واپس چلیں   پاکستان کی آواز > مذاہب اور انسانی زندگی > اسلامی عقیدہ



اسلامی عقیدہ اسلامی عقیدہ


پاؤں کا بوسہ

short url
جواب
 
LinkBack موضوع کے اختیارات موضوع کی درجہ بندی ظاہری انداز
پرانا 23-12-10, 10:44 PM   #1
پاؤں کا بوسہ
MAHGT4 MAHGT4 آف لائن ہے 23-12-10, 10:44 PM

تمام مسلمان بھائییوں سے اس ایک مسئلہ کےصحیح جواب درکارہیں۔اگر کسی کےپاس اسکاجوابات موجودہو توجلد از جلدمطلع فرماکرشکریہ کاموقع دیں۔

ایک محفل میں شریک تھا کہ اسمیں بحث شروع ہوگئی کہ پاؤں کابوسہ حرام ہے فریق مخالف کہنےلگابھائی حدیث مبارکہ کی رو سےپاؤں کابوسہ جائزہے۔ دوسرےقریق نے کہابھائی یہ حدیث ضعیف ہے۔اس بحث سےمیرے ذہن میں یہ سوالات پیدا ہوئے۔بعض علمی مسائل پرنہایت عمدہ تحریریں پڑھکریہ سوچ کریہاں سوال لکھ رہا ہوں کہ شایدکوئی اعلی علمی شخصیت اس فورم پرموجود ہوجو میری صحیح راہنمائی کرسکے۔اور اسکی نصیحت سےمیرابھلا ہوجائے۔


1۔ پاؤں کابوسہ کیوں حرام ہے؟
حرام کیسےثابت ہوتاہے؟ یعنی کسی کام کوحرام کہنےکے لیےکیا اصول ہے؟
3۔ کیاضعیف حدیث میں جوبات آجائےوہ حرام ہوجاتی ہے؟
4۔ کیانبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کافرمان ضعیف بھی ہوتاہے؟
اگرضعیف حدیث کی اہمیت نہیں تو ہرمحدث ضعیف روایات کیوں اپنی کتب احادیث میں روایت کرتارہا؟کیاقرآن مجید،احادیث مبارکہ،صحابہ کرام تابعین اورائمہ فقہاء و محدثین میں سے کسی نےاس عمل کوحرام کہاہے؟ 7۔پہلی دفعہ بوسہ قدمین کب اور کس نےحرام کہا؟ 8۔اگر یہ احادیث اور آثارغلط تھےتو ائمہ حدیث نے انکوروایت کیوں کیا؟
بیٹھےہوئے یاکھڑےآدمی کے قدموں کا بوسہ لیتے وقت بوسہ لینےوالےکی ہیئت کیسی بنے گی؟
10۔کیاہماری کہی گئی بات شریعت بن سکتی ہے؟ یوں بھی کہ سکتے ہیں ہماری رائےکی شریعت میں کتنی اہمیت ہے؟
11۔حدیث مبارکہ میں جوحالت بوسہ بیان کی گئی ہےاس کو کوئی صاحب علم نقل کریں گے؟
فورم کےتمام ممران اپنی ذاتی رائے سےگریزکریں۔صرف ایسے رفقاء جواب لکھیں جو مکمل معلومات رکھتے ہوں۔پیچیدہ بحث کیصورت میں مجھےاسفورم کو خیرآباد کہنا پڑیگا۔
میرے لیے یہ انہائی نازک مسئلہ ہےلہذااس بات کاخیال رکھیں کہ آپ کےغلط جواب سےایک بندے کاایمان ضائع ہوسکتاہے۔
جواب میں حوالہ لازمی دیں۔

اور میں نے سناہےکہ لوگ قرآن مجیداور احادیث کےبھی غلط معنی ومفاہیم بیان کرتےہیں۔لہذاصرف ایک یا دو لائنوں کی بجائےاس سےقبل کی چار ،پانچ لائنیں اوراسکےبعدوالی بھی چاریاپانچ لائنیں ضرورلکھیں۔ تاکہ کوئی اعتراض نہ کرسکے۔اج کل چونکہ اختلافات بہت زیادہ ہیں لہذازیادہ سے زیادہ ہزارسال پہلےتک کے علماء تک محدود رہیں۔بعد کےلوگوںکی بات
اگرچہ درست بھی ہومگراس سےبچیں کیونکہ اس سےلڑائی جنم لیتی ہے۔ بیجا جملہ بازی اورغیر ضروری جوابات سےبھی بچنے کی کوشش کریں۔نیزبیچ میں اپنےاختلافات مت لائیں۔
شکریہ
دین حق کابھٹکاراہی
منزل حق کی تلاش میں

Last edited by MAHGT4; 24-12-10 at 02:28 PM..

