واپس چلیں   پاکستان کی آواز > اردو ادب اورشاعری > اردو ادب سے اقتباسات > اشفاق احمد



اشفاق احمد اشفاق احمد


ماننے والا شخص

short url
جواب
 
LinkBack موضوع کے اختیارات موضوع کی درجہ بندی ظاہری انداز
پرانا 11-09-11, 01:15 AM   #1
Senior Member
 
رضی's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Jan 2009
مقام: اندھیر نگری
مراسلات: 5,743
کمائي: 42,535
شکریہ: 25,542
4,073 مراسلہ میں 10,925 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default ماننے والا شخص

ماننے والا شخص

خواتین و حضرات اپنے دکھ اور کوتاہیاں دور کرنے کے لیے آسان طریقہ یہ ہے کہ ہم تسلیم کرنے والوں میں، ماننے والوں میں شامل ہو جائیں اور جس طرح خداوند تعالٰی کہتا ہے کہ دین میں پورے کے پورے داخل ہو جاؤ۔ میرا بڑا بیٹا کہتا ہے کہ ابو دین میں پورے کے پورے کس طرح داخل ہو جائیں تو میں اس کو کہتا ہوں کہ جس طرح سے ہم بورڈنگ کارڈ لے کر ایئر پورٹ میں داخل ہو جاتے ہیں اور پھر جہاز میں بیٹھ کر ہم بے فکر ہو جاتے ہیں کہ یہ درست سمت میں ہی جاۓ گا اور ہمیں اس بات کی فکر لاحق نہیں ہوتی کہ جہاز کس طرف کو اڑ رہا ہے۔ کون اڑا رہا ہے بلکہ آپ آرام سے سیٹ پر بیٹھ جاتے ہیں اور آپ کو کوئی فکر فاقہ نہیں ہوتا ہے۔ آپ کو اپنے دین کا بورڈنگ کارڈ اپنے یقین کا بورڈنگ کارڈ ہمارے پاس ہونا چاہیے تو پھر ہی خوشیوں میں اور آسانیوں میں رہیں گے وگرنہ ہم دکھوں اور کشمکش کے اندر رہیں گے اور تسلیم نہ کرنے والا شخص نہ تو روحانیت میں داخل ہو سکتا ہے اور نہ ہی سائنس میں داخل ہو سکتا ہے۔ جو چاند کی سطح پر اترے تھے جب انہوں نے زمین کے حکم کے مطابق ورما چلایا تھا تو اس نے کہا کہ ورما ایک حد سے نیچے نہیں جا رہا۔ جگہ پتھریلی ہے لیکن نیچے سے حکم اوپر گیا کہ نہیں تمھیں اسی جگہ ورما چلانا ہے۔ وہ ماننے والوں میں سے تھا اور اس نے بات کو تسلیم کرتے ہوۓ اسی جگہ ورما چلایا اور اس کے بلآخر وہ گوہرِ مقصود ہاتھ آ گیا جس کی انہیں تلاش تھی۔
خواتین و حضرات ماننے والا شخص اس زمین سے اٹھ کر افلاک تک پہنچ جاتا ہے اور وہ براق پر سوار ہو کر جوتوں سمیت اوپر پہنچ جاتا ہے اور جو نہ ماننے والا ہوتا ہے وہ بے چارہ ہمارے ساتھ یہیں گھومتا پھرتا رہ جاتا ہے۔ سائنسدان کہتے ہیں کہ جب ہم یہ مان لیتے ہیں کہ زمین میں کششِ ثقل ہے تو پھر ہم آگے چلتے ہیں اور ہمارا اگلا سفر شروع ہوتا ہے جبکہ نا ماننے سے مشکل پڑتی ہے۔

حوالہ
__________________

عشق قاتل سے بھی مقتول سے ہمدردی بھی ،یہ بتا کس سے محبت کی جزا مانگے گا؟
سجدہ خالق کو بھی ابلیس سے یارانہ بھی، حشر میں کس سے عقیدت کا صلہ مانگے گا؟
رضی آف لائن ہے   Reply With Quote
8 قاری/قارئین نے رضی کا شکریہ ادا کیا
Miss Khan (24-09-11), shafirajput (22-10-11), فیصل ناصر (11-09-11), پاکستانی (11-09-11), حیدر (11-09-11), سحر (11-09-11), عبدالقدوس (11-09-11), عبداللہ آدم (11-09-11)
پرانا 11-09-11, 03:30 AM   #2
Senior Member
 
شمشاد احمد's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Jul 2010
مراسلات: 4,602
کمائي: 98,670
شکریہ: 9,130
3,925 مراسلہ میں 13,137 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

اقتباس:
ہمیں اس بات کی فکر لاحق نہیں ہوتی کہ جہاز کس طرف کو اڑ رہا ہے۔ کون اڑا رہا ہے بلکہ آپ آرام سے سیٹ پر بیٹھ جاتے ہیں اور آپ کو کوئی فکر فاقہ نہیں ہوتا ہے۔
اختلافي نوٹ يہ ہے كہ

