واپس چلیں   پاکستان کی آواز > مذاہب اور انسانی زندگی > اسلام اور معاشرہ > اسلام اور عصر حاضر



اسلام اور عصر حاضر اسلام اور عصر حاضر


کیا اسلام اور سائنس میں تضاد ہے

short url
جواب
 
LinkBack موضوع کے اختیارات موضوع کی درجہ بندی ظاہری انداز
پرانا 07-10-10, 01:10 PM  
کیا اسلام اور سائنس میں تضاد ہے
طارق اقبال طارق اقبال آف لائن ہے 07-10-10, 01:10 PM

کیا اسلام اور سائنس میں تضاد ہے

سائنس لاطینی زبان کا لفظ ہے جس کے معنی 'جاننا '' کے ہیں۔ پروفیسر کے لنگسردکے مطابق سائنس نظام فطرت کے علم کا نام ہے جو مشاہدہ، تجربہ اور عقل سے حاصل ہوتاہے۔ علم کے جس شعبے کو ہم سائنس کہتے ہیں اس کا دوسرا نام علم کائنا ت ہے جس میں انسان کا علم بھی شامل ہے۔سائنس دان کائنات کے مشاہدے سے کچھ نتائج اخذکرتاہے۔ ہر درست سائنسی نتیجے کو ہم مستقل علمی حقیقت یا قانون قدرت سمجھتے ہیں۔ مشاہدے اورتجربے سے دریافت ہونے والے علمی حقائق کو جب مرتب اور منظم کرلیا جاتاہے تو اسے ہم سائنس کہتے ہیں۔ (1)

قرآن مجید میں بھی اللہ تعالیٰ انسانوں کو دعوت دیتاہے کہ وہ آسمانوں ،زمین ،پہاڑوں ، ستاروں، پودوں ،بیجوں ،جانوروں ،رات اور دن کے ادل بدل ،تخلیق انسانی ،بارشوں اوربہت سی دیگر مخلوقات پر غوروفکر اور تحقیق کریں تاکہ وہ اپنے گردوپیش میں پھیلے ہوئے کمال ہنر مندی کے گوناگوں نمونے دیکھ کر اس احسن الخالقین کو پہچان سکیں جو اس ساری کائنات اور اس کے اندر موجود تمام اشیا ء کو عدم سے وجود میں لایا۔

ارشاد باری تعالیٰ ہے:
(وَکَاَیِّنْ مِّنْ اٰیَةٍ فِی السَّمٰوٰتِ وَالْاَرْضِ یَمُرُّوْنَ عَلَیْھَا وَھُمْ عَنْھَا مُعْرِضُوْنَ)
''آسمانوں اور زمین میں کتنی ہی نشانیاں ہیں جن پر یہ لوگ گزرتے رہتے ہیں اور ان کی طرف توجہ ہی نہیں کرتے ''۔ (2)

نیز فرمایا:

( اِنَّ فِیْ خَلْقِ السّمٰوٰتِ وَالْاَرْضِ وَاخْتِلَافِ الَّیْلِ وَالنَّہَارِوَالْفُلْکِ الَّتَیْ تَجْرِیْ فِی الْبَحْرِ بِمَا یَنْفَعُ النَّاسَ وَمَآ اَنْزَلَ اللّٰہُ مِنَ السَّمَآئِ مِنْ مَّآئٍ فَاَحْیَا بِہِ الْاَرْضَ بَعْدَمَوْتِھَا وَبَثَّ فِیْھَا مِنْ کُلِّ دَآبَّةٍ ص وَّ تَصْرِیْفِ الرِّیٰحِ وَالسَّحَابِ الْمُسَخَّرِ بَیْنَ السَّمَآئِ وَالْاَرْضِ لَاٰیٰتٍ لِّقَوْمٍ یَّعْقِلُوْنَ)

'' جو لوگ سوچتے سمجھتے ہیں ان کے لیے آسمانوں اورزمین کی پیدائش میں ،رات اوردن کے ایک دوسرے کے بعد آنے میں ،ان کشتیوں میں جو لوگوں کو نفع دینے والی چیزیں لیے سمند ر وں میں چلتی ہیں ،اللہ تعالیٰ کے آسمان سے بارش نازل کرنے میں جس سے وہ مردہ زمین کو زندہ کر دیتا ہے اور اس میں ہر طرح کی جاندار مخلوق کو پھیلا دیتاہے نیز ہواؤں کی گردش میں اوران بادلوں میں جو زمین وآسمان کے درمیان تابع فرمان ہیں بے شمار نشانیاں ہیں۔(3)

ایک جگہ فرمایا:

( لَخَلْقُ السَّمٰوٰتِ وَالْاَرْضِ اَکْبَرُ مِنْ خَلْقِ النَّاسِ وَلٰکِنَّ اَکْثَرَ النَّاسِ لَا یَعْلَمُوْنَ)
''آسمانوں اور زمین کا پیداکرنا انسانوں کوپیدا کرنے کی بہ نسبت یقینا زیادہ بڑا کام ہے ،مگر اکثر لوگ جانتے نہیں ہیں ''۔ (4)

امام ابن کثیر ایک واقعہ نقل کرتے ہوئے لکھتے ہیں کہ :

''بنی اسرائیل کے عابدوںمیں سے ایک نے اپنی تیس سال کی مدتِ عبادت پوری کرلی تھی مگر جس طرح اور عابدوں پر تیس سال کی عبادت کے بعد ابر کا سایہ ہو جایاکرتاتھا اس پر نہ ہو اتو اس نے اپنی والدہ سے یہ حال بیان کیا۔ اس نے کہا بیٹے تم نے اپنی اس عبادت کے زمانہ میں کوئی گناہ کر لیاہو گا، اس نے کہا اماں ایک بھی نہیں۔ کہا پھر کسی گناہ کا پور اقصد کیا ہو گا۔ جواب دیا کہ ایسا بھی مطلقاً نہیں ہوا۔ ماں نے کہا بہت ممکن ہے کہ تم نے آسمان کی طرف نظر کی ہو اور غوروتدبر کے بغیر ہی ہٹا لی ہو۔ عابد نے کہا کہ ایساتو برابر ہوتارہا۔ فرمایا بس یہی سبب ہے۔ (5)

اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم نے بھی لوگوں کو علم حاصل کرنے کا حکم دیا اور بڑی تاکید سے فرمایا کہ علم کا حصول ہمارے فرائض میں شامل ہے۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کا فرمان مبارک ہے۔

علم حاصل کرنا ہر مسلمان مرد اور عورت پر فرض ہے۔ (6) نیز علم حاصل کرو اور دوسروں کو سکھاؤ۔(7)

قرآن مجید میں ایک مقام پر ارشاد باری تعالیٰ ہے:

(( اِنَّمَا یَخْشَی اللّٰہَ مِنْ عِبَادِہِ الْعُلَمٰوءُ ا))
'' اللہ تعالیٰ سے ،اس کے بندوں میں سے وہی ڈرتے ہیں جو صاحب علم ہیں ''( فاطر : 28 (

یہاں ایک اہم واقعہ کا ذکر کرنا مناسب معلوم ہوتاہے جس کے راوی علامہ عنایت اللہ مشرقی ہیں ۔ یہ واقعہ ان کے ساتھ اس وقت پیش آیا جب وہ برطانیہ میں زیر تعلیم تھے ۔

'' 1909ء کا ذکر ہے ،اتوار کا دن تھا اورزور کی بارش ہورہی تھی ۔میں کسی کا م سے باہر نکلا تو جامعہ کیمبرج کے مشہور ماہر فلکیات سر جیمز جینس ( James Jeans )بغل میں انجیل دبائے چرچ کی طرف جارہے تھے ۔میں نے قریب ہو کر سلام کیا تو وہ متوجہ ہوئے اورکہنے لگے : کیا چاہتے ہو؟میں نے کہا '' دوباتیں ،اوّل یہ کہ زور سے بارش ہو رہی ہے اور آپ نے چھاتہ بغل میں داب رکھا ہے '' ۔سر جیمز اپنی بد حواسی پر مسکرائے اور چھاتہ تان لیا ۔ دوم یہ کہ آپ جیسا شہرہ آفاق آدمی گرجا میں عبادت کے لیے جارہا ہے؟میر ے اس سوال پر جیمز لمحہ بھر کے لیے رک گئے اور پھر میر ی طرف متوجہ ہو کر فرمایا ،'' آج شام میرے ساتھ چائے پیٔو''!

