واپس چلیں   پاکستان کی آواز > مذاہب اور انسانی زندگی > اسلامی عقیدہ



اسلامی عقیدہ اسلامی عقیدہ


مرزا قادیانی کے ملکہ وکٹوریہ کے نام خطوط سے چند اقتباسات

short url
جواب
 
LinkBack موضوع کے اختیارات موضوع کی درجہ بندی ظاہری انداز
پرانا 07-10-11, 05:54 PM   #1
مرزا قادیانی کے ملکہ وکٹوریہ کے نام خطوط سے چند اقتباسات
نبیل خان نبیل خان آف لائن ہے 07-10-11, 05:54 PM

جو عالی جناب قیصرہ ہند ملکہ معظمہ والی انگلستان و ہند دام اقبالہا بالقابہا کے حضور میں بتقریب جلسہ جوبلی شصت سالہ بطورمبارک باد پیش کیا گیا ہے
مبارک ! مبارک !! مبارک !!!

اس خدا کا شکر ہے ۔ جس نے آج ہمیں یہ عظیم الشان خوشی کا دن دکھایا ۔ کہ ہم نے اپنی ملکہ معظمہ قیصرہ ہند و انگلستان کی شصت سالہ جوبلی کو دیکھا ۔ جس قدر اس دن کے آنے سے مسرت ہوئی کون اس کو اندازہ کر سکتا ہے ۔ ہماری محسنہ قیصرہ مبارکہ کو ہماری طرف سے خوشی اور شکر سے مبارک باد پہنچے خدا ملکہ معظمہ کو ہمیشہ خوش رکھے ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ تحفہ قیصریہ ص۔۱۔۲ ۔ ۔ روحانی خزائن ج 2 253

: ۲ :

اے قیصرہ و ملکہ معظمہ ! ہمارے دل تمہارے لیے دعا کرتے ہوئے جناب الٰہی میں جھکتے ہیں۔ اور ہماری روحیں تیرے اقبال اور سلامتی کے لیے حضرت احدیت میں سجدہ کرتی ہیں ۔ اے اقبال مند قیصرہ ہند !اس جوبلی کی تقریب پر ہم اپنے دل اور جان سے تجھے مبارک باد دیتے ہیں
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ تحفہ قیصریہ ص14

: ۳ :

میں اس اللہ کا شکر کرتا ہوں کہ اس نے مجھے ایک ایسی گورنمنٹ کے سایہ رحمت کے نیچے جگہ دی ۔ جس کے زیر سایہ میں بڑی آزادی سے اپنا کام اور وعظ کا ادا کر رہا ہوں ۔ اگرچہ اس محسن گورنمنٹ کا ہر ایک پر رعایامیں سے شکر واجب ہے ۔ مگر میں خیال کرتا ہوں کہ مجھ پرسب سے زیادہ واجب ہے ۔ کیونکہ یہ میرے اعلٰی مقاصد جو جناب قیصرہ ہند کی حکومت کے سایہ کے نیچے انجام پزیر ہو رہے ہیں ۔ ہر گز ممکن نہ تھا کہ وہ کسی اور گورنمنٹ کے زیر سایہ انجام پزیر ہو سکتے ۔ اگرچہ وہ کوئی اسلامی گارنمنٹ ہی ہوتی ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ تحفہ قیصریہ ص 31-32 ۔روحانی خزائن ج 283

:۴ :