ہمارا پلان بنانا۔۔۔ بہت سي ايئر سروس ميں سے ايك كو منتخب كرنا۔۔ ٹكٹ لينا۔ ايئر كمپني كي سروس اور اس كي ہوابازي كي مہارت پر اعتماد كرنے كے بعد ہي ہم اس فكر سے آزاد ہو جاتے ہيں كہ جہاز جہاز كون اڑا رہا ہے۔۔۔ كيوں كہ ہم جانتے ہيں اور ہميں ايئر كمپني پر اعتماد ہے كہ وہ ہميں درست سمت كي طرف اڑاتے ہوئے ہماري منزل مقصود تك پہنچا دے گي۔۔۔

ہمارے علم و صلاحيت كے مطابق تحقيق اور اعتماد ہي اصل بنياد ہے دين و دنيا كے ہر معاملے ميں۔۔۔۔۔ مگر افسوس اس بات كا ہے۔۔۔ كہ دنيا كے معاملے ميں ہم اچھي سے اچھي تحقيق كر كے ماہر سے ماہر بندہ متعلقہ فيلڈكا تلاش كر ليتے ہيں۔۔۔۔ اور دين كے معاملے ميں ہم اتنے ہي غافل رہتے ہيں۔۔۔
__________________
بندے اور اللہ تعالی سے محبت کا فرق یہ ہے کہ۔ بندے کی محبت ہمیشہ انسان کی بڑی کمزوری بن جاتی ہے۔ اور اللہ تعالی کی محبت ہمیشہ انسان کی سب سے بڑی طاقت بن جاتی ہے۔
شمشاد احمد آف لائن ہے   Reply With Quote
4 قاری/قارئین نے شمشاد احمد کا شکریہ ادا کیا
حیدر (11-09-11), رضی (11-09-11), سحر (11-09-11), عبداللہ آدم (11-09-11)
پرانا 11-09-11, 04:19 AM   #3
Senior Member

 
فیصل ناصر's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Dec 2007
مقام: کراچی
مراسلات: 17,523
کمائي: 298,166
شکریہ: 36,134
13,828 مراسلہ میں 40,299 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

کیا ہمارے علاوہ جو بھی لوگ اپنے طور پر کسی اور جہاز کو پسند کرتے ہیں اس میں سفر کرتے ہیں تو کیا منزل مقصود پر نہیں پہنچتے ؟
کیا آپ کے پسند کردہ جہاز کے علاوہ باقی سب حادژہ کا شکار ہوجاتے ہیں یا کسی اور منزل پر جا پہنچتے ہیں کے انہیں وہاں جانا نہیں تھا ؟
__________________
(اے پروردگار) ہم تیری ہی عبادت کرتے ہیں اور تجھ ہی سے مدد مانگتے ہیں
فیصل ناصر آف لائن ہے   Reply With Quote
2 قاری/قارئین نے فیصل ناصر کا شکریہ ادا کیا
حیدر (11-09-11), رضی (11-09-11)
پرانا 11-09-11, 04:37 AM   #4
Senior Member
 
رضی's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Jan 2009
مقام: اندھیر نگری
مراسلات: 5,743
کمائي: 42,535
شکریہ: 25,542
4,073 مراسلہ میں 10,925 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

اقتباس:
اصل مراسلہ منجانب : شمشاد احمد مراسلہ دیکھیں
اختلافي نوٹ يہ ہے كہ

ہمارا پلان بنانا۔۔۔ بہت سي ايئر سروس ميں سے ايك كو منتخب كرنا۔۔ ٹكٹ لينا۔ ايئر كمپني كي سروس اور اس كي ہوابازي كي مہارت پر اعتماد كرنے كے بعد ہي ہم اس فكر سے آزاد ہو جاتے ہيں كہ جہاز جہاز كون اڑا رہا ہے۔۔۔ كيوں كہ ہم جانتے ہيں اور ہميں ايئر كمپني پر اعتماد ہے كہ وہ ہميں درست سمت كي طرف اڑاتے ہوئے ہماري منزل مقصود تك پہنچا دے گي۔۔۔

ہمارے علم و صلاحيت كے مطابق تحقيق اور اعتماد ہي اصل بنياد ہے دين و دنيا كے ہر معاملے ميں۔۔۔۔۔ مگر افسوس اس بات كا ہے۔۔۔ كہ دنيا كے معاملے ميں ہم اچھي سے اچھي تحقيق كر كے ماہر سے ماہر بندہ متعلقہ فيلڈكا تلاش كر ليتے ہيں۔۔۔۔ اور دين كے معاملے ميں ہم اتنے ہي غافل رہتے ہيں۔۔۔
آپ کو اپنے دین کا بورڈنگ کارڈ اپنے یقین کا بورڈنگ کارڈ ہمارے پاس ہونا چاہیے تو پھر ہی خوشیوں میں اور آسانیوں میں رہیں گے وگرنہ ہم دکھوں اور کشمکش کے اندر رہیں گے

ان کوساتھ رکھ کر اور شرط اول سمجھ کر پڑھیے۔ آپ سے کس نے کہا کہ اس معاملے میں تھرڈ کلاس سروس کا انتخاب کریں۔



