واپس چلیں   پاکستان کی آواز > مذاہب اور انسانی زندگی > اسلام اور معاشرہ > اسلامی نظریہ حیات

اسلامی نظریہ حیات اسلام ہمارا مذہب ہے اور اسلام دنیا کا واحد مذہب ہے جو انسان کو زندگی گزارنے ک پورا پورا طریقہ کار فراہم کرتا ہے اس سکشن میں اسلام کے مطابق زندگی گزرانے کے بارے میں‌لکھا جائے گا

شریعت اور طریقت۔۔۔ معارض یا معاون

short url
جواب
 
LinkBack موضوع کے اختیارات موضوع کی درجہ بندی ظاہری انداز
پرانا 15-05-09, 03:27 PM  
شریعت اور طریقت۔۔۔ معارض یا معاون
راجہ اکرام راجہ اکرام آن لائن ہے 15-05-09, 03:27 PM

اسلامی شریعت کے تین بنیادی پہلو ہیں، جنہیں اسلام، ایمان اور احسان کہا جا سکتا ہے۔
پہلے دو شریعت اور تیسرا، یعنی احسان، طریقت کے زمرے میں آتا ہے۔
شریعت کی تفصیلات کے بارے میں تو اتنا زیادہ اختلاف نہیں‌پایا جاتا جتنا طریقت کے حوالے سے مختلف آراء سننے کو ملتی ہیں
عام اصطلاح میں طریقت کو تصوف کی اصطلاح سے جانا جاتا ہے۔
تصوف کیا ہے۔؟؟
در حقیقت یہ قرآنی اصطلاح ’’تزکیہ‘‘ کی تعبیر ہے۔ نبی کریم صلی اللہ علیہ و سلم کے زمانہ سے ہی تزکیہ اور احسان کے مختلف مدارج چلے آرہے ہیں۔
کائنات میں سب سے محترم وجود انسان ہے جس کا خود رب کائنات نے قرآن میں‌ ذکر کیا ہے۔ اللہ تعالی نے انسان کی نہ صرف ظاہر ی اصلاح بلکہ باطنی اصلاح کے لئے بھی ہدایات و احکامات نازل فرمائے۔

تصوف کی اصطلاح چونکہ زمانہ رسالت میں رائج نہیں تھی اور نہ ہی خلافت راشدہ یا اس کے بعد کے زمانے میں اس کا استعمال دیکھنے کو ملتا ہے۔ دوسری صدی ہجری کے بعد سے جب دیگر علوم و فنون نے ادارارتی شکل اختیار کی تو تصوف کا فن بھی معرض وجود میں آیا۔ اصطلاحات اور مراتب کا تعین کیا گیا۔ ۔۔۔۔۔۔۔اس کی تفصیلات اس وقت ہمارا موضوع بحث نہیں ہے۔

جہاں بہت سارے اکابرین نے تصوف کو اختیار کیا، اور تربیت کے لئے مختلف طرق وضع کئے، بے شمار لوگوں کو اللہ سے قریب کرنے کے لئے اپنی زندگیاں وقف کیں،
وہیں ایک طبقہ تصوف سے گریزاں بھی نظر آتا ہے۔
ان کے خیال میں یہ عجمی بدعت ہے جس کا وجود زمانہ اطہر میں نہیں تھا۔ یہ اباحیت اور باطنیت کے فروغ کی کوشش ہے جس کا مقصد شریعت اسلامی کے عملی احکامات کو محدود کر کے باطنیت کے فروغ کے ذریعے غلبہ اسلام کی کوشوں کو روکنا ہے۔
یہ بات کس حد تک درست ہے اس کا فیصلہ تو اہل علم ہی کر سکتے ہیں۔ جنہوں نے اس میدان میں زندگیاں گزاری ہیں اور اس علم کی جزئیات سے حقیقی واقفیت رکھتے ہیں۔

