واپس چلیں   پاکستان کی آواز > مذاہب اور انسانی زندگی > اسلام اور معاشرہ



اسلام اور معاشرہ اسلام اور معاشرہ


:::::::بغض اور حسد سے دِلوں کو بچایے :::::::

short url
جواب
 
LinkBack موضوع کے اختیارات موضوع کی درجہ بندی ظاہری انداز
پرانا 05-09-11, 01:15 AM   #1
:::::::بغض اور حسد سے دِلوں کو بچایے :::::::
عادل سہیل عادل سہیل آن لائن ہے 05-09-11, 01:15 AM

:::::::بغض اور حسد سے دِلوں کو بچایے :::::::
بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ

اِن اَلحَمدَ لِلِّہِ نَحمَدُہ وَ نَستَعِینُہ وَ نَستَغفِرُہ وَ نَعَوُذُ بَاللَّہِ مِن شُرُورِ انفُسِنَا وَ مِن سِیَّئاتِ اعمَالِنَا، مَن یَھدِ ہ اللَّہُ فَلا مُضِلَّ لَہ ُ وَ مَن یُضلِل ؛ فَلا ھَاديَ لَہ ُ ، وَ اشھَدُ ان لا إِلٰہ َ إِلَّا اللَّہ ُ وَحدَہُ لا شَرِیکَ لَہ ُ ، وَ اشھَد ُ انَّ مُحمَداً عَبد ُہ وَ رَسُولُہ ::: بے شک خالص تعریف اللہ کے لیے ہے ، ہم اُس کی ہی تعریف کرتے ہیں اور اُس سے ہی مدد طلب کرتے ہیں اور اُس سے ہی مغفرت طلب کرتے ہیں اور اللہ کی پناہ طلب کرتے ہیں اپنی جانوں کی بُرائی سے اور اپنے برے کاموں سے ، جِسے اللہ ہدایت دیتا ہے اُسے کوئی گمراہ نہیں کر سکتا ، اور جِسے اللہ گُمراہ کرتا ہے اُسے کوئی ہدایت دینے والا نہیں ، اور میں گواہی دیتا ہوں کہ بے شک اللہ کے عِلاوہ کوئی سچا معبود نہیں اور وہ اکیلا ہے اُس کا کوئی شریک نہیں ، اور میں گواہی دیتا ہوں کہ بے شک محمد اللہ کے رسول اور اُس کے بندے ہیں،
ایمان والے کے لیے سب سے زیادہ پر سکون یہ ہے کہ وہ اپنے دِل کو حسد کی جلن سے، وسوسوں، غموں اور پریشانیوں سے محفوظ رکھے ، اگر کوئی نعمت ملے تو اس میں اپنے دوسرے مسلمان بھائی بہنوں کو بھی شامل کرنے کا حوصلہ رکھے ، اور خود پر اللہ کی نعمتوں کا احساس رکھے ، اللہ کے سامنے اپنے فقر کا احساس رکھے ، اور اگر مخلوق میں سے کسی کو کسی مشکل میں دیکھے تو اس کا درد محسوس کرے اور اللہ کا شکر ادا کرے کہ اللہ نے اسے اس مشکل سے بچا رکھا ہے اور مشکل زدہ کے لیے اللہ سے اُمید کرے کہ وہ اس کی مشکل بھی دُور فرمائے ،
لیکن ایسا کرنا کچھ آسان نہیں ، پر مشکل ہونے کے باوجود ایک سچے اِیمان والا ان سب کاموں کی کوشش کرتا ہی رہتا ہے ، اپنے دِل کو تمام بری صفات سے بچانے کی تگ و دو میں رہتا ہے ، اپنے رب کی عطاء پر راضی رہتا ہے پس اپنی زندگی پر راضی رہتا ہے ، اپنے دِل و نفس میں سکون پاتا ہے کہ وہاں بغض اور حسد کی جان لیوا اور دُنیا اور آخرت تباہ کرنے والی بیماری نہیں ہوتی ، چونکہ بغض ، حسد دوسروں کو مشکلوں اور تکلیفوں میں دیکھ کر خوش ہونے والے دِل میں سے اِیمان جلد ہی رخصت ہو جاتا ہے جس طرح کسی سوراخ زدہ برتن میں سے سائل بہہ جاتا ہے ،
پس سچے اِیمان والا کا اِیمان نہ صرف محفوظ رہتا ہے بلکہ اس میں مضبوطی بھی ہوتی رہتی ہے ، اور یہ خصوصیت اِیمان والوں کی جماعت میں ہی ملتی ہے کہ وہ عمومی طور پر ساری مخلوق کے لیے اور خصوصی طور پر اپنے اِیمان والے بھائی بہنوں کے لیے ہمدردی کا نہ صِرف احساس رکھتے ہیں بلکہ اس کا عملی مظاہرہ بھی کرتے ہیں ، اس کے برعکس جب کسی کے دِل و جاں میں نفرت ، بغض ، حسد ، جماعت بندی ، مسلک پروری وغیرہ کے کانٹے اگتے ہیں تو وہاں سے اِیمان کے پھول رُخصت ہوجاتے ہیں ، اِیمان والوں کی جماعت میں ایسے کانٹوں کی کوئی گنجائش نہیں سوائے اس کے کہ ان کی نفرتیں صِرف اللہ اور اس کے رسول صلی اللہ علیہ وعلی آلہ وسلم کی محبت میں ہوتی ہیں ، وہ صرف ایسے لوگوں سے نفرت کرتے ہیں جن پر اتمام حجت ہو چکا ہو اور وہ اپنے کفر و عناد اور اللہ اور اس کے رسول صلی اللہ علیہ وعلی آلہ وسلم کی نافرمانی سے باز نہ آتے ہوں اور اللہ کی مخلوق کے لیے فتنہ و فساد کا مستقل سبب بنتے ہوں،
