واپس چلیں   پاکستان کی آواز > مذاہب اور انسانی زندگی > اسلام اور معاشرہ > اسلامی نظریہ حیات



اسلامی نظریہ حیات اسلام ہمارا مذہب ہے اور اسلام دنیا کا واحد مذہب ہے جو انسان کو زندگی گزارنے ک پورا پورا طریقہ کار فراہم کرتا ہے اس سکشن میں اسلام کے مطابق زندگی گزرانے کے بارے میں‌لکھا جائے گا


دین میں کوئی جبر نہیں !

short url
جواب
 
LinkBack موضوع کے اختیارات موضوع کی درجہ بندی ظاہری انداز
پرانا 04-12-10, 04:27 AM   #1
دین میں کوئی جبر نہیں !
فیصل ناصر فیصل ناصر آف لائن ہے 04-12-10, 04:27 AM

دین میں کوئی جبر نہیں کے موضوع پر غامدی صاحب کی رائے



نوٹ : ویڈیو دیکھے بغیر رائے نا دیں‌
__________________
(اے پروردگار) ہم تیری ہی عبادت کرتے ہیں اور تجھ ہی سے مدد مانگتے ہیں

 
فیصل ناصر's Avatar
فیصل ناصر
Senior Member

تاریخ شمولیت: Dec 2007
مقام: کراچی
مراسلات: 17,523
شکریہ: 36,134
13,828 مراسلہ میں 40,299 بارشکریہ ادا کیا گیا
مناظر: 359
Reply With Quote
5 قاری/قارئین نے فیصل ناصر کا شکریہ ادا کیا
shafresha (04-12-10), ھارون اعظم (04-12-10), یاسر عمران مرزا (04-12-10), محمدخلیل (05-12-10), شمشاد احمد (04-12-10)
پرانا 04-12-10, 05:33 AM   #2
Senior Member
 
تاریخ شمولیت: Jan 2008
مراسلات: 665
کمائي: 7,276
شکریہ: 0
371 مراسلہ میں 828 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

دین میں‌جبر نہیں لیکن معاشرے میں تو ہے نا۔
arifkarim آف لائن ہے   Reply With Quote
arifkarim کا شکریہ ادا کیا گیا
shafresha (04-12-10)
پرانا 04-12-10, 04:25 PM   #3
Senior Member

 
فیصل ناصر's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Dec 2007
مقام: کراچی
مراسلات: 17,523
کمائي: 298,166
شکریہ: 36,134
13,828 مراسلہ میں 40,299 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

اقتباس:
اصل مراسلہ منجانب : arifkarim مراسلہ دیکھیں
دین میں‌جبر نہیں لیکن معاشرے میں تو ہے نا۔
نوٹ : ویڈیو دیکھے بغیر رائے نا دیں‌
فیصل ناصر آف لائن ہے   Reply With Quote
فیصل ناصر کا شکریہ ادا کیا گیا
shafresha (05-12-10)
پرانا 04-12-10, 06:26 PM   #4
Senior Member
 
ھارون اعظم's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Dec 2007
مراسلات: 5,240
کمائي: 121,336
شکریہ: 15,085
4,225 مراسلہ میں 12,893 بارشکریہ ادا کیا گیا
ھارون اعظم کو Yahoo کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default

لیکن کلمہ پڑھنے کے بعد اسلامی شعائر اور قانون کو اختیار کرنے میں چوائس ہونی چاہیئے کیا؟
ھارون اعظم آن لائن ہے   Reply With Quote
4 قاری/قارئین نے ھارون اعظم کا شکریہ ادا کیا
shafresha (05-12-10), فیصل ناصر (05-12-10), طاھر (04-12-10), عبداللہ آدم (04-12-10)
پرانا 04-12-10, 07:35 PM   #5
Senior Member
 
مرزا عامر's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Jun 2010
مقام: Finland
مراسلات: 4,644
کمائي: 84,708
شکریہ: 28,669
4,115 مراسلہ میں 13,064 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

لا اکراہ فی الدین
نظام حیات چلانے کے لیئے اللہ نے کوئی ایسا قانون نہیں رکھا جس میں کراہت یعنی مشکل ہو۔
__________________
میں اک دن لَوٹ کے آوں گا
مرزا عامر آن لائن ہے   Reply With Quote
مرزا عامر کا شکریہ ادا کیا گیا
shafresha (05-12-10)
پرانا 04-12-10, 08:33 PM   #6
Senior Member
 