میری رائے میں یہ دونوں ایک دوسرے کے لئے تکمیل کا ذریعہ ہیں ، کیوں کہ شریعت ظاہری اعمال کا نام ہے جس کے بغیر ایمان صرف ایک دعوی ہے ، جبکہ طریقت باطنی اصلاح اور اخلاص کا نام ہے جس کے بغیر ظاہری اعمال کا کوئی فائدہ نہیں ، اس لئے دونوں معاون اور ایک ایمان کو مکمل کرنے والے ہیں۔

اس حوالے سے اہل علم کی آراء کا انتظار رہے گا۔۔

و السلام
__________________
محتاج اصلاح و دعا

راجہ اکرام's Avatar
راجہ اکرام
ناظم اعلی
تاریخ شمولیت: Jan 2009
مقام: ڈیرا درویشاں دا
مراسلات: 21,554
شکریہ: 25,207
16,383 مراسلہ میں 41,612 بارشکریہ ادا کیا گیا
مناظر: 1760
Reply With Quote
5 قاری/قارئین نے راجہ اکرام کا شکریہ ادا کیا
shafresha (08-07-09), آبی ٹوکول (21-08-09), ایکسٹو (01-12-10), ابن جمال (16-02-11), عروج (21-12-10)
پرانا 12-07-09, 06:18 PM   #31
ناظم اعلی
 
خرم شہزاد خرم's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Jun 2007
عمر: 30
مراسلات: 12,482
کمائي: 8,120,880,613,326
شکریہ: 7,484
3,660 مراسلہ میں 9,157 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

اقتباس:
اصل مراسلہ منجانب : فیصل ناصر مراسلہ دیکھیں
بھائی خرم پوری پوسٹ میں یہ بھی لکھا ہے اس کو بھی دیکھیں

بات کو پورا پڑھیں گے تو مطلب واضح ہوگا صرف ایک جملہ پڑھنے سے مکمل مفہوم بیان نہیں ہوتا

جاری ہے ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
بات میں نے پوری ہی پڑھی ہے فیصل بھائی لیکن اقتباس اس لیے اس کا کیا ہے کہ آپ نے تصووف کا نچوڑ ہی یہ نکالا ہے اس لیے
خرم شہزاد خرم آف لائن ہے   Reply With Quote
خرم شہزاد خرم کا شکریہ ادا کیا گیا
پرانا 13-07-09, 12:54 AM   #32
Administrator
 
منتظمین's Avatar
 
تاریخ شمولیت: May 2007
عمر: 36
مراسلات: 11,360
کمائي: 171,607
شکریہ: 9,805
7,524 مراسلہ میں 22,594 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

تصوف پر اگر کوئی عام فہم کتاب پڑھنی ہے تو ممتاز مفتی کی کتاب ہے شہاب نامہ وہ پڑھ لیں۔ اس میں تصوف کے بارے میں بہت کچھ ملتا ہے۔
__________________
تم سپاہی نہیں ہو پیشہ ور قاتلو!
منتظمین آف لائن ہے   Reply With Quote
پرانا 13-07-09, 01:52 AM   #33
Senior Member

عبداللہ حیدر's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Jun 2007
مقام: سیارہ زمین
مراسلات: 4,222
کمائي: 77,428
شکریہ: 9,129
3,023 مراسلہ میں 11,135 بارشکریہ ادا کیا گیا
عبداللہ حیدر کو Yahoo کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default

بھائیو، یہ تو بتاؤ کہ تصوف آخر ہے کیا؟
عبداللہ حیدر آف لائن ہے   Reply With Quote
2 قاری/قارئین نے عبداللہ حیدر کا شکریہ ادا کیا
راجہ اکرام (21-08-09), عبداللہ آدم (01-12-10)
پرانا 13-07-09, 02:26 AM   #34
Senior Member

فیصل ناصر's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Dec 2007
مقام: کراچی
مراسلات: 17,523
کمائي: 298,166
شکریہ: 36,134
13,828 مراسلہ میں 40,299 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

