| اسلامی نظریہ حیات اسلام ہمارا مذہب ہے اور اسلام دنیا کا واحد مذہب ہے جو انسان کو زندگی گزارنے ک پورا پورا طریقہ کار فراہم کرتا ہے اس سکشن میں اسلام کے مطابق زندگی گزرانے کے بارے میںلکھا جائے گا |
![]() |
|
|
LinkBack | موضوع کے اختیارات | موضوع کی درجہ بندی | ظاہری انداز |
| 15 قاری/قارئین نے عادل سہیل کا شکریہ ادا کیا | shafresha (30-05-10), پاکستانی (30-05-10), ھارون اعظم (29-05-10), یاسر عمران مرزا (30-05-10), محمد عاصم (20-06-10), محمدمبشرعلی (18-10-10), مرزا عامر (03-09-10), آصف وسیم (17-09-10), ابو عمار (30-05-10), حضرت بنگش (17-02-09), سحر (06-09-10), شمشاد احمد (04-09-10), ضِرار Derar (08-06-10), طارق راحیل (07-09-10), عبدالقدوس (10-06-10) |
|
|
#32 | ||||||
|
Senior Member
![]() تاریخ شمولیت: Jul 2007
عمر: 48
مراسلات: 4,389
کمائي: 88,841
شکریہ: 2,077
3,583 مراسلہ میں 12,686 بارشکریہ ادا کیا گیا
|
اقتباس:
خوش آمدید کنعان بھائی ، پیارے بھائی ، میں نے اس تھریڈ کا آغاز جس دھاگے سے کیا اُس میں صدیوں پہلے فوت شدہ أئمہ کرام رحمہم اللہ کی باتیں باحوالہ منقول ہیں ، پاکستانیوں یا چند سال پہلے کے مسلمانوں کے قران پڑھتے ہوئے ہلنے کا ذکر نہیں ، اور نہ ہی اُن کے ذکر و اذکار کرتے ہوئے ہلنے کا معاملہ بیان ہوا ہے ، بلکہ اُس وقت کے مسلمانوں میں اس عادت کے وجود کا ذکر ہوا ہے اور یہ عادت مسلمانوں میں کہاں سے آئی اس کا بیان ہوا ہے ، اور میرا خیال ہے کہ اسی کے مطابق بات ہو رہی ہے کہ مسلمانوں میں یہ عادت کہاں سے آئی ، اُن أئمہ رحمہم اللہ نے اس یہودی عادت کو درست پہچانا یا انہوں نے غلط کہا ہے اور یہ جو قران پڑھتے ہوئے اور ذکر اذکار کرتے ہوئے ہلنے کی عادت مسلمانوں میں پائی جاتی ہے وہ درست ہے ، لیکن ، چونکہ یہ عادت ہمارے معاشرے میں پائی جاتی ہے لہذا ہمیں اپنی اس عادت کو جائز قرار دینے کے لیے تاویلات کرنی ہی ہیں، یا ہم لوگ اتنے دلیر ہیں کہ اپنی عبادات سے منسلک عادات کو درست بتانے کے لیے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وعلی آلہ افعال کو بھی یہودیوں کی مشابہت قرار دے سکتے ہیں ؟؟؟ اِنّا للہِ و اِنّا الیہِ راجعون ، اقتباس:
اس کے بعد آپ نے دو ایسی باتیں فرمائی ہیں جن کی تفصیل یقینا ہم سب کے لیے بہت دلچسپ ہو گی ، پس آپ سے گذارش ہے کہ ان دو معاملات کی کچھ با حوالہ دلائل کے ساتھ تفصیل عنایت فرمایے کہ ::: (۱ )رسول اللہ صلی اللہ علیہ وعلی آلہ وسلم نے اپنے آخری وقت میں اپنے سینے مبارک پر اپنے دونوں ہاتھ مبارک "رکھ کر" نماز پڑھنا چھوڑ دیا تھا ، اور اس کی بجائے ناف پر "ہاتھ باندھ " کر نماز پڑھتے یا پڑھاتے تھے ؟؟؟ ایک خصوصی درخواست یہ بھی ہے کنعان بھائی کہ دلائل کے بارے میں ائمہء محدثین کے احکام بھی ذکر فرما دیجیے گا ، جزاک اللہ خیراً ، (۲) رسول اللہ صلی اللہ علیہ و علی آلہ وسلم سینہ مبارک پر ہاتھ شریف """ رکھ """ نماز پڑھتے تھے تو اس سینہ مبارک پر ہاتھ رکھنے کا کوئی خاص سبب تھا !!! اقتباس:
میرے بھائی جب آپ خود یہ مان چکے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ و علی آلہ وسلم سینہ مبارک پر ہاتھ شریف """ رکھ """ نماز پڑھتے تھے ، تو اس کے بعد بھی معاذ اللہ اس کام کو یہودیوں کی مشابہت میں شامل کرنے کی بات کر دی !!! بھائی ، جس کام کو اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وعلی آلہ وسلم کی فعل مبارک سے سندء قبولیت ملی ہو اُسے آپ کس طرح کسی اور کی مشابہت قرار دے سکتے ہیں !!! ؟؟؟ کیا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وعلی آلہ وسلم کی سُنّت مبارکہ میں کہیں قران پاک پڑھتے ہوئے ہلنے کا ، یا ذکر اذکار کرتے ہوئے ہلنے کا کچھ ذکر میسر ہے ؟؟؟ جو آپ نے نماز میں سینے پر """ ہاتھ رکھنے """ کے معاملے کی مثال دے کر دونوں معاملات کو ایک جیسا سمجھا یا سمجھانے کی کوشش کی ؟؟؟ کنعان بھائی آپ جیسے با خبر انسان سے یہ چھپا تو نہ ہو گا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وعلی آلہ وسلم تو اکثر کاموں میں یہودیوں کی مخالفت کا حکم فرمایا کرتے تھے ، اور سابقہ امتوں کے کاموں کے مطابق کام کرنے کو نا پسند فرماتے تھے اور اس بار بار منع فرماتے رہے ، یہاں تک یہودیوں کو بھی اس بات کا خوب اندازہ تھا اور یہ کہتے تھے کہ """"" ما يُرِيدُ هذا الرَّجُلُ أَنْ يَدَعَ من أَمْرِنَا شيئا إلا خَالَفَنَا فيه ::: یہ شخص (یعنی محمد صلی اللہ علیہ وعلی آلہ وسلم) تو ہمارے کاموں میں سے کوئی چیز ایسی نہیں چھوڑنا چاہتا جِس میں ہماری مخالفت نہ کرے """""" صحیح مسلم / کتاب الحیض/ باب 2، تو پھر یہ کیسے ممکن ہے کہ انہوں نے یہود کے طریقہ نماز کو اپنایا ہو ؟؟؟ بلکہ حقیقت یہ ہے کہ اب یہود کی نماز کے جن وڈیو کلپس کو دیکھ کر آپ مسلمانوں کی نماز میں یہودیوں کی مشابہت محسوس فرما رہے ہیں ، اس کا معاملہ برعکس ہے ، یعنی ان کلپس میں یہودیوں نے مسلمانوں کی نماز کی مشابہت اختیار کر رکھی ہے ،یہ تو اللہ ہی بہتر جانتا ہے کہ وہ ایسا کیوں کرتے ہیں ؟ جان بوجھ کر مسلمانوں میں گمراہی پھیلانے کے لیے یا کسی اور سبب سے؟؟؟ بہر حال یو ٹیوب پر تو کچھ ایسے عناوین کے کلپس بھی ہیں کہ::: jew pray like a muslim jweish rabi and christians praying like muslims تو میرے بھائی آج یہودی کس طرح اُس کی نماز پڑھتا ہے یہ ہمارے لیے ہماری نماز کے طریقے میں سے یہودیوں کی نماز سے مشابہت ڈھونڈنے کی دلیل نہیں ، بلکہ یہ بتایے کہ جب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وعلی آلہ وسلم نے نماز پڑھنی شروع فرمائی اور جس طریقے سے نماز پڑھنا اپنے صحابہ رضی اللہ عنہم اجمعین کو سکھائی اس میں سے کون کون سا عمل یہودیوں کی مشابہت والا اختیار فرمایا ؟؟؟ اقتباس:
اور کیا وہ آپ کی یا کسی اور بھائی کی کہی ہوئی بات کی موافقت کرتا ہے ؟؟؟ اقتباس:
اس کو بھی میں اچھی طرح سمجھنا چاہتا ہوں ، باقی ان شاء اللہ آپ کی مہیا کردہ معلومات کے بعد ، ممکن ہے ان کے بعد مزید کچھ پوچھنے کی ضرورت نہ ہو ، اقتباس:
اور کون سے طریقے اب ایسے ہیں جو انہوں نے بعد میں اختیار کر لیے ہیں ؟؟؟ اگر آپ قران اور صحیح احادیث کا مطالعہ فرمائیں اور تاریخ میں یہودیوں کی نماز کی کیفیات کے بارے میں پڑھیں تو ان شاء اللہ پھر آپ یہ کچھ نہ کہیں گے جو کچھ کہا ہے ، جیسا کہ معروف ہے کہ یہودی اُن کی نماز میں رکوع نہ کرتے تھے ، لیکن اب وہ رکوع کرتے دکھائی دیتے ہیں !!!!! تو کیا جو کچھ اب یہ یہودی اپنی نماز میں کرتے دکھائی دیتے ہیں وہ سب کچھ وہ لوگ اس وقت بھی کرتے تھے جب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وعلی آلہ وسلم نے مسلمانوں کو نماز سکھائی ، اور ان میں ، اور ان کے ساتھ نماز پڑھتے اور پڑھاتے رہے؟؟؟ میرے محترم بھائی ، یہودیوں نے اپنے دین کو بدل دیا ، اور اب تک مسلسل تبدیلی کا عمل جاری رکھے ہوئے ہیں ، شاید اس بارے میں آپ مجھ سے زیادہ جانتے ہوں گے ، یہ بات پھر گذراش کرنا چاہتا ہوں کہ سابقہ امتوں کے اعمال میں سے جس عمل کو اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وعلی آلہ وسلم کے فعل مبارک یا قول مبارک سے سندء قبولیت ملی ہو اُسے کسی مسلمان کی طرف سے کسی کافر کی مشابہت کہنا تو دور ٹھہرا ایسا سوچنا بھی تقریباً نا ممکن لگتا ہے ، لیکن اس سے پہلے اس بات کا واضح ثبوت پیش کیا جانا چاہیے کہ واقعتاً وہ عمل کسی کافر قوم کی عبادات میں ، یا ان کے دین کے شعار کے طور پر ان کے ہاں مروج تھا ،،،،، غور فرمایے ،،،،، میرے بھائی ، جو عمل رسول اللہ صلی اللہ علیہ وعلی آلہ وسلم نے کیا ہے مسلمان اسے یہودیوں کا عمل سمجھ کر قبول نہیں کرتے ، اپنے الفاظ کے استعمال پر توجہ فرمایے ، اور خیال رکھیے کہ آپ جوش میں کہیں کچھ ایسا تو نہیں کہہ گئے جو نہیں کہا جانا چاہیے ، کون مسلمان ایسا ہو گا جو یہ جان لے کہ جس عمل کو وہ اللہ کی عبادت یا عبادت کا جز سمجھ رہا ہے وہ کسی کافر قوم کے مخصوص اعمال یا عبادات میں سے ہے ، اور پھر بھی وہ اس عمل کو اپنا لے ، اور معاذ اللہ اگر کوئی ایسا کرتا بھی ہے تو ہمیں اُس عمل کی حقیقت کو بتا کر خود کو اور اپنے مسلمان بھائی بہنوں کو کفار کی مشابہت کی پہچان کروا کر اُن اعمال سے محفوظ کرنے کی کوشش کرنا ہے ، ان شاء اللہ ، آخر میں عبداللہ ابن عباس رضی اللہ عنہما کا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وعلی آلہ وسلم کے افعال مبارکہ کے بارے میں یہ فرمان پیش کرتا ہوں ، اس پر غور فرمایے اس میں آپ کے سارے ہی مراسلے کا جواب ہے ((((( أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلی اللہ علیہ و عَلی آلہِ وسلم كان يَسْدِلُ شَعَرَهُ وكان الْمُشْرِكُونَ يَفْرُقُونَ رؤوسهم وكان أَهْلُ الْكِتَابِ يَسْدِلُونَ رؤوسهم وكان رسول اللَّهِ صَلی اللہ علیہ و عَلی آلہِ وسلم يُحِبُّ مُوَافَقَةَ أَهْلِ الْكِتَابِ فِيمَا لم يُؤْمَرْ فيه بِشَيْءٍ ثُمَّ فَرَقَ رسول اللَّهِ صَلی اللہ علیہ و عَلی آلہِ وسلم رَأْسَهُ ))))) صحیح البخاری ، صحیح مسلم ۔ و السلام علیکم۔ |
||||||
|
|
|
| 2 قاری/قارئین نے عادل سہیل کا شکریہ ادا کیا | آصف وسیم (17-09-10), ضِرار Derar (21-09-10) |
|
|
#33 |
|
ذیلی ناظم
![]() ![]() تاریخ شمولیت: Jun 2009
مقام: ENGLAND
مراسلات: 5,499
کمائي: 118,543
شکریہ: 13,494
4,903 مراسلہ میں 16,685 بارشکریہ ادا کیا گیا
|
السلام علیکم و رحمۃ اللہ و برکاتہ عادل بھائی صاحب
آپ نے اتنا کچھ لکھ دیا اس کی ضرورت نہیں تھی چلیں مطالعہ کے لئے اچھا ھے، آپ پہلے ایسے ہی بات کرتے، خیر قرآن مجید ہل کر پڑھنا نیا نیا نہیں شروع ہوا 40 سال پہلے میں نے جب قرآن مجید پڑھنا سیکھا تھا تب سے تو میں دیکھ رہا ہوں نیا کہاں سے ہو گیا اور یہ کسی مولوی صاحب کے بس کی بات نہیں کہ وہ کسی کو روکے، پڑھنے والا خود بخود ہلتا ھے۔ قرآن مجید ہل کر پڑھنا اگر یہودوں سے مشابہت ھے تو پھر نماز سینے پر ہاتھ رکھ کر پڑھنے بھی کس لئے شروع کیا گیا تھا اور پھر کیوں ہاتھ ناف پر رکھنے کو کہا گیا جو ابھی تک یہ مسئلہ حل نہیں ہو سکا کہ نماز سینے پر ہاتھ رکھ کے پڑھنی ھے یا ناف پر، کون صحیح ھے اس میں۔ نماز میں ہاتھ ناف پر رکھنا اس لئے جاری رہا ہو گا کہ مسلمان اور یہودی کی نماز میں یہ فرق بھی ختم ہو جائے۔ قرآن ہل کر پڑھنے پر آپ نے جو دھاگہ پیش کیا ھے۔ اس پر نہ تو قرآن مجید سے اور نہ ہی حدیث مبارکہ سے کچھ پیش کی ھے۔ والسلام
__________________
|
|
|
|
| کنعان کا شکریہ ادا کیا گیا | مرزا عامر (07-09-10) |
|
|
#34 | |
|
ذیلی ناظم
![]() ![]() تاریخ شمولیت: Jun 2009
مقام: ENGLAND
مراسلات: 5,499
کمائي: 118,543