یاد رکھیے یہ عین ممکن ہے کہ شیطان اور اس کے پیروکار کسی عقلمند مُسلمان کو غیر اللہ کا پجاری بنانے میں ناکام رہیں لیکن یہ اُن کے لیے بہت آسان ہے کہ وہ اُس مُسلمان کو دوسرے مُسلمانوں اور انسانوں سے کسی جائز سبب کے بغیر نفرت کرنے والا بنا دیں ،
جی ہاں ، اس کی خبر ہمیں صادق المصدوق صلی اللہ علیہ وعلی آلہ وسلم نے دی ہے((((( إِنَّ الشَّيْطَانَ قَدْ أَيِسَ أَنْ يَعْبُدَهُ الْمُصَلُّونَ فِي جَزِيرَةِ الْعَرَبِ وَلَكِنْ فِي التَّحْرِيشِ بَيْنَھُم :::شیطان اس بات سے مایوس ہو چُکا ہے کہ جزیرہ عرب میں نماز پڑھنے والے اس کی عبادت کریں گے لیکن ان کے درمیان فتنہ و فساد(پھیلانے)اور جنگ وجدال (کروانے )سے نہیں))))) صحیح مُسلم/حدیث/کتاب صفۃ القیامۃ و الجنۃ و النار /باب 17،
لہذا ہمیں اس بات کی طرف زیادہ توجہ دینی چاہیے کہ ہم مُسلمانوں کے درمیان جماعتوں ، مسلکوں ، جغرافیائی حدود،خاندانوں وغیرہ کی وجہ سے کوئی بغض و حسد نہیں ہونا چاہیے ، بلکہ سب کو ایک دوسرے کی خیر کا متمنی ہونا چاہیے ، ایک دوسرے میں پائی جانی والی خیر کا متمنی ہونا چاہیے ، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وعلی آلہ وسلم کا اِرشاد مبارک ہے ((((( لاَ حَسَدَ إِلاَّ فِى اثْنَتَيْنِ رَجُلٌ آتَاهُ اللَّهُ مَالاً فَسَلَّطَهُ عَلَى هَلَكَتِهِ فِى الْحَقِّ ، وَرَجُلٌ آتَاهُ اللَّهُ حِكْمَةً فَهْوَ يَقْضِى بِهَا وَيُعَلِّمُهَا:::دو چیزوں کے عِلاوہ کسی چیز کے بارے میں حسد کرنا جائز نہیں (۱) کسی شخص کو اللہ نے دولت دی ہواور وہ اُس حق کی بلندی کے لیےپوری طرح سے خرچ کرتا ہو، اور (۲)وہ شخص جسے اللہ نے حِکمت عطاء کی ہو اور وہ اس کے ذریعے فیصلے کرتا ہو اُس کی تعلیم دیتا ہو)))))صحیح البخاری/کتاب الزکاۃ/باب5، صحیح مُسلم/کتاب صلاۃ المسافرین/باب47،
عُلماء کرام کی تشریح کے مطابق اس حدیث شریف میں “““حسد”””سے مُراد “““تمنا کرنا ”””ہے کہ ان اشخاص کو اللہ نے جو خیر دی ہے وہ خیر ہمیں بھی عطاء ہو ،
عام طور پر “““حسد””” سے جو کیفیت مُراد لی جاتی ہے وہ تو اسلام میں حرام ہے ، شدید مذموم اور نا پسندیدہ ہے ، اللہ تعالیٰ نے حاسدوں کے شر سے محفوظ رہنے کے دُعا کرنے کا حُکم دیا ہے اور اس کی تعلیم دیتے ہوئے اپنی کتاب میں سورت الفلق نازل فرمائی ہے،
“““حسد””” ایک ایسی چنگاری ہے جو دِلوں میں سلگتی ہے اور جِس کے دِل میں سلگتی ہے اُسے دوسروں کو نقصان اور تکلیف پہنچانے والا بنا دیتی ہے ، اور وہ شخص کسی دوسرے سے پہلے خود اپنے آپ کے لیے تکلیفوں اورمصیبتوں کا سبب بن جاتا ہے ،کہ اسے ہر وقت دوسروں کو ملنے والی نعمتوں کے ختم ہوجانے کی خواہش رہتی ہے اور اپنی اس خواہش کی تکمیل کے لیے ہر کام کر گذرنے والا بن جاتا ہے اور سارے معاشرے کے لیے ایک ناسُور کی صورت میں رہتا ہے ، دوسروں کے پاس پائی جانی والی نعمتوں کو ختم کرنے کے لیے وہ سب سے پہلے جو ہتھکنڈے استعمال کرتا ہے اُن میں دوسروں پر جھوٹے الزام لگانا اور غیبت و چغلی کرنا ہوتا ہے اور یہ سب ہی کام سراسر حرام اور کبیرہ گناہ ہیں ،
غور کیجیے کہ ان کبیرہ گناہوں کا شکار ہونے کا سب سے بڑا اور عمومی سبب دِلوں میں نا جائز “““ بغض و حسد””” ہوتا ہے، پس ہمین ایک اچھا عملی مُسلمان بننے کے لیے ، اپنی ، اپنی ارد گِرد والوں کی دُنیاوی اور اُخروی خیر کے لیے ، اور سارے ہی انسانی معاشرے کے امن و اطمینان کے لیے اپنے دِلوں کو ان گندی گناہ آلود صِفات سے بچائے رکھنا چاہیے۔ و السلام علیکم۔
__________________
اب نہ ہو گا کہیں کوئی نزول کتاب ::: بند کر دیا رب العالمین نے یہ باب
ہے جو بھی صحیح سنت رسالت مآب ::: بے شک ہے وحیء رب الارباب

