واپس چلیں   پاکستان کی آواز > مذاہب اور انسانی زندگی > اسلام اور معاشرہ > اسلام اور مغربی دنیا



اسلام اور مغربی دنیا اسلام مغرب تک پہنچ چکا ہے اور انشاءاللہ بہت جلد ہر طرف اسلام کا دور دورہ ہو گا، اس سکشن میں ہم مغربی ممالک میں اسلام کے مطالق ہونے والی سرگرمیوں کا جائزہ لیں گے


توہین آمیز خاکوں کے جواب میں لکھی گئی کتاب کا انگریزی ایڈیشن شائع ہو گیا

short url
جواب
 
LinkBack موضوع کے اختیارات موضوع کی درجہ بندی ظاہری انداز
پرانا 23-01-11, 11:48 AM   #1
توہین آمیز خاکوں کے جواب میں لکھی گئی کتاب کا انگریزی ایڈیشن شائع ہو گیا
ALI-OAD ALI-OAD آن لائن ہے 23-01-11, 11:48 AM

تحریک حرمت رسولﷺ پاکستان کے کنوینئر مولانا امیر حمزہ کی طرف سے مغربی ممالک کی جانب سے توہین آمیز خاکوں کی اشاعت کے جواب میں لکھی گئی کتاب ”رویے میرے حضور ﷺ کے “ کا انگریزی ایڈیشن ”Mannerisms of My Sire (PBUH)“کے نام سے شائع ہو گیا ہے جسے عوامی سطح پر زبردست پذیرائی حاصل ہو رہی ہے کتاب کی مقبولیت کا اندازہ اس امر سے لگایا جا سکتا ہے کہ اس کا پہلا ایڈیشن چھپ کر مارکیٹ میں آتے ہی ختم ہو چکاہے مولاناامیر حمزہ نے اس کتاب میں نبی اکرم ﷺ کی شان اقدس میں گستاخیاں کرنے والوں کے اعتراضات کے انتہائی احسن انداز میں جوابات دیئے ہیں اور نبی اکرمﷺ کے عیسائیوں ،مشرکوں، عورتوں ، بچوں اور جانوروں سے رحم دلانہ سلوک کے ایمان افروز واقعات اور اقتباسات نقل کر کے ثابت کیا ہے کہ اگر ایسی شخصیت دنیا میںنہ ہوتی تو یہ معاشرہ جانوروں کا ہوتا کتاب میں صحاح ستہ کی احادیث کے حوالہ جات دیے گئے ہیں اور خوبصورت انداز میں دلائل وبراہین سے ثابت کیا گیا ہے کہ آج دنیا کے جس مذہب میں بھی خیر اور بھلائی کی بات نظر آتی ہے وہ نبی اکرم ﷺ کی تعلیمات سے اخذ کی گئی ہے ۔


ڈاؤن لوڈ
__________________
"اگرحق کونہیں پہچان سکتے،تو باطل کےتیروں پر نظررکھو،جہاں پرلگ رہے ہوں وہی حق ہے///شیخ الاسلام،،،امام ابن تیمیہ رحمتہ اللہ علیہ. (حافظ سعید زندہ باد)

 
ALI-OAD's Avatar
ALI-OAD
Senior Member
تاریخ شمولیت: Mar 2009
مقام: کراچی
عمر: 32
مراسلات: 1,689
شکریہ: 1,514
1,086 مراسلہ میں 3,337 بارشکریہ ادا کیا گیا
مناظر: 407
Reply With Quote
11 قاری/قارئین نے ALI-OAD کا شکریہ ادا کیا
asakpke (23-01-11), sana goher (24-01-11), ھارون اعظم (23-01-11), یاسر عمران مرزا (23-01-11), محمدعدنان (23-01-11), مرزا عامر (23-01-11), ارشد کمبوہ (25-01-11), حیدر (23-01-11), رضی (25-01-11), عدنان دانی (23-01-11), عروج (23-01-11)
پرانا 23-01-11, 11:55 AM   #2
ذیلی ناظم
 
یاسر عمران مرزا's Avatar
 
تاریخ شمولیت: May 2009
مقام: جدہ-سعودی عرب
مراسلات: 5,639
کمائي: 86,325
شکریہ: 9,608
4,225 مراسلہ میں 12,042 بارشکریہ ادا کیا گیا
یاسر عمران مرزا کو MSN کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default

