واپس چلیں   پاکستان کی آواز > مذاہب اور انسانی زندگی > اسلامی عقیدہ



اسلامی عقیدہ اسلامی عقیدہ


::::::حِکمت اور رُشد :::::::

short url
جواب
 
LinkBack موضوع کے اختیارات موضوع کی درجہ بندی ظاہری انداز
پرانا 17-04-10, 12:40 AM   #1
::::::حِکمت اور رُشد :::::::
عادل سہیل عادل سہیل آن لائن ہے 17-04-10, 12:40 AM

::::::حِکمت اور رُشد :::::::

چند دِن پہلے ایک بہن نے بذریعہ ای میل سوال کیا کہ حِکمت اور رُشد میں کیا فرق ہے ، میں نے انہیں جو جواب اِرسال کیا اُسے یہاں بھی اِرسال کر رہا ہوں کہ اللہ تعالیٰ اسے ہم سب کے لیے خیر کا سبب بنائے
بِسّمِ اللہ الرّ حمٰنِ الرَّحیم
اِن اَلحَمدَ لِلِّہِ نَحمَدہ، وَ نَستَعِینہ، وَ نَستَغفِرہ، وَ نَعَوذ بَاللَّہِ مِن شرورِ أنفسِنَا وَ مِن سِیَّأاتِ أعمَالِنَا ، مَن یَھدِ ہ اللَّہُ فَلا مُضِلَّ لَہ ُ وَ مَن یُضلِل ؛ فَلا ھَاديَ لَہ ُ، وَ أشھَد أن لا إِلٰہَ إِلَّا اللَّہ وَحدَہ لا شَرِیکَ لَہ ، وَ أشھَد أن مُحمَداً عَبدہ، وَ رَسو لہ، ::: بے شک خالص تعریف اللہ کے لیے ہے ، ہم اُس کی ہی تعریف کرتے ہیں اور اُس سے ہی مدد طلب کرتے ہیں اور اُس سے ہی مغفرت طلب کرتے ہیں اور اللہ کی پناہ طلب کرتے ہیں اپنی جانوں کی بُرائی سے اور اپنے گندے کاموں سے ، جِسے اللہ ہدایت دیتا ہے اُسے کوئی گمراہ نہیں کر سکتا ، اور جِسے اللہ گُمراہ کرتا ہے اُسے کوئی ہدایت دینے والا نہیں ، اور میں گواہی دیتا ہوں کہ بے شک اللہ کے عِلاوہ کوئی سچا اور حقیقی معبود نہیں اور وہ اکیلا ہے اُس کا کوئی شریک نہیں ، اور میں گواہی دیتا ہوں کہ بے شک محمد اللہ کے بندے اور اُس کے رسول ہیں :
السلام علیکم ورحمۃ اللہ و برکاتہ ،
لغوی طور پر """ الحِکمَۃُ """مادہ """ حَکَمَ """ سے ہے ،
اور اس کا معنیٰ اور مفہوم ہے کہ :::
""" بہترین چیزوں کا بہترین عُلوم کے ذریعے عِلم رکھنا """
اور دوسرا یہ کہ :::
""" کسی چیز کی صناعت میں بہترین طور پر وہ چیز بنانا """
پہلا لغوی مفہوم قران پاک میں کافی کثرت سے استعمال ہوا ہے ، کچھ نے ایک جگہ سورت المائدہ کی آیت 110 کی تفسیر میں """ حِکمت """ سے مراد یہ دوسرا مفہوم بھی لیا ہے ، اس آیت کو ان شاء اللہ ابھی نقل کروں گا ،
اور ان کے علاوہ """ حِکمت """ جن مفاہیم میں قران پاک میں مذکور ہے وہ مندرجہ ذیل ہیں :::
(1) قران پاک میں نازل کیے گئے احکام اور عقائد اور ان کی صحیح سمجھ ،
