واپس چلیں   پاکستان کی آواز > مذاہب اور انسانی زندگی > اسلام اور معاشرہ > اسلامی نظریہ حیات



اسلامی نظریہ حیات اسلام ہمارا مذہب ہے اور اسلام دنیا کا واحد مذہب ہے جو انسان کو زندگی گزارنے ک پورا پورا طریقہ کار فراہم کرتا ہے اس سکشن میں اسلام کے مطابق زندگی گزرانے کے بارے میں‌لکھا جائے گا


قران پڑھتے ہوئے یا ذکر ازکار کرتے ہوئے ہلا کیوں جاتا ہے ؟؟؟

short url
جواب
 
LinkBack موضوع کے اختیارات موضوع کی درجہ بندی ظاہری انداز
پرانا 27-07-07, 12:15 AM  
قران پڑھتے ہوئے یا ذکر ازکار کرتے ہوئے ہلا کیوں جاتا ہے ؟؟؟
عادل سہیل عادل سہیل آن لائن ہے 27-07-07, 12:15 AM

قُرآن پڑھتے ہوئے ، یا ذِکر اذکار کرتے ہوئے ہلا کیوں جاتا ہے ؟؟؟
السلام علیکم و رحمۃُ اللہ و برکاتہ ُ
عرصہ دراز سے ذہن میںیہ سوال معلق تھا کہ قران پڑھتے ہوئے اور ذِکر کرتے ہوئے ہم لوگ ہلتے کیوں ہیں ؟ معلق ایک سوال کا جواب ملا ،
کچھ عرصہ پہلے ایک مسئلے کی تحقیق کے لیے تفسیر کی کتابوں کا مطالعہ کرتے ہوئے ایک بڑی عجیب بات سامنے آئی ، اور عرصہ دراز سے ذہن میں معلق اِس سوال کا جواب ملا ،
امام الزمحشری نے اپنی تفسیر '' الکشاف '' میں سورت الاعراف کی آیت ١٧١ کی تفسیرمیں لکھا ''' جب اللہ نے یہودیوں کے اُوپر طور کا پہاڑ معلق کر دِیا تو وہ سب ڈر کے اپنے چہرے کی داہنی طرف زمین سے لگائے ہوئے سجدے میں گرگئے ، اور بائیں طرف کی آنکھ کو اُوپر رکھا اور پہاڑ کو دیکھتے رہے ، یہی وجہ ہے کہ آپ کو ہریہودی اِسی طرح چہرے کی داہنی طرف پر سجدہ کرتا ہوا نظر آتاہے ، اور جب موسی علیہ السلام نے اللہ کی طرف سے دی گئی تختیوں کو کھولا اور نشر کیا جِن میں اللہ کی کتاب تھی ، تو ہر پہاڑ اور درخت لرزنے
لگا ، یہی وجہ ہے کہ یہودی جب تورات پڑھتے ہیں تو ہلتے ہیں ،
امام محمد بن ابی حیان الاندلسی اپنی ''' تفسیر البحر المحیط ''' میں اِسی آیت کی تفسیرمیں لکھتے ہیں ''' یہ عادت مُسلمانوں کی اولاد بھی آ گئی ، جیسا کہ میں نے مصر میں دیکھا کہ جب وہ قُرآن پڑھتے ہیں تو ہلتے ہیں اور اپنے سروں کو حرکت دیتے ہیں ، لیکن ہمارے ہاں اُندلس اور مغرب کے علاقوں میں اگر کوئی طالب عِلم قُرآن پڑہتے ہوئے ہلے تو اُستاد اُس کوسختی سے منع کرتاہے اور کہتاہے کہ ، مت ہلو اِس طرح تُم یہودیوں کی مشابہت کرتے ہو ''' ، اور الراعی الاندلسی نے ''' اِنتصار الفقیرالسالک ''' میں لکھا ''' اھل مصر نے درس و تدریس کے وقت یہودیوں کی طرح ہلنے کی عادت اپنا لی ، اور یہ کام یہودیوں کے کاموںمیںسے خاص ہے '''
حیرت کی بات ہے کہ یہ کام ابھی تک ہم مسلمانوں اور خاص طور پر پاکستان ، ہند ، بنگلہ دیش کے مسلمانوں میں ہو رہا ہے ۔
اللہ تعالیٰ ہمارے سب احوال کی اصلاح فرمائے۔
السلام علیکم ، طلبگارِ دُعا ، عادل سہیل ظفر۔