شمشاد احمد's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Jul 2010
مراسلات: 4,602
کمائي: 98,670
شکریہ: 9,130
3,925 مراسلہ میں 13,137 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

اقتباس:
اصل مراسلہ منجانب : ھارون اعظم مراسلہ دیکھیں
لیکن کلمہ پڑھنے کے بعد اسلامی شعائر اور قانون کو اختیار کرنے میں چوائس ہونی چاہیئے کیا؟
ميري معلومات كے مطابق دين ميں جبر كا تعلق كچھ اس طرح سے ہے۔
دين اسلام قبول كرنے يا نہ كرنے پر اسلام كاجبر نہيں۔ جس كادل چاہے اطمينان حاصل كر كے قبول كر لے۔
جو دين اسلام قبول نہيں كرتا وہ اگر دار الكفر ميں رہتا ہے تو جيسے مرضي ہے رہتا رہے۔ زندگي گزارے مسلمانوں كا اس سے كوئي تعلق نہيں۔
اور اگر وہ اسلامي مملكت ميں اسلامي حكومت كے ماتحت رہتا ہے تو دل نہيں مانتا تو مت قبول كرے اسلام اس پر كوئي جبر نہيں۔ بلكہ جزيہ دے كر اسلامي حكومت ميں رہے اس كے مذہبي اور معاشرتي حقوق كے ساتھ ساتھ جان مال عزت آبر كي حفاظت كي ضامن اسلامي حكومت ہے۔


ليكن اگر كوئي اسلام قبول كر ليتا ہے تو اب اس پر بعض قانوني امور ميں جبر ہے اور بعض ميں جبر نہيں ہے۔۔۔ ۔۔۔

جيسا كہ پاك فوج ميں شامل ہونا ساري قوم كےلئے لازم نہيں كسي پرجبر نہيں۔ جس كا دل چاہتا ہے شامل ہو جائے۔۔۔۔ جس كا دل كرتا ہے شامل نہ ہو۔۔۔ ليكن جو شامل ہو جاتا ہے اس پر بعض وہ پابندياں عائد ہوتي ہيں جو دوسرے پاكستانيوں‌پر نہيں ہوتي۔

لہذا بحث ہوني چاہے ليكن خلط مبحث نہيں ہوني چاہے۔
__________________
بندے اور اللہ تعالی سے محبت کا فرق یہ ہے کہ۔ بندے کی محبت ہمیشہ انسان کی بڑی کمزوری بن جاتی ہے۔ اور اللہ تعالی کی محبت ہمیشہ انسان کی سب سے بڑی طاقت بن جاتی ہے۔
شمشاد احمد آف لائن ہے   Reply With Quote
10 قاری/قارئین نے شمشاد احمد کا شکریہ ادا کیا
shafresha (05-12-10), فیصل ناصر (05-12-10), کنعان (06-12-10), ھارون اعظم (04-12-10), مرزا عامر (06-12-10), آبی ٹوکول (04-12-10), سحر (04-12-10), طاھر (04-12-10), عبداللہ آدم (04-12-10), عبداللہ حیدر (05-12-10)
پرانا 04-12-10, 08:36 PM   #7
Senior Member
 
شمشاد احمد's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Jul 2010
مراسلات: 4,602
کمائي: 98,670
شکریہ: 9,130
3,925 مراسلہ میں 13,137 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

اقتباس:
اصل مراسلہ منجانب : مرزا عامر مراسلہ دیکھیں
لا اکراہ فی الدین
نظام حیات چلانے کے لیئے اللہ نے کوئی ایسا قانون نہیں رکھا جس میں کراہت یعنی مشکل ہو۔
جي ہاں اللہ كے كسي قانون ميں‌كراہت۔۔يعني نفرت نہيں ہے۔۔۔۔۔ ليكن نظام حيات كو چلانے كے لئے اللہ نےاپنے مقررہ حدود ميں سے بعض امور پر اكراہ يعني جبر كيا ہے جس كو تسليم كرنے كے سوا كوئي چارہ نہيں ہے۔۔۔

اوپر مختصر وضاحت كر چكا ہوں۔۔۔۔

لہذا يہ جملہ استعمال كرنا۔۔۔‌كہ دين اسلام ميں‌كوئي جبر نہيں۔۔۔۔۔۔ اور اس كا يہ نتيجہ نكالنا كہ ايك مسلمان كہلانے والا مرد يا عورت جو مرضي ہے كرے اس كوئي پوچھنے والا يا منع كرنے‌والا نہيں۔ غلط تصور دين ہے۔ اگر كسي كا ہے‌تو۔۔
شمشاد احمد آف لائن ہے   Reply With Quote
6 قاری/قارئین نے شمشاد احمد کا شکریہ ادا کیا
shafresha (05-12-10), کنعان (05-12-10), ھارون اعظم (04-12-10), مرزا عامر (06-12-10), آبی ٹوکول (04-12-10), عبداللہ آدم (04-12-10)
پرانا 05-12-10, 01:40 AM   #8
Senior Member