MAHGT4
Member
اجنبی
تاریخ شمولیت: Dec 2010
مراسلات: 35
شکریہ: 48
32 مراسلہ میں 67 بارشکریہ ادا کیا گیا
مناظر: 3472
Reply With Quote
7 قاری/قارئین نے MAHGT4 کا شکریہ ادا کیا
نورالدین (24-12-10), موجو (14-03-11), محمد عاصم (26-12-10), حیدر (24-12-10), عروج (26-12-10), غیاث (24-12-10), غلام خان (24-12-10)
پرانا 23-12-10, 10:47 PM   #2
ذیلی ناظم
 
یاسر عمران مرزا's Avatar
 
تاریخ شمولیت: May 2009
مقام: جدہ-سعودی عرب
مراسلات: 5,639
کمائي: 86,325
شکریہ: 9,608
4,225 مراسلہ میں 12,042 بارشکریہ ادا کیا گیا
یاسر عمران مرزا کو MSN کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default

اسکے لیے ڈاکٹر طاہر القادری کا بیان ملاحظہ کر لیں۔ انہوں نے ساتھ حدیث کا حوالہ بھی دیا ہے۔
یاسر عمران مرزا آن لائن ہے   Reply With Quote
5 قاری/قارئین نے یاسر عمران مرزا کا شکریہ ادا کیا
MAHGT4 (24-12-10), کنعان (24-12-10), حیدر (24-12-10), غیاث (24-12-10), غلام خان (24-12-10)
پرانا 23-12-10, 10:50 PM   #3
ذیلی ناظم
 
یاسر عمران مرزا's Avatar
 
تاریخ شمولیت: May 2009
مقام: جدہ-سعودی عرب
مراسلات: 5,639
کمائي: 86,325
شکریہ: 9,608
4,225 مراسلہ میں 12,042 بارشکریہ ادا کیا گیا
یاسر عمران مرزا کو MSN کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default



یقیننا یہ ایک اتھارٹی جواب ہے۔
یاسر عمران مرزا آن لائن ہے   Reply With Quote
5 قاری/قارئین نے یاسر عمران مرزا کا شکریہ ادا کیا
MAHGT4 (24-12-10), کنعان (24-12-10), حیدر (24-12-10), غیاث (26-12-10), غلام خان (24-12-10)
پرانا 24-12-10, 02:20 AM   #4
Member
اجنبی
 
تاریخ شمولیت: Dec 2010
مراسلات: 35
کمائي: 357
شکریہ: 48
32 مراسلہ میں 67 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

اقتباس:
اصل مراسلہ منجانب : یاسر عمران مرزا مراسلہ دیکھیں
اسکے لیے ڈاکٹر طاہر القادری کا بیان ملاحظہ کر لیں۔ انہوں نے ساتھ حدیث کا حوالہ بھی دیا ہے۔
اقتباس:
یقیننا یہ ایک اتھارٹی جواب ہے۔
بھت شکریہ۔ مگراسمیں میرےتمام سوالوں کے جواب نہیں۔اس میں چندچیزوں کی طرف اشارہ کیاگیاہے۔اگرکسی کےپاس ان کا جواب ہوتو ضرورآگاہ کریں۔
بعض اوقات میرا سسٹم وڈیو نہیں چلاتا۔یاآواز نہیں دیتا۔
MAHGT4 آف لائن ہے   Reply With Quote
3 قاری/قارئین نے MAHGT4 کا شکریہ ادا کیا
نورالدین (24-12-10), حیدر (24-12-10), غلام خان (24-12-10)
پرانا 24-12-10, 08:31 AM   #5
Senior Member
 
تاریخ شمولیت: Mar 2008
مقام: US
مراسلات: 3,594
کمائي: 31,026
شکریہ: 7,099
2,933 مراسلہ میں 8,707 بارشکریہ ادا کیا گیا
فاروق سرورخان کو MSN کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default

