| اسلام اور معاشرہ اسلام اور معاشرہ |
![]() |
|
|
LinkBack | موضوع کے اختیارات | موضوع کی درجہ بندی | ظاہری انداز |
|
|
#1 | |||
|
||||
|
مناظر: 735
|
||||
| 9 قاری/قارئین نے عادل سہیل کا شکریہ ادا کیا | Miss Khan (23-12-11), shafirajput (24-12-11), skjatala (24-12-11), ھارون اعظم (23-12-11), نبیل خان (23-12-11), مرزا عامر (23-12-11), ابن آدم (23-01-12), احمد نذیر (23-12-11), عبداللہ آدم (24-12-11) |
|
|
#2 |
|
Senior Member
![]() تاریخ شمولیت: Sep 2011
مقام: Karachi
عمر: 28
مراسلات: 2,199
کمائي: 23,519
شکریہ: 3,763
1,315 مراسلہ میں 3,006 بارشکریہ ادا کیا گیا
|
اللہ ہمیں دین اسلام پر ہمیشہ قائم رکھے،آمین ، اور یہ پڑھ کر تو ایک لمحے کے لئے لرز گئ
نہ تو کافروں کا خاص لہجہ سیکھو ، اور نہ ہی مشرکوں کے تہواروں والے دِن ان کی عباد گاہوں میں داخل ہو کیونکہ ایسے میں ان پر اللہ کا غصہ نازل ہو رہا ہوتا ہے جزاک اللہ خیراً ۔۔۔۔ اللہ ہمیں ہر شر سے بچائےآمین۔۔! |
|
|
|
| 4 قاری/قارئین نے Miss Khan کا شکریہ ادا کیا |
|
|
#3 |
|
Senior Member
![]() تاریخ شمولیت: Jun 2011
مراسلات: 2,286
کمائي: 26,455
شکریہ: 8,476
1,585 مراسلہ میں 3,504 بارشکریہ ادا کیا گیا
|
اسلام علیکم عادل سہیل صاحب
جناب ہمارے شیخ الاسلام ڈاکٹر طاہرالقادری صاحب تو اپنے ہاں عیسائی پادریوں کو بلاتے ہیں اور ان کو اپنی عبادت کی بھی کھلی اجازت ہوتی ہے ۔ اور بعد میں تحفے دے کر رخصت کیا جاتا ہے ۔ ۔ ۔ اسی طرح ہمارے شیخ الاسلام ڈاکٹر طاہرالقادری صاحب کا ایک خطاب ہے جو آپ نے ان عیسائی پادریوں کی موجودگی میں کیا ہے ۔ ۔ ۔ جس میں حضرت نے فرمایا ہے کہ ہم عیسائی اور یہودیوں کو کافر نہیں کہہ سکتے۔ ۔ اج آپ کا مراسلہ پڑھا تو عجیب احساس ہوا ۔ ۔ ۔ اب آپ بتائیں کہ کیا کیا جائے ۔ ۔ ۔ شیخ الاسلام ڈاکٹر طاہرالقادری کے طرز عمل کو دیکھا جائے تو ان عیسائیوں کی عبادات میں شامل ہونے کی گنجائش نظر آتی ہے ۔ ۔ ۔ مگر آپ کی تحریر سے تو بلکل نہیں ؟؟؟ |
|
|
|
| 4 قاری/قارئین نے نبیل خان کا شکریہ ادا کیا |
|
|
#4 |
|
Senior Member
![]() |
37:103 فَلَمَّا أَسْلَمَا وَتَلَّهُ لِلْجَبِينِ
پھر جب دونوں جھک گئے اور ابراہیم (علیہ السلام) نے اسے پیشانی کے بل لِٹا دیا حضرت ابراہیم علیہ السلام اور حضرت اسماعیل علیہ السلام دونوں یہودیوںاور عیسائیوںکے نبی پہلے ہیں۔ ان کی عظیم قربانی کی نیت کے باعث اللہ تعالی نے حج اور اس سے وابستہ تہوار منانے کا حکم دیا ۔۔ یہ تہوار تو یہودیوں اور عیسائیوں کے نبی کا تہوار ہے ۔ کیا آپ اللہ تعالی سے بھی زیادہ حکیم ہیں ؟ 