 
فیصل ناصر's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Dec 2007
مقام: کراچی
مراسلات: 17,523
کمائي: 298,166
شکریہ: 36,134
13,828 مراسلہ میں 40,299 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

اقتباس:
اصل مراسلہ منجانب : ھارون اعظم مراسلہ دیکھیں
لیکن کلمہ پڑھنے کے بعد اسلامی شعائر اور قانون کو اختیار کرنے میں چوائس ہونی چاہیئے کیا؟
مختلف مسالک کے قطعی متضاد عقائد میں چوائس کا ہی آپشن ہوتا ہے !

بہر حال لگتا ہےکچھ لوگ ویڈیو دیکھے بغیر صرف موضوع دیکھ کر ہی رائے دے رہے ہیں
اس سوال کو دوسری طرح کرلیتے ہیں
کیا غامدی صاحب نے لا اکراہ فی الدین کا جو مفہوم بیان کیا ہے اس میں کوئی غلطی یا کمی و زیادتی آپ کو محسوس ہوتی ہے ؟
فیصل ناصر آف لائن ہے   Reply With Quote
3 قاری/قارئین نے فیصل ناصر کا شکریہ ادا کیا
shafresha (05-12-10), فاروق سرورخان (05-12-10), مرزا عامر (06-12-10)
پرانا 05-12-10, 10:45 PM   #9
ناظم اعلی
 
shafresha's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Jun 2008
مقام: کراچی
عمر: 40
مراسلات: 9,660
کمائي: 254,719
شکریہ: 53,107
7,704 مراسلہ میں 22,597 بارشکریہ ادا کیا گیا
shafresha کو Yahoo کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default

میں ‌جناب غامدی صاحب سے متفق ہوں!!!!
shafresha آف لائن ہے   Reply With Quote
3 قاری/قارئین نے shafresha کا شکریہ ادا کیا
فیصل ناصر (05-12-10), مرزا عامر (06-12-10), عبداللہ آدم (06-12-10)
پرانا 05-12-10, 11:51 PM   #10
Senior Member

 
فیصل ناصر's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Dec 2007
مقام: کراچی
مراسلات: 17,523
کمائي: 298,166
شکریہ: 36,134
13,828 مراسلہ میں 40,299 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

شاہد بھائی کیا کسی اور کے نظرئے سے بھی اس میں کوئی قابل اعتراض پہلو نکل سکتا ہے ؟
فیصل ناصر آف لائن ہے   Reply With Quote
2 قاری/قارئین نے فیصل ناصر کا شکریہ ادا کیا
shafresha (06-12-10), مرزا عامر (06-12-10)
پرانا 06-12-10, 01:52 AM   #11
Senior Member
 
مرزا عامر's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Jun 2010
مقام: Finland
مراسلات: 4,644
کمائي: 84,708
شکریہ: 28,669
4,115 مراسلہ میں 13,064 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

غامدی صاحب نے سیدھی سی بات کی ہے اس پر میں نہیں سمجھتا کہ کسی قسم کا کوئی نا اتفاقی کا پہلو نکلے۔
مرزا عامر آن لائن ہے   Reply With Quote
3 قاری/قارئین نے مرزا عامر کا شکریہ ادا کیا
shafresha (06-12-10), فیصل ناصر (06-12-10), فاروق سرورخان (06-12-10)
پرانا 06-12-10, 02:06 PM   #12
Senior Member
 
شمشاد احمد's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Jul 2010
مراسلات: 4,602
کمائي: 98,670
شکریہ: 9,130
3,925 مراسلہ میں 13,137 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