اس پر پہلے بھی بات ہوچکی ہے۔ پاؤں کا بوسہ خطرناک حد تک سجدے سے مشابہ ہے۔ اور اگر نہیں‌ بھی ہے تو بھی ایک انسان کو یہ حق حاصل نہیں‌کہ وہ دوسرے انسان کو نچلا بنائے۔ تمام انسان برابر ہیں۔ اس لئے اس قسم کی بوسے بازی کی گنجائش نہیں؟
مساوی عزت اللہ تعالی کی بخشی ہوئی ہے اورسب آدم کی اولاد کو مساوی ملی ہے۔ جس قسم کے نطفے سے ایک آدمی بنا ہے ، اس قسم کے نطفہ سے دوسرا آدمی ۔ پھر ایک آدمی دوسرے کی قدم بوسی کیوں کرے؟؟؟ یا ایک انسان ، دوسرے انسان کو سجدہ کیوں کرے؟؟؟

17:70 وَلَقَدْ كَرَّمْنَا بَنِي آدَمَ وَحَمَلْنَاهُمْ فِي الْبَرِّ وَالْبَحْرِ وَرَزَقْنَاهُم مِّنَ الطَّيِّبَاتِ وَفَضَّلْنَاهُمْ عَلَى كَثِيرٍ مِّمَّنْ خَلَقْنَا تَفْضِيلاً
اور بیشک ہم نے بنی آدم کو عزت بخشی اور ہم نے ان کو خشکی اور تری (یعنی شہروں اور صحراؤں اور سمندروں اور دریاؤں) میں (مختلف سواریوں پر) سوار کیا اور ہم نے انہیں پاکیزہ چیزوں سے رزق عطا کیا اور ہم نے انہیں اکثر مخلوقات پر جنہیں ہم نے پیدا کیا ہے فضیلت دے کر برتر بنا دیا

والسلام
__________________
فاروق سرور خان
ترے ضمیر پہ جب تک نہ ہو نزول کتاب
گرہ کشـا ہے نـہ رازی نـہ صـا حب کشـاف
فاروق سرورخان آف لائن ہے   Reply With Quote
5 قاری/قارئین نے فاروق سرورخان کا شکریہ ادا کیا
نورالدین (24-12-10), مرزا عامر (09-03-11), ارشد کمبوہ (25-12-10), عروج (25-12-10), غلام خان (24-12-10)
پرانا 24-12-10, 08:57 AM   #6
Senior Member
 
تاریخ شمولیت: Feb 2010
مقام: یہیں کہیں آس پاس
مراسلات: 2,038
کمائي: 55,090
شکریہ: 11,755
1,557 مراسلہ میں 4,844 بارشکریہ ادا کیا گیا
نورالدین کو Yahoo کے ذریعے پیغام ارسال کریں نورالدین کو Skype™ کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default


MAHGT4 صاحب
خوش آمدید
بڑے اچھے انداز سے دھاگہ شروع کیا آپ نے ۔
خوشی ہوئی آپ کا انداز گفتگو دیکھ کر ۔

اس فورم پر کافی گفتگو ہو چکی ہے اس موضوع پر جیسے یہ ۔
یو ٹیوب سے ویڈیو ایڈٹ کا طریقہ
-
عقل والے اپنا راستہ خود ہی ڈھونڈ لیتے ہيں خواہ کتنے بھٹکانے والے آئیں ۔
صحیح اور ضعیف کی بحث صدیوں سے موجود ہے ۔


باقی یہ کہ اپنا تعارف کروا دیں ۔ اور ساتھ ہی اپنے نام کی وضاحت بھی ۔
اس جگہ
تعارف - پاکستان کی آواز - پاکستان کے فورمز

بہت شکریہ
والسلام
__________________
انسان کو زندگی میں وہی کام کرنا چاہیے جس کی اسے ضرورت ہو ۔

Last edited by نورالدین; 24-12-10 at 04:17 PM. وجہ: دل آزاری سے احتراز
نورالدین آف لائن ہے   Reply With Quote
2 قاری/قارئین نے نورالدین کا شکریہ ادا کیا
حیدر (24-12-10), غلام خان (24-12-10)
پرانا 24-12-10, 10:56 AM   #7
Senior Member
 
آبی ٹوکول's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Oct 2008
مراسلات: 2,336
کمائي: 52,043
شکریہ: 4,379
1,823 مراسلہ میں 6,812 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

اقتباس:
تمام مسلمان بھائییوں سےایک اس مسئلہ کےصحیح جواب درکارہیں۔اگر کسی کےپاس اسکاجوابات موجودہو توجلد از جلدمطلع فرماکرشکریہ کاموقع دیں۔

