واپس چلیں   پاکستان کی آواز > مذاہب اور انسانی زندگی > اسلامی عقیدہ



اسلامی عقیدہ اسلامی عقیدہ


یدک الخیر

short url
جواب
 
LinkBack موضوع کے اختیارات موضوع کی درجہ بندی ظاہری انداز
پرانا 17-12-10, 02:04 PM   #1
یدک الخیر
محمدخلیل محمدخلیل آف لائن ہے 17-12-10, 02:04 PM

یــا امّ ابـیــھـا، یــا امّ فــقــیـھـا
یا اشرف النساء یا فاطمہ زہرا
یــا زہــرا یــا زہــرا یــا زہــرا

وہ باکـــمــال ہے وہ بے مـثـــال ہے
جو پھول فاطمہ کا ہے وہ لازوال ہے
اول نـا مـحـمـدۖ ، اوســط نـا مـحـمـد
آخـــر نــا مـحـمـد ، کــل نــا مـحـمـدۖ

پالے ہیں خون سے ابوطالب نے چند پھول
ایک ان میں ہے امام تو ہے دوسرا رسول
ایک اصل دین دوسرا ہے دین کا اصول
جو ان کا ہے خیال خدا کا خیال ہے

اول امام علی ہے امامت کا تاجدار
عمران کے چمن میں جو لایا نئ بہار
جس کو عطا کی خالق اکبر نے ذوالفقار
جس کا وجود دین محمدۖ کی ڈھال ہے

بعد علی حسن ہے رسالت کا آئینہ
توڑا ہے جس نے تخت و حکومت کا آئينہ
ہے ہو بہو رسولۖ کی سیرت کا آئينہ
کاٹا قلم سے جس نے برائ کا جال ہے

پیدا ہوۓ حسین علیہ سلام جب
جبرئیل در پہ آۓ سلامی کو باآدب
بولے پیام دیتا ہے دونوں جہاں کا رب
ہم کو پسند دل سے یہ زہرا کا لال ہے

اک پھول فاطمہ کا عبادت کا زیب و زین
زین العباء وہ عابد و ساجد دل حسین
سجدے کو جس کے پیار کرے رب مشرقین
خطبوں میں جس کے تمکنتہ ذوالجلال ہے

باقر بھی ایک پھول ہے صحن بتول کا
جس کی رگوں میں خون علی اور رسولۖ کا
مشکل کشاء جہاں میں وہ ہر دل ملول کا
نسل ابوجہل کا اسی سے قتال ہے

اک صادق الخیال ہے وہ صادق الوجود
جعفر ہے جعفری کے شجر کی ہے وہ نمود
مقبول بارگاہ خدا جس کے ہیں سجود
اس کی فقر کے تابع محمدۖ کی آل ہے

اک لال ان کا موسی کاظم فلک اساس
جس کے بدن پہ جد کی شریعت کا ہے لباس
علم نبیۖ کی ساری فضا اس کے آس پاس
جد کی طرح سے دین نبیۖ کی وہ ڈھال ہے

مشہد میں ایک لال کا دارالشفاء بھی ہے
رب کی رضا ہے اس کی رضا وہ رضا بھی ہے
اس در سے جس نے مانگا ہے جو کچھ ملا بھی ہے
روضے سے جس کے ہوتا نہیں رد سوال ہے

تـقـوی میں ایک پھول تـقــّی تاحد خیال
لاریب وہ زمانے میں بے مثل و بے مثال
خوش فکر و خوش مزاج و خوش بخت بے مثال
اجداد کی کتاب کا حرف کمال ہے

اب ہے نقیب حق کو صداقت نـقــّی کی بات
یہ بات ہے نبیۖ کی یہی ہے علی کی بات
برج دہم میں آ ہی گئ روشنی کی بات
اس کے عمل سے کفر کے شیشے ميں بال ہے

عسکر مزاج لشکر ایماں کا لشکری
قامت میں مصطفیۖ ہے جو سیرت ميں ہے علی
اس کے پسر کے دم سے قیامت رکی ہوئ
خاموشیوں میں جس کی بلا کا جلال ہے

تعظیم کا ہے وقت اب آیا ہے اس کا نام
قائم ہے جس کے دم سے زمانے کا کل نظام
نام آۓ جس کا لب پہ تو واجب ہوا سلام
اب قاتل حسین کا بچنا محال ہے

ریحان وصف آل محمدۖ بیان ہو
مدحت سرائ کے لیے ایک نوحہ خوان ہو
سرور کا جو ندیم ہو اہل زبان ہو
اس ذکر کی اساس میں رب کا جمال ہے

وہ باکـــمــال ہے وہ بے مـثـــال ہے
جو پھول فاطمہ کا ہے وہ لازوال ہے
اول نـا مـحـمـدۖ ، اوســط نـا مـحـمـد
آخـــر نــا مـحـمـد ، کــل نــا مـحـمـدۖ
__________________
تم لوگوں کی اس دنیا میں ہر قدم پہ انساں غلط
میں صحیح سمجھ کہ جوبھی کروں تم کہتے ہو غلط
میں غلط ہوں تو پھر کون صحیح؟

 
محمدخلیل's Avatar
محمدخلیل
Senior Member
تاریخ شمولیت: Jun 2007
مقام: جنڈانوالہ کھاریاں پاکستان
عمر: 26
مراسلات: 10,974
شکریہ: 7,285
5,955 مراسلہ میں 15,115 بارشکریہ ادا کیا گیا
مناظر: 564
Reply With Quote
2 قاری/قارئین نے محمدخلیل کا شکریہ ادا کیا
جواب

Tags
color, ہوتا, کمال, کتاب, کرے, پہ, پھول, پسند, وقت, ندیم, اکبر, بے, حرف, حسن, خون, خوان, خدا, دل, سوال, علی, عابد, عبادت, صادق, صحن, صداقت


Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests)
 
موضوع کے اختیارات
ظاہری انداز Rate This Thread
Rate This Thread:



تمام اوقات پاکستانی معیاری وقت ( +5 GMT) کے لحاظ سے ہیں۔ ابھی وقت ہے 05:37 AM

Powered by vBulletin® Copyright ©2000 - 2012, Jelsoft Enterprises Ltd.
Content Relevant URLs by vBSEO
جملہ حقوق نشرو اشاعت ©2000 - 2012,پاکستان کی آواز - پاکستان کے فورمزکی انتظامیہ کے پاس مخفوظ ہیں۔ ہم اردو ترجمے کے لیے جناب زبیرکے مشکور ہیں-
اپنا بلاگ مفت حاصل کریں wordpress.pk
ہم pak.net ڈومین نیم کے لیے جناب فاروق سرور خان کے مشکور ہیں

Template-Modifications by TMS
vBCredits v1.4 Copyright ©2007 - 2008, PixelFX Studios
Ad Management plugin by RedTyger