واپس چلیں   پاکستان کی آواز > مذاہب اور انسانی زندگی > اسلام اور معاشرہ



اسلام اور معاشرہ اسلام اور معاشرہ


:::::: زوایہ نظر و فِکرکا اختلاف ::::::: گلاب کے نیچے کانٹے یا کانٹوں کے اُوپر گلاب :::::

short url
جواب
 
LinkBack موضوع کے اختیارات موضوع کی درجہ بندی ظاہری انداز
پرانا 04-12-11, 11:21 PM   #1
:::::: زوایہ نظر و فِکرکا اختلاف ::::::: گلاب کے نیچے کانٹے یا کانٹوں کے اُوپر گلاب :::::
عادل سہیل عادل سہیل آن لائن ہے 04-12-11, 11:21 PM

:::::: زوایہ نظر و فِکرکا اختلاف :::::::
::::: گلاب کے نیچے کانٹے یا کانٹوں کے اُوپر گلاب :::::
ایک شخص نے اِرادہ کیا کہ وہ اپنا گھر فروخت کر دے ، کیونکہ اُس گھر میں اُسے بہت سی خامیاں محسوس ہوتی تِھیں ، پس وہ شخص اپنے ایک دوست کے پاس گیا جو کہ کاروباری شخص تھا اور بازار کے انداز و اطوار خوب جانتا تھا ، اُس شخص نے اپنے دوست سے اپنا گھر بیچنے کے بارے میں مدد کرنے کا کہا ، تو اُس کے تاجر دوست نے جو کہ اپنے دوست کے اُس گھر سے بہت اچھی طرح سے واقف تھا ، اپنے دوست کے گھر کے بارے میں ایک اعلان لکھا جس میں اُس گھر کے موقع محل ، اُس کے سائز ، اُس کے ڈیزائین ، اُس کے کمروں ، اُس میں موجود باغیچے ، باغیچے میں موجود تیراکی کے تالاب (Swimming pool)، چھت پر موجود دھوپ سینکنے کے کمرے وغیرہ وغیرہ کے بارے میں لکھا ،
گھر کے مالک نے جب وہ اعلان سُنا تو حیران سا رہ گیا اور اپنے دوست کو کہنے لگا کہ یہ کیا اعلان ہے ؟
اسے ایک دفعہ پھر پڑھو ، اس کے دوست نے پھر سے پڑھا ، گھر کےمالک کی حیرانگی میں اضافہ ہوگا ، اور پھر سے اپنے دوست کو وہ اعلان پڑھنے کا کہا ، اور مزید توجہ سے سننے لگا ، اور پھر کہا ، دوست مجھے تو آج تک احساس ہی نہیں ہوا کہ اللہ تعالیٰ نے مجھے اتنا شاندار گھر دے رکھا ہے اور میں اتنے بہترین گھر میں رہتا ہوں ، بس رہنے دو میرے دوست مجھے اپنا گھر نہیں بیچنا ،
اس کے دوست نے کہا """ اے میرے دوست ہم لوگ اکثر اللہ کی دی ہوئی نعمتوں کی طرف نہیں دیکھتے بلکہ ان چیزوں کے بارے میں سوچتے ہیں جو ہمیں نہیں ملی ہوتیں اور معاذ اللہ ، اللہ کے کاموں میں منفی پہلو تلاش کرتے ہیں ، کہتے ہیں ، اللہ نے گلاب کے نیچے کانٹے اگا رکھے ہیں ، یہ نہیں سوچتے کہ اللہ تعالیٰ نے کانٹوں کے اوپر گلاب اُگا رکھے ہیں """
کیا خوب بات کی اس کے دوست نے ، کہ ہم لوگ اللہ کی دی ہوئی نعمتوں کی طرف توجہ نہیں کرتے ، بلکہ دوسری چیزوں کی طرف دیکھتے ہیں ، جبکہ ہمیں اس کی تعلیم دی گئی کہ ہم اپنے حال کی کمزوری پر افسوس کرنے کی بجائے ، خُود کو نہ ملنے والی نعمتوں پر دُکھی ہونے کی بجائے دوسروں کو نہ ملنے والی نعمتوں اور دوسروں کی مشکلوں پر نظر کریں تاکہ ہمیں اُن نعمتوں کا احساس ہو ، جو ہمیں ہمارے رب نے عطاء فرمائی ہیں اور تا کہ ہم اللہ کا شکر کر سکیں ، ہمارے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وعلی آلہ وسلم نے ہمیں ہمارے نفوس کی تسلی اور اطمینان کے لیے اور ہمیں ہمارے رب کا شکر گذار بننے کا ایک بہترین طریقہ سِکھاتے ہوئے یہی تعلیم دی ہے اور اِرشاد فرمایا ہے ﴿﴿﴿﴿﴿انْظُرُوا إِلَى مَنْ هُوَ أَسْفَلَ مِنْكُمْ وَلاَ تَنْظُرُوا إِلَى مَنْ هُوَ فَوْقَكُمْ فَإِنَّهُ أَجْدَرُ أَنْ لاَ تَزْدَرُوا نِعْمَةَ اللَّهِ عَلَيْكُمْ::: اُس پر نظر کیا کرو جو تُم لوگوں سے نیچے ہیں اور اُن کی طرف نظر مت کیا کرو جو تُم لوگوں سے اُوپر ہیں کہ ایسا کرنا اللہ کی نعمتوں کی تحقیر کرنے سے بچنے میں مددگار ہےسنن الترمذی /حدیث 2703/کتاب صفۃ القیامۃ/باب58،سنن ابن ماجہ/حدیث4281 /کتاب الزُھد/باب9، صحیح مُسلم /حدیث7619 /کتاب الزُھد والرقائق/ پہلاباب۔
کیا ہمیں اپنے رسول کریم صلی اللہ علیہ وعلی آلہ وسلم کی تعلیمات سے رُو گردانی کر کے کہیں کوئی حقیقی سکون مل سکتا ہے ؟؟؟
ہر گِز نہیں ،
تو پھر ہم اُن راہوں کو کیوں نہیں اپناتے جو عرش کے اُوپر سے ہمارے اکیلے لا شریک خالق و مالک نے ہمارے لیے مہیا کی ہیں ،
ہم کیوں گُلاب کے نیچے کانٹوں کو دیکھ دیکھ کر پریشان ہوتے ہیں اور معاذ اللہ اللہ کی تخلیق میں کسی کمی یا نقص یا بے ترتیبی کا احساس پالتے ہیں ،
ہم کیوں کانٹوں کے اوپر گُلاب نہیں دیکھتے اور اللہ کی تخلیق کی عظمت ، بہترین ترتیب اور اعلیٰ بے عیب حِکمت پر واقعتا اِیمان نہیں رکھتے کہ کانٹوں سے پہلے گُلاب دیکھ لینا ، کانٹوں کی چھبن کا احساس کم کر کے کانٹوں ، گُلاب ، کانٹوں اور ساری ہی مخلوق کے واحد و لا شریک خالق اللہ سُبحانہ ُ و تعالیٰ کا شکر گذار بننے میں مددگار ہوتا ہے ، باذن اللہ ، و السلام علیکم۔
__________________
اب نہ ہو گا کہیں کوئی نزول کتاب ::: بند کر دیا رب العالمین نے یہ باب
ہے جو بھی صحیح سنت رسالت مآب ::: بے شک ہے وحیء رب الارباب