ایک محفل میں شریک تھا کہ اسمیں بحث شروع ہوگئی کہ پاؤں کابوسہ حرام ہے فریق مخالف کہنےلگابھائی حدیث مبارکہ کی رو سےپاؤں کابوسہ جائزہے۔ دوسرےقریق نے کہابھائی یہ حدیث ضعیف ہے۔اس بحث سےمیرے ذہن میں یہ سوالات پیدا ہوئے۔بعض علمی مسائل پرنہایت عمدہ تحریریں پڑھکریہ سوچ کریہاں سوال لکھ رہا ہوں کہ شایدکوئی اعلی علمی شخصیت اس فورم پرموجود ہوجو میری صحیح راہنمائی کرسکے۔اور اسکی نصیحت سےمیرابھلا ہوجائے۔
اسلام علیکم بھائی سب سے پہلے تو پاک نیٹ پر خوش آمدید امید ہے آپ کا ساتھ ہم سب کے لیے مفید ثابت ہوگا پھر عرض کہ جس مسئلہ کی بابت آپ نے استفسار فرمایا ہے وہ یہاں تفصیلی ڈسکس ہوچکا ہے جیسا کہ اوپر ایک بھائی نے لنک بھی دیا مگر تاہم آپ کے سوالات کہ مختصر جوابات عرض کردیتا ہوں ۔ ۔


اقتباس:
1۔ پاؤں کابوسہ کیوں حرام ہے؟
پاؤں کا بوسہ قرآن و سنت کسی کسی بھی واضح نص کی رو سے حرام نہیں ہے بلکہ فی نفسہ یہ ایک مباح و جائز امر ہے کہ جسکی تائید صحیح و ضعیف دونوں طرح کی احادیث سے بھی ملتی ہے ۔ ۔


اقتباس:
حرام کیسےثابت ہوتاہے؟
یعنی کسی کام کوحرام کہنےکے لیےکیا اصول ہے؟
حرام کا لغوی معنٰی ممنوع و ناجائز اور روک دیا جانا ہے ،ایسا فعل جس سے روکنا مقصود ہوتا ہے اسکو حرام سے تعبیر کیا جاتا ہے جبکہ اصطلاح شرح میں حرام وہ شئے یا فعل ہے کہ جسکو چھوڑ دینے یا نہ چھوڑ دینے کا صریح یعنی واضح حکم آیا ہو جیسے شراب کو چھوڑ دینا اور نماز کو نہ چھوڑنا کسی بھی حالت میں حرام و ناجائز ہے لہذا اس قسم کہ حرام کو حرام قطعی کہیں گے کیونکہ اس کی ممانعت دلیل قطعی سے ثابت ہورہی ہے ایسا حرام کہ جسکی حرمت دلیل قطعی سے ثابت نہ ہو بلکہ ظن اور دیگر زریع سے ہو وہ حرام قطعی نہیں بلکہ مکروہ تحریمی اور دیگر مندرجات میں تقسیم ہوتا ہے جبکہ حرام قطعی کا حکم یہ ہے کہ اس (فعل) کا ترک لازمی ہے جبکہ اسکا فاعل سزا کا مرتکب ہوگا اور اسکی حرمت کا منکر کافر جبکہ حرمت کو مانتے ہوئے اسیے کسی فعل کا کرنے والا کافر نہیں بلکہ فاسق و فاجر ہوگا۔
پھر عرض کردوں کہ شریعت میں کسی بھی چیز کو حرام قرار دینے کے لیے حرمت کی دلیل بطور نص قطعی درکار ہوتی ہے یعنی قرآن یا سنت کی ایسی واضح نص جو کہ دلالت اور ثبوت دونوں کے اعتبار سے اپنے مدلول پر واضح ،صریح اور قطعی ہو ۔۔۔
اقتباس:
3۔ کیاضعیف حدیث میں جوبات آجائےوہ حرام ہوجاتی ہے؟
نہیں احکام شرع میں ضعیف حدیث سے حرمت کا ثبوت نہیں ملتا البتہ ہاں ضعیف احادیث کا فضائل اعمال میں معتبر ہونا جمہور امت کہ نزدیک متفق علیہ ہے ۔

