| اسلام اور مغربی دنیا اسلام مغرب تک پہنچ چکا ہے اور انشاءاللہ بہت جلد ہر طرف اسلام کا دور دورہ ہو گا، اس سکشن میں ہم مغربی ممالک میں اسلام کے مطالق ہونے والی سرگرمیوں کا جائزہ لیں گے |
![]() |
|
|
LinkBack | موضوع کے اختیارات | موضوع کی درجہ بندی | ظاہری انداز |
|
|
#1 | |||
|
||||
|
مناظر: 164
|
||||
| 2 قاری/قارئین نے ALI-OAD کا شکریہ ادا کیا | dxbgraphics (27-01-11), shafresha (27-01-11) |
|
|
#2 |
|
Senior Member
![]() تاریخ شمولیت: Mar 2009
مقام: کراچی
عمر: 32
مراسلات: 1,689
کمائي: 29,748
شکریہ: 1,514
1,086 مراسلہ میں 3,337 بارشکریہ ادا کیا گیا
|
انجیل کو عہد نامہ جدید کہا جاتا ہے .... انجیل کو صرف مسیحی لوگ مانتے ہیں، یہودی اس کا انکار کرتے ہیں، لہٰذا اے مسیحی کہلانے والو!
جب ہم انجیل کو کھولتے ہیں تو پتا چلتا ہے کہ چار انجیلیں ہیں۔ ہر انجیل کو اس کے لکھنے والے کے نام سے پکارا جاتا ہے۔ چنانچہ پہلی انجیل جناب متیّٰ کی انجیل ہے۔ دوسری جناب مرقس کی لکھی ہوئی انجیل ہے۔ تیسری جناب لوقا کی ہے اور چوتھی انجیل جناب یوحنا کی تحریر کردہ ہے۔ متیّٰ کی انجیل کا آغاز حضرت عیسیٰu کے نسب سے ہوتا ہے۔ نسب کا آغاز حضرت ابراہیمu سے ہوتا ہے اور اختتام جناب یوسف پر ہوتا ہے اور پھر بتلایا جاتا ہے کہ یہ یوسف ! ” اس مریم کا شوہر تھا جس سے یسوع پیدا ہوا، جو مسیح کہلاتا ہے۔“ اے مسیحی کہلانے والو ! ایک جانب تم کہتے ہو ” کنواری مریم“ مگر یہ تمھاری ہی انجیل ہے جس کا آغاز ہی یہاں سے ہوتا ہے کہ حضرت مریم[ کا ایک خاوند تھا، شوہر تھا۔ جب خاوند اور شوہر تم نے بنا دیا تو پھر کنواری کا دعویٰ کیسا ؟ مریم بطورِ منگیتر اور بیوی ....؟ : جناب پوپ! آپ لوگوں کی جانب سے جواب ملتا ہے۔ حضرت مریم کنواری ہی تھیں، بس یوسف اور مریم کی منگنی ہوئی تھی، رخصتی نہ ہوئی تھی اور یہ کہ رخصتی کے بعد ازدواجی تعلق کے بغیر ہی وہ حاملہ ہو گئی تھیں۔ دیکھیے ذرا متیّٰ کی انجیل کی اصل عبارت : ”اب یسوع مسیح کی پیدائش اس طرح ہوئی کہ جب اس کی ماں مریم کی منگنی یوسف کے ساتھ ہو گئی تو ان کے اکٹھے ( یعنی دونوں کے میاں بیوی کی حیثیت سے) رہنے سے پہلے وہ (مریم) روح القدس کی قدرت سے حاملہ ہو گئی۔ پس اس کے شوہر یوسف نے، جو راستباز تھا اور اسے ( مریم کو) بدنام کرنا نہیں چاہتا تھا۔ اسے چپکے سے چھوڑ دینے کا ارادہ کیا۔ وہ ان باتوں کو سوچ ہی رہا تھا کہ خداوند کے فرشتہ نے اسے خواب میں دکھائی دے کر کہا، اے یوسف ابن داﺅد ! اپنی بیوی مریم کو اپنے ہاں لے آنے سے نہ ڈر، کیونکہ جو اس کے پیٹ میں ہے وہ روح القدس کی قدرت سے ہے، اس کے بیٹا ہو گا اور تو اس کا نام یسوع رکھنا۔