واپس چلیں   پاکستان کی آواز > مذاہب اور انسانی زندگی > اسلام اور معاشرہ > اسلام اور عصر حاضر



اسلام اور عصر حاضر اسلام اور عصر حاضر


اپریل فول : ایک معاشرتی بُرائی

short url
جواب
 
LinkBack موضوع کے اختیارات موضوع کی درجہ بندی ظاہری انداز
پرانا 31-03-08, 11:05 AM  
اپریل فول : ایک معاشرتی بُرائی
میاں شاہد میاں شاہد آف لائن ہے 31-03-08, 11:05 AM




اپریل فول:ایک معاشرتی برائی


حضرت مولانا مفتی محمد تقی عثمانی


مغرب کی بے سوچے سمجھے تقلید کے شوق نے ہمارے معاشرے میں جن برائیوں کورواج دیا،انہی میں سے ایک رسم ''اپریل فول'' بھی ہے۔اس رسم کے تحت ےکم اپریل کی تاریخ میں جھوٹ بول کر کسی کو دھوکہ دینا اوردھوکہ دے کرکسی کو بے وقوف بنانانہ صرف جائزسمجھا جاتا ہے،بلکہ اسے ایک کمال قرار دیا جاتا ہے،جوشخص جتنی صفائی اور چابکدستی سے دوسرے کو جتنا بڑا دھوکہ دے اُتنا ہی اسے قابل تعریف اور یکم اپریل کی تاریخ سے صحیح فائدہ اُٹھانے والا سمجھا جاتا ہے۔

یہ مذاق جسے درحقیقت ''بدمذاقی''کہنا چاہئے،نہ جانے کتنے افراد کو بلاوجہ جانی ومالی نقصان پہنچا چکا ہے،بلکہ اسکے نتیجے میں بعض اوقات لوگوں کی جانیں چلی گئی ہیں،کہ انہیں کسی ایسے صدمے کی جھوٹی خبر سنادی گئی جسے سننے کی وہ تاب نہ لاسکے اور زندگی ہی سے ہاتھ دھو بیٹھے۔

یہ رسم جس کی بنیاد جھوٹ،دھوکہ اور کسی بے گناہ کو بلاوجہ بےوقوف بنانے پر ہے،اخلاقی اعتبار سے توجیسے کچھ ہے ظاہر ہی ہے،لیکن اسکا تاریخی پہلو بھی ان لوگوں کےلئے انتہائی شرمناک ہے جو حضرت عیسیٰ ںکے تقدس پر کسی بھی اعتبار سے ایمان رکھتے ہیں۔

اس رسم کی ابتداء کیسے ہوئی؟اس بارے میں مؤرخین کے بیانات مختلف ہیں۔بعض مصنفین کا کہنا ہے کہ فرانس میں سترہویں صدی سے پہلے سال کا آغاز جنوری کے بجائے اپریل سے ہوا کرتا تھا،اس مہینے کو رومی لوگ اپنی دیوی وینس(Venus)کی طرف منسوب کرکے مقدس سمجھا کرتے تھے،وینس کا ترجمہ یونانی زبان میںAphroditeکیا جاتاتھا اور شایداسی یونانی نام سے مشتق کرکے مہینے کا نام اپریل رکھ دیا گیا۔(برٹانیکا،پندرہواں ایڈیشن،ص٢٩٢،ج٨)

لہٰذا بعض مصنفین کا کہنا یہ ہے کہ چونکہ یکم اپریل سال کی پہلی تاریخ ہوا کرتی تھی اور اس کے ساتھ ایک بت پرستانہ تقدس بھی وابستہ تھا،اس لئے اس دن کو لوگ جشن مسرت منایا کرتے تھے اور اسی جشن مسرت کا ایک حصہ ہنسی مذاق بھی تھا جورفتہ رفتہ ترقی کرکے اپریل فول کی شکل اختیار کر گیا۔بعض لوگ کہتے ہیں کہ اس جشن مسرت کے دن لوگ ایک دوسرے کوتحفے دیا کرتے تھے،ایک مرتبہ کسی نے تحفے کے نام پر کوئی مذاق کیاجو بالآخردوسرے لوگوں میں بھی رواج پکڑگیا۔

