واپس چلیں   پاکستان کی آواز > مذاہب اور انسانی زندگی > اسلام اور معاشرہ



اسلام اور معاشرہ اسلام اور معاشرہ


فرقہ بندی اور اعتدال پسندی ۔ ۔ ۔ فرقہ بندی کی شدت میں کمی کیسے ممکن ہے؟

short url
جواب
 
LinkBack موضوع کے اختیارات موضوع کی درجہ بندی ظاہری انداز
پرانا 01-07-11, 06:33 PM   #1
فرقہ بندی اور اعتدال پسندی ۔ ۔ ۔ فرقہ بندی کی شدت میں کمی کیسے ممکن ہے؟
عبداللہ خراسانی عبداللہ خراسانی آف لائن ہے 01-07-11, 06:33 PM

حدیث پاک سے یہ بات ثابت ہے کہ “ہماری امت بھی ٧٣ فرقوں میں بٹ جاۓ گی“ اس میں شک و شبہ کی کوئی گنجائیش نہیں۔ ہم جو بھی کر لیں یہ فرقوں میں بٹ جانا ختم نہیں ہو سکتا۔ ہاں البتہ اتنا ضرور ہے کہ فرقہ واریت کی شدت میں کمی آ جاۓ۔
پہلی بات تو یہ ہے کہ کسی بھی مسلمان کو کافر نہیں کہنا چاہیے ورنہ جس کو کافر کہا وہ ایسا نہ ہوا تو یہ کفر کہنے والے کی جانب ہی لوٹے گا۔ یہ بات حدیث سے ثابت ہے۔
دوسری بات جو باطل فرقے سوء اعتقاد اور فساد عقیدہ کی وجہ سے جہنم میں جائیں گے ان کا یہ جہنم میں جانا ہمیشہ کے لیے نہیں ہو گا۔ علماء امت کی کتب سے یہ بات واضع ہے۔
تیسری بات حصول جنت کے لیے عقائید کے ساتھ ساتھ اعمال کا ٹھیک ہونا بھی ضروری ہے۔
عام طور پر بات اتنی بڑی نہیں ہوتی جتنی ہم خیال کر بیٹھتے ہیں۔ ہم سوچتے ہیں کہ فلاں فرقہ والوں کو حلوا کھانے سے ہی فرصت نہیں اور فلاں فرقہ امریکا سے امداد لیتا ہے یا فلاں کو سعودیہ سے ڈالر ملتے ہیں ۔ میں کہتا ہوں سب ایک جیسے نہیں اور اگر کوئی ایسے ہیں بھی تو قلیل تعداد میں۔ چند ایک اگر ایک گروہ میں ہوں تو ان کی وجہ سے سارے گروہ پر ایسا الزام درست نہیں۔
بعض اوقات ایسے بھی ہوتا ہے کہ کسی ایک گروہ سے اپنا تعلق بتانے والا کوئی جرم کر بیٹھتا ہے کوئی گناہ کر بیٹھتا ہے تو تمام گروہ کو اس کی وجہ سے غلط سمجھ لیا جانا یہ بھی درست نہیں۔

ہم سب مسلمان بھائی بھائی ہیں ایک جسم کی مانند آپس میں محبت الفت رکھنے والے اگر کسی بھائی کو تکلیف ہو تو اس کا درد رکھنے والے۔
ایک ادنی سے مسلمان کی بھی اللہ کے ہاں بہت قدر ہے ایک کافر فلاحی اور اچھے کام کرنے والا غریبوں کا ھمدرد مریضوں کے دکھ میں شریک جو ہر کرسمس پر غرباء میں مفت کپڑے بھی تقسیم کرتا ہے اس سے بھی ایک غریب مسلمان افضل ہے۔ بلکہ کافر اور مسلم برابر ہو ہی نہیں سکتے۔



