واپس چلیں   پاکستان کی آواز > مذاہب اور انسانی زندگی > اسلام اور معاشرہ



اسلام اور معاشرہ اسلام اور معاشرہ


::::: دُعا قبول نہ ہونے کے اسباب میں سے دس بڑے سبب :::::

short url
جواب
 
LinkBack موضوع کے اختیارات موضوع کی درجہ بندی ظاہری انداز
پرانا 02-12-10, 06:41 PM   #1
::::: دُعا قبول نہ ہونے کے اسباب میں سے دس بڑے سبب :::::
عادل سہیل عادل سہیل آن لائن ہے 02-12-10, 06:41 PM

بسم اللہ و الصلاۃ و السلام علی رسول اللہ
::::: دُعا قبول نہ ہونے کے اسباب میں سے دس بڑے سبب :::::

شقیق بن اِبراہیم رحمہُ اللہ کا کہنا ہے کہ ایک دفعہ اِبراہیم بن أدھم بصرہ کے بازار میں سے گذر رہے تھے کہ لوگوں ان کے ارد گِرد اکٹھے ہوگئے اور پوچھنے لگے """ اے ابو اسحاق اللہ تعالیٰ نے اپنی کتاب میں فرمایا ہے (((((أدعُونی أستجِب لَکُم ::: مجھے پکارو میں تمہارے لیے تُم لوگوں کی (پُکار ودُعا )قبول کروں گا ))))) سورت غافر /آیت60،
اور ہم مدتوں سے اسے پکار رہے ہیں لیکن ہماری دُعائیں قبول نہیں ہوتیں ،
ابراہیم رحمہُ اللہ نے فرمایا :::
""""" اے بصرہ والو تُم لوگوں کے دِل دس چیزوں میں مر چکے ہیں ،
پہلی چیز یہ ہے کہ ::: تُم لوگوں نے اللہ کے بارے میں جانا لیکن اس کا حق ادا نہیں کیا،
دوسری چیز یہ ہے کہ :::تُم لوگ اللہ کی کتاب پرھتے ہو لیکن اُس پر عمل نہیں کرتے ،
تیسری چیز یہ ہے کہ:::تُم لوگ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وعلی آلہ وسلم کی محبت کا دعویٰ کرتے ہو لیکن اُن کی سُنّت کو چھوڑ دیتے ہو،
چوتھی چیز یہ ہے کہ ::: تُم لوگ شیطان سے دُشمنی کا دعویٰ کرتے ہو لیکن(عملی طور پر) اُس کی موافقت کرتے ہو ،
پانچویں چیز یہ ہے کہ ::: تم لوگ کہتے ہو کہ ہمیں جنّت (حاصل کرنا) پسند ہے ، لیکن اس کے لیے کام نہیں کرتے ،
چَھٹی چیز یہ ہے کہ :::تُم لوگ کہتے ہو ہم جنہم (میں جانے سے) ڈرتے ہیں لیکن اپنے آپ کو اُس کے لیے تیار کر رکھا ہے ،
ساتویں چیز یہ ہے کہ :::تُم لوگ کہتے ہو کہ موت حق ہے لیکن اس کے لیے تیاری نہیں کرتے ،
آٹھویں چیز یہ ہے کہ ::: اپنے (مُسلمان) بھائیوں (بہنوں) کی خامیاں تلاش کرنے اوراُنہیں بڑھا چڑھا کر اُن کی تشہیر کرنے میں مشغول رہتے ہو اور اپنی خامیوں کومعمولی سمجھتے ہو،
نویں چیز یہ ہے کہ ::: اپنے رب کی نعمتیں کھاتے (پیتے اور استعمال کرتے) ہو لیکن اس کا شکر ادا نہیں کرتے (نہ ز ُبان سے اور نہ عمل سے)،
اور دسویں چیز یہ ہے کہ ::: تُم لوگ اپنوں کے مردے تو دفناتے ہو لیکن ان مرنے والوں (کی زندگی اور موت) سے کچھ سبق حاصل نہیں کرتے ۔
حلیۃ الاولیاء / جلد 8/صفحہ 16، مطبوعہ دارالکتاب العربی ، بیروت ، لبنان۔
__________________
اب نہ ہو گا کہیں کوئی نزول کتاب ::: بند کر دیا رب العالمین نے یہ باب
ہے جو بھی صحیح سنت رسالت مآب ::: بے شک ہے وحیء رب الارباب