چناچہ میں شام کو ان کی رہائش گاہ پر پہنچا ۔ٹھیک چار بجے لیڈی جیمزنے باہر آکر کہا : ''سر جیمز تمہارے منتظر ہیں''۔ اندر گیا تو ایک چھوٹی سی میز پر چائے لگی ہوئی تھی ،پروفیسر صاحب تصوّرات مین کھوئے ہوئے تھے ۔کہنے لگے ،''تمہارا سوال کیا تھا''؟اور میرے جواب کا انتظار کئے بغیراجرام آسمانی کی تخلیق ،ان کے حیرت انگیز نظام ،بے انتہا پہنائیوں اور فاصلوں ،ان کی پیچیدہ راہوں اور مداروں نیز باہمی روابط اور طوفان ہائے نورپر وہ ایمان افروز تفصیلات پیش کیں کہ میرا دل اللہ کی اس کبریائی وجبروت پردہلنے لگا اور ان کی اپنی کیفیت تھی کہ سر بال سیدھے اُٹھے ہوئے تھے ۔آنکھوں سے حیرت وخشیت کی دوگونہ کیفیتیں عیاں تھیں،اللہ کی حکمت و دانش کی ہیبت سے ا ن کے ہاتھ قدرے کانپ رہے تھے اور آواز لرز رہی تھی ۔فرمانے لگے ،''عنائت اللہ خاں، جب میں اللہ کے تخلیقی کارناموں پر نظر ڈالتا ہوں تو میری تمام ہستی اللہ کے جلا ل سے لرز نے لگتی ہے اورجب میں کلیسامیں اللہ کے سامنے سرنگوں ہوکر کہتا ہوں ''تو بہت بڑا ہے ''تو میری ہستی کا ہر ذرّہ میرا ہم نوا بن جاتاہے ،مجھے بے حد سکون.... .....اورخوشی نصیب ہوتی ہے ۔مجھے دوسروںکی نسبت عبادت میں ہزار گنا زیادہ کیف ملتا ہے ،کہو عنائت اللہ خاں!تمہاری سمجھ میں آیا کہ میں کیوں گرجے جاتاہوں ''؟

علامہ مشرقی کہتے ہیں کہ پروفیسر جیمز کی اس تقریر نے میرے دماغ میں عجیب کہرام پیدا کر دیا ۔میں نے کہا ''جناب والا! میں آپ کی روح پرور تفصیلات سے بے حد متاثر ہوا ہوں۔ اس سلسلہ میں قرآن مجید کی ایک آیت یاد آگئی ہے ،اگر اجازت ہو تو پیش کروں'' ؟فرمایا ''ضرور''! چناچہ میں نے یہ آیت پڑھی:

(( وَمِنَ الْجِبَالِ جُدَدام بِیْض وَّ حُمْر مُّخْتَلِف اَلْوَانُھَا وَغَرَابِیْبُ سُوْد ھ وَمِنَ النَّاسِ وَالدَّوَّآبِ وَالْاَنْعَامِ مُخْتَلِف اَلْوَانُہ کَذٰلِکَ ط اِنَّمَا یَخْشَی اللّٰہَ مِنْ عِبَادِہِ الْعُلَمٰوءُ ا ط ))
'' اور پہاڑوںمیں سفیداور سرخ رنگوں کے قطعات ہیں اوربعض کالے سیاہ ہیں،انسانوں ،جانوروںاور چارپایوں کے بھی کئی طرح کے رنگ ہیں۔اللہ سے تو اس کے بندوںمیں سے وہی ڈرتے ہیں جو صاحب علم ہیں''۔ (فاطر : 2

یہ سنتے ہی پروفیسر جیمز بولے:
کیا کہا؟اللہ سے صرف اہل علم ڈرتے ہیں؟حیرت انگیز ،بہت عجیب ۔یہ بات جو مجھے پچاس برس مسلسل مطالعہ اورمشاہد ہ کے بعد معلوم ہوئی ،محمد صلی اللہ علیہ وسلم کو کس نے بتائی ؟کیا قرآن مجید میں واقعی یہ آیت موجود ہے ؟اگر ہے تو میری شہادت لکھ لو کہ قرآن ایک الہامی کتاب ہے ۔محمد (صلی اللہ علیہ وسلم)اَن پڑھ تھے،انہیں یہ عظیم حقیقت خود بخود معلوم نہ ہو سکتی تھی ،یقینا اللہ تعالیٰ نے انہیں بتائی تھی ۔بہت خوب،بہت عجیب! (چنانچہ سائنس ہمیں اس کائنات اور دیگر موجودات کے مطالعے کا ایک طریقہ بتاتی ہے۔ اس سے ہمیں مخلوق کے وجود کی رعنائیوں اور خالق کی حکمت بالغہ کا شعور ملتاہے۔ لہٰذا اسلام سائنس کی حوصلہ افزائی کرتاہے کیونکہ ہم اس کے ذریعے تخلیقاتِ خداوندی کی لطافتوں اور نزاکتوں کا بہتر مطالعہ کرسکتے ہیں۔
اسلام مطالعہ اورسائنس کی نہ صرف حوصلہ افزائی کرتاہے بلکہ اس امر کی بھی اجازت دیتاہے کہ اگرہم چاہیں تو اپنے تحقیقی کام کو نتیجہ خیزبنانے کے لیے دین کے بیان کردہ حقائق سے بھی مدد لے سکتے ہیں۔ اس سے ٹھوس نتائج برآمد ہونے کے ساتھ ساتھ منز ل بھی جلد قریب آجائے گی۔ اس کا سبب یہ ہے کہ دین وہ واحد ذریعہ ہے جو زندگی اورکائنات کے ظہورمیں آنے سے متعلق سوالات کا صحیح اور متعین جواب فراہم کرتاہے۔ اگر تحقیق صحیح بنیادوں پر استوار ہو تو وہ کائنات کی ابتداء ، مقصدزندگی اور نظام زندگی کے بارے میں مختصر ترین وقت میں کم سے کم قوت کو بروئے کار لا تے ہوئے بڑے حقائق تک پہنچا دے گی۔

آج سائنسی علم نے جو ترقی کی ہے اس نے انسان پر حیرت کے دروازے کھول دیے ہیں، جس چیز کے متعلق آج سے 50یا 100سال پہلے سوچنا بھی محال تھاوہ ممکن ہو چکی ہے۔ انسان زندگی کے ہر شعبہ میں سائنسی علم پر بھروسہ اوراس کو اپناتاچلاجا رہا ہے مگر سائنس کاایک نقصان دہ پہلو یہ سامنے آیا ہے کہ بعض مسلمان بھی دین کے معاملے میں سائنس کو بہت زیادہ اہمیت دینے لگے ہیں۔وہ سمجھتے ہیں کہ اسلام اور سائنس میں تضاد ہے'دونوں ایک ساتھ نہیں چل سکتے اور یہ کہ اسلام ایک قدیم مذہب ہے جو موجودہ زمانے کی ضروریات کو پور ا نہیں کر سکتا جبکہ حقیقت اس کے برعکس ہے۔۔مولانا مودودی بھی جدید سائنس کے حوالے سے لکھتے ہیں کہ :

'' قدیم زمانے میں لوگوں کے لیے آسمان وزمین کے رتق وفتق اور پانی سے ہر زندہ چیز کے پیداکیے جانے اور تاروں کے ایک ایک فلک میں تیرنے کا مفہوم کچھ اور تھا ' موجودہ زمانے میں طبیعیاتPhysics)،حیاتیات (Biology)،اور علم ہیئت (Astronomy) کی جدید معلومات نے ہمارے لیے ان کا مفہوم کچھ اور کر دیاہے اور نہیں کہہ سکتے کہ آگے چل کر انسان کو جو معلومات حاصل ہونی ہیں وہ ان الفاظ کے کن معانی پر روشنی ڈالیں گی''۔ (9)

فزکس کے مشہور نوبل انعام یافتہ سائنس دان ''البرٹ آئن سٹائن '' کے بقول سائنس مذہب کے بغیر لنگڑی ہے اور مذہب سائنس کے بغیر اندھاہے '' (10)۔اس کے معنی یہ ہیں کہ سائنس کو اگر مذہب کی روشنی اور رہنمائی حاصل نہ ہوتو وہ صحیح طورپر آگے کی طرف قدم نہیں بڑھا سکتی۔ ایسا نہ کرنے سے یقینی نتائج کے حصول میں نہ صرف بہت سا وقت ضائع ہو جائے گا بلکہ ا س سے بڑھ کر یہ امکان بھی غالب ہے کہ تحقیق بالکل بے نتیجہ اور ناقص رہے گی اورماضی گواہ ہے کہ اکثر ایسا ہی ہوتارہا ہے۔ مادہ پرست سائنس دانوں نے ماضی میں جو طریقہ اختیار کیا بالخصوص پچھلے 200سال میں، وہ جو مساعی بروئے کار لاتے رہے اس میں بہت سا وقت ضائع ہوا۔ بہت سی تحقیق اکارت گئی او را س پر صرف ہونے والا لاکھوں کروڑوں ڈالرز کا سرمایہ ضائع ہو گیا۔ اس سے انسانیت کو کچھ بھی فائدہ حاصل نہ ہو سکا۔ اس لیے کہ ان کی تحقیق کی بنیاد غلط راستوں پر استوار تھی۔یہی چیز مذہب اور سائنس کے درمیان ٹکراؤ کا باعث بنی اوراہل مذہب سائنس سے متنفرہوئے۔
اس سے یہ بات واضح طو رپر سمجھ لینی چاہیے کہ سائنس صرف اسی صورت میں قابل اعتما د نتائج حاصل کرسکتی ہے جب اس کی تحقیق وتفتیش کا مدعا ومقصد کائنات کے رازوں اور اشاروں کو سمجھنا ہو۔اگر اس نے اپنے وقت اور وسائل کو ضائع ہونے سے بچاناہے تو اسے صحیح ہدایت کی روشنی میں صحیح راستے کا انتخاب کرناہو گا۔

