واپس چلیں   پاکستان کی آواز > مذاہب اور انسانی زندگی > اسلام اور معاشرہ > اسلام اور عصر حاضر



اسلام اور عصر حاضر اسلام اور عصر حاضر


تبدیلی

short url
جواب
 
LinkBack موضوع کے اختیارات موضوع کی درجہ بندی ظاہری انداز
پرانا 21-12-10, 10:11 AM   #1
تبدیلی
ahadar002 ahadar002 آف لائن ہے 21-12-10, 10:11 AM

تبدیلی! آج ہر زبان کا تکیہ کلام بنا ہوا ہے
لیکن یہ تبدیلی کیسے آہے گی؟؟
کون اس تبدیلی کو لاہے گا؟؟
کیا تبدیلی پہلے سے موجود ایک رنگ پر رنگ کا دوسرا مختلف (coat) چڑھا دینے کا نام ہے۔۔۔۔۔
کیا "تبدیلی" حروف کو جوڑ کر لفظ بنانے کا کھیل ہے۔۔۔۔
تبدیلی برپا کرنے کے دعویدار رُوئے زمین پر ھر زمانے میں موجود رہے ہیں۔
بہت دور کی بات نہیں ہے۔۔۔۔
2008 میں بارک اوباما نے "تبدیلی" ہی کے نعرے کو بنیاد بنا کر صدارتی انتخاب جیتا تھا۔
لیکن اوباما کا تبدیلی "برپا" کرنے کا یہ نعرہ آج اخباری کارٹونوں کا مواد بن چکا ہے۔

یہ نتیجہ ہے۔۔۔۔ اللہ کی دنیا کو۔۔۔۔۔ اللہ کے بغیر چلانے کے انسانی خبط کا

اور اِس فساد کی قرآنی تشخیص یہ ہے کہ۔۔۔۔۔
خشکی اور تری میں لوگوں کے اعمال کے سبب فساد پھیل گیا ہے تاکہ خدا اُن کو اُن کے بعض اعمال کا مزہ چکھائے عجب نہیں کہ وہ باز آجائیں۔ ۔۔۔۔الروم-40

اور یہ حقیقت بھی اپنی جگہ موجود ہے کہ دنیا کو تبدیل ہونا ہے! ھو کر رھنا ہے!

دنیا کونئی روشنی کی ضرورت ہے! تازہ نظریات کی حاجت ہے! مکمل زندگی کی طلب ہے!

اور اس تبدیلی کو ساری دنیا میں برپاکرنے کی صلاحیت صرف اور صرف اسلام میں ہے۔

اسلام کے قرآنی اصول۔۔۔۔۔اور رسول اللہ صلی اللہ علیہ و علی آلہ وسلم کے فرامین کے مطابق دنیا کے نظام کو ڈھال دینا۔۔۔۔ دین کی اصل ذمہ داری ہے۔۔۔۔ یہ ہر ایک مسلمان کا مشن ہے۔۔۔۔۔ جو اسے رسول اللہ صلی اللہ علیہ و علی آلہ وسلم نے سونپا ہے۔

مری زندگی کا مقصد ترے دین کی سرفرازی
میں اِسی لیے مسلماں میں اِسی لیے نمازی


قرآن حکیم نے تبدیلی کے اسی مشن کو رسول اللہ صلی اللہ علیہ و علی آلہ وسلم کی بعثت کا مقصد بیان کیا ہے۔۔۔قرآن کے تین مقامات پر اِس مشن رسول صلی اللہ علیہ و علی آلہ وسلم کو بیان کیا گیا ہے۔

وہی تو ہے جس نے اپنے پیغمبر کو ہدایت اور دین حق دے کر بھیجا تاکہ اسے اور سب دینوں پر غالب کرے خواہ مشرکوں کو برا ہی لگے (سورة الصَّف ۹)

قوم پرستی، اِشترکیت، سرمایہ داری اور مغرب کی مادہ پرستانہ تہذیب کی مکمل ناکامی کے بعد اب دنیا کا مستقبل صرف ایک ہی نظریہ سے وابسطہ ہے۔۔۔۔ اور وہ اسلام کا نظریہ ہے۔۔۔۔۔۔

باوجود اِس کے کہ دنیا میں نافذ، مردہ سرمایہ دارانہ نظام اور استبدادی سرمایہ دارانہ جمہوریت کی جگہ۔۔۔۔ ایک اِلہامی وآفاقی نظام۔۔۔۔ تمام عالم انسانیت کیلے یکسا، ہر جغرافیے اور ہر زمانے کیلے قابل عمل نظام کی کھلی ضرورت ہے ۔۔۔۔۔ لیکن؟؟؟

