پاکستان کی آواز - پاکستان کے فورمز

سرورق فورمز سماجی حلقے آپکے موضوع نئے جوابات آپکا اپنا بلاگ تہنیتی کارڈز تصاویر
واپس چلیں   پاکستان کی آواز - پاکستان کے فورمز > مذاہب اور انسانی زندگی > اسلامی عقیدہ

اسلامی عقیدہ اسلامی عقیدہ

ماہ محرم اور ہم ::::: دس محرم کا روزہ ، ایک سال کے گناہ معاف انشااللہ :::::

اس موضوع کے 42 جوابات دیےگئے ہیں اور اسے 887 مرتبہ دیکھا گیا ہے
موضوع بند کر دیا گیا ہے
 
LinkBack موضوع کے اختیارات اسی میں تلاش کریں موضوع کی درجہ بندی ظاہری انداز
پرانا 11-01-08, 11:44 AM   #1
Senior Member
 
تاریخ شمولیت: Jul 2007
عمر: 45
مراسلات: 2,144
کمائي: 28,011
ميرا موڈ:
شکریہ: 709
1,440 مراسلہ میں 3,389 بارشکریہ ادا کیا گیا
ایوارڈ شو کیس
تمغہ برائے بہترین عالم  100 پوسٹس  500 پوسٹس  100 موضوعات 
کل ایوارڈ: 5
Default

ماہ محرم اور ہم ::::: دس محرم کا روزہ ، ایک سال کے گناہ معاف انشااللہ :::::