__________________
اب نہ ہو گا کہیں کوئی نزول کتاب ::: بند کر دیا رب العالمین نے یہ باب
ہے جو بھی صحیح سنت رسالت مآب ::: بے شک ہے وحیء رب الارباب

عادل سہیل
Senior Member
تاریخ شمولیت: Jul 2007
عمر: 48
مراسلات: 4,389
شکریہ: 2,077
3,583 مراسلہ میں 12,686 بارشکریہ ادا کیا گیا
مناظر: 1572
Reply With Quote
15 قاری/قارئین نے عادل سہیل کا شکریہ ادا کیا
shafresha (30-05-10), پاکستانی (30-05-10), ھارون اعظم (29-05-10), یاسر عمران مرزا (30-05-10), محمد عاصم (20-06-10), محمدمبشرعلی (18-10-10), مرزا عامر (03-09-10), آصف وسیم (17-09-10), ابو عمار (30-05-10), حضرت بنگش (17-02-09), سحر (06-09-10), شمشاد احمد (04-09-10), ضِرار Derar (08-06-10), طارق راحیل (07-09-10), عبدالقدوس (10-06-10)
پرانا 13-09-10, 02:38 AM   #46
Senior Member
 
تاریخ شمولیت: Jul 2007
عمر: 48
مراسلات: 4,389
کمائي: 88,841
شکریہ: 2,077
3,583 مراسلہ میں 12,686 بارشکریہ ادا کیا گیا
Lightbulb بھإئی مرزا عامر صاحب کے مراسلہ رقم 36 کا جواب

