واپس چلیں   پاکستان کی آواز > مذاہب اور انسانی زندگی > اسلامی عقیدہ



اسلامی عقیدہ اسلامی عقیدہ


نافرمانی کی سزا

short url
جواب
 
LinkBack موضوع کے اختیارات موضوع کی درجہ بندی ظاہری انداز
پرانا 20-12-08, 12:24 PM   #1
نافرمانی کی سزا
چیتا چالباز چیتا چالباز آف لائن ہے 20-12-08, 12:24 PM

وان یکذبوک فقد کذبت قبلھم قوم نوح وعاد وثمود () وقوم ابراھیم وقوم لوط () واصحب مدین وکذب موسی فاملیت للکفرین ثم اخذتھم فکیف کان نکیر ( الحج:22:42-44 )

” اور اگر یہ لوگ آپ کو جھٹلاتے ہیں تو آپ سے پہلے نوح علیہ السلام کی قوم اور عاد اور ثمود اور قوم ابراہیم اور قوم لوط اور مدین والے بھی اپنے اپنے نبیوں کو جھٹلاچکے ہیں حضرت موسیٰ علیہ السلام کبھی جھٹلائے گئے تو میں نے کافروں کو مہلت دی پھر میں نے ان کو پکڑ لیا تو میرا غصہ کیسا ظاہر ہوا۔ “

ان آیات میں اللہ تعالیٰ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو تسلی دیتے ہوئے فرماتا ہے کہ اگر یہ لوگ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کو نہیں مانتے تو آپ پریشان نہ ہوں، آپ کو جھٹلانا کوئی نیا کام نہیں آپ صلی اللہ علیہ وسلم سے پہلے حضرت نوح علیہ السلام سے لے کر حضرت موسیٰ علیہ السلام تک تمام انبیاءکو جھٹلایا گیا۔ ہر نبی نے اپنی قوم سے وہی بات کی جو آپ صلی اللہ علیہ وسلم فرماتے: کہ ایک اللہ کی عبادت کرو اور میری تابعداری کرو مگر ہر قوم نے اپنے نبی کی بات ماننے سے انکار کیا۔ کسی نے کہا ہمیں آپ کی باتیں سمجھ نہیں آتیں، کسی نے کہا ہم تو آپ کو عقلمند سمجھتے تھے۔ آپ کیسی بات کر رہے ہیں کہ ایک اللہ کی عبادت کرو ہم تمہارے کہنے پر اپنے ان معبودوں کو کیسے چھوڑ دیں۔ بہرحال ہر قوم نے کوئی نہ کوئی بہانہ بنا کر اپنے نبی کو جھٹلایا تو اللہ تعالیٰ نے انہیں کچھ مہلت دی تا کہ وہ اپنی غلطی کا احساس کر لیں اپنی روش تبدیل کر لیں مگر وہ اس مہلت سے فائدہ اٹھانے کے بجائے گمراہی میں چلے گئے جس کے نتیجے میں اللہ تعالیٰ نے انہیں صفحہ ہستی سے مٹا دیا۔ قوم نوح کو ان کی مسلسل نافرمانی کی بنا پر پانی کے سیلاب سے ہلاک کر دیا زمین سے پانی بہنے لگا آسمان سے بارش برسنے لگی۔ اتنا پانی جمع ہو گیا کہ اس نے سیلاب کی شکل اختیار کر لی اسی سیلاب میں حضرت نوح علیہ السلام کا نافرمان بیٹا بھی غرق ہوا۔