“ جناب پوپ! سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ منگنی سے کوئی عورت بیوی کیسے بن جاتی ہے ؟ بیوی تو اس وقت بنتی ہے جب نکاح ہوتا ہے، جبکہ جناب متیّٰ نے اپنی انجیل میں جناب یوسف کی منگیتر حضرت مریم کو بیوی بنا دیا ہے۔ بہر حال ! متی کی انجیل میں آگے لکھا ہوا ہے کہ یوسف پیدا ہوا تو اس نے ویسے ہی کیا جس طرح فرشتے نے اسے حکم دیا تھا اور وہ اپنی بیوی ( مریم) کو اپنے ہاں لے آیا اور اس نے اس کو نہ جانا یعنی کوئی تعلق نہ رکھا جب تک اس کے ہاں بیٹا نہ ہوا اور اس کا نام ”یسوع“ رکھا۔ حضرت عیسیٰu کے ماں باپ : جناب پوپ! آپ لوگوں کی انجیل نے حضرت مریم[ کو کنواری بھی قرار دیا، یوسف نامی نوجوان کو منگیتر بھی بنایا۔ دونوں کو میاں بیوی بھی قرار دیا اور لوقا کی انجیل میں جناب یوسف اور مریم کو حضرت عیسیٰu کا ماں باپ بھی قرار دیا۔ اصل الفاظ ملاحظہ ہوں: ” اس ( عیسیٰ) کے ماں باپ ہر برس عید فسح پر یروشلم کو جایا کرتے تھے۔“ حضرت عیسیٰu کے دیگر بھائی : جناب پوپ! آپ کی چار عدد مقدس انجیلوں میں سے دوسری انجیل لوقا میں جناب لوقا نے حضرت عیسیٰu کے دیگر بھائیوں کا تذکرہ بھی کیا، اصل عبارت ملاحظہ ہو : ” پھر اس ( یسوع) کی ماں ( مریم) اور اس کے بھائی اس ( یسوع) کے پاس آئے مگر بھیڑ ( رش) کے سبب سے اس تک پہنچ نہ سکے اور اسے (یسوع) کو خبر دی گئی کہ تیری ماں اور تیرے بھائی باہر کھڑے ہیں اور تجھ سے ملنا چاہتے ہیں۔“ جناب پوپ! برطانیہ سے شائع ہونے والی انگریزی بائبل میں ان بھائیوں کی تعداد چار بتلائی گئی ہے اور دو بہنوں کا تذکرہ بھی کیا گیا ہے، چار بھائی یہ ہیں : 1 جیمز (James) 2 جوڈاز (Judas) 3 جوزز (Joses) 4 سائیمن (Simon) دو بہنوں کے نام یوں ہیں : 1 سالوم (Salome) 2 میری (Mary) جناب پوپ! انگلش بائبل کی شرح میں لکھا ہے کہ ان بہن بھائیوں کے بارے میں اختلاف پایا جاتا ہے، بعض کہتے ہیں کہ یہ حضرت عیسیٰu کے سگے بہن بھائی تھے، بعض کہتے ہیں کہ یہ سوتیلے تھے اور یوسف کی پہلے ایک شادی تھی، ان کی وہ عورت فوت ہو گئی تھی، فوت ہونے پر جناب یوسف رنڈوا ہو گئے اور یہ بچے اس پہلی بیوی سے تھے۔ بہر حال جو لوگ یہ کہتے ہیں کہ یہ سگے تھے تو پھر بقول انگلش بائبل : ”یہ بات غیر واضح ہو جاتی ہے کہ یہ جو آخری روایت ہے اس نے یہ نظریہ جنم دیا ہے کہ میری (مریم) کنواری ہے یا اس کے برعکس (شادی شدہ اور صاحب اولاد ہے) ۔