واپس چلیں   پاکستان کی آواز > مذاہب اور انسانی زندگی > اسلام اور معاشرہ > اسلام اور عصر حاضر



اسلام اور عصر حاضر اسلام اور عصر حاضر


تبدیلی کا اسلامی طریقہ کار....پہلا مرحلہ

short url
جواب
 
LinkBack موضوع کے اختیارات موضوع کی درجہ بندی ظاہری انداز
پرانا 18-03-11, 01:40 AM  
تبدیلی کا اسلامی طریقہ کار....پہلا مرحلہ
عبداللہ آدم عبداللہ آدم آن لائن ہے 18-03-11, 01:40 AM

السلام علیکم::

میرے محترم بھائیو اور بہنو! اسلام ہم سے یہ تقاضا تو کرتا ہی ہے کہ ہم اپنے 5 فٹ 6 انچ کے جسم پر اسلام نافذ کریں ، لیکن یہی کافی نہیں ہے...... اسلام کا تقاضا اس سے آگے بڑھ کر یہ ہے کہ ہم اجتماعی زندگی میں اسلام کو نافذ کرنے کی جدوجہد کریں!!!

دوسرے الفاظ میں ایک آدمی کا محض پنج وقتہ نماز .رمضان کے روزے ،حج و عمرے اور زکٰوۃ اس کی روز حشر خلاصی کے لیے کافی نہیں ہے جب تک..... وہ اللہ کے دین اسلام کو اسکی زمین پر عملا نافذ کرنے کے لیے کوشاں نہیں ہو جاتا.....اس کا شعور حاصٌل نہیں کرتا اور اس کے لیے سرگرم عمل نہیں ہوجاتا....!!!

موجودہ صورتحال یہ ہے کہ اسلام کی غربت ثانیہ کا وہ دور جس کی طرف صحیح احادیث اشارہ کرتی ہیں بڑی حد تک ہم اپنی آنکھوں سے دیکھ رہے ہیں... فرق صرف اتنا ہے کہ پہلی دفعہ اسلام دنیا میں اجنبی تھا اور اب کی بار اسلام خود اہل اسلام میں اجنبی ہو کر رہ گیا ہے!!!

مسلمان فردا فردا بھی اور اجتماعی طور پر بھی اسلام سے عملا کہیں دور بھٹک رہے ہیں.... ایسی صورتحال میں ""نظام اسلام"" کا قیام ، مسلمانوں میں ::فرد:: کا عقیدہ اور عمل کی سمت درست ہوئے بغیر بہت مشکل ہے!!!

چنانچہ اس صورت میں پہلا کرنے کا کام یہ ہے کہ::

سب سے پہلے اپنے آپ کو خالص کیجئے..... بندگی اور عبادت کے ہر مظہر میں..... نبی علیہ السلام نے 13 سال اسی پر کام کیا.... اس کے بغیر زمین میں سیادت و قیادت کم از کم مسلمان حاصل نہیں کر سکتے.........یہ اس کی اہمیت کا محض ایک پہلو ہے !!!
قرآن سے رہنمائی.......توحید کو اپنے اندر جذب کرلینا........
بھیس بدل کر آتے ہوئے لات و منات......ہماری نظریں کہیں ان سے دھوکہ نہ کھا جائیں.... باطل خدا آج مورتیوں کی سورت ہی میں نہیں پائے جاتے.... بڑی تمکنت اور تکبر سے خلق خدا کو اللہ کا حکم چھوڑ کر اپنا حکم ماننے پر مجبور کرنے والے بھی اسی فہرست میں سرفہرست ہیں!!!

ان خداؤں کا ہر جگہ انکار،برات، ان کے باطل ہونے کا اعلان ہر مجلس، ہر چوراہے پر ، مستقل مزاجی اور ٹھیٹھ پن کے ساتھ، کسی لاگ لپٹ کے بغیر..... ان اعبدو اللہ مالکم من الٰہ غیرہ.... اورس کے ساتھ ساتھ خدائے واحد کی بندگی کی طرف دعوت..... یہ ہے::
فمن یکفر ابالطاغوت و یومن باللہ فقد استمسک بالعروۃ الوثقٰی (البقرۃ(
پہلے طاغوت کا انکار........پھر اللہ پر ایمان......دعوت دیتے وقت بھی یہہترتیب ہے اور جہاد فی سبیل اللہ میں بھی یہی ملحوظ خاطر ...پہلے::::وقاتلوھم حتٰی لا تکون فتنۃ ::اور پھر :: و یکون الدین کلہ للہ::....!!!