الحَمدُ لِلَّہِ وَحدَہُ و الصَّلاۃُ و السَّلامُ عَلیٰ مَن لا نَبِيَّ وَ لا مَعصُومَ بَعدَہُ ، وَ عَلیٰ آلہِ وَ ازوَاجِہِ وَ اصَحَابِہِ وَ مَن تَبعَھُم باِحسَانٍ اِلیٰ یَومِ الدِین،
خالص اور حقیقی تعریف اکیلے اللہ کے لیے ہے ، اور اللہ کی رحمتیں اور سلامتی ہو محمد پر جِنکے بعد کوئی نبی اور معصوم نہیں ، اور اُن صلی اللہ علیہ وسلم کی آل پر ، اور مقدس بیگمات پر اور تمام اصحاب پر اور جو اُن سب کی ٹھیک طرح سے مکمل پیروی کریں اُن سب پر ،
دس محرم کے روزے کی فضیلت بیان کرنے سے پہلے مُناسب معلوم ہوتا ہے کہ مختصراً دس محرم کے روزے کی تاریخ اور سبب بھی ذِکر کرتا چلوں، تا کہ پڑہنے والے اِنشاء اللہ یہ سمجھ جائیں کہ دس محرم کی فضیلت یا اِس دِن روزہ رکھنے کے اجر کا نواسہء رسول صلی اللہ علیہ وسلم ، حسین بن علی رضی اللہ عنہما کی شہادت جس کے واقع ہونے کی تاریخ دس محرم بتائی جاتی ہے ، کوئی تعلق نہیں ہے ،
:::::دس محرم کا روزہ :::::
آئیے دیکھتے ہیں کہ اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم کی طرف سے اِس ماہ یا اِس کے کِسی خاص دِن کے
بارے میں ہمیں کیا بتایا ، سیکھایا گیا ہے ۔
(عبداللہ ابنِ عباس رضی اللہ عنہما کا کہنا ہے کہ ''' جب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم مدینہ تشریف لائے تو یہودی دس محرم کا روزہ رکھا کرتے تھے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے پوچھا کہ (مَا ھَذا؟)( یہ کیا ہے؟ ) تو اُنہیں بتایا گیا کہ ''' یہ دِن نیک ہے ، اِس دِن اللہ نے بنی اسرائیل کو اُن کے دشمن ( فرعون ) سے نجات دِی تھی تو اُنہوں نے روزہ رکھا تھا '' ' تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا (فَانَا احقُ بِمُوسیٰ مِنکُم )( میرا حق موسیٰ پر تُم لوگوں سے زیادہ ہے ) اور رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے اِس دِن کا روزہ رکھا اور روزہ رکھنے کا حُکم دِیا ) ''' صحیح البُخاری /حدیث٢٠٠٤/کتاب الصوم/باب٦٩ ۔
[ ابو موسی رضی اللہ عنہُ کا کہنا ہے کہ ''' دس محرم کے دِن کو یہودی عید جانتے تھے تو نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ( تُم لوگ اِس دِن کا روزہ رکھو ) صحیح البُخاری /حدیث ٢٠٠٥/کتاب الصوم/باب٦٩۔
::::: دس محرم کا روزہ رمضان کے روزوں سے پہلے بھی تھا ، لیکن فرض نہیں تھا :::::
اِیمان والوں کی والدہ عائشہ ، عبداللہ ابنِ عُمر، عبداللہ ابنِ مسعود رضی اللہ عنہم سے روایات ہیں کہ ( اِس دس محرم کا روزہ اہلِ جاہلیت بھی رکھا کرتے تھے اور رمضان کے روزے فرض ہونے سے پہلے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم بھی رکھا کرتے تھے اور اِسکا حُکم بھی دِیا کرتے تھے اور اِسکی ترغیب دِیا کرتے تھے ، جب رمضان کے روزے فرض ہوئے تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ہمیں نہ اِسکا حُکم دِیا ، نہ اِس کی ترغیب دِی اور نہ ہی اِس سے منع کیا ) صحیح مُسلم /کتاب الصیام /باب صوم یوم عاشوراء
معاویہ رضی اللہ عنہُ کا کہنا ہے کہ اُنہوں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو فرماتے ہوئے سُنا کہ (ہذا یَومُ عَاشُورَاء َ ولَم یَکتُب اللہ عَلَیکُم صِیَامَہُ وانا صَائِمٌ فَمَن شَاء َ فَلیَصُم وَمَن شَاء َ فَلیُفطِر) ( یہ دس محرم کا دِن ہے اور اللہ نے تُم لوگوں پر اِس کا روزہ فرض نہیں کِیا ، اور میں روزے میں ہوں تو جو چاہے وہ روزہ رکھے اور جو چاہے وہ افطار کرے )
صحیح البُخاری حدیث ٢٠٠٣ /کتاب الصوم/باب٦٩، صحیح مُسلم حدیث ١١٢٩/کتاب الصیام/باب١٩ ۔
::::: دس محرم کے روزے کی فضلیت اور اجر :::::
عبداللہ ابن عباس رضی اللہ عنہما کا کہنا ہے ( میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو دیکھاکہ نہ تو وہ(صلی اللہ علیہ وسلم) کِسی بھی اور دِن کے (نفلی)روزے کواِس دس محرم کے روزے کے عِلاوہ، زیادہ فضلیت والا جانتے تھے اور نہ کِسی اور مہینے کو اِس مہینے سے زیادہ ( فضیلت والاجانتے تھے ) یعنی رمضان کے مہینے کو ) صحیح البُخاری /حدیث ٢٠٠٦/کتاب الصوم/باب٢٩۔
ابو قتادہ رضی اللہ عنہُ ایک لمبی حدیث میں روایت کرتے ہیں کہ ( خلیفہ دوئم بلا فصل امیر المؤمنین عُمر ابن الخطاب رضی اللہ عنہُ ) نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے عاشوراء (دس محرم) کے روزے کے بارے میںپوچھا گیا تو فرمایا(اَحتَسِبُ علی اللَّہِ اَن یُکَفِّرُ السَّنَۃَ المَاضِیَۃَ)( میں اللہ سے یہ اُمید رکھتا ہوں کہ (یہ عاشوراء کا ) روزہ پچھلے ایک سال کے گُناہ
معاف کروا دے گا )
صحیح مُسلم حدیث ١١٦٢/کتاب الصیام/باب٣٦، صحیح ابن حبان /حدیث٣٢٣٦ ۔
السلام علیکم و رحمۃُ اللہ وبرکاتہُ
عادل سُہیل ظفر

Last edited by عبداللہ حیدر; 16-05-08 at 02:34 AM.
عادل سہیل آف لائن ہے  
مندرجہ ذیل 3 صارفین نے عادل سہیل کو اس مفید مراسلہ کی وجہ سے شکریہ ادا کیا ہے
فیصل ناصر (07-01-09), پیاسا (29-08-08), سیپ (05-01-09)
پرانا 11-01-08, 06:15 PM   #2
Senior Member
 
