واپس چلیں   پاکستان کی آواز > مذاہب اور انسانی زندگی > اسلام اور معاشرہ



اسلام اور معاشرہ اسلام اور معاشرہ


السلام علیکم کی اہمیت

short url
جواب
 
LinkBack موضوع کے اختیارات موضوع کی درجہ بندی ظاہری انداز
پرانا 20-12-08, 09:56 AM   #1
السلام علیکم کی اہمیت
چیتا چالباز چیتا چالباز آف لائن ہے 20-12-08, 09:56 AM

الحمد للہ نحمدہ ونستعینہ ونستغفرہ ونعوذ باللہ من شرور انفسنا ومن سیات اعمالنا من یھدہ اللہ فلا مضل لہ ومن یضللہ فلا ھادی لہ واشھد ان لا الہ الا اللہ واشھد ان محمداً عبدہ ورسولہ اما بعد:
آپ نے حسب معمول اللہ تعالیٰ کی حمد و ثناءاور نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم پر درود سلام سے خطبے کا آغاز کیا اور تمام ایمان والوں کو نیکی اور تقویٰ کی ترغیب دی پھر آپ نے فرمایا امت اسلامیہ کو چاہیے کہ امن و سلامتی قائم کر کے امتیازی اسلامی خصوصیات کا بول بالا کریں اور اسلام کا پیغام دینے والے اہل ایمان اور بندگان خدا کے دل جیت لیں اپنے اور غیروں کے احترام میں باہمی محبت پیدا کرنے کا لحاظ رکھیں۔ اور چاہیے کہ ہمیشہ خود اپنے محاسبے کا خیال رکھیں، خود احتسابی سے آپ کی آپ کے دین سے وابستگی باقی رہے گی اور ان شاءاللہ اور پختہ ہوتی جائے گی۔ امن سلامتی اسلام کی پہچان ہے، اسلام نے اپنے ماننے والوں کو ایک دوسروں سے ملتے وقت سلام کی ہدایت کی ہے۔ چنانچہ جب بھی کوئی مسلمان دوسرے مسلمان بھائی سے ملتا ہے تو وہ گفتگو کا آغاز السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ سے کرتا ہے اور سلام کا جواب دینا ہر مسلمان کا دوسرے مسلمان بھائی پر حق ہے۔

جیسا کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:
(( حق المسلم علی المسلم خمس۔ خمس تجب للمسلم علی اخیہ۔ ردالسلام، وتشمیت العاطس، واجابۃ الدعوۃ وعیادۃ المریض، واتباع الجنائز )) ( صحیح مسلم، کتاب السلام حدیث: 2162 ) ” مسلمان کے دوسرے مسلمان پر پانچ حق ہیں۔ ( 1 ) سلام کا جواب دینا ( 2 ) چھینکنے والے کی چھینک کا جواب ( یرحمک اللہ کہہ کر ) دینا۔ ( 3 ) دعوت کو قبول کرنا ( 4 ) بیمار کی تیمارداری کرنا۔ ( 5) نماز جنازہ پڑھنا۔ “
یہ حق ضرور اداکرنا چاہیے۔ سلام کا جواب دینا حقوق العباد میں سے ایک ہے۔

نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:
(( والذی نفسی بیدہ! لا تدخلوا الجنۃ حتی تُومنوا، ولا تومنوا حتیٰ تحابوا، افلا ادلکم علی امر اذا فعلتموہ تحاببتم: افشوا السلام بینکم )) ( سنن ابی داود، کتاب الادب، حدیث: 5193 ) اس ذات کی قسم جس کے ہاتھ میں میری جان ہے تم اس وقت تک جنت میں داخل نہیں ہو سکتے جب تک تم مومن نہ بنو ( ایمان نہ لاؤ ) اور تم اس وقت تک ایماندار نہیں بن سکتے جب تک تم آپس میں ایک دوسرے سے محبت نہ کرو۔ کیا میں تمہیں ایسی بات نہ بتا دوں جس سے تمہارے درمیان محبت اور بھائی چارہ بڑھے، صحابہ نے فرمایا جی ہاں اے اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ” سلام عام کرو۔ “ سلام محبت کی علامت ہے اس سے دل صاف ہو جاتے ہیں۔ نب

نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:
(( وتقرا السلام علی من عرفت وعلی من لم تعرف )) ( صحیح البخاری، کتاب الاستئذان، حدیث:6236 ) ” کہ سلام کیا کرو جس کو جانتے ہو اور جس کو نہیں جانتے ہو اس کو بھی۔ “

اس سے دوسرے کے لیے احترام کے جذبات پیدا ہوتے ہیں اور بڑھتے ہیں۔ سلام جنت کا راستہ ہموار کرتا ہے۔ جنت میں بھی اہل ایمان کا سلام یہی سلام ہو گا۔

اللہ تعالیٰ نے فرمایا:
تحیتھم یوم یلقونہ سلم ( الاحزاب: 44 )

اور فرمایا:
دعوٰھم فیھا سبحنک اللھم وتحیتھم فیھا سلم ( یونس10: 10 )

سلام اللہ تعالیٰ کے ناموں میں سے ایک ہے آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: (( ان اللہ ھو السلام )) ( صحیح البخاری، حدیث:6230 ) ” یعنی اللہ تعالیٰ کا نام ” السلام “ ہے۔ “
لہٰذا تمام مسلمانوں کو چاہیے کہ وہ سلام عام کر دیں یہ بات پیش نظر رکھیں کہ اللہ تعالیٰ نے سلام کی نسبت خود اپنی طرف کی ہے۔

ارشاد ربانی ہے:
سلٰم قولا من رب رحیم ( یسٓ36: 57 )
کہ سلامتی ہو رب رحیم کی تم پر۔ اس سے بڑھ کر سلام کا اور کیا درجہ ہو سکتا ہے۔ یہ بہت بڑا اعزاز ہے جنت کے فرشتے بھی اہل جنت کو داخل ہوتے وقت اور خوش آمدید کہتے وقت سلام کہا کریں گے۔

قرآن پاک میں ہے:
وقال لھم خزنتھا سلم علیکم طبتم فادخلوھا خٰلدین ( الزمر: 73 )
” اور وہاں کے نگہبان ان سے کہیں گے تم پر سلام ہو، تم خوش حال رہو تم اس میں ہمیشہ کے لیے چلے جاؤ۔ “

نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ہم سب کو سلام کرنے کا حکم دیا ہے، سلام کے بغیر سوال کرنے والے کا جواب نہ دیا جائے، جب ملاقات ہو تو پہلے سلام ہی کیا جائے۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا معمول تھا کہ وہ بچوں کو بھی سلام کیا کرتے تھے۔

حدیث پاک میں ہے:
(( عن انس بن مالک رضی اللہ عنہ : انہ مر علی صبیان فسلم علیھم وقال: کان النبی صلی اللہ علیہ وسلم یفعلہ )) ( صحیح البخاری، حدیث: 6247 )
” حضرت انس بن مالک رضی اللہ عنہ بچوں کے پاس سے گزرے تو آپ نے ان کو سلام کہا اور فرمایا کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم ایسا کیا کرتے تھے یعنی بچوں کو سلام فرمایا کرتے تھے۔ “

ہاتھ اور سر کے اشارے سے سلام کرنا درست نہیں ہوتا، نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا یہودی ہاتھ اور سر کے اشارے سے سلام کرتے ہیں تم ان کی مخالفت کرو۔ “ انسان اگر دور ہو تب بھی اس کو اشارے کے ساتھ منہ سے سلام کہنا ضروری ہے، آواز اس تک نہ پہنچتی ہو سلام تو پہنچتا ہے، سلام کی جگہ اھلا وسھلا ومرحبا یا خوش آمدید کہنا درست نہیں، چنانچہ چاہیے کہ تمام اہل اسلام اہل ایمان سلام کو اپنی خصوصیات میں شامل کریں۔ آخر میں دعائیہ کلمات پر جمعۃ المبارک کا اختتام کیا۔
واٰخر دعوانا ان الحمد للہ رب العالمین۔