((((( رَبَّنَا وَابْعَثْ فِيهِمْ رَسُولاً مِّنْهُمْ يَتْلُو عَلَيْهِمْ آيَاتِكَ وَيُعَلِّمُهُمُ الْكِتَابَ وَالْحِكْمَةَ وَيُزَكِّيهِمْ إِنَّكَ أَنتَ العَزِيزُ الحَكِيمُ ))))) سورت البقرة/ آیت 129
(((((كَمَا أَرْسَلْنَا فِيكُمْ رَسُولاً مِّنكُمْ يَتْلُو عَلَيْكُمْ آيَاتِنَا وَيُزَكِّيكُمْ وَيُعَلِّمُكُمُ الْكِتَابَ وَالْحِكْمَةَ وَيُعَلِّمُكُم مَّا لَمْ تَكُونُواْ تَعْلَمُونَ ))))) سورت البقرة/ آیت 151،
(((((وَإِذَا طَلَّقْتُمُ النَّسَاء فَبَلَغْنَ أَجَلَهُنَّ فَأَمْسِكُوهُنَّ بِمَعْرُوفٍ أَوْ سَرِّحُوهُنَّ بِمَعْرُوفٍ وَلاَ تُمْسِكُوهُنَّ ضِرَاراً لَّتَعْتَدُواْ وَمَن يَفْعَلْ ذَلِكَ فَقَدْ ظَلَمَ نَفْسَهُ وَلاَ تَتَّخِذُوَاْ آيَاتِ اللّهِ هُزُواً وَاذْكُرُواْ نِعْمَتَ اللّهِ عَلَيْكُمْ وَمَا أَنزَلَ عَلَيْكُمْ مِّنَ الْكِتَابِ وَالْحِكْمَةِ يَعِظُكُم بِهِ وَاتَّقُواْ اللّهَ وَاعْلَمُواْ أَنَّ اللّهَ بِكُلِّ شَيْءٍ عَلِيمٌ ))))) سورت البقرة / آیت231 ،
((((( وَيُعَلِّمُهُ الْكِتَابَ وَالْحِكْمَةَ وَالتَّوْرَاةَ وَالإِنجِيلَ ))))) سورت آل عمران / آیت 48
((((( وَلَوْلاَ فَضْلُ اللّهِ عَلَيْكَ وَرَحْمَتُهُ لَهَمَّت طَّآئِفَةٌ مُّنْهُمْ أَن يُضِلُّوكَ وَمَا يُضِلُّونَ إِلاُّ أَنفُسَهُمْ وَمَا يَضُرُّونَكَ مِن شَيْءٍ وَأَنزَلَ اللّهُ عَلَيْكَ الْكِتَابَ وَالْحِكْمَةَ وَعَلَّمَكَ مَا لَمْ تَكُنْ تَعْلَمُ وَكَانَ فَضْلُ اللّهِ عَلَيْكَ عَظِيماً ))))) سورت النساء / آیت 113،
((((( إِذْ قَالَ اللّهُ يَا عِيسى ابْنَ مَرْيَمَ اذْكُرْ نِعْمَتِي عَلَيْكَ وَعَلَى وَالِدَتِكَ إِذْ أَيَّدتُّكَ بِرُوحِ الْقُدُسِ تُكَلِّمُ النَّاسَ فِي الْمَهْدِ وَكَهْلاً وَإِذْ عَلَّمْتُكَ الْكِتَابَ وَالْحِكْمَةَ وَالتَّوْرَاةَ وَالإِنجِيلَ وَإِذْ تَخْلُقُ مِنَ الطِّينِ كَهَيْئَةِ الطَّيْرِ بِإِذْنِي فَتَنفُخُ فِيهَا فَتَكُونُ طَيْراً بِإِذْنِي وَتُبْرِئُ الأَكْمَهَ وَالأَبْرَصَ بِإِذْنِي وَإِذْ تُخْرِجُ الْمَوتَى بِإِذْنِي وَإِذْ كَفَفْتُ بَنِي إِسْرَائِيلَ عَنكَ إِذْ جِئْتَهُمْ بِالْبَيِّنَاتِ فَقَالَ الَّذِينَ كَفَرُواْ مِنْهُمْ إِنْ هَـذَا إِلاَّ سِحْرٌ مُّبِينٌ ))))) سورت المائدة / آیت 110 ،
((((( هُوَ الَّذِي بَعَثَ فِي الْأُمِّيِّينَ رَسُولاً مِّنْهُمْ يَتْلُو عَلَيْهِمْ آيَاتِهِ وَيُزَكِّيهِمْ وَيُعَلِّمُهُمُ الْكِتَابَ وَالْحِكْمَةَ وَإِن كَانُوا مِن قَبْلُ لَفِي ضَلَالٍ مُّبِينٍ ))))) سورت الجمعة / آیت 2