19:33 وَالسَّلاَمُ عَلَيَّ يَوْمَ وُلِدتُّ وَيَوْمَ أَمُوتُ وَيَوْمَ أُبْعَثُ حَيًّا اور مجھ پر سلام ہو میری پیدائش کے دن پر ، اور میری موت کے دن پر ، اور جس دن میں زندہ کیا جاؤں گا حضرت عیسی علیہ السلام عیسائیوںکے ایک نبی ہیں جن کو یہودی اپنا یہودی بھائی کہتے ہیں ۔ اللہ تعالی نے ان کی والدہ کو دنیا کی تمام عورتوںسے بڑھ کر پاکیزگی عطا کی اور اس دن پر سلام بھیجا گیا جس دن یہ جلیل القدر نبی پیدا ہوئے ۔۔ کیا حضرت عیسی کے مبارک یوم پیدائش یعنی عید میلاد النبی ، جس کو اللہ تعالی نے اپنے فرمان قرآن میں سلامتی کا دن قرار دیا ہے ، جس کو دنیا کے دو ارب لوگ مناتے ہیں۔ اس مبارک دن کو مبارک قرار دینا اللہ تعالی کی حکمت سے خالی ہے ؟؟ کیا آپ اللہ تعالی سے زیادہ حکیم ہیں؟؟ یا کسی نفرت کا شکار ہیں ؟؟؟؟ والسلام
__________________
فاروق سرور خان ترے ضمیر پہ جب تک نہ ہو نزول کتاب گرہ کشـا ہے نـہ رازی نـہ صـا حب کشـاف |
|
|
|
| فاروق سرورخان کا شکریہ ادا کیا گیا | rana ammar mazhar (16-03-12) |
|
|
#5 |
|
Senior Member
![]() ![]() |
اگر حضور صلی اللٰہ علیہ وسلم اور صحابہ کرام رضوان اللٰہ علیھم اجمعین میں سے کسی نے عیسائیوں کے تہوار منائے ہوں تو ہم بھی منائیں گے۔ ورنہ کوئی بھی تاویل بے معنی ہوگی۔
ہمارے لئے ہمارے پیارے نبی صلی اللٰہ علیہ وسلم اور صحابہ کرام رضوان اللٰہ علیھم اجمعین مشعل راہ ہیں۔ ان سے زیادہ کون جان سکتا ہے کہ انبیاء علیھم السلام کی تعظیم کیا ہوتی ہے؟ باقی رہی بات حضرت عیسیٰ علیہ السلام کی، تو یہ بات واضح رہے کہ مسلمان ان کو اللٰہ کا نبی مانتے ہیں، اور جو ان کو نبی نہ مانے اس کا مسلمان ہونا ممکن نہیں، لیکن عیسائی ان کو خدا کا درجہ دیتے ہیں۔ اب کرسمس کون سے عیسیٰ کی منائی جارہی ہے؟ حضرت عیسیٰ علیہ السلام کی؟ یا پھر عیسائیوں کے خدا کی؟
__________________
http:// haroonazam.wordpress.com ھارون اعظم کا بلاگ۔ |
|
|
|
| 10 قاری/قارئین نے ھارون اعظم کا شکریہ ادا کیا | Miss Khan (24-12-11), rana ammar mazhar (16-03-12), skjatala (24-12-11), فیصل ناصر (23-12-11), فاروق سرورخان (23-12-11), نبیل خان (23-12-11), مرزا عامر (23-12-11), حیدر (24-12-11), عادل سہیل (23-12-11), عبداللہ آدم (24-12-11) |
|
|
#6 | |
|
Senior Member
![]() تاریخ شمولیت: Jun 2010
مقام: Finland
مراسلات: 4,644
کمائي: 84,708
شکریہ: 28,669
4,115 مراسلہ میں 13,064 بارشکریہ ادا کیا گیا
|
اقتباس:
یہودی اور عیسائی حضرت اسمٰعیل علیہ السلام کو اللہ کا نبی نہیں مانتے ۔ یہ لوگ قربانی کے اس واقعہ کو حضرت ابرٰہیم علیہ السلام اور حضرت اسحاق علیہ السلام سے وابستہ کرتے ہیں ۔ یہ تہوار صرف مسلمانوں میں منایا جاتا یے اور دنیا کے کسی دوسرے مذہب میں نہیں۔ یعنی یہ خالصتاً ایک اسلامی تہوار ہے۔ یوں تو کلمہ توحید ہر نبی کا مشن تھا ۔ لیکن ہم دین اسلام کی پیروی کرنے والوں میں سے ہیں جس کا آغازحضرت ابراہیم علیہ السلام سے ہوا ۔ جنہوں نے اپنے بیٹے کے ساتھ مل کر خانہ کعبہ کی تعمیر کی جسے قبلہ اول قرار دیا گیا۔ یہودی و نصرانی حج کرنے مکہ نہیں آتے ۔ اب رہی یہ بات کہ ان کے تہواروں میں جایا جائے یا نہ جایا جائے۔ تو میں ذاتی طور پر اس بات کا قائل ہوں کہ ان کے تہواروں میں جانے میں کوئی حرج نہیں ۔ اگر وہاں حلال اشیاء موجود ہیں تو انہیں بھی کھایا جا سکتا ہے ۔ مجھے اگر دعوت دی جاتی ہے تو میں جاتا بھی ہوں اور وہاں کھاتا بھی ہوں ۔ قران پاک میں ارشاد ہے کہ اہل کتاب کا کھانا تم پر اور تمھارا کھانا اہل کتاب پر حلال ہے ۔
__________________
میں اک دن لَوٹ کے آوں گا
|
|
|
|
|
| 9 قاری/قارئین نے مرزا عامر کا شکریہ ادا کیا | Miss Khan (24-12-11), rana ammar mazhar (16-03-12), فیصل ناصر (23-12-11), فاروق سرورخان (23-12-11), ھارون اعظم (23-12-11), احمد نذیر (23-12-11), بنت حوا (23-12-11), حیدر (24-12-11), عادل سہیل (24-12-11) |
|
|
#7 | |
|
Senior Member
![]() تاریخ شمولیت: Jul 2007
عمر: 48
مراسلات: 4,389
کمائي: 88,841
شکریہ: 2,077
3,583 مراسلہ میں 12,686 بارشکریہ ادا کیا گیا
|
اقتباس:
جزاک اللہ خیراً ، خانم بہن ، اللہ تبارک و تعالیٰ آپ کے اِیمان میں اضافہ عطاء فرمائے ، فی زمانہ ہم مُسلمانوں نے کافروں اور مشرکوں کے ساتھ میل جول اور ان کے ساتھ معاشرتی معاملات کو تقریباً شریعت کی حُدود سے خارج ہی کر رکھا ہے ، ز ُبانی نہیں تو عملی طور پر ایسا ہی نظر آ رہا ہے ، جِس کا ایک بنیادی سبب اپنے دِین سے دُوری ہے، دِین کے احکامات سے دُوری ہے ، اور دوسرا بنیادی سبب دین کے احکامات کے خود ساختہ معانی و مفاہیم اخذ کر کے ان کے مطابق مسئلے اور فتوے گَھڑ لینا ہے ، جِس کی ایک مثال اسی تھریڈ میں بھی نظر آ رہی ، اِن شاء ابھی اُس کے جواب میں بھی کچھ گذارش کرتا ہوں ، اللہ تعالیٰ ہم سب کو ، ہر ایک کلمہ گو ، اللہ کا وہ دِین سمجھنے ، ماننے ، اپنانے اور اسی پر عمل پیرا رہنے کی توفیق دے جو دِین اُس نے تمام تر مخلوق سے بُلند اور جدا رہتے ہوئے اپنے آخری نبی اکرم صلی اللہ علیہ وعلی آلہ وسلم پر نازل فرمایا ، اور جِس دِین کو اپنی کتاب اور اپنے نبی مُحمد صلی اللہ علیہ وعلی آلہ وسلم کی سُنّت مبارکہ میں ظاہر فرمایا ، و السلام علیکم۔ |
|
|
|
|
| عادل سہیل کا شکریہ ادا کیا گیا | Miss Khan (24-12-11) |
|
|
#8 | |
|
Senior Member
![]() تاریخ شمولیت: Jul 2007
عمر: 48
مراسلات: 4,389
کمائي: 88,841
شکریہ: 2,077