شکریہ میرے بھائی، جزاک اللہ خیر۔ کسی نے تو کوئی مثبت کام کیا۔ چلو ہم بھی ڈاؤن لوڈ کر کے پڑھتے ہیں۔
__________________
عرفی تومیندیش ذغوغائے رقیباں - آواز سگاں کم نہ کند رزق گدارا
میرا بلاگ | yasirimran.wordpress.com
یاسر عمران مرزا آن لائن ہے   Reply With Quote
یاسر عمران مرزا کا شکریہ ادا کیا گیا
shafresha (25-01-11)
پرانا 23-01-11, 12:47 PM   #3
Senior Member
 
تاریخ شمولیت: Dec 2009
مقام: Dubai
مراسلات: 761
کمائي: 15,387
شکریہ: 2,135
582 مراسلہ میں 1,657 بارشکریہ ادا کیا گیا
dxbgraphics کو Yahoo کے ذریعے پیغام ارسال کریں dxbgraphics کو Skype™ کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default

یہ اردو پی ڈی ایف میں دستیاب ہے؟
dxbgraphics آف لائن ہے   Reply With Quote
4 قاری/قارئین نے dxbgraphics کا شکریہ ادا کیا
asakpke (23-01-11), shafresha (25-01-11), حیدر (23-01-11), عروج (25-01-11)
پرانا 23-01-11, 03:36 PM   #4
Senior Member
 
تاریخ شمولیت: Aug 2010
مقام: islamabad
عمر: 40
مراسلات: 3,708
کمائي: 43,220
شکریہ: 11,479
2,270 مراسلہ میں 5,225 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

سبحان اللہ۔ جنکے مقدر میں دنیا وآخرت کی کامیابی ھوتی ھے۔
عروج آف لائن ہے   Reply With Quote
2 قاری/قارئین نے عروج کا شکریہ ادا کیا
shafresha (25-01-11), حیدر (23-01-11)
پرانا 23-01-11, 04:30 PM   #5
Senior Member
 
ارشد کمبوہ's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Oct 2010
مقام: Bhawal Pur
مراسلات: 1,478
کمائي: 19,781
شکریہ: 4,532
893 مراسلہ میں 2,295 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

اللہ جزائے خیر دے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ارشد کمبوہ آف لائن ہے   Reply With Quote
2 قاری/قارئین نے ارشد کمبوہ کا شکریہ ادا کیا
shafresha (25-01-11), عروج (25-01-11)
پرانا 24-01-11, 08:13 AM   #6
Senior Member
 
ALI-OAD's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Mar 2009
مقام: کراچی
عمر: 32
مراسلات: 1,689
کمائي: 29,748
شکریہ: 1,514
1,086 مراسلہ میں 3,337 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

اقتباس:
اصل مراسلہ منجانب : dxbgraphics مراسلہ دیکھیں
یہ اردو پی ڈی ایف میں دستیاب ہے؟
آپ یہاں کا وزرٹ اور رابطہ کریں شاید مل جائے.‏
Tehreek Hurmat Rasul PBUH, Urdu News, Hurmat e Islam, Tahaffuz Masajid, Articles and
ALI-OAD آن لائن ہے   Reply With Quote
2 قاری/قارئین نے ALI-OAD کا شکریہ ادا کیا
shafresha (25-01-11), یاسر عمران مرزا (24-01-11)
پرانا 24-01-11, 02:35 PM   #7
Senior Member
 
ALI-OAD's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Mar 2009
مقام: کراچی
عمر: 32
مراسلات: 1,689
کمائي: 29,748
شکریہ: 1,514
1,086 مراسلہ میں 3,337 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

اس کتاب کو جہاں تک ممکن ھو مغربی ممالک کے لوگوں میں شئیر کریں
جزاک اللہ....
ALI-OAD آن لائن ہے   Reply With Quote
ALI-OAD کا شکریہ ادا کیا گیا
shafresha (25-01-11)
پرانا 25-01-11, 07:04 AM   #8
Senior Member
 
ALI-OAD's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Mar 2009
مقام: کراچی
عمر: 32
مراسلات: 1,689
کمائي: 29,748
شکریہ: 1,514
1,086 مراسلہ میں 3,337 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default رویے میرے حضورﷺ کے اور اندلس کے یہودی