 
چیتا چالباز's Avatar
چیتا چالباز
Senior Member
تاریخ شمولیت: Nov 2008
مراسلات: 801
شکریہ: 1,491
503 مراسلہ میں 1,171 بارشکریہ ادا کیا گیا
مناظر: 305
Reply With Quote
5 قاری/قارئین نے چیتا چالباز کا شکریہ ادا کیا
فیصل ناصر (21-12-08), میاں شاہد (20-12-08), مون لائیٹ آفریدی (22-12-08), جیدی (25-12-08), سیپ (20-12-08)
پرانا 20-12-08, 10:55 AM   #2
Senior Member
 
میاں شاہد's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Mar 2008
مقام: www.alkamunia.com
مراسلات: 10,442
کمائي: 38,182
شکریہ: 8,508
4,556 مراسلہ میں 9,750 بارشکریہ ادا کیا گیا
میاں شاہد کو MSN کے ذریعے پیغام ارسال کریں میاں شاہد کو Yahoo کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default جواب: السلام علیکم کی اہمیت

برادر آپ سے پہلے بھی ایک تھریڈ‌میں‌پوچھا تھا کہ یہ کس کا خطبہ ہے جس نے خطبہ دیا ہے اس کا نام بھی لکھیں‌مگر آپ نے ابھی تک وہاں‌بھی جواب نہیں دیا
__________________
میاں شاہد آف لائن ہے   Reply With Quote
پرانا 20-12-08, 11:37 AM   #3
Senior Member
 
چیتا چالباز's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Nov 2008
مراسلات: 801
کمائي: 15,654
شکریہ: 1,491
503 مراسلہ میں 1,171 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default جواب: السلام علیکم کی اہمیت

اقتباس:
اصل مراسلہ منجانب : میاں شاہد مراسلہ دیکھیں
برادر آپ سے پہلے بھی ایک تھریڈ‌میں‌پوچھا تھا کہ یہ کس کا خطبہ ہے جس نے خطبہ دیا ہے اس کا نام بھی لکھیں‌مگر آپ نے ابھی تک وہاں‌بھی جواب نہیں دیا

جناب یہ ارشادات
فضیلۃ الشیخ صالح بن حمید (امام کعبہ)
کے ہیں
چیتا چالباز آف لائن ہے   Reply With Quote
چیتا چالباز کا شکریہ ادا کیا گیا
میاں شاہد (20-12-08)
پرانا 20-12-08, 01:41 PM   #4
Senior Member
 
میاں شاہد's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Mar 2008
مقام: www.alkamunia.com
مراسلات: 10,442
کمائي: 38,182
شکریہ: 8,508
4,556 مراسلہ میں 9,750 بارشکریہ ادا کیا گیا
میاں شاہد کو MSN کے ذریعے پیغام ارسال کریں میاں شاہد کو Yahoo کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default جواب: جواب: السلام علیکم کی اہمیت

اقتباس:
اصل مراسلہ منجانب : سعود ناصر مراسلہ دیکھیں
جناب یہ ارشادات
فضیلۃ الشیخ صالح بن حمید (امام کعبہ)
کے ہیں
شکریہ

جب بھی کسی کی بات بیان کریں‌تو اس کا حوالہ دے دیا کریں تاکہ بات کو سمجھنے میں آسانی ہو
میاں شاہد آف لائن ہے   Reply With Quote
2 قاری/قارئین نے میاں شاہد کا شکریہ ادا کیا
چیتا چالباز (20-12-08), جیدی (25-12-08)
پرانا 20-12-08, 01:59 PM   #5
Senior Member
 
چیتا چالباز's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Nov 2008
مراسلات: 801
کمائي: 15,654
شکریہ: 1,491
503 مراسلہ میں 1,171 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default جواب: جواب: جواب: السلام علیکم کی اہمیت

