واپس چلیں   پاکستان کی آواز > مذاہب اور انسانی زندگی > اسلام اور معاشرہ



اسلام اور معاشرہ اسلام اور معاشرہ


::::::: غیر محرم عورتوں سے مصافحہ ، یعنی ہاتھ ملانا :::::::

short url
جواب
 
LinkBack موضوع کے اختیارات موضوع کی درجہ بندی ظاہری انداز
پرانا 29-12-10, 08:57 PM   #1
::::::: غیر محرم عورتوں سے مصافحہ ، یعنی ہاتھ ملانا :::::::
عادل سہیل عادل سہیل آف لائن ہے 29-12-10, 08:57 PM

::::::: غیر محرم عورتوں سے مصافحہ ، یعنی ہاتھ ملانا :::::::

السلام علیکم ورحمۃ اللہ و برکاتہ ،
مسلمانوں پر ٹوٹنے والی بڑی مصیبتوں میں سے ایک مصیبت اللہ کی کتاب کو اپنی مرضی اور اپنی عقل بلکہ زیادہ واضح اور دُرُست الفاظ میں یہ کہنا چاہیے کہ اپنی ہوائے نفس کے مطابق سمجھنا ہے ، جس کے لیے سب سے پہلے کتاب اللہ کی سمجھ کے لیے اللہ کی طرف سے مقرر کردہ بنیادی ترین ذریعے سُنّتء شریفہ سے گلو خلاصی لازم ہوتی ہے ، پس کچھ لوگ ایسے بھی نظر آتے رہتے ہیں جو قران کریم کو اپنی عقل جو شرعی علم و عرفان سے نا بلد ہوتی ہے اس کے بل بوتے پر ، مادی علوم کی معلومات اور ارد گرد کی معاشرتی عادات کی بنا پر سمجھتے ہیں اور اسی طرح سمجھانے کی کوشش کرتے ہیں یہاں تک ان کا راہ ء حق سے انحراف صاف نظر آنے لگتا ہے لیکن وہ بے چارے اپنی منحرف راہ کو ٹھیک سمجھتے رہتے ہیں ،
ہمیں ایسے لوگوں کی باتوں کو اللہ اور اللہ کے مقرر کردہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وعلی آلہ وسلم کی مقرر کردہ کسوٹیوں پر پرکھنا لازم ہے ،
جو بات ان کسوٹیوں پر پوری نہ اترے اس مردُود قرار دینے میں کسی تأمل کی گنجائش نہیں رکھنی چاہیے ،
پس جو کوئی ایسی بات کرے جو اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ و علی آلہ وسلم کے فرمان مبارک یا عمل مبارک کے خلاف ہو کوئی اَیمان والا ایسی کسی بات کو کسی بھی صورت میں دُرُست نہیں مان سکتا ،
اپنے مزاج کی تسکین کے لیے اور اپنے ہی جیسے لوگوں کو خوش کرنے کے لیے ، عورت کو اس کی اُس عزت اور تعظیم کی حدود سے باہر لانے اور اس کے ساتھ کھلے میل جول اور ،،،،،،،،،،،، کو کسی نہ کسی طور خلافء اسلام قرار نہ دینے کی کوشش بھی ایسی ہی باتوں میں سے ہے ،
اور انہی باتوں میں سے ایک بات خواتین کے ساتھ ہاتھ ملانے کے بارے میں کی جاتی ہے کہ اس کی اسلام میں کوئی ممانعت نہیں ، خود ساختہ فلسفوں اور جہالت کے اندھیروں میں گم لوگوں کو اللہ کے رسول کریم صلی اللہ علیہ و علی آلہ وسلم کی سُنّتء مبارکہ کی نہ تو خُوشبُو نصیب ہوتی ہے اور نہ ہی اس کی روشنی نصیب ہوتی ہے ،
نا محرم عورتوں سے میل جول کے بارے میں ہماری دین میں شدید ممانعت ہے ، میں یہاں اس سارے ہی موضوع پر بات نہیں کروں گا ، بلکہ صرف اختیار کردہ موضوع کے بارے میں ہمارے حبیب صلی اللہ علیہ وعلی آلہ وسلم کی سُنّتء مبارکہ کا ذِکر کروں گا ،