اللہ پاک کا فرمان کا مفہوم ہے
ایمان والے بھائی بھائی ہیں۔
نہ مردوں کو مردوں پر نہ عورتوں کو عورتوں پر ہنسنا چاہیے (یعنی جس سے دوسرے کی تحقیر ہو)۔
نہ ایک دوسرے کو طعنہ دو نہ ایک دوسرے کو برے لقب سے پکارو۔
بہت گمانوں سے بچو کیوں کہ بعض گمان گناہ ہوتے ہیں۔

رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے فرمان کا مفہوم ہے
مسلمان کو بلا وجہ برا بھلا کہنا بڑا گناہ ہے۔(بخاری و مسلم)۔
جب کوئی شخص (لوگوں کے عیوب پر نظر کر کے اور اپنے کو عیوب سے بری سمجھ کر بطور شکایت) یوں کہے کہ لوگ برباد ہو گے تو یہ شخص سب سے زیادہ برباد ہونے والا ہے۔(کہ مسلمانوں کو حقیر سمجھتا ہے۔(مسلم)۔

میرا یہی پیغام ہے کہ ہم ہر قسم کے تعصب کو دور کرتے ہوۓ ایک دوسرے کی قدر کریں۔ اللہ ہمارا حامی و ناصر ہو۔ آمین!

 
عبداللہ خراسانی's Avatar
عبداللہ خراسانی
Senior Member
تاریخ شمولیت: May 2009
مراسلات: 254
شکریہ: 262
184 مراسلہ میں 466 بارشکریہ ادا کیا گیا
مناظر: 293
Reply With Quote
عبداللہ خراسانی کا شکریہ ادا کیا گیا
حسن قادری (06-07-11)
جواب

Tags
ہوتا, فرقہ واریت, پاک, لوٹے, نظر, مفت, ممکن, محبت, مسلمان, مسلمانوں, ایمان, اللہ, الزام, اتنی, بھائی, جائیں, جرم, حدیث, شخص, طور, عورتوں, عقیدہ, علماء, غلط, غریبوں


Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests)
 
موضوع کے اختیارات
ظاہری انداز Rate This Thread
Rate This Thread:


Similar Threads
موضوع موضوع شروع کیا فورم جوابات آخری مراسلہ
دیکھیئے کہ جانور اپنے آپ کو دشمن سے بچانے اور شکار کو دھوکا دینے کے لیے کیسے کیسے روپ دھارتے ہیں عبدالقدوس جنگلی حیات 10 29-08-11 02:59 PM
قابل قدر اراکین کی خدمات کا اعتراف کیسے کیا جائے؟ منتظمین تجاویز اور شکایات 75 31-10-10 10:57 PM
ریسلنگ میرا پسندیدہ کھیل shafresha کھیل اور کھلاڑی 20 27-08-10 07:30 PM
روشن خیال اور اعتدال پسندوں کے منہ پر زور دار طمانچہ sahj عمومی بحث 21 31-08-09 01:37 AM
سوات شدت پسندوں کا فرنٹ لائن کیسے بنا؟ چاچا کمال سیاست 0 27-10-07 06:02 PM


تمام اوقات پاکستانی معیاری وقت ( +5 GMT) کے لحاظ سے ہیں۔ ابھی وقت ہے 08:09 AM

Powered by vBulletin® Copyright ©2000 - 2012, Jelsoft Enterprises Ltd.
Content Relevant URLs by vBSEO
جملہ حقوق نشرو اشاعت ©2000 - 2012,پاکستان کی آواز - پاکستان کے فورمزکی انتظامیہ کے پاس مخفوظ ہیں۔ ہم اردو ترجمے کے لیے جناب زبیرکے مشکور ہیں-
اپنا بلاگ مفت حاصل کریں wordpress.pk
ہم pak.net ڈومین نیم کے لیے جناب فاروق سرور خان کے مشکور ہیں

Template-Modifications by TMS
vBCredits v1.4 Copyright ©2007 - 2008, PixelFX Studios
Ad Management plugin by RedTyger