عرفان حیدر's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Dec 2007
مقام: کراچی
عمر: 27
مراسلات: 2,097
کمائي: 5,358
ميرا موڈ:
شکریہ: 914
672 مراسلہ میں 1,228 بارشکریہ ادا کیا گیا
عرفان حیدر کو MSN کے ذریعے پیغام ارسال کریں عرفان حیدر کو Yahoo کے ذریعے پیغام ارسال کریں
ایوارڈ شو کیس
1000 پوسٹس  500 پوسٹس  100 پوسٹس 
کل ایوارڈ: 3
Default جواب: ماہ محرم اور ہم ::::: دس محرم کا روزہ ، ایک سال کے گناہ معاف انشااللہ :::::

سلام،
دس محرم کا روزہ نہیں رکھا جاسکتا کیوں کہ اس دن جو روزہ رکھا گیا تھا وہ امام حسین علیہ السلام کو شہید کرنے کی خوشی میں رکھا گیا تھا۔اور یہ کوئی بات نہیں کہ دس محرم کا روزہ رکھیں اور اپنے ایک سال کے گناہ معاف کرلیں۔ جناب لوگوں کو کربلا کا فلسفہ بتائیں نہ کہ وہ کام جو نہیں کرنے چاہیں۔
وسلام
عرفان حیدر آف لائن ہے  
Digg this Post!Add Post to del.icio.usBookmark Post in TechnoratiFurl this Post!
مندرجہ ذیل 2 صارفین نے عرفان حیدر کو اس مفید مراسلہ کی وجہ سے شکریہ ادا کیا ہے
حیدر Rehan (23-06-09), حسینیت زندہ باد (22-06-09)
پرانا 12-01-08, 12:20 AM   #3
Senior Member
 
تاریخ شمولیت: Jul 2007
عمر: 45
مراسلات: 2,144
کمائي: 28,011
ميرا موڈ:
شکریہ: 709
1,440 مراسلہ میں 3,389 بارشکریہ ادا کیا گیا
ایوارڈ شو کیس
تمغہ برائے بہترین عالم  100 پوسٹس  500 پوسٹس  100 موضوعات 
کل ایوارڈ: 5
Default جواب: ماہ محرم اور ہم ::::: دس محرم کا روزہ ، ایک سال کے گناہ معاف انشااللہ :::::

السلام علیکم و رحمۃُ‌اللہ و برکاتہُ
بھائی عرفان حیدر صاحب ،
دس محرم کے روزے کی تاریخ اور سبب اور اُس دن روزہ رکھنے پر ایک سال کے گنا معاف ہونے کی خبر ، یہ سب کچھ میں نے اپنی طرف سے نہیں کہا ، غور سے پڑہیئے ، یہ سب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی احادیث ہیں ، اور صحیح البُخاری اور صحیح مُسلم کی احادیث ہیں ،
افسوس کی بات ہے ، کہ کس جرات مندی سے آپ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی بات کو ’’’ یہ کوئی بات نہیں ‘‘‘ کہہ رہے ہیں ، اور دس محرم کے روزے کی حقیقت کو بدل کر ایک اسے واقعے سے جوڑ رہے ہیں‌ جو اُس دن کا روزے رکھنے کی عادت و عبادت سے صدیوں و سالوں بعد ہوا ،
اور حیرت کی بات ہے کہ دوسرے مراسلے میں تو آپ مجھے تاریخ پڑہنے کا مشورہ دے رہے ہیں اور یہان خود ایک بڑی تاریخی حقیقت سے انکار کر رہے ہیں ، ایسی تاریخی حقیقت کو تاریخ کی کہانیوں سے نہیں حدیث کی با سند اور صحیح سند والی روایت سے ثابت ہے کہ دس محرم کا روزہ قبل از اسلام بھی رکھا جاتا تھا ،
میرے کملہ گو بھائی ، آپ کے مزاج میں اگر کوئی بات نہیں‌ آ پاتی تو اُس بات کا انکار کرنے سے پہلے یہ ضرور دیکھ لیجیئے کہ وہ بات ہے کس کی ؟؟؟
اللہ تعالیٰ ہم سب کی اصلاح فرمائے
السلام علیکم و رحمۃُ اللہ و برکاتہُ