برٹانیکا میں اس رسم کی ایک اور وجہ یہ بیان کی گئی ہے کہ ٢١ مارچ سے موسم میں تبدیلیاں آنی شروع ہوتی ہیں، ان تبدیلیوںکو بعض لوگوں نے اس طرح تعبیر کیا کہ(معاذاللہ)قدرت ہمارے ساتھ مذاق کرکے ہمیں بےوقوف بنارہی ہے،لہٰذا لوگوں نے بھی اس زمانے میں ایک دوسرے کوبےوقوف بنانا شروع کردیا۔(برٹانیکا،ص٤٩٦،ج١) یہ بات اب بھی مبہم ہی ہے کہ قدرت کے اس نام نہاد ''مذاق'' کے نتیجے میں یہ رسم چلانے سے ''قدرت''کی پیروی مقصود تھی یااس سے انتقام لینا منظور تھا؟

ایک تیسری وجہ انیسویں صدی کی معروف انسائیکلوپیڈیا''لاروس''نے بیان کی ہے اور اسی کو صحیح قرار دیا ہے۔وہ وجہ یہ ہے کہ دراصل یہودیوں اور عیسائیوں کی بیان کردہ روایات کے مطابق یکم اپریل وہ تاریخ ہے جس میں رومیوں اور یہودیوں کی طرف سے حضرت عیسیٰ علیہ السلام کو تمسخر اور استہزاء کا نشانہ بنایا گیا،موجودہ نام نہاد انجیلوں میںاس واقعے کی تفصیلات بیان کی گئی ہیں۔لوقا کی انجیل کے الفاظ یہ ہیں''اور جو آدمی اسے(یعنی حضرت مسیح علیہ السلام کو)گرفتارکئے ہوئے تھے،اس کو ٹھٹھے میں اُڑاتے اور مارتے تھے اوراس کی آنکھیں بند کرکے اس کے منہ پر طمانچے مارتے تھے اور اس سے یہ کہ کر پوچھتے تھے کہ نبوت(یعنی الہام)سے بتا کہ کس نے تجھ کومارا؟اور طعنے مار مار کربہت سی اورباتیں اس کے خلاف کہیں''(لوقا٢٢:٣٦تا ٦٥)۔

انجیلوں میں یہ بھی بیان کیا گیا ہے کہ پہلے حضرت مسیح علیہ السلام کو یہودی سرداروں اور فقیہوںکی عدالت عالیہ میں پیش کیا گیا،پھر انہیں پیلاطس کی عدالت میں لے گئے کہ انکا فیصلہ وہاں ہوگا،پھر پیلاطس نے انہیں ہیروڈیس کی عدالت میں بھیج دیا اور بالآخرہیروڈیس نے دوبارہ فیصلے کے لئے ان کو پیلاطس ہی کی عدالت میں بھیجا۔لاروس کا کہنا ہے کہ حضرت عیسیٰ علیہ السلام کو ایک عدالت سے دوسری عدالت میں بھیجنے کا مقصد بھی ان کے ساتھ مذاق کرنا اور انہیں تکلیف پہنچانا تھا اور چونکہ یہ واقعہ یکم اپریل کوپیش آیا تھا اس لئے اپریل فول کی رسم درحقیقت اسی شرمناک واقعے کی یاد گارہے۔۔۔۔۔۔