شہاب نامہ تو شاید قدرت اللہ شہاب کا کارنامہ ہے
فیصل ناصر آف لائن ہے   Reply With Quote
3 قاری/قارئین نے فیصل ناصر کا شکریہ ادا کیا
پرانا 13-07-09, 08:55 AM   #35
Senior Member
 
muhammad asif virani's Avatar
 
تاریخ شمولیت: May 2009
مقام: srilanka
عمر: 38
مراسلات: 654
کمائي: 8,549
شکریہ: 1,314
418 مراسلہ میں 960 بارشکریہ ادا کیا گیا
muhammad asif virani کو MSN کے ذریعے پیغام ارسال کریں muhammad asif virani کو Yahoo کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default

علامہ اقبال کوپڑھ لیں انشااللہ کافی حدتک غلط فہمی کاازالہ ھوجایگااقبال کی شاعری میں تصوف پنہاں ھےسعودی عرب میں چونکہ اقبال کی کتابوں پرپابندی ھے(یہ میں معلومات شیرکررہاھوں کوی فرقہ واریت کےضمن میں نہ لے)پتہ نھیں کیوں۔کاش!ھم اقبال کی تعلیمات پرعمل پیرا ھوتےخالی اقبال کادن بنانےسےاوراس دن چھٹی دےکرایک کانفرس کرنے سےکچھ نہیں ھوگادیکھیں جرمنی والوں نےاقبال کےتصورات کوعملی جامع پہنایاوہاں ایک روڈبھی اقبال کےنام سےمنسوب ھےخیربات کہاں سےکہاں نکل گءی میری معلومات کےمطابق تصوف صوفی سےمشتق ھے صوف کہتےھیں باریک کپڑےکوآجکل جسےھلکی کوالیٹی کاکپڑاسمھ لیں چونکہ صوفی عموناًسادہ زندگی گزربسرکرتاھےاس لیےیہ لفظ صوفی کیلیےاستعمال ھوتاھےجب کوی اللہ کانیک شخص اپنےعلم ،فہم ریاضتیں اورعبادتوں اورمجاھدات میں بلندمقام حاصل کرلیتاھےتومتلاشیانِ حق اسکےاردگردجمع ھوجاتےھیں اپنی علم کی پیاس بجھانےکواورکچھ سیکھنےسکھانےکوجس کو شیعہ حضرات امام کہتےھیں سنی حضرات صوفی کہتےھیں دیوبندی و وھابی حضرات رہنما یا پیشوا کہتےھیں بار بار چارفرقوں کےنام لےرہاھوں کوی غلط مطلب نہ لے صرف سمجھانےکوعرض کیاھےکہ سب اپنےاپنےبزرگوں کومانتےھیں بس یہی صوفی ازم ھےمزیدروشنی آپ لوگ ڈالیں یاپھرمیری اصلاح فرمایں میں نےتواپنی معلومات کےمطابق بات کی ھے۔
__________________
شائد کہ تِرےدل میں اترجائےمِری بات!
muhammad asif virani آف لائن ہے   Reply With Quote
پرانا 13-07-09, 09:53 AM   #36
ناظم اعلی
 
راجہ اکرام's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Jan 2009
مقام: ڈیرا درویشاں دا
مراسلات: 21,554
کمائي: 315,019
شکریہ: 25,207
16,383 مراسلہ میں 41,612 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

ماشاء اللہ اہل علم اچھی گفتگو کر رہے ہیں، طالبان علم کے لئے یہ دھاگہ مفید ہوگا۔
میں اگلے 18 دنوں کے لئے حاضر نہیں ہو سکوں گا، اس لئے ان تمام مراسلات پر رائے بعد میں‌دوں‌گا۔
ویرانی صاحب اور فیصل بھائی اسی طرح علمی انداز میں گفتگو کا سلسلہ جاری رہے۔

و السلام

راجہ اکرام
راجہ اکرام آن لائن ہے   Reply With Quote
2 قاری/قارئین نے راجہ اکرام کا شکریہ ادا کیا
muhammad asif virani (13-07-09), فیصل ناصر (13-07-09)
پرانا 21-08-09, 09:16 AM   #37
ناظم اعلی
 
راجہ اکرام's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Jan 2009
مقام: ڈیرا درویشاں دا
مراسلات: 21,554
کمائي: 315,019
شکریہ: 25,207
16,383 مراسلہ میں 41,612 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