اِن شاء اللہ ہر وہ شخص جورسول اللہ صلی اللہ علیہ وعلی آلہ وسلم کی عظمت اور ان کے مُقام کو جانتا ہے، اُن صلی اللہ علیہ وعلی آلہ وسلم کے حقوق پہچانتا ہے اور انہیں ادا کرنے کی کوشش کرنے والا ہے ،
جِس کے دِل میں اِیمان اِس حال میں ہے کہ وہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وعلی آلہ وسلم سے حقیقی عملی محبت کرتا ہو، ز ُبانی دعوے دار نہ ہو ، اس کے لیے رسول کریم صلی اللہ علیہ وعلی آلہ وسلم کی صحیح ثابت شدہ سُنّت مبارکہ کا ذِکر ہی کسی کام کے کرنے یا کسی کام سے باز رہنے کے لیے کافی ہوتا ہے ، لہذا میری یہ ساری بات ایسے ہی لوگوں کے لیے ہی ہے ، اپنے خلافء حق فلسفوں اور گمراہ عقل کے اسیروں پر عموما ایسی باتیں اثر نہیں کرتیں ،
::::::: اِیمان والوں کی والدہ ماجدہ عائشہ رضی اللہ عنہا کا فرمان ہے کہ (((((والله ما مَسَّتْ يَدُهُ يَدَ امْرَأَةٍ قَطُّ في الْمُبَايَعَةِ وما بَايَعَهُنَّ إلا بِقَوْلِهِ ::: اللہ کی قسم ، بیعت کرتے ہوئے (بھی)رسول اللہ صلی اللہ علیہ وعلی آلہ وسلم کا ہاتھ مُبارک کبھی کسی عورت کے ہاتھ کے ساتھ چُھوا تک نہیں، رسول اللہ صلی اللہ علیہ و علی آلہ وسلم عورتوں کی بیعت صرف اپنے کلام مُبارک کے ذریعے فرمایا کرتے تھے)))))صحیح البخاری / کتاب الشروط / پہلی حدیث ،
یہ تو تھا حبیب صلی اللہ علیہ وعلی آلہ وسلم کا عمل مبارک ،
جِس کی تاکید انہوں نے اپنے مبارک الفاظ میں یوں فرمائی((((( إِنِّي لَا أُصَافِحُ النِّسَاءَ :::میں عورتوں سے ہاتھ نہیں ملاتا )))))سُنن النسائی المجتبیٰ /کتاب البیعۃ/باب 12، سنن ابن ماجہ /کتاب الجھاد /باب 43، اِمام الالبانی رحمہُ اللہ نے فرمایا حدیث صحیح ہے ، السلسلہ الاحادیث الصحیحہ /حدیث 529،
کسی مریض دل میں یہ خیال گذر سکتا ہے، یا گُزارا جا سکتا ہے کہ یہ عمل اُن صلی اللہ علیہ وعلی آلہ وسلم کے لیے خاص تھا ، یا اُن کے اپنے مُقام کا تقاضا تھا ، یا ، یا ، یا ،
تو ایسے خیالات والوں کے لیے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وعلی آلہ وسلم کا یہ فرمان مُبارک، غیر محرم عورتوں سے مصاٖفحہ کرنے یعنی ہاتھ ملانے کے گُناہ کی شدت سمجھانے کے لیے کافی ہونا چاہیے کہ ((((( لأن يَطعَنَ أحدُكُم بِمخيط ٍ مِن حَديدِ خَيرٌ لهُ مِن أن يَمسَ اِمرأة لا تُحلُ لَهُ ::: تُم میں سے کسی کو لوہے کی کنگھی اُس کے جِسم میں داخل کر کر کے ساتھ زخمی کر دیا جائے تو یہ اِس سے بہتر ہے کہ اُس کا ہاتھ کسی ایسی عورت کو چھوئے جو اس کے لیے حلال نہیں))))) السلسہ الاحادیث الصحیحہ /حدیث226،
اس کے بعد کسی اور کی ایسی بات جو اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وعلی آلہ وسلم کے عمل مبارک اور فرمان مبارک کے خلاف ہو ،کون مانے گا ؟؟؟
کوئی ایمان والا !!!
اِن شاء اللہ، نہیں،
و السلام علیکم۔
__________________
اب نہ ہو گا کہیں کوئی نزول کتاب ::: بند کر دیا رب العالمین نے یہ باب
ہے جو بھی صحیح سنت رسالت مآب ::: بے شک ہے وحیء رب الارباب

