واپس چلیں   پاکستان کی آواز > مذاہب اور انسانی زندگی > اسلام اور معاشرہ > اسلامی نظریہ حیات



اسلامی نظریہ حیات اسلام ہمارا مذہب ہے اور اسلام دنیا کا واحد مذہب ہے جو انسان کو زندگی گزارنے ک پورا پورا طریقہ کار فراہم کرتا ہے اس سکشن میں اسلام کے مطابق زندگی گزرانے کے بارے میں‌لکھا جائے گا


مریض کی عِیادت

short url
جواب
 
LinkBack موضوع کے اختیارات موضوع کی درجہ بندی ظاہری انداز
پرانا 25-09-11, 10:20 PM   #1
مریض کی عِیادت
عرفان مسلم عرفان مسلم آف لائن ہے 25-09-11, 10:20 PM

مریض کی عِیادت

محترم بھائیو اور بہنو،
جب ہمارا کوئی مسلمان بھائی/بہن بیمار ہو جائے تو ہمیں وقت نکال کر اُس بھائی/بہن کی عیادت کے لئے ضرور جانا چاہیے کہ کسی مسلمان کی عیادت کرنا بھی بہت زیادہ اجرو ثواب کا باعث ہے ۔
حضرتِ سیدنا عبد الرحمن بن عمرو اور عبداللہ بن عمر رضی اللہ تعالی عنہم سے روایت ہے کہ حضور نبی کریم رؤف الرحیم صلَّی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلّم نے فرمایاکہ
'' جو اپنے کسی مسلمان بھائی کی حاجت روائی کے لئے جاتاہے اللہ عزوجل اس پرپچھتر ہزار ملائکہ کے ذریعہ سایہ فرماتاہے، وہ فرشتے اس کے لئے دعا کرتے ہیں اور وہ فارغ ہونے تک رحمت میں غوطہ زن رہتا ہے اور جب وہ اس کام سے فارغ ہوجاتاہے تو اللہ عزوجل اس کے لئے ایک حج اور ایک عمرے کا ثواب لکھتاہے اور جس نے مریض کی عیادت کی اللہ عزوجل اس پر پچھتر ہزار ملائکہ کے ذریعے سایہ فرمائے گا اور گھر واپس آنے تک اسکے ہرقدم اٹھانے پر اس کے لئے ایک نیکی لکھی جائے گی اور اس کے ہر قدم رکھنے پر اس کا ایک گناہ مٹادیا جائے گا اورایک درجہ بلند کیا جائے گا، جب وہ مریض کے ساتھ بیٹھے گا تورحمت اسے ڈھانپ لے گی اور اپنے گھر واپس آنے تک رحمت اسے ڈھانپے رکھے گی ۔''
(التر غیب والتر ھیب ،کتاب الجنائز ،باب التر غیب فی عیادۃ المرضی ،الحدیث ۱۳ ،۴ا ،ج۴، ص ۱۶۵)

حضرتِ سیدنا ابو ہریرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے کہ محسنِ انسانیت صلَّی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلّم نے فرمایا کہ
جو شخص کسی مریض کی عیادت کرتاہے تو ایک منادی آسمان سے ندا کرتاہے ،'' خوش ہوجاکہ تیرا یہ چلنا مبارک ہے اور تو نے جنت میں اپنا ٹھکانا بنالیا ہے۔''
(سنن ابن ماجہ ،کتاب الجنائز ،باب ماجاء فی ثواب من عا د مریضاً،الحدیث ۱۴۴۳ ، ج۲ ،ص ۱۹۲)

حضرتِ سیدنا ابو سَعِیْد خُدْرِی رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے کہ حضور نبی کریم رؤف الرحیم صلَّی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلّم نے فرمایاکہ
'' مریضوں کی عیادت کیا کرواور جنازوں میں شرکت کیا کرو یہ تمہیں آخرت کی یا د دلاتے رہیں گے ۔''
(المسندللامام احمد،مسند ابی سعید الخدری ،الحدیث ۱۱۱۸۰ ،ج۴ ،ص ۴۷ )

حضرتِ سیدنا اَنس رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے کہ حضور نبی کریم رؤف الرحیم صلَّی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلّم نے فرمایاکہ
'' جس نے اچھے طریقے سے وضو کیا اور ثواب کی امید پر اپنے کسی مسلمان بھائی کی عیادت کی اسے جہنم سے ستر سال کے فاصلے تک دور کردیا جائیگا۔''
(سنن ابی داؤد ،،کتاب الجنائز ، باب فی فضل العیادۃ ...الخ ، الحدیث ۳۰۹۷ ، ج۳ ، ص ۲۴۸)

محترم بھائیو اور بہنو! جب بھی کسی مریض کی عیادت کے لئے جانا ہو تومریض سے اپنے لئے دعا لازمی کروانی چاہیے کہ مریض کی دعا رد نہیں ہوتی چنانچہ