اقتباس:
اصل مراسلہ منجانب : مرزا عامر مراسلہ دیکھیں
اگر ہم قران ہل کر پڑھنا چھوڑ دیں تو کیا ہم عظیم قوم بن جائیں گے ۔
السلام علیکم ورحمۃ اللہ و برکاتہ ،
جی مرزا بھائی ،اگر ہم اس کی حقیقت جان کر اللہ کی رضا کے لیے اس کو چھوڑیں گے تو ان شاء اللہ تعالیٰ اللہ کی رضامندی کے لازمی نتائج میں ایک نتیجے "عظمت " کا حصول بھی ممکن ہو گا ، اور دُنیا اور آخرت کی "عظمت" ملے گی ،
(((((وَعَدَ اللَّهُ الَّذِينَ آمَنُوا مِنكُم وَعَمِلُوا الصَّالِحَاتِ لَيَستَخلِفَنَّهُم فِي الأَرضِ كَمَا استَخلَفَ الَّذِينَ مِن قَبلِهِم وَلَيُمَكِّنَنَّ لَهُم دِينَهُمُ الَّذِي ارتَضَىٰ لَهُم وَلَيُبَدِّلَنَّهُم مِن بَعدِ خَوفِهِم أَمنًا يَعبُدُونَنِي لَا يُشرِكُونَ بِي شَيئًا وَمَن كَفَرَ بَعدَ ذَلِكَ فَأُولَٰئِكَ هُمُ الفَاسِقُونَ ::: اللہ تُم لوگوں میں سے ایمان لا کر نیک عمل کرنے والوں کے ساتھ وعدہ کرتا ہے کہ انہیں دُنیا میں حکومت عطاء فرمائے گا جس طرح اُن سے پہلے والوں کو عطاء فرمائی ،اور ضرور اُن لوگوں کے لیے اُن کے دِین کو مستحکم و مضبوط فرما دے گا جو دِین اللہ نے اُن کے لیے پسند فرمایا ہے ، اور اُنہیں خوف کے بعد أمن عطاء فرمائے گا (لیکن اس کے لیے لازم یہ ہے کہ)وہ لوگ میری (ہی) عِبادت کریں اور میرے ساتھ کسی چیز کو شریک نہ کریں اور جِس نے اس (صاف سچے وعدے اور تنبیہ)کے بعد انکار کیا تو ایسے لوگ بدکردار ہیں)))))سورت النور /آیت 55،
اقتباس:
اصل مراسلہ منجانب : مرزا عامر مراسلہ دیکھیں
اور اگر اسے پڑھتے ہوئے ہلنا بند نا کیا تو کیا ہم پر اسی طرح زلزلے اور سیلاب آتے رہیں گے
اگر اللہ اور اس کے رسول صلی اللہ علیہ و علی آلہ وسلم کی نافرمانی والے اعمال کی حقیقت جاننے کے بعد بھی ان پر عمل پیرا رہیں تو دُنیا اور آخرت میں اللہ کے کسی بھی عذاب ، کسی بھی گرفت سے محفوظ ہونے کا تصور بھی نادرست ہے ،
(((((وَمَن يَعصِ اللَّهَ وَرَسُولَهُ وَيَتَعَدَّ حُدُودَهُ يُدخِلهُ نَارًا خَالِدًا فِيهَا وَلَهُ عَذَابٌ مُهِينٌ::: اور جو اللہ اور اُس کے رسول کی نافرمانی کرےگا اور اللہ کی مقرر کردہ حدود سے تجاوز کرے گا (تو) اللہ اُسے جہنم میں داخل کرے گا جہاں وہ ہمیشہ ہمیشہ رہے گا اور اُس نافرمان کے لیے شدید ذلت والا عذاب ہوگا )))))سورت النساء/آیت 14،
(((((فَأَمَّا الَّذِينَ كَفَرُوا فَأُعَذِّبُهُم عَذَابًا شَدِيدًا فِي الدُّنيَا وَالآخِرَةِ وَمَا لَهُم مِن نَاصِرِينَ::: لہذا جو تو انکار کرنے والے ہیں تو اللہ انہیں شدید عذاب دے گا دُنیا میں (بھی ) اور آخرت میں (بھی) اور ان کا کوئی مددگار نہ ہوگا )))))سورت آل عمران/آیت 56،
اقتباس:
اصل مراسلہ منجانب : مرزا عامر مراسلہ دیکھیں
اور قیامت کے دن ہم سے اللہ پوچھے گا کہ تم نے قران کو ہل کر کیوں پڑھا ۔
لاشک و لا ریب ، بلا شک و شبہ اللہ تعالیٰ ہم سے ہمارے ہر ایک عمل کے بارے میں پوچھے گا ،
((((( وَلَو شَاءَ اللَّهُ لَجَعَلَكُم أُمَّةً وَاحِدَةً وَلَٰكِن يُضِلُّ مَن يَشَاءُ وَيَهدِي مَن يَشَاءُ وَلَتُسأَلُنَّ عَمَّا كُنتُم تَعمَلُونَ ::: اور اگر اللہ چاہتا تو تم سب لوگوں کو ایک ہی اُمت بنا دیتا لیکن اللہ جِسے چاہتا ہے گُمراہ کرتا ہے اور جِسے چاہتا ہے ہدایت دیتا ہے اور ضرور تُم لوگ جو کچھ کرتے ہو اُس کے بارے میں تُم لوگوں سے سوال کیا جائے گا)))))سورت النحل /آیت 93،
اقتباس:
اصل مراسلہ منجانب : مرزا عامر مراسلہ دیکھیں
قران کریم کا جو اصل مقصد ہے وہ ہے اس کی تعلیمات پر عمل اس متعلق اگر وقت لگایا جائے تو یہ وقت کا بہترین مصرف ہو گا ۔ اور اگر ہم ہلنے اور ٹہرنے میں ہی لگے رہے تو قیامت تک اسی طرح لگے رہیں گے اور حاصل کچھ بھی نہیں ہو گا ۔