Last edited by عادل سہیل; 12-01-08 at 12:24 AM.
عادل سہیل آف لائن ہے  
Digg this Post!Add Post to del.icio.usBookmark Post in TechnoratiFurl this Post!
پرانا 12-01-08, 08:41 AM   #4
Senior Member
 
عرفان حیدر's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Dec 2007
مقام: کراچی
عمر: 27
مراسلات: 2,097
کمائي: 5,358
ميرا موڈ:
شکریہ: 914
672 مراسلہ میں 1,228 بارشکریہ ادا کیا گیا
عرفان حیدر کو MSN کے ذریعے پیغام ارسال کریں عرفان حیدر کو Yahoo کے ذریعے پیغام ارسال کریں
ایوارڈ شو کیس
1000 پوسٹس  500 پوسٹس  100 پوسٹس 
کل ایوارڈ: 3
Default جواب: ماہ محرم اور ہم ::::: دس محرم کا روزہ ، ایک سال کے گناہ معاف انشااللہ :::::

سلام،
میں دیکھ بھی چکا ہوں اور پڑھ بھی چکا ہوں۔ لوگ پہلے رمضان کے روزے صحیح سے رکھ لیں اسکے بعد محرم کا روزہ رکھیں (جو غلط کیوں کہ دس محرم روزہ امام حسین علیہ السلام کی شہادت کی خوشی میں رکھا گیا تھا)۔
وسلام
عرفان حیدر آف لائن ہے  
Digg this Post!Add Post to del.icio.usBookmark Post in TechnoratiFurl this Post!
پرانا 13-01-08, 06:56 PM   #5
ناظم اعلی

تاریخ شمولیت: Jun 2007
مقام: سیارہ زمین
مراسلات: 2,217
کمائي: 18,544
شکریہ: 1,895
1,253 مراسلہ میں 3,244 بارشکریہ ادا کیا گیا
عبداللہ حیدر کو Yahoo کے ذریعے پیغام ارسال کریں
ایوارڈ شو کیس
تمغہ برائے بہترین عالم  100 پوسٹس  500 پوسٹس  100 موضوعات 
کل ایوارڈ: 7
Default جواب: ماہ محرم اور ہم ::::: دس محرم کا روزہ ، ایک سال کے گناہ معاف انشااللہ :::::

اصل مراسلہ منجانب : عرفان حیدر مراسلہ دیکھیں
سلام،
دس محرم کا روزہ نہیں رکھا جاسکتا کیوں کہ اس دن جو روزہ رکھا گیا تھا وہ امام حسین علیہ السلام کو شہید کرنے کی خوشی میں رکھا گیا تھا۔اور یہ کوئی بات نہیں کہ دس محرم کا روزہ رکھیں اور اپنے ایک سال کے گناہ معاف کرلیں۔ جناب لوگوں کو کربلا کا فلسفہ بتائیں نہ کہ وہ کام جو نہیں کرنے چاہیں۔
وسلام
دس محرم کے روزے کی فضیلت صحیح البخاری کتاب الصوم میں بیان کی گئی ہے جو اہل سنت کے تمام مکاتب فکر کے نزدیک حدیث کی معتبر ترین کتاب ہے۔ اس لیے یہ بات درست نہیں ہے کہ اس دن روزہ نہیں رکھا جا سکتا۔
جہاں تک شہادت کی خوشی میں روزہ رکھنے کا تعلق ہے تو یہ بات سمجھ میں نہیں آتی۔ گناہگار کبھی بھی اپنے گناہ کی خوشی میں عبادت نہیں کرتا۔
عبداللہ حیدر آف لائن ہے  
Digg this Post!Add Post to del.icio.usBookmark Post in TechnoratiFurl this Post!
مندرجہ ذیل 2 صارفین نے عبداللہ حیدر کو اس مفید مراسلہ کی وجہ سے شکریہ ادا کیا ہے
سیلانی (07-01-09), سید رفیع الرحمٰن (29-08-08)
پرانا 13-01-08, 08:12 PM   #6
Senior Member
 
champion_pakistani's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Oct 2007
مقام: چاندنی چوک
عمر: 21
مراسلات: 1,486
کمائي: 12,429
ميرا موڈ:
شکریہ: 467
395 مراسلہ میں 629 بارشکریہ ادا کیا گیا
ایوارڈ شو کیس
100 پوسٹس  500 پوسٹس  1000 پوسٹس  100 موضوعات 
کل ایوارڈ: 4
Default جواب: ماہ محرم اور ہم ::::: دس محرم کا روزہ ، ایک سال کے گناہ معاف انشااللہ :::::