اہل علم پر خاموشی چھا گئی ہے
تصوف اور شریعت کے حوالے سے مزید کوئی آرا ء نہیں آرہیں

امید ہے اہل علم قارئین اور تشنگان علم کی پیاس بجھانے کے لئے اپنے ذخیرے میں سےکچھ بانٹیں گے
راجہ اکرام آن لائن ہے   Reply With Quote
پرانا 21-08-09, 08:00 PM   #38
Senior Member
 
آبی ٹوکول's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Oct 2008
مراسلات: 2,336
کمائي: 52,043
شکریہ: 4,379
1,823 مراسلہ میں 6,812 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

اقتباس:
اصل مراسلہ منجانب : rajaikram مراسلہ دیکھیں
اہل علم پر خاموشی چھا گئی ہے
تصوف اور شریعت کے حوالے سے مزید کوئی آرا ء نہیں آرہیں

امید ہے اہل علم قارئین اور تشنگان علم کی پیاس بجھانے کے لئے اپنے ذخیرے میں سےکچھ بانٹیں گے
اسلام علیکم پیارے بھائی تصوف پر ایک عرصہ قبل تصویری مواد کی شکل میں درج زیل تحریر لگائی تھی اسے ہی شئر کررہا ہوں آجکل وقت کی شدید قلت ہے اس لیے یونی کوڈ میں پھر سے ٹائپ نہیں کرسکا البتہ کوئی بھائی یہ کردے تو اس کا احسان ہوگا والسلام ۔ ۔ ۔
نوٹ :- اگر تصویری مواد پوسٹ کرنا فورم کے قوانین کے خلاف ہوتو بلا تردد اسے حذف کردیا جائے ۔ ۔

آبی ٹوکول آن لائن ہے   Reply With Quote
3 قاری/قارئین نے آبی ٹوکول کا شکریہ ادا کیا
muhammad asif virani (21-08-09), Student (21-08-09), غیاث (03-12-10)
پرانا 21-08-09, 08:02 PM   #39
Senior Member
 
آبی ٹوکول's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Oct 2008
مراسلات: 2,336
کمائي: 52,043
شکریہ: 4,379
1,823 مراسلہ میں 6,812 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

آبی ٹوکول آن لائن ہے   Reply With Quote
پرانا 21-08-09, 08:03 PM   #40
Senior Member
 
آبی ٹوکول's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Oct 2008
مراسلات: 2,336
کمائي: 52,043
شکریہ: 4,379
1,823 مراسلہ میں 6,812 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

آبی ٹوکول آن لائن ہے   Reply With Quote
5 قاری/قارئین نے آبی ٹوکول کا شکریہ ادا کیا
muhammad asif virani (21-08-09), Student (21-08-09), راجہ اکرام (22-08-09), عبداللہ آدم (01-12-10), غیاث (03-12-10)
کمائي نے آبی ٹوکول کو اس مراسلے کے لئے دیئے
تاریخ رکن عطیہ کرنے کی وجہ رقم
21-08-09 muhammad asif virani حق کی اشاعت 10
پرانا 22-08-09, 12:05 PM   #41
ناظم اعلی
 
راجہ اکرام's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Jan 2009
مقام: ڈیرا درویشاں دا
مراسلات: 21,554
کمائي: 315,019
شکریہ: 25,207
16,383 مراسلہ میں 41,612 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

عابد بھائی سب سے پہلے تو شکریہ قبول کیجئے
لیکن تا حال میں اسے باالاسیعاب پڑھ نہیں سکتا
جیسے ہی وقت میسر ہوا تو پڑھ کر اپنی رائے سے آگاہ کروں گا

و السلام
راجہ اکرام آن لائن ہے   Reply With Quote
راجہ اکرام کا شکریہ ادا کیا گیا
آبی ٹوکول (22-08-09)
پرانا 23-02-10, 03:25 PM   #42
Senior Member
 
تاریخ شمولیت: Feb 2010
مقام: یہیں کہیں آس پاس
مراسلات: 2,038
کمائي: 55,090
شکریہ: 11,755
1,557 مراسلہ میں 4,844 بارشکریہ ادا کیا گیا
نورالدین کو Yahoo کے ذریعے پیغام ارسال کریں نورالدین کو Skype™ کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Post بہت ہی لاجواب کتاب ہے