شکریہ: 13,494
4,903 مراسلہ میں 16,685 بارشکریہ ادا کیا گیا
|
اقتباس:
کلپ کے یہ ٹائٹل اتنے اہم نہیں ہیں جو بھی کوئی کلپس کو ڈسٹریبیوٹ کرتا ھے اس ایک کلپ پر ہر کوئی اپنا ٹائٹل بدل دیتا ھے۔ ٹائٹل کی بات نہیں ہو رہی کلپ آپکے سامنے ھے یہودی نے اپنے سینے پر ہاتھ باندھے ہوئے ہیں۔ قرآن مجید کو ہل کر پڑھنا تو آپ نے یہودیوں کی مشابہت لکھ دیا، جبکہ قرآن مجید پڑھنے والا بھی قرآن مجید کو اللہ کے لئے پڑھتا ھے، یہودوں کی دیکھ کر ان کی عبادت کی طرح نہیں۔ وہ نیت سے ہلتے ہیں اور مسلمان پر کیفیت طاری ہوتی ھے جس سے وہ ہلتے ہیں۔ اگر آپ میں نہیں ھے تو اسے آپ یہودیوں سے تو نہ ملائیں۔ قرآن پڑھا جا رہا ھے کسی یہودی کو سامنے نہیں رکھا جا رہا میرے پیارے بھائی۔ والسلام |
|
|
|
|
| 2 قاری/قارئین نے کنعان کا شکریہ ادا کیا | مرزا عامر (07-09-10), ضِرار Derar (21-09-10) |
|
|
#35 |
|
Senior Member
![]() |
میرے نزدیک تو یہ ایک غیر اختیاری فعل ہے
ہل جانے میں میں کوئی مضائقہ نہیں اور نہ ہلنے پر گناہ بھی نہیں اصل مقصد نیت پر ہے ہم یہودیوں کی مشابہت دین میں نہیں کر رہے دنیا کے ایک غیر اختیاری فعل مین کر رہے ہیں جیسا کے چلتے وقت ہاتھ ہلانا مکھی آنکھ پر بیٹھ جائے تو ہاتھ جھلنا اور روشنی سیدھی آنکھ پر پڑے تو آنکھ پر ہاتھ رکھ لینا ایسے ہی اپنی توجہ سبق پر مرکوز کرنے کے لئے اور اونگھ سے بچنے کے لئے ہلنے سے آواز میں ایک لے بھی شامل سی ہو جاتی ہے اس کو پیدا کرنے کے لئے ایسے عوامل ناجائز نہیں اور آپ کی بات مان کر چھوڑ دینا چاہین تو بھی برا فعل نہیں ہلنے کے بجائے ٹھہلنا شروع کر دیں گے ہلنا تھہلنا جسم کو حرکت دینا یہ اونگھ نیند سے اور بوریت سے بچاتے ہیں اس وجہ سے جہاں ہم ٹھہل نہیں سکتے ہل کر ہی کام چلا لیتے ہیں آپ سب کی کیا رائے ہے؟؟؟؟
__________________
سمجھو تو بہت قابلِ تعظیم ہے لوگوں اِک دوست کا اِک دوست سے پیار کا رشتہ www.tariqraheel.blogspot.com |
|
|
|
| 2 قاری/قارئین نے طارق راحیل کا شکریہ ادا کیا | مرزا عامر (07-09-10), شمشاد احمد (12-09-10) |
|
|
#36 |
|
Senior Member
![]() تاریخ شمولیت: Jun 2010
مقام: Finland
مراسلات: 4,644
کمائي: 84,708
شکریہ: 28,669
4,115 مراسلہ میں 13,064 بارشکریہ ادا کیا گیا
|
اگر ہم قران ہل کر پڑھنا چھوڑ دیں تو کیا ہم عظیم قوم بن جائیں گے ۔ اور اگر اسے پڑھتے ہوئے ہلنا بند نا کیا تو کیا ہم پر اسی طرح زلزلے اور سیلاب آتے رہیں گے اور قیامت کے دن ہم سے اللہ پوچھے گا کہ تم نے قران کو ہل کر کیوں پڑھا ۔ قران کریم کا جو اصل مقصد ہے وہ ہے اس کی تعلیمات پر عمل اس متعلق اگر وقت لگایا جائے تو یہ وقت کا بہترین مصرف ہو گا ۔ اور اگر ہم ہلنے اور ٹہرنے میں ہی لگے رہے تو قیامت تک اسی طرح لگے رہیں گے اور حاصل کچھ بھی نہیں ہو گا ۔
اور اس دن( بروز قیامت) ہر ظالم (غصہ اور حسرت سے) اپنے ہاتھوں کو کاٹ کاٹ کھائے گا (اور) کہے گا: کاش! میں نے رسولِ (اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی معیّت میں (آکر ہدایت کا) راستہ اختیار کر لیا ہوتاo ہائے افسوس! کاش میں نے فلاں شخص کو دوست نہ بنایا ہوتاo بیشک اس نے میرے پاس نصیحت آجانے کے بعد مجھے اس سے بہکا دیا، اور شیطان انسان کو (مصیبت کے وقت) بے یار و مددگار چھوڑ دینے والا ہےo اور رسولِ (اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) عرض کریں گے: اے رب! بیشک میری قوم نے اس قرآن کو بالکل ہی چھوڑ رکھا تھاo (سورۃ الفرقان آیات 27 تا 30 )
__________________
میں اک دن لَوٹ کے آوں گا
