واپس چلیں   پاکستان کی آواز > مذاہب اور انسانی زندگی > اسلام اور معاشرہ



اسلام اور معاشرہ اسلام اور معاشرہ


کرسمس کے موقع پرغریب خاندانوں کے لیے تحفے تحائف خریدنے کےلیے چندہ جمع کرنا

short url
جواب
 
LinkBack موضوع کے اختیارات موضوع کی درجہ بندی ظاہری انداز
پرانا 28-12-08, 08:26 PM   #1
کرسمس کے موقع پرغریب خاندانوں کے لیے تحفے تحائف خریدنے کےلیے چندہ جمع کرنا
چیتا چالباز چیتا چالباز آف لائن ہے 28-12-08, 08:26 PM

کرسمس کے موقع پرغریب خاندانوں کے لیے تحفے تحائف خریدنے کےلیے چندہ جمع کرنا
میرے سکول میں عیدمیلاد کے رسم ورواج پائے جاتے ہیں اورہربرس ایک کلاس کے ذمہ ہوتا ہے کہ وہ چندہ جمع کرکے کسی غریب خاندان کے لیے عید میلاد کے لیے تحائف خریدے ، لیکن میں نے اس سے انکار کردیا ہے کیونکہ جب کسی خاندان کویہ تحائف دیے جاتے ہیں تووہ یہ دعا کرتے ہیں " اللہ تعالی عیسائیوں کوبرکت سے نوازے " توکیا میرا فعل صحیح ہے ؟

الحمدللہ

ظاہریہ ہوتا ہےکہ آپ کی مراد عیسی علیہ السلام کی عیدمیلاد ہے اورنصاری اس کی بہت تعظیم کرتے ہوئے اسے ایک دینی تہوارمناتےہیں ،اوریہ بھی ان کے دینی تہواروں ميں سے ایک تہوار ہے ، اورمسلمانوں کا کفارکی عیدوں اورتہواروں میں خوشی وفرحت اورسرورمنانا اوران تہواروں کی تعظیم کرنا اورتحفہ تحائف پیش کرنا کفار سے تشابہ ومشابھت ہے ۔

اس کے بارہ میں نبی مکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا فرمان ہے :

( جوکوئي بھی کسی قوم سے مشابھت اختیار کرے وہ اسی قوم میں سے ہے ) ۔

لھذامسلمانوں پرواجب ہے کہ وہ اس تشابہ سے احتراز کرتے ہوئے بچیں اوردوررہیں اوریھودونصاری کے تہوارمنا کران کی مشابھت اختیارنہ کریں اوراسی طرح ان کی عادت وتقالیداوررسم ورواج بھی اختیارنہ کریں ، آپ نے عیدمیلاد کی مناسبت سے فقیراورمحتاج خاندان کےلیے چندہ جمع کرنے کا انکار کرکےاچھا اوربہتر اقدام کیا ہے ۔

لھذا آپ اپنے راہ اورطریقہ پرقائم رہیں ، اوراپنے بھائیوں کوبھی یہ نصیحت کرنے کے ساتھ انہیں یہ بتائيں کہ ایسا عمل کرنا جائز نہيں کیونکہ ہم مسلمان ہیں اورہمارے دین میں دو عیدوں عید الفطر اورعیدالاضحی کے علاوہ کوئي اورعید نہيں ہے ، اوراللہ سبحانہ وتعالی نے ہمیں ان دو عیدوں کے ساتھ کفارکی عیدوں اورتہواروں سے مستغنی کردیا ہے ۔ انتھی ۔

کتبہ : الشیخ عبدالرحمن البراک ۔

اورہم مسلمان جب صدقہ وخیرات کرنا چاہیں توہم حقیقی مستحق لوگوں کوتلاش کرکے ان پرخرچ کرتےہیں ، اوراس کے لیے ہم کفار کے تہواروں اورعیدوں کے دن کواختیار نہيں کرتے ، بلکہ جب بھی اس کی ضرورت ہو اورعظیم خیروبھلائي کے ایام مثلا رمضان المبارک اورذی الحجۃ کے پہلے دس ایام اوران کے علاوہ خیروبھلائي کے ایام ہوں ہم صدقہ وخیرات کرتے ہیں ، کیونکہ ان ایام میں اجروثواب دوگنا کردیا جاتا ہے ۔