ماشااللہ آپ نے بہت زبردست لکھا ہے
champion_pakistani آف لائن ہے  
Digg this Post!Add Post to del.icio.usBookmark Post in TechnoratiFurl this Post!
پرانا 16-01-08, 12:18 AM   #7
Senior Member
 
تاریخ شمولیت: Jul 2007
عمر: 45
مراسلات: 2,144
کمائي: 28,011
ميرا موڈ:
شکریہ: 709
1,440 مراسلہ میں 3,389 بارشکریہ ادا کیا گیا
ایوارڈ شو کیس
تمغہ برائے بہترین عالم  100 پوسٹس  500 پوسٹس  100 موضوعات 
کل ایوارڈ: 5
Default جواب: ماہ محرم اور ہم ::::: دس محرم کا روزہ ، ایک سال کے گناہ معاف انشااللہ :::::

السلام علیکم
چیمین بھائی ، کِس نے کیا زبردست لکھا ہے ؟
عادل سہیل آف لائن ہے  
Digg this Post!Add Post to del.icio.usBookmark Post in TechnoratiFurl this Post!
پرانا 06-02-08, 05:52 PM   #8
ذیلی ناظم

سرمد's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Aug 2007
مقام: Karachi
عمر: 33
مراسلات: 2,882
کمائي: 37,170
شکریہ: 2,658
1,207 مراسلہ میں 2,441 بارشکریہ ادا کیا گیا
سرمد کو MSN کے ذریعے پیغام ارسال کریں
ایوارڈ شو کیس
بہترین موضوع شروع کرنے والا  تمغہ برائے بہترین مزاح نگار  تمغہ برائے بہترین گپ شپ  1000 پوسٹس 
کل ایوارڈ: 11
Default جواب: جواب: ماہ محرم اور ہم ::::: دس محرم کا روزہ ، ایک سال کے گناہ معاف انشااللہ :::::

بہت بہت شکریہ عادل بھائی آپ نے اس مسئلے کو واضح کیا۔

اصل مراسلہ منجانب : عبداللہ حیدر مراسلہ دیکھیں
جہاں تک شہادت کی خوشی میں روزہ رکھنے کا تعلق ہے تو یہ بات سمجھ میں نہیں آتی۔ گناہگار کبھی بھی اپنے گناہ کی خوشی میں عبادت نہیں کرتا۔
ویسے مجھ جیسے کم علم کے لیے عبداللہ حیدر بھائی کی یہ مثال ہی کافی ہے۔
سرمد آف لائن ہے  
Digg this Post!Add Post to del.icio.usBookmark Post in TechnoratiFurl this Post!
پرانا 06-02-08, 06:53 PM   #9
Senior Member
 
تاریخ شمولیت: Jul 2007
عمر: 45
مراسلات: 2,144
کمائي: 28,011
ميرا موڈ:
شکریہ: 709
1,440 مراسلہ میں 3,389 بارشکریہ ادا کیا گیا
ایوارڈ شو کیس
تمغہ برائے بہترین عالم  100 پوسٹس  500 پوسٹس  100 موضوعات 
کل ایوارڈ: 5
Default جواب: جواب: جواب: ماہ محرم اور ہم ::::: دس محرم کا روزہ ، ایک سال کے گناہ معاف انشااللہ :::::

اصل مراسلہ منجانب : سرمد مراسلہ دیکھیں
بہت بہت شکریہ عادل بھائی آپ نے اس مسئلے کو واضح کیا۔

ویسے مجھ جیسے کم علم کے لیے عبداللہ حیدر بھائی کی یہ مثال ہی کافی ہے۔
السلام علیکم و رحمۃُ اللہ و برکاتہ
جزاک اللہ خیر بھائی سرمد ، اللہ ہی ہدایت و سمجھ دینے والا ہے جسے چاہے دے اور جس سے چاہے روک لے ، اللہ ہمیں دوسری قسم میں سے نہ بنائے ۔
و السلام علیکم و رحمۃُ اللہ و برکاتہ
عادل سہیل آف لائن ہے  
Digg this Post!Add Post to del.icio.usBookmark Post in TechnoratiFurl this Post!
پرانا 06-02-08, 07:07 PM   #10
Senior Member
 