3,583 مراسلہ میں 12,686 بارشکریہ ادا کیا گیا
|
اقتباس:
محترم بھائی نبیل خان صاحب ، آپ کی باتوں کے جواب میں صِرف اتنا ہی کہوں گا کہ اللہ اور اس کے حبیب مُحمد صلی اللہ علیہ وعلی آلہ وسلم کے احکامات ، اور پھر اللہ کی منتخب شدہ ، اور اللہ کے ہاں تقویٰ کے امتحان میں کامیاب شدہ ، اور اللہ کی رضا کے سندیں پانے والی صحابہ رضی اللہ عنہم اجمعین کی جماعت کے اقوال و افعال کے سامنے کسی کا قول اور عمل کچھ حیثیت نہیں رکھتا ، خواہ وہ کوئی بھی ہو، کسی بھی لقب سے بذات خود مُلقب ہو ، یا غُلو کرنے والوں نے اُس کچھ بھی لقب دے رکھا ہو ، یا کسی بھی مُقام پر فایز ہو ، یا دکھایا جاتا ہو ، اللہ تعالیٰ ہم سب کو اور ہر کلمہ گو کو یہ کڑوی ، سخت اور کُھردری حقیقت نگلنے کر اپنے سینوں میں جما لینے کی ہمت دے ، و السلام علیکم۔ |
|
|
|
|
|
|
#9 | |
|
Senior Member
![]() تاریخ شمولیت: Jul 2007
عمر: 48
مراسلات: 4,389
کمائي: 88,841
شکریہ: 2,077
3,583 مراسلہ میں 12,686 بارشکریہ ادا کیا گیا
|
اقتباس:
جزاک اللہ خیراً ، بھائی ھارون اعظم صاحب ، ماشاء اللہ مختصر ، دو ٹوک اور دُرست بات کہی ہے ، اللہ قبول فرمائے ، بھائی کافی عرصہ بعد دکھائی دیے ہیں ، اِن شاء اللہ بخیر وعافیت ہوں گے ، اللہ تبارک و تعالیٰ اپنی حفظ و امان میں رکھے ، و السلام علیکم۔ |
|
|
|
|
| 3 قاری/قارئین نے عادل سہیل کا شکریہ ادا کیا |
|
|
#10 | |||||
|
Senior Member
![]() تاریخ شمولیت: Jul 2007
عمر: 48
مراسلات: 4,389
کمائي: 88,841
شکریہ: 2,077
3,583 مراسلہ میں 12,686 بارشکریہ ادا کیا گیا
|
اقتباس:
انا للہ و انا الیہ راجعون ، سچ ہے جب کوئی اپنی ھوائے نفس کا متبع ہوتا ہے تو اُسے اللہ کے کلام پاک کی باطل تاویل کرتے ہوئے بھی کچھ خوف نہیں محسوس ہوتا ، نبی اللہ ابراہیم اور اُن کے نبی بیٹے اسماعیل علیہ السلام یہودیوں کے لیے نبی رہے ہوں یا نہ رہے ہوں ، اللہ تبارک و تعالیٰ نے اپنے آخری دِین ، کے ایک رُکن میں اُن دونوں نبیوں علیھما السلام کی عظیم الشان اطاعت والی بندگی کی یاد اپنے اِیمان والے بندوں میں تازہ رکھنے کے لیے ، اور اُن اِیمان والے بندوں کے اِیمان کی تقویت کے لیے اُس رُکن کا ایک منسک بنا دی ، اور یہ صاحب اپنی """ خلافء قران ، قران فہمی """ کے عین مطابق ، یہود و نصاریٰ کے لیے اپنے قلبی میلان کا اظہار کرتے ، اللہ کی طرف سے اپنے ان دو عظیم المرتبہ نبیوں علیھما السلام کی عالی شان اور اللہ کے ہاں مقبول اطاعت و بندگی کی مثال کی عِزت افزائی کا سبب اللہ کی رحمت اور اُن دو عظیم المرتبہ نبیوں علیھما السلام کی بے مثال اطاعت و بندگی کی بجائے ، یہودیوں اور عیسائیوں کے نبی ہونا قرار دے رہے ہیں ، صرف یہ ہی نہیں ، بلکہ حج کو ، جو کہ ایک اسلام کا ایک رُکن ہے ، اعلی ترین عبادات میں سے ایک عبادت ہے اُسے """ تہوار """ بنا ڈالا ، جسے منایا جاتا ہے ، اور پھر کھنچ تان کر اُس تہوار کو بھی یہودیوں اور عیسائیوں کی نسبت میں ہی ڈال دیا ، اور ہماری عید الاضحیٰ کو بھی ، فَاعْتَبِرُوا يَا أُولِي الْأَبْصَارِ، اگر یہ صاحب یہ کہیں کہ ، اقتباس:
اور دوسری بات یہ کہ ، اگر یہ کہیں کہ نہیں ، ان کے کہنے کا مطلب یہ تھا کہ عیسائی یہ تہوار عیسٰی علیہ السلام کی پیدائش کی نسبت سے مناتے ہیں تو الحمد للہ ، کہ ، خودان صاحب کے الفاظ میں ہی یہ اعتراف ہو جاتاہے کہ یہ کافروں کا تہوار ہے ، لہذا میرے مضمون میں دی گئی معلومات کی روشنی میں یہ بات مزید محقق ہو جاتی ہے کہ چونکہ یہ کافروں کا تہوار ہے ،خواہ اُس کی نسبت کسی سے بھی جوڑ دی گئی ہو ، کسی مسلمان میں کے لیے اُس میں کسی قسم کی شمولیت جائز نہیں ، کیونکہ اُس کی شمولیت اُن کافروں کے لیے ، قلبی لگاؤ ، دوستی اور مُحبت وغیرہ کی عملی دلیل ہے ، اور اُن کے کفر پر رضا مندی کا اظہار ہے ۔ بے شک اللہ تبارک و تعالیٰ ہی بے عیب اور سب سے بڑھ کر حِکمت والا ہے ، اور وہ اپنے بندوں میں سے جسے ، جتنی حِکمت چاہے عطاء فرماتا ہے ، اقتباس:
کوئی ان صاحب کو بتائے کہ اپنی """ خلافء قران ، قران فہمی """کے زعم میں ، یہود و نصاری کے کاموں میں سے ایک کام کو قرانی ثابت کرنے کے لیے انہوں نے سراسر غلط ترجمہ لکھ مارا ہے ، پس عیسائیوں اور یہودیوں کی وکالت کرنے کی ذمہ داری نبھاتے ہوئے ان صاحب نے اللہ کے کلام کا ترجمہ ایک غلط انداز میں کر کے اس کی بہت باطل تاویل پیش کر کے اپنی """ خلافء قران ، قران فہمی """ کا ایک اور ثبوت دے دیا ، لیکن ان شاء اللہ ، اپنا مطلوب حاصل نہ کر سکیں گے ، اپنے اس غلط انداز میں لکھے گئے ترجمے کے مطابق ان صاحب نے جو باطل تاویل لکھی ہے اُس کی روشنی میں تو یہ بھی نہیں مانا جا سکتا کہ غلطی سے لکھا گیا ، یا پیسٹ ہو گیا ، اس آیت مبارکہ کا ترجمہ یہ بنتا ہے کہ ((((( اور مجھ پر سلامتی ہے جِس دِن میں پیدا ہوا ، اور جِس دِن میں مروں گا ، اور جِس دِن میں دوبارہ زندہ کیا جاؤں گا ))))) ، جی ہاں ، عیسیٰ علیہ السلام پر سلامتی کا ذِکر ہے ، جِس دِن وہ پیدا ہوئے اُس دِن میں بھی اُن علیہ السلام پر سلامتی کی خبر ہے ، نہ کہ اُس دِن پر ، پھر جِس دِن وہ مریں گے ، اُس دِن میں بھی اُن علیہ السلام پر ہی سلامتی کی خبر ہے ، نہ کہ اُن کے مرنے کے دِن پر سلامتی کی بات ہے ، پھر جِس دِن اُن علیہ السلام کو دوبارہ زندہ کیا جائے گا اُس دِن میں بھی اُن علیہ السلام پر ہی سلامتی کا ذِکر ہے ، نہ کہ اُن کے مرنے کے دِن پر ، پس اِن صاحب نے جِس طرح اللہ کے کلام کی باطل تاویل کی ہے وہ یقیناً بہت افسوس ناک ہے ، اس کے علاوہ یہ بھی کہہ گئے ہیں کہ ::: اقتباس:
رہا معاملہ اِن کی اس دلیل کا کہ ::: اقتباس:
ایک تو یہ کسی دِن کو خود ہی مُبارک بنائے بیٹھے ہیں اور دوسرے اُسے اللہ کی طرف سے مُبارک قرار دینے کا غلط بیان دے کر اُسے اللہ کی طرف سے مُبارک قرار دیے جانے کا سبب """ دو ارب لوگوں کا اس دِن کو منانا """ قرار دے رہے ہیں ، ولا حول ولا قوۃ اِلا باللہ ، کوئی اِن صاحب کو بتائے کہ اکثریت کا عمل اللہ کے ہاں ، اور اللہ کی شریعت میں کسی قِسم کی کوئی دلیل نہیں ، کسی قدر و قیمت کا حامل نہیں ،(((((أَمْ تَحْسَبُ أَنَّ أَكْثَرَهُمْ يَسْمَعُونَ أَوْ يَعْقِلُونَ إِنْ هُمْ إِلَّا كَالْأَنْعَامِ بَلْ هُمْ أَضَلُّ سَبِيلًا:::کیا تُم یہ سمجھتے ہو کہ اُن (یعنی لوگوں)کی اکثریت سنتی یا سمجھتی ہے (نہیں بلکہ درحقیقت)وہ تو چوپایوں کی طرح ہیں بلکہ چوپایوں سے بھی زیادہ بھٹکے ہوئے ہیں)))))سُورت الفرقان/آیت 44، (((((وَمَا يَتَّبِعُ أَكْثَرُهُمْ إِلَّا ظَنًّا إِنَّ الظَّنَّ لَا يُغْنِي مِنَ الْحَقِّ شَيْئًا إِنَّ اللَّهَ عَلِيمٌ بِمَا يَفْعَلُونَ ::: اور اُن (یعنی لوگوں) کی اکثریت تو صِرف گُمان کی پیروی کرتی ہے ، اور گُمان حق کے سامنے کسی قِسم کا فائدہ دینے والا نہیں ، بے شک یہ لوگ جو کچھ کرتے ہیں اللہ اُس کا خُوب عِلم رکھتا ہے)))))سُورت یُونُس /آیت36، (((((وَلَكِنَّ أَكْثَرَهُمْ يَجْهَلُونَ:::اور لیکن اُن (یعنی لوگوں)کی اکثریت جہالت میں ہے))))) سُورت الانعام/آیت111، (((((وَإِنْ وَجَدْنَا أَكْثَرَهُمْ لَفَاسِقِينَ أَكْثَرَهُمْ لَفَاسِقِينَ:::اور ہم نے اُن (یعنی لوگوں)کی اکثریت کو یقیناً نافرمان اور بدکار ہی پایا ہے )))))سُورت الاعراف/آیت102، یہودیوں کے بارے میں بالخصوص فرمایا (((((أَلَا إِنَّمَا طَائِرُهُمْ عِندَ اللَّهِ وَلَكِنَّ أَكْثَرَهُمْ لَا يَعْلَمُونَ:::بلکہ ان کی نحوست اللہ کے ہاں مقرر ہے لیکن اِن کی اکثریت عِلم نہیں رکھتی)))))سُورت الاعراف /آیت 131، عیسائیوں کے بارے میں بالخصوص فرمایا (((((قَالُوا اتَّخَذَ اللَّهُ وَلَدًا سُبْحَانَهُ هُوَ الْغَنِيُّ لَهُ مَا فِي السَّمَاوَاتِ وَمَا فِي الْأَرْضِ إِنْ عِنْدَكُمْ مِنْ سُلْطَانٍ بِهَذَا أَتَقُولُونَ عَلَى اللَّهِ مَا لَا تَعْلَمُونَ ::: کہتے ہیں کہ اللہ نے بیٹا بنا لیا ہے، اللہ(تواولاد سے)پاک ہے (اور)وہ بےنیاز ہے، جو کچھ آسمانوں میں ہے اور جو کچھ زمین میں ہے وہ سب اللہ کا ہی ہے (اللہ پر جھوٹ بولنے والو)تمہارے پاس(تُمہاری اس باطل بات کی) کی کوئی دلیل نہیں ہے، تم اللہ کی نسبت ایسی بات کیوں کہتے ہو جِس کا تُم لوگوں کو عِلم نہیں )))))سُورت یُونُس /آیت68، یہود