میرے والد صاحب مرزا غلام مرتضٰی ۔۔۔ سرکار انگریزی کے بڑے خیر خواہ جان نثار تھے ۔ اسی وجہ سے انہوں نے ایام غدر 1857ء میں پچاس گاڑے مع سواران بہم پہنچا کر سرکار انگریز ی کو بطور مدد دیے تھے ۔اور وہ بعد اس کے بھی ہمیشہ اس بات کے لیے مستعد رہے کہ اگر پھر بھی کسی وقت ان کی مدد کی ضرورت ہوتو بدل و جان اسگورنمنٹ کو مدد دیں ۔ اور اگر 1857ء کے غدر کا کچھ اور بھی طول ہوتا تو دو سو سوار تک اور بھی مدد دینے کو تیار تھے ۔غرض اس طرح ان کی زندگی گزری اور پھر ان کے انتقال کے بعد یہ عاجز دنیا کے شغلوں سے بکلی علیحدہ ہو کر خدا تعالٰی کی طرف مشغول ہوا ۔ اور مجھ سے سرکار انگریزی کے حق میں جو خدمت ہوئی وہ یہ تھی ۔کہ میں نے پچاس ہزار کے قریب کتابیں اور رسائل اور اشتہارات چھپوا کر اس ملک اور نیز دوسرے بلاد اسلامیہ میں اس مضمون کے شائع کیے ۔کہ گورنمنٹ انگریزی ہم مسلمانوں کی محسن ہے لہازا ہر ایک مسلمان کا یہ فرض ہونا چاہیے کہ اس گورنمنٹ کی سچی اطاعت کریں ۔ اوردل سے اس گورنمنٹ کا شکر گزار اور دعا گو رہے ۔ اور یہ کتابیں میں نے مختلف زبانوں یعنی اردو ،فارسی، عربی میں تالیف کر کے اسلام کے تمام ملکوں میں پھیلا دیں ۔ یہاں تک کہ اسلام کے دو مقدس شہروں مکہ اور مدینہ میں بھی بخوبی شائع کر دی ۔ اور روم کے پایہ تخت قسطنطنیہ اور بلاد شام اور مصر اور کابل اور افغانستان کے متفرق شہروں میں جہاں تک ممکن تھا اشاعت کر دی گئی ۔

جس کا یہ نتیجہ ہوا کہ لاکھوں انسانوں نے جہاد کے وہ غلط خیالات چھوڑ دیے جو نہ فہم ملاؤں کی تعلیم سے ان کے دلوں میں تھے ۔یہ ایک ایسی خدمت مجھ سے ظہور میں آئی ۔ کہ مجھے اس بات پر فخر ہے کہ برٹش انڈیا کے تمام مسلمانوں میں اس کی نظیر کوئی مسلمان دکھلا نہیں سکا ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ستارہ قیصریہ ص۳۔۴ ۔ روحانی خزائن ج 15 ص 113-114

:۵ :

اے ملکہ معظمہ تیرے وہ پاک ارادے ہیں جو آسمانی مدد کو اپنی طرف کھینچ رہے ہیں ۔ اور تیری نیک نیتی کی کشش ہے جس سے آسمان رحمت کے ساتھ زمیں کی طرف جھکتا جاتا ہے ۔ اس لیے تیرے عہد سلطنت کے سوا اور کوئی بھی عہد سلطنت ایسا نہیں ہے جو مسیح موعود کے ظہور کے لیے موزوں ہو ۔ سو خدا نے تیرے نورانی عہد میں آسمان سے ایک نور نازل کیا ۔ کیونکہ نور نور کو اپنی طرف کھینچتا اور تاریکی تاریکی کو کھینچتی ہے ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ستارہ قیصریہ ص ۷ روحانی خزائن ج 15 ص 117

: ۶ :

اے ملکہ معظمہ قیصرہ ہند خدا تجھے اقبال اور خوشی کے ساتھ عمر میں برکت دے ۔ تیرا عہد حکومت کیا ہی مبارک ہے کہ آسمان سے خدا کا ہاتھ تیرے مقاصد کی تائید کر رہا ہے ۔ تیری ہمدردی رعایا اور نیک نیتی کی راہوں کو فرشتے صاف کر رہے ہیں تیرے عدل کے لطیف بخارات بادلوں کی طرح اٹھ رہے ہیں تا تمام ملک کو رشک بہار بنادیں ۔شریر ہے وہ انسان جو تیرے عہد سلطنت کا قدر نہیں کرتا ۔ اور بد ذات ہے وہ نفس جو تیرے احسانوں کا شکر گزار نہیں چونکہ یہ مسئلہ تحقیق شدہ ہے کہ دل کو دل سے راہ ہوتا ہے ۔
اس لیے مجھے ضرورت نہیں کہ میں اپنی زبان کی لفاظی سے اس بات کو ظاہر کروں کہ میں آپ سے دلی محبت رکھتا ہوں ۔ اور میرے دل میں خاص طور پر آپ کی محبت اور عظمت ہے ۔ ہماری دن رات کی دعائیں آپ کے لیے آب رواں کی طرح جاری ہیں ۔اور ہم نہ سیاست قہری کے نیچے ہو کر آپ کے مطیع ہیں بلکہ آپ انواع و اقسام کی خوبیوں نے ہمارے دلوں کو اپنی طرف کھینچ لیا ہے ۔اے بابرکت قیصرہ ہند تجھے یہ تیری عظمت اور نیک نامی مبارک ہو ۔
خدا کی نگاہیں اس ملک پر ہیں جس پر تیری نگاہیں ہیں ۔خدا کی رحمت کا ہاتھ اس رعایا پر ہے جس پر تیرا ہاتھ ہے ۔ تیری ہی پاک نیتوں کی تحریک سے خدا نے مجھے بھیجا ہے ۔ کہ تا پر ہیز گاری اور پاک اخلاق اور صلحکاری کی راہوں کو دوبارہ دنیا میں قائم کروں ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ستارہ قیصریہ ص۹ ۔10 ۔ روحانی خزائن ج 15 ص 119-120

