واپس چلیں   پاکستان کی آواز > مذاہب اور انسانی زندگی > اسلام اور معاشرہ



اسلام اور معاشرہ اسلام اور معاشرہ


:::::: منافق اور منافقت کی نشانیاں ::::::

short url
جواب
 
LinkBack موضوع کے اختیارات موضوع کی درجہ بندی ظاہری انداز
پرانا 13-01-11, 12:39 AM   #1
:::::: منافق اور منافقت کی نشانیاں ::::::
عادل سہیل عادل سہیل آف لائن ہے 13-01-11, 12:39 AM

بسم اللہ و الصلاۃ و السلام علی من لا نبی بعدہ ُ
:::::: منافق اور منافقت کی نشانیاں ::::::
::::::: رسول اللہ صلی اللہ علیہ و علی آلہ وسلم نے اِرشاد فرمایا (((((أَرْبَعٌ مَنْ كُنَّ فِيهِ كَانَ مُنَافِقًا خَالِصًا، وَمَنْ كَانَتْ فِيهِ خَصْلَةٌ مِنْهُنَّ كَانَتْ فِيهِ خَصْلَةٌ مِنَ النِّفَاقِ حَتَّى يَدَعَهَا: إِذَا اؤْتُمِنَ خَانَ، وَإِذَا حَدَّثَ كَذَبَ، وَإِذَا عَاهَدَ غَدَرَ، وَإِذَا خَاصَمَ فَجَرَ::: چار (خصلتیں ) جس میں ہو وہ خالص منافق ہے ، اور جس میں ان میں سے کوئی ایک خصلت ہو تو اُس میں نفاق کی خصلت ہے یہاں تک کہ وہ اسے چھوڑ دے ، (۱) جب اس کے پاس امانت رکھوائی جائے تو وہ اس میں خیانت کرے (۲) جب بات کرے تو جھوٹ بولے (۳)جب وعدہ کرے تو وعدہ خِلافی کرے(۴)جب جھگڑا کرے تو پھٹ پڑے (یعنی بے حیائی پر اتر آئے) )))))متفقٌ علیہ،
::::::: اور اِرشاد فرمایا(((((ثَلَاثٌ مَنْ كُنَّ فِيهِ فَهُوَ مُنَافِقٌ، وَإِنْ صَامَ وَصَلَّى وَ حَجَ وَ أعتمَرَ وَقَالَ إني مُسْلِمٌ: مَنْ إِذَا حَدَّثَ كَذَبَ، وَإِذَا وَعَدَ أَخْلَفَ، وَإِذَا اؤْتُمِنَ خَانَ:::جس میں تین (خصلتیں) ہوں وہ منافق ہے خواہ نماز پڑھتا ہواور روزہ رکھتا ہواورحج کرتا ہواور عمرہ کرتا ہواور کہتا ہو کہ میں مسلمان ہوں ،(یہ منافق وہ ہے) جو (۱)بات کرے تو جھوٹ بولے (۲)وعدہ کرے تو وعدہ خِلافی کرے (۳)جب اسے امانت داربنایا جائے تو خیانت کرے))))) صحیح الجامع الصغیر /حدیث 3043،
::::::: اور اِرشاد فرمایا (((((إِنَّ الْحَيَاءَ وَالْعَفَافَ وَالْعِيَّ عن اللِّسَانِ لا عِيَّ الْقَلْبِ،وَالْعَمَلَ مِنَ الإِيمَانِ، وَإِنَّهُنَّ يَزِدْنَ فِي الآخِرَةِ،وَيُنْقِصْنَ مِنَ الدُّنْيَا، وَمَا يَزِدْنَ فِي الآخِرَةِ أَكْثَرُ مِمَّا يُنْقِصْنَ فِي الدُّنْيَا ؛ وَإِنَّ الشُّحَّ والفُحشَ وَالْبَذَاءَ مِنَ النِّفَاقِ، وَإِنَّهُنَّ يَزِدْنَ فِي الدُّنْيَا، وَيُنْقِصْنَ مِنَ الآخِرَةِ، وَمَا يُنْقِصْنَ فِي الآخِرَةِ أَكْثَرُ مِمَّا يَزِدْنَ فِي الدُّنْيَا::: بے شک حیاء اورعفت اور ز ُبان کی کم علمی نہ کہ دل کی کم علمی، اور (اس کے مطابق)عمل اِیمان میں سے ہیں ، اور بے شک یہ سب آخرت (کی خیر)میں اضافہ کرتے ہیں ، اور دُنیا (کے شر )میں کمی کرتے ہیں، اور جو کچھ یہ آخرت میں اضافہ کرتے ہیں وہ دُنیا میں کمی سے زیادہ ہے ، اور بے شک لالچ ، اور بے حیائی،اور بے ہودہ گفتگو نفاق میں سے ہیں اور یہ سب دُنیا (کے شر)میں اضافہ کرتے ہیں اور آخرت (کی خیر)میں کمی کرتے ہیں اور جو کچھ یہ آخرت (کی خیر)میں سے کم کرتے ہیں وہ اس سے زیادہ ہے جو یہ دُنیا میں سے بڑھاتے ہیں ))))) سلسلہ الاحادیث الصحیحہ/حدیث3381،