یہ تصور کہ سائنس اور مذہب ایک دوسرے کے مخالف ہیں ،یہودیت اورعیسائیت کے زیر اثر ممالک میں بھی اسی طرح پھیلاہواہے جیساکہ اسلامی دنیامیں ہے ،خصوصیت سے سائنسی حلقوں میں اگر اس مسئلہ پر تفصیل سے بحث کی جائے تو طویل مباحث کا ایک سلسلہ شروع ہو جائے گا۔مذہب اور سائنس کے مابین تعلق کسی ایک جگہ یا ایک وقت ہمیشہ ایک جیسا نہیں رہا ہے۔ یہ ایک امر واقعہ ہے کہ کسی توحید پرست مذہب میں کوئی ایسی تحریر نہیں ہے جو سائنس کو ردّ کرتی ہو۔ تاہم حقیقت یہ ہے کہ ماضی میں چرچ کے حکم کے مطابق سائنسی علوم کا حصول اور اس کی جستجو گناہ قرار پائی تھی۔ پادریوں نے عہد نامہ قدیم سے ایسی شہادتیں حاصل کیں جن میں لکھا ہوا تھا کہ وہ ممنوعہ درخت جس سے حضرت آدم نے پھل کھایا تھا وہ شجر علم تھا، اس وجہ سے اللہ تعالیٰ ان سے ناراض ہوا اور اپنی رحمت سے محروم کردیا۔

سائنسی علوم چرچ کے حکم سے مسترد کر دیے گئے اور ان کا حصو ل جرم قرار پایا۔زندہ جلا دئیے جانے کے ڈر سے بہت سے سائنس دان جلا وطنی پر مجبور ہوگئے یہاں تک کہ انہیں توبہ کرنا،اپنے رویہ کو تبدیل کرنا اور معافی کا خواستگار ہوناپڑا۔مشہور سائنس دان گلیلیو پر اس لیے مقدمہ چلا کہ اس نے اس نظریہ کومان لیا تھا جو زمین کی گردش کے بارے میں کوپر نیکس نے پیش کیاتھا۔ بائیبل کی ایک غلط تاویل کے نتیجہ میں گلیلیو کو سزا دی گئی۔(11)

مسلمان سائنس دانوں کے کارنامے


یہ بات بھی ذہن میں رہنی چاہیے کہ اسلام کی انتہائی ترقی کے زمانہ میں جو آٹھویں اور بارہویں صدی عیسوی کے درمیان کازمانہ ہے یعنی وہ زمانہ جب سائنسی ترقی پر عیسائی دنیا میں پابندیاں عائد تھیں 'اسلامی جامعات میں مطالعہ اور تحقیقات کا کام بڑے پیمانہ پر جاری تھا۔یہی وہ جامعا ت تھیں جنہوں نے عظیم مسلمان سائنس دانوں کو جنم دیا۔اس دور کے مسلم سائنس دانوں نے فلکیات ،ریاضی ،علم ہندسہ (جیومیڑی)اور طب وغیرہ کے شعبوں میں قابل قدر کارنامے انجام دیے۔ مسلمانوں نے یورپ میں بھی سائنسی علوم کی منتقلی میں اہم کردار ادا کیا اوراپنے ہاں بھی سائنس دانوں کی معقول تعداد پیداکی۔ اندلس(سپین)میں سائنسی علوم نے اتنی ترقی کی کہ اس ملک کو سائنسی ترقی اور انقلابی دریافتوں کی کٹھالی کہا جانے لگا 'بالخصوص میڈیسن کے شعبے میں اس نے بے پناہ شہرت حاصل کرلی۔

مسلمان طبیبوں نے کسی ایک شعبے میں تخصیص(Specialization)پر زور دینے کی بجائے متعدد شعبوں بشمول علم دواسازی'علم جراحت 'علم امراض چشم 'علم امراض نسواں 'علم عضویات 'علم جرثومیات اور علم حفظان صحت میں مہارت تامہ حاصل کرلی۔ اندلس کے حکیم ابن جلجول(992ء )کوجڑی بوٹیوں اورطبی ادویہ اور تاریخِ طب پر تصانیف کے باعث عالمی شہرت ملی۔اس دور کا ایک اورممتاز طبیب جعفرابن الجذر(1009ء )جوتیونس کارہنے والا تھا'اس نے خصوصی علاماتِ امراض پر 'تیس سے زیادہ کتابیں لکھیں۔عبداللطیف البغدادی (1231۔1162ء ) کو علم تشریح الاعضاء (ANATOMY)پر دسترس کی وجہ سے شہرت ملی۔ اس نے انسانی ہڈیوں کے بارے میں مروّجہ کتب میں پائی گئی غلطیوں کی بھی اصلاح کی۔ یہ غلطیا ں زیادہ تر جبڑے اور چھاتی کی ہڈیوں کے متعلق تھیں۔ بغدادی کی کتاب ''الافادہ والاعتبار'' 1788ء میں دوبارہ زیور طباعت سے مزین ہوئی اور اس کے لاطینی 'جرمن اور فرانسیسی زبانوں میں تراجم کرائے گئے۔اس کی کتاب''مقالات فی الحواس'' پانچوں حواس کی کارکردگی کے بارے میں تھی۔
مسلم ماہرین تشریح الاعضاء نے انسانی کھوپڑی میں موجود ہڈیوں کو بالکل صحیح شمار کیا اور کان میںتین چھوٹی چھوٹی ہڈیوں (میلس،انکس اور سٹیپز)کی موجودگی کی نشاندہی کی۔تشریح الاعضا کے شعبے میں تحقیق کرنے والے مسلمان سائنس دانوں میں سے ابن سینا (1037۔ 980ء )کو سب سے زیادہ شہرت حاصل ہوئی جسے مغرب میں ''ایویسینا'' (AVICENNA)کہا جاتا ہے۔اسے ابتدائی عمر میں ہی ادب 'ریاضی' علم ہندسہ (جیومیٹری) طبیعیات ' فلسفہ اور منطق میں شہرت مل گئی تھی۔ نہ صرف مشرق بلکہ مغرب میں بھی ان علوم میں اس کی شہرت پہنچ گئی تھی۔ اس کی تصنیف ''القانون فی الطب''کو خصوصی شہرت ملی۔ (اسے مغرب میں کینن''CANON''کہا جاتا ہے)۔ یہ عربی میں لکھی گئی تھی۔ 12ویں صدی میں اس کا لاطینی زبان میں ترجمہ ہوا اور 17ویں صدی تک یورپ کے سکولوں میں بطور نصابی کتاب پڑھائی جاتی رہی۔ یہ امراض اور دواؤں کے بارے میں ایک جامع تصنیف ہے۔ اس کے علاوہ اس نے 100سے زیادہ کتابیں فلسفے اورنیچرل سائنسزپر لکھیں۔ اس کے علم کا بیشتر حصہ بشمول ''القانون فی الطب ''طبی معلومات پر مشتمل ہے جسے آج بھی ایک مسلمہ حیثیت حاصل ہے۔

زکریا قزوینی نے دل اور دماغ کے بارے میں ان گمراہ کن نظریات کو غلط ثابت کردیا جو ارسطو کے زمانے سے مروّج چلے آرہے تھے۔چنانچہ انہوں نے جسم کے ان دو اہم ترین اعضا کے بارے میں ایسے ٹھوس حقا ئق بیان کردئیے جو ان کے بارے میں آج کی معلومات سے نہایت قریب ہیں۔

