واپس چلیں   پاکستان کی آواز > مذاہب اور انسانی زندگی > اسلام اور معاشرہ > اسلام اور عصر حاضر



اسلام اور عصر حاضر اسلام اور عصر حاضر


احکامِ حجاب اور غامدی

short url
جواب
 
LinkBack موضوع کے اختیارات موضوع کی درجہ بندی ظاہری انداز
پرانا 16-01-11, 07:57 PM   #1
احکامِ حجاب اور غامدی
ALI-OAD ALI-OAD آف لائن ہے 16-01-11, 07:57 PM

محترم ساتھیوں:۔ السلام علیکم، سر ڈھکنا عورت کی شرم،حیا،عفت وپاکیزگی کی علامت ہے مگر ادارہ المورد اور آج ٹی وی کے اسکالر جاوید احمد غامد ی کی ویب سائیٹ پر ایک سوال کے جواب میں کہا گیا ہے کہ عورت کا سر پر دوپٹہ لینے کا شریعت سے کوئی تعلق نہیں ہے ہم اس عبارت کو یہاں آپ کے لئے نقل کر رہے ہیں:۔''مسلمان خواتین کے سر ڈھانپ کر رکھنے کا تعلق اسلامی شریعت کے قانون معاشرت سے ہے ہمیں شریعت کے تمام تر احکام اللہ کی کتاب اور حضور صلی اللہ علیہ وسلم کی سنت میں ملتے ہیں اور اس پر عمل کرنا تمام مسلمانوں کے لئے ضروری ہے گھر اور گھر کے باہر اللہ نے مرد و عورت کے لئے آداب مقرر کئے ہیں جو سورہ نور کی آیت۳۰- ۳۱میں بیان ہوئے ہیں آداب درج ذیل ہیں (١)دوسروں کے گھر میں داخل ہونے سے پہلے اپنا تعارف کرایا جائے اگر گھر والے واپس جانے کو کہیں تو دل میں تنگی محسوس کئے بغیر لوٹ جائیں (٢) مرد وعورت جہاں موجود ہوں تو وہ اپنی نگاہ نیچی رکھیں (٣) دونوں کے لئے ضروری ہے کہ وہ اپنے لباس سے اپنی شرمگاہوں اور صنفی کشش والے اعضاء کو ڈھانپ کر رکھیں عورتیں اپنی آرائش و زیبائش کو نمایاں کرنے کی کوشش نہ کریں اور صرف اپنے رشتہ داروں کے سامنے ظاہر کریں جن کا ذکر سورہ نور کی آیت 3میں کیا گیا ہے یاد رہے عادة ظاہر رہنے والے اعضاء مثلا ہاتھ پاؤں اور چہرے آرائش و زیبائش کے اس حکم سے مثتنی ہیں عورتیں اپنے سینے اور گریبان ڈھانپ کر رکھیں ۔درج بالا تفصیل سے یہ بات بلکل واضح ہے کہ شریعت اسلامی میں عورتوں سے اس بات کا مطالبہ نہیں ہے کہ وہ ہر وقت سر پر دوپٹا یا اسکاف وغیرہ لیں اس کا تعلق تو ہماری (بالخصوص مشرقی)تہذیبی روایات سے ہے اور اس پر عمل بھی اسی حیثیت سےکرنا چاہئے۔حوالہ(www.urdu.understanding-islam.org)

اس عبارت کو پڑھ کر آپ اندازہ لگا سکتے ہیں کہ کس طرح سے شریعت کا نام دے کر عورت کو سر کھلا رکھنے کی اجازت دی جارہی ہے سورہ نور کی آیت3۳۰3-۳۱کاجو حوالہ دیا گیا ہے اس کا ہم جائزہ آگے تفصیل سے لیں گے پہلے ہم یہ دیکھتے ہیں کہ قرآن و حدیث میں سر کو ڈھانپ کر رکھنے کے بارے میں کیا بیان ہواہے :

ترجمہ آیت:''اے نبی صلی اللہ علیہ وسلم اپنی ازواج اوربیٹیوں اور مسلمان عورتوں سے کہہ دیجئے کہ وہ اپنے چادر کے پلو اپنے اوپر سے لٹکا لیا کریں یہ بہتر ہے ان کے لئے پھر وہ پہچان لی جائیں گی اور ستائی نہ جائیں گی اور اللہ بخشنے والا مہربان ہے۔(سورہ احزاب آیت ۵۹)

اس آیت کی تشریح میں ابن عباس سے منقول ہےکہ اللہ مسلمان عورتوں کو حکم دیتا ہے کہ جب بھی وہ کسی کام کاج کے لئے باہر نکلیں تو جو چادر وہ اوڑھتی ہیں اسے اپنے سر پر سے جھکا کر منہ ڈھک لیا کریں صرف آنکھ کھلی رکھیں۔(تفسیر ابن کثیر ،تفسیر طبری)اس کے بعد احادیث کا مطالعہ کرتے ہیں۔

مفہوم حدیث:۔ام سلمہ سے روایت ہے جب یہ آیت اتری (یعنی نیچے لٹکالیں اپنے اوپر تھوڑی چادریں اپنی) تو انصار کی عورتیں اس طرح نکلتی تھیں جیسے ان کے سروں پر کوّے بیٹھے ہیں یعنی سیاہ کپڑے سروں پر ڈالتیں۔(سنن ابوداؤد کتاب لباس جلد ۳،ابن کثیر)

مفہومِ حدیث:۔انس سے روایت ہے کہ رسول صلی اللہ علیہ وسلم حضرت فاطمہ کے پاس ایک غلام لے کر آئے جو ان کو ہبہ کیا تھا اس وقت فاطمہ جو چادر اوڑھی ہوئی تھیں اس سے سر کو ڈھانکتیں تھی تو پاؤں تک نہ پہنچتی اور پاؤں ڈھانکتیں تو سر تک نہ پہنچتی حضور صلی اللہ علیہ وسلم نے جب یہ دیکھا تو فرمایا اگرتمہارا سر یا پاؤں کھلا رہے تو کچھ حرج نہیں کیونکہ یہاں تمہارے والد ہیں یا تمہارا غلام ہے۔(ابوداؤد کتاب لباس جلد3۳)

مفہومِ حدیث :۔ام عطیہ سے روایت ہے کہ ہم کو رسول صلی اللہ علیہ وسلم نے حکم کیا مستورات کے نکلنے کا عید کے روز(یعنی نماز کے لئے ) ایک عورت نے کہا یارسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم اگر کسی کے پاس چادر نہ ہو تو کیا کرے آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا اس کی سہیلی کچھ چادر اس پر ڈال دے ۔(صحیح بخاری کتاب الصلوةجلد۱ ،سنن ابوداؤد کتاب الصلوةجلد۱)

قرآن مجید کی آیت اور ان احادیث سے یہ بات واضح ہے کہ عورت جب گھر سے باہر نکلے گی تو وہ اپنا سر نامحرم کے سامنے ڈھانپ کر رکھے گی جیسا ابن عباس کے قول سے واضح ہے کہ عورت جب بھی باہر نکلے اپنے سر کو ڈھانپ کر رکھے اور احادیث سے بھی یہ بات اور روز روشن کی طرح عیاں ہے جیسا کہ پہلی حدیث سے واضح ہے کہ جب سورہ احزاب کی یہ آیت نازل ہوئی تو عورتوں نے اپنے سروں پر چادر یں ڈال لیں اور دوسری حدیث میں حضور صلی اللہ علیہ وسلم نے فاطمہ سے فرمایا کہ والد (یعنی محرم)کے سامنے تمہارا سر اگر کھلا ہو تو کچھ حرج نہیں یعنی نامحرم سے سر کو ڈھانپ کر رکھنا چاہئے، اور تیسری حدیث جب ایک عورت نے حضور صلی اللہ علیہ وسلم سے پوچھا کہ اگر کسی کے پاس چادر نہ ہو تو وہ کیا کرے اس سے صاف معلوم ہو ا کہ عورتیں حضور صلی اللہ علیہ وسلم کے زمانے میں بغیر چادر کے گھر سے باہر جانے کا سوچتی بھی نہیں تھیں اور یہاں چادر سے مراد وہی چادر ہے جس کی ابن عباس نے سورہ احزاب کے حوالے سے تشریح کی ہے کہ سر کے اوپر سے جھکا کر چہرہ ڈھک لیں۔اب یہ بات پوری طرح واضح ہے کہ شریعت عورتوں سے یہ مطالبہ کرتی ہے کہ وہ جب بھی گھر سے باہر نکلیں تو اپنے سر کو ڈھانپ کر رکھیں اور اس بارے میں ادارہ المورد کو غلط فہمی ہوئی ہے ۔اب ہم سورہ احزاب میں جو پردے کے احکام نازل ہوئے ہیں اس کے بارے میں جائزہ لیتے ہیں جس کی ادارہ المورد اور غامدی صاحب غلط تعبیر کرتے ہیں ۔


جاری ہے
__________________
"اگرحق کونہیں پہچان سکتے،تو باطل کےتیروں پر نظررکھو،جہاں پرلگ رہے ہوں وہی حق ہے///شیخ الاسلام،،،امام ابن تیمیہ رحمتہ اللہ علیہ. (حافظ سعید زندہ باد)

 
ALI-OAD's Avatar
ALI-OAD
Senior Member
تاریخ شمولیت: Mar 2009
مقام: کراچی
عمر: 32
مراسلات: 1,689
شکریہ: 1,514
1,086 مراسلہ میں 3,337 بارشکریہ ادا کیا گیا
مناظر: 1917
Reply With Quote
6 قاری/قارئین نے ALI-OAD کا شکریہ ادا کیا
asakpke (10-02-11), dxbgraphics (23-01-11), ھارون اعظم (16-01-11), ابن آدم (25-01-11), شمشاد احمد (09-02-11), عروج (22-01-11)
پرانا 16-01-11, 07:59 PM   #2
Senior Member
 
ALI-OAD's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Mar 2009
مقام: کراچی
عمر: 32
مراسلات: 1,689
کمائي: 29,748
شکریہ: 1,514
1,086 مراسلہ میں 3,337 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