جب حضرت نوح علیہ السلام نے اپنے بیٹے کو فرمایا کہ ہمارے ساتھ کشتی میں سوار ہو جاتا کہ تیری جان بچ جائے مگر اس نے کہا کہ میں پہاڑ پر چڑھ کر جان بچا لوں گا تو نوح علیہ السلام نے فرمایا آج اللہ کے عذاب سے کوئی بھی نہیں بچ سکے گا۔ پھر ایک موج آئی جس نے اسے اپنی لپیٹ میں لے لیا۔ کشتی والوں کے سوا کوئی بھی زندہ نہ رہ سکا، قوم عاد اور قوم ثمود کو بھی اللہ نے عذاب سے ہلاک کیا۔ قوم عاد کی نافرمانیوں کی پاداش میں اللہ نے ان پر تیز آندھی چلا دی جو سات دن اور آٹھ راتیں مسلسل چلتی ہے۔ جس سے سب کے سب تباہ ہو گئے ان کے مکان گر گئے چھتیں اڑ گئیں اور خود زمین پر اس طرح گرے پڑے تھے جس طرح کھجور کے کھوکھلے تنے ہوتے ہیں ان کے بعد آنے والی قوم نے اس قسم کے عذاب سے بچنے کے لئے پہاڑوں میں اپنے خوبصورت گھر بنا لئے۔ جب انہوں نے بھی اپنے رب کی مخالفت کی تو اللہ نے عذاب کا رخ بدل دیا، ان پر ایک ایسی زبردست آواز مسلط کر دی جس کے کان میں پڑی وہ وہیں ڈھیر ہو گیا، قوم لوط کو آسمان کی طرف اٹھا کر نیچے پہنچ دیا کوئی بھی باقی نہ بچ سکا۔ قوم ابراہیم، اصحاب مدین اور حضرت موسیٰ علیہ السلام کو بھی جھٹلایا گیا۔ ان تمام قوموں کو اللہ نے مہلت دی مگر ان کی کوتاہیوں کی بنا پر اللہ کی پکڑ آ گئی اور اللہ نے اپنے غصے کا اظہار کیا۔

 
چیتا چالباز's Avatar
چیتا چالباز
Senior Member
تاریخ شمولیت: Nov 2008
مراسلات: 801
شکریہ: 1,491
503 مراسلہ میں 1,171 بارشکریہ ادا کیا گیا
مناظر: 212
Reply With Quote
چیتا چالباز کا شکریہ ادا کیا گیا
میاں شاہد (20-12-08)
جواب

Tags
لوگ, موسیٰ علیہ السلام, آج, اللہ, عبادت, صفحہ


Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests)
 
موضوع کے اختیارات
ظاہری انداز Rate This Thread
Rate This Thread:


Similar Threads
موضوع موضوع شروع کیا فورم جوابات آخری مراسلہ
::::: شادی شدہ زانی کی سزا سنگساری ہے ::::: عادل سہیل اسلام اور معاشرہ 147 21-11-11 11:32 PM
”یہ سزا ہے یا جزا“ جاویداسد خبریں 2 03-12-10 06:09 PM
بدکاری کی سزا میاں شاہد اسلامی نظریہ حیات 2 07-04-09 01:59 AM
سزا جون ایلیاء Real_Light جون ایلیا 2 22-02-09 03:04 AM
لو میرج کی سزا وسیم قہقہے ہی قہقے 3 05-01-09 05:23 PM


تمام اوقات پاکستانی معیاری وقت ( +5 GMT) کے لحاظ سے ہیں۔ ابھی وقت ہے 05:33 AM

Powered by vBulletin® Copyright ©2000 - 2012, Jelsoft Enterprises Ltd.
Content Relevant URLs by vBSEO
جملہ حقوق نشرو اشاعت ©2000 - 2012,پاکستان کی آواز - پاکستان کے فورمزکی انتظامیہ کے پاس مخفوظ ہیں۔ ہم اردو ترجمے کے لیے جناب زبیرکے مشکور ہیں-
اپنا بلاگ مفت حاصل کریں wordpress.pk
ہم pak.net ڈومین نیم کے لیے جناب فاروق سرور خان کے مشکور ہیں

Template-Modifications by TMS
vBCredits v1.4 Copyright ©2007 - 2008, PixelFX Studios
Ad Management plugin by RedTyger