لیکن اِس سے یہ نتیجہ نکالنا صحیح نہ ہوگا کہ دنیا بس مفتوح ہونے کیلے تیار بیٹھی ہے۔ اسلام کی خوبیوں پر ایک وعظ اور اُس پر ایمان لانے کیلے ایک دعوت نامہ شائع ہونے کی دیرہے۔۔۔۔ پھر ایشیاء،یورپ، افریقہ، امریکہ سب مسخر ہوتے چلے جائینگے۔ دنیا کو آئندہ دور ظلمت کے خطرے سے بچانے اور اسلام کی نعمت سے بہرہ ور کرنے کیلے صرف اتنی بات کافی نہیں کہ یہاں ایک صحیح نظریہ موجود ہے۔ صحیح نظریہ کے ساتھ ایک صالح جماعت کی بھی ضرورت ہے۔ اُس کیلے ایسے لوگ درکار ہیں جو اس نظریہ پر سچا ایمان رکھتے ہوں۔

لیکن یہ بھی ایک کھلی ومعلوم تاریخی حقیقت ہےکہ۔۔۔۔
ہرزمانے میں دنیا میں ایسے نیک لوگ بکثرت پاہے گئے ہیں ۔۔۔۔۔ جنہوں نے بدی سے نفرت کی ۔۔۔۔۔ مگر وہ اِس بدی کا مقابلہ، اور اُس شر سے پنجہ آزمائی کیلے تیار نہ ہوسکے ۔۔۔۔۔ اور اپنی جان کی سلامتی کیلے حجروں اور خانقاہوں میں پناہ گزین ہوہے ۔۔۔۔۔ جوگی اور راہب بن گئے۔۔۔۔۔۔

یہ تبدیلی کا اَٹل قانون ہے ۔۔۔۔۔ تا قیامت
بے شک الله کسی قوم کی حالت نہیں بدلتا جب تک وہ خود اپنی حالت کو نہ بدلے (سورة الرّعد ۱۱)

قرآن مبین اور رسول اللہ صلی اللہ علیہ و علی آلہ وسلم کی سیرت میں ہی تبدیلی کا نسخہ درج ہے ۔۔۔۔۔ لیکن یہ تبدیلی نسخے کے مطابق، انسانوں کو خود ہی لانی ہے ۔۔۔۔ یہ تبدیلی کسی کشف و کرامات سے نہیں آئے گی ۔۔۔۔۔ انسانوں کوہی یہ تبدیلی لانی ہے ۔۔۔۔۔ ایسے باکردار و صالح "انسان" تیار کرنے ہونگے، جو اِس تبدیلی کو اپنی زندگی کا مشن سمجھتے ہوں۔

اُس کیلے ایسے لوگ درکار ہیں جو اس نظریہ پر سچا ایمان رکھتے ہوں۔ اُن کوسب سے پہلے اپنے ایمان کا ثبوت دینا ہوگا اور وہ اِسی طرح دیا جاسکتا ہے کہ وہ جس اقتدار کو تسلیم کرتے ہیں اُس کے خود مطیع بنیں، جس ضابطے پر ایمان لاتے ہیں اُس کے خود پابند ہوں، جس اخلاق کو صحیح کہتے ہیں اُس کا خود نمونہ بنیں، جس چیزکوفرض کہتے ہیں اُس کا خود التزام کریں اور جس چیز کو حرام کہتے ہیں اسے خود چھوڑیں۔

پھر اُن کو اس فاسد نظام تہذیب و تمدن و سیاست کے خلاف عملاً بغاوت کرنی ہوگی، اور اُس کے پیروؤں سے تعلق توڑنا ہوگا، اُن تمام فائدوں،لذتوں،آسائشوں اور امیدوں کو جو اُس نظام سے وابستہ ہوں چھوڑنا ہوگا اور رفتہ رفتہ اُن تمام نقصانات، تکلیفوں اور مصیبتوں کو برداشت کرنا ہوگا جو نظام غالب کے خلاف بغاوت کرنے کا لازمی نتیجہ ہے۔ پھر اُنہیں وہ سب کچھہ کرنا ہوگا جو ایک فاسد نظام کے تسلط کو مٹانے اور ایک صحیح نظام قائم کرنے کیلے ضروری ہے۔