عادل سہیل
Senior Member
تاریخ شمولیت: Jul 2007
عمر: 48
مراسلات: 4,389
شکریہ: 2,077
3,583 مراسلہ میں 12,686 بارشکریہ ادا کیا گیا
مناظر: 587
Reply With Quote
7 قاری/قارئین نے عادل سہیل کا شکریہ ادا کیا
Miss Khan (13-12-11), فیاض انصاری (11-02-12), فیصل ناصر (05-09-11), مرزا عامر (13-12-11), ابن آدم (05-09-11), حسن قادری (05-09-11), عبداللہ حیدر (05-09-11)
پرانا 05-09-11, 02:12 AM   #2
Senior Member
 
محمد یاسرعلی's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Apr 2008
مقام: راولپنڈی
عمر: 28
مراسلات: 4,031
کمائي: 54,657
شکریہ: 7,881
2,881 مراسلہ میں 7,141 بارشکریہ ادا کیا گیا
محمد یاسرعلی کو Yahoo کے ذریعے پیغام ارسال کریں محمد یاسرعلی کو Skype™ کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default

بہت اچھی تحریر ہے
اللہ سے دعا ہے کہ ہم سب کے دلوں‌کو حسد کی آگ سے بچا لے اور ہمارے دلوں سے بغض اور کینہ دور کرے آمین
__________________
فیس بک پہ پاک نیٹ کا حلقہ احباب
https://www.facebook.com/groups/pak.net

دوستوں سے گزارش ہے کہ اپنے شائع کردہ موضوع کو یہاں بھی شئیر کردیا کریں تاکہ زیادہ سے زیادہ لوگوں کو پاک نیٹ کی فیملی کا حصہ بنایا جاسکے۔
محمد یاسرعلی آف لائن ہے   Reply With Quote
2 قاری/قارئین نے محمد یاسرعلی کا شکریہ ادا کیا
فیصل ناصر (05-09-11), نیلم خان (05-09-11)
پرانا 05-09-11, 03:34 AM   #3
ذیلی ناظم
 
نیلم خان's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Aug 2009
مقام: Rawalpindi
مراسلات: 11,872
کمائي: 560,353
شکریہ: 25,518
10,396 مراسلہ میں 38,453 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

اقتباس:
اصل مراسلہ منجانب : محمد یاسرعلی مراسلہ دیکھیں
بہت اچھی تحریر ہے
اللہ سے دعا ہے کہ ہم سب کے دلوں‌کو حسد کی آگ سے بچا لے اور ہمارے دلوں سے بغض اور کینہ دور کرے آمین
آمین ۔
نیلم خان آف لائن ہے   Reply With Quote
نیلم خان کا شکریہ ادا کیا گیا
پرانا 05-09-11, 07:46 PM   #4
Senior Member
 