اور اس دن( بروز قیامت) ہر ظالم (غصہ اور حسرت سے) اپنے ہاتھوں کو کاٹ کاٹ کھائے گا (اور) کہے گا: کاش! میں نے رسولِ (اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی معیّت میں (آکر ہدایت کا) راستہ اختیار کر لیا ہوتاo ہائے افسوس! کاش میں نے فلاں شخص کو دوست نہ بنایا ہوتاo بیشک اس نے میرے پاس نصیحت آجانے کے بعد مجھے اس سے بہکا دیا، اور شیطان انسان کو (مصیبت کے وقت) بے یار و مددگار چھوڑ دینے والا ہےo اور رسولِ (اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) عرض کریں گے: اے رب! بیشک میری قوم نے اس قرآن کو بالکل ہی چھوڑ رکھا تھاo (سورۃ الفرقان آیات 27 تا 30 )
بالکل درست فرمایا مرزا بھائی ، بس آپ کی بات میں کچھ اضافے کی ضرورت ہے جو کہ آپ کی ذِکر کردہ آیات میں بھی مذکور ہے کہ قران کو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وعلی آلہ وسلم کے بتائے ہوئے طریقوں پر چل کرسمجھنا ہے اور پھر اس پر عمل کرنا ہے ، اگر اس طرح قران کو سمجھ کر اس پر عمل کیا جائے تو یقیناً دُنیا اور آخرت کی فلاح ملے گی ، اور ہمارا وقت ضائع نہ ہو گا ، اور اگر ہم قران کو اپنی مرضی ، اپنی عقل ، اپنے خود ساختہ فلسفوں کی بنا پر سمجھیں گے تو قران سے ہجرت کرنے والوں میں ہو جائیں گے ،
قران کو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وعلی آلہ وسلم کی عملی اور قولی تفیسر کے بغیر سمجھنا یقینی گمراہی کا سبب ہے اس کا مشاہدہ قدیم سے آج تک ہو رہا ہے ، اور یہ بھی قران سے ہجرت میں شمار ہوتا ہے ،
اللہ تعالیٰ ہم سب کو اللہ کی کتاب اُس طرح سمجھنے کی توفیق دے جس طرح اس نے سمجھنے کا راستہ دکھایا ہے ،
(((((بِالبَيِّنَاتِ وَالزُّبُرِ وَأَنزَلنَا إِلَيكَ الذِّكرَ لِتُبَيِّنَ لِلنَّاسِ مَا نُزِّلَ إِلَيهِم وَلَعَلَّهُم يَتَفَكَّرُونَ ::: (اور ہم نے آپ سے پہلے والے رسولوں اور نبیوں کو) دلائل اور کتابیں دے کر (بھیجا تھا) اور ہم نے آپ پر بھی یہ کتاب نازل کی ہے (اور اس لیے نازل کی ہے )کہ آپ لوگوں کو یہ بیان فرمائیں کہ اُن کی طرف کیا نازل کیا گیا ہے ، تاکہ وہ لوگ غور کریں))))) سورت النور /آیت 44،
اور جو لوگ کچھ الفاظ کے تراجم وغیرہ سیکھ کر ، کچھ آٹو میٹیڈ سرچ انجنز کی مدد لے کر لیکن اللہ کے مقرر کردہ راستے کو چھوڑ کر اپنی خواہشات ، عقل ، فلسفوں اور سوچوں کے مطابق قران اور دِین کے احکام سمجھتے یا سمجھاتے ہیں اُن کی مثال اللہ کے اس فرمان میں ملتی ہے ((((( أَفَرَأَيتَ مَنِ اتَّخَذَ إِلَٰهَهُ هَوَاهُ وَأَضَلَّهُ اللَّهُ عَلَىٰ عِلمٍ وَخَتَمَ عَلَىٰ سَمعِهِ وَقَلبِهِ وَجَعَلَ عَلَىٰ بَصَرِهِ غِشَاوَةً فَمَن يَهدِيهِ مِن بَعدِ اللَّهِ أَفَلَا تَذَكَّرُونَ ::: کیا آپ نے ایسے شخص کو دیکھا ہے جِس نے اپنی خواہش کو اپنا معبود بنا رکھا ہو اور اللہ نے اُسے عِلم والا ہونے کے باوجود گمراہ کر دیا ہو اور اُس کے سماعت اور دِل پر مہر لگا دی ہو اور اُس کی بصیرت پر پردہ ڈال دیا ہو تو پھر اُسے اللہ کے عِلاوہ کون ہدایت دے سکتا ہے ، بھلا تُم لوگ نصیحت کیوں نہیں حاصل کرتے ))))) سورت الجاثیہ /آیت 23،
اللہ تعالیٰ ہمیں ہمارے نفوس کی اتباع سے محفوظ رہنے کی ہمت دے اور ہر گمراہی سے محفوظ رکھے ،والسلام علیکم۔
عادل سہیل آن لائن ہے   Reply With Quote
3 قاری/قارئین نے عادل سہیل کا شکریہ ادا کیا
فیصل ناصر (13-09-10), آصف وسیم (18-09-10), ضِرار Derar (21-09-10)
پرانا 18-10-10, 10:43 AM   #47
Senior Member
 