اقتباس:
اصل مراسلہ منجانب : میاں شاہد مراسلہ دیکھیں
شکریہ

جب بھی کسی کی بات بیان کریں‌تو اس کا حوالہ دے دیا کریں تاکہ بات کو سمجھنے میں آسانی ہو
آئندہ اس بات کا خیال رکھا جائے گا
شکریہ
چیتا چالباز آف لائن ہے   Reply With Quote
پرانا 20-12-08, 03:33 PM   #6
Administrator


 
سیپ's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Apr 2008
مقام: دلِ ویران
مراسلات: 10,064
کمائي: 1,047,199
شکریہ: 5,798
6,278 مراسلہ میں 15,252 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default جواب: السلام علیکم کی اہمیت

Assalam-o-Allykom wrt Wbrkt
میں تو ہر پوسٹ پر سلام کرتی ہوں مگر کوئی جواب ہی نہیں دیتا ہے
سیپ آف لائن ہے   Reply With Quote
سیپ کا شکریہ ادا کیا گیا
پرانا 20-12-08, 03:39 PM   #7
Senior Member
 
چیتا چالباز's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Nov 2008
مراسلات: 801
کمائي: 15,654
شکریہ: 1,491
503 مراسلہ میں 1,171 بارشکریہ ادا کیا گیا
Smile جواب: السلام علیکم کی اہمیت

اقتباس:
اصل مراسلہ منجانب : سیدہ ثوبیہ ناز مراسلہ دیکھیں
Assalam-o-Allykom wrt Wbrkt
میں تو ہر پوسٹ پر سلام کرتی ہوں مگر کوئی جواب ہی نہیں دیتا ہے
وعلیکم السلام ورحمت اللہ و براکاتہ
کیسی ہیں آپ
چیتا چالباز آف لائن ہے   Reply With Quote
پرانا 20-12-08, 03:44 PM   #8
Administrator


 
سیپ's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Apr 2008
مقام: دلِ ویران
مراسلات: 10,064
کمائي: 1,047,199
شکریہ: 5,798
6,278 مراسلہ میں 15,252 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default جواب: جواب: السلام علیکم کی اہمیت

اقتباس:
اصل مراسلہ منجانب : سعود ناصر مراسلہ دیکھیں
وعلیکم السلام ورحمت اللہ و براکاتہ
کیسی ہیں آپ
جیتے رہیئے
خوش رہیئے
ابھی ابھی کسی نے کہا ہے کہ میں چڑیل جیسی ہوں
سیپ آف لائن ہے   Reply With Quote
2 قاری/قارئین نے سیپ کا شکریہ ادا کیا
فیصل ناصر (21-12-08), چیتا چالباز (25-12-08)
پرانا 21-12-08, 12:29 AM   #9
Senior Member

 
فیصل ناصر's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Dec 2007
مقام: کراچی
مراسلات: 17,523
کمائي: 298,166
شکریہ: 36,134
13,828 مراسلہ میں 40,299 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default جواب: جواب: جواب: السلام علیکم کی اہمیت

اقتباس:
اصل مراسلہ منجانب : سیدہ ثوبیہ ناز مراسلہ دیکھیں
جیتے رہیئے
خوش رہیئے
ابھی ابھی کسی نے کہا ہے کہ میں چڑیل جیسی ہوں
کون ہے ایسا ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔Name:  rtr (78).gif
Views: 31
Size:  18.6 KB
Name:  angry.gif
Views: 39
Size:  18.2 KBName:  angry.gif
Views: 39
Size:  18.2 KBName:  angry.gif
Views: 39
Size:  18.2 KB
*
*
*
*
*
*
*
*
*
*
*
*
*
*
*
*

سچ بولنے والا
Name:  rtr (158).gif
Views: 37
Size:  23.0 KBName:  rtr (158).gif
Views: 37
Size:  23.0 KBName:  rtr (158).gif
Views: 37
Size:  23.0 KB
فیصل ناصر آف لائن ہے   Reply With Quote
2 قاری/قارئین نے فیصل ناصر کا شکریہ ادا کیا
چیتا چالباز (25-12-08), میاں شاہد (21-12-08)
پرانا 25-12-08, 10:02 PM   #10
Senior Member
 
