واپس چلیں   پاکستان کی آواز > مذاہب اور انسانی زندگی > اسلام اور معاشرہ > اسلامی نظریہ حیات



اسلامی نظریہ حیات اسلام ہمارا مذہب ہے اور اسلام دنیا کا واحد مذہب ہے جو انسان کو زندگی گزارنے ک پورا پورا طریقہ کار فراہم کرتا ہے اس سکشن میں اسلام کے مطابق زندگی گزرانے کے بارے میں‌لکھا جائے گا


ذخیرہ اندوزی اور اسلام

short url
جواب
 
LinkBack موضوع کے اختیارات موضوع کی درجہ بندی ظاہری انداز
پرانا 19-09-07, 11:42 PM   #1
ذخیرہ اندوزی اور اسلام
عبداللہ حیدر عبداللہ حیدر آف لائن ہے 19-09-07, 11:42 PM

امام مسلم رحمہ اللہ نے اپنی صحیح میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کی یہ حدیث بیان کی ہے:
“جس نے ذخیرہ اندوزی کی وہ گناہگار ہے۔” (کتاب المساقاۃ ولمزارعۃ۔ باب تحریم الاحتکار۔حدیث نمبر4076)
امام نووی رحمہ اللہ اس کی تشریح میں لکھتے ہیں:
“نبی صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کا فرمان ہے کہ “جس نے ذخیرہ اندوزی کی وہ گناہگار ہے۔” اور دوسری روایت کے الفاظ یہ ہیں کہ “ذخیرہ اندوزی وہی کرتا ہے جو گناہگار ہوتا ہے۔”
یہ حدیث صریح دلیل ہے کہ اسلام میں ذخیرہ اندوزی حرام ہے یعنی روزمرہ ضرورت کی اشیاء کی ذخیرہ اندوزی کرنا۔ مثلا کوئی شخص کھانے کی چیزیں اس وقت خرید لےجب وہ سستے داموں بک رہی ہوں اور اسے بیچنے کی بجائےاس نیت سے اپنے پاس محفوظ کر لے تاکہ جب اس کی قیمت چڑھ جائے تب اسے بازار میں لائے۔ہاں روزمرہ ضرورت کی اشیاء کے علاوہ دوسری چیزوں کا ذخیرہ کر ناحرام نہیں ہے۔ ۔ ۔ ۔ اس بات پر علماء کا اتفاق ہے کہ اگر کسی شخص کے پاس کھانے پینے کا سامان ہو اور عوام الناس قلتِ رسد کی وجہ سے مصیبت میں مبتلا ہوں تو حکومت اسے اپنا سامان بیچنے پر مجبور کرے تاکہ لوگوں کی مشکلات کا ازالہ ہو سکے۔” (ملخص ازشرح النووی )
ملکِ عزیز میں مہنگائی پہلے ہی عروج پر تھی۔ رہی سہی کسر ذخیرہ اندوزوں نے نکال دی ہے۔ رحمت و برکت کا یہ مہینہ غریب آدمی کے لیے خوفناک خواب کی طرح بنتا جا رہاہے۔ منافع خوروں اور ذخیرہ اندوزوں نے اس مقدس مہینے کو عوام کے لیے مشکلات پیدا کرنے کا مہینہ بنا دیا ہے۔ مندرجہ بالا حدیث کی روشنی میں انہیں اللہ سے ڈرنا چاہیے اور محمد صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کی امت کو رحمتوں کے اس مہینے میں زحمت میں مبتلا کرنے سے گریز کرنا چاہیے۔ عوام کو بھی چاہیے کہ وہ ہوش کے ناخن لیں اور لٹیروں کو منتختب کرنے سے بچیں۔ میں کسی کا نام نہیں لینا چاہتا لیکن کون نہیں جانتا کہ چند ماہ پیشتر چینی کا بحران کس نے پیدا کیا تھا اور اب آٹے کی قلت سے کس کی جیبیں بھریں گی۔

 
عبداللہ حیدر's Avatar
عبداللہ حیدر
Senior Member

تاریخ شمولیت: Jun 2007
مقام: سیارہ زمین
مراسلات: 4,222
شکریہ: 9,129
3,023 مراسلہ میں 11,135 بارشکریہ ادا کیا گیا
مناظر: 668
Reply With Quote
عبداللہ حیدر کا شکریہ ادا کیا گیا
منتظمین (20-09-07)
پرانا 20-09-07, 03:00 PM   #2
Administrator
 