تاریخ شمولیت: Aug 2010
مقام: islamabad
عمر: 40
مراسلات: 3,708
کمائي: 43,220
شکریہ: 11,479
2,270 مراسلہ میں 5,225 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

بھیا اسطرح نیند یا سستی نہیں آتی قرآن کی دفعہ تو نہیں کیونکہ تب میری توجہ معنی کی طرف ھوتی ھے۔ لیکن سکول کی پڑھائی تو میں اسی طرح کر پائی۔ تو پھر حفاظ کامقصد؟
عروج آف لائن ہے   Reply With Quote
2 قاری/قارئین نے عروج کا شکریہ ادا کیا
کنعان (18-10-10), مرزا عامر (18-10-10)
پرانا 18-10-10, 12:26 PM   #48
Senior Member
 
مرزا عامر's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Jun 2010
مقام: Finland
مراسلات: 4,644
کمائي: 84,708
شکریہ: 28,669
4,115 مراسلہ میں 13,064 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

قران کو ہل کر پڑھنا کسی قوم سے مشابہت نہیں ہے بلکہ یہ ایک فطری عمل ہے ۔
مرزا عامر آن لائن ہے   Reply With Quote
مرزا عامر کا شکریہ ادا کیا گیا
کنعان (18-10-10)
جواب

Tags
color, ہوگا۔, ہوتا, ہے۔, کوئی, کتابوں, پاکستان, قران, لوگ, نظر, میں‌تو, ایسا, اللہ, بالکل, تعلق, جواب, خیال, دُعا, دینا, سمجھ, سبق, شاید, شائد, طور, عجیب


Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests)
 
موضوع کے اختیارات
ظاہری انداز Rate This Thread
Rate This Thread:


Similar Threads
موضوع موضوع شروع کیا فورم جوابات آخری مراسلہ
لڑکیاں عمر کیوں چھپاتی ہے ؟؟؟ ابن جلال گپ شپ 44 16-12-10 07:15 AM
کیوں ۔۔۔۔۔ ؟؟؟ محمدعدنان عمومی بحث 24 08-09-10 01:59 PM
اجازت کیوں نہیں ہے؟؟؟ محمد عاصم تجاویز اور شکایات 25 17-06-10 07:17 PM
::::: ہر کام میں اسلام کیوں ؟؟؟ ::::: عادل سہیل اسلام اور معاشرہ 13 08-05-10 09:40 AM


تمام اوقات پاکستانی معیاری وقت ( +5 GMT) کے لحاظ سے ہیں۔ ابھی وقت ہے 05:49 AM

Powered by vBulletin® Copyright ©2000 - 2012, Jelsoft Enterprises Ltd.
Content Relevant URLs by vBSEO
جملہ حقوق نشرو اشاعت ©2000 - 2012,پاکستان کی آواز - پاکستان کے فورمزکی انتظامیہ کے پاس مخفوظ ہیں۔ ہم اردو ترجمے کے لیے جناب زبیرکے مشکور ہیں-
اپنا بلاگ مفت حاصل کریں wordpress.pk
ہم pak.net ڈومین نیم کے لیے جناب فاروق سرور خان کے مشکور ہیں

Template-Modifications by TMS
vBCredits v1.4 Copyright ©2007 - 2008, PixelFX Studios
Ad Management plugin by RedTyger