غور سے پڑہیئے اِیمان والو ، اللہ تعالیٰ کی پُکاریں ، یہ پُکاریں کافروں یا مشرکوں کو نہیں ، بلا سمجھے کلمہ پڑھ کر مُسلمانوں کی گنتی میں شامل ہونے والون کو نہیں ، یہ پکاریں اِیمان لانے والوں کے لیے ہیں ، اللہ اُن کو پُکار پُکار کر کیا حُکم دیتا ہے ، غور سے پڑہیئے(یٰۤاَ اَیّْھَا الذَّینَ اَمَنُوا ادخُلُوا فی السِّلمِ کَآفَۃً وَ لا تَتَّبِعُوا الشَّیطٰنَ اِنَّہُ لَکُم عَدُوٌ مُبِینٌ فَاِن زَلَلتُم مِّن بَعدِ مَا جَآء َتکُمُ البَیِّنَاتُ فَاعلَمُوا اِنَّ اللّٰہ عَزِیزٌ حَکِیمٌ ) ( اے لوگوں جو اِیمان لائے ہو پورے کے پورے اِسلام میں داخل ہو جاؤ اور شیطان کے پیچھے مت چلو ، بے شک وہ تمہارا کُھلا دشمن ہے اور اگر تُم لوگوںتک واضح باتیں آنے کے بعد بھی تُم لوگ گمراہ ہوتے ہو تو جان رکھو کہ اللہ زبردست اور حکمت والا ہے ) سورت البقرۃ / آ یت ٢٠٨ ،
( یٰۤاَ اَیّْھَا الذَّینَ اَمَنُوا اَطِیعْوا اللّٰہَ وَ رَسُولَہُ وَ لاتَوَلَّوا عَنہُ وَ اَنتُم تَسمَعُونَ O وَ لَا تَکُونُوا کَالَّذِینَ قَالُواسَمِعنَا وَ ھُم لَا یَسمَعُونَ O اِنَّ شَرَّ الدََّّوَآبِّ عِندَ اللّٰہِ الصّْمُ البُکمُ الَّذِینَ لَا یَعقِلُونَ)(اے لوگو جو اِیمان لائے ہو اللہ اور رسول کی اطاعت کرو اور سنتے جانتے ہوئے رسول سے منہ نہیں پھیرو O اور اُن لوگوں کی طرح مت ہو جاؤ جو کہتے ہیں کہ ہم سن رہے ہیں لیکن وہ سنتے نہیں O بے شک اللہ کے سامنے سب سے بُرے وہ ہیں جو(عقل کے ) بہرے اور گونگے ہیں اور سمجھتے نہیں ) سورت ا لانفال /آ یت ٢٠ ، ٢١ ، ٢٢ ،
( یٰۤاَ اَیّْھَا الذَّینَ اَمَنُوا لَا تقدمُوا بَین َ یَدی اللَّّہ و رسَولَہُ و اتَّقُوا اللَّہ اِنَّ اللَّہ سَمِیعٌ عَلِیمٌ ) ( اے ( لوگو) جواِیمان لائے ہو اللہ اور اُس کے رسول سے آگے مت بڑھو اور اللہ سے بچو ( یعنی اُس کے عذاب سے ) بے شک اللہ سنتا اور جانتا ہے ) سورت الحجرات / آیت ١ ۔
پس اے اِیمان والو اپنے رب ،اکیلے و تنہا خالق و معبودِ حقیقی اللہ جو یقینا خُدا نہیں تھا ، نہ ہے اور نہ ہو سکتا ہے ، کی پکاروں پر لیبک کہتے ہوئے اُن پر عمل پیرا ہوجائیے ،
والسلام علیکم و رحمۃُ اللہ و برکاتہُ ، علی مَن اتبع ھُدیہُ ، و رِسولَہُ اِلیٰ یومِ القیامۃ ۔