سورہ احزاب کے احکام حجاب کا انکار

سورہ احزاب میں سب سے پہلے پردے کے احکام نازل ہوئے جس پر صحابہ کرام سے لے کر اب تک تمام علماء کا اجماع ہے یہاں تک کہ امین احسن اصلاحی صاحب جن کو غامدی صاحب اپنا استاد مانتے ہیں وہ بھی سورہ احزاب کی آیات سے پردے کے قائل ہیں مگر غامدی صاحب نے اپنے استاد کی رائے سے بھی اتفاق نہیں کیا اور ایک دوسری ہی بات کی ہے وہ اپنے ایک ٹی وی پروگرام میں پردے کے حوالے سے کہتے ہیں کہ سورہ احزاب میں جو پردے کے احکام اترے ہیں وہ ہنگامی حالات کے تحت اترے تھے وہ حالات یہ تھے کہ منافقین رات میں اہل ایمان عورتوں پر آوازیں کسا کرتے تھے جس کی وجہ سے سورہ احزاب کی یہ آیات اتریں:

ترجمہ آیت:''اے نبی صلی اللہ علیہ وسلم اپنی ازواج اوربیٹیوں اور مسلمان عورتوں سے کہہ دیجئے کہ وہ اپنے چادر کے پلو اپنے اوپر سے لٹکا لیا کریں یہ بہتر ہے ان کے لئے پھر وہ پہچان لی جائیں گی اور ستائی نہ جائیں گی اور اللہ بخشنے والا مہربان ہے۔(سورہ احزاب آیت۵۹) جب وہ حالات ختم ہو گئے تو احکام بھی ختم ہو گئے اور سورہ نور میں جو پردے کے احکام ہیں وہ ابدی احکام ہیں۔

غامدی صاحب جو کہہ رہے ہیں اگر بالفرض وہ بات مان لی جائے کہ سورہ احزاب میں جو احکام اترے تھے وہ اس وقت کے لئے تھے تو جو حالات غامدی صاحب نے بتائے ہیں تو اس لحاظ سے تو آج کے حالات میں بھی ان پر عمل ضروری ہے آج بھی اوباش لوگ عورتوں پر آوازیں کستے ہیں اور ان سے بدتمیزی کرتے ہیں مگر غامدی صاحب جو کہہ رہے ہیں اس کی کوئی حقیقت نہیں ہے جو حالات وہ بتا رہے ہیں اس کو طبقات ابن سعد نے نقل کیا ہے اور پانچ روایات اس کے تحت لائے ہیں مگر ان تمام روایات میں ایک راوی (محمدبن عمرواقدالواقدی )ہے جو تمام محدثین کے نزدیک متفقہ طور پر کذاب(جھوٹا) ہے(تھذیب التھذیب) (طبقات ابن سعد باب قبل نزول حجاب جلد ۸) یہ ہے وہ بنیاد جس کی ایماں پر غامدی صاحب یہ بات کر رہے ہیںاب ہم سورہ احزاب میں پردے سے مطلق آیات کا جائزہ لیتے ہیں ۔

(۱)آیت ترجمہ:۔''اور جب تمہیں ان (ام المومنات )سے کوئی چیز مانگنی ہو تو پردے کی اوٹ سے مانگا کرو'' (سورہ احزاب آیت۵۳)

(۲)ترجمہ آیت:۔(عورتوں) پر گناہ نہیں کہ وہ اپنے باپوں اور اپنے بیٹوں اور اپنے بھائیوں اور بھتیجوں اور بھانجوں اور عورتوں اور ملکیت کے ماتحتوں کے سامنے ہوں ،عورتوں اللہ سے ڈرتی رہو اللہ یقینا ہر چیز پر شاہد ہے۔(سورہ احزاب آیت۵۵)

(۳)آیت ترجمہ:۔ اے نبی صلی اللہ علیہ وسلم اپنی ازواج اوربیٹیوں اور مسلمان عورتوں سے کہہ دیجئے کہ وہ اپنے چادر کے پلو اپنے اوپر سے لٹکا لیا کریں یہ بہتر ہے ان کے لئے پھر وہ پہچان لی جائیں گی اور ستائی نہ جائیں گی اور اللہ بخشنے والا مہربان ہے۔(سورہ احزاب آیت۵۹)

پہلی آیت میں پردے کے احکام نازل ہوئے ہیں جس میں بظاہر حکم ام المومنات سے ہے مگر یہ حکم تمام عورتوں کے لئے ہے اسی بات کو ام التفاسیر نے بھی بیان کیا ہے دیکھے (تفسیرطبری ،ابن کثیر ، قرطبی)اور یہ بات آگے کی دونوں آیات سے واضح ہوجائی گی اور اس کے شانِ نزول کے حوالے سے یہ بات واضح کر دیں کہ یہ کسی ہنگامی حالت میں نہیں اترے بلکہ یہ عمر فاروق کی خواہش پر نازل ہوئے تھے ۔

مفہوم حدیث:۔ عمر فاروق نے فرمایا تین باتیں میں نے کہیں جن کے مطابق رب العلمین نے احکام نازل کیے ، میں نے کہا یارسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم گھر میں ہر کوئی آتا جاتا ہے آپ صلی اللہ علیہ وسلم ازواج مطہرات کو پردے کا حکم دیں اس پر پردے کے احکام نازل ہوئے۔(بخاری کتاب التفسیرالبقرہ جلد ۲،مسلم کتاب الفضائل باب فضیلت عمرفاروق جلد۶ (اور آیت۲ میں جب پردے کے احکام نازل ہوئے تو یہ مسئلہ پیدا ہوا کہ محرمات کے بارے میں کیا احکام ہیں تو اس پر یہ آیت ۲ نازل ہوئی کہ عورتیں اپنے محرم کے سامنے جا سکتی ہیں اور یہ آیات تمام عورتوں کے لئے نازل ہوئی ہیں جس کو تفسیر طبری نے اور ابن کثیر نے اس طرح نقل کیا ہے۔''اوپر کی آیتوں میں اجنبیوں سے پردے کا حکم ہوا ہے اس لئے جن قریبی رشتہ داروں سے پردہ نہ تھا ان کا بیان اس میں کر دیا ''(تفسیر ابن کثیر)اور آیت۳ اور اس کے شانِ نزول میں جو حدیث آتی ہے اس سے بات پوری طرح واضح ہوجائی گی کہ ان آیات میں پردے کے احکام تمام عورتوں کے لئے نازل ہوئے ہیں:

مفہوم حدیث:۔ امَ عائشہ سے روایت ہے کہ سودہ احکام حجاب کے بعد ضرورت کے تحت باہر نکلی تو عمر نے انھیں پہچان لیا اور کہا کہ اے سودہ میں نے آپکو پہچان لیا تو وہ اسی وقت واپس آگئی اور حضور صلی اللہ علیہ وسلم سے کہا کہ عمر نے مجھ سے یہ کہا تو اسی وقت حضور صلی اللہ علیہ وسلم پر وحی کا نزول شروع ہوا اور تھوڑی دیر میں یہ کیفیت ختم ہو گئی تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا تم کو ضرورت سے باہر نکلنے کی اجازت دے دی گئی ہے(بخاری کتاب التفسیرجلد ۲، مسلم کتاب السلام جلد۵,مسند احمدجلد۶ص۵۶)پس اب اس حدیث سے یہ بات واضح ہوتی ہے کہ پہلی آیت میں پردے کا حکم نازل ہوا اوردوسری آیت میں محرمات کی فہرست اور اس کے بعد گھر سے باہر نکلنے اجازت دی گئی ہے پہلی دونوں آیات میں بظاہر خطاب ام المومنات سے ہے مگر تیسری آیت میں مسلمان عورتوں کو بھی گھر سے باہر نکلنے کی اجازت دی جارہی ہے جیسا ابن عباس نے اس آیت کے حوالے سے جو تشریح کی ہے جس کو ہم نے اوپر بیان کیا ہے غور طلب بات یہ ہے کہ پردے کا حکم عورتوں کو کب دیا گیا ہے جو اب ان کو گھر سے باہر نکلنے کی اجازت دی جارہی ہے اس سے صاف معلوم ہوتا ہے کہ اس سے پہلی آیات میں جو حکم ام المومنات کہ لئے دیا گیا ہے وہ صرف ان کے لئے نہیں تھا بلکہ ام المومنات کے واسطہ سے تمام عورتوں کو پردے کی تاکید کی گئی ہے جس کے بعد دوسری اور تیسری آیات میں ان کے محرمات کی فہرست اور اس کے بعد ان کو گھر سے نکلنے کے آداب بتائے جارہے ہیں اور اس آیت میں اللہ، حضور صلی اللہ علیہ وسلم سے فرمارہا ہے کہ مسلمان عورتوں کو بھی گھر سے باہر نکلنے کے آداب بتادیں۔اس تفصیل کے بعد یہ بات واضح ہوجاتی ہے کہ سورہ احزاب میں پردے کے احکام نہ کسی ہنگامی حالات میں اترے تھے نہ ہی یہ ام المومنات کے لئے خاص تھے۔اب اس کے بعد ہم سورہ نور سے مطلق پردے کے احکام کا جائزہ لیتے ہیں جس سے اکثر حضرات چہرہ کھلا رکھنے کی دلیل لیتے ہیں۔


جاری ہے
ALI-OAD آف لائن ہے   Reply With Quote
3 قاری/قارئین نے ALI-OAD کا شکریہ ادا کیا
dxbgraphics (23-01-11), ابوسعد (10-02-11), ابن آدم (25-01-11)
پرانا 16-01-11, 08:04 PM   #3
Senior Member
 
ALI-OAD's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Mar 2009
مقام: کراچی
عمر: 32
مراسلات: 1,689
کمائي: 29,748
شکریہ: 1,514
1,086 مراسلہ میں 3,337 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

سورہ نورسے چہرہ کھلا رکھنے کا جواز

سورہ نور کی آیت ۳۰-۳۱ میں پردے سے مطلق احکام آئے ہیں جس سے بعض لوگ چہرہ کھلا رکھنے کا جواز نکالتے ہیں ہم ان آیات کا جائزہ لیتے ہیں کہ ان میں کیا بیان ہوا ہے:

ترجمہ آیت:۔ اے نبی صلی اللہ علیہ وسلم مومن مردوں سے کہہ دیجئے کہ اپنی نگاہیں نیچی رکھیں اور اپنی شرم گاہوں کی حفاظت کریں یہ ان کے لئے زیادہ پاکیزہ طریقہ ہے جو کچھ لوگ کرتے ہیں اللہ کو اس کی خوب خبر ہے۔اور مومن عورتوںسے کہہ دیجئے کہ اپنی نگاہیں نیچی رکھیں اور اپنی شرم گاہوں کی حفاظت کریں اور اپنی زینت نہ دکھائیں مگر جو اس میں سے کھلی چیز ہے اور اپنے دوپٹے اپنے گریبان پر ڈالے رہا کریں اور اپنی زینت ظاہر نہ ہونے دیں مگر اپنے شوہروں کے سامنے یا اپنے باپ کے سامنے یااپنے شوہر کے باپ کے سامنے یا اپنے بیٹوں کے سامنے یا اپنے شوہروں کے بیٹوں کے سامنے یا اپنے بھائیوں کے سامنے یا اپنے بھائیوں کے بیٹوں کے سامنے یا اپنی بہنوں کے بیٹوں کے سامنے یا اپنے میل جول کی عورتوں کے سامنے یا اپنی باندیوں کے سامنے یا ان مردوں کے سامنے جو تابع ہوں (یعنی غلام) اور ان کو ذرا توجہ نہ ہو یا ایسے لڑکوں کے سامنے جو عورتوں کے پردوں کی باتوں سے واقف نہ ہیں اور زمین پر اپنے پاؤں مارتی ہوئی نہ چلا کریں انکا پوشیدہ زیور معلوم ہو جائے اور اے ایمان والوسب اللہ کے سامنے توبہ کرو تاکہ تم فلاح پاؤ۔(سورہ نور آیت۳۰-۳۱)

جو حضرات چہرہ کھلا رکھنے کی دلیل دیتے ہیں وہ کہتے ہیں کہ نگاہ نیچے رکھنے کا حکم اس لئے دیا گیا ہے کہ چہرہ کھلا ہوتا ہے توہم وہی کہتے ہیں جو مودودی صاحب نے تفہیم قرآن میں اس آیت کی تشریح میں کہاہے کہ اسلامی ریاست میں غیر مسلم عورتیں بھی ہوتی ہیں اور اللہ کی نافرمان عورتیں بھی ہوتی ہیں جیسا ہم آج کل مشاہدہ کررہے ہیں اس لئے نگاہ نیچی رکھنے کا حکم ہے اور دوسرے جواز میںوہ ان آیات کا یہ حصہ پیش کرتے ہیں ''ولا یبد ین زینتھن الا ما ظھرمنھا'' ( اور اپنی زینت نہ دکھائیں مگر جو اس میں سے کھلی چیز ہے)ہے اور اس کی تشریح میں ابن عباس سے قول نقل کرتے ہیں جس کو ہم آگے بیان کریں گے پہلے ہم دیکھتے ہیں کہ قرآن مجید میں زینت سے کیا مراد ہے :

ترجمہ آیت:۔اے اولادآدم تم مسجد کی ہر حاضری کے وقت اپنی زینت کا اہتمام کر لیا کرو،''(سورہ اعراف آیت ۳۱ )ترجمہ آیت:۔ہم ہی نے ستاروں سے آسمان دنیا کو زینت دی ہے''(سورہ الصفت آیت۶، سورہ الملک آیت ۵)ترجمہ آیت:۔ مال اور اولاد دنیا کی زندگی کی زینت ہیں(سورہ الکھف آیت۴۶ )

(ان مقامات کے علاوہ بھی قرآن مجید نے زینت کا لفظ استعمال کیا ہے زینت سے قرآن مجید کی مراداس وجود کی ذات کا کوئی حصہ نہیں ہے بلکہ کسی باہر کی چیزسے لاکر اس کو زینت دی گئی ہو جیسا پہلی آیت میں ہے کہ مسجد میں زینت(لباس) اہتمام کر آؤ لباس انسانی وجود کا حصہ نہیں ہے وہ اس سے باہر کی چیز ہے جس سے انسان زینت حاصل کرتا ہے اس طرح ستارے آسمان کے وجود کا حصہ نہیں ہیں بلکہ اللہ نے ستارے آسمان کو زینت دینے کے لئے رکھ دیئے ستارے ایک الگ وجود رکھتے ہیں وہ آسمان کا حصہ نہیں ہیں اسی طرح سورہ نور میں زینت جو ظاہر ہو جائے سے مراد چہرہ نہیں ہو سکتا کیونکہ چہرہ انسانی وجود کا حصہ ہے وہ اس سے باہر کی چیز نہیں ہے اور سورہ نور کی اس آیت کی جو تشریح صحابہ کرام نے کی ہے اسی بات سے مطابقت رکھتی ہے مگرصحابہ کرام کے اقوال سے پہلے ایک بات نوٹ کرلیں وہ یہ کہ قرآن مجید نے الا ما اظھرن منھا (سوائے جو عورتیں خود ظاہر کریں)نہیں کہا ہے بلکہ الا ما ظھرمنھاکہا ہے یعنی جو از خود ظاہر ہے جیسے قد کاٹھ ،چادر،آنکھیں ،پاؤں وغیرہ اور چہرہ ظاہر کیاجاتا ہے نہ کہ از خود ظاہر ہوتا ہے جسے قد کاٹھ وغیرہ از خود ظاہر ہیں اور اب صحابہ کرام نے جو اس آیت کی تشریح کی ہے ہم اس کو بیان کرتے ہیں۔عبداللہ بن مسعود سے منقول ہے الا ما ظھرمنھا سیمراد اوڑھنی ہے ،اور ابن عباس سے دو قول منقول ہیں:

(١)ابن عباس سے منقول ہے کہ الا ما ظھرمنھاسی مراد آنکھوں کا سرمہ اور رخسارہ ہے،(۲)ابن عباس سے منقول ہے کہ الا ما ظھرمنھاسے مرادچہرہ ،آنکھوں کا سرمہ ،ہاتھ کی مہندی ہے پس ظاہر کرے گی اپنے گھر میں جس میں لوگ داخل ہوتے ہیں۔(تفسیر طبری )

یہی وہ قول ہے جس سے بعض حضرات چہرہ کھلا رکھنے کاجواز لیتے ہیں دراصل یہ قول ابن کثیر نے مختصراً نقل کیا ہے اسی وجہ سے بعض حضرات کو غلط فہمی ہوئی کہ اس آیت کی تشریح میں ابن عباس عورت کا چہرہ کھلا رکھنے کوگھر سے باہر صحیح سمجھتے ہیں مگر اس کا اصل مخرج تفسیر طبری میں ہے اور وہاں یہ قول پورا اسی طرح نقل ہوا ہے جیسا ہم نے اوپر بیان کیا ہے اور یہی وہ دلیل ہے جو اکثر حضرات چہرہ کھلا رکھنے کے بارے میں دیتے ہیں اب اس میں یہ بات بھی آتی ہے اس قول میں ابن عباس نے وہ کون سے لوگ بیان کئے ہیں جو گھر میں داخل ہوتے ہیں ظاہر سی بات ہے کہ وہ اس کے محرم ہیں کیونکہ سورہ نور کی آیت 2میں کسی دوسرے کے گھر میں جانے سے پہلے اجازت لینی ضروری ہے اور اجازت نہ ملے تو لوٹ جانے کا حکم ہے اور اس کے برخلاف سورہ نور ہی کی آیت 6میں اپنے گھر میں داخل ہوتے وقت سلام کرنے کا حکم ہے جس سے یہ بات معلوم ہوتی ہے کہ ابن عباس نے جن لوگوں کا ذکر کیا ہے وہ اس کے محرم ہیں جو بغیر اجازت گھر میں آ سکتے ہیں مگر دوسرے لوگوں کو بغیر اجازت کسی کے گھر میں جانا شریعت نے ممنوں قرار دیاہے پس اب یہ ثابت ہوتا ہے کہ سورہ نور کی آیت سے بھی کوئی ایسا حکم نہیں نکالتا کہ عورت گھر سے باہر چہرہ کھلا رکھ سکتی ہے بلکہ ابن عباس کے جس قول سے اکثر حضرات جو جواز پیش کرتے ہیں وہ بھی صحیح نہیں ہے کیونکہ اس قول میں بھی ابن عباس عورت کے گھر میں اس کا چہرہ کھلا رکھنے کے قائل ہیں تاکہ اس کو گھر کے کام کاج میں پریشانی نہ ہو اورمحرم کے سامنے عورت چہرہ کھلا رکھ سکتی ہے اب اس کے بعد ان احادیث کا مطالعہ کرتے ہیں جن سے اکثر حضرات چہرہ کھلا رکھنے کا جواز نکالتے ہیں ۔

(١) مفہوم حدیث:ام المومنین سیدہ عائشہ سے روایت ہے کہ اسماء باریک کپڑے پہنے ہوئے حضور صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آئیں تو نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے چہرہ مبارک دوسری طرف پھیر لیا اور چہرہ اور ہاتھوں کی طرف اشارہ کرتے ہوئے فرمایا :اے اسماء جب عورت بالغ ہوجائے تو جائز نہیں کہ اس کے چہرے اور ہاتھوں کے سوا کچھ نظر آئے(سنن ابوداؤد کتاب لباس جلد3،سنن بہقی)

(٢) مفہوم حدیث:۔عبداللہ بن عباس سے روایت ہے کہ حجتہ الوداع میں ان کے بھائی فضل بن عباس نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے پیچھے سواری پر بیٹھے تھے اس دوران ایک عورت آئی تو فضل بن عباس اس کی طرف اور وہ فضل کی طرف دیکھنے لگی تو حضور صلی اللہ علیہ وسلم نے فضل کا چہرہ دوسری جانب کردیا۔(صحیح بخاری کتاب الحج باب وجوب الحج و فضلہ جلد۱)

(٣)۔مفہوم حدیث: جابر سے روایت ہے کہ حضور صلی اللہ علیہ وسلم نے عید کی نماز کے بعد لوگوں سے خطاب فرمایااور پھر عورتوں کی طرف چل کر آئے اور فرمایا اے عورتوں کی جماعت صدقہ کیا کرو کیونکہ جہنم کا ایندھن تم ہی ہو اس پر ایک عورت جس کے رخسار سیاہی مائل تھے درمیان سے اٹھی۔ (مسلم کتاب صلاةالعیدین جلد۲)