عادل سہیل
Senior Member
تاریخ شمولیت: Jul 2007
عمر: 48
مراسلات: 4,389
شکریہ: 2,077
3,583 مراسلہ میں 12,686 بارشکریہ ادا کیا گیا
مناظر: 391
Reply With Quote
10 قاری/قارئین نے عادل سہیل کا شکریہ ادا کیا
Farrukh (29-12-10), sjk (06-12-10), فیصل ناصر (03-12-10), مرزا عامر (02-12-10), ارشد کمبوہ (02-12-10), رضی (02-12-10), شمشاد احمد (30-12-10), ضِرار Derar (04-12-10), عبداللہ آدم (04-12-10), عبداللہ حیدر (05-12-10)
پرانا 02-12-10, 06:43 PM   #2
Senior Member
 
زارا's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Jan 2009
مقام: اللہ کی زمین
عمر: 24
مراسلات: 9,847
کمائي: 277,996
شکریہ: 1,151
6,262 مراسلہ میں 14,130 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

السلام علیکم

بے شک اللہ تعالیٰ نے اپنی کتاب میں فرمایا ہے (((((أدعُونی أستجِب لَکُم ::: مجھے پکارو میں تمہارے لیے تُم لوگوں کی (پُکار ودُعا )قبول کروں گا۔۔

بے شک و سمیع و بصیر ہے اور جو دُعا کیلئے نیت سے ہاتھ اُٹھائے اُسکی دُعا رد نہیں کی جس سکتی۔۔

جزاک اللہ خیر
__________________
زارا آف لائن ہے   Reply With Quote
6 قاری/قارئین نے زارا کا شکریہ ادا کیا
Farrukh (29-12-10), فیصل ناصر (03-12-10), گلاب خان (03-12-10), مرزا عامر (02-12-10), عادل سہیل (03-12-10), عبداللہ آدم (04-12-10)
پرانا 03-12-10, 01:12 AM   #3
Senior Member
 
تاریخ شمولیت: Jul 2007
عمر: 48
مراسلات: 4,389
کمائي: 88,841
شکریہ: 2,077
3,583 مراسلہ میں 12,686 بارشکریہ ادا کیا گیا
Lightbulb

اقتباس:
اصل مراسلہ منجانب : زارا مراسلہ دیکھیں
السلام علیکم

بے شک اللہ تعالیٰ نے اپنی کتاب میں فرمایا ہے (((((أدعُونی أستجِب لَکُم ::: مجھے پکارو میں تمہارے لیے تُم لوگوں کی (پُکار ودُعا )قبول کروں گا۔۔

بے شک و سمیع و بصیر ہے اور جو دُعا کیلئے نیت سے ہاتھ اُٹھائے اُسکی دُعا رد نہیں کی جس سکتی۔۔

جزاک اللہ خیر
و علیکم السلام و رحمۃ اللہ و برکاتہ،
جزاکِ اللہ خیرا ،زارا بہن ،
یقیناً اللہ تبارک و تعالیٰ ہر وہ دعا قبول کرتا ہے جس میں قبولیت کی شرإئط مکمل ہوں ، و السلام علیکم۔
عادل سہیل آن لائن ہے   Reply With Quote
2 قاری/قارئین نے عادل سہیل کا شکریہ ادا کیا
فیصل ناصر (03-12-10), ضِرار Derar (04-12-10)
پرانا 04-12-10, 09:08 AM   #4
Senior Member
 
تاریخ شمولیت: Apr 2010
مراسلات: 448
کمائي: 7,749
شکریہ: 1,120
345 مراسلہ میں 974 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

السلام علیکم
مولوی صاحب
اس کے علاوہ اور بھی کوٕئی وجہ ہے
ضِرار Derar آف لائن ہے   Reply With Quote
پرانا 05-12-10, 12:05 AM   #5
Senior Member
 
تاریخ شمولیت: Jul 2007
عمر: 48
مراسلات: 4,389
کمائي: 88,841
شکریہ: 2,077
3,583 مراسلہ میں 12,686 بارشکریہ ادا کیا گیا
Lightbulb

و علیکم السلام و رحمۃ اللہ و برکاتہ،
ضرار بھإئی آپ نے کس سے سوال کیا ہے ؟
و السلام علیکم
عادل سہیل آن لائن ہے   Reply With Quote
پرانا 29-12-10, 11:24 AM   #6
Senior Member
مقبول
 
تاریخ شمولیت: Jul 2008
مراسلات: 144
کمائي: 5,118
شکریہ: 156
98 مراسلہ میں 375 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

السلام و علیکم
سہیل عادل بھائی
اللہ تعالٰی آپ کو اپنی بہترین رحمتوں میں رکھے۔ آمین
حضرت ادھم رحمتہ اللہ نے جو باتیں کیں، وہ سو فیصد درست ہیں۔۔ ہم اپنی منافقت کی وجہ سے آج ذلیل و خوار ہو رہے ہیں