و نصاریٰ دونوں ہی وہ کچھ کہتے چلے آ رہے ہیں جِس کا انہیں خودبھی کوئی یقینی علم نہیں ہوتا، اور اپنی باتوں کو درست بنانے کے لیے اللہ کے کلام میں لفظی اور معنوی تحریف اُن کا ہی مشغلہ چلا آرہا ہے ، (((((وَقَالَتِ الْيَهُودُ لَيْسَتِ النَّصَارَى عَلَى شَيْءٍ وَقَالَتِ النَّصَارَى لَيْسَتِ الْيَهُودُ عَلَى شَيْءٍ وَهُمْ يَتْلُونَ الْكِتَابَ كَذَلِكَ قَالَ الَّذِينَ لَا يَعْلَمُونَ مِثْلَ قَوْلِهِمْ فَاللَّهُ يَحْكُمُ بَيْنَهُمْ يَوْمَ الْقِيَامَةِ فِيمَا كَانُوا فِيهِ يَخْتَلِفُونَ::: اور یہودی کہتے ہیں کہ نصاریٰ (عیسائی) کسی (حق ) چیز پر نہیں ہیں اور نصاریٰ کہتے ہیں کہ یہودی کسی (حق ) چیز پر نہیں ہیں، اور وہ لوگ کتاب پڑھتے ہیں ، اسی طرح اُن لوگوں نے بھی کہا جو اپنے ہی کہے ہوئے کی حقیقت نہ جانتے تھے ، پس اللہ ہی قیامت والے دِن ان کے درمیان اُن باتوں کا فیصلہ کرے گا جِس میں یہ اختلاف کرتے ہیں)))) سُورت البقرہ/آیت 113، اللہ تبارک و تعالیٰ کے مذکورہ بالا فرامین میں روز روشن سے زیادہ عیاں ہے کہ اکثریت کا قول و فعل کچھ دلیل و حجت نہیں ، یہ تو عام اکثریت کا حال ہے اور وہ قومیں جنہیں اللہ پاک نے """ الضالین """ اور """ المغضوب علیھم""" قرار دے دیا ہو اُن کی اکثریت کا قول و فعل کسی مُسلمان کے لیے کسی کام کی دلیل کیسے ہو گیا ؟؟؟ بلا شک و شبہ اللہ سُبحانہ ُ و تعالیٰ ہی سب سے زیادہ اور بے عیب حِکمت والا ہے اور اپنے بندوں میں سے جسے چاہے جتنی چاہے حِکمت عطاء فرماتا ہے ، الحمد للہ ، ثُم الحمد للہ ، یہ فقط اللہ کا کرم ہے کہ میری محبت اور نفرت اللہ اور اس کے رسول صلی اللہ علیہ وعلی آلہ وسلم کے احکامات کی پابند ہے ، اور اللہ نے مجھےمیرے نفس کی خواھشات کے مطابق دوستیاں اور دُشمنیاں پالنے سے ، مُحبتیں اور نفرتیں کرنے سے محفوظ رکھا ہے ، اللہ تبارک و تعالیٰ اسی پر خاتمہ فرمائے ، اللہ ہی ہے جو ہدایت دینے والا ہے ، اللہ تعالیٰ ہر اُس شخص کو ہدایت دے جو راہ ہدایت سے دُور ہے ، اور اگر اللہ کی مشیئت میں اُس کے لیے ہدایت نہیں ہے تو اللہ اُس کی گمراہی سے اپنی ساری ہی مخلوق کو محفوظ رکھے ، و السلام علی من اتبع الھدیٰ ۔ |
|||||
|
|
|
| عادل سہیل کا شکریہ ادا کیا گیا | Miss Khan (24-12-11) |
|
|
#12 | |
|
Senior Member
![]() ![]() |
اقتباس:
عادل صاحب، میں تو فورم پر موجود ہوتا ہوں۔ البتہ کبھی کبھار صرف پڑھنے پر اکتفا کرلیتا ہوں۔ |
|
|
|
|
| ھارون اعظم کا شکریہ ادا کیا گیا | rana ammar mazhar (16-03-12) |
|
|
#13 |
|
Senior Member
![]() |
کیسی کیسی تاویلات پیش کی ہیں اپنی بات کو سچ ثابت کرنے کے لئے ۔۔۔