اگریہ بات درست ہے(لاروس وغیرہ نے اسے بڑے وثوق کے ساتھ درست قرار دیا ہے اور اسکے شواہد پیش کئے ہیں)تو غالب گمان یہی ہے کہ یہ رسم یہودیوں نے جاری کی ہوگی اور اسکا منشاحضرت عیسیٰ علہی السلام کی تضحیک ہوگی،لیکن یہ بات حیرتناک ہے کہ جو رسم یہودیوں نے(معاذاللہ)حضرت عیسیٰ علیہ السلام کی ہنسی اُڑانے کے لئے جاری کی،اسے عیسائیوں نے کسطرح ٹھنڈے پیٹوں نہ صرف قبول کرلیابلکہ خود بھی اسے منانے اور رواج دینے میں شریک ہو گئے،اس کی وجہ یہ بھی ہوسکتی ہے کہ عیسائی صاحبان اس رسم کی اصلیت سے واقف نہ ہوں اور انہوں نے بے سوچے سمجھے اس پر عمل شروع کردیا ہواور یہ بھی ہو سکتا ہے کہ عیسائیوں کا مزاج و مذاق اس معاملے مں عجیب و غریب ہے،جس صلیب پر حضرت عیسیٰ علیہ السلام کو انکے خیال میں سولی دی گئی بظاہر قاعدے سے ہونا تو یہ چاہیئے تھا کہ وہ انکی نگاہ میں قابلِ نفرت ہوتی کہ اس کے ذریعے حضرت مسیح علیہ السلام کو ایسی اذیت دی گئی،لیکن یہ عجیب بات ہے کہ عیسائی حضرات نے اسے مقدس قرار دینا شروع کر دیااور آج وہ عیسائی مذہب کے تقدس کی سب سے بڑی علامت سمجھی جاتی ہے۔

لیکن مندرجہ بالاتفصیل سے یہ بات ضرورواضح ہوتی ہے کہ خواہ اپریل فول کی رسم وینس نامی دیوی کی طرف منسوب ہو،یااسے(معاذاللہ)قدرت کے مذاق کا ردعمل کہا جائے یا حضرت عیسیٰ علیہ السلام کے مذاق اڑانے کی یادگار،ہر صورت میں اس رسم کا رشتہ کسی نہ کسی توہم پرستی یا کسی گستاخانہ نظریئےیا واقعے سے جڑا ہوا ہے اور مسلمانوں کے نقطئہ نظر سے یہ رسم مندرجہ ذیل بدترین گناہوں کا مجموعہ ہے۔(١) جھوٹ بولنا۔(٢) دھوکہ دینا۔ (٣) دوسرے کو اذیت پہنچانا۔ (٤) ایک ایسے واقعے کی یادگار منانا،جس کی اصل یا تو بت پرستی ہے، یا توہم پرستی ہے، یا پھرایک پیغمبر کے ساتھ گستاخانہ مذاق۔اب مسلمانوں کو خود یہ فیصلہ کرلینا چاہئے کہ آیا یہ رسم اس لائق ہے کہ اسے مسلمان معاشروںمیں اپنا کراسے فروغ دیا جائے؟ اللہ کا شکر ہے کہ ہمارے ماحول میںاپریل فول منانے کا رواج بہت زیادہ نہیں ہے،لیکن اب بھی ہر سال کچھ نہ کچھ خبریں سننے میں آہی جاتی ہیںکہ بعض لوگوں نے اپریل فول منایا،جولوگ بے سوچے سمجھے اس رسم میں شریک ہوتے ہیں،وہ اگر سنجیدگی سے اس رسم کی حقیقت،اصلیت اور اس کے نتائج پر غور کریں تو انشاء اللہ اس سے پرہیزکی اہمیت تک ضرور پہنچ کر رہیں گے۔

Last edited by میاں شاہد; 31-03-09 at 09:41 AM..

 
میاں شاہد's Avatar
میاں شاہد
Senior Member
تاریخ شمولیت: Mar 2008
مقام: www.alkamunia.com
مراسلات: 10,442
شکریہ: 8,508
4,556 مراسلہ میں 9,750 بارشکریہ ادا کیا گیا
مناظر: 2862
Reply With Quote
7 قاری/قارئین نے میاں شاہد کا شکریہ ادا کیا
فیصل ناصر (27-03-10), ھارون اعظم (27-02-11), محمد عاصم (17-08-10), مرزا عامر (17-08-10), رضی (24-05-09), شبنم (27-02-11), عروج (02-10-10)
پرانا 31-03-09, 09:43 PM   #16
Senior Member
 
ایس اے نقوی's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Jan 2009
عمر: 32
مراسلات: 5,924
کمائي: 352,015
شکریہ: 20,508
4,952 مراسلہ میں 14,662 بارشکریہ ادا کیا گیا
ایس اے نقوی کو Yahoo کے ذریعے پیغام ارسال کریں ایس اے نقوی کو Skype™ کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default

