واپس چلیں   پاکستان کی آواز > مذاہب اور انسانی زندگی > اسلام اور معاشرہ > اسلام اور عصر حاضر



اسلام اور عصر حاضر اسلام اور عصر حاضر


بنكوں كى ويب سائٹ ہيك كركے وہاں سے رقم منتقل كرنا

short url
جواب
 
LinkBack موضوع کے اختیارات موضوع کی درجہ بندی ظاہری انداز
پرانا 23-01-09, 06:52 AM   #1
بنكوں كى ويب سائٹ ہيك كركے وہاں سے رقم منتقل كرنا
چیتا چالباز چیتا چالباز آف لائن ہے 23-01-09, 06:52 AM

كيا انٹرنيٹ كے ذريعہ بنكوں كى ويب سائٹ ہيك كر كے وہاں سے رقم منتقل كرنا چورى شمار ہو گا، اور كيا ہيكر كو چورى كى حد لگائى جائيگى ؟


الحمد للہ:

چورى حرام ہے، بلكہ يہ كبيرہ گناہ ہے، حتى كہ رسول كريم صلى اللہ عليہ وسلم كا فرمان ہے:

" اور جب چور چورى كرتا ہے تو وہ مومن نہيں ہوتا "

صحيح بخارى حديث نمبر ( 5578 ) صحيح مسلم حديث نمبر ( 57 ).

بلاشك بنكوں كى ويب سائٹ ہيك كرنا اور وہاں سے مال منتقل كرنا حرام كام ہے، اور لوگوں كا ناحق مال كھانا ہے.

اور رہا يہ كہ آيا ايسا كرنا ہاتھ كاٹنے كا موجب ہے يا نہيں، تو يہ معاملہ شرعى قاضى پر لوٹتا ہے جس كے سامنے يہ مقدمہ پيش كيا جائے.

چور كا ہاتھ كاٹنے كے ليے كچھ شروط كا ہونا ضرورى ہے، ان شروط ميں يہ بھى ہے كہ مال مسروقہ حرز ( يعنى وہاں سے چرايا گيا ہو جہاں عام طور پر محفوظ كيا جاتا ہے ) سے چرايا گيا ہو.

امام قرطبى رحمہ اللہ كہتے ہيں:

" جمہور لوگ اس پر متفق ہيں كہ ہاتھ اس كا كاٹا جائيگا جس نے كسى محفوظ جگہ سے اتنا مال نكالا جو ہاتھ كاٹنے كو واجب كر دے ....

الحرز وہ ہے: جو عام طور پر لوگوں كا مال محفوظ كرنے كے ليے نصب كيا جائے، اور يہ ہر چيز كى حالت كے اعتبار سے مختلف ہو گا.

ابن منذر رحمہ اللہ كہتے ہيں:

" اس باب ميں كوئى خبر ثابت نہيں جس ميں اہل علم كا مقال نہ ہو، بلكہ يہ اہل كے اجماع كى طرح ہے " انتہى.

ديكھيں: تفسير القرطبى ( 6 / 162 ).

اور مستقل فتوى كميٹى كے علماء كرام سے درج ذيل سوال كيا گيا:

چورى ميں ہاتھ كاٹنے كى شروط كيا ہيں ؟

كميٹى كے علماء كا جواب تھا:

چور كا ہاتھ كاٹنے ميں نو شرطيں پائى جائيں:

1 – چورى: چورى يہ ہے كہ چھپ كر مال چرايا جائے، اور اگر اس نے چھينا، يا اچك ليا تو اس كا ہاتھ نہيں كاٹا جائيگا.

2 - چور مكلف ہو، اس ليے بچے اور مجنون پر حد نہيں لگائى جائيگى.

3 - مال مسروقہ نصاب تك پہنچا ہو، نصاب سے كم مال مسروقہ ميں ہاتھ نہيں كاٹا جائيگا، اور نصاب ايك چوتھائى سونے كا دينار ہے، يا اس كى قيمت كے برابر اشياء.