پھر یہ بات سمجھنا کہ عبادت صرف نماز روزہ نہیں بلکہ نظام کو بھی اپنے اندرشامل کرتی ہے..... اس سطح پر عبادت کو ، حکم کو اللہ کے لیے خالص کر نے کی دعوت دینا.....جو نظام اس وقت اللہ کے مقابلے پر کھڑے ہیں...لوگوں سے اپنی بندگی کروا رہے ہیں...شریعت الٰہی کی بجائے اپنے آئین اور دستور چلا رہے ہیں....ان سے صرف اسی نکتے پر اختلاف کرنا.... اس پر ڈٹ کر رہنا.......استقامت دکھانا.......ماریں کھانا......جیل جانا.....قطعا کوئی کمپرومائز نہیں.......ہر مشکل برداشت کرنا لیکن "" احد"" احد" کا پرچم سرمگوں نہ ہونے دینا...............!!!


یہ آپ کی کامیابی ہو گی اگر باطل آپ کو یہاں پر کمپرومائز پر کسی صورت آمادہ نہ کر سکے................... اس استقامت کے نتیجے میں سلیم الفطرت لوگ غور و فکر شروع کرنے پر مجبور ہو جائیں کہ آخر ان لوگوں کا کیا جرم ہے؟؟؟ کیوں انہیں مارا جا رہا ہے اور یہ مار کھائے جا رہے ہیں؟؟؟ قید و بند جھیل رہے ہیں لیکن تس سے مس نہیں ہو رہے.....آخر یہ کہتے کیا ہیں؟؟؟

ان سختیوں کو دیکھ کر بھی جو لوگ دل و جان سے تبدیلی کے داعیوں کے ساتھ ہو جائیں وہ 313 کی مثل ہو تے ہیں کہ اللہ کی مدد و نصرت ان کے شامل حال اور لوگوں کے دل اللہ مسخر فرمانا شروع کر دیتے ہیں.....!!!

یہ صرف پہلا مرحلہ ہے جس سے کوئی بھی فرار نہیں ہے......تبدیلی کا رستہ بہر طور یہیں سے ہو کر گزرنا ہے.... اس کے علاوہ شارٹ کٹ اب تک کارگر پائے ہی نہیں گئے ہیں....

ہم اس مرحلے کو شروع کرنے والے اور اس سلسلے میں سرگرم ہو جائیں تو بڑی بات ہے............... اگلی باتیں تو بڑی نصیب کی ہیں اور فیصلے بڑے کرم کے....

والسلام
__________________
قال الشيخ محمد نجيب المطيعي - رحمه الله- في تصوير طبيعة طريق المجاهد :
"وإنما يجاهد المؤمن في الله جهاده، إن أخفق فإفادة أو أوذي فإرادة، أو نفي فريادة،
أو سجن فعبادة، أو عاش فقيادة، أو مات فشهادة، فله الحسنى وزيادة"

 
عبداللہ آدم's Avatar
عبداللہ آدم
ذیلی ناظم
تاریخ شمولیت: Feb 2010
مقام: راولپنڈی
مراسلات: 6,027
شکریہ: 23,989
4,984 مراسلہ میں 14,698 بارشکریہ ادا کیا گیا
مناظر: 814
Reply With Quote
15 قاری/قارئین نے عبداللہ آدم کا شکریہ ادا کیا
asakpke (19-03-11), shafresha (18-03-11), فیصل ناصر (22-03-11), ھارون اعظم (18-03-11), ننھا بچہ (24-03-11), موجو (21-03-11), محمد عاصم (18-03-11), محمدمبشرعلی (18-03-11), مرزا عامر (18-03-11), ارشد کمبوہ (18-03-11), حیدر (18-03-11), راجہ اکرام (18-03-11), رضی (18-03-11), سحر (18-03-11), عبداللہ حیدر (18-03-11)
پرانا 19-03-11, 08:03 AM   #16
ذیلی ناظم
 
عبداللہ آدم's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Feb 2010
مقام: راولپنڈی
مراسلات: 6,027
کمائي: 99,929
شکریہ: 23,989
4,984 مراسلہ میں 14,698 بارشکریہ ادا کیا گیا
عبداللہ آدم کو Yahoo کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default

بنیادی طور پر یہ امت سے پہلے داعیوں کا زوال تھا اور ہے جس کا نتیجہ اب ہم اپنے سامنے مکمل امت کی کسمپرسی کی صورت میں دیکھ رہے ہیں.