شاہد بھائی آپ کی تحریر بہت جاندار ہے اور بہت غور طلب بھی اور چونکہ ہم پاکستانی قوم ہین ہم کو کسی کو دکھ پہنچانے کےلئے کوئی موقع ملنا چاہیئے ہم اسے ضائع نہیں کرتے یہ جانے بغیر کہ اس مزاق سے دوسرے کو کتنی تکلیف ہوسکتی ہے ام غزل نے بجا فرمایا ہے کہ سمجھنے والوں کیلئے اس مضمون میں‌بہت کچھ ہے اور نہ سمجھے جو وہ خسارے میں۔
اللہ ہم کو سیدھے راستے پر چلنے کی توفیق عطا فرمائے اور ہم کسی کی دل آزاری کا باعث نہ بنیں آمین ثم آمین
ایس اے نقوی آف لائن ہے   Reply With Quote
3 قاری/قارئین نے ایس اے نقوی کا شکریہ ادا کیا
میاں شاہد (01-04-09), مرزا عامر (17-08-10), رضی (24-05-09)
پرانا 31-03-09, 11:03 PM   #17
Senior Member

 
عبداللہ حیدر's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Jun 2007
مقام: سیارہ زمین
مراسلات: 4,222
کمائي: 77,428
شکریہ: 9,129
3,023 مراسلہ میں 11,135 بارشکریہ ادا کیا گیا
عبداللہ حیدر کو Yahoo کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default

بہت خوب یا عمی! اللہ قبول کرے۔
عبداللہ حیدر آف لائن ہے   Reply With Quote
2 قاری/قارئین نے عبداللہ حیدر کا شکریہ ادا کیا
میاں شاہد (01-04-09), رضی (24-05-09)
پرانا 01-04-09, 12:36 AM   #18
Senior Member
 
تاریخ شمولیت: Jul 2007
عمر: 48
مراسلات: 4,389
کمائي: 88,841
شکریہ: 2,077
3,583 مراسلہ میں 12,686 بارشکریہ ادا کیا گیا
Lightbulb

اقتباس:
اصل مراسلہ منجانب : ایکسٹو مراسلہ دیکھیں
منہ دھلوانے کے لیئے نہیں جناب گدھوں کو نہلوانے کے لیئے.
السلام علیکم و رحمۃ اللہ و برکاتہ ،
حقیقی دنیا میں تو پاکستانی پولیس ، فوج اور خفیہ انجنسیز واقعتا نہلوانے کے قابل ہو چکی ہیں ، جناب کتابی دنیا میں تو اس مخلوق سے محفوظ رہنے دیجیے ، اگر مر جانے والوں کا کوئی ربط دنیا سے ممکن ہوتا تو یہ کہنا پڑتا کہ بے چارے ابن صفی اس بے مروتی پر چلبلا اٹھے ہوں گے ، و السلام علیکم۔
عادل سہیل آن لائن ہے   Reply With Quote
5 قاری/قارئین نے عادل سہیل کا شکریہ ادا کیا
فیصل ناصر (01-04-09), میاں شاہد (01-04-09), مرزا عامر (17-08-10), ایکسٹو (01-04-09), عبداللہ حیدر (01-04-09)
پرانا 01-04-09, 01:00 AM   #19
Senior Member

 
فیصل ناصر's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Dec 2007
مقام: کراچی
مراسلات: 17,523
کمائي: 298,166
شکریہ: 36,134
13,828 مراسلہ میں 40,299 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

عادل بھائی
آپ بھی رنگا رنگ شخصیت ہیں
فیصل ناصر آف لائن ہے   Reply With Quote
2 قاری/قارئین نے فیصل ناصر کا شکریہ ادا کیا
میاں شاہد (01-04-09), رضی (24-05-09)
پرانا 01-04-09, 02:29 AM   #20
Senior Member
 
تاریخ شمولیت: Jul 2007
عمر: 48
مراسلات: 4,389
کمائي: 88,841
شکریہ: 2,077
3,583 مراسلہ میں 12,686 بارشکریہ ادا کیا گیا
Lightbulb