زکریا قزوینی 'حمداللہ المستوفی القزوینی(1350۔1281ء)اور ابن النفیس نے جدید طب کی بنیاد رکھی۔ ان سائنس دانوں نے 13ویں اور14ویں صدیوں میں دل اور پھیپھڑوں کے درمیان گہرے تعلق کی نشاندہی کر دی تھی۔ وہ یوں کہ ''شریانیں آکسیجن ملاخون لے جاتی ہیں اور وریدیں بغیر آکسیجن خون کو لے جاتی ہیں '' اوریہ کہ ''خون میں آکسیجن کی آمیزش کا عمل پھیپھڑوں کے اندر انجام پاتاہے''اور یہ بھی کہ ''دل کی طرف واپس آنے والا آکسیجن ملا خون شریان کبیر(AORTA)کے ذریعہ دماغ اور دیگر اعضائے بدن کو پہنچتا ہے ''۔

علی بن عیسیٰ( م 1038ء)نے امراض چشم پر تین جلدوں پر مشتمل ایک کتاب لکھی جس کی پہلی جلد میں آنکھ کی اندرونی ساخت کی مکمل تشریح اور وضاحت کی گئی ہے۔ان تینوں جلدوں کا لاطینی اور جرمن زبانوں میں ترجمہ کردیاگیاہے۔محمد بن زکریا الرازی (925۔865 )برہان الدین نفیس (م438ء) اسماعیل جرجانی( م136ء) قطب الدین الشیرازی(1310۔ 1236ء)منصور ابن محمداورابوالقاسم الزہراوی (ALBUCASIS ) مسلمان سائنس دانوں میں سے وہ اہم شخصیات ہیں جنہیں طب اور تشریح الاعضا کے علوم میں دسترس کی وجہ سے شہرت ملی۔

مسلم سائنس دانوں نے طب اور تشریح الاعضا کے علاوہ بھی کئی شعبوں میں شاندار کارنامے انجام دئیے۔مثال کے طور پر البیرونی کو معلوم تھا کہ زمین اپنے محور کے گرد گردش کرتی ہے۔ یہ گلیلیوسے کوئی 600سال قبل کا زمانہ تھا۔اسی طر ح اس نے نیوٹن سے 700سال پہلے محور ِزمین کی پیمائش کرلی تھی۔ علی کوشوع ((ALI KUSHCHUپندرہویں صدی کا پہلا سائنس دان تھاجس نے چاند کا نقشہ بنایااور چاند کے ایک خطے کو اسی کے نام سے منسوب کر دیاگیاہے۔9ویں صدی کے ریاضی دان ثابت بن قرہ (THEBIT)نے نیوٹن سے کئی صدیاں پہلے احصائے تفرقی (DIFFERENTIAL CALCULUS)ایجاد کرلی تھی۔ بطانی 10ویں صدی کا سائنس دان تھاجو علم مثلثات(TIRGNOMETERY)کو ترقی دینے والاپہلاشخص تھا۔ابو الوفا محمد البزنجانی نے احصائے تفرقی(حساب کتاب کا ایک خاص طریقہ) میں پہلی بار ''مماس ومماس التمام(11) ''(TANGENT/COTANGENT)اور ''خط قاطع و قاطع ِالتمام' (SECANT-COSEANT)(12)متعارف کرائے۔

الخوارزمی نے 9ویں صدی میں الجبرا پر پہلی کتاب لکھی۔ المغربی نے فرانسیسی ریاضی دان پاسکل کے نام سے مشہور مساوات ''مثلث پاسکل''اس سے 600سال پہلے ایجاد کرلی تھی۔ ابن الہیثم (ALHAZEN)جو 11ویں صدی میں گزراہے علم بصریات کا ماہر تھا۔راجر بیکن اور کیپلر نے اس کے کام سے بہت استفادہ کیا جب کہ گلیلیونے اپنی دوربین انہی کے حوالے سے بنائی۔
الکندی(ALKINDUS)نے علاقی طبیعیات اور نظریہ ٔ اضافت آئن سٹائن سے 1100سال پہلے متعارف کرا دیاتھا۔شمس الدین نے پاسچر سے 400سال پہلے جراثیم دریافت کرلیے تھے۔ علی ابن العباس نے جو10ویں صدی میں گزرا تھا کینسر کی پہلی سرجری کی تھی۔ ابن الجسر نے جذام کے اسباب معلوم کیے اور اس کے علاج کے طریقے بھی دریافت کیے۔یہا ں چندایک ہی مسلمان سائنس دانوں کا ذکر کیا جا سکا ہے۔یہ حقیقت ہے کہ مسلمانوں نے سائنس کے مختلف شعبوں میں اتنے کارہائے نمایاں انجام دیے کہ انہیں بجاطور پر سائنس کے بانی کہا جاسکتاہے۔

مغرب میں سائنسی انقلاب کا زمانہ


جب ہم مغربی تہذیب پر نگاہ ڈالتے ہیں 'تو پتہ چلتاہے کہ جدید سائنس خداپر ایمان کے ساتھ آئی تھی۔ 17ویں صدی جسے ہم ''سائنسی انقلاب کا زمانہ ''کہتے ہیں اس میں خدا پر ایمان رکھنے والے سائنس دانوں کی بہت بڑی تعداد موجود تھی۔ان کا اولین مقصد خدا کی پیدا کردہ کائنات اور اس کی فطرت دریافت کرنا تھا۔ مختلف ممالک مثلاََبرطانیہ اور فرانس وغیرہ میں قائم سائنسی اداروں نے کائنات کے پوشیدہ اسرار دریافت کرکے اس کے خالق کے قریب تر پہنچنے کے عزم کا اعلان کر رکھا تھا۔یہ رجحان 18ویں صدی میں بھی برقرار رہا۔شاندار سائنسی کارنامے انجام دینے والے بعض سائنس دانوں کو قرب الٰہی کے حصول کے اعلانیہ عزم کے حوالے سے پہچانا جاتاتھا۔نیوٹن، کیپلر ،کوپرنیکس ،بیکن ،گلیلیو،پاسکل ،بوائل ،پالے اور کووئیر اسی قبیل کے سائنس دانوں میں سے تھے۔ان سائنس دانوں نے ایمان باللہ کے جذبے سے سائنسی تحقیق وجستجو کی ،جس کی تحریک انہیں جذبہ ایمانی سے حاصل ہوتی تھی۔
اس کا ثبوت ولیم پالے کی ''فطری علم معرفت ''کے نام سے 1802ء میں چھپنے والی کتاب تھی جس کا اہتمام ''برج واٹر ٹریٹیزز''نے کیا تھا

اس کتاب کا پورا نام (NATURAL THEOLOGY:EVIDENCES OF THE EXISTENCE AND ATTRIBUTES OF THE DEITY ,COLLECTED FROM APPEARANCES OF NATURE تھا)۔

اس کتاب کے نام سے ہی ظاہر ہے کہ بندہ مظاہرِفطرت پر غور وفکر کرکے ان کے خالق کو پہچان سکتا ہے۔ پالے نے زندہ اجسام کے اعضاء میں ہم آہنگی کوبہترین انداز میں قلم بند کرتے ہوئے اس بات پر زور دیاہے کہ ایک خالق کی موجودگی کا اقرار کیے بغیر اس طرح کی غیرمعمولی ڈیزائننگ کا پایا جانا ناممکن ہے۔ بالفاظ دیگر اعضاء کی یہ غیر معمولی ڈیزائننگ اور ان کے افعال ،ایک خالق ومدبرکے وجود کا ناقابل تردید ثبوت پیش کرتے ہیں۔

پالے کے تحقیقی کام کو بطور ماڈل سامنے رکھ کر ''رائل سوسائٹی آف لندن'' کے نامزد ارکان کے نام ایک خط لکھا گیا جس میں انہیں ذیل کے موضوعات پر ایک ہزار کتابیں لکھنے اور چھپوانے کا اہتمام کرنے کی ہدایت کی گئی۔ ''خداکی قدرت وحکمت اور اس کی صفاتِ خیرجن کا اظہار اس کی تخلیقات سے ہوتا ہے اس پر قابل فہم دلائل و براہین یکجا کرنا۔ مثلاََخدا کی مخلوقات میں پایا جانے والا تنوع' نباتات اور معدنیات کی دنیا 'زندہ اجسا م کا نظامِ ہاضمہ اور پھر اس خوراک کو اپنا جزوبدن بنالینا' انسان کے ہاتھ کی ساخت اور اس کی دیگر صلاحیتوں کی وجہ سے تخلیقات ِخداوندی کے دلائل سامنے لانا'اس کے علاوہ آرٹس اور سائنس کے شعبوں میں قدیم اورجدید دریافتوں اور پورے ماڈرن لٹریچر کا ان حوالوں سے جائزہ لینا ''۔

