واپس چلیں   پاکستان کی آواز > مذاہب اور انسانی زندگی > اسلام اور معاشرہ



اسلام اور معاشرہ اسلام اور معاشرہ


منگنى كے وقت سورۃ الفاتحہ پڑھنا

short url
جواب
 
LinkBack موضوع کے اختیارات موضوع کی درجہ بندی ظاہری انداز
پرانا 16-05-09, 06:36 PM   #1
منگنى كے وقت سورۃ الفاتحہ پڑھنا
چیتا چالباز چیتا چالباز آف لائن ہے 16-05-09, 06:36 PM

ميرى شادى ہونے والى ہے، جس ملك ميں ميرى شادى ہو گى وہاں نكاح ميں سورۃ الفاتحہ پڑھنے كا رواج ہے، جب ہمارے ملك ميں كوئى بھى شادى كرنا چاہتا ہے تو وہ سورۃ الفاتحہ پڑھتے ہيں، اور اس تقريب ميں كچھ مردوں كو دعوت دى جاتى ہے جس ميں مٹھائى اور مشروبات پيش كيے جاتے ہيں كيا يہاں سورۃ الفاتحہ پڑھنا سنت ہے اور ايسا ہے تو ايسا كرنے كے نتيجہ ميں كيا مرتب ہو گا ؟


الحمد للہ:

عقد نكاح يا منگنى ميں سورۃ فاتحہ پڑھنا سنت نہيں بلكہ يہ بدعت ہے، كيونكہ قرآن مجيد كى اعمال ميں كوئى آيت يا سورۃ كى بغير دليل تخصيص كرنا جائز نہيں.

ابو شامہ المقدسى رحمہ اللہ كہتے ہيں:

" عبادات كو ان اوقات كے ساتھ مخصوص نہيں كرنا چاہيے جس كى تخصيص شريعت نہ ہو، چنانچہ مكلف كو تخصيص كا منصب حاصل نہيں، بلكہ يہ شارع كو حاصل ہے " انتہى

ديكھيں: الباعث على انكار البدع و الحوادث ( 165 ).

مستقل فتوى كميٹى كے علماء سے درج ذيل سوال دريافت كيا گيا:

كيا منگنى كے وقت سورۃ فاتحہ پڑھنا بدعت ہے ؟

كميٹى كا جواب تھا:

" عورت كے ساتھ مرد كى منگنى يا نكاح كے وقت سورۃ فاتحہ پڑھنا بدعت ہے " انتہى

سورۃ فاتحہ پڑھنے كى نتيجہ ميں عقد نكاح كے احكام ميں سے كوئى حكم مرتب نہيں ہوتا، اس ليے سورۃ فاتحہ پڑھنے كا معنى يہ نہيں كہ اس سے عقد نكاح مكمل ہوتا ہے، بلكہ عقد نكاح ميں ايجاب و قبول اور ولى اور گواہ كا اعتبار ہوتا ہے.

عقد نكاح كے وقت سنت تو يہ ہے كہ خطبہ حاجت پڑھا جائے، جو درج ذيل حديث ميں بيان ہوا ہے:

عبد اللہ بن مسعود رضى اللہ تعالى عنہما بيان كرتے ہيں:

رسول كريم صلى اللہ عليہ وسلم نے ہميں نكاح وغيرہ ميں خطبہ حاجت پڑھنے كى تعليم دى وہ خطبہ درج ذيل ہے:

"إِنَّ الحَمدَ لِلَّهِ ، نَسْتَعِينُهُ وَنَسْتَغفِرُهُ ، وَنَعُوذُ بِهِ مِن شُرُورِ أَنفُسِنَا ، مَن يَهدِهِ اللَّهُ فَلَا مُضِلَّ لَهُ ، وَمَن يُضلِل فَلَا هَادِيَ لَه ، وَأَشهَدُ أَن لَا إِلَهَ إِلَّا اللَّهُ وَأَشهَدُ أَنَّ مُحَمَّدًا عَبدُهُ وَرَسُولُه "

{ يَا أَيُّهَا النَّاسُ اتَّقُواْ رَبَّكُمُ الَّذِي خَلَقَكُم مِّن نَّفْسٍ وَاحِدَةٍ وَخَلَقَ مِنْهَا زَوْجَهَا وَبَثَّ مِنْهُمَا رِجَالاً كَثِيراً وَنِسَاء وَاتَّقُواْ اللّهَ الَّذِي تَسَاءلُونَ بِهِ وَالأَرْحَامَ إِنَّ اللّهَ كَانَ عَلَيْكُمْ رَقِيباً }

{ يَا أَيُّهَا الَّذِينَ آمَنُواْ اتَّقُواْ اللّهَ حَقَّ تُقَاتِهِ وَلاَ تَمُوتُنَّ إِلاَّ وَأَنتُم مُّسْلِمُونَ }

{ يَا أَيُّهَا الَّذِينَ آمَنُوا اتَّقُوا اللَّهَ وَقُولُوا قَوْلاً سَدِيداً يُصْلِحْ لَكُمْ أَعْمَالَكُمْ وَيَغْفِرْ لَكُمْ ذُنُوبَكُمْ وَمَن يُطِعْ اللَّهَ وَرَسُولَهُ فَقَدْ فَازَ فَوْزاً عَظِيماً }