چیتا چالباز's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Nov 2008
مراسلات: 801
کمائي: 15,654
شکریہ: 1,491
503 مراسلہ میں 1,171 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default جواب: جواب: جواب: السلام علیکم کی اہمیت

اقتباس:
اصل مراسلہ منجانب : سیدہ ثوبیہ ناز مراسلہ دیکھیں
جیتے رہیئے
خوش رہیئے
ابھی ابھی کسی نے کہا ہے کہ میں چڑیل جیسی ہوں
چڑیلیں کیسی ہوتی ہیں؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟
چیتا چالباز آف لائن ہے   Reply With Quote
پرانا 25-12-08, 10:14 PM   #11
Senior Member
مقبول
 
جیدی's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Aug 2008
مراسلات: 182
کمائي: 2,522
شکریہ: 377
104 مراسلہ میں 188 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default جواب: جواب: جواب: جواب: السلام علیکم کی اہمیت

اقتباس:
اصل مراسلہ منجانب : سیدہ ثوبیہ ناز مراسلہ دیکھیں
جیتے رہیئے
خوش رہیئے
ابھی ابھی کسی نے کہا ہے کہ میں چڑیل جیسی ہوں
اقتباس:
اصل مراسلہ منجانب : سعود ناصر مراسلہ دیکھیں
چڑیلیں کیسی ہوتی ہیں؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟
یہی ھے کـیــــا؟؟؟ اسلام اور معاشرہ
جیدی آف لائن ہے   Reply With Quote
جواب

Tags
پہچان, پوسٹ, پاک, نماز, نظر, محبت, معاشرہ, ایمان, اللہ, انسان, اسلام, بھائی, بچوں, جیت, جواب, جمعۃ المبارک, حکم, حال, حدیث, خوش, خدا, دل, راستہ, صالح, صحابہ


Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests)
 
موضوع کے اختیارات
ظاہری انداز Rate This Thread
Rate This Thread:


Similar Threads
موضوع موضوع شروع کیا فورم جوابات آخری مراسلہ
کیا سوچتے ہو، پھولوں کی رت بیت گئی، رُت بیت گئی خرم شہزاد خرم شعر و شاعری 3 21-12-10 04:54 PM
مولانا فضل الرحمان، نصیربھٹہ اور کشمالہ طارق سمیت 148ارکان اسمبلی کی رکنیت معطل جاویداسد خبریں 15 22-10-10 12:49 PM
عیسائیت کی تبلیغ کا الزام 6امریکیوں سمیت 10 افراد ہلاک جاویداسد خبریں 1 08-08-10 09:46 PM
آئین میں اٹھارہویں ترمیم۔۔۔۔۔۔ جمہوریت کے چہرے پر آمریت کا ایک اور بد نماداغ Zullu230 سیاست 6 29-06-10 12:18 AM
جمہوریت کی بحالی کیلئے یورپی یونین کا کردار نہایت اہم ہے،نواز شریف عبدالقدوس خبریں 0 08-12-07 11:19 AM


تمام اوقات پاکستانی معیاری وقت ( +5 GMT) کے لحاظ سے ہیں۔ ابھی وقت ہے 07:38 AM

Powered by vBulletin® Copyright ©2000 - 2012, Jelsoft Enterprises Ltd.
Content Relevant URLs by vBSEO
جملہ حقوق نشرو اشاعت ©2000 - 2012,پاکستان کی آواز - پاکستان کے فورمزکی انتظامیہ کے پاس مخفوظ ہیں۔ ہم اردو ترجمے کے لیے جناب زبیرکے مشکور ہیں-
اپنا بلاگ مفت حاصل کریں wordpress.pk
ہم pak.net ڈومین نیم کے لیے جناب فاروق سرور خان کے مشکور ہیں

Template-Modifications by TMS
vBCredits v1.4 Copyright ©2007 - 2008, PixelFX Studios
Ad Management plugin by RedTyger