(2) نبوت ، مندرجہ ذیل آیات مبارکہ دیکھیے ،
((((( فَهَزَمُوهُم بِإِذْنِ اللّهِ وَقَتَلَ دَاوُودُ جَالُوتَ وَآتَاهُ اللّهُ الْمُلْكَ وَالْحِكْمَةَ وَعَلَّمَهُ مِمَّا يَشَاءُ وَلَوْلاَ دَفْعُ اللّهِ النَّاسَ بَعْضَهُمْ بِبَعْضٍ لَّفَسَدَتِ الأَرْضُ وَلَـكِنَّ اللّهَ ذُو فَضْلٍ عَلَى الْعَالَمِينَ ))))) سورت البقرة / آیت251 ،
((((( أَمْ يَحْسُدُونَ النَّاسَ عَلَى مَا آتَاهُمُ اللّهُ مِن فَضْلِهِ فَقَدْ آتَيْنَا آلَ إِبْرَاهِيمَ الْكِتَابَ وَالْحِكْمَةَ وَآتَيْنَاهُم مُّلْكاً عَظِيماً ))))) سورت النساء / آیت 54،
((((( وَشَدَدْنَا مُلْكَهُ وَآتَيْنَاهُ الْحِكْمَةَ وَفَصْلَ الْخِطَابِ ))))) سورت ص / آیت 20 ،
((((( وَلَمَّا جَاء عِيسَى بِالْبَيِّنَاتِ قَالَ قَدْ جِئْتُكُم بِالْحِكْمَةِ وَلِأُبَيِّنَ لَكُم بَعْضَ الَّذِي تَخْتَلِفُونَ فِيهِ فَاتَّقُوا اللَّهَ وَأَطِيعُونِ ))))) سورت الزخرف / آیت 63
(3) وہ نفع بخش عِلم جو اپنے تقاضے کے مطابق عمل تک پہنچانے کا سبب ہو ، مندرجہ ذیل آیت مبارکہ دیکھیے ،
((((( يُؤتِي الْحِكْمَةَ مَن يَشَاءُ وَمَن يُؤْتَ الْحِكْمَةَ فَقَدْ أُوتِيَ خَيْراً كَثِيراً وَمَا يَذَّكَّرُ إِلاَّ أُوْلُواْ الأَلْبَابِ ))))) سورت البقرة/ آیت 269 ،
(4) رسول اللہ صلی اللہ علیہ و علی آلہ وسلم کی سُنّت مبارکہ ، مندرجہ ذیل آیات مبارکہ دیکھیے ،
((((( لَقَدْ مَنَّ اللّهُ عَلَى الْمُؤمِنِينَ إِذْ بَعَثَ فِيهِمْ رَسُولاً مِّنْ أَنفُسِهِمْ يَتْلُو عَلَيْهِمْ آيَاتِهِ وَيُزَكِّيهِمْ وَيُعَلِّمُهُمُ الْكِتَابَ وَالْحِكْمَةَ وَإِن كَانُواْ مِن قَبْلُ لَفِي ضَلالٍ مُّبِينٍ ))))) سورت آل عمران / آیت 164،
((((( وَاذْكُرْنَ مَا يُتْلَى فِي بُيُوتِكُنَّ مِنْ آيَاتِ اللَّهِ وَالْحِكْمَةِ إِنَّ اللَّهَ كَانَ لَطِيفاً خَبِيراً ))))) سورت الأحزاب/ آیت 34 ،
اس مفہوم کی مزید وضاحت کے لیے """ صحابہ رضی اللہ عنہم اجمعین کے فہم کی حجیت """ کا مطالعہ کیجیے ،
(5) قران پاک کا ایک نام ، مندرجہ ذیل آیت مبارکہ دیکھیے ،
((((( ادْعُ إِلِى سَبِيلِ رَبِّكَ بِالْحِكْمَةِ وَالْمَوْعِظَةِ الْحَسَنَةِ وَجَادِلْهُم بِالَّتِي هِيَ أَحْسَنُ إِنَّ رَبَّكَ هُوَ أَعْلَمُ بِمَن ضَلَّ عَن سَبِيلِهِ وَهُوَ أَعْلَمُ بِالْمُهْتَدِينَ ))))) سورت النحل/ آیت 125 ،
(6) اللہ تبارک و تعالیٰ کے احکام ، یعنی اللہ کی طرف سے ارسال کردہ وحی مبارک ، مندرجہ ذیل آیت مبارکہ دیکھیے ،