بلا شبہ سب تعريفات اللہ تعالى كے ليے ہيں، ہم اس سے مدد مانگتے اور اسى سے بخشش طلب كرتے ہيں، اور اللہ سے پناہ مانگتے ہيں اپنے نفسوں كى شرارتوں اور اپنے برے اعمال سے، جسے اللہ راہ دكھائے اسے كوئى گمراہ نہيں كر سكتا، اور جسے اللہ گمراہ كر دے اسے كوئى ہدايت نہيں دے سكتا، اور ميں گواہى ديتا ہوں كہ معبود برحق صرف اللہ تعالى ہے وہ اكيلا ہے، اس كا كوئى شريك نہيں، اور ميں گواہى ديتا ہوں كہ محمد صلى اللہ عليہ وسلم اس كے بندے اور اس كے رسول ہيں.

{ اے لوگو! اپنے رب سے ڈرو جس نے تمہيں ايك جان سے پيدا كيا اور پھر اس جان سے اس كى بيوى كو بنايا اور پھر ان دونوں سے بہت سارے مرد ا ور عورتيں پيدا كيں اور انہيں ( زمين پر ) پھيلايا، اور اس اللہ سے ڈرتے رہو جس كے ذريعہ ( جس كے نام پر ) تم ايك دوسرے سے سوال كرتے ہو اور رشتوں ( قطع كرنے سے ) ڈرتے رہو، بے شك اللہ تمہارى نگرانى كر رہا ہے }.

{ اے ايمان والو! اللہ سے ڈرو جيسا كہ اس سے ڈرنے كا حق ہے، اور تمہيں موت بھى اس حالت ميں آئے كہ تم مسلمان ہو }.

{ اے ايمان والو! اللہ سے ڈرو اور ايسى بات كہو جو سچى اور محكم ہو، اللہ تمہارے اعمال كى اصلاح كر ديگا، اور تمہارے گناہوں كو معاف فرمائيگا، اور جس شخص نے اللہ اوراس كے رسول كى اطاعت كى تو اس نے بڑى كاميابى حاصل كى }.

سنن ابو داود حديث نمبر ( 2118 ) علامہ البانى رحمہ اللہ نے صحيح ابو داود ميں اسے صحيح قرار ديا ہے.

چنانچہ لوگوں نے اس سنت كو چھوڑ كر اور اس سے اعراض كر ليا اور اس كى بجائے بدعت كو اپنا ليا ہے، اللہ تعالى سے ہمارى دعا ہے كہ وہ مسلمانوں كو ان كے دين كى طرف بہتر اور اچھى طرح لوٹائے.

واللہ اعلم .
__________________
فرشتہ مجھ کو کہنے سے میری تحقیر ہوتی ہے ،
میں مسجود ملائک ہوں مجھے انسان رہنے دو،

 
چیتا چالباز's Avatar
چیتا چالباز
Senior Member
تاریخ شمولیت: Nov 2008
مراسلات: 801
شکریہ: 1,491
503 مراسلہ میں 1,171 بارشکریہ ادا کیا گیا
مناظر: 186
Reply With Quote
جواب

Tags
color, قرآن, موت, اللہ, جواب, دعا, شخص, عورت, صرف


Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests)
 
موضوع کے اختیارات
ظاہری انداز Rate This Thread
Rate This Thread:


Similar Threads
موضوع موضوع شروع کیا فورم جوابات آخری مراسلہ
زندگی انسان کی اک دم کے سوا کچھ بھی نہیں۔دم ھوا کی موج ھے رم کے سوا کچھ بھ نہیں ۔گل تبسم کہہ رھا تھا عروج شاعر مشرق علامہ اقبال 9 15-05-11 01:07 PM
سپریم کورٹ کے حکم پر 2 رینٹل پاور کمپنیوں نے 24 گھنٹوں کے اندر سوا 2 ارب روپے بمع سود واپس کردئیے گلاب خان خبریں 0 09-12-10 05:22 AM
بیت اللہ محسود نے خاموشی اختیار کر لی:حکیم اللہ محسود کا دعویٰ حیدر خبریں 6 13-08-09 11:01 PM


تمام اوقات پاکستانی معیاری وقت ( +5 GMT) کے لحاظ سے ہیں۔ ابھی وقت ہے 08:17 AM

Powered by vBulletin® Copyright ©2000 - 2012, Jelsoft Enterprises Ltd.
Content Relevant URLs by vBSEO
جملہ حقوق نشرو اشاعت ©2000 - 2012,پاکستان کی آواز - پاکستان کے فورمزکی انتظامیہ کے پاس مخفوظ ہیں۔ ہم اردو ترجمے کے لیے جناب زبیرکے مشکور ہیں-
اپنا بلاگ مفت حاصل کریں wordpress.pk
ہم pak.net ڈومین نیم کے لیے جناب فاروق سرور خان کے مشکور ہیں

Template-Modifications by TMS
vBCredits v1.4 Copyright ©2007 - 2008, PixelFX Studios
Ad Management plugin by RedTyger