اقتباس:
اصل مراسلہ منجانب : فیصل ناصر مراسلہ دیکھیں
عادل بھائی
آپ بھی رنگا رنگ شخصیت ہیں
السلام علیکم و رحمۃ اللہ و برکاتہ،
پسندیدگی کے لیے آپ کا شکر گذار ہوں ، فیصل بھائی ، جزاک اللہ خیرا ، و السلام علیکم۔
عادل سہیل آن لائن ہے   Reply With Quote
2 قاری/قارئین نے عادل سہیل کا شکریہ ادا کیا
میاں شاہد (28-03-10), رضی (24-05-09)
پرانا 27-03-10, 01:15 PM   #21
Senior Member
 
ھارون اعظم's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Dec 2007
مراسلات: 5,240
کمائي: 121,336
شکریہ: 15,085
4,225 مراسلہ میں 12,893 بارشکریہ ادا کیا گیا
ھارون اعظم کو Yahoo کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default

اپریل فول ایک معاشرتی برائی ہے۔ بسنت کی طرح آہستہ آہستہ یہ برائی بھی ہمارے معاشرے میں‌ پھیل رہی ہے۔ ہمیں اپنے دوست احباب کو اس کے بارے میں‌ آگاہ کرنا چاہیئے۔ تا کہ ایک غلط رسم کی حوصلہ شکنی ہو۔

اپریل کے حوالے سے اگر سرورق پر لگایا جائے تو بہتر ہوگا۔
__________________


http:// haroonazam.wordpress.com

ھارون اعظم کا بلاگ۔
ھارون اعظم آن لائن ہے   Reply With Quote
3 قاری/قارئین نے ھارون اعظم کا شکریہ ادا کیا
فیصل ناصر (27-03-10), میاں شاہد (28-03-10), مرزا عامر (17-08-10)
پرانا 27-03-10, 01:17 PM   #22
Senior Member
 
ھارون اعظم's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Dec 2007
مراسلات: 5,240
کمائي: 121,336
شکریہ: 15,085
4,225 مراسلہ میں 12,893 بارشکریہ ادا کیا گیا
ھارون اعظم کو Yahoo کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default

اپریل فول ایک معاشرتی برائی ہے۔ بسنت کی طرح آہستہ آہستہ یہ برائی بھی ہمارے معاشرے میں‌ پھیل رہی ہے۔ ہمیں اپنے دوست احباب کو اس کے بارے میں‌ آگاہ کرنا چاہیئے۔ تا کہ ایک غلط رسم کی حوصلہ شکنی ہو۔

اپریل کے حوالے سے اگر سرورق پر لگایا جائے تو بہتر ہوگا۔
ھارون اعظم آن لائن ہے   Reply With Quote
3 قاری/قارئین نے ھارون اعظم کا شکریہ ادا کیا
فیصل ناصر (27-03-10), میاں شاہد (28-03-10), مرزا عامر (17-08-10)
پرانا 28-03-10, 09:19 AM   #23
Senior Member
 
میاں شاہد's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Mar 2008
مقام: www.alkamunia.com
مراسلات: 10,442
کمائي: 38,182
شکریہ: 8,508
4,556 مراسلہ میں 9,750 بارشکریہ ادا کیا گیا
میاں شاہد کو MSN کے ذریعے پیغام ارسال کریں میاں شاہد کو Yahoo کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default

اقتباس:
اصل مراسلہ منجانب : فیصل ناصر مراسلہ دیکھیں
عادل بھائی
آپ بھی رنگا رنگ شخصیت ہیں
اقتباس:
اصل مراسلہ منجانب : عادل سہیل مراسلہ دیکھیں
السلام علیکم و رحمۃ اللہ و برکاتہ،
پسندیدگی کے لیے آپ کا شکر گذار ہوں ، فیصل بھائی ، جزاک اللہ خیرا ، و السلام علیکم۔
یہ سب گجرانوالہ کے فرإی چڑوں‌کا کمال لگتا ہے



بٹن دباکے
میاں شاہد آف لائن ہے   Reply With Quote
پرانا 28-03-10, 09:21 AM   #24
Senior Member
 
میاں شاہد's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Mar 2008
مقام: www.alkamunia.com
مراسلات: 10,442
کمائي: 38,182
شکریہ: 8,508
4,556 مراسلہ میں 9,750 بارشکریہ ادا کیا گیا
میاں شاہد کو MSN کے ذریعے پیغام ارسال کریں میاں شاہد کو Yahoo کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default