وہ زمانے میں معزز تھے مسلماں ہوکر
اور ہم خوار ہوئے تارک قرآں‌ہو کر

اللہ تمام امت کی مغفرت فرمائے اور ہم سب کو قرآن و سنت پر اکھٹا فرمائے۔ آمین، ثم آمین
Farrukh آف لائن ہے   Reply With Quote
پرانا 29-12-10, 01:32 PM   #7
Senior Member
 
زارا's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Jan 2009
مقام: اللہ کی زمین
عمر: 24
مراسلات: 9,847
کمائي: 277,996
شکریہ: 1,151
6,262 مراسلہ میں 14,130 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

اقتباس:
اصل مراسلہ منجانب : عادل سہیل مراسلہ دیکھیں
و علیکم السلام و رحمۃ اللہ و برکاتہ،
جزاکِ اللہ خیرا ،زارا بہن ،
یقیناً اللہ تبارک و تعالیٰ ہر وہ دعا قبول کرتا ہے جس میں قبولیت کی شرإئط مکمل ہوں ، و السلام علیکم۔
وعلیکم السلام

بالکل بھائی اوردُعاکی قبولیت کیلئے اِن شرائط کا ہونالازمی ہے۔ ایسا نہیں ہے کوئی اللہ سے مانگے اور وہ سوہنا نہ دے، دیربدیر اُسکووہ چیزیا اُسکا نعم البدل مل جاتا ہے۔
زارا آف لائن ہے   Reply With Quote
2 قاری/قارئین نے زارا کا شکریہ ادا کیا
فیصل ناصر (29-12-10), کنعان (29-12-10)
پرانا 29-12-10, 03:50 PM   #8
Senior Member
 
حیدر Rehan's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Feb 2009
مقام: Pakistan , Karachi
مراسلات: 2,878
کمائي: 51,146
شکریہ: 7,904
2,137 مراسلہ میں 4,905 بارشکریہ ادا کیا گیا
حیدر Rehan کو MSN کے ذریعے پیغام ارسال کریں حیدر Rehan کو Yahoo کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default

دعا قبول ہونے کر شرط ’’اللہ کو پکارنا‘‘ ہے ۔ ۔ ۔ ۔جو کہ اس آیت سے ثابت ہے ۔ ۔ ۔ ۔ ۔

مگر یہ سمجھ نہی آیا کہ کیا یہ واقعی صحیح ہے کہ جو اللہ کو نہی مانے گا اور جو شیطان کو دشمن نہی سمجھے گا ۔۔جو موت کی تیاری نہی کرئے گا ۔۔۔۔وغیرہ وغیرہ تو اللہ اس کی دعا پوری نہی کرئے گا ۔ ۔کیونکہ اللہ کافروں کی بھی سنتا ہے مشرکوں کی بھی اور دعائیں بے شک اللہ ہی پوری کرتا ہے
یہ توہوسکتا ہے کہ وہ مومن کی خوشی سے سنتا ہو اور پورا کرتا ہو۔ ۔ ۔ مگر یہ کیا ہے کہ نہی سنتا غیر مومن کی ایسا کیسے ہوسکتا ہے ؟؟

کیا یہ ہوسکتا ہے کہ جس دعا کی بات ہورہی ہو وہ کوئ خاص دعا ہو جو ان شرائط کے ساتھ سنتا ہو جو کہ اوپر لکھی گئیں ہیں ۔ ۔

سُوۡرَةُ المؤمن / غَافر
وَقَالَ رَبُّڪُمُ ٱدۡعُونِىٓ أَسۡتَجِبۡ لَكُمۡۚ إِنَّ ٱلَّذِينَ يَسۡتَكۡبِرُونَ عَنۡ عِبَادَتِى سَيَدۡخُلُونَ جَهَنَّمَ دَاخِرِينَ (٦٠) ٱللَّهُ ٱلَّذِى جَعَلَ لَكُمُ ٱلَّيۡلَ لِتَسۡكُنُواْ فِيهِ وَٱلنَّهَارَ مُبۡصِرًاۚ إِنَّ ٱللَّهَ لَذُو فَضۡلٍ عَلَى ٱلنَّاسِ وَلَـٰكِنَّ أَڪۡثَرَ ٱلنَّاسِ لَا يَشۡكُرُونَ (آیت60

سورة المؤمن / غَافر
اور تمہارے رب نے فرمایا ہے مجھے پکارو میں تمہاری دعا قبول کروں گا بے شک جو لوگ میری عبادت سے سرکشی کرتے ہیں عنقریب وہ ذلیل ہو کر دوزخ میں داخل ہوں گے
__________________
شمع ہر رنگ میں جلتی ہے سحر ہونے تک
حیدر Rehan آف لائن ہے   Reply With Quote
3 قاری/قارئین نے حیدر Rehan کا شکریہ ادا کیا
فیصل ناصر (29-12-10), کنعان (29-12-10), مرزا عامر (18-03-12)
پرانا 29-12-10, 11:27 PM   #9
Senior Member
 