عادل سہیل
Senior Member
تاریخ شمولیت: Jul 2007
عمر: 48
مراسلات: 4,389
شکریہ: 2,077
3,583 مراسلہ میں 12,686 بارشکریہ ادا کیا گیا
مناظر: 483
Reply With Quote
17 قاری/قارئین نے عادل سہیل کا شکریہ ادا کیا
Miss Khan (13-12-11), shafirajput (09-12-11), فیصل ناصر (29-12-10), کنعان (30-12-10), گلاب خان (31-12-10), ھارون اعظم (31-12-10), نبیل خان (11-12-11), مرزا عامر (15-04-11), آبی ٹوکول (29-12-10), ابرارحسین (29-12-10), احمد نذیر (09-12-11), ارشد کمبوہ (29-12-10), راجہ اکرام (29-12-10), شمشاد احمد (30-12-10), طلحہ (29-12-10), عبداللہ آدم (29-12-10), عبداللہ حیدر (29-12-10)
پرانا 29-12-10, 09:21 PM   #2
Senior Member
 
ارشد کمبوہ's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Oct 2010
مقام: Bhawal Pur
مراسلات: 1,478
کمائي: 19,781
شکریہ: 4,532
893 مراسلہ میں 2,295 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

السلام علیکم ورحمتہ اللہ
جزاک اللہ خیر عادل بھائی۔
میری نظر میں غیر محرم عورتوں سے ہاتھ ملانا بھی ایک بہت بڑا فتنہ ہے، اگر کوئی اسے دقیانوسی خیالات نہ کہے تو۔
آپ کا بہت بہت شکریہ۔
ارشد کمبوہ آف لائن ہے   Reply With Quote
ارشد کمبوہ کا شکریہ ادا کیا گیا
پرانا 29-12-10, 09:27 PM   #3
Senior Member

 
عبداللہ حیدر's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Jun 2007
مقام: سیارہ زمین
مراسلات: 4,222
کمائي: 77,428
شکریہ: 9,129
3,023 مراسلہ میں 11,135 بارشکریہ ادا کیا گیا
عبداللہ حیدر کو Yahoo کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default

السلام علیکم،
اللہ تعالیٰ اسے فائدہ مند بنائے۔ جزاک اللہ خیرا یا عمی۔
والسلام علیکم
عبداللہ حیدر آف لائن ہے   Reply With Quote
2 قاری/قارئین نے عبداللہ حیدر کا شکریہ ادا کیا
ارشد کمبوہ (31-12-10), عبداللہ آدم (29-12-10)
پرانا 29-12-10, 09:34 PM   #4
ناظم اعلی
 
راجہ اکرام's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Jan 2009
مقام: ڈیرا درویشاں دا
مراسلات: 21,555
کمائي: 315,020
شکریہ: 25,207
16,383 مراسلہ میں 41,612 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

السلام علیکم
جزاک اللہ خیرا اخی الکریم
تقبل اللہ منکم
راجہ اکرام آن لائن ہے   Reply With Quote
2 قاری/قارئین نے راجہ اکرام کا شکریہ ادا کیا
ارشد کمبوہ (31-12-10), عبداللہ آدم (29-12-10)
پرانا 29-12-10, 10:14 PM   #5
Senior Member
 
تاریخ شمولیت: May 2010
مراسلات: 301
کمائي: 7,142
شکریہ: 256
262 مراسلہ میں 945 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

عادل صاحب۔ جو لوگ حضور پاک کی سنت کو نہیں‌مانتے، ان پر یہ عذاب نہیں تو کیا ہے کہ اپنی بیٹیوں، بیویوں‌کو غیر مردوں سے ہاتھ ملاتے دیکھ کر دانت نکالتے ہیں اور اپنے ذہن کی بات کو قرآن کا حکم سمجھتے رہتے ہیں۔
طلحہ آف لائن ہے   Reply With Quote
2 قاری/قارئین نے طلحہ کا شکریہ ادا کیا
ارشد کمبوہ (31-12-10), عبداللہ آدم (29-12-10)
پرانا 31-12-10, 12:39 AM   #6
Senior Member
 