اقتباس:
4۔ کیانبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کافرمان ضعیف بھی ہوتاہے؟
نہیں معاذ اللہ ثم معاذ اللہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا کوئی بھی فرمان قطعی ضعیف نہیں ہوتا بلکہ احادیث کو جو ضعیف کہا جاتا ہے وہ اس کے راویوں
کی نسبت سے کہا جاتا ہے یعنی جن لوگوں نے اس روایت کو بیان کیا ہوتا ہے انکے کردار ، حافظہ اور سند میں اتصال وغیرہ کو دیکھتے احادیث پر صحت اور ضعف کا حکم لگایا جاتا ہے

اقتباس:
اگرضعیف حدیث کی اہمیت نہیں تو ہرمحدث ضعیف روایات کیوں اپنی کتب احادیث میں روایت کرتارہا؟

جیسا کہ اوپر بھی عرض کیا ہے کہ حدیث بحیثیت فرمان رسول صلی اللہ علیہ وسلم کے ہرگز ضعیف نہیں ہوتی بلکہ اس کے ضعف کا مدار اسکے راویوں کی حقیقت یعنی چھان پھٹک پر ہے رہا یہ سوال کہ ضعیف رواۃ کو باوجود ضعف کہ محدثین نے اپنے کتب میں کیوں جگہ دی تو اسکی مرعدد وجوہات تھیں اول فرامین نبوی کی بھرپور طریقے سے حفاظت دوم بعض معاملات میں ضعیف احادیث سے استدلال جیسے ترغیب و ترھیب و فضائل وغیرہ نیز دیگر قوی رواۃ حدیث سے ضعف حدیث کی تقویت وغیرہ ایک بار پھر یا د رہے کہ حدیث کا متن ضعیف نہیں ہوتا فقط سند ضعیف ہوتی ہے ۔


اقتباس:
کیاقرآن مجید،احادیث مبارکہ،صحابہ کرام تابعین اورائمہ فقہاء و محدثین میں سے کسی نےاس عمل کوحرام کہاہے؟
اقتباس:
7۔پہلی دفعہ بوسہ قدمین کب اور کس نےحرام کہا؟ 8
نہیں کم از کم میرے علم و مطالعہ میں اوپر بیان کیئے گئے تمام سورسز میں سے کسی ایک نے بھی تقبیل ید اور رجلین کو حرام نہیں کہا ہاں البتہ ہوسکتا ہے کسی نے مکروہ تنزیہی وغیرہ کہا ہو وہ بھی کنڈیشنلڈ ۔ ۔۔


اقتباس:
۔اگر یہ احادیث اور آثارغلط تھےتو ائمہ حدیث نے انکوروایت کیوں کیا؟
نہیں یہ آثار یا احادیث غلط ہرگز نہیں تھیں اور نہ ہی ہوسکتی ہیں ہاں البتہ ان میں سے بعض ضعیف ضرور ہوسکتی ہیں ۔ ۔ ۔

اقتباس:
بیٹھےہوئے یاکھڑےآدمی کے قدموں کا بوسہ لیتے وقت بوسہ لینےوالےکی ہیئت کیسی بنے گی؟
یقینا سجدہ کی سی ہیئت بنے گی مگر فقط ہیئت کی بنیاد پر اسے سجدہ قرار نہیں دیا جائے گا کہ سجدہ کہ سجدہ ہونے میں ظاہر اور باطن دونوں سے تائید ضروری ہے لہذا جب تک ایسا کرنے والے فاعل سے اسکا مؤقف دریافت نہ کرلیا جائے اس پر کوئی بھی حکم نہیں لگایا جائے گا ۔ ۔ ۔

اقتباس:
10۔کیاہماری کہی گئی بات شریعت بن سکتی ہے؟ یوں بھی کہ سکتے ہیں ہماری رائےکی شریعت میں کتنی اہمیت ہے؟
نہیں جی معاذاللہ ثم معاذ اللہ ہماری کہی گئی کوئی بات شریعت ہرگز نہیں ہوسکتی ہاں البتہ ہماری کہی گئی کوئی بات اجتھادی اعتبار سے شریعت کی تفہیم کہلا سکتی ہے کہ جس کے مکلف ہم خود ہی ہونگے نہ کہ دوسرا کوئی ۔ ۔ ۔