(((((ذَلِكَ مِمَّا أَوْحَى إِلَيْكَ رَبُّكَ مِنَ الْحِكْمَةِ وَلاَ تَجْعَلْ مَعَ اللّهِ إِلَهاً آخَرَ فَتُلْقَى فِي جَهَنَّمَ مَلُوماً مَّدْحُوراً ))))) سورت الإسراء ( بنی اِسرائیل )/ آیت 39 ،
(7) ایسا کلام جس میں کسی گمراہی کا شائبہ تک نہ ہو ، اور حق بات ہو ، مندرجہ ذیل آیت مبارکہ دیکھیے ،
((((( وَلَقَدْ آتَيْنَا لُقْمَانَ الْحِكْمَةَ أَنِ اشْكُرْ لِلَّهِ وَمَن يَشْكُرْ فَإِنَّمَا يَشْكُرُ لِنَفْسِهِ وَمَن كَفَرَ فَإِنَّ اللَّهَ غَنِيٌّ حَمِيدٌ ))))) سورت لقمان / آیت 12،
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
اِس کے بعد ہم آپ کے پوچھے ہوئے دوسرے لفظ کی طرف آتے ہیں ،ان شاء اللہ ،
لغوی طور پر """ رُشد ، اور ، رَشد اور رَشاد """ ایک ہی معنیٰ اور مفہوم کے حامل ہیں ، اور وہ یہ ہے کہ :::
""" گمراہی اور غیر واضح اُمور کی صورت میں درستگی کو پہچان جانا """
کوئی انسان اس درستگی تک خود اپنی کوشش سے پہنچے یا کسی کی طرف سے دی گئی ہدایات یا اشاروں کی بنا پر ، بہر صورت درستگی کو پہچان جانا """ رُشد """ کہلاتا ہے ،
اس کا فاعل """ راشِد ، اور ، رشید """ کہلاتا ہے ،
اور جو """ رُشد """ دیتا ہے وہ """ مُرشد """ کہلاتا ہے ،
انہیں معانی میں یہ لغوی مادہ یعنی """ رَشَدَ """ قران پاک میں استعمال ہوا ہے ،
اُمید کرتا ہوں ان شاء اللہ یہ معلومات آپ کے سوال کا جواب ہو سکیں گی ،
آپ کے سوال کے مطابق میں نے معلومات کو لغوی معانی اور مفاہیم اور قران میں مذکور مفاہیم تک محدود رکھا ہے ، اگر آپ کے کہنے کے مطابق """ اسلامی مفاہیم """ کو بھی شامل کیا جائے تو اس میں سب سے پہلے """ فقہی مفاہیم """ کا ذکر کرنا ہو گا جو کافی طویل ہو گا اور شاید عام قاری کے لیے کافی خشک ، اور اس کے بعد اہل تصوف کی اصطلاحات کے مطابق ذکر کیا جا سکتا ہے جس کی غلطی بیان کرنے کے لیے دسرت عقیدے کا درس بھی ساتھ شامل کرنا ضروری ہو گا ،
اگر یہ مذکورہ بالا معلومات آپ سے سوال پوچھنے والی بہن کے لیے قابل تشفی نہ ہوں تو پھر ان سے ان کے مقصود و مطلوب کی مزید وضاحت کے ساتھ مجھ بتایے گا ، اپنے دُعاؤں میں اپنے اس بھائی اور اس کے اہل خانہ کو بھی یاد رکھا کیجیے ، و السلام علیکم۔
__________________
اب نہ ہو گا کہیں کوئی نزول کتاب ::: بند کر دیا رب العالمین نے یہ باب
ہے جو بھی صحیح سنت رسالت مآب ::: بے شک ہے وحیء رب الارباب