عرفان حیدر's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Dec 2007
مقام: کراچی
عمر: 27
مراسلات: 2,097
کمائي: 5,358
ميرا موڈ:
شکریہ: 914
672 مراسلہ میں 1,228 بارشکریہ ادا کیا گیا
عرفان حیدر کو MSN کے ذریعے پیغام ارسال کریں عرفان حیدر کو Yahoo کے ذریعے پیغام ارسال کریں
ایوارڈ شو کیس
1000 پوسٹس  500 پوسٹس  100 پوسٹس 
کل ایوارڈ: 3
Default جواب: جواب: ماہ محرم اور ہم ::::: دس محرم کا روزہ ، ایک سال کے گناہ معاف انشااللہ :::::

اصل مراسلہ منجانب : عبداللہ حیدر مراسلہ دیکھیں
دس محرم کے روزے کی فضیلت صحیح البخاری کتاب الصوم میں بیان کی گئی ہے جو اہل سنت کے تمام مکاتب فکر کے نزدیک حدیث کی معتبر ترین کتاب ہے۔ اس لیے یہ بات درست نہیں ہے کہ اس دن روزہ نہیں رکھا جا سکتا۔
جہاں تک شہادت کی خوشی میں روزہ رکھنے کا تعلق ہے تو یہ بات سمجھ میں نہیں آتی۔ گناہگار کبھی بھی اپنے گناہ کی خوشی میں عبادت نہیں کرتا۔
جناب گناہ سمجھا ہو تب نا۔ یزید لعنتہ اللہ جب بازار شام سجا سکتا ہے، اپنا محل سجا سکتا ہے اس جیسے ملعون سے کیا بعید۔
عرفان حیدر آف لائن ہے  
Digg this Post!Add Post to del.icio.usBookmark Post in TechnoratiFurl this Post!
مندرجہ ذیل 2 صارفین نے عرفان حیدر کو اس مفید مراسلہ کی وجہ سے شکریہ ادا کیا ہے
حیدر Rehan (23-06-09), حسینیت زندہ باد (22-06-09)
پرانا 14-02-08, 07:34 PM   #11
Senior Member
 
تاریخ شمولیت: Jul 2007
عمر: 45
مراسلات: 2,144
کمائي: 28,011
ميرا موڈ:
شکریہ: 709
1,440 مراسلہ میں 3,389 بارشکریہ ادا کیا گیا
ایوارڈ شو کیس
تمغہ برائے بہترین عالم  100 پوسٹس  500 پوسٹس  100 موضوعات 
کل ایوارڈ: 5
Default جواب: جواب: جواب: ماہ محرم اور ہم ::::: دس محرم کا روزہ ، ایک سال کے گناہ معاف انشااللہ :::::

اصل مراسلہ منجانب : عرفان حیدر مراسلہ دیکھیں
جناب گناہ سمجھا ہو تب نا۔ یزید لعنتہ اللہ جب بازار شام سجا سکتا ہے، اپنا محل سجا سکتا ہے اس جیسے ملعون سے کیا بعید۔
السلام علیکم و رحمۃُ‌اللہ و برکاتہُ
بھائی عرفان حیدر صاحب ، ایک طرف اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم کاثابت شدہ فرمان ہو اور ایک طرف تاریخ کی غیر ثابت شدہ کہانیاں تو آپ کس بات کو قبول کریں گے ؟؟؟
عادل سہیل آف لائن ہے  
Digg this Post!Add Post to del.icio.usBookmark Post in TechnoratiFurl this Post!
پرانا 14-02-08, 07:42 PM   #12
Senior Member
 
عرفان حیدر's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Dec 2007
مقام: کراچی
عمر: 27
مراسلات: 2,097
کمائي: 5,358
ميرا موڈ:
شکریہ: 914
672 مراسلہ میں 1,228 بارشکریہ ادا کیا گیا
عرفان حیدر کو MSN کے ذریعے پیغام ارسال کریں عرفان حیدر کو Yahoo کے ذریعے پیغام ارسال کریں
ایوارڈ شو کیس
1000 پوسٹس  500 پوسٹس  100 پوسٹس 
کل ایوارڈ: 3
Default جواب: جواب: جواب: جواب: ماہ محرم اور ہم ::::: دس محرم کا روزہ ، ایک سال کے گناہ معاف انشااللہ :::::