اللہ اور اللہ کے نظام کی طرف دعوت دینے والے جب مصلحت اور ضرورت کے نام پر ان نظاموں کا حصۃ بنتے چلے گئے جن کی اساس اللہ کے دین کی بجائے غیر اللہ کے قانون اور آئین پر قائم تھی تو اہستہ آہستہ غیر محسوس انداز میں ان سے وہ دوٹوک انداز ایک طرف رکھوا لیا گیا جس کا کہ ہم اوپر ذکر کر آئے ہیں کہ::
"" باطل کے ساتھ اس ابتدائی مرحلے میں کسی قسم کا کوئی کمپرومائز نہیں کرنا، خواہ ایک ہاتھ پر سورج اور دوسرے پر چاند ہی کیوں نہ لا کر رکھ دیا جائے!!!""
اور یہ بات باطل کو بھی معلوم ہے کہ اس میں ہماری موت ہے. جب اپ کسی نظام کا حصہ ہوتے ہیں تو اس کے خلاف بات کر ہی نہیں سکتے یا کم از کم اپ کے بیان میں وہ کاٹ بہرحال نہیں آ پاتی جو حق و باطل کے مقابلے میں سامنے آنی چاہیے.

غریب عوام کا دوش نہیں ہے کہ انہیں بتایا ہی نہیں جا رہا کہ یہ نظام ہی فی نفسہ فساد کامنبع ہے، اور اگر بالفرض وہ اپنا ووٹ صحیح امیدوار کو ڈال بھی دیں تو کیا خیال ہے کہ نتائج ووٹوں سے مرتب ہوتے ہیں!!! جو یہ سوچ رکھتا ہے کہ تیسری دنیا کے ممالک میں حکمران ووٹوں سے منتخب ہوتے ہیں اسے اپنی رائے پر نظر ثانی کی ضرورت ہے... یہاں انتخاب پہلے ہوجاتا ہے ووت بعد میں پڑتے ہیں!!!

اسلام کے داعیوں پر اس بات کی ذمہ داری نہیں ڈالی گئی ہے کہ وہ تب تک دعوت دیتے رہیں جب تک 2/3 کے تناسب سے لوگ ان کے ساتھ اتفاق کرنے لگیں اور پھر وہ الیکشن کے ذریعے منتخب ہو جائیں.... جیسا کہ راجہ صاحب نے فرمایا، تھوری سی تبدیلی کے ساتھ میں بھی یہی عرض کروں گا کہ یہاں پاکستان میں ہم صدیوں بھی لگا دیں تو اس تناسب کو حاصل نہیں کر سکتے.... مکہ کی طرف پلٹ کر دیکھیں تو بہت محدود سی تعداد آپ صلی اللہ علیہ و سلم کے ارد گرد نظر آتی ہے لیکن یہ لوگ ایمان و عمل میں ایسے تھے آج شاید ساری مسلم امہ کو ایک طرف کر دیا جائے تو اکیلے بلال یا صہیب رضی اللہ عنھما کا مقابلہ نہ کر سکیں....... تو یہ مخلصین مطلوب ہیں، نہ کہ ایک خام اور ناتمام سا جم غفیر.... تعداد نہیں میعار درکار ہے!!!

اب پاکستان کی موجودہ صورتحال کی بات کر لیتے ہیں..... پاکستان اس وقت عالم اسلام میں اسلامی بیداری کے حوالے سے سرفہرست ہے...... کسی ملک میں اپ کو نوجوانوں کی وہ تعداد اسلامی جماعتوں سے منسلک نظر نہیں ائے گی جتنی کہ پاکستان میں ہے...... خواہ وہ تبلیغ کا میدان ہو،جہاد فی سبیل اللہ ہو ، یا رفاہ عامہ کے کام ہوں، جذبے کا ایک آتش فشان ہے جو یہاں دھک رہا ہے، کچھ کمی ہے تو ان کو صرف صحیح سمت دینے کی ہے!!! وہ سمت جو ان سارے کاموں کو توحید عملی سے وہ توانائی لے کر دے جو آقا علیہ السلام نے فرمایا تھا کہ::تفلحوا تملک العرب والعجم::.