اقتباس:
11۔حدیث مبارکہ میں جوحالت بوسہ بیان کی گئی ہےاس کو کوئی صاحب علم نقل کریں گے؟
احادیث میں فقط قدم بوسی کے لیے جھکنے کا ہی تذکرہ ملتا ہے ظاہری صورت میرے علم کے مطابق بیان نہیں ہوئی البتہ ہاں بدیہی طور پر جو شکل تسکیل پاتی ہے وہ سجدہ سے ملتی جلتی ہی ٹھرے گی ۔ ۔ ۔ والسلام
__________________
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
پیکرِ دلرُبا بن کے‌ آیا ،روحِ ارض و سما بن کے آیا
سب رسولِ خُدا بن کے آئے ،وہ حبیبِ خُدا بن کے آٰیا

Last edited by آبی ٹوکول; 24-12-10 at 11:02 AM.
آبی ٹوکول آن لائن ہے   Reply With Quote
6 قاری/قارئین نے آبی ٹوکول کا شکریہ ادا کیا
MAHGT4 (24-12-10), کنعان (24-12-10), گوندل (24-12-10), حیدر (24-12-10), شمشاد احمد (25-12-10), غلام خان (24-12-10)
پرانا 24-12-10, 12:38 PM   #8
Senior Member
 
محمدخلیل's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Jun 2007
مقام: جنڈانوالہ کھاریاں پاکستان
عمر: 26
مراسلات: 10,974
کمائي: 48,833
شکریہ: 7,285
5,955 مراسلہ میں 15,115 بارشکریہ ادا کیا گیا
محمدخلیل کو MSN کے ذریعے پیغام ارسال کریں محمدخلیل کو Skype™ کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default

بہت سارے لوگ محبت میں اپنی والدہ اور اپنی بیوی کا بھی پاوں چوم لیتے ہیں۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔کیا یہ بھی۔۔۔۔۔۔۔۔۔؟؟؟
محمدخلیل آف لائن ہے   Reply With Quote
5 قاری/قارئین نے محمدخلیل کا شکریہ ادا کیا
MAHGT4 (24-12-10), کنعان (24-12-10), آبی ٹوکول (24-12-10), حیدر (24-12-10), غلام خان (24-12-10)
پرانا 24-12-10, 01:15 PM   #9
ناظم اعلی
 
حیدر's Avatar
 
تاریخ شمولیت: May 2009
مراسلات: 15,343
کمائي: 95,256
شکریہ: 52,394
11,140 مراسلہ میں 35,165 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

مجھے اس سلسلے میں کوئی معلومات نہیں ہیں۔
اس لیے میں نہ اس معاملے کی تائید کر سکتا ہوں اور نہ تردید۔
اللہ بہتر جانتا ہے۔
حیدر آف لائن ہے   Reply With Quote
3 قاری/قارئین نے حیدر کا شکریہ ادا کیا
MAHGT4 (24-12-10), شمشاد احمد (25-12-10), غلام خان (24-12-10)
پرانا 24-12-10, 02:15 PM   #10
Senior Member
 
تاریخ شمولیت: Aug 2010
مراسلات: 594
کمائي: 8,411
شکریہ: 2,421
379 مراسلہ میں 903 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

اقتباس:
اصل مراسلہ منجانب : محمدخلیل مراسلہ دیکھیں
بہت سارے لوگ محبت میں اپنی والدہ اور اپنی بیوی کا بھی پاوں چوم لیتے ہیں۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔کیا یہ بھی۔۔۔۔۔۔۔۔۔؟؟؟
بھائی والدہ کے پاؤں چومے یا نہ چومے لیکن بیوی کا حکم الگ ہے ورنہ گھر نہيں جانا ہے کیا راتکو۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔
غلام خان آف لائن ہے   Reply With Quote
2 قاری/قارئین نے غلام خان کا شکریہ ادا کیا
محمدخلیل (24-12-10), شمشاد احمد (25-12-10)
پرانا 24-12-10, 02:23 PM   #11
Member
اجنبی
 
تاریخ شمولیت: Dec 2010
مراسلات: 35
کمائي: 357
شکریہ: 48
32 مراسلہ میں 67 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

اقتباس:
عقل والے اپنا راستہ خود ہی ڈھونڈ لیتے ہيں خواہ کتنے بھٹکانے والے آئیں ۔
بالکل درست فرمایاآپ نے۔مگرجب سچ اورجھوٹ اس طرح ملادیا جائےکہ دونوں میں فرق نہ رہےاورجب بھٹکانےوالےزیادہ ہوجائیں ،اہل حق دب جائیں یاگوشہ نشیں ہو جائیں اورحلال وحرام کافرق مٹناشروع ہوجائےتوعقل بھی ساتھ ہی دھوکہ دے جاتی ہے۔
اقتباس:
صحیح اور ضعیف کی بحث صدیوں سے موجود ہے ۔
یہ بات تو میرےسوال میں بھی کہی گئی ہے۔اس بحث کویہاں چھیڑنامقصودبھی نہیں۔ اصل جوجواب مقصودہے وہ یہ کہ آیا ضعیف حدیث پر عمل کیا جاسکتا ہےیا نہیں۔