::::::: صحابہ رضی اللہ عنہم اجمعین کے اقوال میں سے :::::::
::::::: دوسرے بلا فصل خلیفہ امیر المومنین عمرابن الخطاب رضی اللہ عنہما سےکا کہنا ہے کہ میں نے اپنی انگلیوں کی تعداد سے زیادہ دفعہ میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وعلی آلہ وسلم کو فرماتے ہوئے سنا کہ (((((إِنَّ أَخْوَفَ مَا أَخَافُ عَلَى هَذِهِ الْأُمَّةِ الْمُنَافِقَ الْعَلِيمَ ::: میں اس اُمت پر صاحبء علم منافقوں کے بارے میں بہت ڈر رتا ہوں )))))
پوچھا گیا ، منافق صاحبء علم کیسے ہو سکتا ہے ؟
ارشاد فرمایا (((((عَالِمُ اللِّسَانِ، جَاهِلُ الْقَلْبِ وَالْعَملِ ::: ز ُبان کا عِالم لیکن دل اور عمل سے جاھل )))))الاحادیث المختارہ /حدیث 236/ روایۃ عمر ابن الخطاب رضی اللہ عنہ ُ /ابو عثمان عبدالرحمٰن بن مل النھدی عن عمر رضی اللہ عنہ ُ ،
صاحبء کتاب امام محمد بن عبدالواحد المقدسی کا کہنا ہے کہ اسے مخلتف اسناد سے روایت کیا گیا ہے ، جن میں مرفوع بھی ہیں اور موقوف بھی ہیں اور زیادہ درست یہ ہے کہ یہ موقوف ہے ، یعنی عمر رضی اللہ عنہ ُ کافرمان ہے ،
::::::: حذیفہ ابن الیمان رضی اللہ عنہ ُ سے پوچھا گیا کہ """ منافق کون ہے ؟ """
فرمایا """ الَّذِي يَصِفُ الْإِسْلَامَ وَلَا يَعْمَلُ بِهِ::: وہ جو اسلام کا دعوی دار ہو لیکن اس پر عمل نہ کرتا ہو"""
::::::: عبداللہ ابن عمر رضی اللہ عنہما سے کہا گیا کہ """ ہم حکمرانوں اور سرداروں کے پاس جاتے ہیں تو کچھ اور بات (یعنی ان کی تعریف ہی)کرتے ہیں اور جب وہاں سے نکلتے ہیں تو اس بات کے خلاف بات کرتے ہیں """ تو ابن عمر رضی اللہ عنہما نے فرمایا (((((كُنَّا نَعُدُّهَا نِفَاقًا::: ہم اسے منافقت میں گنا کرتے تھے))))) صحیح البخاری /کتاب الاحکام/باب 27،
مختلف الفاظ میں یہ اثر بہت سی کتابوں میں صحیح اسناد کے ساتھ مروی ہے ، مثلاً سنن ابن ماجہ/حدیث 3975 /کتاب الفتن /باب 12،مسند احمد /حدیث 5829 ، وغیرھا۔
ان نشانیوں کی روشنی میں ہم سب ذرا اپنے بارے میں سوچیں تو کہ ہم کونسی سی نشانیاں پائی جاتی ہیں ، اور ہمارے اَرد گِرد کس کس میں کیا کیا نشانی پائی جاتی ہے ، اللہ ہم سب کو منافقت اور منافقین سے محفوظ رکھے، و السلام علیکم ورحمۃ اللہ و برکاتہ ۔
__________________
اب نہ ہو گا کہیں کوئی نزول کتاب ::: بند کر دیا رب العالمین نے یہ باب
ہے جو بھی صحیح سنت رسالت مآب ::: بے شک ہے وحیء رب الارباب

Last edited by عادل سہیل; 13-01-11 at 12:43 AM..