تاریخ شمولیت: Jul 2007
عمر: 48
مراسلات: 4,389
کمائي: 88,841
شکریہ: 2,077
3,583 مراسلہ میں 12,686 بارشکریہ ادا کیا گیا
Lightbulb

اقتباس:
اصل مراسلہ منجانب : Farrukh مراسلہ دیکھیں
السلام و علیکم
سہیل عادل بھائی
اللہ تعالٰی آپ کو اپنی بہترین رحمتوں میں رکھے۔ آمین
حضرت ادھم رحمتہ اللہ نے جو باتیں کیں، وہ سو فیصد درست ہیں۔۔ ہم اپنی منافقت کی وجہ سے آج ذلیل و خوار ہو رہے ہیں

وہ زمانے میں معزز تھے مسلماں ہوکر
اور ہم خوار ہوئے تارک قرآں‌ہو کر

اللہ تمام امت کی مغفرت فرمائے اور ہم سب کو قرآن و سنت پر اکھٹا فرمائے۔ آمین، ثم آمین
و علیکم السلام و رحمۃ اللہ و برکاتہ ،
جزاک اللہ خیرا، فرخ بھإئی،
اللہ آپ کو اس سے زیادہ اور بہتر عطاء فرمإئے جس کی آپ نے میرے لیے دُعا کی ،
اس میں‌کوٕئی شک نہیں کہ ادھم رحمہ اللہ نے جن خا میوں کی طرف توجہ دلوإئی وہ ہمارے اندر اب کہیں زیادہ موجود ہیں ، اور اس میں‌بھی کوٕئی شک نہیں یہ خامیاں دعاوں کے قبول ہونے میں بڑی روکاٹ ہوتی ہیں ،
اللہ تبارک و تعالیٰ‌ آپ کی دعا قبول فرمإئے فرخ بھإئی ، و السلام علیکم۔
عادل سہیل آن لائن ہے   Reply With Quote
پرانا 29-12-10, 11:33 PM   #10
Senior Member
 
تاریخ شمولیت: Jul 2007
عمر: 48
مراسلات: 4,389
کمائي: 88,841
شکریہ: 2,077
3,583 مراسلہ میں 12,686 بارشکریہ ادا کیا گیا
Lightbulb

اقتباس:
اصل مراسلہ منجانب : زارا مراسلہ دیکھیں
وعلیکم السلام

بالکل بھائی اوردُعاکی قبولیت کیلئے اِن شرائط کا ہونالازمی ہے۔ ایسا نہیں ہے کوئی اللہ سے مانگے اور وہ سوہنا نہ دے، دیربدیر اُسکووہ چیزیا اُسکا نعم البدل مل جاتا ہے۔
السلام علیکم ورحمۃ اللہ و برکاتہ ،
جی زارا بہن ، اللہ سبحانہ ُ و تعالیٰ جو دُعا قبول فرماتا ہے اس کے بدلے یقینا کچھ نہ کچھ دیتا ہے ، خواہ دُنیا میں دے یا آخرت میں ، سإئل کو مانگنے کا ڈھنگ اور ادب آنا چاہیے ، و السلام علیکم۔
عادل سہیل آن لائن ہے   Reply With Quote
عادل سہیل کا شکریہ ادا کیا گیا
حیدر Rehan (30-12-10)
جواب

Tags
color, green, ہماری, کتاب, کرتے, پہلی, پسند, وسلم, چھوڑ, موت, محبت, اپنے, اللہ, استعمال, بڑھا, تلاش, جلد, جانے, دفعہ, دُعا, رسول, زندگی, طور, علی, صفحہ


Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests)
 
موضوع کے اختیارات
ظاہری انداز Rate This Thread
Rate This Thread:



تمام اوقات پاکستانی معیاری وقت ( +5 GMT) کے لحاظ سے ہیں۔ ابھی وقت ہے 07:53 AM

Powered by vBulletin® Copyright ©2000 - 2012, Jelsoft Enterprises Ltd.
Content Relevant URLs by vBSEO
جملہ حقوق نشرو اشاعت ©2000 - 2012,پاکستان کی آواز - پاکستان کے فورمزکی انتظامیہ کے پاس مخفوظ ہیں۔ ہم اردو ترجمے کے لیے جناب زبیرکے مشکور ہیں-
اپنا بلاگ مفت حاصل کریں wordpress.pk
ہم pak.net ڈومین نیم کے لیے جناب فاروق سرور خان کے مشکور ہیں

Template-Modifications by TMS
vBCredits v1.4 Copyright ©2007 - 2008, PixelFX Studios
Ad Management plugin by RedTyger