منتظمین's Avatar
 
تاریخ شمولیت: May 2007
عمر: 36
مراسلات: 11,360
کمائي: 171,607
شکریہ: 9,805
7,524 مراسلہ میں 22,594 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

سلام!
قسیم بھائی اپ نے ایک بہت اہم مسلے کی طرف توجہ دلائی ہے جناب ساگر صاحب پہلے ہی اس موضوع پر "اپکے کالم "‌میں ایک کالم لکھ چکے ہیں۔
میں نے اس کالم میں بھی یہی لکھا تھا کہ ہمارے معاشرے اور مذہب کے ٹھیکدار ہر معاملے میں اور ہر کام میں اپنا حصہ ڈالنا ایک ضروری اور لازمی فریضہ تصور کرتے ہیں۔ لیکن میرا ان سب سے ایک سوال تھا کہ ہم پچھلی کئی دہائیوں سے مختلف "جماعتوں"‌کے دھرنے اور جلسے جلوس دیکھ رہے ہیں۔ کیا ان جماعتوں کو اللہ نے اتنی توفیق کبھی دی کہ وہ انسانوں‌اور غریبوں کے مسائل پر کوئی جلسہ جلوس نکالا ہو؟ کسی سڑک پر "دھرنا"‌ دیا ہو؟ صرف ذخیرہ اندوزی اور ناجائز منافع خوری ہی ملک کے مسائل نہیں‌ہیں۔ ملک میں رشوت ستانی، اقربا پروری، لوٹ مار، پولیس اور دوسرے بہت سارے مسائل ہیں کیا آپ مجھے پورے پاکستان کی تاریخ میں‌ ان "جماعتوں" کا کوئی ایک جلسہ جلوس اور کوئ ایک دھرنا ایسا ڈھونڈ کر دیکھائیں جو انسانیت اور غریبوں‌کے نام پر ہو؟

میں امید کروں‌گا کہ میری یہ بد گمانی ختم ہو اور اپکو کوئی ایسی مثال مل سکے۔

والسلام
__________________
تم سپاہی نہیں ہو پیشہ ور قاتلو!
منتظمین آف لائن ہے   Reply With Quote
پرانا 20-09-07, 03:23 PM   #3
Senior Member

 
عبداللہ حیدر's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Jun 2007
مقام: سیارہ زمین
مراسلات: 4,222
کمائي: 77,428
شکریہ: 9,129
3,023 مراسلہ میں 11,135 بارشکریہ ادا کیا گیا
عبداللہ حیدر کو Yahoo کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default

دینی جماعتوں کے طریقہ کار میں یقینا اصلاح کی گنجائش موجود ہے لیکن میرا خیال ہے کہ جن مسائل کا آپ نے تذکرہ کیا ہے وہ دھرنے یا احتجاج سے حل نہیں ہو سکتے۔ اس کے لیے بہترین انتظامی صلاحیتیں اور احتساب کا کڑا نظام درکار ہے۔ متحدہ مجلس عمل سے لاکھ اختلاف سہی لیکن یہ حقیقت ہے کہ صوبہ سرحد میں انہوں نے وزراء اور پروٹوکول پر اٹھنے والے اخراجات میں بے مثال کمی کی ہے۔
عبداللہ حیدر آف لائن ہے   Reply With Quote
پرانا 20-09-07, 04:04 PM   #4
Administrator
 
منتظمین's Avatar
 
تاریخ شمولیت: May 2007
عمر: 36
مراسلات: 11,360
کمائي: 171,607
شکریہ: 9,805
7,524 مراسلہ میں 22,594 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

تو اسکا واضح‌مطلب یہی ہوا کہ اپ کو پوری پاکستانی تاریخ میں‌ایسا کچھ نہیں‌ملا ہے۔ کہ ان نام نہاد ٹھیکداروں‌ نے عوام کے لیے کوئی نیک کام کیا ہو- مجلس عمل نے اس کے علاوہ بھی اگر عوام کے لیے کچھ کیا ہو تو ذرا روشنی ڈالیں۔ رشوت ستانی کے متعلق کیا کیا ہے؟ کیا لوگ بھوک سے مرنے ختم ہو گئے ہیں؟ کیا اقربا پروری کا صوبہ سرحد سے مکمل خاتمہ کر دیا گیا ہے؟ کیا ہر شخص کو تعلیم کے یکساں‌ مواقع میسر ہیں؟ کیا کارنامہ کیا ہے انھوں نے جس کی بنیاد پر وہ اگلے 5 سال کے لیے ووٹ مانگنا چاہ رہے ہیں؟ قران کو بیچ میں‌رکھ کر ووٹ ڈالنے والوں‌نے کیا قران پر عمل کروایا ہے؟ فضل الرحمان جو کچھ کر رہا ہے یہ کونسی سیاست ہے؟ کیا اس کو "تھالی" کی سیاست نہیں بولتے کیا؟