اقتباس:
السلام علیکم

آپ حضرات کے ساتھ اس کتاب کو شئیر کرنا چاہ رہا ہوں۔

یاد رہے کہ یہ صرف آپ کے سامنے دوسرا نقطہ نظر پیش کرنے کے لیئے ہے اور ضروری نہیں کہ میں اس نظریہ کا مکمل حامی ہوں۔

والسلام

طاہر
Attached Files
Shariat%20wa%20Tareeqat%20Volume%201%20www.difaeha dees.com.pdf (4.55 MB, 36 views
یہ کتاب شریعت و طریقت کے متعلق تمام موضوعات کو انتہائی بہترین انداز میں پیش کرتی ہے ۔۔
اور شریعت اور طریقت میں کون سی چیز اچھی ہے کون سی بری یہ موضوع اس کتاب پر ختم ہے۔۔
میری تمام ممبران سے گزارش ہے اس کتاب کا مطالعہ
ضرور بالضرور کیجیے
قسم پیدا کرنے والے رب کی یہ کتاب دھوکہ کھانے والوں کی آنکھیں کھول کررکھ دیتی ہے۔۔
جزاک اللہ طاہر بھائی
جزاک اللہ
جزاک اللہ
جزاک اللہ و خیر
__________________
انسان کو زندگی میں وہی کام کرنا چاہیے جس کی اسے ضرورت ہو ۔
نورالدین آف لائن ہے   Reply With Quote
نورالدین کا شکریہ ادا کیا گیا
پرانا 01-12-10, 05:52 PM   #43
Senior Member
 
تاریخ شمولیت: Sep 2010
مراسلات: 241
کمائي: 4,548
شکریہ: 97
163 مراسلہ میں 441 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

اقتباس:
اصل مراسلہ منجانب : راجہ اکرام مراسلہ دیکھیں
اسلامی شریعت کے تین بنیادی پہلو ہیں، جنہیں اسلام، ایمان اور احسان کہا جا سکتا ہے۔
پہلے دو شریعت اور تیسرا، یعنی احسان، طریقت کے زمرے میں آتا ہے۔
شریعت کی تفصیلات کے بارے میں تو اتنا زیادہ اختلاف نہیں‌پایا جاتا جتنا طریقت کے حوالے سے مختلف آراء سننے کو ملتی ہیں
عام اصطلاح میں طریقت کو تصوف کی اصطلاح سے جانا جاتا ہے۔
تصوف کیا ہے۔؟؟
در حقیقت یہ قرآنی اصطلاح ’’تزکیہ‘‘ کی تعبیر ہے۔ نبی کریم صلی اللہ علیہ و سلم کے زمانہ سے ہی تزکیہ اور احسان کے مختلف مدارج چلے آرہے ہیں۔
کائنات میں سب سے محترم وجود انسان ہے جس کا خود رب کائنات نے قرآن میں‌ ذکر کیا ہے۔ اللہ تعالی نے انسان کی نہ صرف ظاہر ی اصلاح بلکہ باطنی اصلاح کے لئے بھی ہدایات و احکامات نازل فرمائے۔

تصوف کی اصطلاح چونکہ زمانہ رسالت میں رائج نہیں تھی اور نہ ہی خلافت راشدہ یا اس کے بعد کے زمانے میں اس کا استعمال دیکھنے کو ملتا ہے۔ دوسری صدی ہجری کے بعد سے جب دیگر علوم و فنون نے ادارارتی شکل اختیار کی تو تصوف کا فن بھی معرض وجود میں آیا۔ اصطلاحات اور مراتب کا تعین کیا گیا۔ ۔۔۔۔۔۔۔اس کی تفصیلات اس وقت ہمارا موضوع بحث نہیں ہے۔