پہلی حدیث امَ عائشہ سے جو روایت ہے یہ حدیث ضعیف ہے اس میں خالد بن دریک نے امَ عائشہ سے براہ راست نہیں سنا ہے اس کو امام ابوداؤد نے بھی سنن میں بیان کیا ہے اور اس کی سند میں سعید بن بشیر ہے جس کو اکثر محدثین نے ضعیف کہا ہے اس کے بعد جو فضل بن عباس والی روایت ہے تو اس میں حج کا موقعہ ہے جس میں خود نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے چہرہ کھلا رکھنے کا حکم دیا ہے تو اس میں چہرہ کھلا رکھنا حج کے ساتھ خاص ہے اور اس لئے نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فضل کا چہرہ پھیر دیا تھااور اس کے بعد جابر والی روایت میں اگر اس عورت کا چہرہ کھلا نہ ہوتا تو جابر کو کیسے پتا چلتا کہ اس عورت کے رخسار سیاہی مائل تھے اس حدیث میں جو سیاہی مائل رخسار کا ذکر ہے حدیث میں اس کے عربی متن میں جو لفظ آیا ہے وہ(سفاء الخدین)کے ہیں جس کو رخسارہ کہا جاتا ہے رخسارہ آنکھ سے نیچے کی ہڈی کو کہتے ہیں اور یہ حصہ اکثر نقاب کرنے کے بعد بھی کھلا رہتا ہے تاکہ عورت کو راستہ دیکھنے میں پریشانی نہ ہو اور ابن عباس نے جو سورہ نور کی آیت کی تشریح کی ہے اس میں بھی اس حصے کو کھلارکھنے کا بیان کیا ہے اور جابر کو بھی یہ حصہ ہی نظر آیا ہے اور وہ سیاہی مائل تھا مطلب یہ کہ اس عورت کے آنکھ کے نیچے حلقے تھے جو جابر کو نظر آئے اور ہم یہ بات اس لئے کہ رہے ہیں کہ کبھی بھی کسی انسان کے صرف گال کارنگ اور ہو اور باقی چہرے کا رنگ دوسرا ہو ایسا نہیں ہوتا ہے مگر انسان کے آنکھ کے نیچے کی جگہ کمزوری کی وجہ سے اور یا دھوپ کی وجہ سے سیاہ یا سرخی مائل ہو جاتی ہے اور دوسری بات کہ جابر نے اس عورت کے چہرے کے رنگ کا تذکرہ نہیں کیا یا یوں نہیں کہا کہ اس عورت کا رنگ صاف تھا اور اس کے رخسارہ سیاہی مائل تھے اس کی وجہ یہ ہے اس عورت کا تمام چہرہ چھپا ہوا تھا اور اس لئے جابر کو اس عورت کے صرف رخسارہ ہی نظر آئے تھے اس لئے انھوں نے اس ہی کا ذکر کیا ہے پس اس حدیث سے بھی چہرہ کھلا رکھنے کا جواز نکالنا صحیح نہیں ہے جبکہ چہرے کے پردے کے بارے میں قرآن مجید کی آیات اور متعدد احادیث موجود ہوں، جو حضرات یہ کہتے ہیں کہ چہرہ کا پردہ ام المومنات کے لئے خاص تھا اب ہم اس کا جائزہ لیتے ہیں۔

جاری ہے
ALI-OAD آف لائن ہے   Reply With Quote
2 قاری/قارئین نے ALI-OAD کا شکریہ ادا کیا
ابوسعد (10-02-11), ابن آدم (25-01-11)
پرانا 16-01-11, 08:05 PM   #4
Senior Member
 
تاریخ شمولیت: Nov 2008
مقام: پاکستان
مراسلات: 1,754
کمائي: 26,233
شکریہ: 898
1,262 مراسلہ میں 2,880 بارشکریہ ادا کیا گیا
عبیداللہ عبید کو MSN کے ذریعے پیغام ارسال کریں عبیداللہ عبید کو Yahoo کے ذریعے پیغام ارسال کریں عبیداللہ عبید کو Skype™ کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default

آپ کا حوالے کے لیے فراہم کردہ ربط معطل ہے ، نیا پیش کریں۔شکریہ
عبیداللہ عبید آف لائن ہے   Reply With Quote
عبیداللہ عبید کا شکریہ ادا کیا گیا
ابن آدم (25-01-11)
پرانا 16-01-11, 08:14 PM   #5
Senior Member
 
ALI-OAD's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Mar 2009
مقام: کراچی
عمر: 32
مراسلات: 1,689
کمائي: 29,748
شکریہ: 1,514
1,086 مراسلہ میں 3,337 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

چہرے کا پردہ ازواج مطہرات کے لئے ہے

جو حضرات چہرے کا پردہ ام المومنات کے ساتھ خاص کرتے ہیں وہ سورہ احزاب کی آیت ۵۳اور ۳۲-۳۳ کا حوالہ دیتے ہیں آیت ۵۳پر ہم اوپر(سورہ احزاب میں احکام حجاب کا انکار) میں تفصیل سے بات کر چکے ہیں اور اب یہاں ہم آیت ۳۲-۳۳ کا مطالعہ کریں گے۔ترجمہ آیت:۔اے نبی صلی اللہ علیہ وسلم کی بیویوں تم عام عورتوں کی مانند نہیں ہو اگر تم تقوی اختیار کرہ تو تم لہجہ میں نرمی اختیار نہ کرو کہ جس کے دل میں بیماری ہے وہ کسی طمع خام میں مبتلا ہوجائے بلکہ صاف سیدھی بات کرو اوراپنے گھروں میں ٹک کر رہو اور سابق دور جاہلیت کی سج دھج نہ دکھاتی پھرو اور نماز قائم کرو اور زکوة دیتی رہو اور اللہ اور اس کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم کی اطاعت کرو اللہ تو بس یہ چاہتا ہے اے اہل بیتِ نبی صلی اللہ علیہ وسلم کہ تم سے آسودگی کو دور کر دے اور تمہیں پوری طرح پاک کر دے۔ اکثر حضرات ان آیات کے اس حصے سے دلیل لیتے ہیںکہ(اپنے گھروں میں ٹک کر رہو)اوراس کو ام المومنات کے لئے خاص کرتے ہیں مگر اگر ہم ان آیات پر ذرا غور کریں تو یہ بات بلکل واضح ہے کہ اس میں خطاب بظاہر ام المومنات سے اور ان کہ واسطے سے تمام عورتوں کے لئے ہے ان آیات میں جہاں تقوی کے بارے میں کہا گیا ہے وہاں پرعام عورتوں کی مثال دی گئی ہے جو ظاہر سی بات ہے کہ ام المومنات کے تقوی کا مقام عام عورتوں سے بلاشبہ اونچا ہے کہ تم (ام المومنات) عام عورتوں کی طرح نہیں ہو مگر جہاں پر گھر میں بیٹھنے کا حکم دیا جارہا ہے اس جگہ یہ نہیں کہا گیا کہ عام عورتوں کی طرح گھر سے نہ نکلو بلکہ یہ کہا گیا ہے کہ زمانہ جاہلیت کی سج دھج نہ دکھاتی پھرو اس سے یہ بات ثابت ہوتی ہے کہ عام عورت بھی اس وقت بلا ضرورت گھر سے نہیں نکلتی تھی اس لئے اللہ نے زمانے جاہلیت کی عورت کی مثال دی ہے اگر ہم اور دیکھئے تو نماز اور زکوة کا حکم آرہا ہے تو یہ نماز کا حکم بھی کیا ام المومنات کے لئے تھا اور دوسری عورتوں پر اس کا اطلاق نہیں ہوگا اور اس کے بعد زکوة کا حکم دیا جارہا ہے اگر آپ اجازت دیں تو میں یہ بات عرض کروں کہ کیا نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے کبھی اتنا مال اپنے پاس جمع کیا کہ اس پر زکوة ہو نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے تو کبھی اپنے پاس کچھ نہ رکھاجو کچھ بھی ہوتا سب غریبوں اور محتاجوں میں تقسیم کر دیتے تھے تو یہ زکوة کا حکم کس کے لئے ہیں ظاہر سی بات ہے یہ عام عورتوں کے لئے ہے اور اس کے بعد بیا ن ہو رہا ہے کہ اللہ اور اس کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم کی اطاعت کرو تو یہ حکم بھی کیا ام المومنات کے لئے ہے اور دوسری عورتوں پر نبی صلی اللہ علیہ وسلم کی اطاعت لازم نہیں ہے اور اب آخر میں ابن کثیر کے حوالے سے بھی یہ بات نقل کر دیں تو بات واضح ہو جائی گی ابن کثیر اس آیت کے حوالے سے نقل کرتے ہیں کہ ''اللہ اپنے نبی صلی اللہ علیہ وسلم کی ازواج مطہرات کو آداب سکھاتا ہے اور چونکہ تمام عورتیں انہی کے ماتحت ہیں اس لئے یہ احکام سب مسلمان عورتوں کے لئے ہیں (تفسیر ابن کثیر،تفسیر طبری) اب اس بات میں ذرا بھی شک کی گنجائش نہیں ہے کہ چہرے کا پردہ صرف ام المومنات کے لئے نہیں تھا بلکہ یہ تمام عورتوں کے لئے ہے اور اب ہم اس بات کو قرآن مجید اور احادیث سے ثابت کریں گے ۔


کیاچہرے کا پردہ ضروری ہے

اس تمام تفصیل کے بعد ہم صرف ایک آیت پیش کریں گے جس سے بات واضح ہو جائی گی کہ چہرے کا پردے ضروری ہے ۔