عادل سہیل
Senior Member
تاریخ شمولیت: Jul 2007
عمر: 48
مراسلات: 4,389
شکریہ: 2,077
3,583 مراسلہ میں 12,686 بارشکریہ ادا کیا گیا
مناظر: 382
Reply With Quote
8 قاری/قارئین نے عادل سہیل کا شکریہ ادا کیا
shafresha (17-04-10), کنعان (18-04-10), ھارون اعظم (17-04-10), محمد عاصم (29-05-10), ضِرار Derar (18-04-10), عبداللہ آدم (18-04-10), عبداللہ حیدر (17-04-10), غلام مجتبی جان (17-04-10)
پرانا 17-04-10, 01:53 AM   #2
ناظم اعلی
 
shafresha's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Jun 2008
مقام: کراچی
عمر: 40
مراسلات: 9,660
کمائي: 254,719
شکریہ: 53,107
7,704 مراسلہ میں 22,597 بارشکریہ ادا کیا گیا
shafresha کو Yahoo کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default

بہت خوب جناب عالی!

اللہ عزوجل آپ کو جزائے خیر عطا فرمائے، آمین ثم آمین ۔ ۔ ۔۔ ۔
shafresha آف لائن ہے   Reply With Quote
shafresha کا شکریہ ادا کیا گیا
پرانا 17-04-10, 11:45 AM   #3
Senior Member
 
غلام مجتبی جان's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Oct 2009
مقام: Islamabad
مراسلات: 330
کمائي: 5,524
شکریہ: 605
259 مراسلہ میں 659 بارشکریہ ادا کیا گیا
غلام مجتبی جان کو Yahoo کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default

عجبا على حال حاسوب رفض أن يكتب إلا العربية والإنجليزية, وفضلت العربية على الإنجليزية.
اشكركم على هذه المعلومات المفيدة القيمة. وأشكركم على بثها على باك نت.
__________________
اپنے لیے تو ہر کوئی جیتا ہے آئیں اوروں کے لیے جینا سیکھیں
غلام مجتبی جان آف لائن ہے   Reply With Quote
2 قاری/قارئین نے غلام مجتبی جان کا شکریہ ادا کیا
پرانا 17-04-10, 10:13 PM   #4
Senior Member
 
تاریخ شمولیت: Jul 2007
عمر: 48
مراسلات: 4,389
کمائي: 88,841
شکریہ: 2,077
3,583 مراسلہ میں 12,686 بارشکریہ ادا کیا گیا
Lightbulb

اقتباس:
اصل مراسلہ منجانب : shafresha مراسلہ دیکھیں
بہت خوب جناب عالی!

اللہ عزوجل آپ کو جزائے خیر عطا فرمائے، آمین ثم آمین ۔ ۔ ۔۔ ۔
السلام علیکم ورحمۃ اللہ و برکاتہ ،
اللہ تعالیٰ آپ کو بہترین اجر سے نوازے اور آپ پر راضی ہو بھائی شاھد صدیقی ، و السلام علیکم
عادل سہیل آن لائن ہے   Reply With Quote
2 قاری/قارئین نے عادل سہیل کا شکریہ ادا کیا
ضِرار Derar (18-04-10), عبداللہ حیدر (17-04-10)
پرانا 17-04-10, 11:35 PM   #5
Senior Member
 
تاریخ شمولیت: Jul 2007
عمر: 48
مراسلات: 4,389
کمائي: 88,841
شکریہ: 2,077
3,583 مراسلہ میں 12,686 بارشکریہ ادا کیا گیا
Lightbulb

اقتباس:
اصل مراسلہ منجانب : غلام مجتبی جان مراسلہ دیکھیں
عجبا على حال حاسوب رفض أن يكتب إلا العربية والإنجليزية, وفضلت العربية على الإنجليزية.
اشكركم على هذه المعلومات المفيدة القيمة. وأشكركم على بثها على باك نت.
السلام علیکم و رحمۃ اللہ و برکاتہ ،
لا عجباً علی امر المؤمن لأن جمیع أمورہ خیر ، فرَفضُ الحاسبُ الآلی الخاص بکَ راینا فیہ خیر و ھو أنَّکَ کتبتَ فی اللغۃِ القران و اللغۃ الحبیب الرحمن صلی اللہ علیہ وعلی آلہ وسلم ،
و راینا فیہ خیراً آخر و ھو تبیان الحق حیث اخترتَ اللغۃ العربیۃ باعتقادکَ لأفضلیتھا علی الانجلیزیۃ و ھذا حق ،
و انی اشکرک ثلاثہ مرات ، یا اخی الکریم ،
فأما المرۃ الاولیٰ فھی لاختیارک اللغۃ العربیۃ مِن بین العربیۃ و الانجلیزیۃ
و أما المرتین الاُخرتین فھی لماشکرتَ لی فجعلک اللہُ مِن الشاکرین لہُ ، و السلام علیکم۔
عادل سہیل آن لائن ہے   Reply With Quote
3 قاری/قارئین نے عادل سہیل کا شکریہ ادا کیا
ضِرار Derar (18-04-10), عبداللہ آدم (18-04-10), عبداللہ حیدر (17-04-10)
پرانا 18-04-10, 09:30 AM   #6
Senior Member
 