حضرت ابراہیم علیہ السلام سابقہ امت یعنی یہودیوںکے نبی تھے۔ بغض نبی اکرم حضرت ابراہیم علیہ السلام سے ہے یا ان کی امت سے؟؟؟ حضرت عیسی علیہ السلام عیسائیوںکے نبی تھے ۔۔۔ بغض حضرت عیسی علیہ السلام سے ہے یا ان کی امت سے۔ اپنے سال کی ابتداء پر آدھے مسلمان روتے ہیں اور آدھے ان کو دیکھتے ہیں ۔ کون سی قوم ہے جو اپنے سال کی ابتداء رو رو کر کرتی ہے ؟ یہ کونسا تہوار ہے جو مسلمانوں پر اللہ نے فرضکیا ہے ، اس کو رو رو کر کیوںمناتے ہیں؟ یہودیوںاور عیسائیوںکے تہوار وں کو منع کرتے ہیں اور حج کے بعد عید الاضحی کا تہوار مناتے ہیںجو کہ حضرت ابراہیم اور حضرت اسماعیل علیہ السلام کی عظیم قربانی کی نیت کی وجہ سے ہے ۔ جو کہ یہودیوںکے نبی تھے۔ کیا وجہ ہے جو نفرت پھیلاتے ہو؟؟؟؟ کیا اللہ تعالی سے زیادہ حکیم ہو؟؟؟؟ |
|
|
|
| 2 قاری/قارئین نے فاروق سرورخان کا شکریہ ادا کیا | rana ammar mazhar (16-03-12), مرزا عامر (24-12-11) |
|
|
#14 | |
|
Senior Member
![]() |
اقتباس:
Tahir ul Qadri اور مجھ پر سلام ہو میرے میلاد کے دن، اور میری وفات کے دن، اور جس دن میں زندہ اٹھایا جاؤں گا طاہر القادری بھی شائید غلطی ہوگئی جو ---- دوبارہ ----- کا اضافہ کرنا بھول گئے۔۔ اس آیت میںکس لفظ کا ترجمہ---- لفظ ------ دوبارہ ---- ہے ؟؟؟؟؟ جس کا اضافہ اس قابل حکیم نے کیا ہے ؟ میں ترجمہ نہیںکرتا بلکہ عالمی طور پر مسلمانوں کے قابل قبول ترجمے استعمال کرتا ہوں۔ جن لوگوںکے عقائید ہی خلاف قرآن ہوں۔ ان کو قران حکیم کے درست تراجم بھی خلاف قرآن لگتے ہیں۔۔۔۔ والسلام |
|
|
|
|
| فاروق سرورخان کا شکریہ ادا کیا گیا | rana ammar mazhar (16-03-12) |
|
|
#15 | |
|
Senior Member
![]() ![]() |
اقتباس:
|
|
|
|
|
| ھارون اعظم کا شکریہ ادا کیا گیا | rana ammar mazhar (16-03-12) |
![]() |
| Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests) | |
| موضوع کے اختیارات | |
| ظاہری انداز | Rate This Thread |
|
|
Similar Threads
|
||||
| موضوع | موضوع شروع کیا | فورم | جوابات | آخری مراسلہ |
| میں خوش ہوں اور زندگی سےلطف اٹھاتا ہوں ۔۔۔ بازو اور ٹانگوں کے بغیر نک وجےچک | موجو | عمومی بحث | 7 | 02-01-12 08:56 AM |
| ہم غیروں سے نہیں اپنے ہی میرجعفروں اور میرصادقوں سے مارے جاتے ہیں، جسٹس رمدے | گلاب خان | خبریں | 4 | 11-06-11 01:45 AM |
| قوموں کی غیرت و حمیت | ابو عمار | عمومی بحث | 1 | 22-10-08 10:45 AM |
| قبائلی علاقوں میں غیرملکیوں سمیت 168شدت پسند گرفتار | ابن جلال | خبریں | 0 | 18-10-08 03:08 PM |
| حکمرانوں نے آئین کا حلیہ بگاڑدیا،ق لیگ دھاندلی کے بغیر ایک سیٹ نہیں جیت سکتی،نواز شر یف | عبدالقدوس | خبریں | 0 | 25-12-07 11:44 AM |