لَآ اِكْرَاهَ فِي الدِّيْنِ ڐ قَدْ تَّبَيَّنَ الرُّشْدُ مِنَ الْغَيِّ ۔۔۔۔
زبردستی نہيں دین کے معاملہ مںِ بشکِ جدا ہو چکی ہے ہدایت گمراہی سے
جبر اور دعوت اسلام
یہاں یہ بیان ہو رہا ہے کہ کسی کو جبراً اسلام میں داخل نہ کر، اسلام کی حقانیت واضح اور روشن ہو چکی اس کے دلائل و براہین بیان ہو چکے ہیں پھر کسی اور جبر اور زبردستی کرنے کی کیا ضرورت ہے؟ جسے اللہ رب العزت ہدایت دے گا، جس کا سینہ کھلا ہوا دِل روشن اور آنکھیں بینا ہوں گی وہ تو خود بخود اس کا والہ و شیدا ہو جائے گا، ہاں اندھے دِل والے بہرے کانوں والے پھوٹی آنکھوں والے اس سے دور رہیں گے پھر انہیں اگر جبراً اسلام میں داخل بھی کیا تو کیا فائدہ؟ کسی پر اسلام کے قبول کرانے کیلئے جبر اور زبردستی نہ کرو۔

اس آیت کا شان نزول یہ ہے کہ مدینہ کی مشرکہ عورتیں جب انہیں اولاد نہ ہوتی تھی تو نذر مانتی تھیں کہ اگر ہمارے ہاں اولاد ہوئی تو ہم اسے یہود بنا دیں گے، یہودیوں کے سپرد کر دیں گے، اسی طرح ان کے بہت سے بچے یہودیوں کے پاس تھے، جب یہ لوگ مسلمان ہوئے اور اللہ کے دین كےانصار بنے، یہودیوں سے جنگ ہوئی اور ان کی اندرونی سازشوں اور فریب کاریوں سے نجات پانے کیلئے سرور رسل علیہ السلام نے یہ حکم جاری فرمایا کہ بنی نضیر کے یہودیوں کو جلا وطن کر دیا جائے، اس وقت انصاریوں نے اپنے بچے جو ان کے پاس تھے ان سے طلب کئے تاکہ انہیں اپنے اثر سے مسلمان بنالیں اس پر یہ آیت نازل ہوئی کہ جبر اور زبردستی نہ کرو، ایک روایت یہ بھی ہے کہ انصار کے قبیلے بنوسالم بن عوف کا ایک شخص حصینی نامی تھا جس کے دو لڑکے نصرانی تھے اور خود مسلمان تھا، اس نے نبی صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں ایک بار عرض کیا کہ مجھے اجازت دی جائے کہ میں ان لڑکوں کو جبراً مسلمان بنا لوں، ویسے تو وہ عیسائیت سے ہٹتے نہیں، اس پر یہ آیت اتری اور ممانعت کر دی، اور روایت میں اتنی زیادتی بھی ہے کہ نصرانیوں کا ایک قافلہ ملک شام سے تجارت کیلئے کشمش لے کر آیا تھا جن کے ہاتھوں پر دونوں لڑکے نصرانی ہوگئے تھے جب وہ قافلہ جانے لگا تو یہ بھی جانے پر تیار ہوگئے، ان کے باپ نے حضور صلی اللہ علیہ وسلم سے یہ ذِکر کیا اور کہا کہ اگر آپ اجازت دیں تو میں انہیں اسلام لانے کیلئے کچھ تکلیف دوں اور جبراً مسلمان بنالوں، ورنہ پھر آپ کو انہیں واپس لانے کیلئے اپنے آدمی بھیجنے پڑیں گے، اس پر یہ آیت نازل ہوئی، حضرت عمر کا غلام اسبق نصرانی تھا، آپ اس پر اسلام پیش کرتے وہ انکار کرتا، آپ کہہ دیتے کہ خیر تیری مرضی اسلام جبر سے روکتا ہے، علماء کی ایک بڑی جماعت کا یہ خیال ہے کہ یہ آیت ان اہل کتاب کے حق میں ہے جو فسخ و تبدیل توراۃ و انجیل کے پہلے دین مسیحی اختیار کر چکے تھے اور اب وہ جزیہ پر رضامند ہو جائیں، بعض اور کہتے ہیں آیت قتال نے اسے منسوخ کر دیا، تمام انسانوں کو اس پاک دین کی دعوت دینا ضروری ہے، اگر کوئی انکار کرے تو بیشک مسلمان اس سے جہاد کریں، جیسے اور جگہ ہے (آیت ستدعون الی الی قوم الخ) عنقریب تمہیں اس قوم کی طرف بلایا جائے گا جو بڑی لڑاکا ہے یا تو تم اس سے لڑو گے یا وہ اسلام لائیں گے، اور جگہ ہے اے نبی کافروں اور منافقوں سے جہاد کر اور ان پر سختی کر، اور جگہ ہے ایماندارو! اپنے آس پاس کے کفار سے جہاد کرو، تم میں وہ گھر جائیں اور یقین رکھو کہ اللہ متقیوں کے ساتھ ہے، صحیح حدیث میں ہے، تیرے رب کو ان لوگوں پر تعجب آتا ہے جو زنجیروں میں جکڑے ہوئے جنت کی طرف گھسیٹے جاتے ہیں، یعنی وہ کفار جو میدان جنگ میں قیدی ہو کر طوق و سلاسل پہنا کر یہاں لائے جاتے ہیں پھر وہ اسلام قبول کر لیتے ہیں اور ان کا ظاہر باطن اچھا ہو جاتا ہے اور وہ جنت کے لائق بن جاتے ہیں مسند احمد کی حدیث میں ہے کہ ایک شخص سے حضور صلی اللہ علیہ وسلم نے کہا مسلمان ہو جاؤ، اس نے کہا حضرت میرا دِل نہیں مانتا آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا گو دِل نہ چاہتا ہو، یہ حدیث ثلاثی ہے یعنی آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم تک اس میں تین راوی ہیں لیکن اس سے یہ نہ سمجھنا چاہئے کہ آپ نے اسے مجبور کیا، مطلب یہ ہے کہ تو کلمہ پڑھ لے، پھر ایک دن وہ بھی آئے گا اللہ تیرے دِل کو کھول دے اور تو دِل سے بھی اسلام کا دلدادہ ہو جائے گا، حسن نیت اور اخلاص عمل تجھے نصیب ہو،