امیر حمزہ

امریکا کا ایک یہودی جس کا نام ڈیوڈ ہے۔ اس نے ایک فلم بنائی ہے جس کا آغاز ”اندلس“ کے مسلمانوں سے کیا گیا ہے۔ میں کمپیوٹر کی سکرین پر امریکا کا ایک پروگرام دیکھ رہا تھا۔ اس پروگرام میں امریکا کا یہ مشہور دانشور، صحافی، فلمساز اور مورخ انٹرویو دیتے ہوئے بولتا چلا رہا تھا، وہ کہہ رہا تھا!
اندلس کے مسلمان انسانیت کے اساتذہ تھے۔ جو سائنسی ترقی انہوں نے کی، سائنسی اداروں کی بنیادیں رکھیں، لائبریریاں بنائیں، کتابیں عام ہوئیں، ریسرچ کی، لیبارٹریاں وجود میں آئیں.... پھر ایجادات کی دنیا کا اظہار ہوا.... ڈیوڈ کہتا جا رہا تھا کہ آج کی جدید سائنس کی ساری بنیادیں ہی اندلس کے مسلمانوں نے رکھیں۔
ڈیوڈ بولتا چلا جا رہا تھا.... مسلمانوں کے رویے بڑے فراخ تھے، وہ حوصلے اور برداشت والے تھے، جس قدر یہودی وہاں پھلے پھولے اس کی مثال اور کہیں نہیں ملتی۔ عیسائیوں کو بھی آزادی حاصل تھی، آج پھر ویسے ہی رویوں کی ضرورت ہے۔
قارئین کرام! ڈیوڈ کی یہ باتیں سن کر مجھے اپنی لکھی ہوئی کتاب ”رویے میرے حضورﷺ کے“ یاد آ گئی۔ اس کتاب کے اردو زبان میں درجنوں ایڈیشن شائع ہو چکے ہیں۔ دسیوں ہزار شائع ہو چکی ہے اور شائع ہوتی جا رہی ہے۔ (بحمدللہ)
روزنامہ جنگ میں عطاءالحق قاسمی صاحب نے پورا کالم لکھا، نوائے وقت میں ڈاکٹر اجمل نیازی، علامہ اصغر علی کوثر، جناب اسرار بخاری نے لکھا۔ روزنامہ ایکسپریس میں جناب اسداللہ غالب نے کالم لکھا اور زور دیا کہ اس کتاب کا انگریزی، فرانسیسی، عربی، چینی، ہندی، اسپینی، جاپانی وغیرہ میں ترجمہ ہونا چاہئے.... جناب مجیب الرحمن شامی اور حامد میر صاحب نے خصوصی طور پر کتاب منگوائی۔ جناب طاہر اشرفی نے خصوصی طور پر کتاب منگوائی اور کہا آج کل بیورو کریسی میں یہ کتاب مقبول ہے۔ اس دور کے آئی جی پنجاب جناب شوکت جاوید نے مطالعہ کرنے کے بعد اپنے بیوروکریٹ دوستوں کو کتاب پڑھنے کا مشورہ دیا۔ پنجاب اسمبلی میں علماءکی مجلس تھی، میں بھی موجود تھا، صوبائی وزیر قانون رانا ثناءاللہ خان بھی موجود تھے۔ اجلاس کے بعد کتاب کی بات چل نکلی، پنجاب کے سیکیورٹی چیف آفیسر نے کتاب کا تذکرہ شروع کر دیا، چنانچہ رانا صاحب نے کتاب طلب کی۔ ان کو اور آئی جی پنجاب کو بھی کتاب فراہم کر دی گئی.... سول بیوروکریسی کی طرح فوجی بیوروکریسی میں بھی مقبول ہوئی، علماءنے اس کی تحسین کی، عام لوگوں کے فونوں کے تانتے بندھے رہے.... ان ساری باتوں کے ساتھ ساتھ ایک مطالبہ یہ بھی تھا کہ اس کتاب کا فوراً انگریزی ترجمہ ہونا چاہئے.... بیرون ملک سے اس کی ڈیمانڈ تھی۔ بعض تاجروں نے کہا ہم یہ کتاب خرید کو انگریزوں کو دینا چاہتے ہیں اور بتلانا چاہتے ہیں.... اے خاکے بنانے والو! یہ ہیں ہمارے حضور محمد کریمﷺ.... ذرا پڑھو اور ملاحظہ کرو آپﷺ کے رویے۔
قارئین کرام! بحمداللہ! اس کتاب کا انگریزی میں ترجمہ ہو گیا.... اور اتنا سارا وقت اس لئے لگا کہ انگریزی کے ایک ماہر نے اسی طرح ترجمہ کیا جو اسلوب اردو میں اپنایا گیا ہے۔ ترجمہ مکمل ہونے کے بعد کمپوزنگ بھی ہو گئی ہے اور پیسٹنگ ہو کر پریس میں چھپنے کے لئے تیار ہے۔
