| اسلامی نظریہ حیات اسلام ہمارا مذہب ہے اور اسلام دنیا کا واحد مذہب ہے جو انسان کو زندگی گزارنے ک پورا پورا طریقہ کار فراہم کرتا ہے اس سکشن میں اسلام کے مطابق زندگی گزرانے کے بارے میںلکھا جائے گا |
![]() |
|
|
LinkBack | موضوع کے اختیارات | موضوع کی درجہ بندی | ظاہری انداز |
|
|
#1 | |||
|
||||
|
مناظر: 386
|
||||
|
|
#2 |
|
Senior Member
مقبول
تاریخ شمولیت: Jul 2007
مراسلات: 184
کمائي: 495
شکریہ: 0
23 مراسلہ میں 42 بارشکریہ ادا کیا گیا
|
فضائل درود شریف
حدیث 1 حضرت انس رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ حضور صلی اللہ علیہ وسلم نے فر ما یا ہے کہ جس نے مجھ پر ایک بار درود پاک پڑھا اللہ تعالیٰ اس پر دس رحمتیں بھیجتا ہے اور اس کے دس گنا ہ معاف کر دیتا ہے ۔ (نسائی شریف) حدیث2 حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرما یا ہے کہ قیامت کے روز وہ شخص میرے سب سے زیادہ قریب ہو گا جس نے مجھ پر اکثر درود پا ک پڑھا ہوگا ۔ (ترمذی شریف) حدیث3 حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول ا کرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فر ما یا ہے کہ جو شخص مجھ پر ایک مر تبہ درود بھیجے گا ۔ اللہ اس پر دس مرتبہ رحمت نا زل فر ما ئے گا۔(مسلم شریف) حدیث 4 حضرت عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ میں نے ایک مر تبہ نماز پڑھی حالا نکہ رسول اکرم صلی اللہ علیہ وسلم بھی موجود تھے حضرت ابو بکر صدیق رضی اللہ عنہ اور سید نا عمر فارو ق رضی اللہ عنہ بھی تشریف فر ما تھے جب نماز پڑھنے کے بعد بیٹھا تو اللہ تعالیٰ کی حمد وثناء کی پھر حضور صلی اللہ علیہ وسلم پر درود بھیجا پھر اپنے لئے دعا کی نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے یہ دیکھ کر فرمایا جو ما نگو گے دیا جائے گا مانگ دیا جا ئے گا ۔ (ترمذی شریف) حدیث 5 حضرت فضا لہ بن عبیدہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ ایک دن جب کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم تشریف فر ما تھے تو ایک شخص آیا اور اس نے نماز پڑھی پھر اس نے دعا ما نگنا شروع کی یا اللہ مجھے بخش دے اور مجھ پر رحم فر ما یہ سن کر حضور صلی اللہ علیہ وسلم نے فرما یا کہ اے نمازی تو نے جلدی کی ہے لہذا جب تو نماز پڑھے تو اس کے بعد پہلے اللہ تعالی کی حمدو ثناء کیا کر پھر مجھ پر درودپاک پڑھا کر پھر دُعا مانگا کر ۔پھرایک نمازی آیا اس نے نماز پڑھ کر اللہ تعالیٰ کی حمدوثناء کی اور پھر حضور صلی اللہ علیہ وسلم پر درود پا ک پڑھا تو اس پر آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فر ما یا کہ اے نمازی تو جو دعا مانگے گا وہ قبول ہو گی ۔ (مشکوٰۃ شریف) حدیث 6 حضرت عبداللہ بن عمررضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ جو شخص نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم پر ایک بار درود پا ک پڑھے اس پر اللہ تعالیٰ اور ا س کے فر شتے ستر رحمتیں نازل فر ما تے ہیں۔ حدیث 7 حضرت انس رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اکرم صلی اللہ وسلم نے فرما یا کہ جس نے دن بھر میں مجھ پر ہزار بار درود پا ک پڑھا وہ مر ے گا نہیںجب تک کہ وہ جنت میں اپنی آرام گا ہ نہ دیکھ لے گا۔ حدیث 8 حضرت ابی بن کعب رضی اللہ عنہ نے فر ما یا کہ میں در بار نبوت میں حاضر تھا اور میں نے حضور صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں عرض کی یا رسول اللہ! میں آپ ﷺ پر کثرت سے درود پڑھنا چا ہتا ہو ں تو میں کتنا درود پڑھوں آپ ﷺنے فرما یا جتنا چا ہے پڑھ لیا کر میں نے عرض کی اپنی فرصت کا چوتھا حصہ پڑھ لیا کروں تو فر ما یا ﷺنے کہ جتنا چا ہے پڑھ لیا کر اور اس سے بھی زیادہ پڑھے تو تیرے لئے بہتر ہے میں نے عرض کی کہ اگر زیادہ میں بہتری ہے تو میں وظائف کا نصف وقت درود پا ک میں لگا دیا کروںفرما یا ﷺنے تیرے مرضی اور اگر تو اس سے بھی زیادہ کر ے تو تیرے لئے بہتر ہے عرض کی سر کار وظائف کے وقت میں سے دو تہائی میں درود پا ک پڑھ لیا کروں۔ فر ما یا ﷺنے تیری مر ضی اور اگر تو اس میں زیادہ پڑھے تو تیرے لیے بہتر ہے تو عرض کی حضور ﷺ!میں پھر سارے وقت میں درود پاک ہی پڑھ لیا کروں تو سر کار صلی اللہ علیہ وسلم نے فر ما یا کہ اگر تو ایسا کرے تو تیرے سا رے کام سنو ر جا ئیں گے اور تمہا رے سب گنا ہ معاف کر دیئے جائیں گے ۔ (ترمذی شریف) حدیث9 حضرت ابو طلحہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے کہ ایک دن حضور صلی اللہ علیہ وسلم صحابہ کرام رضوان اللہ علیھم اجمعین کے پاس اس انداز میں تشریف لا ئے کہ آپ ﷺ کا چہرہ انور بہت ہشاش بشا ش تھا حضرت ابو طلحہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ کا کہنا ہے کہ میں نے آپ ﷺسے سبب دریا فت کیا توآپ ﷺ نے فرما یا کہ میں کیو ں نہ خوش ہو ں کہ ابھی ابھی میرے پاس جبرائیل علیہ السلام آئے تھے انہوں نے کہا کہ اللہ نے فرما یا ہے کہ اے محبوب (ﷺ )کیا آپ(ﷺ) اس بات پر راضی ہیں کہ آپ(ﷺ) کا کوئی امتی آپ (ﷺ)پر ایک بار درود پاک پڑھے تو میں اور میرے فر شتے اس پر دس رحمتیں بھیجیں اور میں اس کے دس گنا ہ مٹا دوں اور اس کے لئے دس نیکیاں لکھ دوں۔(القول البدیع) حدیث 10 حضرت انس رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرما یا کہ مجھ پر درود پا ک پڑھو کیو ں کہ مجھ پر درود پاک پڑھنا تمہارے گناہوں کا کفارہ ہے اور تمہارے باطن کی پاکیزگی ہے اور جو مجھ پر ایک بار بھی درود پا ک پڑھے گا اللہ اس پر دس رحمتیں بھیجے گا۔ (القول البدیع) |
|
|
|
|
|
#3 |
|
Senior Member
مقبول
تاریخ شمولیت: Jul 2007
مراسلات: 184
کمائي: 495
شکریہ: 0
23 مراسلہ میں 42 بارشکریہ ادا کیا گیا
|
حدیث11
حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فر ما یا ہے کہ مجھ پر درود پا ک پڑھنے وا لے کو پل صراط پر عظیم نو ر عطا ہو گا اور جس کو پل پر نور عطا ہو گا وہ اہل دوزخ سے نہ ہو گا۔ حدیث 12 حضرت براء بن عا زب رضی اللہ عنہ نے فر ما یا کہ رسول اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرما یا کہ جو مجھ پر ایک بار درود پا ک پڑھے اللہ تعالیٰ اس کے لئے اس کے بدلے میں دس نیکیاں لکھ دیتا ہے اور اس کے دس گنا ہ مٹا دیتا ہے اور اس کے دس درجے بلند کرتا ہے اور یہ دس غلام آزاد کر نے کے برابر ہے ۔ حدیث13 حضرت عبدالرحمن بن عوف رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ ہم صحابہ کرام رضی اللہ عنہم میں سے چار پا نچ افراد دن رات رسول اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ رہتے تھے اور حضور ﷺسے جدا نہیں ہو تے تھے تاکہ آپ ﷺ کی خدمت کی جا ئے ایک دن حضور صلی اللہ علیہ وسلم اپنے گھر سے نکلے تو میں بھی ان کے پیچھے ہولیا حضور صلی اللہ علیہ وسلم ایک باغ میں تشریف لے گئے وہاں آپ ﷺنے نماز پڑھی اور سر سجدے میں رکھا اور سجدہ اتنا لمبا کیا کہ میرے دل میں خیال پیدا ہو ا کہ کہیں آپ ﷺ کی روح مبارک پر واز کر گئی ہے لیکن آپ ﷺنے سر مبارک اٹھا یا اور مجھے بلاکر فر ما یا تجھے کیا ہو امیں نے عرض کی یا ر سو ل اللہ! آپ ﷺنے سجدہ اتنا لمبا کیا کہ میں نے خیال کیا کہ اللہ تعالیٰ نے حضور صلی اللہ علیہ وسلم کی روح کو قبض کر لیا ہے اب میں حضور ﷺ کو کبھی نہ دیکھ سکوں گا تو بنی کر یم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ اللہ تعالیٰ نے مجھ پر انعام کیا تو میں نے سجدہ شکر ادا کیا انعام یہ ہے کہ میری امت میں سے جو کوئی مجھ پر ایک بار درود پا ک پڑھے گا اللہ تعالی اس کے لئے دس نیکیاں لکھے گا اور اس کے دس گنا مٹا دے گا۔ (القول البدیع) حدیث 14 حضرت سید نا فاروق اعظم رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ تعالیٰ علیہ وسلم نے فرمایا جو بندہ مجھ پر ایک مرتبہ درودپاک پڑھے اللہ تعالیٰ اس پر دس رحمتیں نازل فرما تا ہے ۔ اب بندے کی مر ضی ہے کہ وہ درود پا ک کم پڑھے یا زیادپڑھے ۔ (القول البدیع) حدیث 15 حضرت انس رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ بنی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم ایک مرتبہ باہر کھلی فضا میں تشریف لے گئے اور کوئی پیچھے جا نے والا نہیں تھا ۔ حضرت عمر رضی اللہ عنہ دیکھ کر گھبرائے اور لوٹا لے کرپیچھے ہو لئے تو دیکھا کہ حضور اکرم صلی اللہ علیہ وآلہٖ وسلم ایک بالا خا نہ میں سر بسجود ہیں حضرت عمررضی اللہ عنہ پیچھے ہٹ کر بیٹھ گئے اور جب سر کا ر دو عالم صلی اللہ تعالےٰ علیہ وا لہٖ وسلم نے سر مبارک اٹھا یا تو فرما یا اے عمر تو نے بہت اچھا کیا جب کہ تو مجھے سر بسجود دیکھ کر پیچھے ہٹ گیا ۔ میرے پاس حضرت جبرائیل علیہ السلام یہ پیغام لے کر آئے تھے کہ اے اللہ تعالیٰ کے حبیب ﷺجو کوئی آپ ﷺ پر ایک بار درود پا ک پڑھے گا اللہ تعالی اس پر دس رحمتیں بھیجے گا اور اس کے دس در جے بلند کرے گا ۔ (سعادۃ الدّارین) حدیث16 سیدناابوکاہل ر ضی اللہ تعالیٰ عنہ سے مروی ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہٖ وسلم نے فر ما یا اے ابو کا ہل جو شخص مجھ پر ہر دن اور ہر رات کو تین تین مر تبہ میری محبت اور میری طرف شوق کی وجہ سے درود پا ک پڑھے تو اللہ تعالیٰ پر حق ہے کہ اس کے اس دن اور رات کے گنا ہ بخش دے ۔ ( القول البدیع) حدیث 17 ایک روایت میں ہے کہ کسی نے عرض کیا یا ر سول اللہ !یہ فر ما ئیں کہ اگر آپ ﷺ کی ذات بابر کا ت پر درود پا ک ہی وظیفہ بنا لو ں تو کیسا رہے گا ؟ نبی کر یم صلی اللہ علیہ وسلم نے فر ما یا کہ اگر تو ایسا کر ے تو اللہ تبارک وتعالیٰ دنیا و آخرت کے تیر ے سا رے معاملا ت کے لئے کا فی ہے ۔ (القول البدیع) حدیث18 ایک روایت میں ہے کہ رسول اکرم صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہٖ وسلم نے فر ما یا جس نے قران کر یم پڑھا اور اپنے رب کریم کی حمد کی اور مجھ پر درود پا ک پڑھا تو اس نے خیر کو اپنی جگہوں سے ڈھونڈ لیا ۔ (القول البدیع) حدیث 19 حضرت سمرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے فر مایا ہم در با ر نبو ت میں حاضر تھے کہ ایک شخص حا ضر ہو ا۔ اور عرض کیا یا ر سول اللہ !اللہ تعالیٰ کے نزدیک سب سے قریب ترین اعمال کیاہیں فر ما یا ﷺنے سچ بو لنا اور اما نت کا ادا کر نا ۔ عرض کیا گیا حضور کچھ اور ارشاد فر ما ئیے۔ فرمایاﷺ نے تہجد کی نماز اور گرمیوں کے روزے پھر میں نے عرض کیا حضور کچھ اور ارشاد فر ما ئیے۔ فر ما یا ﷺ نے ذکر الہٰی کی کثرت کرنا اور مجھ پر درود پا ک پڑھنا فقر کو دور کرتا ہے ۔ میں نے عرض کیا کچھ اور ارشاد فرما ئیے فر ما یا ﷺ نے جو کسی قوم کا امام بنے تو ہلکی نماز پڑھا ئے ۔ کیو نکہ مقتدیوں میں کچھ لو گ بوڑھے بھی ہو تے ہیں ۔ بیمار بھی ، بچے بھی اور کام کاج وا لے بھی ہوتے ہیں۔ (القول البدیع) حدیث 20 حضرت عمر رضی اللہ عنہ روایت کر تے ہیں کہ دعا آسمان اور زمین کے در میان معلق رہتی ہے اس میں سے کچھ بھی اوپر نہیں جا تا یہاں تک کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی بار گا ہ میں ہدیہ درور پاک پیش نہ کیا جائے۔(ترمذی شریف) حدیث 21 حضرت علی رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فر ما یا جو مجھ پر ایک بار درود پا ک پڑھے اس کے لئے اللہ تعالیٰ ایک قیراط اجر لکھتا ہے اور قیراط احد پہاڑجتنا ہے ۔ (القول البدیع) حدیث 22 ایک روایت میں ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فر ما یا کہ قیا مت کے روز تم میں سے وہ شخص ہر مقام اور ہر جگہ پر میرے زیادہ قریب ہو گا جس نے تم میں سے مجھ پر درود پا ک کی کثرت کی ہو گی اور تم میں سے جو جمعہ کے دن اور جمعہ کی رات مجھ پر درود پا ک پڑھے گا۔ اللہ تعالیٰ اس کی سو حا جتیں پوری فر ما ئے گا ۔ ستر حاجتیں آخرت کی اور تیس دنیا کی پھر اللہ تعالیٰ ایک فر شتہ مقرر کرتا ہے جو کہ اس درود پا ک کو لے کر میرے در با ر میں حا ضر ہو تا ہے جیسے تمہارے پا س ہدیے آتے ہیں اور وہ فر شتہ عرض کر تاہے حضور (ﷺ)یہ در و د پا ک کا ہدیہ فلاں امتی نے جو فلاں کا بیٹا فلاں قبیلے کا ہے ، نے بھیجا ہے تو میں اس درود پا ک کو نو ر کے سفید صحیفے میں محفوظ کر لیتا ہوں ۔ (سعادت دارین) حدیث 23 حضرت ابو امامہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ حضور ﷺ نے فر ما یا کہ اے میری امت کے لو گو! مجھ پر ہر جمعہ کے دن کثرت سے درود پا ک پڑھا کر و ، کیو نکہ میری امت کا درود پا ک مجھ پر ہر روز پیش ہو تا ہے ، لہٰذا جس نے مجھ پر درود پا ک زیادہ پڑھا ہو گا اس کی منزل مجھ سے زیاد ہ قریب ہو گی۔ (جامع صغیر جلدا) حدیث 24 حضرت عامر بن ربیعہ صحابی رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو خطبہ دیتے ہوئے دوران خطبہ فر ما تے سنا بندہ جب تک مجھ پر درود پا ک پڑھتا رہتا ہے ۔ اللہ تعالیٰ کے فر شتے اس پر رحمتیں نازل کر تے رہتے ہیں ۔اب تمہاری مر ضی ہے کہ تم مجھ پر درود پا ک کم پڑھو یا زیادہ۔ (القول البدیع) حدیث 25 حضرت عبدالرحمن بن سمرہ رضی اللہ عنہ سے مر وی ہے کہ سرور عالم صلی اللہ علیہ وآلہٖ وسلم تشریف لا ئے تو فر ما یا میں نے آج رات عجیب منظر دیکھا کہ میرا ایک امتی پل صراط پر سے گزرنے لگا ۔ کبھی وہ چلتا ہے کبھی گرتا ہے کبھی لٹک جا تا ہے ، تو اس کا مجھ پر درود پا ک پڑھا ہو آیا اور ا س امتی کا ہاتھ پکڑ کر اسے پل صراط پر سیدھا کھڑا کر دیا اور پکڑے پکڑے اس کو پا ر کر دیا ۔(سعادۃ الدارین ص۶۶) حدیث 26 حضرت رویفع رضی اللہ عنہ روایت کر تے ہیں تحقیق رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فر ما یا کہ جس نے مجھ پر یعنی رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم پر درود پڑھ کر یہ کہا خدا وندا! انہیں قیا مت میں اپنا قرب خاص عطا فر ما ۔ اس درود پڑھنے والے کے لئے میری شفاعت واجب ہو گی ۔ (مسندامام احمد) حدیث 27 حضرت سید نا صدیق اکبررضی اللہ عنہ سے مر وی ہے کہ میں نے رسول اکرم ﷺ کو فر ما تے سنا ہے جو مجھ پر درود پا ک پڑھے میں اس کا قیامت کے دن شفیع بنو ں گا۔ (القول البدیع) حدیث 28 ایک روایت میں ہے کہ حضور ﷺ نے فر ما یا کہ مجھ پر درود پا ک کی کثرت کیا کرو ،اس لئے کہ تمہارا درود پا ک پڑھنا تمہارے گنا ہو ں کا کفارہ ہے اور میرے لئے اللہ تعالیٰ سے درجہ اور وسیلہ کی دعا کرو، کیونکہ اللہ تعالیٰ کے دربار میںمیرا وسیلہ تمہارے لئے شفاعت ہے (جا مع صغیر جلد اول) حدیث 29 حضرت عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہاسے مر وی ہے کہ رسول اکرم شفیع اعظم سرور عالم ﷺنے فر ما یا جس شخص کو یہ بات پسند ہو کہ جب وہ دربار الہٰی میں حاضر ہو ، تو اللہ تعالیٰ اس پر راضی ہو، اسے چا ہئے کہ مجھ پر در و د پا ک کی کثرت کر ے۔ (القول البدیع) حدیث 30 حضرت ابو ہرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فر ما یا جس نے میری قبر کے نزدیک درود شریف پڑھا تو میں اس کو خود سنتا ہو ں اور جو دورد راز جگہ سے پڑھتا ہے تو وہ مجھے پہنچا یا جا تا۔ (القول البدیع) حدیث 31 حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ روایت کر تے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فر ما یا جب مجھ پر کو ئی شخص سلام بھیجتا ہے تو اللہ تعالیٰ میری روح کو واپس فر ما تا ہے اور میں اس کے سلام کاجواب دیتاہوں ۔ (ابودائود، بہیقی) حدیث32 حضرت عبداللہ بن مسعودرضی اللہ عنہ نے روایت کی ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فر ما یا کہ اللہ تعالیٰ کے بہت سے فرشتے ایسے ہیں جو زمین پر پھرتے رہتے ہیں اور حضور ﷺ کی امت کی طرف سے حضور صلی اللہ علیہ وسلم کو سلام پہنچا تے ہیں۔ (نسائی شریف وسنن دارمی) حدیث33 حضرت امام حسین رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ حضور ﷺنے فر ما یا ہے کہ تم جہا ں کہیں بھی ہو مجھ پر درود پا ک پڑھتے رہا کرو بے شک تمہارا در و د میرے پا س پہنچتا ہے ۔ حدیث 34 حضرت عماربن یا سررضی اللہ عنہ سے روایت ہے رسول اکرم ﷺنے فر ما یا ہے کہ اللہ تعالیٰ نے ایک فر شتہ میری قبرمبارک پر مقرر کر رکھا ہے جس کو سا ری مخلوق کی با تیں سننے کی قدرت عطا فر ما ر کھی ہیں جو شخص مجھ پر درود پاک بھیجتارہے گا وہ فر شتہ مجھ کو اس کا اور اس کے باب کا نام لے کر درود پہنچا تا رہے گا۔ کہ فلاں کا بیٹا ہے اور اس نے آپ ﷺپر درود پڑھا ہے ۔ (القول البدیع) حدیث 35 ایک روایت میں ہے کہ حضور ﷺ نے فرما یا کہ جو شخص مجھ پر درود بھیجتا ہے اس پر اللہ کے فر شتے در ود بھیجتے ہیں اس پر اللہ خود درود بھیجتا ہے اس کے لئے سا توں زمینوں اور آسمانوں کی ہر چیز چرند پرند شجر و حجر دعا کر تے ہیں (القول البدیع) حدیث 36 ایک روایت میں ہے کہ رسول اکرم ﷺنے فر ما یا کہ کوئی دُعا ایسی نہیں کہ اس میں اور اللہ تعالیٰ کے در میان پردہ نہ ہو مگر جب کوئی شخص مجھ پر درود پا ک پڑھتا ہے تو اس درود پاک کی بر کت سے وہ پر دہ ہٹ جا تا ہے اور دُعا درود کے ہمراہ بار گاہ الہٰی میں درجہ قبولیت پر پہنچتی ہے اور اگر کوئی شخص دعا ما نگنے کے ساتھ مجھ پر درود نہیں بھیجتا تواس کی دعا الٹی لو ٹ کر آجاتی ہے ۔ (القول البدیع) حدیث 37 حضرت حسن بصری رحمۃاللہ علیہ سے روایت ہے کہ حضور سر ور کو نین ﷺ نے ایک مر تبہ فضائل حج بیان فر ما ئے کہ جو حج کر کے جہاد کو جا ئے تو ایک جہاد کا ثواب چار سو ۴۰۰ بار حج کے برابر پا ئے گاوہ لو گ جن میں طاقت نہ تھی اس بات کو سن کر ما یوس اور دل شکستہ ہو نے لگے ۔ حضور علیہ الصلوٰۃ والسلام نے ارشاد فر ما یا کہ جو شخص مجھ پر درود بھیجے گا وہ ایسی جزا پا ئیگا جو چا ر سو ۴۰۰ مر تبہ جہاد کرنے والے کو ملنی چا ہیے۔ حدیث 38 حضرت انس رضی اللہ عنہ فر ما تے ہیں کہ جب دو مسلمان مصافحہ کرتے وقت درود پڑھتے ہیں تو ان کے جدا ہو نے سے پہلے رب غفورو رحیم ان کے سب کے سب گناہ معاف کر دیتا ہے۔ (سعادت الدارین ص۷۷) حدیث 39 حضرت ابودردا ء رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے کہ حضور صلی اللہ علیہ وسلم نے فر ما یا ہے کہ مجھ پر ہر جمعہ کے دن درود پا ک کی کثرت کیا کر و کیوں کہ یہ دن یو م مشہود ہے اس دن فر شتے حاضر ہو تے ہیں جو بندہ مجھ پر درود پا ک پڑھے اس کی آواز مجھ تک پہنچ جا تی ہے وہ بندہ جہاں بھی ہو ہم نے عرض کیا یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کیا آپ ﷺ کے وصال کے بعد بھی آپ ﷺتک درود پڑھنے والو نکی ا ٓواز پہنچے گی فرما یا ہاں وصال کے بعد بھی سنوں گا کیوں کہ اللہ تعالیٰ نے زمین پر انبیاء کرام کے اجسام مبارکہ حرام کر دیئے ہیں (جلا ء لا فہام) حدیث 40 حضرت ابو ہر یرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ جمعرات کے دن اللہ تعالیٰ آسمانوں سے فر شتے روانہ کرتا ہے ان کے پاس سونے کے قلم اور چاندی کے کاغذ ہو تے ہیں ، وہ جمعرات کے دن اور جمعہ کی شب میں جو حضور پر نور صلی اللہ علیہ وسلم پر درود پڑھتا ہے اس کانام لکھ لیتے ہیں ۔ حدیث41 حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ سے مر وی ہے کہ نبی اکرم ﷺ نے فر ما یا کہ جو مجھ پر در ود پا ک پڑھنا بھول گیا وہ جنت کا راستہ بھول گیا ۔ (القول البدیع) حدیث 42 حضرت ابو سعید خدری رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اکرم ﷺ نے فر ما یا کہ جو لو گ کسی مجلس میں بیٹھے ہو ں اور اس میں نبی اکرم ﷺکے نام پر درود پا ک نہیں پڑھتے تو وہ اگر چہ جنت میں داخل ہو گئے لیکن ان پر حسرت طاری ہو گی جب وہ جنت میں درود پا ک کی ا علیٰ جزاد یکھیں گے (القول البدیع) حدیث 43 حضرت علی رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی اکرم ﷺ نے فر ما یا کہ وہ شخص بخیل ہے جس کے پا س میراذکر ہو ا ور وہ مجھ پر درود پا ک نہ پڑھے۔ (القول البدیع) حدیث 44 حضرت انس رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی اکرم ﷺ نے فر ما یا کہ میں تمہیں بتا ئو ں کہ سب سے بڑا بخیل کو ن ہے اور لوگوں میں عاجز کو ن ہے آپ ﷺ نے فر ما یا کہ بخیل وہ ہے جس کے پا س میرا ذکر ہوا ور وہ مجھ پر درود پا ک نہ پڑھے (اور عاجز وہ ہے جو درود پڑھے)۔ القول البدیع حدیث 45 حضرت عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا ایک مر تبہ سحری کے وقت کچھ سی رہی تھیں تو سوئی گر گئی اور حضرت عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا سوئی تلا ش کر نے لگیں اچانک نبی کریم ﷺ تشریف لے آے آپ ﷺ کی روشنی سے سارے گھر میں روشنی ہو گئی اور سوئی مل گئی اس پر حضرت عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہانے عرض کی یا رسول اللہ! آپ ﷺ کا چہرہ مبارک کتنا روشن ہے تو حضور ﷺ نے فر ما یا کہ’’ ویل‘‘ یعنی ہلاکت ہے اس بندے کے لئے جو مجھے قیا مت کے دن نہیں دیکھ سکے گا عرض کی یا رسول اللہ! وہ کو ن ہو گا۔ جو حضور ﷺ کو نہ دیکھ سکے گا آپ ﷺنے فر ما یا وہ بخیل ہے عرض کیا بخیل کو ن ہے فر ما یا جس نے میرا نا م مبار ک سنا اور مجھ پر درود پا ک نہ پڑھا ۔ (القول البدیع) حدیث 46 حضرت قتادۃ رضی اللہ عنہ فر ما تے ہیں کہ نبی کر یم صلی اللہ علیہ وسلم نے فر ما یا کہ یہ بڑے ظلم و جفا کی بات ہے کہ کسی کے سا منے میرا ذکر ہو اور وہ مجھ پر درود نہ پڑھے۔ حدیث 47 حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے کہ جب لو گ کسی مجلس میں بیٹھے ہو ں اور وہاں نہ اللہ کا ذکر کر یں اور نہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم پر درود پڑھیں تو قیامت کے دن وہ خسا رے میں ہو ں گے پھر اللہ چا ہے تو انہیں عذاب میں مبتلا کر ے یا انہیں بخش دے ۔(القول البدیع) حدیث 48 حضرت جا بر رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فر ما یا کہ جب کوئی قوم جمع ہو اور اس حالت میں اٹھ کر چلی جا ئے کہ انہوں نے نہ اللہ کا ذکر کیا اور نہ نبی کریم صلی اللہ علیہ و سلم پر درود پڑھا تو وہ یوں اٹھے جیسے وہ بدبو دار مردار کھا کر اٹھے۔(القول البدیع) حدیث 49 حضرت جا بر رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے فر ما یا کہ حضور نبی کر یم صلی اللہ علیہ وسلم منبر پر جلو ہ افروز ہوئے ۔ پہلی سیڑھی پر رونق افروز ہوئے تو کہا آمین۔ یوں ہی دوسری اور تیسری سیڑھی پر آمین کہی۔ صحابہ کرام رضی اللہ تعالیٰ عنہم نے عرض کی حضور اس تین بار آمین کہنے کا کیا سبب ہوا تو فر ما یا جب میں پہلی سیڑھی پر چڑھا تو جبرئیل علیہ السلام حاضر ہوئے اور عرض کیا بد بخت ہوا وہ شخص کہ جس نے رمضان المبارک پایا، رمضان المبارک نکل گیا اور وہ روزے نہ رکھ کر بخشا نہ گیا ۔ میں نے کہاآمین دوسرا بد بخت وہ شخص ہے جس نے اپنی زندگی میں والدین کو یا ایک کو پا یا اور انہوں نے(خدمت کے سبب) اسے جنت میں نہ پہنچایا (یعنی وہ ان کی خدمت کر کے جنت حاصل نہ کر سکا) میں نے کہا آمین تیسرا وہ شخص بدبخت ہے جس کے پاس آپ ﷺکا ذکر پا ک ہو اور اس نے آپ ﷺپر درود پا ک نہ پڑھا تو میں نے کہاآمین۔(بخاری شریف) حدیث 50 حضرت عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ کی حدیث بھی نقل ہے کہ رسول مقبول صلی اللہ علیہ وسلم نے فر ما یا ہے کہ میرے اوپر روشن رات اور روشن دن میں کثرت سے درود بھیجا کر و اس لئے کہ تمہارا درود مجھ پر پیش ہو تا ہے اور میں تمہارے لئے دعا اور استغفار کرتا ہوں۔ |
|
|
|
![]() |
| Tags |
| فراز, کمال, پاک, پسند, نماز, محبت, ایمان, اللہ, انعام, اعلیٰ, بہترین, جواب, حکم, حدیث, حسن, خوش, خصوصی, دُعا, دعا, راستہ, شعبان, عزت, صفات, صحیح, صحابہ |
| Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests) | |
| موضوع کے اختیارات | |
| ظاہری انداز | Rate This Thread |
|
|