وجود خداوندی کے نشانات کابہ نظرِغائرمطالعہ کرنے کی اس دعوت کا بہت سے سائنس دانوں نے جواب دیا۔ اس طرح بڑی گراں قدرتصانیف وجودمیں آئیں۔یہ سلسلہ ٔمطبوعات، مذہب اورسائنس کے اتصال و ہم آہنگی کی صرف ایک مثال ہے۔ اس سے پہلے اور بعد کے بے شمار سائنسی مطالعات اور تحقیقات کے پیچھے یہ جذبہ کارفرما تھا کہ خدا کی پیدا کردہ کائنات کو سمجھا جائے اور اس کے ذریعہ اس کے خالق کی لامحدود قوتوں کا ادراک کیا جائے۔


مذہب اور سائنس میں تصادم کا دور
سائنس دان برادری کا اس ابتدائی راستے سے انحراف'19ویں صدی کے مغربی کلچرکے مادہ پرستانہ فلسفے کے غلبے کا نتیجہ تھا۔یہ صورت حال بعض سماجی اور سیاسی عوامل کی وجہ سے پیدا ہوئی جس کا بہت بڑا سبب ڈارون کا نظریہ ٔ ارتقا تھا۔یہ نظریہ ابتدائی نقطہ نظر کے بالکل منافی تھا اورنئی صورت ٔحال یہ بنی کہ مذہب اور سائنس کے لیے حصول علم کے دو ایسے مآخذ سامنے آگئے جو ایک دوسرے سے متصادم تھے۔اس صورت حال کے بارے میں برطانیہ کے تین محققین مائیکل بیجینٹ (MICHAEL BAIGENT) )رچرڈ لیRICHARD LEIGH))اور ہنری لنکن(HENRY LINCOLN)کا یہ تبصرہ تھا:

''ڈارون سے ڈیڑھ صدی پہلے آئزک نیوٹن کے لیے سائنس مذہب سے الگ نہیں تھی۔ بلکہ اس سے بالکل برعکس یہ مذہب کا ایک پہلو تھی اور بالآخر اس کے تابع تھی لیکن ڈارون کے زمانے کی سائنس نے خود کو مذہب سے نہ صرف الگ کر لیا بلکہ اس کی حریف بن گئی۔ اس طرح مذہب او ر سا ئنس کے درمیان ہم آہنگی ختم ہو گئی اور وہ دو مخالف سمتوں میں چلنے لگے جس کی وجہ سے انسانیت مجبور ہو گئی کہ وہ دو میں سے کسی ایک کو منتخب کرے''۔(14)

سائنس کے ثابت کردہ حقائق کو اپنے مدمقابل پا کر مادیت پرست عناصر اپنے مخصوص ہتھکنڈوں پر اتر آئے۔ سائنس دان کو اپنے شعبے میں ترقی پانے'ایم ڈی یا پی ایچ ڈی کی ڈگری حاصل کرنے یا سائنسی مجلے میں اپنے مضامین چھپوانے کے لیے چند شرائط پوری کرنی پڑتی تھیں۔ان میں ایک شرط یہ تھی کہ وہ نظریۂ ارتقا کو غیر مشروط طو رپر قبول کرتا ہو۔ اس لیے بعض سائنس دان ڈارون کے مفروضوں کا پرچم اٹھانے پر مجبور ہوگئے حالانکہ دلی طور پر وہ ان کو مسترد کرتے تھے۔تخلیق خداوندی کی نشانیوں کے انکا رپران کی طبیعت مائل نہیں تھی۔

امریکی مجلہ ''سائنٹی فک امریکن''کے ستمبر 1999ء کے شمارے میں ایک مضمون''امریکہ کے سائنس دان اورمذہب '' کے عنوان سے شائع ہوا۔ مضمون نگار روڈنی سٹارک (RODNEY STARK)نے جو یونیورسٹی آف واشنگٹن میں سوشیالوجی پڑھاتے ہیں'سائنس دانوں پر ڈالے جانے والے دباؤ کا انکشاف کرتے ہوئے لکھا ہے کہ''سائنس سے متعلقہ افراد کی مارکیٹنگ کا سلسلہ 200سال سے جاری ہے ۔ سائنس دان کہلانے کے لیے تمہیں اپنا منہ بند رکھنا اور مذہب کی جکڑ بندیوں سے خو د کو آزاد رکھنا ہو گا۔ریسرچ یونیورسٹیوں میں مذہبی لوگ اپنے منہ بند رکھتے ہیں اور غیر مذہبی لوگ الگ تھلگ رہتے ہیں۔انہیں خصوصی سلوک کا مستحق گردانا جاتاہے اور انہیں اعلی ٰ مناصب پر پہنچنے کے مواقع دیے جاتے ہیں۔ (15)


موجودہ حالات اورسائنس دان


آج حالا ت بدل چکے ہیں۔ مذہب اور سائنس کے درمیان مصنوعی فرق کوسائنسی دریافتوں نے حقائق کے منافی قرار دے دیا ہے۔ مذہب کا دعویٰ ہے کہ کائنات کو عدم سے وجود میں لایا گیا ہے او رسائنس نے اس حقیقت کے کئی ثبوت دریافت کر لیے ہیں۔ مذہب یہ تعلیم دیتاہے کہ زندہ اشیا ء کو اللہ تعالیٰ نے تخلیق کیا ہے اور سائنس نے زندہ اجسام کے ڈیزائن میں اس حقیقت کے شواہد دریافت کرلیے ہیں۔ مادہ پرست لوگ جو سائنس اور مذہب کو ایک دوسرے کا دشمن قرار دینا چاہتے ہیں نہ صرف کیتھولک کلیسا کی بے جا سخت گیری کو بطور مثال پیش کرتے ہیں بلکہ تورات یا انجیل کے بعض حصوں کا حوالہ دے کر یہ بھی ثابت کرتے ہیں کہ یہ تعلیمات کس قدر سائنسی دریافتوں سے متصادم ہیں۔ تاہم ایک سچائی جسے وہ نظر انداز کرتے ہیں یا اس سے ناواقفیت کا بہانہ کرتے ہیں، یہ ہے کہ انجیل اور تورات کے متن تحریف شدہ ہیں۔ ان دونوں آسمانی کتابوں میں انسانوں نے بہت سے توہمات اپنی طرف سے شامل کر دیے ہیں۔اس لیے ان کتابوں کو مذہب کے بنیادی مآخذ کے طور پر پیش کرنا غلط ہو گا۔

ان کے برعکس قرآن پورے کا پورا وحی ٔالٰہی پر مشتمل ہے 'اس میں رَتی بھر تحریف نہیں ہوئی اور نہ ہی ایک لفظ کی کوئی کمی بیشی ہوئی ہے۔یہی وجہ ہے کہ قرآن میں کوئی تضاد یا کوئی غلطی نہیں ۔ اس میں بیا ن کردہ حقائق سائنسی دریافتوں سے بے حد مطابقت رکھتے ہیں۔مزید برآں متعدد سائنسی حقیقتیں جو آج منظر عام پر آ سکیں ہیں، قرآن نے 1400سال پہلے ان کا اعلان کر دیا تھا۔ یہ قرآن کا ایک اہم معجزہ ہے جو اس کے کلام اللہ ہونے کے متعدد قطعی شواہد میں سے ایک ہے۔(16)


حواشی

(1)۔ سائنسی انکشافات قران وحدیث کی روشنی میں ۔صفحہ33
(2)۔ یوسف، 12:105
(3)۔ البقرہ، 02:164
(4)۔ الموء من، 40:57
(5)۔ تفسیرابن کثیر ،جلد سوم ، صفحہ 372
(6)۔ (ابن ماجہ 224 /ترمذی 21
(7)۔ (ترمذی 279)
(۔(بحوالہ الشمس والقمر بحسبان : ص 37-3
(9)۔ تفہیم القرآن ،جلد سوم ،سورةالانبیائ، حاشیہ 35
(10)۔ The Quran and Modern Science by Dr. Zakir Naik, Page: 11
(11)۔ بائیبل،قرآن اور سائنس ازڈاکٹرمورس بوکائیے ،صفحہ20-21
(12) ۔ مماس(Tangent)دائرے کو ایک نقطے پر چھونے والا خط۔ اور مماس التمام(Cotangent)کسی قوس یا زاوئیے کا مخصوص جزو۔(Gem Advanced Paractial Dictionary)
(13)۔ خط قاطع(Secant)'دائرے کا نصف قطرجو قاطع التمام ہو ۔(Gem Advanced Paractial Dictionary)
(14)۔ THE MESSIANIC LEGACY,-GEORGI BOOKS ,LONDON :1991 ,p.177-178
(15)۔ EDWARD J. LARSON VE LARRY WITHAM, Scientists and Religion in America, SCIENETIFIC AMERICAN, SEP.1999, p. 81
(16)۔ بحوالہ قرآن رہنمائے سائنس صفحہ87-99