اب ہم ڈیوڈ یہودی اور ان جیسے انصاف پسند لوگوں کو یہ کتاب دے کر کہہ سکتے ہیں کہ مسلمانوں کی جس عظمت، حوصلے، برداشت اور حلم و اخلاق کا تم لوگ اعتراف کر رہے ہو وہ سارا کچھ جس مرکز و منبع سے پھوٹا ہے وہ مسلمانوں کے انتہائی محبوب پیغمبر حضرت محمد کریمﷺ کے رویے ہیں اور یہ رویے اب ہم ساری دنیا کے سامنے پیش کر کے کہہ سکتے ہیں کہ ان خوبصورت رویوں کے حامل محمد کریمﷺ کے خاکے بنانے کی جن لوگوں نے جسارت کی انہوں نے انسانیت کے چاند کا کچھ نہیں بگاڑا، انہوں نے اپنے منہ پر ہی تھوکا ہے۔
قارئین کرام! ڈیوڈ یہودی نے اندلس کی بات کی، بحمداللہ دارالاندلس کے عظیم اشاعتی ادارے نے اس کتاب کو تیار کیا ہے۔ دارالاندلس کے مدیر حاجی عثمان بٹ جو دانشور شخصیت ہیں وہ اس ادارے کے مدیر ہیں جبکہ ریسرچ کے شعبہ کے مدیرحاجی جاوید الحسن ہیں۔ ان کے ہاتھوں سے خوبصورتی کے مراحل طے کرتے ہوئے اس کتاب کو اب دنیا بھر کے غیر مسلموں تک پہنچانا ہماری ذمہ داری ہے۔
قارئین کرام! آپ یہ کر سکتے ہیں کہ آپ کے جو عزیز اور دوست باہر کی دنیا میں رہتے ہیں، ان کے ہاں اس کتاب کو بھیجیں اور امریکہ و کینیڈا، برطانیہ اور آسٹریلیا اور جنوبی افریقہ اور باقی دنیا میں رہنے والوں تک اس تحفہ کو پہنچائیں۔ نہ جانے کہ پیارے حضورﷺ کی اس سیرت کو پڑھ کر کتنے لوگ مسلمان ہو جائیں.... اگر ایک بندہ بھی مسلمان ہو گیا تو حرمت رسولﷺ کا فریضہ بھی ادا ہو گیا اور آخرت میں بیڑا بھی پار ہو گیا۔ ان شاءاللہ۔
برطانیہ کے میڈیا نے انکشاف کیا ہے کہ یورپ میں تیزی کے ساتھ لوگ مسلمان ہو رہے ہیں، خاص طور پر خواتین مسلمان ہو رہی ہیں۔ حال ہی میں ٹونی بلیئر جو اسلام دشمنی میں بش کے بعد دوسرے نمبر پر ہے، اس کی سالی لورین بوتھر نے اسلام قبول کر لیا ہے۔ وہ معروف صحافی بھی ہیں۔ جرمنی کی ایک معروف خاتون مسز لائنے اور یوگا ٹیجر کمیلا نے اسلام قبول کر لیا ہے۔ ذرائع ابلاغ بتلا رہے ہیں کہ چوٹی کی معروف خواتین اسلام قبول کر رہی ہیں۔ ایک رپورٹ کے مطابق جاپان میں 15ہزار عورتوں نے اسلام قبول کر لیا ہے۔ جرمنی میں پچاس ہزار خواتین اور اسی طرح سارے یورپ میں.... آیئے ہم اس رفتار کو اور تیز کریں.... پیارے حضورﷺ کے رویے پھیلا کراس رفتار میں اتنی تیزی لائیں کہ یہ رفتار اگر آج سڑک پر دوڑنے والی ٹریفک کی رفتار ہے تو ہم اس کو فضاﺅں میں اڑنے والے جہازوں کی رفتار بنا دیں.... اور پھر موت کے بعد اپنے اللہ کا جب دیدار ہو.... اور حضورمحمدﷺ سے ملاقات ہو تو ہماری محنت پر حضور فرما دیں.... بقول قائداعظم محمد علی جناح رحمہ اللہ
ویل ڈن محمد علی
ہاں ہاں! قائداعظم نے اپنی خواہش کا اظہار یوں ہی فرمایا تھا کہ جب اللہ پوچھے گا کہ محمد علی کیا لے کر آئے ہو، میں کہوں گا پاکستان بنا کر آیا ہوں.... تب اللہ کہے گا۔
WELL DONE MOHAMMAD ALI