“ جناب پوپ! بائبل اور اس کی شروحات جو یوسف کو حضرت مریمi کا منگیتر اور خاوند قرار دیتی ہیں، وہ بتلاتی ہیں کہ یوسف ترکھان تھا اور فرنیچر بنانے کا کام کرتا تھا .... یہی وجہ ہے کہ انگلش بائبل میں یوسف کو لکڑی کا کام کرتے دکھلایا گیا ہے۔ حضرت مریم کی تصویر بھی دکھلائی گئی ہے اور چار بچوں کو یوسف کے ساتھ کام میں ہاتھ بٹاتے دکھلایا گیا ہے .... الغرض ! اختلاف ہی اختلاف ہے، تضاد ہی تضاد ہے، حقیقت کیا ہے، وہ بے چاری کہیں نظر نہیں آتی .... جس کا نام حقیقت اور سچائی ہے وہ شکوک و شبہات کے ڈھیروں میں گم کر دی گئی ہے .... ان شکوک و شبہات میں حضرت مریمiکی ذات مبارکہ پر الزامات آتے ہیں۔ ان کے جگر گوشے حضرت عیسیٰu پر بھی الزامات اٹھتے ہیں .... بائبل پڑھنے والا سوچتا ہے شکوک و شبہات کے ان ڈھیروں سے حقیقت کو کیسے تلاش کرے ....؟ بائبل میں لکھے ہوئے متضاد نظریات کو مقدس مان کر ایمان لایا جائے تو جو الزامات لگتے ہیں ان کو صاف کیسے کیا جائے ؟ جناب پوپ! اللہ کی قسم ان تمام سوالات کے جوابات جس نے دیے ہیں.... شکوک و شبہات کے پردے تار تار کیے ہیں، مقدس ماں بیٹے پر یہودیوں کے لگائے گئے الزامات کے بخیے ادھیڑ دیے ہیں، ماں بیٹے کی عظیم ہستیوں کے مقدس معجزات بیان کیے ہیں، تو اس کتاب نے کیے ہیں جو نازل ہوئی ہے اس عظیم ہستی پر جن کا نام نامی اسم گرامی محمد کریمe ہے اور ان پر جو کتاب نازل ہوئی اس کا نام قرآن کریم ہے۔ اگلی بار ہم قرآن کا انداز بیان کریں گے۔ وہ بھی جناب والا! ملاحظہ کرنا.... تب تک کے لئے اجازت۔ ThrPk |
|
|
|
| 2 قاری/قارئین نے ALI-OAD کا شکریہ ادا کیا | dxbgraphics (27-01-11), shafresha (27-01-11) |
![]() |
| Tags |
| پاکستان, وزیر, قرآن, لوگ, لوٹے, مکمل, موسیٰ علیہ السلام, مقابلہ, ماں, آج, الزام, امریکہ, بھائی, بچوں, جواب, خلاف, خدا, دہشت گرد کون, درخواست, سپریم, ظالم, عیسیٰ, غار, صحت, صرف |
| Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests) | |
| موضوع کے اختیارات | |
| ظاہری انداز | Rate This Thread |
|
|
Similar Threads
|
||||
| موضوع | موضوع شروع کیا | فورم | جوابات | آخری مراسلہ |
| دھوپ کنارے | حیدر | ڈرامہ | 31 | 31-10-11 03:29 AM |
| دھوپ کا چاند | زارا | شعر و شاعری | 1 | 10-02-11 12:38 PM |
| پوپ کا فرد واحد کےلئے واویلا | قاسم شاہ | خبریں | 2 | 22-11-10 10:49 AM |
| دھوپ کو اوڑھ کے سائے سے نکل کر آتے | خرم شہزاد خرم | شعر و شاعری | 0 | 05-01-08 12:09 PM |
| کڑکتی دھوپ | محمدعدنان | شاعری اور مصوری | 3 | 30-09-07 12:29 PM |