طارق اقبال
Member
اجنبی
تاریخ شمولیت: Sep 2009
مقام: سعودی عرب
مراسلات: 91
شکریہ: 107
79 مراسلہ میں 310 بارشکریہ ادا کیا گیا
مناظر: 2268
Reply With Quote
9 قاری/قارئین نے طارق اقبال کا شکریہ ادا کیا
shafresha (07-10-10), فاروق سرورخان (12-10-10), کنعان (11-10-10), ھارون اعظم (09-10-10), محمد عاصم (22-10-10), مرزا عامر (07-10-10), راجہ اکرام (09-10-10), شمشاد احمد (09-10-10), عبداللہ آدم (09-04-11)
پرانا 07-04-11, 08:54 AM   #76
Member
اجنبی
 
تاریخ شمولیت: Sep 2009
مقام: سعودی عرب
مراسلات: 91
کمائي: 3,851
شکریہ: 107
79 مراسلہ میں 310 بارشکریہ ادا کیا گیا
طارق اقبال کو Yahoo کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Exclamation

اقتباس:
اصل مراسلہ منجانب : ہم تو ٹھہرے اجنبی مراسلہ دیکھیں
اسلامی نقطہ نظر کے مطابق زمین کے گول یا پھر مربع ہونے کا ثبوت فراہم کریں‌ اور یہ بھی لکھیں‌کہ اج سے دو چار سو سال پہلے کے جید علماء‌ کا اس بارے میں‌ کیا رائے تھی۔۔۔
محترم اگر کسی سابقہ تفسسیر میں اس بات کا ذکر نہیں‌ہے تو اس کی وجہ بھی میں‌نےاپنے مضمون میں‌لکھ دی ہے۔ غور سے پڑھیں‌گے تو حقیقت حال کا علم ہو جإے گا۔ بہرحال زمین کے کروی ہونے کے بارےمیں‌یہ مضمون پڑھ لیں۔ شکریہ

سائنس قرآن کے حضور میں: زمین کی شکل کروی ہے
طارق اقبال آف لائن ہے   Reply With Quote
3 قاری/قارئین نے طارق اقبال کا شکریہ ادا کیا
نورالدین (07-04-11), راجہ اکرام (07-04-11), عبداللہ آدم (07-04-11)
پرانا 07-04-11, 10:14 AM   #77
Administrator
 
منتظمین's Avatar
 
تاریخ شمولیت: May 2007
عمر: 36
مراسلات: 11,360
کمائي: 171,607
شکریہ: 9,805
7,524 مراسلہ میں 22,594 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

اقتباس:
اصل مراسلہ منجانب : طارق اقبال مراسلہ دیکھیں
محترم اگر کسی سابقہ تفسسیر میں اس بات کا ذکر نہیں‌ہے تو اس کی وجہ بھی میں‌نےاپنے مضمون میں‌لکھ دی ہے۔ غور سے پڑھیں‌گے تو حقیقت حال کا علم ہو جإے گا۔ بہرحال زمین کے کروی ہونے کے بارےمیں‌یہ مضمون پڑھ لیں۔ شکریہ

سائنس قرآن کے حضور میں: زمین کی شکل کروی ہے
محترم شائد سابقہ تفاسیر سے اپ کو استفادے کا موقع نہیں ملا ہے ورنہ وہ تو ببانگ دہل قرآن اور احادیث سے زمین کو چپٹا ہونا ثابت کرتی ہیں یہ سائنس ہی جس نے ان کو الٹی قلابازی کھانے پر مجبور کر دیا۔

وہابی مفتی اعظم ابن باز کا اسی پر اعتقاد تھا اور وہ اسی عقیدے پر مرا۔ کسی نے اسے کہا کہ حضرت لوگ تو خلا سے بھی زمین کو گول ہونا دیکھ چکے تو حضرت نے کہ دیا کہ یہ سب امریکی کیمرہ ٹریک ہے۔

اپ اگر اس میدان میں کوئی قابل ذکر پیش رفت کرنا چاہتے ہیں تو بہت ضروری ہے کہ قدیم علماء کی تاویلات کو جانتے ہوں۔ اور جدید علماء کے خیالات میں یہ 360 درجے کی قلابازیوں کی وجوہات جان سکیں۔
__________________
تم سپاہی نہیں ہو پیشہ ور قاتلو!

Last edited by منتظمین; 07-04-11 at 10:17 AM.
منتظمین آف لائن ہے   Reply With Quote
3 قاری/قارئین نے منتظمین کا شکریہ ادا کیا
کنعان (07-04-11), نورالدین (07-04-11), مرزا عامر (07-04-11)
پرانا 07-04-11, 10:32 AM   #78
Senior Member
 
تاریخ شمولیت: Feb 2010
مقام: یہیں کہیں آس پاس
مراسلات: 2,038
کمائي: 55,090
شکریہ: 11,755
1,557 مراسلہ میں 4,844 بارشکریہ ادا کیا گیا
نورالدین کو Yahoo کے ذریعے پیغام ارسال کریں نورالدین کو Skype™ کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default

اقتباس:
اصل مراسلہ منجانب : طارق اقبال مراسلہ دیکھیں
محترم اگر کسی سابقہ تفسسیر میں اس بات کا ذکر نہیں‌ہے تو اس کی وجہ بھی میں‌نےاپنے مضمون میں‌لکھ دی ہے۔ غور سے پڑھیں‌گے تو حقیقت حال کا علم ہو جإے گا۔ بہرحال زمین کے کروی ہونے کے بارےمیں‌یہ مضمون پڑھ لیں۔ شکریہ

سائنس قرآن کے حضور میں: زمین کی شکل کروی ہے
طارق بھائی آپ نے جو ثابت کیا ماشا اللہ بہت اچھا تحقیقی کام ہے
اور وہ تو آپ ( یا آپ جیسے لوگوں )نے پہلے سائنسی تحقیق کو دیکھا پھر اس کے بعد قرآن سے زمین کی گولائی کو ثابت کیا ۔
سائنس کے ثابت کرنے سے پہلے مسلمان علماء زمین کو کیا سمجھتے تھے ۔ اصل موضوع یہ ہے ۔
کوئی چپٹا سمجھتا ہوگا کوئی مربع سمجھتا ہوگا اور شاذ و نادر کوئی گول سمجھتا ہوگا۔
ان تمام قسم کے لوگوں ( یا دوسرے لفظوں میں سائنسدانوں اور محققین ) اور ان کے اختلافی رویے کے ساتھ ان مذہبی علما نے کیا کیا ۔
یہ ہے سوال

__________________
انسان کو زندگی میں وہی کام کرنا چاہیے جس کی اسے ضرورت ہو ۔
نورالدین آف لائن ہے   Reply With Quote
نورالدین کا شکریہ ادا کیا گیا
منتظمین (07-04-11)
پرانا 07-04-11, 11:14 AM   #79
ناظم اعلی
 
راجہ اکرام's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Jan 2009
مقام: ڈیرا درویشاں دا
مراسلات: 21,554
کمائي: 315,019
شکریہ: 25,207
16,383 مراسلہ میں 41,612 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

اقتباس:
اصل مراسلہ منجانب : ہم تو ٹھہرے اجنبی مراسلہ دیکھیں
محترم شائد سابقہ تفاسیر سے اپ کو استفادے کا موقع نہیں ملا ہے ورنہ وہ تو ببانگ دہل قرآن اور احادیث سے زمین کو چپٹا ہونا ثابت کرتی ہیں یہ سائنس ہی جس نے ان کو الٹی قلابازی کھانے پر مجبور کر دیا۔
وہابی مفتی اعظم ابن باز کا اسی پر اعتقاد تھا اور وہ اسی عقیدے پر مرا۔ کسی نے اسے کہا کہ حضرت لوگ تو خلا سے بھی زمین کو گول ہونا دیکھ چکے تو حضرت نے کہ دیا کہ یہ سب امریکی کیمرہ ٹریک ہے۔
اپ اگر اس میدان میں کوئی قابل ذکر پیش رفت کرنا چاہتے ہیں تو بہت ضروری ہے کہ قدیم علماء کی تاویلات کو جانتے ہوں۔ اور جدید علماء کے خیالات میں یہ 360 درجے کی قلابازیوں کی وجوہات جان سکیں۔
میرے خیال میں سائنس اور اسلام کے درمیان تضاد کا مسئلہ اس قدر سختی کا متقاضی نہیں جس کا آپ مظاہرہ کر رہے ہیں۔
ان کے متضاد نہ ہونے کا سن کر آپ کا اس انداز سے جواب دینا یہ ظاہر کرتا ہے کہ شاید اس معاملے سے آپ کو کوئی ذاتی پرخاش ہے۔ یہ میں آپ کے انداز تحریر اور استعمال الفاظ کی بنیاد پر کہہ رہا ہوں۔
اگر اختلاف ہے تو اس کا یہ انداز بہر حال غیر مناسب ہے

