طاقت بچایے اور نیکی کمایے
السلام علیکم ورحمۃ اللہ و برکاتہ ،
توجہ فرمایے ، انسان جب سوتا ہے تو اس کے جسم کے ۳۵۷ پٹھے آرام کرتے ہیں ، سوائے پھیپھڑوں اور دِل سے متعلقہ پٹھوں کے ، کہ دِل جب رکتا ہے تو پھر انسان کا سب ہی کچھ بظاہر آرام کی حالت ہو جاتاہے ، اور انسان جب بات کرتا ہے تو اُس کے چہرے کے 44 پٹھے استعمال ہوتے ہیں ، جب غصہ کرتا ہے جو اس کے چہرے پر عیاں ہوتا ہے تو وہ اُس کے چہرے کے 32 پٹھے استعمال ہوتے ہیں ، اور جب وہ مُسکراتاہے تو صِرف دو2 پٹھے استعمال ہوتے ہیں ، یعنی غصے اور مسکراہٹ میں 30 پٹھوں کے استعمال کا فرق ہے ،
اب ان معلومات کو کچھ اس طرح سمجھیے کہ اگر کوئی مسلمان اپنے کسی مسلمان بھائی سے ، اسلامی بھائی چارے کی وجہ سے مسکرا کر ملے تو صرف اپنے جسم کی قوت ہی نہیں بچتی بلکہ صدقہ کرنے کی نیکی بھی ملتی ہے کہ ہمارے نبی کریم صلی اللہ علیہ وعلی آلہ وسلم کا فرمان ہے
((((( تَبَسُّمُكَ في وَجهِ أَخِيكَ لك صَدَقَةٌ:::اپنے (مُسلمان )بھائی کےسامنا تُمارا مسکرانا تُمارے لیے صدقہ ہے ))))) صحیح ابن حبان /حدیث474 ، سُنن الترمذی / حدیث 1956 / کتاب البرِ و الصلۃ/ باب36 ۔