اقتباس:
طاہر القادری بھی ان ہی لوگوں میں سے ایک ہے جو ضعیف روایات کے ذریعے امت مسلمہ کے مستقبل سے کھیل رہے ہيں ۔
میرے تمام سوالات میں کہیں ڈاکٹر طاہرالقادری صاحب کاذکرنہیں۔نہ ہی میں نےڈاکٹرطاہرالقادری صاحب کامؤقف بیان کیانہ ہی انکا مؤقف پوچھا۔بلا وجہ کسی بھی شخصیت کو اپنی بحث میں مت گھسیڑیں ۔



اسطرح کےالزامات فریق مخالف بھی لگاسکتا ہے۔اسطرح بات اصل مقصد سے ہٹ کرشخصیات میں الجھ جائیگی۔
اقتباس:
اس پر پہلے بھی بات ہوچکی ہے۔ پاؤں کا بوسہ خطرناک حد تک سجدے سے مشابہ ہے۔ اور اگر نہیں‌ بھی ہے تو بھی ایک انسان کو یہ حق حاصل نہیں‌کہ وہ دوسرے انسان کو نچلا بنائے۔ تمام انسان برابر ہیں۔
میری ناقص رائے میں اس بارے میں آپکی رائےسےزیادہ اہمیت قرآن مجید ،احادیث مبارکہ اورآثار تابعین اورصلحائےامت کاطریق زیا دہ قوی ہے۔لہذا اسےہی اختیار کرنا چاہیے۔ میرے سوالات اسی بارے میں ہیں۔

رہ گئی بات سجدے کی یا اس سےمماثلت کی اس پرالگ سے بحث کیجاسکتی ہے۔

اس لئے اس قسم کی بوسے بازی کی گنجائش نہیں؟


اجازت لینے کیلیےکیا آپ کےپاس حاضری ہوگی؟؟

مساوی عزت اللہ تعالی کی بخشی ہوئی ہے اورسب آدم کی اولاد کو مساوی ملی ہے۔ جس قسم کے نطفے سے ایک آدمی بنا ہے ، اس قسم کے نطفہ سے دوسرا آدمی ۔ پھر ایک آدمی دوسرے کی قدم بوسی کیوں کرے؟؟؟ یا ایک انسان ، دوسرے انسان کو سجدہ کیوں کرے؟؟؟ کیوں کرےیا کس کی کرےاور کس کی نہ کرے ۔آپ کےتوجہ دلانےکاشکریہ۔
اسکےبارے میں سوالات اگلےمرحلےمیں کریں گے۔
MAHGT4 آف لائن ہے   Reply With Quote
2 قاری/قارئین نے MAHGT4 کا شکریہ ادا کیا
نورالدین (24-12-10), شمشاد احمد (25-12-10)
پرانا 24-12-10, 02:36 PM   #12
Member
اجنبی
 
تاریخ شمولیت: Dec 2010
مراسلات: 35
کمائي: 357
شکریہ: 48
32 مراسلہ میں 67 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

اقتباس:
اقتباس:
اصل مراسلہ منجانب : محمدخلیل
بہت سارے لوگ محبت میں اپنی والدہ اور اپنی بیوی کا بھی پاوں چوم لیتے ہیں۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔کیا یہ بھی۔۔۔۔۔۔۔۔۔؟؟؟

بھائی والدہ کے پاؤں چومے یا نہ چومے لیکن بیوی کا حکم الگ ہے ورنہ گھر نہيں جانا ہے کیا راتکو۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔

اس طرح کی باتوں کی قطعاًضرورت نہیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
دین حق کابھٹکاراہی
منزل حق کی تلاش میں
MAHGT4 آف لائن ہے   Reply With Quote
2 قاری/قارئین نے MAHGT4 کا شکریہ ادا کیا
شمشاد احمد (25-12-10), غلام خان (24-12-10)
پرانا 24-12-10, 02:39 PM   #13
Member
اجنبی
 
