واپس چلیں   پاکستان کی آواز > مذاہب اور انسانی زندگی > اسلام اور معاشرہ



اسلام اور معاشرہ اسلام اور معاشرہ


::::::: شکر گذار بننے کا آسمانی گُر :::::::

short url
جواب
 
LinkBack موضوع کے اختیارات موضوع کی درجہ بندی ظاہری انداز
پرانا 22-06-10, 10:07 PM   #1
::::::: شکر گذار بننے کا آسمانی گُر :::::::
عادل سہیل عادل سہیل آف لائن ہے 22-06-10, 10:07 PM

::::::: شکر گذار بننے کا آسمانی گُر :::::::

بِسّمِ اللہ الرّ حمٰنِ الرَّحیم
الحَمدُ لِلّہ ِ وحدہُ و الصَّلاۃُ و السَّلامُ عَلیٰ مَن لا نبیَّ و لا مَعصُومَ بَعدَہ ُمُحمد ا ً صَلی اللہ عَلیہ ِوعَلیٰ آلہِ وسلّم و مَن أَھتداء بِھدیہِ و سلک َ عَلیٰ مَسلکہِ
::: اکیلے اللہ کے لیے ہی ساری خاص تعریف ہے اور رحمت اور سلامتی اس پر جِس کے بعد کوئی بنی نہیں اور کوئی معصوم نہیں وہ ہیں محمد ، اور رحمت اور سلامتی اُس پر جو اُن کی ہدایت کے ذریعے راہ اپنائی اور اُن کی راہ پر چلا:
عبيد الله بن محصن الخطمي رضي الله عنه کا کہنا ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وعلی آلہ وسلم نے اِرشاد فرمایا (((((مَن أصبح مَنكم آمنًا فِي سِربه ، مُعَافًى في جَسدِهِ عِندهُ قُوتَ يَومَهُ فَكأنما حِيزَتْ لَهُ الدُّنيا بِحَذَافِيرِهَا:::تُم لوگوں میں سے جو اس حالت میں صبح کرے کہ وہ اپنے اہل خانہ کے ساتھ اپنے گھر میں خیر و عافیت کی حالت میں ہو ، اس کے جسم میں کوئی تکلیف نہ ہو ، اس کے پاس وہ دِن گذارانے کے لیے خوراک ہو ، تو گویا اُسکے لیے ساری کی ساری دُنیا مہیا کر دی گئی )))))سنن الترمذی / حدیث 2346/ کتاب الزھد/ باب34 ، صحیح ابن حبان میں ابی الدرداء رضی اللہ عنہ ُ سے بھی روایت ہے السلسلۃ الاحادیث الصحیحۃ / حدیث 2318،
اس حدیث مبارک میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وعلی آلہ وسلم نے ایمان والوں سے خطاب فرمایا ہے کہ (((((مَن أصبح مَنكُم ::: تُم لوگوں میں سے)))) یعنی """ اے ایمان والو تُم میں سے جو کوئی اس حالت میں صبح کرے کہ اسے اپنی جان ،اپنے گھر ،اپنے اہل خانہ اور اہل خاندان اور اپنے راستے وغیرہ کے بارے میں ، کسی دُشمن ، کسی تکلیف ، کسی بیماری وغیرہ کا کوئی خوف نہ ہو ، اور اُس کا جِسم ظاہری اور باطنی طور پر کسی بھی قِسم کی کمزوری ، کمی اور بیماری سے بچا ہوا ہو ، اور اس کے پاس اپنے اُس دِن کے کھانے پینے کا سامان ہو ، تو وہ جان لے کہ اللہ کی طرف سے گویا کہ اسے ساری ہی دُنیا اپنی تمام خیر کے ساتھ دی گئی ہے ،
اس حدیث پاک میں ہمیں یہ سبق دیا گیا کہ اگر کسی ایمان والے کو یہ چیزیں میسر ہوں تو اسے کسی قسم کی کمتری کا احساس نہیں ہونا چاہیے ، بلکہ اسے چاہیے کہ وہ ان چیزوں کواللہ کی نعمت جانے اور اللہ کا شکر گذار بندہ بن کر ان نعمتوں کو اللہ کی تابع فرمانی میں استعمال کرے ،
اگر اُس بندے نے ان نعمتوں کو اللہ کی تابع فرمانی میں استعمال کرنے کے بجائے نافرمانی میں استعمال کیا تو اِن کی کمی کے باوجود جو خیر ان میں رکھی گئی وہ اٹھا لی جائے گی اور وہ بندہ اِن تھوڑی سی چیزوں کو واقعتا تھوڑا ہی پائے گا،
اگر وہ اِن چیزوں کو اللہ کی نعمت نہ جانے گا تو ناشکر گذاری کا گناہ بھی کمائے گا ، اور مزید کی ہوس کا شکار ہو کر بے سکون بھی رہے گا ،
خود کو ملنے والی نعمتوں کے احساس کو اجاگر کرنے کے لیے، اور دُنیا کے لالچ سے بچنے کے لیے اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وعلی آلہ وسلم نے ہمیں یہ نسخہ بتایا کہ (((((انْظُرُوا إلى مَن أَسْفَلَ مِنْكُمْ ولا تَنْظُرُوا إلى مَن هو فَوْقَكُمْ فَهُوَ أَجْدَرُ أَنْ لَا تَزْدَرُوا نِعْمَةَ اللَّهِ عَلَيْكُمْ :::تُم لوگ اپنے سے نیچے والے کی طرف دیکھا کرو اور اپنے سے اوپر والے کی طرف مت دیکھا کرو یہ(یعنی ایسا کرنا) بہتر ہے تاکہ (اس طرح)تُم لوگ خود پر (پائی جانے والی) اللہ کی نعمت کو حقیر نہ جانو)))))صحیح مُسلم /حدیث2963/کتاب الزھد والرقائق،
پس اگر ہم ایمان اور یقین کے ساتھ اپنے حبیب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وعلی آلہ وسلم کے اِن دو فرامین کو ہی سامنے رکھیں اور ان پر عمل پیرا رہیں تو ہماری زندگی میں پائی جانے والی کمی کا احساس ختم ہوجائے ، اور اللہ سُبحانہُ و تعالیٰ ہمیں جو نعمتیں عطاء فرماتا ہے اُن کی پہچان ہو جائے ، اور ہم اللہ کے شکر گذاروں میں شامل ہوجائیں ۔
__________________
اب نہ ہو گا کہیں کوئی نزول کتاب ::: بند کر دیا رب العالمین نے یہ باب
ہے جو بھی صحیح سنت رسالت مآب ::: بے شک ہے وحیء رب الارباب