اِس انقلاب کی جدوجہد میں اپنا مال بھی قربان کرنا ہوگا۔ اپنے اوقات عزیز بھی صرف کرنے پڑیگا۔ قید اور جلاوطنی اور ضبط اموال اور تباہی اہل و عیال کے خطرات بھی ہونگے اور وقت پڑے تو جانیں بھی دینی پڑیں گی ۔۔۔۔۔۔۔ اِن راہئوں سے گزرتے بغیر دنیا میں نہ کبھی کوئی انقلاب ہوا ہے نہ اب ہوسکتا ہے ۔۔۔۔۔

صحیح نظریہ کی پشت پر ایسے صادق الایمان لوگوں کی جماعت جب تک نہ ہونظریہ خواہ کتنا ہی بلندپایہ ہو، کتابوں کے صفحات سے منتقل ہو کر ٹھوس زمین میں کبھی جڑ نہیں پکڑ سکتا ۔۔۔۔۔۔ زمین اتنی حقیقت پسند ہے کہ جب تک کسان اپنے صبر سے، اپنی محنت سے، اپنے بہتے ہوئے پسینے سے اور اپنی جفاکشی سے اس پر اپنا حق ثابت نہیں کردیتا ۔۔۔۔۔۔ ہو لہلہاتی ہوئی کھیتی اُگلنے کوتیار نہیں ہوتی۔


تبدیلی کی تمنا اور خواہش اپنے سینے میں پالنے والوں کیلے نصیحت ۔۔۔۔۔۔۔۔

"حدیث نبوی صلی اللہ علیہ و علی آلہ وسلم کے مطابق اپنے آپ کو اس گھوڑے کی طرح بنائیے جو ایک کھونٹے سے بندھا ہواہو۔ وہ خوا کتنا ہی گھومنے پھرے بہرحال اُس حد سے باہر نہیں جاسکتا جہاں تک اُس کی رسی اُسے اجازت دیتی ہے ۔۔۔۔۔ ایسے گھوڑے کی حالت اُس گھوڑے سے مختلف ہوتی ہے جو ہر میدان میں گھومتا ہے، ہر کھیت میں گھس جاتا ہے اور جہاں ہری گھاس دیکھتاہے وہیں پوری بےصبری کے ساتھ ٹوٹ پڑتا ہے۔ پس آپ آزاد گھوڑے کی سی کیفیت اپنی اندر سے نکالیں اور کھونٹے سے بندھے ہوئے گھوڑے کی سی کیفیت اپنے اندر پیداکریں۔۔۔۔۔۔۔۔"

تبدیلی کو تو آنا ہے ۔۔۔۔۔ آکر رہنا ہے ۔۔۔۔۔ اور رب کائنات کی یہ پکار بھی ھم سب کیلے ہی ہے ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ مَنْ أَنصَارِي إِلَى اللَّه ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
کون ہے اللہ کی طرف بلانے میں میرا مددگار
کیا ہہ الہ العالمین کیجانب سے ایک اشتہار نہیں ہے؟؟

اسلامی انقلاب

ahadar002
Senior Member
مقبول
تاریخ شمولیت: Oct 2010
مراسلات: 125
شکریہ: 87
92 مراسلہ میں 300 بارشکریہ ادا کیا گیا
مناظر: 94
Reply With Quote
جواب

Tags
کتابوں, پسند, قید, قرآن حکیم, قرآنی, نفرت, نقصانات،, مکمل, منتقل, آج, ایمان, اللہ, امریکہ, اسلام, اسلامی, حدیث, حدیث نبوی, خلاف, خدا, زندگی, سیاست, سرمایہ دارانہ, عالم, صدارتی, صرف


Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests)
 
موضوع کے اختیارات
ظاہری انداز Rate This Thread
Rate This Thread:



تمام اوقات پاکستانی معیاری وقت ( +5 GMT) کے لحاظ سے ہیں۔ ابھی وقت ہے 07:03 AM

Powered by vBulletin® Copyright ©2000 - 2012, Jelsoft Enterprises Ltd.
Content Relevant URLs by vBSEO
جملہ حقوق نشرو اشاعت ©2000 - 2012,پاکستان کی آواز - پاکستان کے فورمزکی انتظامیہ کے پاس مخفوظ ہیں۔ ہم اردو ترجمے کے لیے جناب زبیرکے مشکور ہیں-
اپنا بلاگ مفت حاصل کریں wordpress.pk
ہم pak.net ڈومین نیم کے لیے جناب فاروق سرور خان کے مشکور ہیں

Template-Modifications by TMS
vBCredits v1.4 Copyright ©2007 - 2008, PixelFX Studios
Ad Management plugin by RedTyger