اردو میں کتاب ڈاؤنلوڈ کریں

Last edited by ALI-OAD; 25-01-11 at 07:56 AM.
ALI-OAD آن لائن ہے   Reply With Quote
4 قاری/قارئین نے ALI-OAD کا شکریہ ادا کیا
dxbgraphics (25-01-11), shafresha (25-01-11), یاسر عمران مرزا (25-01-11), عروج (25-01-11)
پرانا 25-01-11, 11:44 AM   #9
ذیلی ناظم
 
یاسر عمران مرزا's Avatar
 
تاریخ شمولیت: May 2009
مقام: جدہ-سعودی عرب
مراسلات: 5,639
کمائي: 86,325
شکریہ: 9,608
4,225 مراسلہ میں 12,042 بارشکریہ ادا کیا گیا
یاسر عمران مرزا کو MSN کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default

جزاک اللہ خیر علی بھائی، اس کتاب کے اردو ورژن کا انتظار تھا۔ بہت بہت شکریہ پیش کرنے کے لیے
یاسر عمران مرزا آن لائن ہے   Reply With Quote
2 قاری/قارئین نے یاسر عمران مرزا کا شکریہ ادا کیا
ALI-OAD (25-01-11), shafresha (25-01-11)
پرانا 25-01-11, 02:41 PM   #10
ناظم اعلی
 
shafresha's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Jun 2008
مقام: کراچی
عمر: 40
مراسلات: 9,660
کمائي: 254,720
شکریہ: 53,107
7,704 مراسلہ میں 22,597 بارشکریہ ادا کیا گیا
shafresha کو Yahoo کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default

شئیرنگ کا بہت بہت شکریہ بھائیوں!!

اللہ آپ کو جزائے خیر دے، آمین ثم آمین ۔ ۔ ۔
shafresha آف لائن ہے   Reply With Quote
shafresha کا شکریہ ادا کیا گیا
ALI-OAD (25-01-11)
پرانا 25-01-11, 07:20 PM   #11
Senior Member
 
ALI-OAD's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Mar 2009
مقام: کراچی
عمر: 32
مراسلات: 1,689
کمائي: 29,748
شکریہ: 1,514
1,086 مراسلہ میں 3,337 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

شکریہ ،
ALI-OAD آن لائن ہے   Reply With Quote
جواب

Tags
ads, data, images, pdf, ہوتا, کتاب, گئی, پاکستان, واقعات, نام, نظر, معاشرہ, آج, ایمان, انگریزی, امیر, بچوں, ثابت, جواب, دیے, دنیا, شان, عیسائیوں, عوامی, عورتوں


Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests)
 
موضوع کے اختیارات
ظاہری انداز Rate This Thread
Rate This Thread:


Similar Threads
موضوع موضوع شروع کیا فورم جوابات آخری مراسلہ
توہین آمیز خاکے، اپنا ردعمل ریکارڈ کرائیں عبداللہ حیدر اسلام اور عصر حاضر 51 23-06-10 08:56 PM
توہین آمیز خاکوں کے خلاف پہلا ڈگمگاتا ہوا قدم شاہ جی 90 اپکے کالم 8 23-06-10 05:32 AM
گلشن اقبال : خاتون سے بدتمیزی سے منع کرنے پر بااثر شخص کا 2 خواتین اور ایک عبدالقدوس خبریں 0 16-04-08 08:08 AM
توہین آمیز خاکے، اپنا ردعمل ریکارڈ کرائیں عبداللہ حیدر اسلام اور عصر حاضر 6 07-04-08 12:18 PM
جیو کی بندش اورمیڈیا پر پابندیوں کیخلاف لندن ، ٹیکساس ، نیویارک ، ٹورنٹو، بارسلونا،برمنگھم اور پاکستان کے مختلف شہروں میں مظاہرے عبدالقدوس خبریں 0 19-11-07 05:34 PM


تمام اوقات پاکستانی معیاری وقت ( +5 GMT) کے لحاظ سے ہیں۔ ابھی وقت ہے 08:36 AM

Powered by vBulletin® Copyright ©2000 - 2012, Jelsoft Enterprises Ltd.
Content Relevant URLs by vBSEO
جملہ حقوق نشرو اشاعت ©2000 - 2012,پاکستان کی آواز - پاکستان کے فورمزکی انتظامیہ کے پاس مخفوظ ہیں۔ ہم اردو ترجمے کے لیے جناب زبیرکے مشکور ہیں-
اپنا بلاگ مفت حاصل کریں wordpress.pk
ہم pak.net ڈومین نیم کے لیے جناب فاروق سرور خان کے مشکور ہیں

Template-Modifications by TMS
vBCredits v1.4 Copyright ©2007 - 2008, PixelFX Studios
Ad Management plugin by RedTyger