اصل مراسلہ منجانب : عادل سہیل مراسلہ دیکھیں
السلام علیکم و رحمۃُ‌اللہ و برکاتہُ
بھائی عرفان حیدر صاحب ، ایک طرف اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم کاثابت شدہ فرمان ہو اور ایک طرف تاریخ کی غیر ثابت شدہ کہانیاں تو آپ کس بات کو قبول کریں گے ؟؟؟
سلام،
کیا گارنٹی ہے کہ آپ جس فرمان کو حوالہ دے رہے ہیں وہ درست ہے۔ ہمارے یہاں تو یزید ملعون تھا اور ہے اور رہے گا قیامت تک اور قیامت کے بعد بھی۔ تاریخ کے حوالے سے اگر میں آپکی بات پر یقین کروں تو بالکل یہی جملہ اگر میں آپ کو بولوں وہ بھی الٹا کر کے تو آپکا کا کیا جواب ہوگا؟
وسلام
عرفان حیدر آف لائن ہے  
Digg this Post!Add Post to del.icio.usBookmark Post in TechnoratiFurl this Post!
مندرجہ ذیل 2 صارفین نے عرفان حیدر کو اس مفید مراسلہ کی وجہ سے شکریہ ادا کیا ہے
حیدر Rehan (23-06-09), حسینیت زندہ باد (22-06-09)
پرانا 16-02-08, 05:42 PM   #13
Senior Member
 
تاریخ شمولیت: Jul 2007
عمر: 45
مراسلات: 2,144
کمائي: 28,011
ميرا موڈ:
شکریہ: 709
1,440 مراسلہ میں 3,389 بارشکریہ ادا کیا گیا
ایوارڈ شو کیس
تمغہ برائے بہترین عالم  100 پوسٹس  500 پوسٹس  100 موضوعات 
کل ایوارڈ: 5
Default جواب: جواب: جواب: جواب: جواب: ماہ محرم اور ہم ::::: دس محرم کا روزہ ، ایک سال کے گناہ معاف انشااللہ :::::

اصل مراسلہ منجانب : عرفان حیدر مراسلہ دیکھیں
سلام،
کیا گارنٹی ہے کہ آپ جس فرمان کو حوالہ دے رہے ہیں وہ درست ہے۔ ہمارے یہاں تو یزید ملعون تھا اور ہے اور رہے گا قیامت تک اور قیامت کے بعد بھی۔ تاریخ کے حوالے سے اگر میں آپکی بات پر یقین کروں تو بالکل یہی جملہ اگر میں آپ کو بولوں وہ بھی الٹا کر کے تو آپکا کا کیا جواب ہوگا؟
وسلام
سلام علیکم ،
بھائی عرفان ، میں نے جو پوچھا تھا اُس کا جواب تو آپ نے دیا نہیں ، اب آپ جس طرح جو فقرہ بولنا چاہتے ہیں ، بولیئے ، پھر ہی کوئی جواب دوں گا ، انشا اللہ
عادل سہیل آف لائن ہے  
Digg this Post!Add Post to del.icio.usBookmark Post in TechnoratiFurl this Post!
پرانا 17-02-08, 08:15 AM   #14
Junior Member
اجنبی
 
تاریخ شمولیت: Aug 2007
مراسلات: 13
کمائي: 230
شکریہ: 0
9 مراسلہ میں 19 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default جواب: ماہ محرم اور ہم ::::: دس محرم کا روزہ ، ایک سال کے گناہ معاف انشااللہ :::::

