واپس چلیں   پاکستان کی آواز - پاکستان کے فورمز > مذاہب اور انسانی زندگی > اسلامی عقیدہ



اسلامی عقیدہ اسلامی عقیدہ


ماہ محرم اور ہم ::::: محرم کی فضیلت

اس موضوع کے 0 جوابات دیےگئے ہیں اور اسے 323 مرتبہ دیکھا گیا ہے
جواب
 
LinkBack موضوع کے اختیارات موضوع کی درجہ بندی ظاہری انداز
پرانا 11-01-08, 11:42 AM   #1
Senior Member
 
تاریخ شمولیت: Jul 2007
عمر: 46
مراسلات: 3,011
کمائي: 43,819
ميرا موڈ:
شکریہ: 1,297
2,173 مراسلہ میں 5,538 بارشکریہ ادا کیا گیا
Lightbulb ماہ محرم اور ہم ::::: محرم کی فضیلت

ماہ محرم اور ہم ::::: محرم کی فضیلت

::::::: ماہِ محرم اور ہم :::::::
::::: محرم کے مہینے کی فضلیت :::::
اللہ تبارک و تعالیٰ نے فرمایا :::
( اِنَّ عِدَّۃُ الشُّھُورِعِندَ اللَّہِ اَثنا عَشَرَ شَھراً فِیِ کِتَابِ اللَّہِ یَومَ خَلَق َ السَّمَوَاتِ وَ الاَرض َ مِنھَا اَربعَۃَ حُرُمٌ ذَلِکَ الدِّینُ القَیِّمُ فَلا تَظلِمُوا فَیھِنَّ اَنفُسَکُم وَقَاتِلوُا المُشرِکِینَ کآفَۃً کمَا یقَاتِلُونَکُم کآفَۃً وَ اعلمُوا اَنَّ اللَّہَ مَعَ المُتَقِینَ::: بِلا شک جِس دِن اللہ نے زمین اور آسمان بنائے اُس دِن سے اللہ کے پاس اللہ کی کتاب میں مہینوں کی گنتی بارہ ہے جِن میں چار حُرمت والے ہیں اور یہ درست دِین ہے لہذا تُم لوگ اِن مہینوں میں اپنے آپ پر ظُلم نہ کرو اور شرک کرنے والوں سے پوری طرح سے لڑائی کرو جِس طرح وہ لوگ تُم لوگوں کے ساتھ پوری طرح سے لڑائی کرتے ہیں ، اور جان رکھو کہ اللہ تقویٰ والوں کے ساتھ ہے)سورت توبہ /آیت ٣٦ ۔
اور رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ( الزَّمَانُ قَد استَدَارَ کَہَیئَتِہِ یوم خَلَقَ اللَّہ ُ السَّماواتِ وَالاَرضَ السَّنَۃُ اثنَا عَشَرَ شَہرًا منہا اَربَعَۃٌ حُرُمٌ ثَلَاثَۃٌ مُتَوَالِیَاتٌ ذُو القَعدَۃِ وَذُو الحِجَّۃِ وَالمُحَرَّمُ وَرَجَبُ مُضَرَ الذی بین جُمَادَی وَشَعبَانَ ::: سال اپنی اُسی حالت میں پلٹ گیا ہے جِس میں اُس دِن تھا جب اللہ نے زمنیں اور آسمان بنائے تھے ، سال بار ہ مہینے کا ہے جِن میںسے چار حُرمت والے ہیں ، تین ایک ساتھ ہیں ، ذی القعدہ ، ذی الحج ، اور مُحرم اور مُضر والا رجب جو جمادی اور شعبان کے درمیان ہے ) صحیح البُخاری /حدیث ٣٠٢٥/کتاب بدا الخلق /باب٢ ، صحیح مُسلم /حدیث ١٦٧٩/کتاب القسامۃ و المحاربین و القصاص و الدِیّات /باب٩،
یعنی محرم اُن مہینوں میں سے ہے جِس میں اللہ کی طرف سے لڑائی اور قتال وغیرہ سے منع کیا گیا ہے ، اِس کے عِلاوہ محرم کے مہینے میں روزے رکھنے کی ایک فضیلت ملتی ہے جو مندرجہ ذیل ہے۔
::::: محرم کے روزوں کی فضلیت :::::
اَبو ہُریرہ رضی اللہ عنہُ کا کہنا ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ( اَفضَلُ الصِّیَامِ بَعدَ رَمَضَانَ شَہرُ اللَّہِ المُحَرَّمُ وَاَفضَلُ الصَّلَاۃِ بَعدَ الفَرِیضَۃِ صَلَاۃُ اللَّیلِ ::: رمضان کے بعد سب سے زیادہ فضلیت والے روزے محرم کے روزوے ہیں ، اور فرض نماز کے بعد سب سے زیادہ فضلیت ولی نمازقیام الیل (رات میں پرہی جانے والی نفلی نماز) ہے )صحیح مُسلم /حدیث ١١٦٣ /کتاب الصیام /باب٣٨۔
یہ معاملہ تو پورے مہینے کے روزوں کا ہے ، اور خاص طور پر عاشوراء یعنی دس محرم کے روزے کی الگ سے فضیلت بیان ہوئی ہے ، جِس کا ذِکر اِن شاء اللہ ، اگلے مضمون میں ارسال کرتا ہوں ،
اُس کا عنوان ،::::::: ماہ محرم اور ہم ::: دس محرم کا روزہ ، ایک سال کے گناہ معاف انشااللہ :::::::

