٰ پیدا ہو۔ (آیہ 12)
اگر کوئی شخص چاہتا ہے کہ اسکے اندر تقویٰ پیدا ہو تو اسے چاہئے کہ وہ عبادت کے ذریعہ اللہ تعالیٰ سے اپنا تعلق مضبوط کرے اور اللہ تعالیٰ کا رنگ اپنائے تاکہ اسکے اندر اعلیٰ ذوق پیدا ہو۔ اچھے کام اس کی طبیعت کا جزو بن جائیں‘ برے خیالات بری باتوں اور برے کاموں سے اسے طبعاً نفرت ہو جائے۔ اسی سورہ میں آگے چل کر فرمایا (ترجمہ) اے وہ لوگو جو ایمان لائے ہو تم پر روزے فرض کئے گئے ہیں‘ جیسے تم سے پہلے لوگوں پر فرض کئے گئے تھے تاکہ تمہارے اندر تقویٰ پیدا ہو۔ (آیہ 381)
اس رکوع کے آخر میں پھر فرمایا: اس طرح اللہ تعالیٰ (روزوں کے بارے میں) اپنی آیات وضاحت سے بیان فرماتے ہیں تاکہ تمہارے اندر تقویٰ پیدا ہو۔ انسان کے اندر ایک تو اللہ تعالیٰ کی روح میں سے پھونکی ہوئی روح ہے جو ایک نورانی چراغ ہے‘ دوسری طرف اس کے اندر نفس ہے جو حیوانی جبلتوں کا مخزن ہے۔
__________________
صراط الھدیٰ فورم
www.siratulhuda.com
اردو یونیکوڈ تحریر میں بنیادی دینی ، اخلاقی و اصلاحی تعلیمات اور سائینس و انفارمیشن ٹکنالوجی کی نفع مند معلومات کی ترسیل کا مرکز

 
ابن آدم's Avatar
ابن آدم
Senior Member
تاریخ شمولیت: Feb 2008
مقام: Pakistan
مراسلات: 1,098
شکریہ: 3,391
828 مراسلہ میں 2,401 بارشکریہ ادا کیا گیا
مناظر: 409
Reply With Quote
6 قاری/قارئین نے ابن آدم کا شکریہ ادا کیا
shafresha (09-05-09), فیصل ناصر (10-05-09), ایس اے نقوی (09-05-09), ام غزل (03-06-09), سحر (13-05-09), عبداللہ حیدر (10-05-09)
پرانا 09-05-09, 12:28 PM   #2
Administrator
 
منتظمین's Avatar
 
تاریخ شمولیت: May 2007
عمر: 36
مراسلات: 11,360
کمائي: 171,606
شکریہ: 9,805
7,524 مراسلہ میں 22,594 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

سر ورق کے لیے اپلائی کریں
منتظمین آف لائن ہے   Reply With Quote
منتظمین کا شکریہ ادا کیا گیا
ابن آدم (09-05-09)
پرانا 10-05-09, 12:31 AM   #3
Senior Member
 
تاریخ شمولیت: Jul 2007
عمر: 48
مراسلات: 4,389
کمائي: 88,841
شکریہ: 2,077
3,583 مراسلہ میں 12,686 بارشکریہ ادا کیا گیا
Lightbulb

السلام علیکم و رحمۃ اللہ و برکاتہ ، جزاک اللہ خیرا بھائی ابن آدم ، اللہ مزید خیر کی توفیق عطا فرمائے و السلام علیکم۔
عادل سہیل آن لائن ہے   Reply With Quote
2 قاری/قارئین نے عادل سہیل کا شکریہ ادا کیا
فیصل ناصر (10-05-09), ابن آدم (14-05-09)
پرانا 13-05-09, 04:17 PM   #4
Senior Member
مقبول
 
صرف علی's Avatar
 
تاریخ شمولیت: May 2009
مقام: Karachi
عمر: 30
مراسلات: 143
کمائي: 2,507
شکریہ: 10
58 مراسلہ میں 100 بارشکریہ ادا کیا گیا
صرف علی کو MSN کے ذریعے پیغام ارسال کریں صرف علی کو Yahoo کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default

اسلام علیکم
ایک حدیث کا میں اضافہ کردیتا ہوں ۔
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا " بخیل ہے وہ شخص جو میرا نام سنے اور مجھ پر دورد نا پڑھے "
__________________
بابِی اَنتَ وَ اُمی یَا رَسُول اللہ (ص)
صرف علی آف لائن ہے   Reply With Quote
جواب

Tags
فرض, پہچان, پاک, لوگ, نفرت, محبت, ایمان, اللہ, الزام, انسان, اسلام, اعلیٰ, بھائی, حدیث, دل, شخص, عبادت, عزت, صفات


Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests)
 
موضوع کے اختیارات
ظاہری انداز Rate This Thread
Rate This Thread:


Similar Threads
موضوع موضوع شروع کیا فورم جوابات آخری مراسلہ
”ہماری سنگل ڈیکر نہیں چلتی، بھارتی ڈبل ڈیکر چلے گی“ جاویداسد خبریں 2 18-10-10 07:22 PM
کامن ویلتھ گیمز پر ڈینگی وائرس کا حملہ ، متعدد کھلاڑی ہسپتال پہنچ گئے ، گیمز ویلج پر مچھروں کا قبضہ جاویداسد خبریں 2 04-10-10 02:20 PM
جہازوں کی سائیڈ وینڈ لینڈینگ وجی دلچسپ اور عجیب 2 05-02-09 03:20 PM
حکومت پریس کونسل آرڈیننس اور نیوز پیپرز رجسٹریشن آرڈیننس مین ترمیم پر آمادہ عبدالقدوس خبریں 0 23-11-07 09:39 AM
قومی کرکٹ ٹیم میں شامل ہونے کے باوجود انڈین لیگ کھیلنے کا خواہشمند ہوں ،انڈین کرکٹ لیگ کھیلنے سے انکار بھی نہیں کیا ہے ۔ شعیب اختر کا خصوصی خرم شہزاد خرم کرکٹ 0 03-09-07 10:41 AM


تمام اوقات پاکستانی معیاری وقت ( +5 GMT) کے لحاظ سے ہیں۔ ابھی وقت ہے 05:10 AM

Powered by vBulletin® Copyright ©2000 - 2012, Jelsoft Enterprises Ltd.
Content Relevant URLs by vBSEO
جملہ حقوق نشرو اشاعت ©2000 - 2012,پاکستان کی آواز - پاکستان کے فورمزکی انتظامیہ کے پاس مخفوظ ہیں۔ ہم اردو ترجمے کے لیے جناب زبیرکے مشکور ہیں-
اپنا بلاگ مفت حاصل کریں wordpress.pk
ہم pak.net ڈومین نیم کے لیے جناب فاروق سرور خان کے مشکور ہیں

Template-Modifications by TMS
vBCredits v1.4 Copyright ©2007 - 2008, PixelFX Studios
Ad Management plugin by RedTyger