|
|
|
|
| 4 قاری/قارئین نے مرزا عامر کا شکریہ ادا کیا |
|
|
#37 |
|
ذیلی ناظم
![]() ![]() تاریخ شمولیت: Jun 2009
مقام: ENGLAND
مراسلات: 5,499
کمائي: 118,543
شکریہ: 13,494
4,903 مراسلہ میں 16,685 بارشکریہ ادا کیا گیا
|
السلام علیکم
جب قرآن مجید پڑھا جاتا ھے تو پڑھنے والے کا دھان صرف اور صرف قرآن مجید کی تلاوت سے اللہ سبحان تعالی کی طرف ہوتا ھے، ہلنے والا عمل خود بخود اس کی کیفیت سے ھے، اب اگر کوئی یہ خیال کر لے کہ ہلنا یہودیوں کی علامت ھے جبکہ اس کا قرآن و حدیث میں شائد کہیں بھی کوئی ذکر نہیں تو پھر قرآن مجید پڑھنے والا اپنی توجہ قرآن مجید سے ہٹا کر ہلنے والے عمل کو روکنے میں صرف کرے گا۔ یہ ایک وسوسہ ھے قرآن مجید کی تلاوت سے توجہ ہٹانے کا، اور قرآن مجید کی تلاوت یا دل میں پڑھنے کے دوران کسی اور چیز کا وسوسہ یا خیال لانا درست نہیں۔ اپنا کنسنٹریٹ قرآن مجید پر رکھیں دلوں کے راز اللہ سبحان تعالی جانتا ھے کہ قرآن مجید پڑھنے والا کس نیت سے پڑھ رہا ھے۔ والسلام |
|
|
|
|
|
#38 |
|
Senior Member
![]() تاریخ شمولیت: May 2010
مقام: Cyberland
مراسلات: 1,884
کمائي: 44,989
شکریہ: 1,916
1,665 مراسلہ میں 5,184 بارشکریہ ادا کیا گیا
|
میرے خیال میں قرآن مجید پڑھنے کےدوران ہلنا ایک فظری عمل ہے۔
اس کا تعلق Adrenaline Rush اور Fight-or-flight response کے ساتھ ہو سکتا ہے۔ لوگ صرف قرآن مجید اور تورات پڑھنے کے دوران ہی نہیں ہلتے گُلو کار جب گانا گاتے ہیں تووہ بھی ہلتے ہیں
__________________
![]() |
|
|
|
|
|
#39 | |||
|
Senior Member
![]() تاریخ شمولیت: Jul 2007
عمر: 48
مراسلات: 4,389
کمائي: 88,841
شکریہ: 2,077
3,583 مراسلہ میں 12,686 بارشکریہ ادا کیا گیا
|
اقتباس:
سب سے پہلے عید ملتے ہوئے ، صحابہ رضی اللہ عنہم کی سُنّت کےمطابق دُعا کرتا ہوں کہ """ تقبّل اللہ مِنّا و مِنکُم """ اور اس کے بعد ، جزاک اللہ خیرا ً کنعان بھائی کہ میرے لکھنے میں آپ کو ایک مثبت پہلو نظر آ یا ، کنعان بھائی ، قران ہل ہل کر پڑھنے کے نئے ہونے کی کوئی بات میری طرف سے کہیں نہیں ہوئی ، میرے ارسال کردہ پہلے یعنی اس دھاگے کے بنیادی مراسلے میں امام الزمخشری کی تفیسر کا حوالہ سب سے پہلا حوالہ ہے اور میرے محترم بھائی امام الزمخشری کی تاریخ وفات 538 ہجری ہے ، چالیس پچاس سال کی کیا بات ہوئی ، یہ تو تقریبا ً نو سو سال پہلے کی بات ہے اور ایک مسلمان امام کی طرف سے ہے کہ یہ عادت یہودیوں کی تھی جو مسلمانوں میں بھی آگئی ، مولوی صاحب اگر خود نہیں ہلیں گے تو ان کے شاگرد بھی نہیں ہلیں گے ان شاء اللہ ، یہ مشاہد و مجرب ہے ، اقتباس:
فی الحال ایک دفعہ پھر یاد دہانی کروانا چاہتا ہوں کہ آپ خود نماز میں سینے پر ہاتھ""" رکھنے """کو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وعلی آلہ وسلم کا طریقہ مان چکے ہیں ، اور پھر اس کو یہودیوں کا طریقہ بھی بنانے پر مصر ہیں ، اور شاید یہ خیال کیے ہوئے ہیں کہ یہ طریقہ منسوخ یا ممنوع کر دیا گیا ہے ، لیکن اس منسوخ یا ممنوع ہو جانے کی کوٕئی دلیل ظاہر نہیں فرمإئی ، آپ کے لکھی ہوئی منقولہ بالا عبارت کی آخری سطر کو کچھ سمجھ نہیں پایا ، اگر مناسب خیال فرمایے تو اس کی کچھ وضاحت فرما دیجیے گا ، اقتباس:
اور یہ ہماری اس بات کی ایک اور دلیل ہے ، اگر یہ کام اُس دور میں یا اس کے بعد کے خیر والے ادوار میں مسلمانوں میں پایا جاتا تو جہاں ہمیں انگلی کی ایک ایک حرکت کی خبر ملی ہے ، قران خوانی کے تمام احکام و آداب ہمیں ملے تو ان میں کہیں تو ہل ہل قران پڑھنے کا ذکر ملتا ، تو یہ اس بات کی منطقی دلیل ہوئی کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وعلی آلہ وسلم کے زمانہ مبارک اور اس کے بعد خیر القرون میں کہیں یہ عادت مسلمانوں میں نہ تھی ، و للہ الحمد ، آپ کے اگلے مراسلات کا جواب ان شاء اللہ کچھ دیر بعد حاضر کروں گا ، و السلام علیکم۔ |
|||
|
|
|
| 3 قاری/قارئین نے عادل سہیل کا شکریہ ادا کیا |
|
|
#40 | ||
|
Senior Member
![]() تاریخ شمولیت: Jul 2007
عمر: 48
مراسلات: 4,389
کمائي: 88,841
شکریہ: 2,077
3,583 مراسلہ میں 12,686 بارشکریہ ادا کیا گیا
|
اقتباس:
جزاک اللہ خیرا ، کنعان بھائی ، میں بھی تو یہی عرض کر رہا ہوں کہ نماز میں سینے پر """ہاتھ رکھنے""" والے اس کو رسول اللہ صلی اللہ علیہ و علی آلہ وسلم کے نماز میں"""ہاتھ رکھنے """ کا طریقہ سمجھ کر اپنائے ہوئے ہیں ، یہودیوں کا طریقہ سمجھ کر نہیں ، اور نماز میں """ ہاتھ رکھنے """ کا یہی واحد طریقہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وعلی آلہ وسلم سے ثابت ہے ، جب کہ قران ہل ہل کر پڑھنے کے کسی طریقے کا تو کہیں ذکر تک بھی نہیں ، تو میرے محترم بھائی میں نے کہیں یہ نہیں کہا کہ جو لوگ قران ہل ہل کر پڑھتے ہیں وہ یہ جاننے کے بعد بھی کہ یہ یہودیوں کی عادت ہے اس عادت کو اپناتے ہیں ، یہ عادت مسلمانوں میں داخل ہوئی اور حسبء معمول اس کی حقیقت جانے بغیر اس کو اپنا لیا گیا اور پھر آگے چلتی ہی چلی گئی ، اقتباس:
کنعان بھائی ، میں اللہ کا شکر گذار ہوں کہ مجھ میں ایسی کوئی کیفیت وارد ہونے نہیں دیتا جو اُس کے دِین میں نہیں ، و لہُ الحمد و المنۃ ، پیارے بھائی ، میں نے قران ہل ہل کر پڑھنے کو یہودیوں کی عادت نہیں بتایا ، بلکہ نو سو سال پہلے ہو گذرے ایک امام التفیسر کی بات کے ذریعے یہ خبر مہیا کی ہے ، تأمل فرمایے ، اور نہ ہی میں نے یا اُن ائمہ کرام رحمہم اللہ نے کہیں یہ کہا کہ ایسا کرنے والے مسلمان یہودیوں کو سامنے رکھ کر ایسا کرتے ہیں ، بلکہ یہ بتایا گیا ہے کہ یہ عادت یہودیوں کی ہے اور ان سے مسلمانوں میں داخل ہو گئی اور مسلمان لا شعوری طور پر اسے اپنائے ہوئے ہیں ، اور اس کو ترک کرنے کی بجائے اس کی درستگی ثابت کرنے کے لیے عقلی تأویلات کا سہارا لے رہے ہیں جبکہ دینی معاملات اور بالخصوص عقائد اور عبادات کے معاملات میں کسی عقلی تأویل کی کوئی گنجائش نہیں ، و السلام علیکم۔ |
||
|
|
|
| 3 قاری/قارئین نے عادل سہیل کا شکریہ ادا کیا |
|
|
#41 | |||
|
Senior Member
![]() تاریخ شمولیت: Jul 2007
عمر: 48
مراسلات: 4,389
کمائي: 88,841
شکریہ: 2,077
3,583 مراسلہ میں 12,686 بارشکریہ ادا کیا گیا
|
اقتباس:
کنعان بھائی ، آپ کے سابقہ دو مراسلات رقم 33 اور 34 کے جواب کے بعد اب آپ کے ابھی تک کے ؔخری مراسلہ رقم 37 کے جواب میں گذارش یہ ہے کہ ، اللہ کرے کہ ایسا ہوتا ہو کہ قران کے ہر قاری کا دھیان قران پڑھتے ہوئے قران مجید کی تلاوت کے ذریعے اللہ سُبحانہ ُ و تعالیٰ کی طرف ہوتا ہو ، پیارے بھائی رسول اللہ صلی اللہ علیہ وعلی آلہ وسلم ، صحابہ رضی اللہ عنہم اجمعین ، قرون الخیر کے لوگ ، اور اب تک لاکھوں مسلمان جن کی زبان قران کی زبان ہے ، اور جن کی قرأت سے صاف ظاہر ہوتا ہے کہ وہ ایک ایک لفظ سمجھ کر پڑھ رہے ہیں اور ان الفاظ کا اثر ان کے آنسوؤں کی صورت میں بھی دکھائی دیتا ہے اور ان کی زندگی میں ان کے دیگر اعمال میں بھی ، وہ بے چارے اس دھیان کو کیوں نہیں پا سکے جو ہلنے پر مجبور کر دے ، اُن میں یہ کیفیت کیوں ظاہر نہیں ہو پاتی ؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟ اقتباس:
ایسا نہیں ہے کنعان بھائی ، یہ محض دل کے بہلاوے کا خیال ہے ، قران پڑھتے ہوئے اس میں تدبر کرنے والا ، اس میں دھیان دینے والا اپنے دھیان میں کمی لائے بغیر اپنی حرکات اور اپنے ارد گرد ہونے والی حرکات کی خبر بھی رکھ سکتا ہے ، اور خود اپنے سے سر زد ہونے والی حرکات کو روک بھی سکتا ہے ، اس سے قرأت اور تدبر اور اللہ کی طرف دھیان میں کوئی کمی نہیں آتی ، اس کی مثالیں تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وعلی آلہ وسلم کی قرأت مبارکہ اور وہ بھی دوران نماز قرأت مبارکہ میں بھی ملتی ہیں ، اب کیا معاذ اللہ یہ ہل ہل کر قران خوانی کرنے والے میرے بھائی بہن رسول اللہ صلی اللہ علیہ وعلی آلہ وسلم سے زیادہ دھیان سے قران خوانی کرنے والے ہیں کہ اس دھیان میں انہیں یہ بھی خیال نہیں رہتا کہ ان سے کیا حرکات سر زد ہو رہی ہیں !!!؟؟؟ کنعان بھائی ، ہم کتنی عبادات ایسی کرتے ہیں جن میں ادا کیے جانے والے اعمال ، اور جن کی تکمیل کے لیے کیے جانے والے اعمال ہم پورے دھیان سے کرتے ہیں ، اور ہمارا دھیان نہ تو اس عبادت سے ہٹتا ہے اور نہ ہی اس میں کیے جانے والے اعمال سے ، مثلاً مکمل توجہ اور یکسوئی سے نماز پڑھنے والا قرأت کے دھیان میں رکوع و سجود ترک کر دیتا ہے ؟؟؟؟؟؟؟؟ قران پڑھتے ہوئے ہلنے والے با کثرت قارئین ایسے ہیں جنہیں کچھ پتہ نہیں ہوتا کہ وہ کیا پڑھ رہے ہیں ، تو دھیان کیسا !!!!!!! اقتباس:
کنعان بھائی قران پڑھتے ہوئے یا ذکر اذکار کرتے ہوئے ہلنا ، ایک عادت کی طرح ان عبادت یعنی ساتھ جڑ چکا ہے ، جو کسی کنسنٹریشن کے بغیر ہی ہوا چلا جاتا ہے ، جب کوئی عابد اپنی عبادت میں واقع ہونے والے لا تعلق اعمال سے بےخبر ہو تو اس کی عبادت میں کنسنٹریشن کی حقیقت خوب سمجھ آتی ہے ، بالکل درست فرمایا کنعان بھائی کہ اللہ سُبحانہ ُ و تعالیٰ ہی دِلوں کے حال جانتا ہے ، اسی لیے میرے بھائی شریعت کا کوئی حُکم کس کے دِل کی کیفیت اور اس کے دل کے حال کے بارے میں نہیں دیا جاتا بلکہ اس ظاہری اعضاء کے أعمال کے بارے میں دیا جاتا ہے ، اب آخر میں ، میں آپ سے خصوصی درخواست یہ کرتا ہوں ، کنعان بھائی ، کہ آپ دو تین دفعہ ایسی بات کہہ چکے ہیں جس کا مفہوم یہ ہے کہ نماز میں سینے پر ہاتھ رکھنا منسوخ ہو چکا ہے ، آپ کی مجھ پر بلکہ ایسے لا تعداد مسلمانوں پر بڑی مہربانی ہو گی ، اور ان شاء اللہ آپ کے لیے ایک اجر عظیم کا باعث ہو گا کہ آپ اس معاملے کی تفصیل بیان فرما دیں ، ہو سکتا ہے اللہ تبارک و تعالیٰ آپ کو امت کے ایک بڑے گروہ کو ایک منسوخ کام پر عمل کی غلطی سے بچانے کا سبب بنا لے ، اور ہو سکتا ہے اس مسئلے کا کوئی ایسا حل سامنے آجائے جو معتدل مزاج لوگوں کے لیے با آسانی قابل قبول ہو ، جس طرح بھتیجے عبداللہ حیدر کے """ نماز کے طریقے """ والے تھریڈز میں رفع الیدین کے بارے میں ایک بڑا اچھا مثبت نتیجہ سامنے آیا ، امید کرتا ہوں کنعان بھائی کہ آپ اپنے بھائی کی اس درخواست کو شرفء قبولیت سے بازیاب فرمائیں گے اور اپنے قیمتی وقت میں سے کچھ نکال کر مجھے بلکہ سب قارئین کو نماز میں سینے پرہاتھ """رکھنے """ کے مسنوخ ہونے کی خبر کی تفصیل سے آگاہ فرمائیں گے ، مزید مشورہ یہ ہے کہ اس موضوع کو ایک الگ دھاگے میں کھول لیجیے ، اللہ تعالیٰ آپ کی مدد فرمائے ، و السلام علیکم۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ بھإئی کنعان کے مراسلات کا جواب تمام ہوا ، وللہ الحمد ، اب ان شاء اللہ مرزا بھائی ، اور بھائی ناسی وایس کے مراسلات کا جواب پیش کروں گا ۔ |