4 - مال مسروقہ اس چيز ميں شامل ہوتى ہو جسے عام طور پر مال شمار كيا جاتا ہے.

5 - مال مسروقہ وہ چيز ہو جس ميں شبہ نہ ہو.

6 - مال محفوظ جگہ ( حرز ) سے چرايا گيا ہو.

7 - وہ اسے محفوظ جگہ سے نكالے.

8 - حاكم كے پاس چورى دو عادل گواہوں سے يا پھر چور كے اقرار سے ثابت ہو.

9 - مال مسروقہ كا مالك آئے اور اس كا دعوى كرے.

ان شروط كو ديكھنا، اور اسے چورى پر لاگو كرنا شرعى قضاء اور فيصلے كى طرف جاتا ہے " انتہى.

الشيخ عبد العزيز بن باز.

الشيخ صالح الفوزان.

الشيخ عبد العزيز آل شيخ.

الشيخ بكر ابو زيد.

ديكھيں: فتاوى اللجنۃ الدائمۃ للبحوث العلميۃ والافتاء ( 22 / 223 - 224 ).

واللہ اعلم .

 
چیتا چالباز's Avatar
چیتا چالباز
Senior Member
تاریخ شمولیت: Nov 2008
مراسلات: 801
شکریہ: 1,491
503 مراسلہ میں 1,171 بارشکریہ ادا کیا گیا
مناظر: 254
Reply With Quote
چیتا چالباز کا شکریہ ادا کیا گیا
ابو عمار (23-01-09)
پرانا 23-01-09, 08:41 PM   #2
Senior Member
 
ابو عمار's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Aug 2007
مقام: Karachi
عمر: 36
مراسلات: 4,216
کمائي: 66,075
شکریہ: 6,147
2,304 مراسلہ میں 5,840 بارشکریہ ادا کیا گیا
ابو عمار کو MSN کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default جواب: بنكوں كى ويب سائٹ ہيك كركے وہاں سے رقم منتقل كرنا

تو کیا مطلب ڈاکو کے ہاتھ نہیں کاٹے جاسکتے ؟
ابو عمار آف لائن ہے   Reply With Quote
جواب

Tags
منتقل, اللہ, جواب, خبر, صالح


Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests)
 
موضوع کے اختیارات
ظاہری انداز Rate This Thread
Rate This Thread:


Similar Threads
موضوع موضوع شروع کیا فورم جوابات آخری مراسلہ
اک شخص سارے شہر کو ويران کرگيا(شہيد ولی خان بابر کے نام) فیضان صديقی ,سندھ اپکے کالم 8 20-01-11 10:40 PM
کسى بھى زبان کے ويب پيج کو اردو ميں کنورٹ champion_pakistani ویب سائٹس کا جائزہ 6 06-11-09 03:19 PM
لبيك اللهم لبيك، لبيك لا شريك لك لبيك چیتا چالباز نماز 5 08-04-09 03:32 AM
بچوں كے لئے چند ويب سائڈز Atia jamali بچوں کے گیمز 14 17-02-09 10:16 AM
تاريك كمره Atia jamali گپ شپ 16 03-10-08 11:29 PM


تمام اوقات پاکستانی معیاری وقت ( +5 GMT) کے لحاظ سے ہیں۔ ابھی وقت ہے 07:02 AM

Powered by vBulletin® Copyright ©2000 - 2012, Jelsoft Enterprises Ltd.
Content Relevant URLs by vBSEO
جملہ حقوق نشرو اشاعت ©2000 - 2012,پاکستان کی آواز - پاکستان کے فورمزکی انتظامیہ کے پاس مخفوظ ہیں۔ ہم اردو ترجمے کے لیے جناب زبیرکے مشکور ہیں-
اپنا بلاگ مفت حاصل کریں wordpress.pk
ہم pak.net ڈومین نیم کے لیے جناب فاروق سرور خان کے مشکور ہیں

Template-Modifications by TMS
vBCredits v1.4 Copyright ©2007 - 2008, PixelFX Studios
Ad Management plugin by RedTyger