جہاں بہت سارے اکابرین نے تصوف کو اختیار کیا، اور تربیت کے لئے مختلف طرق وضع کئے، بے شمار لوگوں کو اللہ سے قریب کرنے کے لئے اپنی زندگیاں وقف کیں،
وہیں ایک طبقہ تصوف سے گریزاں بھی نظر آتا ہے۔
ان کے خیال میں یہ عجمی بدعت ہے جس کا وجود زمانہ اطہر میں نہیں تھا۔ یہ اباحیت اور باطنیت کے فروغ کی کوشش ہے جس کا مقصد شریعت اسلامی کے عملی احکامات کو محدود کر کے باطنیت کے فروغ کے ذریعے غلبہ اسلام کی کوشوں کو روکنا ہے۔
یہ بات کس حد تک درست ہے اس کا فیصلہ تو اہل علم ہی کر سکتے ہیں۔ جنہوں نے اس میدان میں زندگیاں گزاری ہیں اور اس علم کی جزئیات سے حقیقی واقفیت رکھتے ہیں۔

میری رائے میں یہ دونوں ایک دوسرے کے لئے تکمیل کا ذریعہ ہیں ، کیوں کہ شریعت ظاہری اعمال کا نام ہے جس کے بغیر ایمان صرف ایک دعوی ہے ، جبکہ طریقت باطنی اصلاح اور اخلاص کا نام ہے جس کے بغیر ظاہری اعمال کا کوئی فائدہ نہیں ، اس لئے دونوں معاون اور ایک ایمان کو مکمل کرنے والے ہیں۔

اس حوالے سے اہل علم کی آراء کا انتظار رہے گا۔۔

و السلام

جناب راجہ صاحب بندہ آپ کے خیالات سے 100 فیصد متفق یے ۔ایک ہمارے یہاں اصطلاح ہے ڈبہ پیر کی ،جن کے اخلاق واعمال کردار وگفتار واقعی غیر شرعی ہیں ان کو دیکھ کر شرم آتی ہے کہ اگر یہی تصوف ہے تو سو دفعہ اسکو سلام لیکن اگر واقعی ذرا گھرائی میں جائیں اور منصفانہ جائزہ لیں تو آپ کہنے پر مجبور ہو جائنگے کہ طریقت شریعت سے ہٹ کر کوئی چیز نہیں اور جو طریقت شریعت سے ہٹ کر ہے وہ چند لوگوں کے گمراہانہ اقوال ہیں اسلئے تصوف میں یہ قول بہت مشہورہے۔طریقت سے پھسلوگے شریعت سنبھال لے گی پر شریعت سے پھسلو گے جھنم میں پہونچو گے۔میں ابھی بنگلور سے باہر ہوں انشا ء اللہ وہاں پہونچ کر بھر پور طریقہ سے حصہ لوں گا۔والسلام

Last edited by gazali; 01-12-10 at 06:57 PM.
gazali آف لائن ہے   Reply With Quote
2 قاری/قارئین نے gazali کا شکریہ ادا کیا
راجہ اکرام (07-12-10), غیاث (22-12-10)
پرانا 03-12-10, 12:51 AM   #44
Senior Member
 
تاریخ شمولیت: Nov 2010
مراسلات: 215
کمائي: 4,133
شکریہ: 203
179 مراسلہ میں 518 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

اقتباس:
اصل مراسلہ منجانب : خرم شہزاد خرم مراسلہ دیکھیں
ان واضح ہدایات کے باوجود ہم لوگ آج دیکھتے ہیں کہ لوگ ہر ایرے غیرے اور غیر شرعی کام کرنے والوں کے پیچھے پیر صاحب پیر صاحب کہہ کر بھاگ رہے ہوتے ہیں، جنہیں نہ تو نماز کے وقت کی فکر ہوتی ہے اور نہ محرم نا محرم کا احساس۔ یہ حال صرف جاہل لوگوں کا ہی نہیں بلکہ پڑھے لکھے لوگ بھی اس کام مصروف ہیں۔ نیک اعمال اور شریعت کی پابندی کے بجائے آجکل آخرت کمانے کا شارٹ کٹ کسی پیر صاحب کی بیعت ہے۔ کسی پیر کی صحبت حاصل کرنے کے لیئے یہ نہ دیکھنا کہ شرعی احکام کے حساب سے وہ کیسا ہے، ایک غلط عمل ہے۔