السلام علیکم و رحمۃُ‌اللہ و برکاتہُ

Last edited by عادل سہیل; 25-12-09 at 03:02 AM.
عادل سہیل آن لائن ہے  
Digg this Post!Add Post to del.icio.usBookmark Post in TechnoratiFurl this Post!
Reply With Quote
جواب

Bookmarks

Tags
color, فرض, لوگ, نماز, اللہ, حدیث, روزہ, رمضان, رات, سال, شعبان, صحیح


Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests)
 
موضوع کے اختیارات
ظاہری انداز Rate This Thread
Rate This Thread:


Similar Threads
موضوع موضوع شروع کیا فورم جوابات آخری مراسلہ
ماہ محرم اور ہم ::::: دس محرم کا روزہ ، ایک سال کے گناہ معاف انشااللہ ::::: عادل سہیل اسلامی عقیدہ 42 23-06-09 01:05 PM
ماہ رمضان سے پیوستہ ::: ماہ شوال اور ہم ::: عید کی مبارک باد عادل سہیل ماہ رمضان اور روزوں کی تیاریاں 0 07-10-07 03:00 AM
ماہ رمضان اور ہم ::: 7::: شب قدر ::: فضیلت اور پہچان ::: عادل سہیل ماہ رمضان اور روزوں کی تیاریاں 1 14-09-07 11:32 AM


تمام اوقات پاکستانی معیاری وقت ( +5 GMT) کے لحاظ سے ہیں۔ ابھی وقت ہے 02:54 AM

Powered by vBulletin® Copyright ©2000 - 2010, Jelsoft Enterprises Ltd.
Content Relevant URLs by vBSEO 3.3.0
جملہ حقوق نشرو اشاعت ©2000 - 2010,پاکستان کی آواز - پاکستان کے فورمزکی انتظامیہ کے پاس مخفوظ ہیں۔ ہم اردو ترجمے کے لیے جناب زبیرکے مشکور ہیں-
اپنا بلاگ مفت حاصل کریں wordpress.pk
ہم pak.net ڈومین نیم کے لیے جناب فاروق سرور خان کے مشکور ہیں

Template-Modifikationen durch TMS
vBCredits v1.4 Copyright ©2007 - 2008, PixelFX Studios
Ad Management plugin by RedTyger