اوراسی طرح تنگی وتکلیف کے وقت بھی صدقہ وخیرات کیا جاتا ہے جیسا کہ اللہ سبحانہ وتعالی کا بھی فرمان ہے :

{ سواس سے یہ نہ ہوسکا کہ گھاٹی میں داخل ہوجاتا ، اورآپ کیا سمجھیں کہ گھاٹی کیا ہے ؟ ، کسی گردن ( غلام ) کوآزاد کرنا ، یا بھوک والے دن کھانا کھلانا ، کسی رشتہ دار یتیم کویا خاکسار مسکین کو ، پھران لوگوں میں سے ہوجاتا جوایمان لاتے اورایک دوسرے کوصبراوررحم کرنے کی وصیت کرتے ہیں ، یہی لوگ ہیں دائيں بازووالے ( خوش بختی والے ) } البلد ( 11 - 18 ) ۔

اللہ تعالی ہمارے نبی محمد صلی اللہ علیہ وسلم پراپنی رحمتوں کا نزول فرمائے ۔

واللہ اعلم .

الشیخ محمد صالح المنجد

 
چیتا چالباز's Avatar
چیتا چالباز
Senior Member
تاریخ شمولیت: Nov 2008
مراسلات: 801
شکریہ: 1,491
503 مراسلہ میں 1,171 بارشکریہ ادا کیا گیا
مناظر: 134
Reply With Quote
جواب

Tags
وصیت, موقع, اللہ, المبارک, دعا, رمضان, صالح, صحیح, صدقہ


Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests)
 
موضوع کے اختیارات
ظاہری انداز Rate This Thread
Rate This Thread:


Similar Threads
موضوع موضوع شروع کیا فورم جوابات آخری مراسلہ
بسوں، ویگنوں ، ٹرکوں اور رکشوں پر لکھی گئی شاعری, مصوری اور نثر نگاری ڈاکٹرنور گپ شپ 35 01-01-11 11:05 AM
ہاکی کے ”گلابوں “ کا پیر محل میں منوں پھولوں سے استقبال جاویداسد خبریں 1 20-12-10 06:51 PM
:::‌ محراب پور ٹرین حادثہ،ہلاکتیں سیکڑوں تک پہنچنے کا خدشہ،ہزاروں مسافر ٹرینوں میں محصور،کھانا پانی ختم ::: ابو کاشان خبریں 0 23-12-07 11:01 PM
نواز شر یف کے کاغذات ِ نامزدگی بھی مسترد،پی سی او ججوں کو مانتا ہوں نہ اپیل کر وں گا،سر براہ مسلم لیگ(ن) چاچا کمال خبریں 0 04-12-07 11:50 AM
نواز شر یف کے کاغذات ِ نامزدگی بھی مسترد،پی سی او ججوں کو مانتا ہوں نہ اپیل کر وں گا،سر براہ مسلم لیگ(ن) عبدالقدوس خبریں 0 04-12-07 09:12 AM


تمام اوقات پاکستانی معیاری وقت ( +5 GMT) کے لحاظ سے ہیں۔ ابھی وقت ہے 08:24 AM

Powered by vBulletin® Copyright ©2000 - 2012, Jelsoft Enterprises Ltd.
Content Relevant URLs by vBSEO
جملہ حقوق نشرو اشاعت ©2000 - 2012,پاکستان کی آواز - پاکستان کے فورمزکی انتظامیہ کے پاس مخفوظ ہیں۔ ہم اردو ترجمے کے لیے جناب زبیرکے مشکور ہیں-
اپنا بلاگ مفت حاصل کریں wordpress.pk
ہم pak.net ڈومین نیم کے لیے جناب فاروق سرور خان کے مشکور ہیں

Template-Modifications by TMS
vBCredits v1.4 Copyright ©2007 - 2008, PixelFX Studios
Ad Management plugin by RedTyger