حضرتِ سیدنا ابن عباس رضی اللہ تعالی عنہما سے روایت ہے کہ محسنِ انسانیت صلَّی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلّم نے فرمایاکہ
'' مریض جب تک تندرست نہ ہوجائے اس کی کوئی دعا رد نہیں ہوتی۔''
(الترغیب والتر ھیب ،کتاب الجنائز ، باب الترغیب فی عیادۃ المرضی ...الخ ، الحدیث۱۹ ، ج ۴ ، ص ۱۶۶)

حضرت سیدنا عمر بن خطاب رضی اللہ تعالی عنہ سے روایت ہے کہ حضور نبی کریم رؤف الرحیم صلَّی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلّم نے فرمایاکہ
'' جب تم کسی مریض کے پاس آؤ تو اس سے اپنے لئے دعا کی درخواست کرو کیونکہ اس کی دعا فرشتوں کی دعا کی طرح ہوتی ہے۔''
(سنن ابن ماجہ، کتاب الجنائز ، باب ماجاء فی عیادۃ المریض ،الحدیث ۱۴۴۱، ج۲، ص ۱۹۱)

محترم بھائیو اور بہنو!جب کسی مریض کی عیادت کو جائیں تو مریض کے لئے بھی دعا کریں ایک دعا حدیث مبارکہ میں تعلیم فرمائی گئی ہے ہو سکے تو یہ دعا ہی پڑھ لیں۔
حضرتِ سیدنا ابن عباس رضی اللہ تعالی عنہما سے روایت ہے کہ حضور نبی کریم رؤف الرحیم صلَّی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلّم نے فرمایاکہ
'' جس نے کسی ایسے مریض کی عیادت کی جس کی موت کا وقت قریب نہ آیا ہواورسات مرتبہ یہ الفاظ کہے تواللہ عزوجل اسے اس مرض سے شفا عطا فرمائے گا ۔

اَسْئَلُ اللہَ الْعَظِیْمَ رَبَّ الْعَرْشِ الْعَظِیْمِ اَنْ یَشْفِیَکَ
ترجمہ: میں عظمت والے ،عرش عظیم کے مالک اللہ عزوجل سے تیرے لئے شفاء کا سوال کرتاہوں۔
(سنن ابی داؤد ، کتاب الجنائز ، باب الدعاء للمريض عند العیادۃ ، الحدیث ۳۱۰۶، ج۳ ، ص ۲۵۱)

اللہ تعالیٰ سے دعا ہے کہ ہمیں عیادت کی سنت پربھی عمل کی توفیق عطا فرمائے۔

اٰمین بجا ہ النبی الامین صلی اللہ تعا لیٰ علیہ واٰلہ وسلم

عرفان مسلم
Senior Member
مقبول
تاریخ شمولیت: Jun 2011
عمر: 23
مراسلات: 127
شکریہ: 37
95 مراسلہ میں 353 بارشکریہ ادا کیا گیا
مناظر: 312
Reply With Quote
عرفان مسلم کا شکریہ ادا کیا گیا
نبیل خان (25-09-11)
پرانا 25-09-11, 10:25 PM   #2
Senior Member
 
تاریخ شمولیت: Jun 2011
مراسلات: 2,286
کمائي: 26,455
شکریہ: 8,476
1,585 مراسلہ میں 3,504 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

جزاک اللہ بہت اچھی تحریر ہے
نبیل خان آف لائن ہے   Reply With Quote
جواب

Tags
color, green, ہے۔, گھر, گئی, وقت, موت, مسلمان, تعلیم, جائیں, جائے, خوش, درخواست, دعا, سوال, سال, شخص, عمرو, عمرے, عباس, عبداللہ, عزوجل, عظیم, عظمت, غیب


Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests)
 
موضوع کے اختیارات
ظاہری انداز Rate This Thread
Rate This Thread:



تمام اوقات پاکستانی معیاری وقت ( +5 GMT) کے لحاظ سے ہیں۔ ابھی وقت ہے 06:19 AM

Powered by vBulletin® Copyright ©2000 - 2012, Jelsoft Enterprises Ltd.
Content Relevant URLs by vBSEO
جملہ حقوق نشرو اشاعت ©2000 - 2012,پاکستان کی آواز - پاکستان کے فورمزکی انتظامیہ کے پاس مخفوظ ہیں۔ ہم اردو ترجمے کے لیے جناب زبیرکے مشکور ہیں-
اپنا بلاگ مفت حاصل کریں wordpress.pk
ہم pak.net ڈومین نیم کے لیے جناب فاروق سرور خان کے مشکور ہیں

Template-Modifications by TMS
vBCredits v1.4 Copyright ©2007 - 2008, PixelFX Studios
Ad Management plugin by RedTyger