|||
|
|
|
| 2 قاری/قارئین نے عادل سہیل کا شکریہ ادا کیا | مرزا عامر (12-09-10), ضِرار Derar (21-09-10) |
|
|
#42 | ||
|
ذیلی ناظم
![]() ![]() تاریخ شمولیت: Jun 2009
مقام: ENGLAND
مراسلات: 5,499
کمائي: 118,543
شکریہ: 13,494
4,903 مراسلہ میں 16,685 بارشکریہ ادا کیا گیا
|
اقتباس:
السلام علیکم و رحمۃ اللہ و برکاتہ عادل بھائی جان اقتباس:
والسلام علیکم و رحمۃ اللہ و برکاتہ Last edited by کنعان; 12-09-10 at 10:54 PM. |
||
|
|
|
| کنعان کا شکریہ ادا کیا گیا | مرزا عامر (12-09-10) |
|
|
#43 |
|
Senior Member
![]() تاریخ شمولیت: Jun 2010
مقام: Finland
مراسلات: 4,644
کمائي: 84,708
شکریہ: 28,669
4,115 مراسلہ میں 13,064 بارشکریہ ادا کیا گیا
|
ارے کنعان بھائی اپلیکیشن کے بغیر چھٹی۔ آپ کا انتظار ہو رہا تھا۔ ویسے آپ کے کمنٹس درکار ہیں اینگزائیٹی والے تھریڈ میں۔
|
|
|
|
|
|
#44 | |
|
ذیلی ناظم
![]() ![]() تاریخ شمولیت: Jun 2009
مقام: ENGLAND
مراسلات: 5,499
کمائي: 118,543
شکریہ: 13,494
4,903 مراسلہ میں 16,685 بارشکریہ ادا کیا گیا
|
اقتباس:
میں دو دن سے اس لئے ایبسینٹ ہوں کہ میرے پی۔سی میں وینڈو ایرر واقع ہو چکا ھے اور بچے اپنا پی سی چھوڑتے نہیں تو انہی سے تھوڑا کام چلا رہا ہوں۔ والسلام |
|
|
|
|
| کنعان کا شکریہ ادا کیا گیا | مرزا عامر (13-09-10) |
|
|
#45 | |
|
Senior Member
![]() تاریخ شمولیت: Jul 2007
عمر: 48
مراسلات: 4,389
کمائي: 88,841
شکریہ: 2,077
3,583 مراسلہ میں 12,686 بارشکریہ ادا کیا گیا
|
اقتباس:
جزاک اللہ خیراً ، کنعان بھإئی ، نماز سے ملنے والی راحت اور اللہ کے ذکر سے ملنے والے قلبی سکون میں اور اس وجد میں بہت نمایاں فرق ہے جو کسی کو اس کے حواس سے اس قدر بے خبر کر دے کہ اسے یہ احساس نہ ہو پإئے کہ اس کی عبادت میں کیا حرکات واقع ہو رہی ہیں ، اگر نماز سے ملنے والی راحت اور اللہ کے ذکر سے ملنے والا قلبی سکون ایسے ہی وجد کا سبب ہوتا تو ہمیں ایسے وجد کی خبر رسول اللہصلی اللہ علیہ و علی آلہ وسلم اور صحابہ رضی اللہ عنہم اجمعین اور خیر القرون کے لوگوں اور ان کے بعد صدیوں تک آنے والے إئمہ اور صالحین میں کہیں تو نظر آتا ، جزاک اللہ خیراً کہ آپ نے میرا نفسیاتی دباو والا مضمون بھی اپنے مطالعہ میں شامل فرما لیا ، ابھی اس میں کافی معلومات شامل کر رہا ہوں ، اپنی قیمتی اور علمی آراء سے نوازتے رہیے گا ، اب میں یہاں بھائی مرزا عامر کے مراسلے کا جواب پیش کرتا ہوں، والسلام علیکم |
|
|
|
|
| عادل سہیل کا شکریہ ادا کیا گیا | ضِرار Derar (21-09-10) |
![]() |
| Tags |
| color, ہوگا۔, ہوتا, ہے۔, کوئی, کتابوں, پاکستان, قران, لوگ, نظر, میںتو, ایسا, اللہ, بالکل, تعلق, جواب, خیال, دُعا, دینا, سمجھ, سبق, شاید, شائد, طور, عجیب |
| Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests) | |
| موضوع کے اختیارات | |
| ظاہری انداز | Rate This Thread |
|
|
Similar Threads
|
||||
| موضوع | موضوع شروع کیا | فورم | جوابات | آخری مراسلہ |
| لڑکیاں عمر کیوں چھپاتی ہے ؟؟؟ | ابن جلال | گپ شپ | 44 | 16-12-10 07:15 AM |
| کیوں ۔۔۔۔۔ ؟؟؟ | محمدعدنان | عمومی بحث | 24 | 08-09-10 01:59 PM |
| اجازت کیوں نہیں ہے؟؟؟ | محمد عاصم | تجاویز اور شکایات | 25 | 17-06-10 07:17 PM |
| ::::: ہر کام میں اسلام کیوں ؟؟؟ ::::: | عادل سہیل | اسلام اور معاشرہ | 13 | 08-05-10 09:40 AM |