برادران اسلام !آپ نے قیصرہ ہند ملکہ وکٹوریہ کے نام مرزا قادیانی کے خطوط کے چند اقتباسات پڑھے ۔ یہ وہ شخص ہے جو اپنے آپ کو فخر کائنات سرور دوعالم صلی اللہ علیہ وسلم کا ظل اور بروز کہتا ہے :معاذاللہ : اس کے پیروکار اس کو : معاذاللہ : آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم سے بھی افضل مانتے ہیں ۔ وہ ایک کافرہ عورت کی جو کہ اسلام اور مسلمانوں کی علانیہ دشمن ہے ۔ کس قدر چاپلوسی اور خوشامد کر رہا ہے ۔ اس سے کس قدر التجائیں اور اس کے لیے مخلصانہ دعائیں کر رہا ہے اپنی اوراپنے باپ ، دادا کی انگریز کے لیے خدمات کا کس انداز میں ذکر کیا جارہا ہے ۔ اب ہر وہ انسان جو تھوڑی بہت بھی عقل رکھتاہو ایسے چاپلوس اور خوشامدی کو ہر گز ہر گز نبی تسلیم کرنے کے لیے تیار نہ ہو گا۔ بلکہ مرزاقادیانی نے خوشامد کی دوڈ میں اچھے خاصے بڑے خوشامدیوں کو بھی مات کر دیا ہے ۔

Last edited by نبیل خان; 07-10-11 at 06:17 PM..

نبیل خان
Senior Member
تاریخ شمولیت: Jun 2011
مراسلات: 2,286
شکریہ: 8,476
1,585 مراسلہ میں 3,504 بارشکریہ ادا کیا گیا
مناظر: 284
Reply With Quote
9 قاری/قارئین نے نبیل خان کا شکریہ ادا کیا
dxbgraphics (07-10-11), فیصل ناصر (07-10-11), قاسمی (11-10-11), ناصر نعمان (14-10-11), ملک اظہر (07-10-11), احمد نذیر (10-10-11), حسن قادری (07-10-11), سیفی خان (11-10-11), طارق راحیل (13-10-11)
پرانا 07-10-11, 06:28 PM   #2
Senior Member
 
حسن قادری's Avatar
 
تاریخ شمولیت: May 2011
مراسلات: 1,635
کمائي: 32,130
شکریہ: 3,022
1,410 مراسلہ میں 4,199 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

بہت شکریہ نبیل خان بہت مفید معلو مات ھیں،،،،،،،،،،،،،،،،،
حسن قادری آف لائن ہے   Reply With Quote
3 قاری/قارئین نے حسن قادری کا شکریہ ادا کیا
قاسمی (11-10-11), نبیل خان (10-10-11), احمد نذیر (10-10-11)
پرانا 11-10-11, 07:16 PM   #3
Senior Member
 
سیفی خان's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Feb 2011
مقام: خاموش آباد
مراسلات: 3,531
کمائي: 44,440
شکریہ: 4,038
2,386 مراسلہ میں 5,923 بارشکریہ ادا کیا گیا
سیفی خان کو Yahoo کے ذریعے پیغام ارسال کریں سیفی خان کو Skype™ کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default

شئیرنگ کا شکریہ
سیفی خان آف لائن ہے   Reply With Quote
2 قاری/قارئین نے سیفی خان کا شکریہ ادا کیا
قاسمی (11-10-11), نبیل خان (12-10-11)
پرانا 13-10-11, 01:40 PM   #4
Senior Member
 
تاریخ شمولیت: Dec 2009
مقام: Dubai
مراسلات: 761
کمائي: 15,387
شکریہ: 2,135
582 مراسلہ میں 1,657 بارشکریہ ادا کیا گیا
dxbgraphics کو Yahoo کے ذریعے پیغام ارسال کریں dxbgraphics کو Skype™ کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default