مجھے بہت افسوس ہوا کہ میری "بد گمانی" نہ ختم ہو سکی۔
منتظمین آف لائن ہے   Reply With Quote
پرانا 22-09-07, 01:49 PM   #5
Senior Member

 
عبداللہ حیدر's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Jun 2007
مقام: سیارہ زمین
مراسلات: 4,222
کمائي: 77,428
شکریہ: 9,129
3,023 مراسلہ میں 11,135 بارشکریہ ادا کیا گیا
عبداللہ حیدر کو Yahoo کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default جواب: ذخیرہ اندوزی اور اسلام

عنقریب اعدادوشمار کے ساتھ حاضر ہوتا ہوں ان شاء اللہ۔
عبداللہ حیدر آف لائن ہے   Reply With Quote
پرانا 23-09-07, 12:24 AM   #6
Senior Member

 
عبداللہ حیدر's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Jun 2007
مقام: سیارہ زمین
مراسلات: 4,222
کمائي: 77,428
شکریہ: 9,129
3,023 مراسلہ میں 11,135 بارشکریہ ادا کیا گیا
عبداللہ حیدر کو Yahoo کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default جواب: ذخیرہ اندوزی اور اسلام

ادارہ خدمتِ خلق جماعت الدعوۃ کی خدمات
1۔ملک بھر میں 140 فری ڈسپنسریز کا قیام جن سے ڈیڑھ لاکھ افراد مستفید ہو چکے ہیں۔
2۔ الدعوۃ میڈیکل مشن کے تحت 6 ہسپتال کام کر رہے ہیں۔
3۔ میڈیکل کیمپننگ کے ذریے دوردراز علاقوں میں طبی سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں۔ اب تک تین لاکھ کے قریب لوگوں کو فائدہ پہنچا ہے۔
4۔ ملک بھر میں 68 ایمولینسز عوام کی خدمت کے لیے موجود رہتی ہیں۔ حالیہ زلزلے کے بعد ان کی خدمات ناقابل فراموش ہیں۔تیس ہزار مریض فیض یاب ہو چکے ہیں۔
5۔تھرپارکر، اندرون سندھ اور بلوچستان کے وہ علاقے جہاں لوگ جوہڑوں کا پانی پینے پر مجبور تھے فراہمی آب کے 104 منصوبے مکمل کیے جا چکے ہیں۔
6۔مستحق لوگوں کی کفالت کے پروگرام کے تحت 12480 افراد کو لباس، 2295 خاندانوں کو بستر اور 2075 افراد کو ماہانہ بنیادوں پر خوراک پہنچائی جا رہی ہے۔
7۔ 170 خاندانوں کی مدد خود کفالت پروگرام کے تحت کی گئی۔
8۔ ملک بھر میں ہیپاٹائٹس سے بچاؤ کے لیے آٹھ لاکھ افراد کو ویکیسسن انجکشن دی گئی۔
الرشید ٹرسٹ
الرشید ٹرسٹ پر پابندی لگی تو اس کے مضمرات کو اس طرح بیان کیا گیا:
اس پابندی کے باعث 50 ہزار سے زائد افراد معاشی طور پر مفلوج ہوں گے ۔ 14لاکھ سے زائد افراد کا اب تک علاج کیا جاچکا ہے جبکہ پابندی کے باعث ماہانہ 15ہزار مریض علاج کی سہولتوں سے محروم ہوں گے ۔ 11ایمبولینس سینٹر میں سے روزانہ 100لاشیں ، زخمی اور مریضوں کی منتقلی ہوتی ہے جو اب ختم ہوجائے گا ۔ جبکہ 60میڈیکل کیمپوں کے ذریعے اب تک 80 ہزار سے زائد مریضوں کا علاج کیا جاچکا ہے ۔ پابندی کے بعد یہ سلسلہ جاری نہ رہے سکے گا ۔ 30ہزار سے زائد بیوائیں اور یتیم بچوں کو وقتاً فوقتاً خوراک فراہم کی جاتی ہے اس پابندی کے بعد یہ منصوبہ بھی ختم ہوجائے گا جبکہ اب تک مجموعی طور پر 35لاکھ افراد کو خوراک فراہم کی جاچکی ہے ۔ الرشید ٹرسٹ نے تعمیر مساجد پروجیکٹ کے تحت ایک سو 42مساجد کی تعمیر کا منصوبہ بنایا جن میں سے 42کی تعمیر مکمل ہوچکی ہے جبکہ پابندی کی باعث اب 100مساجد کی تعمیر بھی متاثر ہوگی ۔ الرشید ٹرسٹ نے اب تک 10لاکھ افراد کو لباس فراہم کیا ہے اور اس سال مزید ایک لاکھ افراد کو لباس فراہم کرنے کا منصوبہ تھا جو متاثر ہوگا ۔ بلوچستان کے ضلع باغ ناڑی میں پانی کی قلت کے خاتمے کے لئے 107 تالاب تعمیر کرنے کے منصوبے کا آغاز کیا گیا تھا جن میں سے 12تالاب کی تعمیر مکمل ہوچکی تھی پابندی کے باعث 95تالاب تعمیر نہ ہوسکیں گے ۔ 50سے زائد مکاتب اور اسکول میں 2ہزار سے زائد زیر تعلیم بچوں پر یہ پابندی اثر انداز ہوگی ۔ اس کے علاوہ 30 ہزار سے زائد زلزلہ متاثرہ افراد بھی متاثر ہوں گے ۔