عادل سہیل
Senior Member
تاریخ شمولیت: Jul 2007
عمر: 48
مراسلات: 4,389
شکریہ: 2,077
3,583 مراسلہ میں 12,686 بارشکریہ ادا کیا گیا
مناظر: 358
Reply With Quote
10 قاری/قارئین نے عادل سہیل کا شکریہ ادا کیا
sjk (23-01-11), فیصل ناصر (13-01-11), محمد عاصم (13-01-11), محمدمبشرعلی (13-01-11), محمدمعیداحمد (21-01-11), مرزا عامر (20-01-11), ارشد کمبوہ (21-01-11), رضی (20-01-11), شمشاد احمد (13-01-11), عبداللہ آدم (13-01-11)
پرانا 13-01-11, 02:11 AM   #2
Senior Member
 
شمشاد احمد's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Jul 2010
مراسلات: 4,602
کمائي: 98,670
شکریہ: 9,130
3,925 مراسلہ میں 13,137 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

عادل بھائي جزاكم اللہ احسن الجزاء

خلاصہ يہ كہ احاديث اور حضرات صحابہ كرام كے اقوال سے منافق كي حسب ذيل علامات ہمارے سامنے آئي ہيں۔
(1)۔۔۔۔۔امانت ميں‌خيانت كرنا
(2)۔۔۔۔۔جھوٹ بولنا
(3)۔۔۔۔۔ وعدہ خلافي كرنا
(4)۔۔۔۔۔جھگڑے كے وقت بے حيائي پر اتر آئے۔۔۔ يعني گالم گلوچ كرے۔
(5)۔۔۔۔بد عمل عالم
(6)۔۔۔۔جھوٹي تعريف كرنا۔
__________________
بندے اور اللہ تعالی سے محبت کا فرق یہ ہے کہ۔ بندے کی محبت ہمیشہ انسان کی بڑی کمزوری بن جاتی ہے۔ اور اللہ تعالی کی محبت ہمیشہ انسان کی سب سے بڑی طاقت بن جاتی ہے۔
شمشاد احمد آف لائن ہے   Reply With Quote
4 قاری/قارئین نے شمشاد احمد کا شکریہ ادا کیا
محمد عاصم (13-01-11), مرزا عامر (20-01-11), ارشد کمبوہ (21-01-11), عبداللہ آدم (13-01-11)
پرانا 13-01-11, 05:17 PM   #3
Senior Member
 
تاریخ شمولیت: Jul 2007
عمر: 48
مراسلات: 4,389
کمائي: 88,841
شکریہ: 2,077
3,583 مراسلہ میں 12,686 بارشکریہ ادا کیا گیا
Lightbulb

السلام علیکم ورحمۃ اللہ و برکاتہ ،
جزاک اللہ خیرا فی الدارین شمشاد بھإئی ،
اللہ تبارک و تعالیٰ آپ کی قوتء فہم میں مزید اضافہ دے ،
جی آپ نے درست فرمایا ، مذکورہ بالا احادیث اور آثار کی روشنی میں منافق کی نشانیوں میں یہ بھی شامل کر لیجیے کہ :::
( 7 ) ۔۔۔۔۔۔ اپنے علم پر ایمان نہ رکھنا
( 8 ) ۔۔۔۔۔ صاحبء اختیار لوگوں کو ان کی غلطیوں سے آگاہ نہ کرنا،
ایک دفعہ پھر دعا ہے کہ اللہ سُبحانہ ُ و تعالیٰ آپ کو خیر کی مزید ہمت دیے رکھے ، آپ جیسے بھإئیوں کا ساتھ اللہ کی نعمت ہی ہے ، والسلام علیکم۔
عادل سہیل آف لائن ہے   Reply With Quote
5 قاری/قارئین نے عادل سہیل کا شکریہ ادا کیا
shafirajput (04-07-11), sjk (23-01-11), مرزا عامر (20-01-11), ارشد کمبوہ (21-01-11), شمشاد احمد (13-01-11)
پرانا 13-01-11, 06:22 PM   #4
Senior Member
 