ترجمہ آیت: اور بڑی عمر کی عورتیں جن کو نکاح کی توقع نہیں رہی تو وہ اگر چادر اتار دیں تو ان پر کچھ گناہ نہیں بشرطیکہ اپنی زینت کا مظاہرہ نہ کرتی پھریں اور اگر اس سے بھی بچیں تو یہ ان کے حق میں بہتر ہے اور اللہ سننے والا اورجاننے والاہے(سورہ نور آیت۶۰) اگر ہم اس آیت پر غور کریں تو اللہ نے فرمایا ہے کہ جو عورتیں نکاح سے مایوس ہوگئی ہیں (یعنی بوڑھی ہوں ) تو وہ اپنی چادر اتار دیں تو ان پر گناہ نہیں ہے اور اگر جو نکاح کی امیدرکھتی ہوں (یعنی جوان ہوں ) تو اگر وہ چارد اتار دیں گی تو کیا ہو گا لازم سی بات ہے کہ ان پر گناہ ہو گااب اس کے بعد ہم یہ دیکھتے ہیں کہ وہ چادر کون سی ہے عبداللہ بن مسعود اور ابن عباس سے تفسیر طبری میں جو اس آیت کی تشریح منقول ہے اس میں ابن عباس نے اسے (جلباب)کہا ہے اور جلباب وہی چارد ہے جس کا ہم نے ابن عباس کے حوالے سے سورہ احزاب کی آیت ۵۹ میں بیان کیا تھاکہ مسلمان عورتیں اپنا چہرہ ڈھک لیں اور عبداللہ بن مسعود نے اسے اوڑھنی کہا ہے جس کو ہم نے سورہ نور کے حوالے سے عبداللہ بن مسعود سے نقل کیا ہے اب اس سے ثابت ہوتا ہے کہ عورت اگر پردہ نہ کرے گی تو گناہ گار ہوگی اور اب ہم احادیث کا جائزہ لیتے ہیں جو متعدد روایات چہرے کے پردے کے بارے میں موجود ہیں ۔

(١)مفہوم حدیث:۔ عبداللہ بن عمر سے روایت ہے کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ احرام کی حالت میں عورتیں نقاب نہ ڈالیں۔ (بخاری کتاب العمرة جلد ۱) اس حدیث میں احرام کی حالت میں نقاب کرنے سے منع کیا جارہا ہے جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ عورتیں عام حالت میں نقاب کرتی تھی جس کی وجہ سے انھیں منع کیا جارہا ہے۔



(٢)مفہوم حدیث:۔ ام عطیہ سے روایت ہے کہ رسول صلی اللہ علیہ وسلم نے حکم کیا مستورات کے نکلنے کا عید کے روز(یعنی نماز کے لئے ) ایک عورت نے کہا یارسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم اگر کسی کے پاس چادر نہ ہو تو اگر وہ نہ جائے تو کیا حرج ہے آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا اس کی سہیلی کچھ چادر اس پر ڈال دے۔ (صحیح بخاری کتاب الصلوةجلد 1،سنن ابوداؤد کتاب الصلوةجلد۱) اس حدیث میں بھی چادر(جلباب) کا ذکر ہے جس کے بغیر عورتیں گھر سے باہر نہ نکلتی تھی۔



(٣)مفہوم حدیث: واقعہ افک(جس کے دوران عبداللہ بن ابی ملعون نے حضرت عائشہ پر بہتان لگایا تھا) کے متعلق امَ عائشہ فرماتی ہیں کہ جنگل سے واپس آکر جب میں نے دیکھا کہ قافلہ چلا گیا تو میں بیٹھ گئی اور سو گئی صبح صفوان بن معطل وہاں سے گزرے تو دورسے کسی کو پڑے دیکھ کر وہاں آگئے وہ مجھے دیکھتے ہی پہچان گئے کیونکہ حجاب کے حکم سے پہلے وہ مجھے دیکھ چکے تھے مجھے پہچان کر جب انہوں نے اناللہ وانا الیہ راجعون پڑھا تو ان کی آواز سے میری آنکھ کھل گئی اور میں نے اپنی چادر سے منہ ڈھانک لیا۔ (بخاری ومسلم) اس حدیث میں بھی جو چادر کے الفاظ آئے ہیں وہ جلباب ہے جس کا تذکرہ ہم متعدد بار کر چکے ہیں۔

(٤)مفہوم حدیث: ام َ عائشہ سے روایت ہے کہ ایک عورت نے پردے کی اوٹ سے اشارہ کیا اور اس کے ہاتھ میں وہ کتاب تھی جو نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے نام پر تھی سو نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنا ہاتھ سمیٹ لیا اور فرمایا میں نہیں جانتا کہ مرد کا ہاتھ ہے کہ عورت کا تو اس عورت نے کہا کہ عورت کا ہاتھ ہے آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا اگر عورت ہوتی تو اپنے ناخونوں کو مہندی سے رنگتی۔(سنن ابودااؤدکتاب الترجل جلد۳)اس حدیث سے بھی اندازہ ہوتا ہے کہ قرآن نے سورہ احزاب آیت۵۳میں جوحکم ام المومنات کو دیا ہے وہ ان کے واسطے سے تمام عورتوں کو حکم ہے

(٥) مفہوم حدیث:۔ مغیرہ بن شعبہ سے روایت ہے کہ میں نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آیا اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم سے ذکر کیاایک عورت کا کہ میں پیام دیتا ہوں اس کو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا جا اسکو دیکھ لے اس سے تم دونوں میں محبت زیادہ ہونے کی امید ہے آخر میں ایک انصار عورت کے پاس آیا اور میں نے اس کو پیام دیا اس کے ماں باپ کے ذریعہ سے اور جو نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا تھا وہ ان سے بیان کر دیا لیکن ایسا معلوم ہوا جیسے ماں باپ نے اس کو پسند نہ کیا اس عورت نے پردے میں سے یہ بات سنی تو کہنے لگی اگر نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے حکم دیا ہے تو دیکھ لے ورنہ میں تجھے اللہ کی قسم دیتی ہوں (گویا کہ اس نے دیکھنا بڑی بات سمجھا) ۔ (ابن ماجہ کتاب النکاح جلد٣) اگر عورت کا چہرے کا پردہ نہ ہوتا تو ان صحابی کو کیوں ان کو دیکھنے کے لئے ا س قدر پریشانی ہوتی وہ تو اس کو کہیں بھی آتے جاتے دیکھ سکتے تھے اور دوسری بات اس عورت نے بھی پردے کی اوٹ لی ہوئی تھی اور اگر نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے حکم نہ دیا ہو تا تو اس نے اس طرح دیکھنے کو بڑی بات سمجھاتھا۔

(٦) مفہوم حدیث:۔ام سلمہ سے روایت ہے جب یہ آیت اتری (یعنی نیچے لٹکالیں اپنے اوپر تھوڑی چادریں اپنی) تو انصار کی عورتیں اس طرح نکلتی تھیں جیسے ان کے سروں پر کوے بیٹھے ہیں یعنی سیاہ کپڑے سروں پر ڈالتیں۔(سنن ابوداؤد کتاب لباس جلد ۳3،ابن کثیر)یعنی چارد سے اپنا چہرہ ڈھانک لیتی تھی جیسا ابن عباس نے سورہ احزاب کی آیت ۵۹کی تشریح میں کہا ہے۔

(٧)مفہوم حدیث:۔ام سلمہ نے کہاکہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم ہم سے فرماتے تھے کہ جس مکاتب(غلام جو مالک سے معاہدہ کرتا ہے) ہو جس سے یہ شرط ہوگئی کہ اگر اتنا روپے دے تو آزاد پھر اس کے پاس اتنی رقم بھی جمع ہو گئی تو مالک کو چاہئے کہ اس سے پرد ہ کرے(مسند احمدجلد ۶حدیث ۲۸۹،سنن ابوداؤد کتاب العتق جلد۲)

حرف آخر :اس تمام تفصیل کا اصل مقصد یہی ہے کہ خواتین میں پردے کی اہمیت اجاگر ہو سکے اور اللہ ہم سب کو توفیق دے کہ ہم اس کے احکام خوشدلی سے قبول کریں کیونکہ اسی میں ہماری دنیا اور آخرت کی بھلائی ہے اللہ ہم سب کو عمل کرنے کی توفیق دے۔ (آمین)

( وماعلینا الابلاغ)


تحفظ حدیث فاؤنڈیشن
ALI-OAD آف لائن ہے   Reply With Quote
3 قاری/قارئین نے ALI-OAD کا شکریہ ادا کیا
dxbgraphics (23-01-11), ابوسعد (10-02-11), ابن آدم (25-01-11)
پرانا 16-01-11, 08:58 PM   #6
Senior Member
 
محمدخلیل's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Jun 2007
مقام: جنڈانوالہ کھاریاں پاکستان
عمر: 26
مراسلات: 10,974
کمائي: 48,833
شکریہ: 7,285
5,955 مراسلہ میں 15,115 بارشکریہ ادا کیا گیا
محمدخلیل کو MSN کے ذریعے پیغام ارسال کریں محمدخلیل کو Skype™ کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default

غامدی صاحب بالکل ٹھیک کہتے ہیں
محمدخلیل آف لائن ہے   Reply With Quote
محمدخلیل کا شکریہ ادا کیا گیا
فیصل ناصر (17-01-11)
پرانا 16-01-11, 09:27 PM   #7
Senior Member
 
تاریخ شمولیت: Mar 2008
مقام: US
مراسلات: 3,594
کمائي: 31,026
شکریہ: 7,099
2,933 مراسلہ میں 8,707 بارشکریہ ادا کیا گیا
فاروق سرورخان کو MSN کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default

غامدی صاحب بالکل ٹھیک کہتے ہیں۔
فاروق سرورخان آف لائن ہے   Reply With Quote
فاروق سرورخان کا شکریہ ادا کیا گیا
فیصل ناصر (17-01-11)
پرانا 16-01-11, 11:43 PM   #8
ذیلی ناظم
 
عبداللہ آدم's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Feb 2010
مقام: راولپنڈی
مراسلات: 6,027
کمائي: 99,863
شکریہ: 23,988
4,978 مراسلہ میں 14,686 بارشکریہ ادا کیا گیا
عبداللہ آدم کو Yahoo کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default

فاروق صاحب گستاخی معاف................آپ احآدیث والے تھریڈ میں کیوں رپلائے نہیں کر رہے؟؟؟

تاکہ اگلا ستیپ شروع کیا جاسکے..............