تاریخ شمولیت: Apr 2010
مراسلات: 448
کمائي: 7,749
شکریہ: 1,120
345 مراسلہ میں 974 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

عادل صاھب
قران کا ترجمہ بھی ساتھ لگا دو میرے جیسے لوگ کچھ زیادہ سمجھ لین گے۔شکریہ
ضِرار Derar آف لائن ہے   Reply With Quote
ضِرار Derar کا شکریہ ادا کیا گیا
کنعان (20-04-10)
پرانا 18-04-10, 09:25 PM   #7
Senior Member
 
تاریخ شمولیت: Jul 2007
عمر: 48
مراسلات: 4,389
کمائي: 88,841
شکریہ: 2,077
3,583 مراسلہ میں 12,686 بارشکریہ ادا کیا گیا
Lightbulb

اقتباس:
اصل مراسلہ منجانب : ضِرار Derar مراسلہ دیکھیں
عادل صاھب
قران کا ترجمہ بھی ساتھ لگا دو میرے جیسے لوگ کچھ زیادہ سمجھ لین گے۔شکریہ
السلام علیکم و رحمۃ اللہ و برکاتہ ،
جزاک اللہ خیرا ، ضِرار بھائی ،
اِن شاء اللہ ، آپ کی خواہش کی تکمیل کی جائے گی ، و السلام علیکم۔
عادل سہیل آن لائن ہے   Reply With Quote
2 قاری/قارئین نے عادل سہیل کا شکریہ ادا کیا
کنعان (20-04-10), ضِرار Derar (21-04-10)
پرانا 21-04-10, 08:49 AM   #8
Senior Member
 
تاریخ شمولیت: Apr 2010
مراسلات: 448
کمائي: 7,749
شکریہ: 1,120
345 مراسلہ میں 974 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

میں انتظار کرؤں گا عادل صاحب
ضِرار Derar آف لائن ہے   Reply With Quote
پرانا 29-05-10, 08:47 AM   #9
Senior Member
 
تاریخ شمولیت: Apr 2010
مراسلات: 448
کمائي: 7,749
شکریہ: 1,120
345 مراسلہ میں 974 بارشکریہ ادا کیا گیا
Cool

السلام علیکم
میں انتظار ہی کروں گا عادل‌ساحب
ضِرار Derar آف لائن ہے   Reply With Quote
جواب

Tags
quote, shafresha, ھو, وسلم, لوگ, نت, آمین, اللہ, الحق, العربية, اجر, بہترین, بھائی, تعالیٰ, حکمت, حال, خیر, خوب, رُشد, راضی, شاھد, عادل سہیل،, عزوجل, غلام, صدیقی


Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests)
 
موضوع کے اختیارات
ظاہری انداز Rate This Thread
Rate This Thread:



تمام اوقات پاکستانی معیاری وقت ( +5 GMT) کے لحاظ سے ہیں۔ ابھی وقت ہے 05:12 AM

Powered by vBulletin® Copyright ©2000 - 2012, Jelsoft Enterprises Ltd.
Content Relevant URLs by vBSEO
جملہ حقوق نشرو اشاعت ©2000 - 2012,پاکستان کی آواز - پاکستان کے فورمزکی انتظامیہ کے پاس مخفوظ ہیں۔ ہم اردو ترجمے کے لیے جناب زبیرکے مشکور ہیں-
اپنا بلاگ مفت حاصل کریں wordpress.pk
ہم pak.net ڈومین نیم کے لیے جناب فاروق سرور خان کے مشکور ہیں

Template-Modifications by TMS
vBCredits v1.4 Copyright ©2007 - 2008, PixelFX Studios
Ad Management plugin by RedTyger