جواب دینے کا مقصد قطعی اختلافی نہیں ۔ بس تھوڑا دوسرے زاویے سے دیکھنااور دیکھانا مقصود تھا

Last edited by رضی; 11-09-11 at 04:40 AM.
رضی آف لائن ہے   Reply With Quote
2 قاری/قارئین نے رضی کا شکریہ ادا کیا
فیصل ناصر (11-09-11), حیدر (11-09-11)
پرانا 11-09-11, 04:58 AM   #5
Senior Member
 
رضی's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Jan 2009
مقام: اندھیر نگری
مراسلات: 5,743
کمائي: 42,535
شکریہ: 25,542
4,073 مراسلہ میں 10,925 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

اقتباس:
اصل مراسلہ منجانب : فیصل ناصر مراسلہ دیکھیں
کیا ہمارے علاوہ جو بھی لوگ اپنے طور پر کسی اور جہاز کو پسند کرتے ہیں اس میں سفر کرتے ہیں تو کیا منزل مقصود پر نہیں پہنچتے ؟
کیا آپ کے پسند کردہ جہاز کے علاوہ باقی سب حادژہ کا شکار ہوجاتے ہیں یا کسی اور منزل پر جا پہنچتے ہیں کے انہیں وہاں جانا نہیں تھا ؟
آپ کے پسند کردہ تھوڑا بے معنی سا لگتا ہے۔ کیونکہ آپ نے جب اپنا بوڑنگ پاس جس ملک کے لیے لیا ہے اب یہ کمپنی کی ذمہ داری ہے کہ وہ آپکو کس جہاز میں بٹھاتی ہے ۔ آپ کو بس اپنے یقین کا بوڑنگ پاس ٹھیک ٹھیک اور یقین سے کٹوانا ھوگا کہ آپکو جدہ ائیر پورٹ جانا ہے یا لندن ۔ یہ نہیں کہ جانا آپکو جدہ ہواور آپ لندن کےلیے بورڈنگ پاس کٹوارہے ہو پھر تو گڑ بڑ ھوگی ہی۔

اور دوسرا یہ کہ بوڑڈنگ پاس کٹواتے وقت آپ کو یقین ھونا چاہیے کہ آپکو جانا کدھر ہے ۔ جانا جدہ ھو اور غلطی سے لندن کی فلائیٹ پر بیٹھیں گے پھر تو منزل سے دور ہی جائیںگے اس لیے بورڈنگ کارڈ کٹوانے کے بعد آپکو کمپنی سے کنفرم کروانا ھوگا کہ آپکی منزل کا جہاز کونسا ہے وہاں آپ کمپنی سے یہ ضد بھی نہیں کر سکتے کہ نہیںبئی مجھے تو لندن جانے والا جہاز پسند ہے اس جہاز کو جدہ روانہ کریں ایسا تو کمپنی آپ کے کہنے پر نہیں کرے گی۔


ہمارا مسئلہ ہی یہی ہے ہم ضد باندھ لیتے ہیں ۔ پورا پورا تو داخل ھونا نہ ھوا ناں
رضی آف لائن ہے   Reply With Quote
رضی کا شکریہ ادا کیا گیا
حیدر (11-09-11)
پرانا 24-09-11, 03:03 AM   #6
Senior Member
 
Miss Khan's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Sep 2011
مقام: Karachi
عمر: 28
مراسلات: 2,199
کمائي: 23,519
شکریہ: 3,763
1,315 مراسلہ میں 3,006 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

boht khobsurat iqtibas share kya hai aap ne, Ashfaq Sahab ka andaaz itna aam fehem huta lekn itni hikmat leye huta hai k dil pe naqsh hu jata hai!
Miss Khan آف لائن ہے   Reply With Quote
Miss Khan کا شکریہ ادا کیا گیا
رضی (24-09-11)
جواب

Tags
com, ہوۓ, ہوتا, ہے۔, کوئی, کارڈ, کرتے, کس, گے, پورے, یہیں, لے, چاند, مطابق, بڑا, بے, تلاش, جائیں, حکم, حضرات, خواتین, سفر, سائنس, شخص, شروع


Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests)
 
موضوع کے اختیارات
ظاہری انداز Rate This Thread
Rate This Thread:



تمام اوقات پاکستانی معیاری وقت ( +5 GMT) کے لحاظ سے ہیں۔ ابھی وقت ہے 09:01 AM

Powered by vBulletin® Copyright ©2000 - 2012, Jelsoft Enterprises Ltd.
Content Relevant URLs by vBSEO
جملہ حقوق نشرو اشاعت ©2000 - 2012,پاکستان کی آواز - پاکستان کے فورمزکی انتظامیہ کے پاس مخفوظ ہیں۔ ہم اردو ترجمے کے لیے جناب زبیرکے مشکور ہیں-
اپنا بلاگ مفت حاصل کریں wordpress.pk
ہم pak.net ڈومین نیم کے لیے جناب فاروق سرور خان کے مشکور ہیں

Template-Modifications by TMS
vBCredits v1.4 Copyright ©2007 - 2008, PixelFX Studios
Ad Management plugin by RedTyger