حسن قادری's Avatar
 
تاریخ شمولیت: May 2011
مراسلات: 1,635
کمائي: 32,130
شکریہ: 3,022
1,410 مراسلہ میں 4,199 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

اے اللہ ہمارے دلوں کو حسد و بغض سے محفوظ رکھ
،،،،،،،،،،،،
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔
آمین
حسن قادری آف لائن ہے   Reply With Quote
پرانا 05-09-11, 07:54 PM   #5
Senior Member
 
ابن آدم's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Feb 2008
مقام: Pakistan
مراسلات: 1,098
کمائي: 22,894
شکریہ: 3,391
828 مراسلہ میں 2,401 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

السلام علیکم!
جزاک اللہ خیرا
ابن آدم آف لائن ہے   Reply With Quote
پرانا 13-12-11, 02:55 AM   #6
Senior Member
 
Miss Khan's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Sep 2011
مقام: Karachi
عمر: 28
مراسلات: 2,199
کمائي: 23,519
شکریہ: 3,763
1,315 مراسلہ میں 3,006 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

بہت اچھے انداز میں‌ بہت اچھی باتیں بتائیں ، جزاک اللہ خیراً ، اور یہ بات تو بہت اچھی لگی کہ اس دل سے ایمان کے پھول رخصت ہو جاتے ہیں‌۔۔ سچی بات ہے۔۔۔ لوگ حسد میں غیر اللہ سے مدد تک مانگ لیتے، حرام کام تک کر لیتے۔۔۔ اللہ سے بہت دعا ہمیں حاسدوں سے محفوظ رکھے ،آمین ۔۔۔۔۔! اور ہمیں بھی ان فتنہ آور بیماریوں سے محفوظ رکھے، ہمیں پر حالت میں‌ دین اسلام پر قائم رکھے، آمین
Miss Khan آف لائن ہے   Reply With Quote
جواب

Tags
پھول, پسندیدہ, نفرت, نماز, ممکن, محبت, ایمان, اللہ, الزام, اسلام, بھائی, تعلیم, جلد, حدیث, خوش, خبر, دُعا, زندگی, شخص, عبادت, صفات, صلاۃ, صادق, صحیح, صرف


Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests)
 
موضوع کے اختیارات
ظاہری انداز Rate This Thread
Rate This Thread:


Similar Threads
موضوع موضوع شروع کیا فورم جوابات آخری مراسلہ
ہاکی کے ”گلابوں “ کا پیر محل میں منوں پھولوں سے استقبال جاویداسد خبریں 1 20-12-10 06:51 PM
:::‌ محراب پور ٹرین حادثہ،ہلاکتیں سیکڑوں تک پہنچنے کا خدشہ،ہزاروں مسافر ٹرینوں میں محصور،کھانا پانی ختم ::: ابو کاشان خبریں 0 23-12-07 11:01 PM
نواز شر یف کے کاغذات ِ نامزدگی بھی مسترد،پی سی او ججوں کو مانتا ہوں نہ اپیل کر وں گا،سر براہ مسلم لیگ(ن) چاچا کمال خبریں 0 04-12-07 11:50 AM
نواز شر یف کے کاغذات ِ نامزدگی بھی مسترد،پی سی او ججوں کو مانتا ہوں نہ اپیل کر وں گا،سر براہ مسلم لیگ(ن) عبدالقدوس خبریں 0 04-12-07 09:12 AM
اسلام آباد: سکولوں کے بچوں کا خاموش مظاہرہ پولیس نے لاٹھیوں اور تھپڑوں کی بارش کردی محمدعدنان خبریں 0 13-11-07 08:48 AM


تمام اوقات پاکستانی معیاری وقت ( +5 GMT) کے لحاظ سے ہیں۔ ابھی وقت ہے 07:43 AM

Powered by vBulletin® Copyright ©2000 - 2012, Jelsoft Enterprises Ltd.
Content Relevant URLs by vBSEO
جملہ حقوق نشرو اشاعت ©2000 - 2012,پاکستان کی آواز - پاکستان کے فورمزکی انتظامیہ کے پاس مخفوظ ہیں۔ ہم اردو ترجمے کے لیے جناب زبیرکے مشکور ہیں-
اپنا بلاگ مفت حاصل کریں wordpress.pk
ہم pak.net ڈومین نیم کے لیے جناب فاروق سرور خان کے مشکور ہیں

Template-Modifications by TMS
vBCredits v1.4 Copyright ©2007 - 2008, PixelFX Studios
Ad Management plugin by RedTyger