(تفسير ابن كثير)
شمشاد احمد آف لائن ہے   Reply With Quote
4 قاری/قارئین نے شمشاد احمد کا شکریہ ادا کیا
کنعان (06-12-10), مرزا عامر (06-12-10), عبداللہ آدم (06-12-10), عبداللہ حیدر (06-12-10)
جواب

Tags
color, quote, ہونی, کیا؟, کوئی, کلمہ, پڑھنے, ویڈیو, قانون, لیکن, لیئے, چاہیئے, موضوع, معاشرے, اللہ, اختیار, اسلامی, جبر, حیات, دیکھے, دیں‌, دین, شعائر, عورت, غامدی


Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests)
 
موضوع کے اختیارات
ظاہری انداز Rate This Thread
Rate This Thread:


Similar Threads
موضوع موضوع شروع کیا فورم جوابات آخری مراسلہ
سیاسی دروازے بند نہیں ہوتے ، مل کر جمہوریت مستحکم کریں گے : بابر ، پرویز ملاقات میں اتفاق جاویداسد خبریں 0 25-10-10 10:24 PM
کمپیوٹر میں یو ایس بی پورٹس کبھی کم نہیں پڑیں گے محمدعمر خبریں 5 28-06-10 11:02 PM
بھارت میں " بعض " کھلاڑی کنٹر ول میں نہیں تھے،ڈسپلن توڑنے والوں کو آئندہ قو می ٹیم میں جگہ نہیں ملے گی،نسیم اشر ف خرم شہزاد خرم کرکٹ 0 17-12-07 02:50 PM
ڈرا کیلئے نہیں صرف جیت کیلئے میدان میں اتریں گے،یونس خان،کپتانی سے بھاگتا ہوں یہ میرا پیچھا نہیں چھوڑتی خرم شہزاد خرم کرکٹ 0 08-12-07 08:13 AM
انڈین لیگ کھیلنے والوں پرتاحیات پابندی کا فیصلہ نہیں کیا،نسیم اشرف،قومی ٹیم میں کبھی منتخب نہیں کرینگے،شفقت نغمی خرم شہزاد خرم کرکٹ 9 23-08-07 04:47 PM


تمام اوقات پاکستانی معیاری وقت ( +5 GMT) کے لحاظ سے ہیں۔ ابھی وقت ہے 06:07 AM

Powered by vBulletin® Copyright ©2000 - 2012, Jelsoft Enterprises Ltd.
Content Relevant URLs by vBSEO
جملہ حقوق نشرو اشاعت ©2000 - 2012,پاکستان کی آواز - پاکستان کے فورمزکی انتظامیہ کے پاس مخفوظ ہیں۔ ہم اردو ترجمے کے لیے جناب زبیرکے مشکور ہیں-
اپنا بلاگ مفت حاصل کریں wordpress.pk
ہم pak.net ڈومین نیم کے لیے جناب فاروق سرور خان کے مشکور ہیں

Template-Modifications by TMS
vBCredits v1.4 Copyright ©2007 - 2008, PixelFX Studios
Ad Management plugin by RedTyger