واپس چلیں   پاکستان کی آواز > مذاہب اور انسانی زندگی > اسلام اور معاشرہ



اسلام اور معاشرہ اسلام اور معاشرہ


حرام آمدنى والے كے گھر سے كھانا

short url
جواب
 
LinkBack موضوع کے اختیارات موضوع کی درجہ بندی ظاہری انداز
پرانا 05-01-09, 06:09 PM   #1
حرام آمدنى والے كے گھر سے كھانا
چیتا چالباز چیتا چالباز آف لائن ہے 05-01-09, 06:09 PM

ہمارے ہاں برطانيا ميں كچھ مسلمانوں نے حرام اور حلال مال جمع كر ركھا ہے، وہ تاجر قسم كے لوگ ہيں اور تجارت ميں شراب اور خنزير كے گوشت كى بھى تجارت كرتے ہيں، ان حضرات كے كئى طبقات ہيں، كچھ تو ايسے ہيں جن كا اكثر اور زيادہ مال حرام كمائى كا ہے، اور كچھ كى آمدنى ميں حرام كى مقدار كم ہے، تو كيا ہمارے ليے ان كے ساتھ ميل جول ركھنا اور اگر وہ ہميں كھانے كى دعوت ديں تو ان كى دعوت قبول كرنا جائز ہے، اور كيا ہم مسجد كے ليے ان سے چندہ وصول كر سكتے ہيں ؟


الحمد للہ:

اول:

آپ كو چاہيے كہ اول تو انہيں نصيحت كريں اور انہيں حرام اشياء كى تجارت كے برے انجام سے ڈرائيں، اور حرام كمائى اور آمدنى سے بچنے كى تلقين كريں، اللہ كى نافرمانى كرنے والے كو اللہ كى شديد پكڑ اور انجام، اور منكرات و برائى كا ارتكاب كر كے اللہ كے خلاف جنگ كرنے والوں كو وعظ و نصيحت كرنے اور دنيا كا مال قليل اور آخرت كى بہترى اور باقى رہنے والى كى ياد دہانى كرانے كے ليے آپ اپنے ان بھائيوں كا تعاون كريں جو خير و بھلائى پسند كرتے ہيں، اگر تو يہ آپ كى و عظ و نصيحت قبول كر ليں تو الحمد للہ، تو اس طرح وہ آپ كے بھائى ہيں، پھر آپ انہيں يہ بھى نصيحت كريں كہ وہ ہر ايك شخص كو اس كا حق واپس كر ديں، اگر وہ انہيں جانتے ہيں، اور برائى كے بعد اب برائى ترك كر كے نيكى و بھلائى ضرور كريں، اميد ہے اللہ تعالى ان كى توبہ قبول كرتے ہوئے ان كى برائيوں كو بھى نيكيوں ميں بدل ديگا.

تو اس طرح آپ كے ليے ان كے ساتھ ميل جول ركھنا اور ان كا كھانا بھى جائز اور خير و بھلائى كے كاموں كے ليے ان سے چندہ لينا بھى جائز ہو گا، چاہے وہ مسجد كى تعمير كے ليے ہو يا پھر مسجد ميں قالين وغيرہ ڈالنے كے ليے؛ كيونكہ توبہ كرنے اور حسب الامكان حقدار كو اس كا حق واپس كرنے كى وجہ سے ان كے پہلے گناہ معاف ہو گئے ہيں؛ اس ليے كہ اللہ سبحانہ و تعالى كا فرمان ہے:

{ جو شخص اپنے پاس آئى ہوئى اللہ تعالى كى نصيحت سن كر رك گيا اس كے وہ ہے جو گزرا، اور اس كا معاملہ اللہ كى طرف ہے }.

دوم:

اور اگر وعظ و نصيحت كرنے كے بعد بھى وہ اس حرام كمائى اور آمدنى پر اصرار كريں تو پھر ان سے اللہ تعالى كے ليے بائيكاٹ كيا جائيگا، اور ان كى دعوت كو قبول نہ كريں اور نہ ہى ان كا چندہ قبول كريں؛ تا كہ اس ميں ان كے ليے ڈانٹ اور نصيحت ہو، اور ان كے غلط كام كا انكار بھى ثابت ہو، اور بائيكاٹ كرنے سے اميد يہ ركھى جائے كہ وہ خوف كرتے ہوئے اپنے غلط كام سے رك جائيں.

اللہ تعالى ہى توفيق بخشنے والا ہے.

اللجنۃ الدائمۃ للبحوث العلميۃ والافتاء ( 16 / 181 ).




سب حقوق اسلام سوال و جواب ويب سائٹ كے ليے محفوظ ہيں © 1997-2

 
چیتا چالباز's Avatar
چیتا چالباز
Senior Member
تاریخ شمولیت: Nov 2008
مراسلات: 801
شکریہ: 1,491
503 مراسلہ میں 1,171 بارشکریہ ادا کیا گیا
مناظر: 230
Reply With Quote
چیتا چالباز کا شکریہ ادا کیا گیا
ابن جلال (09-01-09)
پرانا 09-01-09, 11:48 AM   #2
ناظم اعلی
 
ام طلحہ's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Sep 2008
عمر: 36
مراسلات: 4,759
کمائي: 118,659
شکریہ: 8,154
3,796 مراسلہ میں 11,141 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default جواب: حرام آمدنى والے كے گھر سے كھانا

پاک پانی میں نجاست کا ایک بھی قطرہ پڑ جائے تو وہ ناپاک کے حکم میں آتا ہے۔ اسلئے حرام لا ایک لقمہ بھی اس شخص کا نہ قبول کیا جائے۔
ام طلحہ آف لائن ہے   Reply With Quote
2 قاری/قارئین نے ام طلحہ کا شکریہ ادا کیا
چیتا چالباز (10-01-09), ابن جلال (09-01-09)
جواب

Tags
پاک, پسند, لوگ, مسجد, اللہ, اسلام, جواب, حکم, حضرات, خلاف, شخص


Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests)
 
موضوع کے اختیارات
ظاہری انداز Rate This Thread
Rate This Thread:


Similar Threads
موضوع موضوع شروع کیا فورم جوابات آخری مراسلہ
اب چلا كے دكھاؤ Atia jamali گپ شپ 3 25-10-08 01:18 AM


تمام اوقات پاکستانی معیاری وقت ( +5 GMT) کے لحاظ سے ہیں۔ ابھی وقت ہے 07:48 AM

Powered by vBulletin® Copyright ©2000 - 2012, Jelsoft Enterprises Ltd.
Content Relevant URLs by vBSEO
جملہ حقوق نشرو اشاعت ©2000 - 2012,پاکستان کی آواز - پاکستان کے فورمزکی انتظامیہ کے پاس مخفوظ ہیں۔ ہم اردو ترجمے کے لیے جناب زبیرکے مشکور ہیں-
اپنا بلاگ مفت حاصل کریں wordpress.pk
ہم pak.net ڈومین نیم کے لیے جناب فاروق سرور خان کے مشکور ہیں

Template-Modifications by TMS
vBCredits v1.4 Copyright ©2007 - 2008, PixelFX Studios
Ad Management plugin by RedTyger