عادل سہیل
Senior Member
تاریخ شمولیت: Jul 2007
عمر: 48
مراسلات: 4,389
شکریہ: 2,077
3,583 مراسلہ میں 12,686 بارشکریہ ادا کیا گیا
مناظر: 185
Reply With Quote
5 قاری/قارئین نے عادل سہیل کا شکریہ ادا کیا
Miss Khan (05-12-11), مرزا عامر (05-12-11), بلال الراعی (05-12-11), رضی (05-12-11), عبداللہ آدم (05-12-11)
پرانا 05-12-11, 01:01 AM   #2
Senior Member
 
Miss Khan's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Sep 2011
مقام: Karachi
عمر: 28
مراسلات: 2,199
کمائي: 23,519
شکریہ: 3,763
1,315 مراسلہ میں 3,006 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

بہت عمدہ مضمون ہے۔۔۔۔۔ اور جو مثال دے کر سمجھایا وہ تو بہت ہی زبردست۔۔۔۔ بہترین نصیحت بہترین انداز میں۔۔۔۔
اللہ اجر عظیم دے ،آمین اور ہمیں نعمتوں‌ کا شکر کرنے والا بنائے آمین
Miss Khan آف لائن ہے   Reply With Quote
Miss Khan کا شکریہ ادا کیا گیا
رضی (05-01-12)
جواب

Tags
color, فروخت, گھر, گئی, یا, لوگ, نظر, موقع, آج, اللہ, انداز, اعلیٰ, بہترین, بے, تلاش, تعلیم, حال, حدیث, دی, دوست, شاندار, شخص, عرش, عظمت, صحیح


Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests)
 
موضوع کے اختیارات
ظاہری انداز Rate This Thread
Rate This Thread:


Similar Threads
موضوع موضوع شروع کیا فورم جوابات آخری مراسلہ
بھنڈی کھانے سے ڈپریشن اور جسمانی کمزوری کا خاتمہ ہوتا ہے سیپ شعبہ طب 6 24-02-11 10:38 PM
جن باٹوں سے تول كر دوگے، تمہيں بھی تو اُن ہی باٹوں سے تول كر ملے گا ناں! ابو عمار گپ شپ 3 13-01-11 08:31 AM
سقوط ڈھاکہ کے چند سر بستہ راز: امریکی سٹیٹ ڈپارٹمنٹ کی تحریروں میں حیدر 1971 اور مشرقی پاکستان 23 14-02-10 05:10 AM
بسکٹوں کا شہر مسافر دلچسپ اور عجیب 11 06-08-09 02:39 PM
ورڈپریس ڈاٹ کوم / ورڈپریس ڈاٹ آرجی / ورڈپریس ڈاٹ پی کے ؟ ان تینوں میں کیافرق ہے عبیداللہ عبید اردو پریس (http://wordpress.pk) 10 14-06-09 07:44 PM


تمام اوقات پاکستانی معیاری وقت ( +5 GMT) کے لحاظ سے ہیں۔ ابھی وقت ہے 07:56 AM

Powered by vBulletin® Copyright ©2000 - 2012, Jelsoft Enterprises Ltd.
Content Relevant URLs by vBSEO
جملہ حقوق نشرو اشاعت ©2000 - 2012,پاکستان کی آواز - پاکستان کے فورمزکی انتظامیہ کے پاس مخفوظ ہیں۔ ہم اردو ترجمے کے لیے جناب زبیرکے مشکور ہیں-
اپنا بلاگ مفت حاصل کریں wordpress.pk
ہم pak.net ڈومین نیم کے لیے جناب فاروق سرور خان کے مشکور ہیں

Template-Modifications by TMS
vBCredits v1.4 Copyright ©2007 - 2008, PixelFX Studios
Ad Management plugin by RedTyger