مرزا قادیانی کو کوئی ترجمان نہیں آیا؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟
dxbgraphics آف لائن ہے   Reply With Quote
2 قاری/قارئین نے dxbgraphics کا شکریہ ادا کیا
قاسمی (13-10-11), نبیل خان (13-10-11)
پرانا 13-10-11, 03:17 PM   #5
Senior Member
 
سیفی خان's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Feb 2011
مقام: خاموش آباد
مراسلات: 3,531
کمائي: 44,440
شکریہ: 4,038
2,386 مراسلہ میں 5,923 بارشکریہ ادا کیا گیا
سیفی خان کو Yahoo کے ذریعے پیغام ارسال کریں سیفی خان کو Skype™ کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default

گاڑی خراب ہوگئی ہو گی ۔ ۔ ۔
سیفی خان آف لائن ہے   Reply With Quote
سیفی خان کا شکریہ ادا کیا گیا
قاسمی (13-10-11)
پرانا 13-10-11, 07:42 PM   #6
Senior Member
 
طارق راحیل's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Sep 2007
مقام: Karachi
عمر: 27
مراسلات: 2,895
کمائي: 31,695
شکریہ: 4,003
1,175 مراسلہ میں 2,379 بارشکریہ ادا کیا گیا
طارق راحیل کو ICQ کے ذریعے پیغام ارسال کریں طارق راحیل کو AIMکے ذریعے پیغام ارسال کریں طارق راحیل کو MSN کے ذریعے پیغام ارسال کریں طارق راحیل کو Yahoo کے ذریعے پیغام ارسال کریں طارق راحیل کو Skype™ کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default

لعنت بھیجئے 1000000 بار
طارق راحیل آف لائن ہے   Reply With Quote
2 قاری/قارئین نے طارق راحیل کا شکریہ ادا کیا
قاسمی (13-10-11), سیفی خان (13-10-11)
جواب

Tags
color, فرض, پاک, نثار, مکہ, ممکن, محبت, آج, اللہ, اردو, اسلامی, تعلیم, خدا, دل, دعا, دعائیں, زندگی, سیاست, شام, شخص, عہد, عورت, عقل, غلط, صاف


Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests)
 
موضوع کے اختیارات
ظاہری انداز Rate This Thread
Rate This Thread:


Similar Threads
موضوع موضوع شروع کیا فورم جوابات آخری مراسلہ
ٹوئنٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ: آسٹریلیا نے پاکستان کو بھارت نے جنوبی افریقہ کو شکست دی گلاب خان کرکٹ 10 05-05-10 10:02 AM
سلیکٹرز نے ٹورنٹو ٹورنامنٹ کے لئے ٹیم کا انتخاب مشاورت کے بغیر کیا۔ شعیب ملک champion_pakistani کرکٹ 0 16-10-08 06:26 PM
ٹوئنٹی ٹوئنٹی کرکٹ ٹورنامنٹ: تیرہ ریجنل ٹیموں کا اعلان تفسیر حیدر کرکٹ 0 19-09-08 05:38 PM
قومی ٹوئنٹی 20 ٹورنامنٹ، اسٹار کرکٹرز کی شرکت لازمی قرار champion_pakistani کرکٹ 2 14-09-08 05:50 AM
ٹوئنٹی ٹوئنٹی، اسد رؤف امپائر مقرر خرم شہزاد خرم کرکٹ 0 04-09-07 03:05 PM


تمام اوقات پاکستانی معیاری وقت ( +5 GMT) کے لحاظ سے ہیں۔ ابھی وقت ہے 05:30 AM

Powered by vBulletin® Copyright ©2000 - 2012, Jelsoft Enterprises Ltd.
Content Relevant URLs by vBSEO
جملہ حقوق نشرو اشاعت ©2000 - 2012,پاکستان کی آواز - پاکستان کے فورمزکی انتظامیہ کے پاس مخفوظ ہیں۔ ہم اردو ترجمے کے لیے جناب زبیرکے مشکور ہیں-
اپنا بلاگ مفت حاصل کریں wordpress.pk
ہم pak.net ڈومین نیم کے لیے جناب فاروق سرور خان کے مشکور ہیں

Template-Modifications by TMS
vBCredits v1.4 Copyright ©2007 - 2008, PixelFX Studios
Ad Management plugin by RedTyger