زارا's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Jan 2009
مقام: اللہ کی زمین
عمر: 24
مراسلات: 9,847
کمائي: 277,996
شکریہ: 1,151
6,262 مراسلہ میں 14,130 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

السلام علیکم

جزاک اللہ خیر
زارا آف لائن ہے   Reply With Quote
زارا کا شکریہ ادا کیا گیا
شمشاد احمد (13-01-11)
پرانا 13-01-11, 09:25 PM   #5
Senior Member
 
محمد عاصم's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Feb 2010
مقام: گجرات
مراسلات: 1,679
کمائي: 52,583
شکریہ: 5,148
1,533 مراسلہ میں 5,930 بارشکریہ ادا کیا گیا
محمد عاصم کو MSN کے ذریعے پیغام ارسال کریں محمد عاصم کو Yahoo کے ذریعے پیغام ارسال کریں محمد عاصم کو Skype™ کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default

جزاک اللہ بھائی جان۔
ماشاءاللہ آپ کا حسنِ بیان اچھا ہے، اللہ مذید بہتر بنائے آمین۔
اس موضوع پر اس تھریڈ کا بھی مطالعہ مفید ہوگا ان شاءاللہ۔
نفاق کی نشانیاں (ضرور پڑھیں)
__________________

یا اللہ پوری اُمتِ محمد علیہ السلام کو قرآن و سنت پر جمع کر دے آمین
http://muslim-islamicpoint.blogspot.com
محمد عاصم آف لائن ہے   Reply With Quote
3 قاری/قارئین نے محمد عاصم کا شکریہ ادا کیا
مرزا عامر (20-01-11), ارشد کمبوہ (21-01-11), شمشاد احمد (13-01-11)
پرانا 20-01-11, 06:48 PM   #6
Senior Member
 
مرزا عامر's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Jun 2010
مقام: Finland
مراسلات: 4,644
کمائي: 84,708
شکریہ: 28,669
4,115 مراسلہ میں 13,064 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

اللہ ہمیں منافقت سے بچنے اور نیک عمل کرنے کی توفیق عطا فرمائے ۔
مرزا عامر آن لائن ہے   Reply With Quote
2 قاری/قارئین نے مرزا عامر کا شکریہ ادا کیا
shafirajput (11-06-11), ارشد کمبوہ (21-01-11)
پرانا 21-01-11, 01:32 PM   #7
Senior Member
 
ارشد کمبوہ's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Oct 2010
مقام: Bhawal Pur
مراسلات: 1,478
کمائي: 19,781
شکریہ: 4,532
893 مراسلہ میں 2,295 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

السلام علیکم
جزاک اللہ خیرا ۔۔۔۔۔۔۔۔۔ یا برادران
اور شمشاد بھائی کا خلاصہ بیان کرنا تو سونے پر سہاگہ ہے۔
بعض اوقات جلدی کی وجہ سے مکمل مضمون نہیں پڑھا جاسکتا تو ایسے میں خلاصہ ہی کام آتا ہے۔
اللہ آپ کو جزا دے
شکریہ
ارشد کمبوہ آف لائن ہے   Reply With Quote
جواب

Tags
color, green, کتابوں, نماز, منافق, منافقین, مسلمان, اللہ, امیر, اسلام, جھوٹ, حدیث, خلاف, دل, ذرا, روزہ, علی, علمی, عمرہ, عبدالواحد, عبداللہ, عبدالرحمٰن, عثمان, صحیح, صحابہ


Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests)
 
موضوع کے اختیارات
ظاہری انداز Rate This Thread
Rate This Thread:



تمام اوقات پاکستانی معیاری وقت ( +5 GMT) کے لحاظ سے ہیں۔ ابھی وقت ہے 08:17 AM

Powered by vBulletin® Copyright ©2000 - 2012, Jelsoft Enterprises Ltd.
Content Relevant URLs by vBSEO
جملہ حقوق نشرو اشاعت ©2000 - 2012,پاکستان کی آواز - پاکستان کے فورمزکی انتظامیہ کے پاس مخفوظ ہیں۔ ہم اردو ترجمے کے لیے جناب زبیرکے مشکور ہیں-
اپنا بلاگ مفت حاصل کریں wordpress.pk
ہم pak.net ڈومین نیم کے لیے جناب فاروق سرور خان کے مشکور ہیں

Template-Modifications by TMS
vBCredits v1.4 Copyright ©2007 - 2008, PixelFX Studios
Ad Management plugin by RedTyger