تاریخ شمولیت: Jul 2007
عمر: 48
مراسلات: 4,389
کمائي: 88,841
شکریہ: 2,077
3,583 مراسلہ میں 12,686 بارشکریہ ادا کیا گیا
Lightbulb

اقتباس:
اصل مراسلہ منجانب : ارشد کمبوہ مراسلہ دیکھیں
السلام علیکم ورحمتہ اللہ
جزاک اللہ خیر عادل بھائی۔
میری نظر میں غیر محرم عورتوں سے ہاتھ ملانا بھی ایک بہت بڑا فتنہ ہے، اگر کوئی اسے دقیانوسی خیالات نہ کہے تو۔
آپ کا بہت بہت شکریہ۔
و علیکم السلام و رحمۃ اللہ و برکاتہ ،
جزاک اللہ خیرا ، ارشد بھإئی بلا شک و شبہ یہ ایک بہت بڑا فتنہ ہے ، حق بات کو نہ ماننے والے خواہ اسے کچھ بھی کہتے رہیں ، اس کی حقانیت اپنی جگہ برقرار رہتی ہے ، شکریہ ادا کرنے پر آپ بھی شکریہ قبول فرمایے ،و السلام علیکم۔

Last edited by عادل سہیل; 31-12-10 at 12:45 AM.
عادل سہیل آف لائن ہے   Reply With Quote
عادل سہیل کا شکریہ ادا کیا گیا
ارشد کمبوہ (31-12-10)
پرانا 31-12-10, 12:41 AM   #7
Senior Member
 
تاریخ شمولیت: Jul 2007
عمر: 48
مراسلات: 4,389
کمائي: 88,841
شکریہ: 2,077
3,583 مراسلہ میں 12,686 بارشکریہ ادا کیا گیا
Lightbulb

اقتباس:
اصل مراسلہ منجانب : عبداللہ حیدر مراسلہ دیکھیں
السلام علیکم،
اللہ تعالیٰ اسے فائدہ مند بنائے۔ جزاک اللہ خیرا یا عمی۔
والسلام علیکم
و علیکم السلام و رحمۃ اللہ و برکاتہ ،
آمین ، و جزیتَ خیرا یا ابن اخی ، و السلام علیکم۔
عادل سہیل آف لائن ہے   Reply With Quote
عادل سہیل کا شکریہ ادا کیا گیا
ارشد کمبوہ (31-12-10)
پرانا 31-12-10, 12:44 AM   #8
Senior Member
 
تاریخ شمولیت: Jul 2007
عمر: 48
مراسلات: 4,389
کمائي: 88,841
شکریہ: 2,077
3,583 مراسلہ میں 12,686 بارشکریہ ادا کیا گیا
Lightbulb

اقتباس:
اصل مراسلہ منجانب : راجہ اکرام مراسلہ دیکھیں
السلام علیکم
جزاک اللہ خیرا اخی الکریم
تقبل اللہ منکم
و علیکم السلام و رحمۃ اللہ و برکاتہ ،
و ایاک مثل ما دعوتِ لی و یزیدک اللہ مِن فضلہ ،
و تقبل اللہ منا جمعیاً ،
و السلام علیکم۔
عادل سہیل آف لائن ہے   Reply With Quote
عادل سہیل کا شکریہ ادا کیا گیا
ارشد کمبوہ (31-12-10)
پرانا 31-12-10, 12:51 AM   #9
Senior Member
 
تاریخ شمولیت: Jul 2007
عمر: 48
مراسلات: 4,389
کمائي: 88,841
شکریہ: 2,077
3,583 مراسلہ میں 12,686 بارشکریہ ادا کیا گیا
Lightbulb