الخدمت فاؤنڈیشن
چند روزناموں کی خبریں ملاحظہ کیجیے:
الخدمت فاؤنڈیشن پاکستان نے بلوچستان اور سندھ کے شدید متاثرہ علاقوں کے لئے 20لاکھ روپے مالیت کی ادویات کی دوسری کھیپ روانہ کر دی گئی ہے جبکہ متاثرین کی بحالی اور امداد کے لئے الخدمت پنجاب کی جانب سے 25 ہزار خیمے‘ 5 ٹرک راشن جس میں آٹا‘ چاول‘ گھی ‘ چائے کی پتی‘ نمک ‘ مرچ شامل ہیں روانہ کر دیا گیا ہے۔
الخدمت فاؤنڈیشن پاکستان اب تک ملک کے مختلف حصوں میں سیلاب سے متاثرہ افراد تک پانچ کروڑ روپے کا امدادی سامان پہنچا چکی ہے۔ اس امر کا اظہار الخدمت فاؤنڈیشن پاکستان کے سیکریٹری جنرل احسان اللہ وقاص نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے بتایا کہ الخدمت فاؤنڈیشن اب تک 25ہزار خاندانوں کو تین کروڑ 75لاکھ کا راشن، 30ہزار خاندانوں کو خیمے، 10ہزار خاندانوں کو جھونپڑیاں، 10ہزار افراد کو روزانہ پکا ہوا کھانا خصوصی طور پر سانپ کے کاٹنے کی ویکسین انجیکشن 18ہزار لیٹر صاف پانی، 5ہزار خاندانوں کیلئے برتنوں کے سیٹ، 1500 پانی کی ٹینکیاں اور اینٹی بائیوٹک ودیگر ادویات فراہم کرچکی ہے۔
سندھ میں گزشتہ تین ماہ میں 23 مراکز صحت کے ذریعے 74 ہزار 399 مریضوں کو علاج کی سہولت مہیا کی گئی۔
الخدمت کی جانب سے گزشتہ تین ماہ کے دوران جھڈو، کوٹ غلام محمد، ٹنڈو الہ یار، حیدرآباد اور سکرنڈ میں 8 فری میڈیکل کیمپ لگائے گئے جن سے 2949 مریضوں نے استفادہ کیا۔ کی۔دریں اثناء ماڈل کالونی مں اتوار کو الخدمت کی جانب سے ہپاٹائٹس کیے انجیکشن لگانے کے لیے کیمپ کا افتتاح ہوا۔ اس موقع پر علامہ ناظم پرویز احمد اور لوگوں کی بڑی تعداد موجود تھی۔ کیمپ کے انچارج ظفر احمد نے بتایا کہ ضرورت مند افراد کو انجیکشن لگائے جا رہے ہیں اور ہیپاٹائٹس کے مرض کے بارے میں لوگوں کو باخبر رکھنے کے لیے خصوصی لٹریچر بھی تقسیم کیا جا رہا ہے۔ کیمپ ماڈل کالونی ریلوے اسٹیشن کے قریب لگایا گیا ہے
صوبہ سرحد کی حکومت کے روشن پہلو
شعبہ تعلیم
سالانہ بجٹ کا 22 فیصد (جی ہاں 22 فیصد) تعلیم کے لیے مختص کیا گیا ہے جس میں خواتین کی تعلیم کا بجٹ 70 فیصد رکھا گیا ہے۔ اساتذہ کی کمی کو دور کرنے کے لیے 40 ہزار نئی بھرتیاں کی گئی ہیں۔ طلباء کو میڑک تک مفت کتابیں فراہم کی جا رہی ہیں۔ صوبہ سرحد کی حکومت نے صوبے کی تاریخ میں پہلی مرتبہ 44 نئے کالج کھولے ہیں جن میں سے 28 خواتین کے لیے ہیں جبکہ صوبے میں خواتین کی الگ یونیورسٹی بھی قائم کی گئی ہے۔ اس سے قبل 60 سالہ ملکی تاریخ میں کالجز کی کل تعداد 4 تھی۔
غیر سودی بینکاری
ملکی تاریخ میں پہلی دفعہ غیر سودی بینکاری کا باقاعدہ آغاز کیا گیا ہے۔
پراپرٹی ٹیکس کا خاتمہ
پانچ مرلے سے کم رقبے کے مکانات پر سے پراپرٹی ٹیکس ختم کر دیا گیا۔
مزدوروں کے لیےرہائشگاہوں کا انتظام
وہ مزدور جو دوسرے شہروں سے مزدوری کے لیے آتے تھے اور رہائش نہ ہونے کی وجہ سے سڑکوں پر رات بسر کرتے تھے ان کے لیے سرکاری مہمان سرائے تعمیر کیے گئے ہیں جن میں سینکڑوں مزدور رہائش اور زندگی کی دوسری ضروریات سے مستفید ہو رہے ہیں۔
انتظامی اخراجات میں مثالی کمی
وزراء اور حکومتی ارکان کو ملنے والی مراعات، گاڑیوں اور وظائف وغیرہ میں مثالی کمی کی گئی ہے اور انتظامی امور پر اٹھنے والے اخراجات سابقہ حکومتوں کے مقابلے میں صرف 9 فیصد رہ گئے ہیں۔
خلاصہ کلام
مندرجہ بالا اعداد و شمار سے یہ بات واضح ہو جاتی ہے کہ دینی طبقے سے تعلق رکھنے والے لوگ دعوت کے ساتھ ساتھ خدمتِ خلق کا کام بھی حسبِ استطاعت کر رہے ہیں۔ اصلاح کی گنجائش تو ہر کام میں ہوتی ہے۔
دو چار تھپیڑے ان کو بھی اے موجِ بلا
کچھ لوگ ساحل سے موجوں کا نظارہ کرتے ہیں