بات انتہائی سادہ ہے اور ذرا سے تامل سے باآسانی سمجھی جا سکتی ہے۔
علماء کس دور میں کیا کہتے ہیں، یا اسلام کی تعلیمات پر غور و خوض سے وہ کس نتیجے پر پہنچے ہیں اس میں غلطی یا درستگی کا تعلق بشری ذہنی استطاعت سے ہے۔ اس وقت کے علماء نے اپنے محدود وسائل کے جو کچھ سمجھا وہ لکھا اور اب کے علماء موجودہ دور کے وسائل و ایجادات کی روشنی میں قرآن کریم کو سمجھنے کی کوشش کرتے ہیں اور جو درست سمجھتے ہیں وہ لکھتے ہیں۔

ابن باز رح نے کب کیا اور کیوں کہا یہ ان کی ذاتی رائے ہے، وہ ہمارے لئے دلیل شرعی یا واحد معیار حق نہیں ہیں۔

باقی اصل موضوع پر پھر کبھی بات ہو گی جب علمی انداز اختیار کیا جائے گا ۔۔ شکریہ
__________________
محتاج اصلاح و دعا

راجہ اکرام آن لائن ہے   Reply With Quote
5 قاری/قارئین نے راجہ اکرام کا شکریہ ادا کیا
کنعان (07-04-11), مرزا عامر (07-04-11), حیدر (07-04-11), طارق اقبال (09-04-11), عبداللہ حیدر (07-04-11)
پرانا 07-04-11, 12:21 PM   #80
Administrator
 
منتظمین's Avatar
 
تاریخ شمولیت: May 2007
عمر: 36
مراسلات: 11,360
کمائي: 171,607
شکریہ: 9,805
7,524 مراسلہ میں 22,594 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

اقتباس:
اصل مراسلہ منجانب : راجہ اکرام مراسلہ دیکھیں
میرے خیال میں سائنس اور اسلام کے درمیان تضاد کا مسئلہ اس قدر سختی کا متقاضی نہیں جس کا آپ مظاہرہ کر رہے ہیں۔
ان کے متضاد نہ ہونے کا سن کر آپ کا اس انداز سے جواب دینا یہ ظاہر کرتا ہے کہ شاید اس معاملے سے آپ کو کوئی ذاتی پرخاش ہے۔ یہ میں آپ کے انداز تحریر اور استعمال الفاظ کی بنیاد پر کہہ رہا ہوں۔
اگر اختلاف ہے تو اس کا یہ انداز بہر حال غیر مناسب ہے

بات انتہائی سادہ ہے اور ذرا سے تامل سے باآسانی سمجھی جا سکتی ہے۔
علماء کس دور میں کیا کہتے ہیں، یا اسلام کی تعلیمات پر غور و خوض سے وہ کس نتیجے پر پہنچے ہیں اس میں غلطی یا درستگی کا تعلق بشری ذہنی استطاعت سے ہے۔ اس وقت کے علماء نے اپنے محدود وسائل کے جو کچھ سمجھا وہ لکھا اور اب کے علماء موجودہ دور کے وسائل و ایجادات کی روشنی میں قرآن کریم کو سمجھنے کی کوشش کرتے ہیں اور جو درست سمجھتے ہیں وہ لکھتے ہیں۔

ابن باز رح نے کب کیا اور کیوں کہا یہ ان کی ذاتی رائے ہے، وہ ہمارے لئے دلیل شرعی یا واحد معیار حق نہیں ہیں۔

باقی اصل موضوع پر پھر کبھی بات ہو گی جب علمی انداز اختیار کیا جائے گا ۔۔ شکریہ
جب یہ میدان ان "جید" صاحبان کا ہی نہیں تو پھر اس میں رائے دینے کی ضرورت ہی کیوں ہے کیا اپ نے کبھی کسی سائنسدان سے نماز کیوں فرض ہے کے بارے میں رائے مانگی ہے؟
منتظمین آف لائن ہے   Reply With Quote
6 قاری/قارئین نے منتظمین کا شکریہ ادا کیا
کنعان (07-04-11), نورالدین (07-04-11), ناصحی (07-04-11), مرزا عامر (07-04-11), حیدر (07-04-11), طارق اقبال (09-04-11)
پرانا 07-04-11, 12:25 PM   #81
Administrator
 
منتظمین's Avatar
 
تاریخ شمولیت: May 2007
عمر: 36
مراسلات: 11,360
کمائي: 171,607
شکریہ: 9,805
7,524 مراسلہ میں 22,594 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

اقتباس:
اصل مراسلہ منجانب : نورالدین مراسلہ دیکھیں
طارق بھائی آپ نے جو ثابت کیا ماشا اللہ بہت اچھا تحقیقی کام ہے
اور وہ تو آپ ( یا آپ جیسے لوگوں )نے پہلے سائنسی تحقیق کو دیکھا پھر اس کے بعد قرآن سے زمین کی گولائی کو ثابت کیا ۔
سائنس کے ثابت کرنے سے پہلے مسلمان علماء زمین کو کیا سمجھتے تھے ۔ اصل موضوع یہ ہے ۔
کوئی چپٹا سمجھتا ہوگا کوئی مربع سمجھتا ہوگا اور شاذ و نادر کوئی گول سمجھتا ہوگا۔
ان تمام قسم کے لوگوں ( یا دوسرے لفظوں میں سائنسدانوں اور محققین ) اور ان کے اختلافی رویے کے ساتھ ان مذہبی علما نے کیا کیا ۔
یہ ہے سوال

اس سوال کا جواب کوئی نہیں دے گا۔۔۔

فرض کریں اج سے چند سو سال پہلے کسی "جید" نے فتوی دے دیا کہ زمین چپٹی ہے اور منطق اور دلیل کی رو سے مبہم آیات/احادیث (اس حوالے سے مبہم) یہ ثابت بھی کر دیا کہ زمین کی ساخت ایک تھالی کے جیسی ہے تو اس کے مخالف نظریات کے لوگوں کو تو تشکیک اور احساس گناہ میں ڈال دیا کہ ایسا سوچنا بھی اسلام میں‌ حرام ہے کیونکہ قرآن اوراحادیث تو یہ کہتی ہیں۔۔۔ اس طرح کے ماحول میں مسلمان جس طرح تنزل کا شکار ہوے وہ کوئی بڑی بات نہیں ہے۔
منتظمین آف لائن ہے   Reply With Quote
6 قاری/قارئین نے منتظمین کا شکریہ ادا کیا
کنعان (07-04-11), نورالدین (08-04-11), ناصحی (07-04-11), مرزا عامر (07-04-11), حیدر (07-04-11), طارق اقبال (09-04-11)
پرانا 07-04-11, 02:43 PM   #82
ذیلی ناظم
 
عبداللہ آدم's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Feb 2010
مقام: راولپنڈی
مراسلات: 6,027
کمائي: 99,863
شکریہ: 23,988
4,978 مراسلہ میں 14,686 بارشکریہ ادا کیا گیا
عبداللہ آدم کو Yahoo کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default

مسلمانوں کی اپنی میراث بانجھ نہیں ہے کسی کی آنکھوں سے بینائی سلب ہوجائے تو اس کا کیا علاج ۔

http://pak.net/عمومی-بحث/سائنس-کی-ای...00/#post398338

والسلام
عبداللہ آدم آف لائن ہے   Reply With Quote
5 قاری/قارئین نے عبداللہ آدم کا شکریہ ادا کیا
فاروق سرورخان (08-04-11), حیدر (07-04-11), راجہ اکرام (09-04-11), طارق اقبال (09-04-11), عبداللہ حیدر (07-04-11)
پرانا 09-04-11, 09:23 PM   #83
Member
اجنبی
 
تاریخ شمولیت: Sep 2009
مقام: سعودی عرب
مراسلات: 91
کمائي: 3,851
شکریہ: 107
79 مراسلہ میں 310 بارشکریہ ادا کیا گیا
طارق اقبال کو Yahoo کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Lightbulb

اقتباس:
اصل مراسلہ منجانب : نورالدین مراسلہ دیکھیں
طارق بھائی آپ نے جو ثابت کیا ماشا اللہ بہت اچھا تحقیقی کام ہے
اور وہ تو آپ ( یا آپ جیسے لوگوں )نے پہلے سائنسی تحقیق کو دیکھا پھر اس کے بعد قرآن سے زمین کی گولائی کو ثابت کیا ۔
سائنس کے ثابت کرنے سے پہلے مسلمان علماء زمین کو کیا سمجھتے تھے ۔ اصل موضوع یہ ہے ۔
کوئی چپٹا سمجھتا ہوگا کوئی مربع سمجھتا ہوگا اور شاذ و نادر کوئی گول سمجھتا ہوگا۔
ان تمام قسم کے لوگوں ( یا دوسرے لفظوں میں سائنسدانوں اور محققین ) اور ان کے اختلافی رویے کے ساتھ ان مذہبی علما نے کیا کیا ۔
یہ ہے سوال