یہ میرا بطور ممبر سوال ہے!!!
عبداللہ آدم آف لائن ہے   Reply With Quote
عبداللہ آدم کا شکریہ ادا کیا گیا
dxbgraphics (17-01-11)
پرانا 17-01-11, 12:28 AM   #9
Senior Member
 
تاریخ شمولیت: Mar 2008
مقام: US
مراسلات: 3,594
کمائي: 31,026
شکریہ: 7,099
2,933 مراسلہ میں 8,707 بارشکریہ ادا کیا گیا
فاروق سرورخان کو MSN کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default

عبداللہ آدم صاحب ۔ ہاد دہانی کا شکریہ۔ جو معلومات فراہم کی ہیں اس کے بعد بھی آپ کو کسی قسم کی معلومات درکار ہیں تو بھائی خود ڈھونڈھ لیں۔ میں بے کار کی بحث کے بجائے تعمیری کام کرنے پر یقین رکھتا ہوں۔
__________________
فاروق سرور خان
ترے ضمیر پہ جب تک نہ ہو نزول کتاب
گرہ کشـا ہے نـہ رازی نـہ صـا حب کشـاف
فاروق سرورخان آف لائن ہے   Reply With Quote
2 قاری/قارئین نے فاروق سرورخان کا شکریہ ادا کیا
پاکستانی (11-02-11), عبداللہ آدم (17-01-11)
پرانا 17-01-11, 09:57 AM   #10
ناظم اعلی
 
راجہ اکرام's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Jan 2009
مقام: ڈیرا درویشاں دا
مراسلات: 21,554
کمائي: 315,019
شکریہ: 25,207
16,383 مراسلہ میں 41,612 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

اور بلا دلیل کسی چیز کا انکار کر دینا کتنا تعمیری ہے؟
راجہ اکرام آن لائن ہے   Reply With Quote
2 قاری/قارئین نے راجہ اکرام کا شکریہ ادا کیا
dxbgraphics (23-01-11), عبداللہ آدم (17-01-11)
پرانا 17-01-11, 12:25 PM   #11
Senior Member
مقبول
 
تاریخ شمولیت: Oct 2010
مراسلات: 125
کمائي: 3,640
شکریہ: 87
92 مراسلہ میں 300 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

موجودہ مادیت کے دور میں جہاں ہرطرف بےراہ راوی اور گمراہیت کا بازار گرم ہے وہیں میڈیا کے ذریعے بعض نام نہاد اسکالرز مسلمانوں میں‌ فتنہ فساد اور انتشار پھیلارہے ہیں۔ ایسے لوگوں کا کوئی علمی مقام نہیں ہے۔ یہ لوگ چند قرانی ایات اور احادیث یاد کر کے ایک دو گھنٹے اپنی طرف سے ایسی گفتگو کرتے ہیں کہ سامعین کو یوں لگے کہ جیسے ان سے بڑا کوعالم شاہد ہی عالم اسلام میں کوئی ہوگا۔ جاوید غامدی میڈیا پر جس اسلام کو پیش کررہے ہیں وہ سرکارِاعظم صلی اللہ علیہ و سلم کا اسلام نہیں ہے بلکہ وہ نیچری اور پرویزفکر کی ترجمانی کررہا ہے جسکا صحابہ کرام و تابعین رضوان اللہ علیہم اجمعین کے دور کے اسلام سے کوئی تعلق نہیں ہے۔

حضرت ابوہریرہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے روایت کرتے ہیں آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا میری امت پرایک زمانہ ایسا ائیگا کہ ان میں‌ قراء بہت ہونگے اور دین کی سمجھ رکھنے والے کم ہونگے۔ علم اٹھالیا جائیگا اور ہرج بہت زیادہ ہوجائیگا۔ صحابہ نے پوچھا یہ ہرج کیا ہے؟ فرمایا تمہارے درمیان قتل۔ پھر اسکے بعد ایسا زمانہ ائیگا کہ لوگ قرآن پڑھینگے حالانکہ قرآن انکے حلق سے نہیں اتریگا، پھر ایسا زمانہ ائیگا کہ منافق، کافر اور مشرک مومن سے (دین کے بارے میں) میں‌جھگڑا کرینگے۔ (المستدرك على الصحيحين ج:4ص:504 )

تاریخ پر اگر نظر ڈالے تو معلوم ہوگا کہ مسلمانوں نے میدان جنگ میں شکست بھی کھائی، مثال کے طور پر تاتاریوں کے ہاتھوں‌ مسلمانوں نے جونقصان اٹھایا تھا اج بھی مسلم دنیا اس پر خون کے انسوں رورہی ہے۔ جسمانی غلامی کے باوجود مسلمانوں کے زہین ازاد تھے اور یہی وجہ تھی کہ وہ تاتاریوں کی وہ وقتی فتح شکست میں بدل گئی۔ موجودہ دور میں بدقسمتی سے مسلمان قوم جسمانی لحاظ سے تو ازاد ہے لیکن وہ مغرب کی بدترین زہنی غلامی سے دوچار ہے اور یہ غلامی جسمانی غلامی سے بہت زیادہ خطرنات اور مہلک ہے۔ زہنی غلامی کی سب سے بڑی نحوست یہ ہوتی ہے کہ زہنی طور پر غلام قوم اچھے کو برا اور برے کو اچھا، نقصان کو فائدہ اور فائدے کو نقصان، دوست کو دشمن اور دشمن کو دوست سمجھ رہی ہوتی ہے۔

اسی زہنی غلامی نے مسلمانوں کو قران و حدیث کے مطابق سوچنے کی صلاحیت سے دور کر کے رکھدیا کہ وہ حالات کو قران و احدیث کی روشنی میں تجزیہ کرتے۔

موجودہ دور میں‌ نام نہاد دانشور، مفکرین اور ادیب اپنے قلم کو انہی راستوں پر دوڑاتے ہوئے نظر اتے ہیں جو خود مغربی مفکرین نے اپنے ہاتھ سے بنائے ہوتے ہیں۔ ایسے دانشورں کے بارے میں یہودی پروٹوکولز میں‌ لکھا ہے کہ یہ لوگ ھماری ہی زھن سے سوچتے ہیں جو رخ ھم ان کو دیتے ہیں یہ اسی پر سوچنا شروع کر دیتے ہیں۔

جب تک کسی قوم کا اپنے عقیدے اور نظریے، اپنے بنیادوں اور اصولوں سے گہرا تعلق رہےگا وہ قوم اس وقت تک کسی کی زہنی غلام نہیں بن سکتی۔ دنیا کی کوئی بھی قوم اسی وقت تک اپنا وجود برقرار رکھ سکتی ہے جب تک اسکا اپنے افکار و نظریات، عقیدے اور اصولوں کے ساتھ گہرا تعلق رہتا ہے۔ کسی نظریے اور عقیدے کے بغیر کوئی بھی قوم اس قافلے کی طرح ہوتی ہے جو ڈاکووں کے ہاتھوں لٹنے کے بعد صحراء میں‌حیران و پریشان بھٹکتا پھررہا ہو۔ اور ایسے قافلے کی بدنصیبی یہ ہوتی ہے کہ یہ ہر رہزن کو رہبر سمجھ کر اسکے پیچھے چلنا شروع کردیتا ہے۔ باربار دھوکہ کھانے کے بعد بھی انکا یہی خیال ہوتا ہے کہ اس بار انکا سفر صحیح سمت میں‌ ہورہا ہے۔ اسطرح یہ قافلہ اسوقت تک بھٹکتا ہی رہتا ہے جب تک یہ قافلے والے اس راستے کا پتہ نہیں چلالیتے جہاں ان کو لوٹا گیا تھا۔
ahadar002 آف لائن ہے   Reply With Quote
4 قاری/قارئین نے ahadar002 کا شکریہ ادا کیا
ALI-OAD (23-01-11), ابوسعد (10-02-11), ابن آدم (25-01-11), سیفی خان (05-04-11)
پرانا 20-01-11, 08:33 AM   #12
Senior Member
 
تاریخ شمولیت: Mar 2008
مقام: US
مراسلات: 3,594
کمائي: 31,026
شکریہ: 7,099
2,933 مراسلہ میں 8,707 بارشکریہ ادا کیا گیا
فاروق سرورخان کو MSN کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default

جاوید غامدی ایک بہترین سکالر ہے۔ اس کے تمام نکات قرآن حکیم کے مطابق ہوتے ہیں۔ آپ کے پاس ایک بھی نکتہ نہیں جو اس کو غلط ثابت کرتا ہو۔

بہت شکریہ۔
فاروق سرورخان آف لائن ہے   Reply With Quote
پرانا 20-01-11, 08:47 AM   #13
Member
اجنبی
 
عمر فاروقی's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Dec 2010
مقام: ڈیرہ غازی خان
مراسلات: 92
کمائي: 1,307
شکریہ: 13
49 مراسلہ میں 105 بارشکریہ ادا کیا گیا
عمر فاروقی کو Yahoo کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default

السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
بھائی آپ نے جاوید احمد غامدی صاحب کو بہت بڑا سکالر کہا ہے لیکن آپ کو یہ پتہ ہونا چاہیے کہ یہ وہ آدمی ہے جو احادیث کا انکار کرتا ہے۔ اگر آپ کو اس بارے میں تفصیل چاہیے تو ماہنامہ محدث کا مطالعہ فرمائیں۔ اور اس میں چوہدری رفیق صاحب نے ان کا کھل کر مقابلہ کیا ہے اور ان کے وہ کلاس فیلو ہیں۔ تو آپ یہ نہ ۤدیکھیں کہ یہ میڈیا پر آرہا ہے اور کافی لوگ اس کو سن رہے ہیں بہر حال میرا جہاں تک مطالعہ ہے اور جہاں تک میں نے ریسرچ کی ہے وہ انکار حدیث کرنے والا آدمی ہے۔ اور جو نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے فرامین کا انکار کریں تو اس کی بات کی کوئی اہمیت نہیں ہے۔ اور یہ پورا ایک گروپ ہے اور ان کے استاد امین احسن اصلاحی صاحب ہیں اور ان کے استاد علامہ فراہی صاحب ہیں۔ یہ سارا گروپ ہے جو احادیث کا انکار کر نے والا ہے۔ میں ان شاء اللہ وہ آپ کو محدث کے مضامین بھی پیش کر دوں گا۔ اور آپ اس پر ریسرچ کریں اس کے بعد فیصلہ کرنا کہ یہ کیسا آدمی ہے۔
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے فرامین کے انکار کرنا کوئی چھوٹی بات نہیں ہے۔
عمر فاروقی آف لائن ہے   Reply With Quote
2 قاری/قارئین نے عمر فاروقی کا شکریہ ادا کیا
ALI-OAD (23-01-11), sahj (09-02-11)
پرانا 20-01-11, 09:36 AM   #14
Senior Member
 
تاریخ شمولیت: Mar 2008
مقام: US
مراسلات: 3,594
کمائي: 31,026
شکریہ: 7,099
2,933 مراسلہ میں 8,707 بارشکریہ ادا کیا گیا
فاروق سرورخان کو MSN کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default