عادل سہیل
Senior Member
تاریخ شمولیت: Jul 2007
عمر: 48
مراسلات: 4,389
شکریہ: 2,077
3,583 مراسلہ میں 12,686 بارشکریہ ادا کیا گیا
مناظر: 123
Reply With Quote
8 قاری/قارئین نے عادل سہیل کا شکریہ ادا کیا
shafresha (29-06-10), کنعان (23-06-10), مرزا عامر (29-06-10), آبی ٹوکول (22-06-10), حیدر (22-06-10), سحر (23-06-10), ضِرار Derar (23-06-10), عبداللہ حیدر (22-06-10)
پرانا 23-06-10, 09:55 AM   #2
Senior Member
 
تاریخ شمولیت: Apr 2010
مراسلات: 448
کمائي: 7,749
شکریہ: 1,120
345 مراسلہ میں 974 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

السلام علیکم
شکریہ عادل صاحب
بہت اچھی بات ہے
پر انتی ہی مشکل ہے
عادل صاحب یہ تو بتاو
یہ خاص تعریف اللہ کے لیے ہے
مین خاص تعریف کا کیا مطلب ہے
ضِرار Derar آف لائن ہے   Reply With Quote
ضِرار Derar کا شکریہ ادا کیا گیا
shafresha (29-06-10)
پرانا 29-06-10, 02:18 AM   #3
Senior Member
 
مرزا عامر's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Jun 2010
مقام: Finland
مراسلات: 4,644
کمائي: 84,708
شکریہ: 28,669
4,115 مراسلہ میں 13,064 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

میرا خیال ہے خالص لکھنا چاہتے ہونگے۔ لکھنے کی غلطی محسوس ہوتی ہے
مرزا عامر آن لائن ہے   Reply With Quote
مرزا عامر کا شکریہ ادا کیا گیا
shafresha (29-06-10)
جواب

Tags
color, green, ہماری, کوئی, کتاب, کرے, گھر, گئی, پہچان, پاک, والی, وسلم, ملنے, ایمان, اللہ, استعمال, بے, بننے, جانے, حدیث, دیکھا, رسول, زندگی, طور, عادل سہیل،شکر،, صحیح


Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests)
 
موضوع کے اختیارات
ظاہری انداز Rate This Thread
Rate This Thread:



تمام اوقات پاکستانی معیاری وقت ( +5 GMT) کے لحاظ سے ہیں۔ ابھی وقت ہے 08:00 AM

Powered by vBulletin® Copyright ©2000 - 2012, Jelsoft Enterprises Ltd.
Content Relevant URLs by vBSEO
جملہ حقوق نشرو اشاعت ©2000 - 2012,پاکستان کی آواز - پاکستان کے فورمزکی انتظامیہ کے پاس مخفوظ ہیں۔ ہم اردو ترجمے کے لیے جناب زبیرکے مشکور ہیں-
اپنا بلاگ مفت حاصل کریں wordpress.pk
ہم pak.net ڈومین نیم کے لیے جناب فاروق سرور خان کے مشکور ہیں

Template-Modifications by TMS
vBCredits v1.4 Copyright ©2007 - 2008, PixelFX Studios
Ad Management plugin by RedTyger