|
|
#1 |
|
Senior Member
![]() تاریخ شمولیت: Sep 2011
مقام: Karachi
عمر: 28
مراسلات: 2,199
کمائي: 23,519
شکریہ: 3,763
1,315 مراسلہ میں 3,006 بارشکریہ ادا کیا گیا
|
بزرگان دین کہتے ہیں کہ اگر املی کا نام لینے سے منہ میں پانی آجاتا ہے تو خدا کا نام لینے سے وجود پر کوئی اثر بھی مرتب نہیں ہوگا . ایک نامی گرامی بادشاہ کی چہیتی بیٹی بیمار پڑی. اس عہد کےبڑے اطبا سےاور صادق حکیموں سے اسکا علاج کروایا لیکن مرض بگڑتا گیا.آخرمیں وہاں کے سیانےکو بلا کر مریضہ کو دکھایا گیا.اس نے مریضہ کے سرہانے بیٹھ کر لا الله کا ورد شروع کر دیا.طبیب اور حکیم اس کے اس فعل کو دیکھ کر ہنسے اور کہا کہ محض الفاظ جسم پر کس طرح اثر انداز ہوں گے!تعجب !! اس صوفی نے چلا کر کہا"خاموش!تم سب لوگ گدھے ہو اور احمقوں کی سی بات کرتے ہو.اسکا علاج ذکر ہی سے ہوگا " اپنے لئے گدھے اور احمق کے الفاظ سن کر انکا چہرہ سرخ ہوگیا اور ان کے جسموں کے اندر خون کا فشار بڑھ گیا اور انہوں نےصوفی کے خلاف مکےتان لئے.صوفی نے کہا "اگر گدھےکے لفظ نےتم کو چراغ پا کر دیا ہے اور تم سب کا بلڈ پریشرایک دم ہائی ہوگیا ہے.اور تم نے میرے خلاف مکے تان لئے ہیں اور تم ایک عمل میں داخل ہو گئے تو ذکر الله اس بیمار بچی کے وجود پر کوئی اثر نہیں کرے گا " ان سب حکیموں نے اپنا سر تسلیم خم کر دیا
از اشفاق احمد، بابا صاحبا |
|
|
|
| 3 قاری/قارئین نے Miss Khan کا شکریہ ادا کیا |