بہت شکریہ ۔۔۔ آپ نے جاوید غامدی پر الزام لگایا ہے --- کہ وہ احادیث کا انکار کرتا ہے۔۔ احادیث کا انکار ۔۔ ارتداد ہے ،،،، جس کی سزا موت ہے۔۔۔۔ کسی شخص پر جھوٹا اور سنا سنایا الزام لگانے کی سزا 80 کوڑے ہیں۔

آپ اس کا کوئی ایسا مستند بیان پیش کریں جس میں یہ شخص تمام احادیث کو ماننے سے انکار کرتا ہو۔ تاکہ آپ کے الزام کی تصدیق ہوسکے۔

فرقوں کے درمیاں احادیث کے مختلف النوع معانی ہیں۔ کچھ کے نزدیک پردہ احادیث سے ثابت ہے اور کچھ کے نزدیک نہیں۔ کچھ پردے کو قران سے ثابت کرتے ہیں اور کچھ نہیں ۔۔۔ لیکن اس طرح کے الزام کے لئے ایک بڑے ثبوت کی ضرورت ہوتی ہے۔ کیا آپ ‌کے پاس ایسی صاف اور واضح دلیل ہے جس کی مدد سے آپ یہ دعوی کررہے ہیں ۔ کہ یہ شخص مرتد ہے؟؟ رسول اکرم کی تمام اھحدیث کا انکار کرتا ہے‌؟؟؟؟

ملاء یا سیاسی بازیگروں کی اس شخص سے دشمنی کی وجہ صاف ظاہر ہے کہ ملاء‌ اپنی اجارہ داری سمجھتا ہے ۔ دین پر۔۔ اور نہیں‌چاہتا کہ کوئی بھی دین کو پڑھے۔ جبکہ ملاء‌ کے علمی درجے کا کیا حال ہے اس کے بارے میں بات کسی اور تھریڈ میں ہوگی۔

والسلام
فاروق سرورخان آف لائن ہے   Reply With Quote
پرانا 20-01-11, 09:51 AM   #15
Member
اجنبی
 
عمر فاروقی's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Dec 2010
مقام: ڈیرہ غازی خان
مراسلات: 92
کمائي: 1,307
شکریہ: 13
49 مراسلہ میں 105 بارشکریہ ادا کیا گیا
عمر فاروقی کو Yahoo کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default

السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
یہ ایک مضمون ہے اس کو آپ پڑھیں اور اس کے علاوہ باقی بھی آپ کے سینڈ کردوں گا۔
تحقيق و تنقيد محمد رفيق چودہرى
اسلام اور ’غامديت‘… ايك تقابل
ٹى وى كے دانشورجناب جاويد احمد غامدى صاحب (بى اے آنرز، فلسفہ) كے نظريات دين اسلام كے مسلمہ، متفقہ اور اجماعى عقائد و اَعمال سے كس قدر مختلف ہيں اور اُن كى راہ اُمت ِمسلمہ اور علماے اسلام سے كتنى الگ اور جداگانہ ہے، اسے اچهى طرح سمجهنے كے لئے ذيل ميں اُن كى تحريروں پر مبنى ايك تقابلى جائزہ پيش كيا جاتا ہے جس كے مطالعے سے آپ خود يہ فيصلہ فرما سكتے ہيں كہ علماے اسلام اور غامدى صاحب ميں سے كون حق پر ہوسكتا ہے؟
جائزہ ميں سب سے پہلے قرآنِ كريم، پهر سنت ِنبوى اور مصادرِ دين سے متعلقہ ديگر اُمور وغيرہ كى ترتيب پيش نظر ركهى گئى ہے :
غامدى صاحب كے عقائد و نظريات
متفقہ اسلامى عقائد و اعمال
1 قرآن كى صرف ايك ہى قراء ت درست ہے- باقى سب قراء تيں عجم كا فتنہ ہيں-
2 قرآن مجيد كى سات يا دس (سبعہ يا عشرہ) قراء تيں متواتر اور صحيح ہيں-
3قرآن كا ايك نام ’ميزان‘ بھى ہے-
4’ميزان‘ قرآن كے ناموں ميں سے كوئى نام نہيں ہے-
5قرآن كى متشابہ آيات كا بهى ايك واضح اور قطعى مفہوم سمجها جاسكتا ہے-
6قرآن كى متشابہ آيات كا واضح اور قطعى تفصيلى مفہوم متعين نہيں كيا جاسكتا-
7 سورہٴ نصر مكى ہے-
8سورہٴ نصر مدنى ہے-
9قرآن ميں ’اصحاب الاخدود‘ سے مراد دورِنبوى كے قريش كے فراعنہ ہيں-
10اصحاب الاخدود كاواقعہ بعثت ِنبوى سے بہت پہلے زمانے كا ہے-
11سورہٴ لہب ميں ابولہب سے مراد قريش كے عام سردار ہيں-
12ابولہب سے نبى كريم 1 كا كافر چچا مراد ہے-
13اصحاب الفيل كو پرندوں نے ہلاك نہيں كيا تها بلكہ وہ قريش كے پتهراؤ اور آندهى سے ہلاك ہوئے تهے- پرندے صرف ان كى لاشوں كو كهانے كے لئے آئے تهے-
14اللہ تعالىٰ نے اصحاب الفيل پر ايسے پرندے بهيجے جنہوں نے اُن كو تباہ و برباد كركے ركھ ديا تها-
15سنت قرآن سے مقدم ہے-
16قرآن سنت سے مقدم ہے-
17سنت صرف افعال كا نام ہے- اس كى ابتدا حضرت محمد1 سے نہيں بلكہ حضرت ابراہيم عليہ السلام سے ہوتى ہے-
18 سنت ميں نبى1 كے اقوال، افعال اور تقريرات (خاموش تائيديں) سب شامل ہيں اور وہ محمد1 سے شروع ہوتى ہے-
19سنت صرف ستائيس اعمال كا نام ہے-
20سنتيں سينكڑوں كى تعداد ميں ہيں-
21ثبوت كے اعتبار سے سنت اور قرآن ميں كوئى فرق نہيں-ان دونوں كا ثبوت اجماع اور عملى تواتر سے ہوتا ہے-
22ثبوت كے اعتبار سے سنت اور قرآن ميں واضح فرق ہے- سنت كے ثبوت كے لئے تواتر، اجماع شرط نہيں-
23حديث ِرسول سے كوئى اسلامى عقيدہ يا عمل ثابت نہيں ہوتا-
24حديث ِرسول سے بهى اسلامى عقائد اور اعمال ثابت ہوتے ہيں-
25حضور 1نے حديث كى حفاظت اور تبليغ و اشاعت كے لئے كوئى بهى اہتمام نہيں كيا-
26رسول اللہ1 نے حديث كى حفاظت اور تبليغ و اشاعت كيلئے بہت اہتمام كيا تها-
27ابن شہاب زہرى كى كوئى روايت بهى قبول نہيں كى جاسكتى،وہ ناقابل اعتبار راوى ہيں-
28امام ابن شہاب زہرى روايت حديث ميں ثقہ اور معتبر راوى ہيں اور ان كى روايات قابل قبول ہيں-
29دين كے مصادر قرآن كے علاوہ دين فطرت كے حقائق، سنت ِابراہيمى اور قديم صحائف بهى ہيں-
30دين و شريعت كے مصادر و مآخذ قرآن، سنت، اجماع اور اجتہاد ہيں-
31معروف اور منكر كا تعين انسانى فطرت كرتى ہے-
32معروف و منكر كا اصل تعين وحى الٰہى سے ہوتا ہے-
33نبى1 كى وفات كے بعد كسى شخص كو كافر قرار نہيں ديا جاسكتا-
34 جو شخص دين كے بنيادى اُمور يعنى ضرورياتِ دين ميں سے كسى ايك كا بهى انكار كرے اُسے كافر قرار ديا جاسكتا ہے-
35عورتيں بهى باجماعت نماز ميں امام كى غلطى پر بلند آواز سے ’سبحان اللہ‘ كہہ سكتى ہيں-
36امام كى غلطى پر عورتوں كے لئے بلند آواز سے ’سبحان اللہ‘ كہناجائز نہيں-
37زكوٰة كا نصاب منصوص اور مقرر نہيں ہے-
38زكوٰة كا نصاب منصوص اور مقرر شدہ ہے-
39رياست كسى بهى چيز كو زكوٰة سے مستثنىٰ كرسكتى ہے-
40اسلامى رياست كسى چيز يا شخص كوزكوٰة سے مستثنىٰ نہيں كرسكتى-
41 بنوہاشم كو زكوٰة دينا جائز ہے-
42بنوہاشم كو زكوٰة دينى جائز نہيں-
43اسلام ميں موت كى سزا صرف دو جرائم (قتل نفس، فساد فى الارض) پر دى جاسكتى ہے-
44اسلامى شريعت ميں موت كى سزا بہت سے جرائم پر دى جاسكتى ہے-
45ديت كا قانون وقتى اور عارضى تها-
46ديت كا حكم اور قانون ہميشہ كيلئے ہے-
47قتل خطا ميں ديت كى مقدار تبديل ہوسكتى ہے-
48قتل خطا ميں ديت كى مقدار تبديلى نہيں ہوسكتى-
49عورت اور مرد كى ديت برابر ہے-
50 عورت كى ديت، مرد كى ديت سے آدهى ہے-
51اب مرتد كى سزاے قتل باقى نہيں ہے-
52اسلام ميں مرتد كے لئے قتل كى سزا ہميشہ كے لئے ہے-
53زانى كنوارا ہو يا شادى شدہ دونوں كى سزا صرف سو كوڑے ہے-
54شادى شدہ زانى كى سزا از روئے سنت سنگسارى ہے-
55چور كا داياں ہاتھ كاٹنے كى بنياد قرآنِ كريم ميں ہے-
56چور كا داياں ہاتھ كاٹنا صرف سنت سے ثابت ہے-
57شراب نوشى پر كوئى شرعى سزانہيں ہے-
58شراب نوشى كى شرعى سزا ہے جو اجماع كى رو سے ٨٠ كوڑے مقرر ہے-
59عورت كى گواہى حدود كے جرائم ميں بهى معتبر ہے-
60حدود كے جرائم ميں عورت كى شہادت مرد كى طرح نہيں بلكہ قرائن ميں شامل ہے-
61صرف عہد نبوى كے عرب مشركين اور يہود و نصارىٰ مسلمانوں كے وارث نہيں ہوسكتے-
62كسى زمانہ كا كوئى كافر كسى مسلمان كا كبهى وارث نہيں ہوسكتا-
61اگر ميت كى اولاد ميں صرف بيٹياں وارث ہوں تو اُن كو والدين يا بيوى شوہر كے حصوں سے بچے ہوئے تركے كا دو تہائى حصہ ملے گا
64ميت كى اولاد ميں صرف بيٹياں ہى ہوں تو ان كو كل تركے كا دو تہائى حصہ ديا جائے گا-
65سور كى كهال اور چربى وغيرہ كى تجارت اور ان كا استعمال ممنوع نہيں-
66سور نجس العين ہے لہٰذا اس كى كهال اور اجزاے بدن كا استعمال اور تجارت جمہور كے نزديك حرام ہے-
67عورت كيلئے دو پٹہ پہننا شرعى حكم نہيں-
68عورت كيلئے دوپٹہ اور اوڑهنى پہننے كا حكم قرآن كى سورة النور:٣١ سے ثابت ہے-
69كهانے كى صرف چار چيزيں ہى حرام ہيں: خون، مردار، سور كا گوشت اور غير اللہ كے نام كا ذبيحہ-
70ان كے علاوہ كهانے كى بہت سى اور چيزيں بهى حرام ہيں جيسے كتے،درندوں،شكارى پرندوں اور پالتو گدهے كا گوشت وغيرہ
71 كئى انبيا قتل ہوئے ہيں مگر كوئى رسول كبهى قتل نہيں ہوا-
72از روئے قرآن بہت سے نبيوں اور رسولوں دونوں كو قتل كياگيا-
73عيسىٰ عليہ السلام وفات پاچكے ہيں-
(غامدى اور قاديانى وغيرہ)
حضرت عيسىٰ عليہ السلام آسمان پر زندہ اُٹها لئے گئے- وہ قيامت كے قريب دوبارہ دنيا ميں آئيں گے اور دجال كو قتل كريں گے-
ياجوج ماجوج اور دجال سے مراد مغربى اقوام ہيں-
ياجوج ماجوج اور دجال قرب ِقيامت كى دو الگ الگ نشانياں ہيں- احاديث كى رُو سے دجال ايك يہودى شخص ہوگا جو دائيں آنكھ سے كانا ہوگا-
جہاد و قتال كے بارے ميں كوئى شرعى حكم نہيں ہے-
جہاد و قتال ايك شرعى فريضہ ہے-
كافروں كے خلاف جہاد كرنے كا حكم اب باقى نہيں رہا اور اب مفتوح كافروں سے جزيہ نہيں ليا جاسكتا-
كفار كے خلاف جہاد كا حكم ہميشہ كے لئے ہے اور مفتوح كفار (ذميوں) سے جزيہ (ٹيكس) ليا جاسكتا ہے-
غامدى صاحب كے چند مزيد اجتہادات
1 عورت مردوں كى امامت كرا سكتى ہے- (ديكهئے: ماہنامہ ’اشراق‘: مئى ٢٠٠٥، ص ٣٥ تا ٤٦)
2 عورت نكاح خوان بن سكتى ہے- جناب جاويد احمد غامدى نے، اس سوال كے جواب ميں كہ كيا كوئى عورت نكاح پڑها سكتى ہے؟فرمايا:
”جى ہاں! بالكل پڑها سكتى ہے…الخ“ (www.ghamidi.org)
3 مرد اور عورتيں برابر كهڑے ہوكر باجماعت يا انفرادى دونوں طرح سے نماز ادا كرسكتے ہيں- غامدى صاحب كے ايك شاگرد سكالر سے سوال كيا گيا،كيا مرد اور عورت اكٹهے كهڑے ہو كر باجماعت نماز ادا كرسكتے ہيں؟ تو اس كا يہ جواب ديا گيا:
”مرد اور عورت كهڑے ہو كر باجماعت يا انفرادى،دونوں طرح سے نماز ادا كر سكتے ہيں-اس سے دونوں كى نماز ميں كوئى نقص واقع نہيں ہوتا…الخ “ (www.urdu.understanding-islam.org)
4 اجنبى مردوں كے سامنے عورت بغير چادر اوڑهے يا بغير دوپٹہ يا اوڑهنى سر پر لئے آجاسكتى ہے-
5 رقص وسرود جائز ہے- ’اشراق‘ كے نائب مدير سيد منظور الحسن اپنے مضمون ’اسلام اور موسيقى‘ جو ’جاويد غامدى كے افادات‘ پر مبنى ہے، ميں لكهتے ہيں:
”موسيقى انسانى فطرت كا جائز اظہار ہے، اس لئے اس كے مباح ہونے ميں كوئى شبہ نہيں ہے-“ … ”ماہر فن مغنيہ نے آپ1 كى خدمت ميں حاضر ہوكر اپنا گانا سنانے كى خواہش ظاہر كى تو آپ نے سيدہ عائشہ كو اس كا گانا سنوايا، سيدہ عائشہ حضور كے شانے پر سرركھ كر بہت دير تك گانا سنتى اور رقص ديكهتى رہيں -“ (اشراق بابت مارچ ٢٠٠٤ء، ص ٨ و ١٩)
6 جاندار چيزوں كى تصويريں بنانا جائز ہے- اداره ’المورد‘ كے ريسرچ سكالر جناب محمد رفيع مفتى اپنى كتاب’تصوير كا مسئلہ‘ ميں لكهتے ہيں:
”…ليكن فى نفسہ تصوير كے بارے ميں كسى اعتراض كى كيونكر گنجائش ہو سكتى ہے،جب كہ خدا اور اس كے رسول نے اُنہيں جائز ركها ہو؟“ (’تصوير كا مسئلہ‘،ص٣٠)
7 مردوں كے لئے داڑهى ركهنا دين كى رُو سے ضرورى نہيں- جيسا كہ المورد كے ايك ريسرچ سكالر لكهتے ہيں:
”عام طور پر اہل علم داڑهى ركهنا دينى لحاظ سے ضرورى قرار ديتے ہيں، تاہم ہمارے نزديك داڑهى ركهنے كا حكم دين ميں كہيں بيان نہيں ہوا،لہٰذا دين كى رو سے داڑهى ركهنا ضرورى نہيں-“ (www.urdu.understanding-islam.org)
8 هندو مشرك نہيں ہيں- چنانچہ غامدى صاحب كے ايك شاگرد”كيا ہندومشرك ہيں؟“ كے عنوان كے تحت لكهتے ہيں:
”ہمارے نزديك مشرك وہ شخص ہے جس نے شرك كى حقيقت واضح ہو جانے كے بعد بهى شرك ہى كو بطور دين اپنا ركها ہو-چونكہ اب كسى ہندو كے بارے ميں يقين كے ساتھ نهيں كها جا سكتا كہ اس نے شرك كى حقيقت واضح ہو جانے كے بعد بهى شرك ہى كو بطور دين اپناركها ہے،لہٰذا اسے مشرك نہيں قرار ديا جا سكتا ہے…الخ“ (www.urdu.understanding-islam.org)
9 مسلمان لڑكى كى شادى غير مسلم لڑكے سے جائز ہے-حلقہ غامدى كے ايك صاحب لكهتے ہيں :
” ہمارى رائے ميں غير مسلم كے ساتھ شادى كو ممنوع يا حرام قرار نہيں ديا جا سكتا-“
(www.urdu.understanding-islam.org)
10 ہم جنس پرستى ايك فطرى چيز ہے، اس لئے جائز ہے-’المورد‘ كے انگريزى مجلہ رينى ساں كے شمارئہ اگست ٢٠٠٥ء ميں اس موضوع پر ايك مكمل مضمون شائع كيا گيا ہے-
11 اگر بغير سود كے قرضہ نہ ملتا ہو تو سود پر قرضہ لے كر گهر بنانا جائز اور حلال ہے-
12 قيامت كے قريب كوئى امام مہدى نہيں آئے گا- (ماہنامہ اشراق: جنورى ١٩٩٦ء، ص ٦٠)
13 افغانستان اور عراق پر امريكہ حملے جائز اور درست ہيں-
14 اسامہ بن لادن اور ملا عمر، دونوں انتہا پسند اور دہشت گرد ہيں- ان كا موقف شرعى طور پر درست نہيں ہے-
15 مسجد ِاقصىٰ پر مسلمانوں كا نہيں، يہوديوں كا حق ہے-جيسا كہ يہ بحث ’محدث‘ ميں تفصيل سے شائع ہو رہى ہے-
16 حضرت عيسىٰ كى آمد ثانى كا انكاروغيرہ وغيرہ (ماہنامہ اشراق: جنورى ١٩٩٦ء، ص ٦٠)
عمر فاروقی آف لائن ہے   Reply With Quote
6 قاری/قارئین نے عمر فاروقی کا شکریہ ادا کیا
ALI-OAD (23-01-11), dxbgraphics (23-01-11), ابوسعد (10-02-11), ابن آدم (25-01-11), شمشاد احمد (07-02-11), عبداللہ آدم (20-01-11)
جواب

Tags
color, com, پہچان, ویب, قرآن, نماز, مجید, معلوم, آج, اللہ, اسلامی, تعارف, جواب, جلد, حکم, حدیث, خواتین, دل, عید, عورت, غامدی, صنفی, صاف, صحیح, صرف


Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests)
 
موضوع کے اختیارات
ظاہری انداز Rate This Thread
Rate This Thread:



تمام اوقات پاکستانی معیاری وقت ( +5 GMT) کے لحاظ سے ہیں۔ ابھی وقت ہے 06:55 AM

Powered by vBulletin® Copyright ©2000 - 2012, Jelsoft Enterprises Ltd.
Content Relevant URLs by vBSEO
جملہ حقوق نشرو اشاعت ©2000 - 2012,پاکستان کی آواز - پاکستان کے فورمزکی انتظامیہ کے پاس مخفوظ ہیں۔ ہم اردو ترجمے کے لیے جناب زبیرکے مشکور ہیں-
اپنا بلاگ مفت حاصل کریں wordpress.pk
ہم pak.net ڈومین نیم کے لیے جناب فاروق سرور خان کے مشکور ہیں

Template-Modifications by TMS
vBCredits v1.4 Copyright ©2007 - 2008, PixelFX Studios
Ad Management plugin by RedTyger