|
اسلامی روزنامہ

16-12-10, 12:46 AM
السلام عليكم ورحمة الله وبركاته
اسلامی روزنامہ
کیا آج آپ نے لوگوں کو توحید کی دعوت دی اور شرک سے ڈرایا؟
کیا آج آپ نے لوگوں کو سنت کی ترغیب دی اور بدعت کی مذمت بتائی؟
کیا آپ فجر کی نماز روزانہ مسجد میں جماعت کے ساتھ ادا کرتے ہیں؟
کیا آپ تمام نمازیں مسجد میں جماعت کے ساتھ ادا کرنے کی پابندی کرتے ہیں؟
کیا آج آپ نے قرآن کریم کا کچھ حصہ ترجمے کے ساتھ پڑھا؟
کیا آپ ہر نماز کے بعد مسنون وظائف پابندی کے ساتھ پڑھتے ہیں؟
کیا آپ سنن رواتب کا خیال رکھتے ہیں؟
کیا آج آپ نے تمام نمازیں خشوع اور فکر اور تدبر کے ساتھ پڑھیں؟
کیا آپ نے موت اور قبر کو یاد کیا؟
کیا آپ نے یوم آخرت اور قیامت کی ہولناکیوں کو سوچا؟
کیا آج آپ نے اللہ سے جنت کا سوال کیا؟
کیا آج آپ نے اللہ سے جہنم کے عذاب سے پناہ مانگی؟
کیا آج آپ نے رسول الله صلى الله عليه وسلم کی کچھ احادیث پڑھیں؟
کیا آپ نے برے دوستوں سے دور رہنے کے بارے میں سوچا؟
کیا آپ نے زیادہ ہنسنے اور زیادہ مذاق کرنے سے بچنے کی کوشش کی؟
کیا آج آپ نے صبح اور شام کے اذکار پڑھے؟
کیا آپ اللہ کے خوف اور ڈر سے آج کچھ روئے؟
کیا آج آپ نے اللہ سے گناہوں کی بخشش طلب کی؟
کیا آپ نے سچے دل سے اللہ سے شہادت کا سوال کیا؟
کیا آپ نے اللہ سے یہ دعا کی کہ وہ آپ کے دل کو ثابت قدم رکھے؟
کیا آپ نے قبولیت کے اوقات کو غنیمت جانا اور ان اوقات میں دعا کی؟
کیا آج آپ نے کوئی دینی کتاب خریدی جس سے آپ کی دینی معلومات میں اضافہ ہو؟
کیا آپ نے مومن مرد اور مومنہ عورتوں کے لئے اللہ سے مغفرت طلب کی؟
کیا آپ نے اسلام کی نعمت پر اللہ کا شکر ادا کیا؟
کیا آپ نے دیگر نعمتوں پر اللہ کا شکر ادا کیا؟
کیا آج آپ نے فقرا اور مساکین پر کچھ صدقہ کیا؟
کیا آپ تکبر اور بڑائی سے بچے رہے؟
کیا آج آپ نے کسی دینی بھائی کی زیارت کی؟
کیا آپ نے اپنے اہل وعیال ,بھائیوں ,پڑوسیوں اور دیگر لوگوں کو اللہ کی طرف بلایا؟
کیا آپ ماں باپ کے خدمت گار اور فرمانبردار رہے؟
کیا آپ نے پڑوسیوں کا خیال رکھا؟
کیا آپ نے اپنے دل کو تکبر ,ریاکاری اور بغض وحسد سے پاک و صاف رکھا؟
کیا آپ نے اپنی زبان کو جھوٹ, غیبت وچغلخوری ,لڑائی جھگڑا اور فضول باتوں سے محفوظ رکھا؟
کیا آپ نے اپنے کھانے پینے ,کمانے اور لباس و پوشاک کے معاملے میں اللہ کا تقوی اختیار کیا؟
کیا آپ نے تمام اوقات میں گناہوں اور برائیوں سے اللہ تعالی سے سچے دل سے توبہ کی؟
اللہ تعالی سے دعا ہے کہ وہ ہمیں نیک عمل کرنے کی توفیق دے(آمین)
بشکریہ ، اسحاق بھائی،،اردو مجلس
__________________
"اگرحق کونہیں پہچان سکتے،تو باطل کےتیروں پر نظررکھو،جہاں پرلگ رہے ہوں وہی حق ہے///شیخ الاسلام،،،امام ابن تیمیہ رحمتہ اللہ علیہ. (حافظ سعید زندہ باد)
|
ALI-OAD
Senior Member
تاریخ شمولیت: Mar 2009
مقام: کراچی
عمر: 32
مراسلات: 1,689
شکریہ: 1,514
1,086 مراسلہ میں 3,337 بارشکریہ ادا کیا گیا
|
|