تاریخ شمولیت: Dec 2010
مراسلات: 35
کمائي: 357
شکریہ: 48
32 مراسلہ میں 67 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

اقتباس:
بہت سارے لوگ محبت میں اپنی والدہ اور اپنی بیوی کا بھی پاوں چوم لیتے ہیں۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔کیا یہ بھی۔۔۔۔۔۔۔۔۔؟؟؟
ابھی پہلا مسئلہ توحل ہونے دیں۔آپ تو بہت جلدی میں ہیں۔
MAHGT4 آف لائن ہے   Reply With Quote
MAHGT4 کا شکریہ ادا کیا گیا
شمشاد احمد (25-12-10)
پرانا 24-12-10, 02:39 PM   #14
Senior Member
 
تاریخ شمولیت: Aug 2010
مراسلات: 594
کمائي: 8,411
شکریہ: 2,421
379 مراسلہ میں 903 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

کوئی شخص اگر اپنی والدہ کے پیر چوم لے تو اس میں سب کے کوئی مشعل راہ نہیں
غلام خان آف لائن ہے   Reply With Quote
غلام خان کا شکریہ ادا کیا گیا
شمشاد احمد (25-12-10)
پرانا 24-12-10, 02:49 PM   #15
Member
اجنبی
 
تاریخ شمولیت: Dec 2010
مراسلات: 35
کمائي: 357
شکریہ: 48
32 مراسلہ میں 67 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default احتیاط

اپنے حوالہ جات کیلیےصرف شاہ ولی اللہ کےزمانےتک کےعلماءکےحوالےدیں۔ اپنی گفتگو اورحوالوں میں دور حاضر کے علماء کاحوالہ قطعا نہ دیں۔ نہ کسی دوسری شخصیت پرتنقید کریں۔

شکریہ۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
دین حق کابھٹکاراہی
منزل حق کی تلاش میں
MAHGT4 آف لائن ہے   Reply With Quote
3 قاری/قارئین نے MAHGT4 کا شکریہ ادا کیا
نورالدین (24-12-10), شمشاد احمد (25-12-10), غلام خان (27-12-10)
جواب

Tags
color, فورم, کوشش, وقت, وسلم, لوگ, لازمی, مکمل, محفل, مسلمان, اللہ, از, اصول, بازی, تلاش, جواب, حدیث, دفعہ, سوچ, شکل, شروع, علمی, علماء, عمدہ, صحیح


Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests)
 
موضوع کے اختیارات
ظاہری انداز Rate This Thread
Rate This Thread:


Similar Threads
موضوع موضوع شروع کیا فورم جوابات آخری مراسلہ
::::::: اپنے نبی صلی اللہ علیہ و علی آلہ وسلم کی مدد کیجیے ::::::: عادل سہیل عقیدہ رسالت 16 23-08-11 01:39 AM
بھروسہ فیصل ناصر قہقہے ہی قہقے 10 28-04-11 06:39 PM
ناموسِ رسالت صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم,,,,لاؤڈ اسپیکر…ڈاکٹرعامرلیاقت حسین آبی ٹوکول عمومی بحث 2 31-03-11 08:11 PM
حرمت رسول صلی اللہ علیہ وسلم، گستاخ رسول صلی اللہ علیہ وسلم کی سزا اور اس کا انجام چیتا چالباز اخلاق و آداب 6 19-10-10 05:41 PM
سب سے بڑے قائد صلی اللہ علیہ و علی آلہ وسلم عبداللہ حیدر عقیدہ رسالت 6 11-03-09 12:35 AM


تمام اوقات پاکستانی معیاری وقت ( +5 GMT) کے لحاظ سے ہیں۔ ابھی وقت ہے 05:34 AM

Powered by vBulletin® Copyright ©2000 - 2012, Jelsoft Enterprises Ltd.
Content Relevant URLs by vBSEO
جملہ حقوق نشرو اشاعت ©2000 - 2012,پاکستان کی آواز - پاکستان کے فورمزکی انتظامیہ کے پاس مخفوظ ہیں۔ ہم اردو ترجمے کے لیے جناب زبیرکے مشکور ہیں-
اپنا بلاگ مفت حاصل کریں wordpress.pk
ہم pak.net ڈومین نیم کے لیے جناب فاروق سرور خان کے مشکور ہیں

Template-Modifications by TMS
vBCredits v1.4 Copyright ©2007 - 2008, PixelFX Studios
Ad Management plugin by RedTyger