اقتباس:
اصل مراسلہ منجانب : راجہ اکرام مراسلہ دیکھیں
میرے خیال میں سائنس اور اسلام کے درمیان تضاد کا مسئلہ اس قدر سختی کا متقاضی نہیں جس کا آپ مظاہرہ کر رہے ہیں۔
ان کے متضاد نہ ہونے کا سن کر آپ کا اس انداز سے جواب دینا یہ ظاہر کرتا ہے کہ شاید اس معاملے سے آپ کو کوئی ذاتی پرخاش ہے۔ یہ میں آپ کے انداز تحریر اور استعمال الفاظ کی بنیاد پر کہہ رہا ہوں۔
اگر اختلاف ہے تو اس کا یہ انداز بہر حال غیر مناسب ہے

بات انتہائی سادہ ہے اور ذرا سے تامل سے باآسانی سمجھی جا سکتی ہے۔
علماء کس دور میں کیا کہتے ہیں، یا اسلام کی تعلیمات پر غور و خوض سے وہ کس نتیجے پر پہنچے ہیں اس میں غلطی یا درستگی کا تعلق بشری ذہنی استطاعت سے ہے۔ اس وقت کے علماء نے اپنے محدود وسائل کے جو کچھ سمجھا وہ لکھا اور اب کے علماء موجودہ دور کے وسائل و ایجادات کی روشنی میں قرآن کریم کو سمجھنے کی کوشش کرتے ہیں اور جو درست سمجھتے ہیں وہ لکھتے ہیں۔

ابن باز رح نے کب کیا اور کیوں کہا یہ ان کی ذاتی رائے ہے، وہ ہمارے لئے دلیل شرعی یا واحد معیار حق نہیں ہیں۔

باقی اصل موضوع پر پھر کبھی بات ہو گی جب علمی انداز اختیار کیا جائے گا ۔۔ شکریہ
محترم نورالدین صاحب گزارش ہے کہ برادر راجہ اکرام صاحب نے بہت اچھا جواب دیا ہے۔ میں‌ ذرا مصروف تھا اس لیے اس کا جواب جلد نہیں‌ دے سکا۔
بحرحال عرض‌خد مت ہے کہ قرآن مجید کوٕئی سائنس کی کتاب نہیں‌ہے اور نہ ہی محمد عربی صلی اللہ علیہ وسلم یا صحابہ کرام رضوان اللہ اجمعین نے ہمیں اس کتاب فرقان میں‌ سائنسی معلومات کے موجود ہونے کی بابت بتلایا تھا ۔ تاہم نزول قرآن سے لے کر اب تک زمانے نے جس قدر ترقی کی ہے اس سے قرآن میں موجود ایسی آیات کی تفسیر و تشریح میں‌انقلابی تبدیلیاں واقع ہوئی ہیں ۔ چناچہ ہر مفسر نے اپنے اپنے دور میں ہونے والی سائنسی و علمی ترقی کی بدولت حاصل ہونے والی معلومات سے استفادہ کیا ہے اور انشاء اللہ یہ سلسلہ تاقیامت جاری رہے گا۔
تاہم ضرورت اس امر کی ہے کہ ہم قرآن کے الفاظ کی بے جا تاویلات کے ذریعے ہر سانسی بات کو قرآن مجید سے ثابت کرنے کے درپے نہ ہوجائیں بلکہ بات کو اسی حد تک رکھیں جس حد تک ہمیں‌ قرآن مجید سے معلومات ملتی ہیں ۔ اس لیے کہ اگر ہمیں‌ یقین ہے اور ہم ایمان رکھتے ہیں‌کہ محمد عربی صلی اللہ علیہ وسلم اللہ کے رسول تھے اور قرآن مجید اللہ ہی کی کتاب ہے جو ایک زندہ معجزہ کی حیثیت رکھتی ہے تو پھر ہمیں‌ اس بات پر بھی یقین رکھنا ہو گا کہ قرآن مجید کی کوئی بات بھی سانس کی ثابت شدہ حقیقت کے برعکس نہیں‌ہوسکتی ۔ سائنس دانوں کے مفروضے غلط ہو سکتے ہیں‌مگر قرآنی معلومات میں‌حرف برابر بھی غلطی نہیں‌ ہوسکتی ۔
لہذا پہلے جس عالم نے بھی (ٹھوس قرآنی دلائل کے ماسوا)اپنی تحقیق کے زور پر ایسی کوئی بات کی ہے یا کرے گا کہ جو سائنس کی ثابت شدہ حقیقتوں کے برخلاف ہو تو وہ خود ذمہ دار ہوگا ۔ نعوذباللہ قرآن مجید اس غلط تاویل کا مستحق نہیں‌ ہو سکتا۔ بحرحال گزشتہ مفسرین اس لیے ان آیات کی سائنسی تفسیر نہیں‌کر سکے کہ اس وقت ان کے پاس سائنسی معلومات کی کمی تھی ۔ اس لیے یہ کہنا کہ اگر یہ معلومات قرآن میں تھین تو پہلے مفسرین نے کیوں نہیں‌ بتلائیں ، کمزور استدلال رکھتا ہے۔ہان آپ کی بات میں‌وزن تب ہو گا جب آپ یہ ثابت کریں کہ قرآن کے ان الفاظ کے وہ معنی نہیں بنتے جو آپ لوگ پیش کررہے ہیں‌ تو تب آپ کی بات لائق توجہ ہوگی۔
آپ نے مولانا ابن باز کی مثال پیش کی ہے ۔ ان کے علاوہ ایک اور قابل احترام بزرگ جناب مولانا احمد رضا خان بریلوی صاحب بھی تھے کہ جن کا موقف تھا کہ زمین ساکن ہے اور آج بھی ان ہی کے ایک شاگرد نے ایک کتاب لکھی ہے کہ واقعی زمین ساکن ہے اور یہ بات انہوں نے بظاہر قرآن وسنت کے حوالے سی کی ہے۔
یہ ہم مسلمانوں کی بدقسمتی ہے کہ ہم میں اتفاق و اتحاد نہیں ہے اور ہر عالم دین اپنی تحقیق کے مطابق اپنی بات کو پیش کر رہاہے ۔ میں نے اسی فورم میں‌ایک مضمون مین یہ گزازش کی تھی اور یہ گزارش میں‌ اپنی کتاب کے آغاز میں‌کر چکا ہوں‌کہ مفسرین کو چاہیے کہ سانسی معلومات رکھنے والی آیات کی تشریح و تفسیر کے لیے‌سائنسدانوں سے معاونت لیں ۔ بحرحال عربی زبان کے الفاظ کثیر المعانی ہوتےہیں اور سیاق وسباق کے حوالے سے ہم موزوں معانی کا انتخاب کرتے ہوئے ان آیات کی تشریح‌کر سکتے ہیں ۔مزید تفصیل آپ یہاں سے حاصل کرسکتےہیں۔ واخر دعوانا ان الحمد للہ رب العالمین۔
طارق اقبال آف لائن ہے   Reply With Quote
3 قاری/قارئین نے طارق اقبال کا شکریہ ادا کیا
نورالدین (11-04-11), راجہ اکرام (09-04-11), عبداللہ آدم (09-04-11)
جواب

Tags
فرض, کمال, کارنامے, کتابوں, پہچان, واشنگٹن, قدم, قران, لوگ, نظر, موجودہ, مجید, معجزہ, ایمان, امریکہ, توحید, تعلیم, جرم, دریافت, سائنس, عیسیٰ, عورت, عقل, عبادت, صحت


Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests)
 
موضوع کے اختیارات
ظاہری انداز Rate This Thread
Rate This Thread:



تمام اوقات پاکستانی معیاری وقت ( +5 GMT) کے لحاظ سے ہیں۔ ابھی وقت ہے 06:35 AM

Powered by vBulletin® Copyright ©2000 - 2012, Jelsoft Enterprises Ltd.
Content Relevant URLs by vBSEO
جملہ حقوق نشرو اشاعت ©2000 - 2012,پاکستان کی آواز - پاکستان کے فورمزکی انتظامیہ کے پاس مخفوظ ہیں۔ ہم اردو ترجمے کے لیے جناب زبیرکے مشکور ہیں-
اپنا بلاگ مفت حاصل کریں wordpress.pk
ہم pak.net ڈومین نیم کے لیے جناب فاروق سرور خان کے مشکور ہیں

Template-Modifications by TMS
vBCredits v1.4 Copyright ©2007 - 2008, PixelFX Studios
Ad Management plugin by RedTyger