اقتباس:
اصل مراسلہ منجانب : طلحہ مراسلہ دیکھیں
عادل صاحب۔ جو لوگ حضور پاک کی سنت کو نہیں‌مانتے، ان پر یہ عذاب نہیں تو کیا ہے کہ اپنی بیٹیوں، بیویوں‌کو غیر مردوں سے ہاتھ ملاتے دیکھ کر دانت نکالتے ہیں اور اپنے ذہن کی بات کو قرآن کا حکم سمجھتے رہتے ہیں۔
السلام علیکم ورحمۃ اللہ و برکاتہ ،
جی طلحہ بھإئی ، جو لوگ نبی اللہ صلی اللہ علیہ وعلی آلہ وسلم سے منہ ُ پھیرتے ہیں ، ان کی سُنت مبارکہ سے اعراض کرتے ہیں ، ان کے لیے سوائے گمراہی کے اور کچھ نہیں ہوتا ، خواہ وہ گمراہی کتنے ہی عالمانہ لبادے اوڑھے ہو ،
جن لوگوں کا آپ نے ذکر کیا انہیں دیوث کہا جاتا ہے جن کے بارے میں نبی اکرم صلی اللہ علیہ و علی آلہ وسلم کی ز ُبان مبارک سے اللہ تعالیٰ نے یہ خبر دلوائی ہے کہ (((((ثَلَاثَةٌ لَا يَنْظُرُ اللَّهُ عَزَّ وَجَلَّ إِلَيْهِمْ يَوْمَ الْقِيَامَةِ: الْعَاقُّ لِوَالِدَيْهِ، وَالْمَرْأَةُ الْمُتَرَجِّلَةُ، وَالدَّيُّوثُ، وَثَلَاثَةٌ لَا يَدْخُلُونَ الْجَنَّةَ: الْعَاقُّ لِوَالِدَيْهِ، وَالْمُدْمِنُ عَلَى الْخَمْرِ، وَالْمَنَّانُ بِمَا أَعْطَى::: قیامت والے دِن اللہ عزّ و جَلّ تین (قِسم کے) لوگوں کی طرف دیکھے گا بھی نہیں ، اپنے والدین کے نافرمان ، اور مَردوں کی مشابہت کرنے والی عورت ، اور دیوث ، اور تین (قِسم کے ) لوگ جنّت میں داخل نہ ہوں گے ، اپنے والدین کے نافرمان ، اور عادی شراب نوش، اور کچھ دے کر جتانے والا))))) سنن النسائی ، صحیح الجامع الصغیرو زیادتہ،
اللہ تعالیٰ ہم سب کو ایسی خصلتوں اور ایسی خصلتوں والوں سے محفوظ رکھے ، و السلام علیکم۔
عادل سہیل آف لائن ہے   Reply With Quote
8 قاری/قارئین نے عادل سہیل کا شکریہ ادا کیا
Miss Khan (13-12-11), shafirajput (09-12-11), کنعان (31-12-10), گلاب خان (31-12-10), مرزا عامر (15-04-11), آبی ٹوکول (31-12-10), احمد نذیر (09-12-11), ارشد کمبوہ (31-12-10)
پرانا 03-01-11, 12:11 AM   #10
Senior Member
 
تاریخ شمولیت: May 2010
مراسلات: 301
کمائي: 7,142
شکریہ: 256
262 مراسلہ میں 945 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

شکریہ عادل صاحب۔
پر ان کو کون سمجھائے۔ ان بد تمیزوں نے حضور پاک پر بھی غیر عورتوں کا ہاتھ تھامنے کا الزام کر دیا ہے۔

Last edited by فیصل ناصر; 03-01-11 at 12:26 AM.
طلحہ آف لائن ہے   Reply With Quote
پرانا 03-01-11, 10:17 PM   #11
Senior Member
 
تاریخ شمولیت: Jul 2007
عمر: 48
مراسلات: 4,389
کمائي: 88,841
شکریہ: 2,077
3,583 مراسلہ میں 12,686 بارشکریہ ادا کیا گیا
Lightbulb