جتنی بھی جماعتیں ہیں اگر وہ باطل کو اسی ٹھیٹھ اندازمیں للکارنا شروع کر دیں اور اپنی پوری جماعتی مشینری کو اس سلسلے میں متحرک کر دیں تو یقین جانیں کہ یہ کام 5 سال سے زیادہ کا نہیں ہے، شاید آپ کو ہنسی آئے کہ میں کن خوابوں کی بات کر رہا ہوں ، لیکن اگر آپ جماعت اسلامی کی تنظیمی اور جمیعت علمائے اسلام کی افرادی قوت پر ہی نظر ڈال لیں تو شاید آپ بھی اس بات میں وزن محسوس کر نے لگیں ....

اب اس نظام کو جو ہم پر مسلط ہے، کن کن پہلوؤں سے سمجھنا ہے اور کس کس طرح یہ رب العالمین کی شریعت کے متوازی اپنی شریعت کی بالادستی قائم کیے ہوئے ہے ، یہ بات ایک علیحدہ مضمون کی متقاضی ہے !!!

اور آخر میں ایک بات اور کہ ہمارے ذمہ صرف کوشش کرنا ہے،جس کااللہ نے ہم سے سوال کرنا ہے،نتائج ہماری نہیں اس قادر مطلق کی ذمہ داری ہیں، زندگی میں دکھا دے تو اس سے بڑی کیا بات ہو سکتی ہے اور اصحاب الاخدود کی طرح قربانی قبول ہو جائے تو بعد میں جب بھی خلافت اسلامیہ قائم ہو گی(ان شاء اللہ( اس کی بنیادوں میں ہمارا خون پسینہ اور لہو بھی شامل ہو گا..... یہ کم سعادت تو نہیں ہے!!!

والسلام

Last edited by عبداللہ آدم; 19-03-11 at 08:10 AM.
عبداللہ آدم آن لائن ہے   Reply With Quote
عبداللہ آدم کا شکریہ ادا کیا گیا
محمد عاصم (19-03-11)
پرانا 19-03-11, 04:27 PM   #17
Senior Member
 
محمد عاصم's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Feb 2010
مقام: گجرات
مراسلات: 1,679
کمائي: 52,583
شکریہ: 5,148
1,533 مراسلہ میں 5,930 بارشکریہ ادا کیا گیا
محمد عاصم کو MSN کے ذریعے پیغام ارسال کریں محمد عاصم کو Yahoo کے ذریعے پیغام ارسال کریں محمد عاصم کو Skype™ کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default

اقتباس:
"جمہوریت گھوڑااورآمریت گدھا ہے"
جمہوریت کفر اور آمریت جہالت ہے۔
لاشرقیہ لا غربیہ، اسلامیہ اسلامیہ
محمد عاصم آف لائن ہے   Reply With Quote
پرانا 21-03-11, 01:38 AM   #18
Senior Member
 
موجو's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Mar 2009
مقام: Pakistan
مراسلات: 434
کمائي: 9,608
شکریہ: 1,636
320 مراسلہ میں 937 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
عبداللہ بھائی ماشاء اللہ
اللہ رب العزت کی محبت اور مغفرت کی طلب میں یہ جدو جہد اللہ قبول فرمائے اور توشہ آخرت بنائے آمین
__________________
قولوا لناس حسنا (لوگوں سے اچھی بات کہو(
موجو آف لائن ہے   Reply With Quote
موجو کا شکریہ ادا کیا گیا
جواب

Tags
color, ہے،, ہماری, کپڑے, کیلئے, کوئی, گا۔, پہلے, پہچان, وقت, ڈاکٹر, قیدی, قابل, مضبوط, افغان, ایسی, بھائی, حق, حساب, خاموشی, دنیا, ضرورت, طالبان, عافیہ, عبداللہ


Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests)
 
موضوع کے اختیارات
ظاہری انداز Rate This Thread
Rate This Thread:



تمام اوقات پاکستانی معیاری وقت ( +5 GMT) کے لحاظ سے ہیں۔ ابھی وقت ہے 03:42 AM

Powered by vBulletin® Copyright ©2000 - 2012, Jelsoft Enterprises Ltd.
Content Relevant URLs by vBSEO
جملہ حقوق نشرو اشاعت ©2000 - 2012,پاکستان کی آواز - پاکستان کے فورمزکی انتظامیہ کے پاس مخفوظ ہیں۔ ہم اردو ترجمے کے لیے جناب زبیرکے مشکور ہیں-
اپنا بلاگ مفت حاصل کریں wordpress.pk
ہم pak.net ڈومین نیم کے لیے جناب فاروق سرور خان کے مشکور ہیں

Template-Modifications by TMS
vBCredits v1.4 Copyright ©2007 - 2008, PixelFX Studios
Ad Management plugin by RedTyger