اقتباس:
اصل مراسلہ منجانب : ھارون اعظم مراسلہ دیکھیں
اپریل فول ایک معاشرتی برائی ہے۔ بسنت کی طرح آہستہ آہستہ یہ برائی بھی ہمارے معاشرے میں‌ پھیل رہی ہے۔ ہمیں اپنے دوست احباب کو اس کے بارے میں‌ آگاہ کرنا چاہیئے۔ تا کہ ایک غلط رسم کی حوصلہ شکنی ہو۔

اپریل کے حوالے سے اگر سرورق پر لگایا جائے تو بہتر ہوگا۔



اس تحریر کو پڑھنے، پسند کرنے اور حوصلہ بڑھانے کا بے حد شکریہ
اللہ پاک ہم سب کو دین کی صحیح سمجھ اور عمل کی توفیق دے، آمین


میاں شاہد آف لائن ہے   Reply With Quote
میاں شاہد کا شکریہ ادا کیا گیا
فیصل ناصر (28-03-10)
پرانا 28-03-10, 09:51 AM   #25
ذیلی ناظم
 
کنعان's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Jun 2009
مقام: ENGLAND
مراسلات: 5,499
کمائي: 118,543
شکریہ: 13,494
4,903 مراسلہ میں 16,685 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

السلام علیکم

اپریل فول بھی پاکستان میں کوئی نئی نہیں منائی جا رہی بہت پرانی ھے مگر اسے سب لوگ نہیں مناتے، اس پر زیادہ رجعان ان کا ہی ہوتا ھے جنہیں دوسرں کو تنگ کرنے میں خوشی حاصل ہوتی ھے یا جن کو تنزومزاح سے زیادہ لگاؤ ہوتا ھے۔ عام حالات میں اس پر کوئی توجہ نہیں دیتا۔

والسلام
__________________


کنعان آن لائن ہے   Reply With Quote
کنعان کا شکریہ ادا کیا گیا
مرزا عامر (17-08-10)
پرانا 17-08-10, 12:45 AM   #26
Senior Member
 
شبنم's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Aug 2010
مقام: Lahore Farooq Gunj
مراسلات: 494
کمائي: 6,862
شکریہ: 1,279
326 مراسلہ میں 727 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

ویسےمی تو اپریل فول نہی مناتامگردوسروںکےلےعبرت کاسامان ہے

بہت بہت شکریہ
شبنم آف لائن ہے   Reply With Quote
شبنم کا شکریہ ادا کیا گیا
میاں شاہد (17-08-10)
پرانا 17-08-10, 12:46 AM   #27
Senior Member
 
شبنم's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Aug 2010
مقام: Lahore Farooq Gunj
مراسلات: 494
کمائي: 6,862
شکریہ: 1,279
326 مراسلہ میں 727 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

ویسےمیں تو اپریل فول نہیں مناتامگردوسروںکےلےعبرت کاسامان ہے

بہت بہت شکریہ
شبنم آف لائن ہے   Reply With Quote
شبنم کا شکریہ ادا کیا گیا
میاں شاہد (27-02-11)
پرانا 17-08-10, 12:52 AM   #28
Senior Member
 
مرزا عامر's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Jun 2010
مقام: Finland
مراسلات: 4,644
کمائي: 84,708
شکریہ: 28,669
4,115 مراسلہ میں 13,064 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

اپریل فول کی طرح بسنت کے بارے میں بھی لکا جائے - بسنت ایک رسم بن گئی ہے اور وہ بھی بے ہودہ ترین- اگر کوئی اچھا لکھنے والا ہو تو اس کے بارے میں ضرور لکھے-
__________________
میں اک دن لَوٹ کے آوں گا
مرزا عامر آن لائن ہے   Reply With Quote
2 قاری/قارئین نے مرزا عامر کا شکریہ ادا کیا
میاں شاہد (17-08-10), محمد عاصم (17-08-10)
پرانا 26-02-11, 02:49 PM   #29
Junior Member
اجنبی
 
عبدالسلام's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Feb 2011
مراسلات: 11
کمائي: 510
شکریہ: 8
9 مراسلہ میں 25 بارشکریہ ادا کیا گیا
Post اپریل فول