اسلام و علیکم برادران اسلام میرا تعلق روزہ رکھنے یا نہ رکھنے سے نہیں بلکہ اس سے ھے کے ثواب کی مقدار ہم کہاں سے اخذ کرتے ہیں یعنی ایک سال کے گناہ معاف 40 حج کا ثواب وغیرہ وغیرہ ثواب دینے والی تو اللہ کی ذات ھے اس ذات پرحق نے تو کہیں کوئ سکیل نہیں بیان کی سوائے نیت کے یا تقوی کے ھم لوگوں نے یہ مقداریں کہاں سے نکالی ہیں برائے مہربانی وضاحت فرما دیں جزاکم اللہ خیر
زاھد نور آف لائن ہے  
Digg this Post!Add Post to del.icio.usBookmark Post in TechnoratiFurl this Post!
زاھد نور کا شکریہ ادا کیا گیا
فیصل ناصر (22-05-09)
پرانا 17-02-08, 08:32 AM   #15
Junior Member
اجنبی
 
تاریخ شمولیت: Aug 2007
مراسلات: 13
کمائي: 230
شکریہ: 0
9 مراسلہ میں 19 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default جواب: ماہ محرم اور ہم ::::: دس محرم کا روزہ ، ایک سال کے گناہ معاف انشااللہ :::::

ایک چیز اور نہ ہی کسی ذی روح نے اپنی موت کا وقت مقرر کیا ھے اور نہ ہی ڈیزائن یہ دونوں چیزیں اللہ سبحان و تعالی کی ڈیزائن کردہ اور مقرر کردہ ہیں اگر کوئی خود اپنی موت کا وقت اور ڈیزائن تیار کرتا ھے تو وہ خود کشی کے زمرے میں آتا ھے لھذا جناب حسین رضی اللہ عنہ کی شہادت نہ کسی مخلوق کی مقرر کردہ ھے نہ ڈیزاین کردہ اور اگر یہ اللہ کی رضا ھے تو ھمیں اللہ کی رضا مہں راضی رہنا چاہیے نہ بحث ذیب دیتی ھے نہ ماتم ذیب دیتا ھے
زاھد نور آف لائن ہے  
Digg this Post!Add Post to del.icio.usBookmark Post in TechnoratiFurl this Post!
مندرجہ ذیل 2 صارفین نے زاھد نور کو اس مفید مراسلہ کی وجہ سے شکریہ ادا کیا ہے
موضوع بند کر دیا گیا ہے

Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests)
 
موضوع کے اختیارات اسی میں تلاش کریں
اسی میں تلاش کریں:

آضافی تلاش
ظاہری انداز Rate This Thread
Rate This Thread:

مراسلے کے قواعد
اپ موضوعات نہیں‌ بھیج سکتے ہیں
اپ مراسلات نہیں‌ بھیج سکتے ہیں
اپ فائلز منسلک نہیں کرسکتے ہیں
اپ اپنے مراسلات میں تبدیلیاں نہیں کر سکتے ہیں

BB code is کھلا
are کھلاجذبات
[IMG] code is کھلا
HTML کوڈ بند
Trackbacks are کھلا
Pingbacks are کھلا
Refbacks are کھلا

Similar Threads
موضوع موضوع شروع کیا فورم جوابات آخری مراسلہ
ماہ حج اور ہم ::: ماہ حج پہلے دس دِن ::: فضلیت اور احکام عادل سہیل عمرہ و حج 3 28-11-08 09:35 PM
ماہ محرم اور ہم ::::: محرم کی فضیلت عادل سہیل اسلامی عقیدہ 0 11-01-08 11:42 AM
انتخابات 8جنوری کی بجائے عاشورہ محرم کے بعد کرانے کا امکان خرم شہزاد خرم خبریں 0 01-01-08 11:45 AM

تمام اوقات پاکستانی معیاری وقت ( +5 GMT) کے لحاظ سے ہیں۔ ابھی وقت ہے 07:26 AM

Powered by vBulletin® Copyright ©2000 - 2009, Jelsoft Enterprises Ltd.
Content Relevant URLs by vBSEO 3.3.0
جملہ حقوق نشرو اشاعت ©2000 - 2009,پاکستان کی آواز - پاکستان کے فورمزکی انتظامیہ کے پاس مخفوظ ہیں۔ ہم اردو ترجمے کے لیے جناب زبیرکے مشکور ہیں-
اپنا بلاگ مفت حاصل کریں wordpress.pk
ہم pak.net ڈومین نیم کے لیے جناب فاروق سرور خان کے مشکور ہیں

Template-Modifikationen durch TMS
vBCredits v1.4 Copyright ©2007 - 2008, PixelFX Studios
Ad Management plugin by RedTyger