Last edited by عبداللہ حیدر; 24-09-07 at 04:21 PM.
عبداللہ حیدر آف لائن ہے   Reply With Quote
جواب

Tags
پولیس, پاکستان, پاکستانی, قران, لوگ, مہنگائی, مکمل, مسائل, آدمی, اللہ, احتجاج, اسلام, بہترین, بھائی, تعلیم, حل, حدیث, سیاست, سال, شخص, عزیز, صوبہ, صحیح, صرف, صریح


Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests)
 
موضوع کے اختیارات
ظاہری انداز Rate This Thread
Rate This Thread:


Similar Threads
موضوع موضوع شروع کیا فورم جوابات آخری مراسلہ
تربوزی بچہ سیپ ویڈیوز 1 28-02-11 12:24 PM
میں روزی کا انگوٹھا ہوں زارا بچوں کا پاک نیٹ 4 12-02-11 11:46 AM
روزی روٹی کےلئے اپنا وطن مت چھوڑو چیتا چالباز شعر و شاعری 1 30-01-09 09:34 PM
پاکستان میں‌چاول کی زخیرہ اندوزی میاں شاہد عمومی بحث 0 21-05-08 05:37 PM


تمام اوقات پاکستانی معیاری وقت ( +5 GMT) کے لحاظ سے ہیں۔ ابھی وقت ہے 06:08 AM

Powered by vBulletin® Copyright ©2000 - 2012, Jelsoft Enterprises Ltd.
Content Relevant URLs by vBSEO
جملہ حقوق نشرو اشاعت ©2000 - 2012,پاکستان کی آواز - پاکستان کے فورمزکی انتظامیہ کے پاس مخفوظ ہیں۔ ہم اردو ترجمے کے لیے جناب زبیرکے مشکور ہیں-
اپنا بلاگ مفت حاصل کریں wordpress.pk
ہم pak.net ڈومین نیم کے لیے جناب فاروق سرور خان کے مشکور ہیں

Template-Modifications by TMS
vBCredits v1.4 Copyright ©2007 - 2008, PixelFX Studios
Ad Management plugin by RedTyger