ماشاءاللہ اللہ تبارک وتعالیٰ آپ کو مذید اچھی باتیں لکھنے کی توفیق اور ہمت وحوصلہ عطا فرمائے ۔ مجھے آپ اور پوری ملتِ اسلامیہ کو اپریل فول کے فضول اور غیر شرعی اور سادہ انسانوں کے دلوں کو ہلادینے والی اس رسم کو ختم کرنے کیلئے بھرپور کوشش کرنی چاہئے تاکہ تمام لوگ اس قبیح فعل سے بچ جائیں اور سب لوگ امن وامان کی زندگی بسر کریں۔اکثر سننے میں یہ بات آتی ہے کہ اس دن لوگوں کو بےشمار حادثات کا سامنا کرنا پڑتاہے۔اللہ ہم سب کا ہامی وناصر ہو ۔آمین

Last edited by عبدالسلام; 26-02-11 at 02:58 PM. وجہ: دل کی بات
عبدالسلام آف لائن ہے   Reply With Quote
عبدالسلام کا شکریہ ادا کیا گیا
میاں شاہد (27-02-11)
پرانا 26-02-11, 11:47 PM   #30
Senior Member
 
ارشد کمبوہ's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Oct 2010
مقام: Bhawal Pur
مراسلات: 1,478
کمائي: 19,781
شکریہ: 4,532
893 مراسلہ میں 2,295 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

بہت اچھی شیئرنگ ہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔ شکریہ
ارشد کمبوہ آف لائن ہے   Reply With Quote
ارشد کمبوہ کا شکریہ ادا کیا گیا
میاں شاہد (27-02-11)
جواب

Tags
color, کمال, گمان, پولیس, پاکستانی, لوگ, نفرت, ممکن, آج, آدمی, ایمان, اللہ, بھائی, جھوٹ, حضرات, خلاف, خبر, زندگی, سال, عیسیٰ, عدالت, صفی, صلیب, صدمہ, صرف


Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests)
 
موضوع کے اختیارات
ظاہری انداز Rate This Thread
Rate This Thread:


Similar Threads
موضوع موضوع شروع کیا فورم جوابات آخری مراسلہ
پاکستانی فنکاروں سے کام نہ لیں ورنہ سختی سے نمٹیں گے، شیوسینا کی بھارتی چینلز اور پروڈیوسرز کو دھمکی گلاب خان خبریں 0 21-02-11 06:52 AM
Swine Flu سوائن فلو‘‘ آخر ہے کیا؟ یہ بیماری کہاں سے آتی ہے اور کیسے پھیلتی ہے؟ Real_Light شعبہ طب 3 03-05-09 12:52 PM
سڈنی ٹیسٹ آسٹریلیا کے نام،تاریخ بدلنے کے بھارتی کے بھارتی دعوے کھوکھلے نعرے ثابت ہوئے عبدالقدوس کھیل اور کھلاڑی 0 07-01-08 08:30 AM
واضح شکست دیکھ کر بینظیر پھرن لیگ کی کشتی میں سوار ہونا چاہتی ہیں،پرویز الٰہی خرم شہزاد خرم خبریں 0 05-12-07 08:46 AM
جنرل پرویز ڈوبتی کشتی میں سوار ہیں، جسٹس وجیہہ خرم شہزاد خرم خبریں 0 21-11-07 08:29 AM


تمام اوقات پاکستانی معیاری وقت ( +5 GMT) کے لحاظ سے ہیں۔ ابھی وقت ہے 06:33 AM

Powered by vBulletin® Copyright ©2000 - 2012, Jelsoft Enterprises Ltd.
Content Relevant URLs by vBSEO
جملہ حقوق نشرو اشاعت ©2000 - 2012,پاکستان کی آواز - پاکستان کے فورمزکی انتظامیہ کے پاس مخفوظ ہیں۔ ہم اردو ترجمے کے لیے جناب زبیرکے مشکور ہیں-
اپنا بلاگ مفت حاصل کریں wordpress.pk
ہم pak.net ڈومین نیم کے لیے جناب فاروق سرور خان کے مشکور ہیں

Template-Modifications by TMS
vBCredits v1.4 Copyright ©2007 - 2008, PixelFX Studios
Ad Management plugin by RedTyger