اقتباس:
اصل مراسلہ منجانب : طلحہ مراسلہ دیکھیں
شکریہ عادل صاحب۔
پر ان کو کون سمجھائے۔ ان بد تمیزوں نے حضور پاک پر بھی غیر عورتوں کا ہاتھ تھامنے کا الزام کر دیا ہے۔
السلام علیکم ورحمۃ اللہ و برکاتہ ،
طلحہ بھائی ، دلوں کو بدلنے والا ، ہدایت دینے والا صرف اللہ ہی ہے ، ایسے لوگوں کو دیکھ پڑھ کر یہ دعا کیا کیجیے کہ اللہ تعالیٰ انہیں ہدیات دے اور اگر اللہ کی مشیئت میں ان کے لیے ہدایت نہیں ہے تو اللہ سب مسلمانوں کو بالخصوص اور سب انسانوں کو بالعموم ایسے لوگوں کے شر سے محفوظ رکھے ، و السلام علیکم۔
عادل سہیل آف لائن ہے   Reply With Quote
4 قاری/قارئین نے عادل سہیل کا شکریہ ادا کیا
Miss Khan (13-12-11), shafirajput (09-12-11), فیصل ناصر (03-01-11), ارشد کمبوہ (07-01-11)
پرانا 09-12-11, 06:24 PM   #12
Senior Member
 
مرزا عامر's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Jun 2010
مقام: Finland
مراسلات: 4,644
کمائي: 84,708
شکریہ: 28,669
4,115 مراسلہ میں 13,064 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

اگر بہت مجبوری ہو تو کیا کریں؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟
مجبوری میں اگر عورتوں کو ہاتھ لگانا پڑتا ہےتو

Last edited by مرزا عامر; 09-12-11 at 06:47 PM.
مرزا عامر آن لائن ہے   Reply With Quote
پرانا 13-12-11, 02:32 AM   #13
Senior Member
 
Miss Khan's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Sep 2011
مقام: Karachi
عمر: 28
مراسلات: 2,199
کمائي: 23,519
شکریہ: 3,763
1,315 مراسلہ میں 3,006 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

جزاک اللہ خیراً۔۔۔۔۔۔ اللہ سب کو ہداہت دے، عمل کی توفیق دے،آمین ، ایک بار پھر دل پر اثر کرنے والا مضمون۔۔۔۔۔!
Miss Khan آف لائن ہے   Reply With Quote
جواب

Tags
color, green, کوشش, کلام, قران, لوگ, نظر, محبت, ایمان, اللہ, اسلام, حال, حدیث, خواتین, خوش, خلاف, دل, شخص, عقل, عادات, عرفان, عزت, عظمت, صحیح, صرف


Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests)
 
موضوع کے اختیارات
ظاہری انداز Rate This Thread
Rate This Thread:


Similar Threads
موضوع موضوع شروع کیا فورم جوابات آخری مراسلہ
مجاھدین کے خلاف ہندو عورتوں کی فوج ALI-OAD خبریں 1 31-12-10 02:55 PM
نفرتوں کو محبتوں کے ذریعے ہی ختم کیا جا سکتا ہے، صابر بدر جعفری خرم شہزاد خرم فن و فنکار 1 19-10-10 08:15 AM
عورتوں کا عالمی دن ALIA عمومی بحث 8 27-08-10 10:36 AM
کتوں کے زریعے مثانے کے کینسر کی تشخیص ممکن ہے محمدعدنان شعبہ طب 0 03-11-07 12:52 PM
حاملہ عورتوں کے لئے متلی اور قے سے بچاو کے طریقے پاکستانی شعبہ طب 0 24-08-07 07:53 PM


تمام اوقات پاکستانی معیاری وقت ( +5 GMT) کے لحاظ سے ہیں۔ ابھی وقت ہے 08:06 AM

Powered by vBulletin® Copyright ©2000 - 2012, Jelsoft Enterprises Ltd.
Content Relevant URLs by vBSEO
جملہ حقوق نشرو اشاعت ©2000 - 2012,پاکستان کی آواز - پاکستان کے فورمزکی انتظامیہ کے پاس مخفوظ ہیں۔ ہم اردو ترجمے کے لیے جناب زبیرکے مشکور ہیں-
اپنا بلاگ مفت حاصل کریں wordpress.pk
ہم pak.net ڈومین نیم کے لیے جناب فاروق سرور خان کے مشکور ہیں

Template-Modifications by TMS
vBCredits v1.4 Copyright ©2007 - 2008, PixelFX Studios
Ad Management plugin by RedTyger