1500 فیصد سچ بات ہے شکریہ طاہر بھائی
اپنی اور عوام کی جہالت کومت پاکباز ہستیوں پرتھوپیں۔ہرگلی میںبیٹھ کرجھاڑپھونک کرنیوالاکالےعلم والاجادوگرپیرکامل اورولی نہیں شیطان اورشیطان لعین کاپیروکارہے۔اولیاکبھی تارک شریعت یامخالف شریعت نہیں رہے۔بلکہ ہردورمیں ان شیطانوں کاقلع قمع کیا۔نہ کہ اولیا حق کو برابھلاکہا۔
غیاث آف لائن ہے   Reply With Quote
غیاث کا شکریہ ادا کیا گیا
آبی ٹوکول (03-12-10)
پرانا 03-12-10, 07:14 AM   #45
Senior Member
 
تاریخ شمولیت: Sep 2010
مراسلات: 241
کمائي: 4,548
شکریہ: 97
163 مراسلہ میں 441 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

اقتباس:
اصل مراسلہ منجانب : غیاث مراسلہ دیکھیں
اپنی اور عوام کی جہالت کومت پاکباز ہستیوں پرتھوپیں۔ہرگلی میںبیٹھ کرجھاڑپھونک کرنیوالاکالےعلم والاجادوگرپیرکامل اورولی نہیں شیطان اورشیطان لعین کاپیروکارہے۔اولیاکبھی تارک شریعت یامخالف شریعت نہیں رہے۔بلکہ ہردورمیں ان شیطانوں کاقلع قمع کیا۔نہ کہ اولیا حق کو برابھلاکہا۔
اللہ کے ولی کی پہچان کیا ہے۔ فرمایا جس کو دیکھ کر اللہ یاد آجائے ،جس کی مجلس میں بیٹھ کر خدا کی معرفت بڑہ جائے۔
gazali آف لائن ہے   Reply With Quote
gazali کا شکریہ ادا کیا گیا
غیاث (03-12-10)
جواب

Tags
color, کتابوں, پوسٹ, قران, لوگ, نماز, مکمل, مسائل, آج, ایمان, اللہ, امیر, اسلام, استاد, بھائی, جاہل, حل, حال, حدیث, خرم, دیکھو, رمضان, عبادت, صحابہ, صرف

Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests)
 
موضوع کے اختیارات
ظاہری انداز Rate This Thread
Rate This Thread:

Similar Threads
موضوع موضوع شروع کیا فورم جوابات آخری مراسلہ
میری طبیعت بہت خراب ہے۔ فرحان دانش آپ اور ہم - دکھ سکھ کے ساتھی 17 09-01-11 12:58 PM
رسمِ نکاح اور شریعت کی مخالفت Hina4malik کتاب گھر 1 30-12-10 04:26 PM
رسم نکاح اور شریعت کی مخالفت ابن آدم شادی / منگنی کی تقریبات اور انتظامات 13 01-12-10 05:14 PM
بیعت الرضوان طارق راحیل سیاست 0 02-01-09 09:39 PM

تمام اوقات پاکستانی معیاری وقت ( +5 GMT) کے لحاظ سے ہیں۔ ابھی وقت ہے 05:45 AM

Powered by vBulletin® Copyright ©2000 - 2012, Jelsoft Enterprises Ltd.
Content Relevant URLs by vBSEO
جملہ حقوق نشرو اشاعت ©2000 - 2012,پاکستان کی آواز - پاکستان کے فورمزکی انتظامیہ کے پاس مخفوظ ہیں۔ ہم اردو ترجمے کے لیے جناب زبیرکے مشکور ہیں-
اپنا بلاگ مفت حاصل کریں wordpress.pk
ہم pak.net ڈومین نیم کے لیے جناب فاروق سرور خان کے مشکور ہیں

Template-Modifications by TMS
vBCredits v1.4 Copyright ©2007 - 2008, PixelFX Studios
Ad Management plugin by RedTyger